Tag: Dictionary

 جَبَلِ رَحمت :عرفات کا وہ مقدس پہاڑ جس کے قریب وقوف کرنا افضل ہے ۔
جُحْفَہ:ملک شام کی طر ف سے آنے والوں کیلئے میقات ہے
جِذْعہ:چارسال کی اونٹنی جوپانچویں سال میں ہو۔
جَرِیب:جریب کی مقدارانگریزی گزسے ۳۵ گز طول اور۳۵ گزعرض ہے۔ (فتاوی رضویہ، ج۱۰،ص ۲۳۹
جنتریوں:جنتری کی جمع،وہ کتابیں جن میں نجومی ستاروں کی گردش کاسالانہ حال تاریخ وار درج کرتے ہیں۔
جھاؤ :ایک قسم کاپوداجودریاؤں کے کنارے پراُگتاہے جس سے ٹوکریاں وغیرہ بنائی جاتی ہیں۔
پانی کاسرخ اورسیاہ رنگ کا ایک کیڑاجوبدن سے چمٹ جاتاہے اورخون چوستاہے ۔