Al-Mursalat المرسلٰت

پارہ:
سورہ: 77
آیات: 50
وَالۡمُرۡسَلٰتِ عُرۡفًا ۙ‏ ﴿1﴾

قسم ان کی جو بھیجی جاتی ہیں لگاتار (ف۲)

فَالۡعٰصِفٰتِ عَصۡفًا ۙ‏ ﴿2﴾

پھر زور سے جھونکا دینے والیاں،

وَّالنّٰشِرٰتِ نَشۡرًا ۙ‏ ﴿3﴾

پھر ابھار کر اٹھانے والیاں (ف۳)

فَالۡفٰرِقٰتِ فَرۡقًا ۙ‏ ﴿4﴾

پھر حق ناحق کو خوب جدا کرنے والیاں،

فَالۡمُلۡقِيٰتِ ذِكۡرًا ۙ‏ ﴿5﴾

پھر ان کی قسم جو ذکر کا لقا کرتی ہیں (ف٤)

عُذۡرًا اَوۡ نُذۡرًا ۙ‏ ﴿6﴾

حجت تمام کرنے یا ڈرانے کو،

اِنَّمَا تُوۡعَدُوۡنَ لَوَاقِعٌ ؕ‏ ﴿7﴾

بیشک جس بات کا تم وعدہ دیے جاتے ہو (ف۵) ضرور ہونی ہے (ف٦)

فَاِذَا النُّجُوۡمُ طُمِسَتۡۙ‏ ﴿8﴾

پھر جب تارے محو کردیے جائیں،

وَ اِذَا السَّمَآءُ فُرِجَتۡۙ‏ ﴿9﴾

اور جب آسمان میں رخنے پڑیں،

وَاِذَا الۡجِبَالُ نُسِفَتۡۙ‏ ﴿10﴾

اور جب پہاڑ غبار کرکے اڑا دیے جا ئیں،

وَاِذَا الرُّسُلُ اُقِّتَتۡؕ‏ ﴿11﴾

اور جب رسولوں کا وقت آئے (ف۷)

لِاَىِّ يَوۡمٍ اُجِّلَتۡؕ‏ ﴿12﴾

کس دن کے لیے ٹھہرائے گئے تھے،

لِيَوۡمِ الۡفَصۡلِ​ۚ‏ ﴿13﴾

روز فیصلہ کے لیے،

وَمَاۤ اَدۡرٰٮكَ مَا يَوۡمُ الۡفَصۡلِؕ‏ ﴿14﴾

اور تو کیا جانے وہ روز فیصلہ کیا ہے (ف۸)

وَيۡلٌ يَّوۡمَٮِٕذٍ لِّلۡمُكَذِّبِيۡنَ‏ ﴿15﴾

جھٹلانے والوں کی اس دن خرابی (ف۹)

اَلَمۡ نُهۡلِكِ الۡاَوَّلِيۡنَؕ‏ ﴿16﴾

کیا ہم نے اگلوں کو ہلاک نہ فرمایا (ف۱۰)

ثُمَّ نُتۡبِعُهُمُ الۡاٰخِرِيۡنَ‏ ﴿17﴾

پھر پچھلوں کو ان کے پیچھے پہنچائیں گے (ف۱۱)

كَذٰلِكَ نَفۡعَلُ بِالۡمُجۡرِمِيۡنَ‏ ﴿18﴾

مجرموں کے ساتھ ہم ایسا ہی کرتے ہیں،

وَيۡلٌ يَّوۡمَٮِٕذٍ لِّلۡمُكَذِّبِيۡنَ‏ ﴿19﴾

اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی،

اَلَمۡ نَخۡلُقۡكُّمۡ مِّنۡ مَّآءٍ مَّهِيۡنٍۙ‏ ﴿20﴾

کیا ہم نے تمہیں ایک بےقدر پانی سے پیدا نہ فرمایا (ف۱۲)

فَجَعَلۡنٰهُ فِىۡ قَرَارٍ مَّكِيۡنٍۙ‏ ﴿21﴾

پھر اسے ایک محفوظ جگہ میں رکھا (ف۱۳)

اِلٰى قَدَرٍ مَّعۡلُوۡمٍۙ‏ ﴿22﴾

ایک معلوم اندازہ تک (ف۱٤)

فَقَدَرۡنَا ۖ فَنِعۡمَ الۡقٰدِرُوۡنَ‏ ﴿23﴾

پھر ہم نے اندازہ فرمایا، تو ہم کیا ہی اچھے قادر (ف۱۵)

وَيۡلٌ يَّوۡمَٮِٕذٍ لِّلۡمُكَذِّبِيۡنَ‏ ﴿24﴾

اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی،

اَلَمۡ نَجۡعَلِ الۡاَرۡضَ كِفَاتًا ۙ‏ ﴿25﴾

کیا ہم نے زمین کو جمع کرنے والی نہ کیا،

اَحۡيَآءً وَّاَمۡوَاتًا ۙ‏ ﴿26﴾

تمہارے زندوں اور مردوں کی (ف۱٦)

وَّجَعَلۡنَا فِيۡهَا رَوَاسِىَ شٰمِخٰتٍ وَّ اَسۡقَيۡنٰكُمۡ مَّآءً فُرَاتًا ؕ‏ ﴿27﴾

اور ہم نے اس میں اونچے اونچے لنگر ڈالے (ف۱۷) اور ہم نے تمہیں خوب میٹھا پانی پلایا (ف۱۸)

وَيۡلٌ يَّوۡمَٮِٕذٍ لِّلۡمُكَذِّبِيۡنَ‏ ﴿28﴾

اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی (ف۱۹)

اِنْطَلِقُوۡۤا اِلٰى مَا كُنۡتُمۡ بِهٖ تُكَذِّبُوۡنَ​ۚ‏ ﴿29﴾

چلو اس کی طرف (ف۲۰) جسے جھٹلاتے تھے،

اِنْطَلِقُوۡۤا اِلٰى ظِلٍّ ذِىۡ ثَلٰثِ شُعَبٍۙ‏ ﴿30﴾

چلو اس دھوئیں کے سائے کی طرف جس کی تین شاخیں (ف۲۱)

لَّا ظَلِيۡلٍ وَّلَا يُغۡنِىۡ مِنَ اللَّهَبِؕ‏ ﴿31﴾

نہ سایہ دے (ف۲۲) نہ لپٹ سے بچائے (ف۲۳)

اِنَّهَا تَرۡمِىۡ بِشَرَرٍ كَالۡقَصۡرِ​ۚ‏ ﴿32﴾

بیشک دوزخ چنگاریاں اڑاتی ہے (ف۲٤)

كَاَنَّهٗ جِمٰلَتٌ صُفۡرٌ ؕ‏ ﴿33﴾

جیسے اونچے محل گویا وہ زرد رنگ کے اونٹ ہیں،

وَيۡلٌ يَّوۡمَٮِٕذٍ لِّلۡمُكَذِّبِيۡنَ‏ ﴿34﴾

اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی،

هٰذَا يَوۡمُ لَا يَنۡطِقُوۡنَۙ‏ ﴿35﴾

یہ دن ہے کہ وہ بول نہ سکیں گے (ف۲۵)

وَلَا يُؤۡذَنُ لَهُمۡ فَيَـعۡتَذِرُوۡنَ‏ ﴿36﴾

اور نہ انہیں اجازت ملے کہ عذر کریں (ف۲٦)

وَيۡلٌ يَّوۡمَٮِٕذٍ لِّلۡمُكَذِّبِيۡنَ‏ ﴿37﴾

اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی،

هٰذَا يَوۡمُ الۡفَصۡلِ​ۚ جَمَعۡنٰكُمۡ وَالۡاَوَّلِيۡنَ‏ ﴿38﴾

یہ ہے فیصلہ کا دن، ہم نے تمہیں جمع کیا (ف۲۷) اور سب اگلوں کو (ف۲۸)

فَاِنۡ كَانَ لَـكُمۡ كَيۡدٌ فَكِيۡدُوۡنِ‏ ﴿39﴾

اب اگر تمہارا کوئی داؤ ہو تو مجھ پر چل لو (ف۲۹)

وَيۡلٌ يَّوۡمَٮِٕذٍ لِّلۡمُكَذِّبِيۡنَ‏ ﴿40﴾

اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی،

اِنَّ الۡمُتَّقِيۡنَ فِىۡ ظِلٰلٍ وَّعُيُوۡنٍۙ‏ ﴿41﴾

بیشک ڈر والے (ف۳۰) سایوں اور چشموں میں ہیں،

وَّفَوَاكِهَ مِمَّا يَشۡتَهُوۡنَؕ‏ ﴿42﴾

اور میووں میں جو ان کا جی چاہے (ف۳۱)

كُلُوۡا وَاشۡرَبُوۡا هَنِيْٓئًا ۢ بِمَا كُنۡتُمۡ تَعۡمَلُوۡنَ‏ ﴿43﴾

کھاؤ اور پیو رچتا ہوا (ف۳۲) اپنے اعمال کا صلہ (ف۳۳)

اِنَّا كَذٰلِكَ نَجۡزِى الۡمُحۡسِنِيۡنَ‏ ﴿44﴾

بیشک نیکوں کو ہم ایسا ہی بدلہ دیتے ہیں،

وَيۡلٌ يَّوۡمَٮِٕذٍ لِّلۡمُكَذِّبِيۡنَ‏ ﴿45﴾

اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی (ف۳٤)

كُلُوۡا وَتَمَتَّعُوۡا قَلِيۡلًا اِنَّكُمۡ مُّجۡرِمُوۡنَ‏ ﴿46﴾

کچھ دن کھالو اور برت لو (ف۳۵) ضرور تم مجرم ہو (ف۳٦)

وَيۡلٌ يَّوۡمَٮِٕذٍ لِّلۡمُكَذِّبِيۡنَ‏ ﴿47﴾

اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی،

وَاِذَا قِيۡلَ لَهُمُ ارۡكَعُوۡا لَا يَرۡكَعُوۡنَ‏ ﴿48﴾

اور جب ان سے کہا جائے کہ نماز پڑھو تو نہیں پڑھتے،

وَيۡلٌ يَّوۡمَٮِٕذٍ لِّلۡمُكَذِّبِيۡنَ‏ ﴿49﴾

اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی،

فَبِاَىِّ حَدِيۡثٍۢ بَعۡدَهٗ يُؤۡمِنُوۡنَ‏ ﴿50﴾

پھر اس (ف۳۷) کے بعد کون سی بات پر ایمان لائیں گے (ف۳۸) ۳

Scroll to Top