Tag: Dictionary

جنتریوں:جنتری کی جمع،وہ کتابیں جن میں نجومی ستاروں کی گردش کاسالانہ حال تاریخ وار درج کرتے ہیں۔
جھاؤ :ایک قسم کاپوداجودریاؤں کے کنارے پراُگتاہے جس سے ٹوکریاں وغیرہ بنائی جاتی ہیں۔
پانی کاسرخ اورسیاہ رنگ کا ایک کیڑاجوبدن سے چمٹ جاتاہے اورخون چوستاہے ۔
چُرَٹ:تمباکوکے خشک پتوں کومقررہ طریقے سے تہ بہ تہ لپیٹ کربنائی ہوئی بتی جوسگریٹ کی طرح پی جاتی ہے۔
ایک قسم کاچوہا جورات کے وقت نکلتاہے۔  
حِقَّہ:اونٹنی جوتین برس کی ہوچکی ہو،چوتھے سال میں ہو۔
خَود :لوہے کی ٹوپی جولڑائی میں پہنتے ہیں۔
عراق کی جانب سے آنے والوں کے لئے میقات ہے
ذُوالْحُلَیْفَہ:مدینہ شریف سے مکہ پا ک کی طرف تقریباً دس کلومیٹر پر ہے جو مدینہ منورہ کی طرف سے آنے والوں کے لئے ”میقات ”ہے ۔ اب اس جگہ کانام”ابیار علی کرم اللہ وجہہ الکریم ”ہے
:ایک سبزرنگ کازردی مائل پتھر
زِرہ :فولاد کاجالی دارکُرتاجولڑائی میں پہنتے ہیں۔
:ایک خوشبودارپوداجس کے پھول زردہوتے ہیں۔ انڈیا میں اسے کیسر بھی کہتے ہیں English: Saffron
زِفت:ایک قسم کاسیاہ روغن جسے تارکول کہتے ہیں۔
زُمُرُّد : سبز رنگ کاقیمتی پتھر
سائبان :مکان یاخیمے کے آگے دھوپ اوربارش سے بچنے کے لیے ٹین کی چادریں یاپھوس(خشک گھاس) کاچھپر ۔
سِل :ایک بیماری کانام ہے۔
کئی سوپَدم ،سوکھرب کاایک نیل ہوتاہے اورسونیل کاایک پدم اورسوپدم کاایک سنکھ ہوتاہے
موچی کاایک اوزار جس سے چمڑے میں سوراخ کرتے ہیں اوراس کے کٹاؤ میں سوت یاچمڑے کی ڈوری ڈال کر سیتے ہیں۔  
:ایک قسم کی دریائی مخلوق جس کے اندر سے موتی نکلتے ہیں ۔
سیسہ :ایک دھات کانام جورانگ کی قسم سے ہے۔  رَانگ :ایک نرم دھات جس سے ظروف(برتنوں)پرقلعی کی جاتی ہے۔    
شور :وہ زمین جس میں نمک یاشورہ ہو،ناقابل زراعت زمین
سفیدرنگ کاایک مرکب جوپانی کو ٹھنڈاکرتا ہے اور بارود میں استعمال ہوتاہے۔نمکین ہوتاہے۔
مِہرگان (مہرجان) :ماہ مہر (ساتواں شمسی مہینہ)کا سولہواں دن بعض جگہ اکیسواں درج ہے جس میں پارسی (ایرانی) جشن مناتے ہیں جوچھ دن تک جاری رہتا ہے۔