Al-A’la الاعلی

پارہ:
سورہ: 87
آیات: 19
سَبِّحِ اسۡمَ رَبِّكَ الۡاَعۡلَىۙ‏ ﴿1﴾

(۱) اپنے رب کے نام کی پاکی بولو جب سے بلند ہے (ف۲)

الَّذِىۡ خَلَقَ فَسَوّٰى ۙ‏ ﴿2﴾

(۲) جس نے بناکر ٹھیک کیا (ف۳)

وَالَّذِىۡ قَدَّرَ فَهَدٰى ۙ‏ ﴿3﴾

(۳) اور جس نے اندازہ پر رکھ کر راہ دی (ف٤)

وَالَّذِىۡۤ اَخۡرَجَ الۡمَرۡعٰى ۙ‏ ﴿4﴾

(٤) اور جس نے چارہ نکالا،

فَجَعَلَهٗ غُثَآءً اَحۡوٰىؕ‏ ﴿5﴾

(۵) پھر اسے خشک سیاہ کردیا،

سَنُقۡرِئُكَ فَلَا تَنۡسٰٓىۙ‏ ﴿6﴾

(٦) اب ہم تمہیں پڑھائیں گے کہ تم نہ بھولو گے (۵)

اِلَّا مَا شَآءَ اللّٰهُ​ؕ اِنَّهٗ يَعۡلَمُ الۡجَهۡرَ وَمَا يَخۡفٰىؕ‏ ﴿7﴾

(۷) مگر جو اللہ چاہے (ف٦) بیشک وہ جانتا ہے ہر کھلے اور چھپے کو،

وَنُيَسِّرُكَ لِلۡيُسۡرٰى ​ۖ​ۚ‏ ﴿8﴾

(۸) اور ہم تمہارے لیے آسانی کا سامان کردیں گے (ف۷)

فَذَكِّرۡ اِنۡ نَّفَعَتِ الذِّكۡرٰىؕ‏ ﴿9﴾

(۹) تو تم نصیحت فرماؤ (ف۸) اگر نصیحت کام دے (ف۹)

سَيَذَّكَّرُ مَنۡ يَّخۡشٰىۙ‏ ﴿10﴾

(۱۰) عنقریب نصیحت مانے گا جو ڈرتا ہے (ف۱۰)

وَيَتَجَنَّبُهَا الۡاَشۡقَىۙ‏ ﴿11﴾

(۱۱) اور اس (ف۱۱) سے وہ بڑا بدبخت دور رہے گا،

الَّذِىۡ يَصۡلَى النَّارَ الۡكُبۡرٰى​ۚ‏ ﴿12﴾

(۱۲) جو سب سے بڑی آگ میں جائے گا (ف۱۲)

ثُمَّ لَا يَمُوۡتُ فِيۡهَا وَلَا يَحۡيٰىؕ‏ ﴿13﴾

(۱۳) پھر نہ اس میں مرے (ف۱۳) اور نہ جیے (ف۱٤)

قَدۡ اَفۡلَحَ مَنۡ تَزَكّٰىۙ‏ ﴿14﴾

(۱٤) بیشک مراد کو پہنچا جو ستھرا ہوا (ف۱۵)

وَذَكَرَ اسۡمَ رَبِّهٖ فَصَلّٰى​ ؕ‏ ﴿15﴾

(۱۵) اور اپنے رب کا نام لے کر (ف۱٦) نماز پڑھی (ف۱۷)

بَلۡ تُؤۡثِرُوۡنَ الۡحَيٰوةَ الدُّنۡيَا ۖ‏ ﴿16﴾

(۱٦) بلکہ تم جیتی دنیا کو ترجیح دیتے ہو (ف۱۸)

وَالۡاٰخِرَةُ خَيۡرٌ وَّ اَبۡقٰىؕ‏ ﴿17﴾

(۱۷) اور آخرت بہتر اور باقی رہنے والی،

اِنَّ هٰذَا لَفِى الصُّحُفِ الۡاُوۡلٰىۙ‏ ﴿18﴾

(۱۸) بیشک یہ (ف۱۹) اگلے صحیفوں میں ہے (ف۲۰)

صُحُفِ اِبۡرٰهِيۡمَ وَمُوۡسٰى‏ ﴿19﴾

(۱۹) ابراہیم اور موسیٰ کے صحیفوں میں،

Scroll to Top