At-Tariq الطارق

پارہ:
سورہ: 86
آیات: 17
وَالسَّمَآءِ وَالطَّارِقِۙ‏ ﴿1﴾

(۱) آسمان کی قسم اور رات کے آنے والے کی، (ف۲)

وَمَاۤ اَدۡرٰٮكَ مَا الطَّارِقُۙ‏ ﴿2﴾

(۲) اور کچھ تم نے جانا وه رات کو آنے والا کیا ہے ،

النَّجۡمُ الثَّاقِبُۙ‏ ﴿3﴾

(۳) خوب چمکتا تارا ،

اِنۡ كُلُّ نَفۡسٍ لَّمَّا عَلَيۡهَا حَافِظٌؕ‏ ﴿4﴾

(٤) کوئی جان نہیں جس پر نگہبان نہ ہو (ف۳)

فَلۡيَنۡظُرِ الۡاِنۡسَانُ مِمَّ خُلِقَؕ‏ ﴿5﴾

(۵) تو چاہئے کہ آدمی غور کرے کہ کس چیز سے بنایا گیا (ف٤)

خُلِقَ مِنۡ مَّآءٍ دَافِقٍۙ‏ ﴿6﴾

(٦) جَست کرتے ( اوچھلتے ہوئے ) پانی سے ، (ف۵)

يَّخۡرُجُ مِنۡۢ بَيۡنِ الصُّلۡبِ وَالتَّرَآٮِٕبِؕ‏ ﴿7﴾

(۷) جو نکلتا ہے پیٹھ اور سینوں کے بیچ سے (ف٦)

اِنَّهٗ عَلٰى رَجۡعِهٖ لَقَادِرٌؕ‏ ﴿8﴾

(۸) بیشک اللہ اس کے واپس کرینے پر (ف۷) قادر ہے

يَوۡمَ تُبۡلَى السَّرَآٮِٕرُۙ‏ ﴿9﴾

(۹) جس دن چھپی باتوں کی جانچ ہوگی (ف۸)

فَمَا لَهٗ مِنۡ قُوَّةٍ وَّلَا نَاصِرٍؕ‏ ﴿10﴾

(۱۰) تو آدمی کے پاس نہ کچھ زور ہوگا نہ کوئی مددگار (ف۹)

وَالسَّمَآءِ ذَاتِ الرَّجۡعِۙ‏ ﴿11﴾

(۱۱) آسمان کی قسم! جس سے مینھ اترتا ہے (ف۱۰)

وَالۡاَرۡضِ ذَاتِ الصَّدۡعِۙ‏ ﴿12﴾

(۱۲) اور زمین کی جو اس سے کھلتی ہے (ف۱۱)

اِنَّهٗ لَقَوۡلٌ فَصۡلٌۙ‏ ﴿13﴾

(۱۳) بیشک قرآن ضرور فیصلہ کی بات ہے (ف۱۲)

وَّمَا هُوَ بِالۡهَزۡلِؕ‏ ﴿14﴾

(۱٤) اور کوئی ہنسی کی بات نہیں (ف۱۳)

اِنَّهُمۡ يَكِيۡدُوۡنَ كَيۡدًا ۙ‏ ﴿15﴾

(۱۵) بیشک کافر اپنا سا داؤ چلتے ہیں (ف۱٤)

وَّاَكِيۡدُ كَيۡدًا ۚۖ‏ ﴿16﴾

(۱٦) اور میں اپنی خفیہ تدبیر فرماتا ہوں (ف۱۵)

فَمَهِّلِ الۡكٰفِرِيۡنَ اَمۡهِلۡهُمۡ رُوَيۡدًا‏ ﴿17﴾

(۱۷) تو تم کافروں کو ڈھیل دو (ف۱٦) انہیں کچھ تھوڑی مہلت دو (ف۱۷)

Scroll to Top