Al-Humazah الھمزۃ

پارہ:
سورہ: 104
آیات: 9
وَيۡلٌ لِّـكُلِّ هُمَزَةٍ لُّمَزَةِ ۙ‏ ﴿1﴾

(۱) خرابی ہے اس کے لیے جو لوگوں کے منہ پر عیب کرے پیٹھ پیچھے بدی کرے (ف۲)

اۨلَّذِىۡ جَمَعَ مَالًا وَّعَدَّدَهٗ ۙ‏ ﴿2﴾

(۲) جس نے مال جوڑا اور گن گن کر رکھا،

يَحۡسَبُ اَنَّ مَالَهٗۤ اَخۡلَدَهٗ​ ۚ‏ ﴿3﴾

(۳) کیا یہ سمجھتا ہے کہ اس کا مال اسے دنیا میں ہمیشہ رکھے گا (ف۳)

كَلَّا​ لَيُنۡۢبَذَنَّ فِى الۡحُطَمَةِ  ۖ‏ ﴿4﴾

(٤) ہرگز نہیں ضرور وہ روندنے والی میں پھینکا جائے گا (ف٤)

وَمَاۤ اَدۡرٰٮكَ مَا الۡحُطَمَةُ ؕ‏ ﴿5﴾

(۵) اور تو نے کیا جانا کیا روندنے والی،

نَارُ اللّٰهِ الۡمُوۡقَدَةُ ۙ‏ ﴿6﴾

(٦) اللہ کی آگ کہ بھڑک رہی ہے (ف۵)

الَّتِىۡ تَطَّلِعُ عَلَى الۡاَفۡـــِٕدَةِ ؕ‏ ﴿7﴾

(۷) وہ جو دلوں پر چڑھ جائے گی (ف٦)

اِنَّهَا عَلَيۡهِمۡ مُّؤۡصَدَةٌ ۙ‏ ﴿8﴾

(۸) بیشک وہ ان پر بند کردی جائے گی (ف۷)

فِىۡ عَمَدٍ مُّمَدَّدَةٍ‏ ﴿9﴾

(۹) لمبے لمبے ستونوں میں (ف۸)

Scroll to Top