Ad-Duhaa الضحی

پارہ:
سورہ: 93
آیات: 11
وَالضُّحٰىۙ‏ ﴿1﴾

(۱) چاشت کی قسم (ف۲)

وَالَّيۡلِ اِذَا سَجٰىۙ‏ ﴿2﴾

(۲) اور رات کی جب پردہ ڈالے (ف۳)

مَا وَدَّعَكَ رَبُّكَ وَمَا قَلٰىؕ‏ ﴿3﴾

(۳) کہ تمہیں تمہارے رب نے نہ چھوڑا، اور نہ مکروہ جانا،

وَلَـلۡاٰخِرَةُ خَيۡرٌ لَّكَ مِنَ الۡاُوۡلٰىؕ‏ ﴿4﴾

(٤) اور بیشک پچھلی تمہارے لیے پہلی سے بہتر ہے (ف٤)

وَلَسَوۡفَ يُعۡطِيۡكَ رَبُّكَ فَتَرۡضٰىؕ‏ ﴿5﴾

(۵) اور بیشک قریب ہے کہ تمہارا رب تمہیں (ف۵) اتنا دے گا کہ تم راضی ہوجاؤ گے (ف٦)

اَلَمۡ يَجِدۡكَ يَتِيۡمًا فَاٰوٰى‏ ﴿6﴾

(٦) کیا اس نے تمہیں یتیم نہ پایا پھر جگہ دی (ف۷)

وَوَجَدَكَ ضَآ لًّا فَهَدٰى‏ ﴿7﴾

(۷) اور تمہیں اپنی محبت میں خود رفتہ پایا تو اپنی طرف راہ دی (ف۸)

وَوَجَدَكَ عَآٮِٕلًا فَاَغۡنٰىؕ‏ ﴿8﴾

(۸) اور تمہیں حاجت مند پایا پھر غنی کردیا (ف۹)

فَاَمَّا الۡيَتِيۡمَ فَلَا تَقۡهَرۡؕ‏ ﴿9﴾

(۹) تو یتیم پر دباؤ نہ ڈالو (ف۱۰)

وَاَمَّا السَّآٮِٕلَ فَلَا تَنۡهَرۡؕ‏ ﴿10﴾

(۱۰) اور منگتا کو نہ جھڑکو (ف۱۱)

وَاَمَّا بِنِعۡمَةِ رَبِّكَ فَحَدِّثۡ‏ ﴿11﴾

(۱۱) اور اپنے رب کی نعمت کا خوب چرچا کرو (ف۱۲)

Scroll to Top