Al-Waqiah الواقعۃ

پارہ:
سورہ: 56
آیات: 96
اِذَا وَقَعَتِ الۡوَاقِعَةُ ۙ‏ ﴿1﴾

جب ہولے گی وہ ہونے والی (ف۲)

لَيۡسَ لِـوَقۡعَتِهَا كَاذِبَةٌ​ ۘ‏ ﴿2﴾

اس وقت اس کے ہونے میں کسی کو انکار کی گنجائش نہ ہوگی،

خَافِضَةٌ رَّافِعَةٌ ۙ‏ ﴿3﴾

کسی کو پست کرنے والی (ف۳) کسی کو بلندی دینے والی (ف٤)

اِذَا رُجَّتِ الۡاَرۡضُ رَجًّا ۙ‏ ﴿4﴾

جب زمین کانپے گی تھرتھرا کر (ف۵)

وَّبُسَّتِ الۡجِبَالُ بَسًّا ۙ‏ ﴿5﴾

اور پہاڑ ریزہ ریزہ ہوجائیں گے چورا ہوکر

فَكَانَتۡ هَبَآءً مُّنۡۢبَـثًّا ۙ‏ ﴿6﴾

تو ہوجائیں گے جیسے روزن کی دھوپ میں غبار کے باریک ذرے پھیلے ہوئے

وَّكُنۡـتُمۡ اَزۡوَاجًا ثَلٰـثَـةً ؕ‏ ﴿7﴾

اور تین قسم کے ہوجاؤ گے،

فَاَصۡحٰبُ الۡمَيۡمَنَةِ ۙ مَاۤ اَصۡحٰبُ الۡمَيۡمَنَةِ ؕ‏ ﴿8﴾

تو دہنی طرف والے (ف٦) کیسے دہنی طرف والے (ف۷)

وَاَصۡحٰبُ الۡمَشۡـَٔـمَةِ ۙ مَاۤ اَصۡحٰبُ الۡمَشۡـَٔـمَةِؕ‏ ﴿9﴾

اور بائیں طرف والے (ف۸) کیسے بائیں طرف والے (ف۹)

وَالسّٰبِقُوۡنَ السّٰبِقُوۡنَۚ  ۙ‏ ﴿10﴾

اور جو سبقت لے گئے (ف۱۰) وہ تو سبقت ہی لے گئے (ف۱۱)

اُولٰٓٮِٕكَ الۡمُقَرَّبُوۡنَ​ۚ‏ ﴿11﴾

وہی مقربِ بارگاہ ہیں،

فِىۡ جَنّٰتِ النَّعِيۡمِ‏ ﴿12﴾

چین کے باغوں میں،

ثُلَّةٌ مِّنَ الۡاَوَّلِيۡنَۙ‏ ﴿13﴾

اگلوں میں سے ایک گروہ

وَقَلِيۡلٌ مِّنَ الۡاٰخِرِيۡنَؕ‏ ﴿14﴾

اور پچھلوں میں سے تھوڑے (ف۱۲)

عَلٰى سُرُرٍ مَّوۡضُوۡنَةٍۙ‏ ﴿15﴾

جڑاؤ تختوں پر ہوں گے (ف۱۳)

مُّتَّكِـــِٕيۡنَ عَلَيۡهَا مُتَقٰبِلِيۡنَ‏ ﴿16﴾

ان پر تکیہ لگائے ہوئے آمنے سامنے (ف۱٤)

يَطُوۡفُ عَلَيۡهِمۡ وِلۡدَانٌ مُّخَلَّدُوۡنَۙ‏ ﴿17﴾

ان کے گرد لیے پھریں گے (ف۱۵) ہمیشہ رہنے والے لڑکے (ف۱٦)

بِاَكۡوَابٍ وَّاَبَارِيۡقَ ۙ وَكَاۡسٍ مِّنۡ مَّعِيۡنٍۙ‏ ﴿18﴾

کوزے اور آفتابے اور جام اور آنکھوں کے سامنے بہتی شراب

لَّا يُصَدَّعُوۡنَ عَنۡهَا وَلَا يُنۡزِفُوۡنَۙ‏ ﴿19﴾

کہ اس سے نہ انہیں درد سر ہو اور نہ ہوش میں فرق آئے (ف۱۷)

وَفَاكِهَةٍ مِّمَّا يَتَخَيَّرُوۡنَۙ‏ ﴿20﴾

اور میوے جو پسند کریں

وَلَحۡمِ طَيۡرٍ مِّمَّا يَشۡتَهُوۡنَؕ‏ ﴿21﴾

اور پرندوں کا گوشت جو چاہیں (ف۱۸)

وَحُوۡرٌ عِيۡنٌۙ‏ ﴿22﴾

اور بڑی آنکھ والیاں حوریں (ف۱۹)

كَاَمۡثَالِ اللُّـؤۡلُـوٴِالۡمَكۡنُوۡنِ​ۚ‏ ﴿23﴾

جیسے چھپے رکھے ہوئے موتی (ف۲۰)

جَزَآءًۢ بِمَا كَانُوۡا يَعۡمَلُوۡنَ‏ ﴿24﴾

صلہ ان کے اعمال کا (ف۲۱)

لَا يَسۡمَعُوۡنَ فِيۡهَا لَغۡوًا وَّلَا تَاۡثِيۡمًا ۙ‏ ﴿25﴾

اس میں نہ سنیں گے نہ کوئی بیکار بات نہ گنہگاری (ف۲۲)

اِلَّا قِيۡلًا سَلٰمًا سَلٰمًا‏ ﴿26﴾

ہاں یہ کہنا ہوگا سلام سلام (ف۲۳)

وَاَصۡحٰبُ الۡيَمِيۡنِ ۙ مَاۤ اَصۡحٰبُ الۡيَمِيۡنِؕ‏ ﴿27﴾

اور دہنی طرف والے کیسے دہنی طرف والے (ف۲٤)

فِىۡ سِدۡرٍ مَّخۡضُوۡدٍۙ‏ ﴿28﴾

بےکانٹوں کی بیریوں میں

وَّطَلۡحٍ مَّنۡضُوۡدٍۙ‏ ﴿29﴾

اور کیلے کے گچھوں میں (ف۲۵)

وَّظِلٍّ مَّمۡدُوۡدٍۙ‏ ﴿30﴾

اور ہمیشہ کے سائے میں

وَّ مَآءٍ مَّسۡكُوۡبٍۙ‏ ﴿31﴾

اور ہمیشہ جاری پانی میں

وَّفَاكِهَةٍ كَثِيۡرَةٍۙ‏ ﴿32﴾

اور بہت سے میووں میں

لَّا مَقۡطُوۡعَةٍ وَّلَا مَمۡنُوۡعَةٍۙ‏ ﴿33﴾

جو نہ ختم ہوں (ف۲٦) اور نہ روکے جائیں (ف۲۷)

وَّ فُرُشٍ مَّرۡفُوۡعَةٍؕ‏ ﴿34﴾

اور بلند بچھونوں میں (ف۲۸)

اِنَّاۤ اَنۡشَاۡنٰهُنَّ اِنۡشَآءًۙ‏ ﴿35﴾

بیشک ہم نے ان عورتوں کو اچھی اٹھان اٹھایا،

فَجَعَلۡنٰهُنَّ اَبۡكَارًاۙ‏ ﴿36﴾

تو انہیں بنایا کنواریاں اپنے شوہر پر پیاریاں،

عُرُبًا اَتۡرَابًاۙ‏ ﴿37﴾

انہیں پیار دلائیاں ایک عمر والیاں (ف۲۹)

لِّاَصۡحٰبِ الۡيَمِيۡنِؕ‏ ﴿38﴾

دہنی طرف والوں کے لیے،

ثُلَّةٌ مِّنَ الۡاَوَّلِيۡنَۙ‏ ﴿39﴾

اگلوں میں سے ایک گروہ،

وَثُلَّةٌ مِّنَ الۡاٰخِرِيۡنَؕ‏ ﴿40﴾

اور پچھلوں میں سے ایک گروہ (ف۳۰)

وَاَصۡحٰبُ الشِّمَالِ ۙ مَاۤ اَصۡحٰبُ الشِّمَالِؕ‏ ﴿41﴾

اور بائیں طرف والے (ف۳۱) کیسے بائیں طرف والے (ف۳۲)

فِىۡ سَمُوۡمٍ وَّحَمِيۡمٍۙ‏ ﴿42﴾

جلتی ہوا اور کھولتے پانی میں،

وَّظِلٍّ مِّنۡ يَّحۡمُوۡمٍۙ‏ ﴿43﴾

اور جلتے دھوئیں کی چھاؤں میں (ف۳۳)

لَّا بَارِدٍ وَّلَا كَرِيۡمٍ‏ ﴿44﴾

جو نہ ٹھنڈی نہ عزت کی،

اِنَّهُمۡ كَانُوۡا قَبۡلَ ذٰ لِكَ مُتۡرَفِيۡنَۚ  ۖ‏ ﴿45﴾

بیشک وہ اس سے پہلے (ف۳٤) نعمتوں میں تھے

وَكَانُوۡا يُصِرُّوۡنَ عَلَى الۡحِنۡثِ الۡعَظِيۡمِ​ۚ‏ ﴿46﴾

اور اس بڑے گناہ کی (ف۳۵) ہٹ (ضد) رکھتے تھے،

وَكَانُوۡا يَقُوۡلُوۡنَ ۙ اَٮِٕذَا مِتۡنَا وَكُنَّا تُرَابًا وَّعِظَامًا ءَاِنَّا لَمَبۡعُوۡثُوۡنَۙ‏ ﴿47﴾

اور کہتے تھے کیا جب ہم مرجائیں اور ہڈیاں ہوجائیں تو کیا ضرور ہم اٹھائے جائیں گے،

اَوَاٰبَآؤُنَا الۡاَوَّلُوۡنَ‏ ﴿48﴾

اور کیا ہمارے اگلے باپ دادا بھی،

قُلۡ اِنَّ الۡاَوَّلِيۡنَ وَالۡاٰخِرِيۡنَۙ‏ ﴿49﴾

تم فرماؤ بیشک سب اگلے اور پچھلے

لَمَجۡمُوۡعُوۡنَ ۙ اِلٰى مِيۡقَاتِ يَوۡمٍ مَّعۡلُوۡمٍ‏ ﴿50﴾

ضرور اکٹھے کیے جائیں گے، ایک جانے ہوئے دن کی میعاد پر (ف۳٦)

ثُمَّ اِنَّكُمۡ اَيُّهَا الضَّآلُّوۡنَ الۡمُكَذِّبُوۡنَۙ‏ ﴿51﴾

پھر بیشک تم اے گمراہو (ف۳۷) جھٹلانے والو

لَاٰكِلُوۡنَ مِنۡ شَجَرٍ مِّنۡ زَقُّوۡمٍۙ‏ ﴿52﴾

ضرور تھوہر کے پیڑ میں سے کھاؤ گے،

فَمٰلِــُٔوۡنَ مِنۡهَا الۡبُطُوۡنَ​ۚ‏ ﴿53﴾

پھر اس سے پیٹ بھرو گے،

فَشٰرِبُوۡنَ عَلَيۡهِ مِنَ الۡحَمِيۡمِ​ۚ‏ ﴿54﴾

پھر اس پر کھولتا پانی پیو گے،

فَشٰرِبُوۡنَ شُرۡبَ الۡهِيۡمِؕ‏ ﴿55﴾

پھر ایسا پیو گے جیسے سخت پیاسے اونٹ پئیں (ف۳۸)

هٰذَا نُزُلُهُمۡ يَوۡمَ الدِّيۡنِؕ‏ ﴿56﴾

یہ ان کی مہمانی ہے انصاف کے دن،

نَحۡنُ خَلَقۡنٰكُمۡ فَلَوۡلَا تُصَدِّقُوۡنَ‏ ﴿57﴾

ہم نے تمہیں پیدا کیا (ف۳۹) تو تم کیوں نہیں سچ مانتے (ف٤۰)

اَفَرَءَيۡتُمۡ مَّا تُمۡنُوۡنَؕ‏ ﴿58﴾

تو بھلا دیکھو تو وہ منی جو گراتے ہو (ف٤۱)

ءَاَنۡتُمۡ تَخۡلُقُوۡنَهٗۤ اَمۡ نَحۡنُ الۡخٰلِقُوۡنَ‏ ﴿59﴾

کیا تم اس کا آدمی بناتے ہو یا ہم بنانے والے ہیں (ف٤۲)

نَحۡنُ قَدَّرۡنَا بَيۡنَكُمُ الۡمَوۡتَ وَمَا نَحۡنُ بِمَسۡبُوۡقِيۡنَۙ‏ ﴿60﴾

ہم نے تم میں مرنا ٹھہرایا (ف٤۳) اور ہم اس سے ہارے نہیں،

عَلٰٓى اَنۡ نُّبَدِّلَ اَمۡثَالَـكُمۡ وَنُـنۡشِئَكُمۡ فِىۡ مَا لَا تَعۡلَمُوۡنَ‏  ﴿61﴾

کہ تم جیسے اور بدل دیں اور تمہاری صورتیں وہ کردیں جس کی تمہیں حبر نہیں (ف٤٤)

وَلَـقَدۡ عَلِمۡتُمُ النَّشۡاَةَ الۡاُوۡلٰى فَلَوۡلَا تَذَكَّرُوۡنَ‏ ﴿62﴾

اور بیشک تم جان چکے ہو پہلی اٹھان (ف٤۵) پھر کیوں نہیں سوچتے (ف٤٦)

اَفَرَءَيۡتُمۡ مَّا تَحۡرُثُوۡنَؕ‏ ﴿63﴾

تو بھلا بتاؤ تو جو بوتے ہو،

ءَاَنۡتُمۡ تَزۡرَعُوۡنَهٗۤ اَمۡ نَحۡنُ الزّٰرِعُوۡنَ‏ ﴿64﴾

کیا تم اس کی کھیتی بناتے ہو یا ہم بنانے والے ہیں (ف٤۷)

لَوۡ نَشَآءُ لَجَـعَلۡنٰهُ حُطَامًا فَظَلۡتُمۡ تَفَكَّهُوۡنَ‏ ﴿65﴾

ہم چاہیں تو (ف٤۸) اسے روندن (پامال) کردیں (ف٤۹) پھر تم باتیں بناتے رہ جاؤ (ف۵۰)

اِنَّا لَمُغۡرَمُوۡنَۙ‏ ﴿66﴾

کہ ہم پر چٹی پڑی (ف۵۱)

بَلۡ نَحۡنُ مَحۡرُوۡمُوۡنَ‏ ﴿67﴾

بلکہ ہم بےنصیب رہے،

اَفَرَءَيۡتُمُ الۡمَآءَ الَّذِىۡ تَشۡرَبُوۡنَؕ‏ ﴿68﴾

تو بھلا بتاؤ تو وہ پانی جو پیتے ہو،

ءَاَنۡـتُمۡ اَنۡزَلۡـتُمُوۡهُ مِنَ الۡمُزۡنِ اَمۡ نَحۡنُ الۡمُنۡزِلُوۡنَ‏  ﴿69﴾

کیا تم نے اسے بادل سے اتارا یا ہم ہیں اتارنے والے (ف۵۲)

لَوۡ نَشَآءُ جَعَلۡنٰهُ اُجَاجًا فَلَوۡلَا تَشۡكُرُوۡنَ‏ ﴿70﴾

ہم چاہیں تو اسے کھاری کردیں (ف۵۳) پھر کیوں نہیں شکر کرتے (ف۵٤)

اَفَرَءَيۡتُمُ النَّارَ الَّتِىۡ تُوۡرُوۡنَؕ‏ ﴿71﴾

تو بھلا بتاؤں تو وہ آگ جو تم روشن کرتے ہو (ف۵۵)

ءَاَنۡتُمۡ اَنۡشَاۡتُمۡ شَجَرَتَهَاۤ اَمۡ نَحۡنُ الۡمُنۡشِـُٔـوۡنَ‏ ﴿72﴾

کیا تم نے اس کا پیڑ پیدا کیا (ف۵٦) یا ہم ہیں پیدا کرنے والے،

نَحۡنُ جَعَلۡنٰهَا تَذۡكِرَةً وَّمَتَاعًا لِّلۡمُقۡوِيۡنَ​ۚ‏ ﴿73﴾

ہم نے اسے (ف۵۷) جہنم کا یادگار بنایا (ف۵۸) اور جنگل میں مسافروں کا فائدہ (ف۵۹)

فَسَبِّحۡ بِاسۡمِ رَبِّكَ الۡعَظِيۡمِ‏ ﴿74﴾

تو اے محبوب تم پاکی بولو اپنے عظمت والے رب کے نام کی،

فَلَاۤ اُقۡسِمُ بِمَوٰقِعِ النُّجُوۡمِۙ‏‏ ﴿75﴾

تو مجھے قسم ہے ان جگہوں کی جہاں تارے ڈوبتے ہیں (ف٦۰)

وَاِنَّهٗ لَقَسَمٌ لَّوۡ تَعۡلَمُوۡنَ عَظِيۡمٌۙ‏ ﴿76﴾

اور تم سمجھو تو یہ بڑی قسم ہے،

اِنَّهٗ لَـقُرۡاٰنٌ كَرِيۡمٌۙ‏ ﴿77﴾

بیشک یہ عزت والا قرآن ہے (ف٦۱)

فِىۡ كِتٰبٍ مَّكۡنُوۡنٍۙ‏ ﴿78﴾

محفوظ نوشتہ میں (ف٦۲)

لَّا يَمَسُّهٗۤ اِلَّا الۡمُطَهَّرُوۡنَؕ‏ ﴿79﴾

اسے نہ چھوئیں مگر باوضو (ف٦۳)

تَنۡزِيۡلٌ مِّنۡ رَّبِّ الۡعٰلَمِيۡنَ‏ ﴿80﴾

اتارا ہوا ہے سارے جہان کے رب کا،

اَفَبِهٰذَا الۡحَـدِيۡثِ اَنۡتُمۡ مُّدۡهِنُوۡنَۙ‏ ﴿81﴾

تو کیا اس بات میں تم سستی کرتے ہو (ف٦٤)

وَتَجۡعَلُوۡنَ رِزۡقَكُمۡ اَنَّكُمۡ تُكَذِّبُوۡنَ‏ ﴿82﴾

اور اپنا حصہ یہ رکھتے ہو کہ جھٹلاتے ہو (ف٦۵)

فَلَوۡلَاۤ اِذَا بَلَغَتِ الۡحُـلۡقُوۡمَۙ‏ ﴿83﴾

پھر کیوں نہ ہو جب جان گلے تک پہنچے

وَاَنۡتُمۡ حِيۡنَٮِٕذٍ تَـنۡظُرُوۡنَۙ‏ ﴿84﴾

اور تم (ف٦٦) اس وقت دیکھ رہے ہو

وَنَحۡنُ اَقۡرَبُ اِلَيۡهِ مِنۡكُمۡ وَلٰـكِنۡ لَّا تُبۡصِرُوۡنَ‏ ﴿85﴾

اور ہم (ف٦۷) اس کے زیادہ پاس ہیں تم سے مگر تمہیں نگاہ نہیں (ف٦۸)

فَلَوۡلَاۤ اِنۡ كُنۡتُمۡ غَيۡرَ مَدِيۡنِيۡنَۙ‏ ﴿86﴾

تو کیوں نہ ہوا اگر تمہیں بدلہ ملنا نہیں (ف٦۹)

تَرۡجِعُوۡنَهَاۤ اِنۡ كُنۡتُمۡ صٰدِقِيۡنَ‏ ﴿87﴾

کہ اسے لوٹا لاتے اگر تم سچے ہو (ف۷۰)

فَاَمَّاۤ اِنۡ كَانَ مِنَ الۡمُقَرَّبِيۡنَۙ‏ ﴿88﴾

پھر وہ مرنے والا اگر مقربوں سے ہے (ف۷۱)

فَرَوۡحٌ وَّ رَيۡحَانٌ ۙ وَّجَنَّتُ نَعِيۡمٍ‏ ﴿89﴾

تو راحت ہے اور پھول (ف۷۲) اور چین کے باغ (ف۷۳)

وَاَمَّاۤ اِنۡ كَانَ مِنۡ اَصۡحٰبِ الۡيَمِيۡنِۙ‏ ﴿90﴾

اور اگر (ف۷٤) دہنی طرف والوں سے ہو

فَسَلٰمٌ لَّكَ مِنۡ اَصۡحٰبِ الۡيَمِيۡنِؕ‏ ﴿91﴾

تو اے محبوب تم پر سلام دہنی طرف والوں سے (ف۷۵)

وَاَمَّاۤ اِنۡ كَانَ مِنَ الۡمُكَذِّبِيۡنَ الضَّآلِّيۡنَۙ‏ ﴿92﴾

اور اگر (ف۷٦) جھٹلانے والے گمراہوں میں سے ہو (ف۷۷)

فَنُزُلٌ مِّنۡ حَمِيۡمٍۙ‏ ﴿93﴾

تو اس کی مہمانی کھولتا پانی،

وَّتَصۡلِيَةُ جَحِيۡمٍ‏ ﴿94﴾

اور بھڑکتی آگ میں دھنسانا (ف۷۸)

اِنَّ هٰذَا لَهُوَ حَقُّ الۡيَـقِيۡنِۚ‏ ﴿95﴾

یہ بیشک اعلیٰ درجہ کی یقینی بات ہے،

فَسَبِّحۡ بِاسۡمِ رَبِّكَ الۡعَظِيۡمِ‏ ﴿96﴾

تو اے محبوب تم اپنے عظمت والے رب کے نام کی پاکی بولو (ف۷۹)

Scroll to Top