Tag: Islamic Terms

دَینِ قوی :وہ دین جسے عرف میں دستْ گَرْدَاں کہتے ہیں جیسے قرض ،مال تجارت کاثمن وغیرہ۔ (ماخوذ ازبہارشریعت ،حصہ۵،ص۴۰)
خُلع :عورت سے کچھ مال لے کر اس کا نکاح زائل کردیناخلع کھلاتاہے۔(ماخوذازبہارشریعت ،حصہ ۸، ص ۸۶
طلاق بائن :وہ طلاق جس کی وجہ سے عورت مردکے نکاح سے فوراًنکل جاتی ہے۔ (ماخوذازبہارشریعت ،حصہ ۸، ص ۵)
تولہ :بارہ ماشے کاوزن (فتاوی رضویہ، ج۱۰،ص ۲۹۶
رتی :آٹھ چاول کاوزن (فتاوی رضویہ، ج۱۰،ص ۲۹۸
ماشہ: ۸ رتی کا وزن (فتاوی رضویہ، ج۱۰،ص ۲۹۸
مِثْقال :ساڑھے چارماشہ کاوزن (فتاوی رضویہ، ج۱۰،ص ۲۹۶
8 اِستار :ساڑھے چارمثقال کاہوتاہے۔ (فتاوی رضویہ، ج۱۰،ص ۲۹۶
رِطل :بیس اِستارکاہوتاہے۔ (فتاوی رضویہ، ج۱۰،ص ۲۹۶
صاع :صاع آٹھ رطل کاہوتاہے۔ (فتاوی امجدیہ، ج۱،ص ۳۸۴) دوسو سترتولے کاہوتاہے۔ (فتاوی رضویہ، ج۱۰،ص۲۹۶ تقریباً چارکلوایک سوگرام ۔
وقف :کسی شے کو اپنی مِلک سے خارج کرکے خالص اللہ عزوجل کی مِلک کردینا اسطرح کہ اُس کانفع بند گانِ خدا میں سے جس کو چاہے ملتارہے۔ (بہارشریعت ،حصہ ۱۰،ص ۵۲
قیمت:کسی چیز کی وہ حیثیت جوبازارکے نرخ کے مطابق ہواسے قیمت کہتے ہیں۔(ماخوذازفتاوی رضویہ ،ج۱۰،ص۱۸۴)
ثَمن:بائع اورمشتری آپس میں جوطے کریں اسے ثمن کہتے ہیں۔(ردالمحتار، ج۷،ص۱۱۷،ماخوذازفتاوی رضویہ، ج۱۰،ص ۱۸۴)
سائمہ :وہ جانور ہے جوسال کے اکثرحصہ میں چَر کرگزاراکرتاہواوراس سے مقصود صرف دودھ اوربچے لینایافَربہ کرناہو۔ (ماخوذ ازبہارشریعت، حصہ ۵،ص۲۷
حاجتِ اصلیہ :زندگی بسر کرنے میں آدمی کوجس چیزکی ضرورت ہووہ حاجت اصلیہ ہے مثلاًرہنے کامکان،خانہ داری کاسامان وغیرہ۔ (ماخوذ ازبہارشریعت، حصہ ۵،ص۱۵)
سجدہ شکر:کسی نعمت کے ملنے پرسجدہ کرنا۔ (ماخوذ ازبہارشریعت ،حصہ۴،ص۸۷ 
صَلاۃُالرّغائِب :رجب کی پھلی شب جمعہ بعدنمازمغرب کے بارہ رکعت نفل مخصوص طریقے سے اداکرنا۔ ( دیکھئے تفصیل رکن دین، ص۱۳۵)
نمازتوبہ:توبہ واِسْتِغْفَارکی خاطرنوافل اداکرنا۔ (دیکھئے تفصیل بہارشریعت، حصہ۴،ص۳۶ 
صَلاۃُ الْاَسْرَار (نمازغوثیہ) :غوث اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے منقول دورکعت نماز جومغرب کے بعدکسی حاجت کے لیے پڑھی جائے ۔(دیکھئے تفصیل بہارشریعت، حصہ۴،ص۳۵ 
نمازحاجت:کوئی اہم معاملہ درپیش ہوتواس کی خاطرمخصوص طریقہ کے مطابق دویاچاررکعت نماز پڑھنا ۔(دیکھئے تفصیل بہارشریعت، حصہ۴،ص۳۴ )
صَلَاۃالتَّسْبِیْح :چاررکعت نفل جن میں تین سومرتبہ سبحان اللہ والحمدللہ ولاالہ الااللہ واللہ اکبر پڑھا جاتا ہے ۔(دیکھئے تفصیل بہار شریعت، حصہ۴،ص۳۲ )
نمازِاستخارہ :جس کام کے کرنے نہ کرنے میں شک ہو اس کوشروع کرنے سے پہلے دورکعت نفل پڑھنا پھر دعائے استخارہ کرنا۔ (دیکھئے تفصیل بہارشریعت، حصہ۴،ص۳۰،۳۱
نمازِتہجّد :نمازعشاپڑھ کرسونے کے بعدصبح صادق طلوع ہونے سے پہلے جس وقت آنکھ کھلے اٹھ کر نوافل پڑھنانمازتہجد ہے۔ (ماخوذازفتاوی رضویہ، ج۷،ص ۴۴۶
صلاۃُ اللّیل :ایک رات میں بعد نمازعشاجونوافل پڑھے جائیں ان کوصلاۃ اللیل کہتے ہیں۔(بہارشریعت، حصہ۴،ص۲۶ )
نمازواپسی سفر :سفرسے واپس آکرمسجد میں دو رکعتیں اداکرنا۔ (ماخوذازبہارشریعت، حصہ۴،ص۲۶ 
Yeh Raza Ka Chaman Hai Raza Ka Chaman
Ziyarat around the world

Google Map locations of famous shrines