علم ہیأت:وہ علم جس میں چاند ،سورج ،ستاروں،سیاروں کے طلوع وغروب ،کیفیت ووضع ،سمت ومقام کے متعلق بحث کی جاتی ہے۔
قَرْنُ الْمَنازِل:نجد (موجودہ ریاض)کی طرف آنے والوں کے لئے میقات ہے ۔ یہ جگہ طائف کے قریب ہے ۔
قمری سال:وہ سال جس کے مہینے چاندکے اعتبارسے ہوتے ہیں۔جیسے محرم الحرام ،ربیع الاول ۔ Lunar Year
کوہ مَروہ:کوہ صفا کے سامنے واقع ہے ۔ صفا سے مروہ تک پہنچنے پر سعی کا ایک پھیر اختم ہوجاتا ہے او رسا۷ تواں پھیر ا یہیں مروہ پر ختم ہوتا ہے ۔
سانپ جب ہزاربرس کاہوتاہے تواس کے سر پربال نکلتے ہیں اورجب دوہزاربرس کاہوتاہے وہ بال گرجاتے ہیں۔یہ معنی ہیں گنجے سانپ کے کہ اتناپراناہوگا۔
زرد رنگ کا ایک مادہ جو زمین سے نکلتاہے ۔ گندھک اپنی خام حالت میں چمکدار پیلے رنگ کا ٹھوس قلمی عنصر ہوتا ہے۔ قدرت میں گندھک اور زندگی کا قریبی تعلق ہے۔ تجارتی پیمانے پر اسے کھادوں میں استعمال کیا جاتا ہے تاہم ماضی میں اسے کالے بارود، ماچسوں، کُرم کُش ادویات اور پھپھوندی مارنے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا تھا۔
رسی کابناہواہتھیارجس میں پتھر یامٹی کے گولے رکھ کراورہاتھ سے گردش دے کراس پتھرکوحریف(دشمن) پرمارتے ہیں ،منجنیق۔
گوکُھرو :جنگ کاایک ہتھیارہے جولوہے وغیرہ سے بناکرمیدان جنگ میں بچھادیتے ہیں اس پرآدمی یاگھوڑاچلے تواس کے پاؤں میں گُھس جاتے ہیں۔