اَلْمَعْرُوْفُ کالْمَشْرُوط :یہ فقہ کاایک قاعدہ ہے کہ معروف مشروط کی طرح ہے یعنی جوچیز مشہور ہووہ طے شدہ معاملے کاحکم رکھتی ہے۔ماخوذازفتاوی رضویہ، ج۱۹،ص ۵۲۸
اَلْمَعْھُودُ کالْمَشْرُوط :یہ فقہ کاایک قاعدہ ہے کہ معہودمشروط کی طرح ہے یعنی جوبات سب کے ذہن میں ہووہ طے شدہ معاملے کاحکم رکھتی ہے۔ ماخوذ ازوقارالفتاوی، ج۱،ص۱۹۳
ولی کے دل میں بعض اوقات سوتے یا جاگتے میں کوئی بات القا ہوتی ہے یعنی دل میں ڈالی جاتی ہے اس کو الہام کہتے ہیں بہار شریعت جلد 1 ص 35
امّ وَلَد :وہ لونڈی جس کے ہاں بچہ پیداہوااورمولیٰ نے اقرار کیاکہ یہ میرابچہ ہے۔ (ماخوذازبہارشریعت، حصہ ۹،ص ۱۲)
اوقاتِ مکروہہ :یہ تین ہیں،طلوع آفتاب سے لے کربیس منٹ بعد تک ،غروب آفتاب سے بیس منٹ پہلے اور نصف النہاریعنی ضحوہ کبریٰ سے لے کرزوال تک ۔ نماز کے احکام، ص۱۹۷
سچے دل سے ان سب باتوں كي تصديق كرنا جو ضرورياتِ دين سے ہيں ايمان كہلاتا هے بهارِ شريعت ج 1 حصه 1 ص 172
ایام تشریق :یومِ نَحْر(قربانی)یعنی دس ذوالحجہ کے بعد کے تین دن(۱۱و۱۲و۱۳) کوایام تشریق کہتے ہیں۔ (ردالمحتار،ج۳،ص ۷۱)
ایامِ مَنْہیَّہ:یعنی عیدالفطر،عیدالاضحی اورگیارہ ،بارہ ،تیرہ ذی الحجہ کے دن کہ ان میں روزہ رکھنامنع ہے اسی وجہ سے انھیں ایام منہیہ کہتے ہیں۔ (ماخوذاز بہارشریعت ،حصہ۵،ص۱۵۰
بابُ الکعبہ:یعنی خانہء کعبہ کا دروازہ۔ رکن اسودا ور رکن عراقی کے بیچ کی مشرقی دیوار میں زمین سے کافی بلند سو نے کا دروازہ ہے ۔
وه اعتقاد يا وه اعمال جو حضور عليه الصلٰوة والسلام كے زمانه ء حياتِ ظاہري ميں نہ ہوں بعد ميں ايجاد ہوئے جاء الحق ص 221.
ہروہ نیاکام جوشریعت میں منع نہ ہواوربغیرکسی نیتِ خیرکے کیاجاوے جیسے مختلف قسم کے کھانے کھاناوغیرہ۔ جاء الحق ،ص ۲۲۶
وہ نیاکام جوشریعت میں منع نہ ہواوراس کوعام مسلمان کارِ ثواب جانتے ہوں یاکوئی شخص اس کونیت خیرسے کرے ،جیسے محفل میلاد وغیرہ جاء الحق، ص ۲۲۶
وہ نیا کام جس سے کوئی سنت چھوٹ جاوے اگرسنت غیرمؤکدہ چھوٹی تویہ بدعت مکروہ تنزیہی ہے اوراگرسنت مؤکدہ چھوٹی تویہ بدعت مکروہ تحریمی ہے جاء الحق، ص ۲۲۸
وہ نیاکام جوشرعاًمنع نہ ہواور اس کے چھوڑنے سے دین میں حرج واقع ہو،جیسے کہ قرآن کے اعراب اوردینی مدارس اورعلمِ نحو وغیرہ پڑھنا۔ جاء الحق ،ص ۲۲۸
بنی ہاشم یا بنو ہاشم:ان سے مراد حضرت علی وجعفروعقیل اورحضرت عباس وحارث بن عبدالمطلب کی اولادیں ہیں۔ (بہارشریعت ،حصہ۵،ص۶۵)
بیع وفا:اس طورپربیع کرناکہ جب بائع مشتری کوثمن واپس کرے تومشتری مبیع کوواپس کردے۔ (ماخوذ ازبہارشریعت ،حصہ۵،ص۵۵)
تَثویب :مسلمانوں کو اذان کے بعدنماز کے لیے دوبارہ اطلاع دیناتثویب ہے۔ ماخوذازفتاوی رضویہ ،ج۵،ص۳۶۱
تَحیَّۃُ الْمَسْجد :کسی شخص کا مسجد میں داخل ہوکربیٹھنے سے پہلے دویاچاررکعت نمازپڑھنا۔ (ماخوذازبہارشریعت، حصہ۴،ص۲۳ )