اولا (اولے):بخارات کے قطرے جوبارش کے ساتھ برف کی شکل میں آسمان سے گرتے ہیں۔ اولوں کی بارش Hair Storm
بابُ السَّلام:مسجد الحرام کا وہ دروازہ مبارکہ جس سے پھلی بار داخل ہونا افضل ہے اور یہ جانب مشرق واقع ہے۔
بلغار :ایک ملک کا نام ہے اس کے بعض علاقوں میں سال میں کچھ راتیں ایسی ہوتی ہیں جن میں عشاء کا وقت آتا ہی نہیں اور بعض دنوں میں سیکنڈوں اور منٹوں کے لئے ہوتاہے ۔
:شاہین کی طرح ایک شکاری پرندہ جواکثرکبوتروں کاشکارکرتاہے اورشاہین کے برخلاف نیچے سے بلندہوکرشکارکواوپرسے پکڑتاہے۔
بَید:ایک قسم کادرخت جس کی شاخیں نہایت لچکدار ہوتی ہیں۔ ایک قسم کے درخت کا نام جسے ہندی میں بیت کہتے ہیں۔ اہل لغت نے اس کی سترہ قسمیں لکھی ہیں ان درختوں کی شاخوں میں ازحد خمیدگی اور لچک پائی جاتی ہے اور شاخیں بھی اکثر لمبی لمبی اور سیدھی ہوتی ہیں
بیگھہ:زمین کا ایک حصہ یا ٹکڑا جس کی پیمائش عموما تین ہزار پچیس (۳۰۲۵)گز مربع ہوتی ہے،(اردو لغت،ج۲،ص۱۵۶۰) چارکنال ،۸۰ مرلے۔ (فیروز اللغات ،ص۲۷۱
:ایک سفیدی مائل رس جوتاڑکے درخت سے ٹپکتاہے ۔ تَاڑ :ایک کجھورکی مانند ایک لمبے درخت کانام جس سے تاڑی نکلتی ہے ۔
تَوْقِیْت :وہ علم ہے جس کی مدد سے دنیاکے کسی بھی مقام کے لیے طلوع ،غروب،صبح اورعشاء وغیرہ کے اوقات معلوم کیے جاتے ہیں۔ Chronology