Al-Balad البلد

پارہ:
سورہ: 90
آیات: 20
لَاۤ اُقۡسِمُ بِهٰذَا الۡبَلَدِۙ‏ ﴿1﴾

(۱) مجھے اس شہر کی قسم (ف۲)

وَاَنۡتَ حِلٌّ ۢ بِهٰذَا الۡبَلَدِۙ‏ ﴿2﴾

(۲) کہ اے محبوب! تم اس شہر میں تشریف فرما ہو (ف۳)

وَوَالِدٍ وَّمَا وَلَدَ ۙ‏ ﴿3﴾

(۳) اور تمہارے باپ ابراہیم کی قسم اور اس کی اولاد کی کہ تم ہو (ف٤)

لَقَدۡ خَلَقۡنَا الۡاِنۡسَانَ فِىۡ كَبَدٍؕ‏ ﴿4﴾

(٤) بیشک ہم نے آدمی کو مشقت میں رہتا پیدا کیا (ف۵)

اَيَحۡسَبُ اَنۡ لَّنۡ يَّقۡدِرَ عَلَيۡهِ اَحَدٌ​ ۘ‏ ﴿5﴾

(۵) کیا آدمی یہ سمجھتا ہے کہ ہرگز اس پر کوئی قدرت نہیں پائے گا (ف٦)

يَقُوۡلُ اَهۡلَكۡتُ مَالًا لُّبَدًا ؕ‏ ﴿6﴾

(٦) کہتا ہے میں نے ڈھیروں مال فنا کردیا (ف۷)

اَيَحۡسَبُ اَنۡ لَّمۡ يَرَهٗۤ اَحَدٌ ؕ‏ ﴿7﴾

(۷) کیا آدمی یہ سمجھتا ہے کہ اسے کسی نے نہ دیکھا (ف۸)

اَلَمۡ نَجۡعَلۡ لَّهٗ عَيۡنَيۡنِۙ‏ ﴿8﴾

(۸) کیا ہم نے اس کی دو آنکھیں نہ بنائیں (ف۹)

وَلِسَانًا وَّشَفَتَيۡنِۙ‏ ﴿9﴾

(۹) اور زبان (ف۱۰) اور دو ہونٹ (ف۱۱)

وَهَدَيۡنٰهُ النَّجۡدَيۡنِ​ۚ‏ ﴿10﴾

(۱۰) اور اسے دو ابھری چیزوں کی راہ بتائی (ف۱۲)

فَلَا اقۡتَحَمَ الۡعَقَبَةَ ۖ‏ ﴿11﴾

(۱۱) پھر بےتامل گھاٹی میں نہ کودا (ف۱۳)

وَمَاۤ اَدۡرٰٮكَ مَا الۡعَقَبَةُ ؕ‏ ﴿12﴾

(۱۲) اور تو نے کیا جانا وہ گھاٹی کیا ہے (ف۱٤)

فَكُّ رَقَبَةٍ ۙ‏ ﴿13﴾

(۱۳) کسی بندے کی گردن چھڑانا (ف۱۵)

اَوۡ اِطۡعٰمٌ فِىۡ يَوۡمٍ ذِىۡ مَسۡغَبَةٍ ۙ‏ ﴿14﴾

(۱٤) یا بھوک کے دن کھانا دینا (ف۱٦)

يَّتِيۡمًا ذَا مَقۡرَبَةٍ ۙ‏ ﴿15﴾

(۱۵) رشتہ دار یتیم کو،

اَوۡ مِسۡكِيۡنًا ذَا مَتۡرَبَةٍ ؕ‏ ﴿16﴾

(۱٦) یا خاک نشین مسکین کو (ف۱۷)

ثُمَّ كَانَ مِنَ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَتَوَاصَوۡا بِالصَّبۡرِ وَتَوَاصَوۡا بِالۡمَرۡحَمَةِ ؕ‏ ﴿17﴾

(۱۷) پھر ہو ان سے جو ایمان لائے (ف۱۸) اور انہوں نے آپس میں صبر کی وصیتیں کیں (ف۱۹) اور آپس میں مہربانی کی وصیتیں کیں (ف۲۰)

اُولٰٓٮِٕكَ اَصۡحٰبُ الۡمَيۡمَنَةِ ؕ‏ ﴿18﴾

(۱۸) یہ داہنی طرف والے ہیں (ف۲۱)

وَالَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا بِاٰيٰتِنَا هُمۡ اَصۡحٰبُ الۡمَشۡـَٔـمَةِ ؕ‏ ﴿19﴾

(۱۹) اور جنہوں نے ہماری آیتوں سے کفر کیا وہ بائیں طرف والے (ف۲۲)

عَلَيۡهِمۡ نَارٌ مُّؤۡصَدَةٌ‏ ﴿20﴾

(۲۰) ان پر آگ ہے کہ اس میں ڈال کر اوپر سے بند کردی گئی (ف۲۳)

Scroll to Top