وَالۡعَصۡرِۙ ﴿1﴾
(۱) اس زمانہ محبوب کی قسم (ف۲)
اِنَّ الۡاِنۡسَانَ لَفِىۡ خُسۡرٍۙ ﴿2﴾
(۲) بیشک آدمی ضرور نقصان میں ہے (ف۳)
اِلَّا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ وَتَوَاصَوۡا بِالۡحَقِّ ۙ وَتَوَاصَوۡا بِالصَّبۡرِ ﴿3﴾
(۳) مگر جو ایمان لائے اور اچھے کام کیے اور ایک دوسرے کو حق کی تاکید کی (ف٤) اور ایک دوسرے کو صبر کی وصیت کی (ف۵)
