نمازِاستخارہ :جس کام کے کرنے نہ کرنے میں شک ہو اس کوشروع کرنے سے پہلے دورکعت نفل پڑھنا پھر دعائے استخارہ کرنا۔ (دیکھئے تفصیل بہارشریعت، حصہ۴،ص۳۰،۳۱
تَحیَّۃُ الْمَسْجد :کسی شخص کا مسجد میں داخل ہوکربیٹھنے سے پہلے دویاچاررکعت نمازپڑھنا۔ (ماخوذازبہارشریعت، حصہ۴،ص۲۳ )
تحیّۃُ:الوضو: وضوکے بعداعضاء خشک ہونے سے پہلے دورکعت نمازپڑھنا۔ (ماخوذازبہارشریعت، حصہ۴،ص۲۴
نمازِتہجّد :نمازعشاپڑھ کرسونے کے بعدصبح صادق طلوع ہونے سے پہلے جس وقت آنکھ کھلے اٹھ کر نوافل پڑھنانمازتہجد ہے۔ (ماخوذازفتاوی رضویہ، ج۷،ص ۴۴۶
نمازِچاشت :آفتا ب بلند ہونے سے زوال یعنی نصف النھارشرعی تک دویاچاریابارہ رکعت نوافل پڑھنا ۔(ماخوذاز بہار شریعت، حصہ۴،ص۲۴،۲۵
صَلاۃُ الْاَسْرَار (نمازغوثیہ) :غوث اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے منقول دورکعت نماز جومغرب کے بعدکسی حاجت کے لیے پڑھی جائے ۔(دیکھئے تفصیل بہارشریعت، حصہ۴،ص۳۵
صَلَاۃالتَّسْبِیْح :چاررکعت نفل جن میں تین سومرتبہ سبحان اللہ والحمدللہ ولاالہ الااللہ واللہ اکبر پڑھا جاتا ہے ۔(دیکھئے تفصیل بہار شریعت، حصہ۴،ص۳۲ )
صَلاۃُالرّغائِب :رجب کی پھلی شب جمعہ بعدنمازمغرب کے بارہ رکعت نفل مخصوص طریقے سے اداکرنا۔ ( دیکھئے تفصیل رکن دین، ص۱۳۵)
صلاۃُ اللّیل :ایک رات میں بعد نمازعشاجونوافل پڑھے جائیں ان کوصلاۃ اللیل کہتے ہیں۔(بہارشریعت، حصہ۴،ص۲۶ )
نمازحاجت:کوئی اہم معاملہ درپیش ہوتواس کی خاطرمخصوص طریقہ کے مطابق دویاچاررکعت نماز پڑھنا ۔(دیکھئے تفصیل بہارشریعت، حصہ۴،ص۳۴ )