Tag: Islamic Terms

سائمہ :وہ جانور ہے جوسال کے اکثرحصہ میں چَر کرگزاراکرتاہواوراس سے مقصود صرف دودھ اوربچے لینایافَربہ کرناہو۔ (ماخوذ ازبہارشریعت، حصہ ۵،ص۲۷
سایہ اصلی :وہ سایہ جونصفُ النَّہارکے وقت (ہر چیزکا)ہوتاہے۔ فتاوی امجدیہ ،حصہ۱،ص۴۷
سجدہ شکر:کسی نعمت کے ملنے پرسجدہ کرنا۔ (ماخوذ ازبہارشریعت ،حصہ۴،ص۸۷ 
سَعْی:”صفا ”اور ”مروہ” کے مابین سات۷ پھیرے لگا نا (صفا سے مروہ تک ایک پھیر اہوتا ہے یو ں مروہ پر سات۷ چکر پورے ہوں گے ۔  
وہ عمل جس پر حضورِ اقدس صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے مداومت(ہمیشگی) نہیں فرمائی ،اور نہ اس کے کرنے کی تاکیدفرمائی لیکن شریعت نے اس کے ترک کو ناپسند جاناہواور آپ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے وہ عمل کبھی کیاہو ۔ بہارشریعت ،حصہ۲،ص ۵ فتاوی فقیہ ملت، ج۱،ص۲۰۴
وہ ہے جس کوحضورصلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ہمیشہ کیا ہوالبتہ بیان جواز کے لیے کبھی ترک بھی کیاہو۔(فتاوی فقیہ ملت، ج۱،ص۲۰۴