Tag: Dictionary

بابُ السَّلام:مسجد الحرام کا وہ دروازہ مبارکہ جس سے پھلی بار داخل ہونا افضل ہے اور یہ جانب مشرق واقع ہے۔
بابُ الصَّفا:مسجد الحرام کے جنوبی دروازوں میں سے ایک دروازہ ہے ۔جس کے نزدیک ”کوہ صفا ہے
بانوں :مُونج (ایک قسم کی گھاس)وغیرہ کی رسی جس سے چارپائی بُنتے ہیں۔
تَبِیْع:سال بھرکابچھڑا
تبیعَہ:سال بھرکی بچھیا
:ایک بیماری ہے جس کی وجہ سے جسم پر سفید دھبے پیدا ہوجاتے ہیں۔
بلغار :ایک ملک کا نام ہے اس کے بعض علاقوں میں سال میں کچھ راتیں ایسی ہوتی ہیں جن میں عشاء کا وقت آتا ہی نہیں اور بعض دنوں میں سیکنڈوں اور منٹوں کے لئے ہوتاہے ۔
بنت لَبُون:اونٹ کامادہ بچہ جودوسال کاہوچکاہواورتیسرے برس میں ہو۔
بِنْتِ مخاض:اونٹ کامادہ بچہ جوایک سال کاہوچکاہو،دوسرے برس میں ہو۔
:شاہین کی طرح ایک شکاری پرندہ جواکثرکبوتروں کاشکارکرتاہے اورشاہین کے برخلاف نیچے سے بلندہوکرشکارکواوپرسے پکڑتاہے۔
بَید:ایک قسم کادرخت جس کی شاخیں نہایت لچکدار ہوتی ہیں۔ ایک قسم کے درخت کا نام جسے ہندی میں بیت کہتے ہیں۔ اہل لغت نے اس کی سترہ قسمیں لکھی ہیں ان درختوں کی شاخوں میں ازحد خمیدگی اور لچک پائی جاتی ہے اور شاخیں بھی اکثر لمبی لمبی اور سیدھی ہوتی ہیں
بیسن :چنے کاآٹا،یہ پہلے بطورصابن استعمال ہوتاتھا۔
بیگھہ:زمین کا ایک حصہ یا ٹکڑا جس کی پیمائش عموما تین ہزار پچیس (۳۰۲۵)گز مربع ہوتی ہے،(اردو لغت،ج۲،ص۱۵۶۰) چارکنال ،۸۰ مرلے۔ (فیروز اللغات ،ص۲۷۱