وہ قلیل پانی جس سے حدث دورکیاگیاہویادورہواہویابہ نیت تقرُّب استعمال کیاگیاہو،اوربدن سے جداہوگیاہواگرچہ کہیں ٹھہرانہیں روانی ہی میں ہو۔ نزہۃ القاری ،ج۲،ص۵۹
اہلسنت كا وه گروه جو فروعي عقائد ميں امامُ الهديٰ حضرت ابومنصور ماتريدي رحمة الله عليه كا پيروكار ہے ماتريديه كہلاتا ہے بہارِشريعت ج1حصه 1 ص179
مرد اپنے آلہ کو تندی کی حالت میں عورت کی شرمگاہ یاکسی مرد کی شرمگاہ سے ملائے۔یاعورت ،عورت باہم ملائیں بشرطیکہ کوئی شے حائل نہ ہو۔ بہارشریعت، حصہ۲ ،ص۳۱
جس کی مراد عقل میں نہ آسکے اور یہ امید بھی نہ ہو کہ رب تعالیِ بیان فرمائے۔ اسے متشابہ کہتے ہیں تفسیر نعمی ج3ص250
محال شرعی:وہ شے جس کاپایاجاناشرعی طورپرناممکن ہواسے محال شرعی کہتے ہیں ،مثلاً کافرکاجنت میں داخل ہوناوغیرہ۔ (دیکھئے تفصیل المعتقد المنتقد،ص۲۸تا۳۲ )
محال عادِی :وہ شے جس کاپایاجاناعادت کے طورپرناممکن ہواسے محال عادی کہتے ہیں ،مثلاً کسی ایسے شخص کاہوامیں اڑناجس کوعادۃً اڑتے نہ دیکھاگیاہو۔ دیکھئے تفصیل المعتقد المنتقد،ص۲۸تا۳۲
جس کے معنیِ بالکل ظاہر ہوں اور وہی کلام سے مقصود ہوں اس میں تاویل یا تخصیص کی گنجائش نہ ہو اور نسخ یا تبدیل کا احتمال نہ ہو اسے محکم کہتے ہیں۔ تفسیر نعیمی ج3ص250
مُدْرِک :جس نے اول رکعت سے تشہُّد تک امام کے ساتھ (نماز)پڑھی اگرچہ پھلی رکعت میں امام کے ساتھ رکوع ہی میں شریک ہواہو۔ (بہارشریعت، حصہ۳،ص۱۵۶
مد و لین :واو، ی، الف ساکن اور ما قبل کی حرکت موافق ہو تو اس کو مدو لین کہتے ہیں۔ یعنی واو کے پہلے پیش اور ی کے پہلے زیرالف کے پہلے زبر
مرتد :وہ شخص ہے کہ اسلام کے بعد کسی ایسے امر کاانکار کرے جوضروریات دین سے ہو یعنی زبان سے کلمہ کفر بکے جس میں تاویل صحیح کی گنجاءش نہ ہو۔یوہیں بعض افعال بھی ایسے ہیں جن سے کافر ہوجاتاہے مثلاً بت کوسجدہ کرنا،مصحف شریف کونجاست کی جگہ پھینک دینا۔ (بہارشریعت، حصہ ۹، ص۱۶۳)
مَسْبُوق :وہ ہے کہ امام کی بعض رکعتیں پڑھنے کے بعد شامل ہوااور آخر تک شامل رہا۔ (بہارشریعت، حصہ۳،ص۱۵۶)
مُسْتَجاب:رکن یمانی اور رکن اسود کے بیچ کی جنوبی دیوار یہاں ستر۰ ۷ ہزار فرشتے دعاپر اٰمین کہنے کے لئے مقرر ہیں ۔ اسی لئے اعلی حضرت امام احمد رضا خان علیہ رحمۃ الرحمن نے اس مقام کانام ”مستجاب ”(یعنی دعا کی مقبولیت کا مقام )رکھا ہے ۔
مُسْتَجار:رکن یمانی او رشامی کے بیچ میں مغربی دیوار کا وہ حصہ جو ”ملتزم” کے مقابل یعنی عین پیچھے کی سیدھ میں واقع ہے۔
وہ کہ نظرِ شرع میں پسند ہو مگرترک پر کچھ ناپسندی نہ ہو، خواہ خود حضورِ اقدس صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے اسے کیا یا اس کی ترغیب دی یا علمائے کرام نے پسند فرمایا اگرچہ احادیث میں اس کا ذکر نہ آیا بہارشریعت حصہ۲ص ۵
مَسْتُور :پوشیدہ،مخفی،وہ شخص جس کاظاہرحال مطابق شرع ہو مگر باطن کاحال معلوم نہ ہو۔ (ماخوذازبہارشریعت ،حصہ۵،ص۱۱۱)
مسجد بیت :گھرمیں جوجگہ نمازکے لیے مقررکی جائے اسے مسجدبیت کہتے ہیں۔ (ماخوذ ازفتاوی رضویہ، ج۲۲، ص۴۷۹)
مسکین:وہ ہے جس کے پاس کچھ نہ ہویہاں تک کہ کھانے اوربدن چھپانے کے لیے اس کامحتاج ہے کہ لوگوں سے سوال کرے۔ (بہارشریعت، حصہ۵،ص۵۹