All Quotes

Water is a great blessing of Allah Almighty, which He has bestowed upon His servants in various places in the Holy Quran. The Holy Prophet ﷺ never asked anyone for anything to eat, drink, or wear, but He asked for cold water twice.

پانی اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے جس سے قرآن عظیم میں جابجا بندوں پر احسان رکھا۔ حضور سرور دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی کھانے پینے پہننے کی کوئی چیز کسی سے کبھی طلب نہ فرمائی مگر ٹھنڈا پانی دو بار طلب فرمایا

Read More

O Muslims! Who else has attained this glorious and glorious status except this beloved soul that the Great Quran swore by his city, swore by his time, swore by his soul, the Holy Prophet (peace and blessings of Allah be upon him). Yes, O Muslims, this is the meaning of the great beloved soul.

اے مسلمان! یہ مرتبہ ء جلیلہ اس جانِ محبوبیت کے سوا کسے میسرا آیا کہ قرآنِ عظیم نے انکے شہر کی قسم کھائی، انکے زمانے کی قسم کھائی، ان کی جان کی قسم کھائی، صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم، ہاں اے مسلمان محبوبیتِ کبریٰ کے یہی معنی ہیں وہ ہے مرتبہ تجھ کو خدا نے دیا،نہ کسی کو ملے نہ کسی کو ملا کہ کلامِ مجید نے کھائی شہا، تیرے شہرو کلام و بقا کی قسم

Read More

There are three books, one book from which Allah Almighty will not forgive anything, and one book from which Allah Almighty will not care about anything and one book from which Allah Almighty will not leave anything

دفتر تین ہیں، ایک دفتر میں سے اللہ تعالیٰ کچھ نہ بخشے گا اور ایک دفتر کی اللہ عزوجل کو کچھ پرواہ نہیں اور ایک دفتر میں سے اللہ تبارک و تعالیٰ کچھ نہ چھوڑے گا۔وہ دفتر جس میں سے اللہ عزوجل کچھ نہ بخشے گا دفترِ کفر ہے۔ اور وہ جس کی اللہ سبحنٰہ و تعالیٰ کو کچھ پرواہ نہیں وہ بندے کا اپنی جان پر ظلم کرنا ہے اپنے  اور اپنے رب کے معاملہ میں مثلا کسی دن کا روزہ ترک کیا یا کوئی نماز چھوڑی کہ اللہ تعالیٰ چاہے تو اسے معاف کر دے گا اور درگزر فرمائے گا اور وہ دفتر جس میں سے کچھ نہ چھوڑے گا وہ حقوق العباد ہیں اس کا حکم یہ ہے ضرور بدلا ہونا ہے

Musnad Imam Ahmad Bin Hunbal
Read More

The time of zawal does not mean that one cannot pray at that time. What should be said when it is forbidden to pray?

زوال تو سورج ڈھلنے کو کہتے ہیں یہ وقت وہ ہے کہ نماز کی ممانعت کا وقت ختم ہو گیا اور جواز کا وقت شروع ہو گیا تو نماز کے وقتِ ممانعت کو زوال کا وقت کہنا غلط ہےبلکہ اسے وقتِ استوا کہنا چاہئے یعنی نصف النہار کا وقت

Read More
1 2 3 4