Alahazrat Imam Ahmad Raza

حضور ﷺ کی عظمت و شان کا شاندار بیان

جان برادر! اپنے ایمان پر رحم کرخدائے قہار وجبار جل جلالہ سے لڑائی نہ باندھووہ تیرے اورتمام جہان کی پیدائش سے پہلے ازل میں لکھ چکا تھا ” و رفعنا لک ذکرک ” یعنی ارشاد ہوتا ہے اے محبوب ہمارے !ہم نے تمہارے لئے تمہارا ذکر بلند کیا کہ جہاں ہماری یاد ہوگی تمہارا بھی […]

حضور ﷺ کی عظمت و شان کا شاندار بیان Read More »

کائنات کے عجائبات اور انسان کی بے بسی

اے عزیز ! کسی بات کو حق جاننے کےلئے اس کی حقیقت جاننی لازم نہیں ہوتی ، دنیا جانتی ہے کہ مقناطیس لوہے کو کھینچتا ہے ، اور مقناطیسی قوت دیا ہوا لوہاستارہ قطب کی طرف توجہ کرتا ہے۔ مگر اس کی حقیقت و کنہ کوئی نہیں بتا سکتا کہ اس خا کی لوہے اور

کائنات کے عجائبات اور انسان کی بے بسی Read More »

اللہ تعالیٰ کی قدرتِ کاملہ اور کائنات کا نظام

سورہ یونس رعدو سورہ الم تنزیل السجدہ کے پہلے رکوع اس نزعہ فلسفیّہ کے رَد کو بس ہیں۔ اور سورہ یونس علیہ الصلوۃ والسلام کے رکوع چہارم میں فرماتا ہے :  قل من یرزقکم من السماء والارض امن یملک السمع والابصار ومن یخرج الحی من المیت ویخرج المیت من الحی ومن یّد بّر الامرط فسیقولون

اللہ تعالیٰ کی قدرتِ کاملہ اور کائنات کا نظام Read More »

حضرت آدم علیہ السلام کا علمِ ملائکہ اور کمالِ علمِ نبوی ﷺ

ملائکہ کا لفظ سننے سے انہوں نے جان لیا کہ کاہے سے بنے اور کیونکر بنے اور ان کے مرتبوں کی ترتیب کیا ہے اور کس لیے یہ فرشتہ اس مقام کا مستحق ہوا اور دسرا دوسرے کا۔ اسی طرح عرش سے زیرِ زمین تک ہر فرشتے کا حال، اوریہ تمام علوم صرف آدم علیہ

حضرت آدم علیہ السلام کا علمِ ملائکہ اور کمالِ علمِ نبوی ﷺ Read More »

عقل کی حدود اور مقامِ مصطفیٰ ﷺ

عقل و شعور کو خود اپنا شعور نہیں، دست و پا بستہ خود گم کردہ حواس ہے، ہوش و خرد کو خود اپنے لالے پڑے ہیں وہم و گمان دوڑیں تو کہاں تک پہنچیں، ٹھوکر کھائی اور گرے۔ سراغ این و متٰی کہاں تھا، نشان کیف واِلٰی کہاں تھا نہ کوئی راہی، نہ کوئی ساتھی

عقل کی حدود اور مقامِ مصطفیٰ ﷺ Read More »

علمِ الٰہی اور علمِ مصطفیٰ ﷺ میں فرق

افسوس کہ ان شرک فروش اندھوں کو اتنا نہیں سوجھتا کہ علمِ الہیٰ ذاتی ہے اور علمِ خلق عطائی، وہ واجب یہ ممکن، وہ قدیم یہ حادث، وہ نامخلوق یہ مخلوق وہ نامقدور یہ مقدور، وہ ضروری البقا یہ جائز الفنا، وہ ممتنع التغیر یہ ممکن التبدّل ۔ان عظیم تفرقوں کے بعد احتمال شرک نہ

علمِ الٰہی اور علمِ مصطفیٰ ﷺ میں فرق Read More »

بارگاہِ رسالت میں سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما کا بلند مقام

حضرات شیخین ، صاحبین صہرین وزیرین امیرین مشیرین ضجیعین رفیقین سیّدنا و مولٰنا عبداﷲ العتیق ابوبکر صدیق و جناب حق مآب ابوحفص عمر فاروق رضی اللہ تعالٰی عنہما کی شانِ والا سب کی شانوں سے جدا ہے اور ان پر سب سے زیادہ عنایت خدا اور رسولِ خدا جل جلالہ و صلی اﷲ تعالٰی علیہ

بارگاہِ رسالت میں سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما کا بلند مقام Read More »

مختارِ کل: سید المرسلین، خاتم النبیین ﷺ

“احکامِ تشریعیہ، شریعت کے فرامین، اوامرو نواہی سب ان کے قبضہ میں، سب ان کے سپرد، جس بات میں جو چاہیں اپنی طرف سے فرمادیں، وہی شریعت ہے، جس پر جو چاہیں حرام فرمادیں، اور جس کے لیے جو چاہیں حلال کردیں، اور جو فرض چاہیں معاف فرمادیں وہی شرع ہے، غرض وہ کارخانہ الہی

مختارِ کل: سید المرسلین، خاتم النبیین ﷺ Read More »

عالم کا وجود: نورِ مصطفیٰ ﷺ کا محتاج

ایک چراغ سے بھی اگرچہ ہزاروں چراغ روشن ہوسکتے ہیں بے اس کے کہ ان چراغوں میں اس کا کوئی حصہ آئے مگر دوسرے چراغ صرف حصول نو ر میں اسی چراغ کے محتاج ہوئے ، بقاء میں اس سے مستغنی ہیں، اگر انہیں روشن کر کے پہلے چراغ کو ٹھنڈا کر دیجئے ان کی

عالم کا وجود: نورِ مصطفیٰ ﷺ کا محتاج Read More »

حضور کے فضائل کو مٹانا کس کا کام ہے؟

اورآفتاب نیم روز کی طرح روشن کہ آدمی ہمہ تن اپنے محبوب کے نشرِ فضائل وتکثیرِ مدائح میں مشغول رہتاہے اورجو بات اس کی خوبی اورتعرفی یف کی سنتاہے کیسی خوشی اورطیبِ خاطر سے اظہار کرتاہے ، سچی فضیلتوں کا مٹانا اورشام وسحر نفیِ اوصاف کی فکر میں رہنا کام دشمن کا ہے نہ کہ

حضور کے فضائل کو مٹانا کس کا کام ہے؟ Read More »

جاہل کا بیان سننے والے توجہ کریں

جاہل کی وعظ گوئی بھی گناہ ہے۔ وعظ میں قرآن مجید کی تفسیر یانبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی حدیث یاشریعت کامسئلہ اور جاہل کو ان میں کسی چیز کابیان جائزنہیں، رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں: من قال فی القراٰن بغیرعلم فلیتبوأ مقعدہ من النار۔ رواہ الترمذی۴؎ وصححہ عن ابن

جاہل کا بیان سننے والے توجہ کریں Read More »

نیک لوگوں کو غیر اللہ سمجھنے کی غلطی

انبیاء واولیاء علیہم الصلٰوۃ والسلام کی نداندائے غیراﷲ نہیں بلکہ اﷲ ہی کی نداہے کہ وہی نسبت ملحوظ ومناط ندا ہے جس طرح کہ ملتقط ودرمختار وعالمگیریہ میں ہے : التواضع لغیراﷲ حرام۱؎۔ غیراﷲ کے لئے تواضع حرام ہے۔(۱؎ درمختار کتاب الحظروالاباحۃ باب الاستبراء وغیرہ مطبع مجتبائی دہلی ۲/ ۲۴۵) حالانکہ انبیاء واولیاء اورماں باپ

نیک لوگوں کو غیر اللہ سمجھنے کی غلطی Read More »

مخلوقات کی دو قسمیں۔ اھل اللہ اور غیر اللہ

حقیقت امر یہ ہے کہ مخلوق دو قسم ہے: اول وہ کہ عظمت دینی رکھتے ہیں جن کے سروسر ورمطلق حضور سید المرسلین ہیں صلی اللہ تعالٰی علیہ وعلیہم وبارک وسلم ، پھر باقی حضرات انبیاء وملائکہ واولیاء واہلبیت وصحابہ، پھر دیگر علماء وصلحاء واتقیاء، پھر سلاطین اسلام، پھر عام مومنین، نیز صحائف دینیہ مثل

مخلوقات کی دو قسمیں۔ اھل اللہ اور غیر اللہ Read More »

انسان کی اصل غذا گوشت ہے

اصل غذا انسان کی گوشت ہے، عناصر غذائے نباتات، نباتات غذائے حیوانات، حیوانات غذائے انسان، او ربیشک اس کے کھانوں میں جو منفعتیں اور ہمارے جسم کی اصلاحیں اور ہمارے قوٰی کی افزائش ہیں اس کے غیر سے حاصل نہیں، اور مرغوبی کی یہ کیفیت کہ ہر شخص اپنے وجدان سے جان سکتاہے کہ کیسا

انسان کی اصل غذا گوشت ہے Read More »

احکامِ الٰہی کی دو اقسام

احکام الہٰی کی دو قسمیں ہیں : تکوینیہ مثل احیاء واماتت وقضائے حاجت ودفع مصیبت وعطائے دولت ورزق ونعمت وفتح وشکست وغیرہا عالم کے بندوبست۔ دوسرے تشریعیہ کہ کسی فعل کو فرض یا حرام یا واجب یا مکروہ یا مستحب یامباح کردینا مسلمانوں کے سچے دین میں ا ن دونوں حکموں کی ایک ہی حالت

احکامِ الٰہی کی دو اقسام Read More »

دین کا اصل دارومدار ضروریاتِ دین پر ہے

تنبیہ جلیل: مسلمانو! اصل مدار ضروریات دین ہیں اور ضروریات اپنے ذاتی روشن بدیہی ثبوت کے سبب مطلقاً ہر ثبوت سے غنی ہوتے ہیں یہاں تک کہ اگر بالخصوص ان پر کوئی نص قطعی اصلاً نہ ہو جب بھی ان کا وہی حکم رہے گا کہ منکر یقیناً کافر مثلاً عالم بجمیع اجزائہ حادث ہونے

دین کا اصل دارومدار ضروریاتِ دین پر ہے Read More »

حضرت علی المرتضیٰ اور سیدنا امیرِ معاویہ میں سے حق پر کون؟

حضرت سیدنا علی المرتضی اور سیدنا امیر معاویہ کے متعلق اہلِ سنت کا عقیدہ:فرقَ مراتب بے شمار اور حق بدست حیدرِ کرار، مگر معاویہ بھی ہمارے سردار، طعن اُن پر بھی کارِ فجار، جو معاویہ کی حمایت میں عیاذا باللہ اسد اللہ کی سبقت و اولیت و عظمت و اکملیت سے آنکھ پھیر لے وہ

حضرت علی المرتضیٰ اور سیدنا امیرِ معاویہ میں سے حق پر کون؟ Read More »

تمام شریعتوں کا مقصد پانچ چیزوں کی حفاظت

پانچ چیزیں ہیں جن کے حفظ کو اقامت شرائع الٰہیہ ہے دین وعقل ونسب ونفس ومال۔ عبث محض کے سوا تمام افعال انھیں میں دورہ کرتے ہیں اب اگر فعل (کہ ترک بمعنی کف کو کہ وہی مقدور وزیر تکلیف ہے نہ کہ بمعنی عدم کما فی الغمز وغیرہ بھی شامل ) اگر ان میں

تمام شریعتوں کا مقصد پانچ چیزوں کی حفاظت Read More »

نام کسے کہتے ہیں؟ نام کی اہمیت و برکت

فی الواقع جب اسمائے اصحاب کہف قدست اسرارہم میں وہ برکات ہیں حالانکہ وہ اولیائے عیسویین میں سے ہیں ۔ تو اولیائے محمدیین  صلوات اللہ تعالیٰ و سلامہ علیہ وعلیہم اجمعین کا کیا کہنا ۔ ا نکے اسمائے کرام کی برکت کیا شمار میں آسکے ۔ اے شخص تو نہیں جانتا کہ نام کیا ہے

نام کسے کہتے ہیں؟ نام کی اہمیت و برکت Read More »

فقہ کسے کہتے ہیں؟ امام احمد رضا کے قلم سے فقہ کی تعریف

فقاہت کے کیا معنی ہیں؟ فقہ یہ نہیں کہ کسی جزئیہ کے متعلق کتاب سے عبارت نکال کر اس کا لفظی ترجمہ سمجھ لیا جائے۔ یوں تو ہراعرابی ہر بدوی فقیہ ہوتا ، کہ ان کی مادری زبان عربی ہے،بلکہ فقہ بعد ملاحظہ اصول مقررہ و ضوابط محررہ ووجوہ تکلم وطرق تفاہم و تنقیح مناط و

فقہ کسے کہتے ہیں؟ امام احمد رضا کے قلم سے فقہ کی تعریف Read More »

Scroll to Top