رکن :وہ چیز ہے جس پرکسی شے کاوجود موقوف ہواور وہ خود اس شے کاحصہ اور جزہوجیسے نماز میں رکوع وغیرہ۔ (ماخوذ ازالتعریفات،باب الرائ، ص ۸۲)
رکنِ اَسْوَد:کعبہ ء مشرفہ کے جنوب ومشرقی کونے کو کہتے ہیں اسی میں جنتی پتھر ”حجراسود ”نصب ہے ۔
رَمل:طواف کے ابتدائی تین۳ پھیرو ں میں اکڑ کر شانے ھلاتے ہوئے چھوٹے چھوٹے قدم اٹھاتے ہوئے قدرے تیز ی سے چلنا