Tag: Islamic Terms

عَرَفات:منیٰ سے تقریباًگیا۱۱رہ کلو میٹر دور میدان جہاں ۹ذوالحجہ کو تمام حاجی صاحبان جمع ہوتے ہیں ۔ عرفات حرم سے خارج ہے۔
مِنٰی:مسجد الحرام سے پا۵نچ کلو میٹر پروہ وادی جہا ں حاجی صاحبان قیام کرتے ہیں ”مِنٰی”حرم میں شامل ہے ۔
حِل:حدو د حرم سے باہر میقات تک کی زمین کو ”حِل ”کہتے ہیں ۔ اس جگہ وہ چیزیں حلال ہیں جو حرم میں حرام ہیں ۔ جو شخص زمینِ حل کا رہنے والا ہو اسے ”حلّی ”کہتے ہیں ۔
حَرَم :مکہ معظمہ کے چارو ں طر ف میلوں تک اس کی حدود ہیں اور یہ زمین حرمت وتقدس کی وجہ سے ”حرم”کھلاتی ہے۔ ہر جانب اس کی حدو د پرنشان لگے ہیں حرم کے جنگل کا شکار کرنا نیز خود رو درخت اور تر گھاس کا ٹنا ، حاجی ، غیر حاجی سب کے […]
جعرانہ:مکہ مکرمہ سے تقریبا چھبیس۲۶ کلو میٹر دور طائف کے راستے پر واقع ہے ۔یہاں سے بھی دوران قیام مکہ شریف عمرہ کا احرام باندھا جاتا ہے ۔ اس مقام کو عوام ”بڑا عمرہ ”کہتے ہیں۔
45 تَنْعِیم:وہ جگہ جہاں سے مکہ مکرمہ میں قیام کے دوران عمرے کے لئے احرام باندھتے ہیں اور یہ مقام مسجد الحرام سے تقریباً سات 7 کلو میٹر جانب مدینہ منورہ ہے اب یہاں مسجد عائشہ رضی اللہ عنہا بنی ہوئی ہے ۔ اس جگہ کو لوگ ”چھوٹاعمرہ” کہتے ہیں
آفاقی:وہ شخص جومیقات کی حدو د سے باہر رہتا ہو۔
مِیقاتی:وہ شخص جو ”میقات” کی حدو د کے اندر رہتا ہو۔
مِیقات:اس جگہ کو کہتے ہیں کہ مکہ معظمہ جانے والے آفاقی کو بغیر احرام وہاں سے آگے جانا جائز نہیں ، چاہے تجارت یا کسی بھی غر ض سے جاتاہو ۔ یہاں تک کہ مکہ مکرمہ کے رہنے والے بھی اگر میقات کی حدو د سے باہر (مثلاً طائف یا مدینہ منورہ)جائیں تو انہیں بھی […]
مَسْعٰی:میلین اخضر ین کا درمیانی فاصلہ جہاں دوران سعی مرد کو دوڑنا سنت ہے ۔
مِیْلَیْن اَخْضَرَیْن:یعنی دو۲ سبز نشان صفا سے جانب مروہ کچھ دور چلنے کے بعد تھوڑے تھوڑے فاصلے پر دو۲ نوں طر ف کی دیواروں او رچھت میں سبز لائٹیں لگی ہوئی ہیں ۔ نیز ابتدا اور انتہا پر فر ش بھی سبز ماربل کا پٹا بنا ہوا ہے ۔ ان دو۲ نوں سبز نشانوں کے […]
بِیرِزَم زَم:مکہ معظمہ کا وہ مقدس کنواں جو حضرت سیدنا اسماعیل علی نبینا وعلیہ الصلوٰۃ والسلام کے عالم طفولیت میں آپ کے ننھے ننھے مبارک قدموں کی رگڑ سے جاری ہوا تھا ۔ اس کا پانی دیکھنا ، پینا اور بدن پر ڈالنا ثواب اور بیماریوں کے لئے شفاہے۔ یہ مبارک کنواں مقام ابراہیم (علیہ […]
مَقامِ اِبراھیم:دروازہ کعبہ کے سامنے ایک قبہ میں وہ جنتی پتھر جس پر کھڑے ہو کر حضرت سیدنا ابراھیم خلیل اللہ علی نبینا وعلیہ الصلوٰۃ والسلام نے کعبہ شریف کی عمارت تعمیر کی اور یہ حضرت سیدنا ابراہیم خلیل اللہ علیہ الصلوٰۃ والسلام کا زندہ معجزہ ہے کہ آج بھی اس مبارک پتھر پر آپ […]
مِیْزاب رَحْمت:خانہء کعبہ کا سونے کا پر نالہ۔ یہ رکنِ عراقی وشامی کی شمالی دیوار پر چھت پر نصب ہے اس سے بارش کاپانی ”حطیم ”میں نچھا ور ہوتا ہے ۔
حَطِیم:کعبہ معظمہ کی شمالی دیوار کے پاس نصف دائرے کی شکل میں فصیل (یعنی باؤنڈری )کے اندر کا حصہ ”حطیم”کعبہ شریف ہی کاحصہ ہے اور اس میں داخل ہونا عین کعبۃ اللہ شریف میں داخل ہونا ہے ۔
مُسْتَجاب:رکن یمانی اور رکن اسود کے بیچ کی جنوبی دیوار یہاں ستر۰ ۷ ہزار فرشتے دعاپر اٰمین کہنے کے لئے مقرر ہیں ۔ اسی لئے اعلی حضرت امام احمد رضا خان علیہ رحمۃ الرحمن نے اس مقام کانام ”مستجاب ”(یعنی دعا کی مقبولیت کا مقام )رکھا ہے ۔
مُسْتَجار:رکن یمانی او رشامی کے بیچ میں مغربی دیوار کا وہ حصہ جو ”ملتزم” کے مقابل یعنی عین پیچھے کی سیدھ میں واقع ہے۔
مُلْتَزَم:رکن اسوداور باب الکعبہ کی درمیانی دیوار ۔
بابُ الکعبہ:یعنی خانہء کعبہ کا دروازہ۔ رکن اسودا ور رکن عراقی کے بیچ کی مشرقی دیوار میں زمین سے کافی بلند سو نے کا دروازہ ہے ۔
رکنِ یَمانی: کعبہء مشرفہ کا یہ یمن کی جانب مغربی کو نہ ہے ۔  
شامی ::کعبہء مشرفہ کا یہ ملک شام کی سمت شمال مغربی کونہ ہے ۔  
رکنِ عِراقی : خانہ ء کعبہ کا یہ عراق کی سمت شمال مشرقی کو نہ ہے ۔
رکنِ اَسْوَد:کعبہ ء مشرفہ کے جنوب ومشرقی کونے کو کہتے ہیں اسی میں جنتی پتھر ”حجراسود ”نصب ہے ۔  
کعبہ:اسے بیت اللہ عَزَّوَجَلَّ بھی کہتے ہیں یعنی اللہ عَزَّوَجَلَّ کا گھر یہ پوری دنیا کے وسط میں واقع ہے اور ساری دنیا کے لوگ اسی کی طر ف رخ کر کے نماز ادا کرتے ہیں اور مسلمان پرو انہ وار اس کا طواف کرتے ہیں ۔
قَصْر:چوتھائی(ــــ۱۴ ) سر کا ہر بال کم از کم انگلی کے ایک پورے کے برابر کتروانا۔
Yeh Raza Ka Chaman Hai Raza Ka Chaman
Ziyarat around the world

Google Map locations of famous shrines