We have indeed, for your sake (O dear Prophet Mohammed – peace and blessings be upon him), bestowed a clear victory.
बेशक हम ने तुम्हारे लिए रोशन फतह दी
Beshak hum ne tumhare liye roshan fatah di
(ف2)شانِ نزول :' اِنَّا فَتَحْنَا 'حدیبیہ سے واپس ہوتے ہوئے حضور پر نازل ہوئی ، حضور کو اس کے نازل ہونے سے بہت خوشی حاصل ہوئی اور صحابہ نے حضور کو مبارکباد یں دیں ۔ (بخاری و مسلم و ترمذی) حدیبیہ ایک کنواں ہے مکّہ مکرّمہ کے نزدیک ۔ مختصر واقعہ یہ ہے کہ سیّدِ عالَم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے خواب دیکھا کہ حضور مع اپنے اصحاب کے امن کے ساتھ مکّہ مکرّمہ میں داخل ہوئے ، کوئی حلق کئے ہوئے ، کوئی قصر کئے ہوئے اور کعبہ معظمہ میں داخل ہوئے ، کعبہ کی کنجی لی ، طواف فرمایا ، عمرہ کیا ، اصحاب کو اس خواب کی خبر دی ، سب خوش ہوئے ، پھر حضور نے عمرہ کا قصد فرمایا اور ایک ہزار چار سو اصحاب کے ساتھ یکم ذی القعدہ ۶ ھ ہجری کو روانہ ہوگئے ، ذوالحلیفہ میں پہنچ کر وہاں مسجد میں دو رکعتیں پڑھ کر عمرہ کا احرام باندھا اور حضور کے ساتھ اکثر اصحاب نے بھی ، بعض اصحاب نے جحفہ سے احرام باندھا ، راہ میں پانی ختم ہوگیا ، اصحاب نے عرض کیا کہ پانی لشکر میں بالکل باقی نہیں ہے سوائے حضور کے آفتابہ کے کہ اس میں تھوڑا سا ہے ، حضور نے آفتابہ میں دستِ مبارک ڈالا تو انگشت ہائے مبارک سے چشمے جوش مارنے لگے تمام لشکر نے پیا ، وضو کئے ، جب مقامِ عُسفان میں پہنچے تو خبر آئی کہ کفّارِ قریش بڑے سرو سامان کے ساتھ جنگ کے لئے تیار ہیں ، جب حدیبیہ پر پہنچے تو اس کا پانی ختم ہوگیا ، ایک قطرہ نہ رہا ، گرمی بہت شدید تھی ، حضور سیّدِ عالَم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے کنوئیں میں کلی فرمائی ، اس کی برکت سے کنواں پانی سے بھر گیا ، سب نے پیا ، اونٹوں کو پلایا ۔ یہاں کفّارِ قریش کی طرف سے حال معلوم کرنے کے لئے کئی شخص بھیجے گئے ، سب نے جا کر یہی بیان کیا کہ حضور عمرہ کے لئے تشریف لائے ہیں ، جنگ کا ارادہ نہیں ہے ۔ لیکن انہیں یقین نہ آیا ، آخر کار انہوں نے عروہ بن مسعود ثقفی کو جو طائف کے بڑے سردار اور عرب کے نہایت متموّل شخص تھے تحقیقِ حال کے لئے بھیجا ، انہوں نے آکر دیکھا کہ حضور دستِ مبارک دھوتے ہیں تو صحابہ تبرک کے لئے غسالہ شریف حاصل کرنے کے لئے ٹوٹے پڑتے ہیں ، اگر کبھی تھوکتے ہیں تو لوگ اس کے حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور جس کو وہ حاصل ہوجاتا ہے وہ اپنے چہروں اور بدن پر برکت کے لئے ملتا ہے ، کوئی بال جسمِ اقدس کا گرنے نہیں پاتا اگر احیاناً جدا ہوا تو صحابہ اس کو بہت ادب کے ساتھ لیتے اور جان سے زیادہ عزیز رکھتے ہیں ، جب حضور کلام فرماتے ہیں تو سب ساکت ہوجاتے ہیں ۔ حضور کے ادب و تعظیم سے کوئی شخص نظر اوپر کو نہیں اٹھا سکتا ۔ عروہ نے قریش سے جا کر یہ سب حال بیان کیا اور کہا کہ میں بادشا ہانِ فارس و روم و مصر کے درباروں میں گیا ہوں ، میں نے کسی بادشاہ کی یہ عظمت نہیں دیکھی جو محمّد مصطفٰی صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی ان کے اصحاب میں ہے ، مجھے اندیشہ ہے کہ تم ان کے مقابل کامیاب نہ ہوسکو گے ، قریش نے کہا ایسی بات مت کہو ، ہم اس سال انہیں واپس کردیں گے ، وہ اگلے سال آئیں ، عروہ نے کہا کہ مجھے اندیشہ ہے کہ تمہیں کوئی مصیبت پہنچے ۔ یہ کہہ کر وہ معہ اپنے ہمراہیوں کے طائف واپس چلے گئے اور اس واقعہ کے بعد اللہ تعالٰی نے انہیں مشرّف بہ اسلام کیا ، یہیں حضور نے اپنے اصحاب سے بیعت لی ، اس کو بیعتِ رضوان کہتے ہیں ، بیعت کی خبر سے کفّار خوف زدہ ہوئے اور ان کے اہلُ الرائے نے یہی مناسب سمجھا کہ صلح کرلیں ، چنانچہ صلح نامہ لکھا گیا اور سالِ آئندہ حضور کا تشریف لانا قرار پایا اور یہ صلح مسلمانوں کے حق میں بہت نافع ہوئی بلکہ نتائج کے اعتبار سے فتح ثابت ہوئی ، اسی لئے اکثر مفسّرین فتح سے صلحِ حدیبیہ مراد لیتے ہیں اور بعض تمام فتوحاتِ اسلام جو آئیندہ ہونے والی تھیں ۔ اور ماضی کے صیغہ سے تعبیر ان کے یقینی ہونے کی وجہ سے ہے ۔ (خازن و روح البیان)
تاکہ اللہ تمہارے سبب سے گناہ بخشے تمہارے اگلوں کے اور تمہارے پچھلوں کے (ف۳) اور اپنی نعمتیں تم پر تمام کردے (ف٤) اور تمہیں سیدھی راہ دکھا دے (ف۵)
So that Allah may forgive, for your sake, the sins of those before you and those after you, and complete His favours upon you, and to show you the Straight Path.
ताके अल्लाह तुम्हारे सबब से गुनाह बख्शे तुम्हारे अगलों के और तुम्हारे पिछलों के और अपनी नेमतें तुम पर तमाम कर दे और तुम्हें सीधी राह दिखा दे
Taki Allah tumhare sabab se gunah bakhshe tumhare aglon ke aur tumhare pichhlon ke aur apni nematein tum par tamam kar de aur tumhe seedhi rah dikha de
(ف3)اور تمہاری بدولت امّت کی مغفرت فرمائے ۔ (خازن و روح البیان)(ف4)دنیوی بھی اور اخروی بھی ۔(ف5)تبلیغِ رسالت و اقامتِ مراسمِ ریاست میں ۔ (بیضاوی)
وہی ہے جس نے ایمان والوں کے دلوں میں اطمینان اتارا تاکہ انہیں یقین پر یقین بڑھے (ف۷) اور اللہ ہی کی ملک ہیں تمام لشکر آسمانوں اور زمین کے (ف۸) اور اللہ علم و حکمت والا ہے (ف۹)
It is He Who instilled peace in the hearts of the believers, so that it may increase their strength of conviction; and to Allah only belong the armies of the heavens and the earth; and Allah is All Knowing, Wise.
वही है जिसने ईमान वालों के दिलों में इत्मीनान उतारा ताके उन्हें यक़ीन पर यक़ीन बढ़े और अल्लाह ही की मिल्क हैं तमाम लश्कर आसमानों और ज़मीन के और अल्लाह इल्म ओ हिकमत वाला है
Wohi hai jisne imaan walon ke dilon mein itminan utara taki unhein yaqeen par yaqeen barhe aur Allah hi ki milk hain tamam lashkar aasmaanon aur zameen ke aur Allah ilm o hikmat wala hai
(ف7)اور باوجود عقیدۂِ راسخہ کے اطمینانِ نفس حاصل ہو ۔(ف8)وہ قادر ہے ، جس سے چاہے اپنے رسول صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی مدد فرمائے ۔ آسمان وز مین کے لشکروں سے یا تو آسمان اور زمین کے فرشتے مراد ہیں یا آسمانوں کے فرشتے اور زمین کے حیوانات ۔(ف9)اس نے مومنین کے دلوں کی تسکین اور وعدۂِ فتح و نصرت اس لئے فرمایا ۔
تاکہ ایمان والے مردوں اور ایمان والی عورتوں کو باغوں میں لے جائے جن کے نیچے نہریں رواں ہمیشہ ان میں رہیں اور انکی برائیاں ان سے اتار دے، اور یہ اللہ کے یہاں بڑی کامیابی ہے،
In order to admit the believing men and believing women into Gardens beneath which rivers flow, in which they will abide, and to relieve them of their misdeeds; and this, in Allah’s sight, is the greatest success.
ताके ईमान वाले मर्दों और ईमान वाली औरतों को बाग़ों में ले जाए जिनके नीचे नहरें रवाँ हमेशा उनमें रहें और उनकी बुराइयाँ उनसे उतार दे, और ये अल्लाह के यहाँ बड़ी कामयाबी है,
Taki imaan wale mardon aur imaan wali aurton ko baghon mein le jaye jinke neeche nahrein rawan hamesha unmein rahein aur unki buraiyan unse utar de, aur ye Allah ke yahan badi kamiyabi hai,
اور عذاب دے منافق مردوں اور منافق عورتوں اور مشرک مردوں اور مشرک عورتوں کو جو اللہ پر گمان رکھتے ہیں (ف۱۰) انہیں پر ہے بری گردش (ف۱۱) اور اللہ نے ان پر غضب فرمایا اور انہیں لعنت کی اور ان کے لیے جہنم تیار فرمایا، اور وہ کیا ہی برا انجام ہے،
And to punish the hypocrite men and hypocrite women, and the polytheist men and polytheist women, who think evilly about Allah; upon them only is the evil cycle of misfortune; and Allah has wreaked anger upon them, and has cursed them, and has prepared hell for them; and what an evil destination.
और अज़ाब दे मुनाफ़िक मर्दों और मुनाफ़िक औरतों और मुशरिक मर्दों और मुशरिक औरतों को जो अल्लाह पर गुमान रखते हैं उन्हीं पर है बुरी गर्दिश और अल्लाह ने उन पर ग़ज़ब फ़रमाया और उन्हें लानत की और उनके लिए जहन्नम तैयार फ़रमाया, और वो क्या ही बुरा अंजाम है,
Aur azaab de munafiq mardon aur munafiq aurton aur mushrik mardon aur mushrik aurton ko jo Allah par gumaan rakhte hain unhi par hai buri gardish aur Allah ne unpar ghazab farmaya aur unhein lanat ki aur unke liye jahannum tayyar farmaya, aur woh kya hi bura anjaam hai,
(ف10)کہ وہ اپنے رسول سیّدِ عالَم محمّد مصطفٰے صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم اور ان پر ایمان لانے والوں کی مدد نہ فرمائے گا ۔(ف11)عذاب و ہلاک کی ۔
بیشک ہم نے تمہیں بھیجا حاضر و ناظر (ف۱۲) اور خوشی اور ڈر سناتا (ف۱۳)
We have indeed sent you (O dear Prophet Mohammed – peace and blessings be upon him) as a present witness and a Herald of glad tidings and warnings. (The Holy Prophet is a witness from Allah.)
बेशक हम ने तुम्हें भेजा हाज़िर ओ नाज़िर और खुशी और डर सुनाता
Beshak hum ne tumhe bheja haazir o naazir aur khushi aur darr sunata
(ف12)اپنی امّت کے اعمال و احوال کا تاکہ روزِ قیامت ان کی گواہی دو ۔(ف13)یعنی مومنینِ مقرِّین کو جنّت کی خوشی اور نافرمانوں کو عذابِ دوزخ کا ڈرسناتا ۔
تاکہ اے لوگو تم اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لاؤ اور رسول کی تعظیم و توقیر کرو اور صبح و شام اللہ کی پاکی بولو (ف۱٤ )
In order that you, O people, may accept faith in Allah and His Noble Messenger, and honour and revere the Noble Messenger; and may say the Purity of Allah, morning and evening. (To honour the Holy Prophet – peace and blessings be upon him – is part of faith. To disrespect him is blasphemy.)
ताके ऐ लोगो तुम अल्लाह और उसके रसूल पर ईमान लाओ और रसूल की ताज़ीम ओ तौक़ीर करो और सुबह ओ शाम अल्लाह की पाकी बोलो
Taki ae logo tum Allah aur uske Rasool par imaan lao aur Rasool ki tazim o tauqeer karo aur subah o shaam Allah ki paaki bolo
(ف14)صبح کی تسبیح میں نمازِ فجر اور شام کی تسبیح میں باقی چاروں نمازیں داخل ہیں ۔
وہ جو تمہاری بیعت کرتے ہیں (ف۱۵) وہ تو اللہ ہی سے بیعت کرتے ہیں (ف۱٦) ان کے ہاتھوں پر (ف۱۷) اللہ کا ہاتھ ہے، تو جس نے عہد توڑا اس نے اپنے بڑے عہد کو توڑا (ف۱۸) اور جس نے پورا کیا وہ عہد جو اس نے اللہ سے کیا تھا تو بہت جلد اللہ اسے بڑا ثواب دے گا (ف۱۹)
Those who swear allegiance to you (O dear Prophet Mohammed – peace and blessings be upon him), do indeed in fact swear allegiance to Allah; Allah's Hand* of Power is above their hands; so whoever breaches his oath, has breached his own greater promise; and whoever fulfils the covenant he has with Allah – so very soon Allah will bestow upon him a great reward. (Used as a metaphor.)
वो जो तुम्हारी बैअत करते हैं वो तो अल्लाह ही से बैअत करते हैं उनके हाथों पर अल्लाह का हाथ है, तो जिसने अहद तोड़ा उसने अपने बड़े अहद को तोड़ा और जिसने पूरा किया वो अहद जो उसने अल्लाह से किया था तो बहुत जल्द अल्लाह उसे बड़ा सवाब देगा
Woh jo tumhari baiyat karte hain woh to Allah hi se baiyat karte hain unke hathon par Allah ka haath hai, to jisne ahad toda usne apne bade ahad ko toda aur jisne poora kiya woh ahad jo usne Allah se kiya tha to bohot jald Allah use bada sawab dega
(ف15)مراد اس بیعت سے بیعتِ رضوان ہے جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے حدیبیہ میں لی تھی ۔(ف16)کیونکہ رسول سے بیعت کرنا اللہ تعالٰی ہی سے بیعت کرنا ہے جیسے کہ رسول کی اطاعت اللہ تعالٰی کی اطاعت ہے ۔(ف17)جن سے انہوں نے سیّدِ عالَم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی بیعت کا شرف حاصل کیا ۔(ف18)اس عہد توڑنے کا وبال اسی پر پڑے گا ۔(ف19)یعنی حدیبیہ سے تمہاری واپسی کے وقت ۔
اب تم سے کہیں گے جو گنوار (اعرابی) پیچھے رہ گئے تھے (ف۲۰) کہ ہمیں ہمارے مال اور ہمارے گھر والوں نے مشغول رکھا (ف۲۱) اب حضور ہماری مغفرت چاہیں (ف۲۲) اپنی زبانوں سے وہ بات کہتے ہیں جو ان کے دلوں میں نہیں (ف۲۳) تم فرماؤ تو اللہ کے سامنے کسے تمہارا کچھ اختیار ہے اگر وہ تمہارا برا چاہے یا تمہاری بھلائی کا ارادہ فرمائے، بلکہ اللہ کو تمہارے کاموں کی خبر ہے،
The ignorant ones who had stayed behind will now say to you, “Our wealth and our families prevented us from going by keeping us pre-occupied, therefore seek forgiveness for us”; they utter with their tongues what is not in their hearts; say, “So does anyone have any control over you against Allah, if He wills to harm you or provide you benefit? In fact Allah is Aware of what you do.”
अब तुम से कहेंगे जो गनवार (अराबी) पीछे रह गए थे कि हमें हमारे माल और हमारे घर वालों ने मशग़ूल रखा अब हज़ूर हमारी मग़फ़िरत चाहें अपनी ज़बानों से वो बात कहते हैं जो उनके दिलों में नहीं तुम फ़रमाओ तो अल्लाह के सामने किसे तुम्हारा कुछ इख़्तियार है अगर वो तुम्हारा बुरा चाहे या तुम्हारी भलाई का इरादा फ़रमाए, बल्कि अल्लाह को तुम्हारे कामों की ख़बर है,
Ab tumse kahenge jo ganwaar (Arabi) peeche reh gaye the ke humein hamare maal aur hamare ghar walon ne mashghool rakha ab Huzoor hamari maghfirat chahen apni zubanon se woh baat kehte hain jo unke dilon mein nahin tum farmao to Allah ke samne kise tumhara kuch ikhtiyar hai agar woh tumhara bura chahe ya tumhari bhalai ka irada farmae, balke Allah ko tumhare kamon ki khabar hai,
(ف20)قبیلۂِ غِفَار و مُزَ نِیَّہ وجُہَنِیَّہ واشجع و اسلم کے جب کہ رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے سالِ حدیبیہ بہ نیّتِ عمرہ مکّہ مکرّمہ کا ارادہ فرمایا تو حوالیِ مدینہ کے گانؤں والے اور اہلِ بادیہ بخوفِ قریش آپ کے ساتھ جانے سے رکے باوجود یہ کہ سیّدِ عالَم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے عمرہ کا احرام باندھا تھا اور قربانیاں ساتھ تھیں اور اس سے صاف ظاہر تھا کہ جنگ کا ارادہ نہیں ہے پھر بھی بہت سے اعراب پر جانا بار ہوا اور وہ کام کا حیلہ کرکے رہ گئے اور ان کا گمان یہ تھا کہ قریش بہت طاقتور ہیں ، مسلمان ان سے بچ کر نہ آئیں گے ، سب وہیں ہلاک ہوجائیں گے ، اب جب کہ مددِ الٰہی سے معاملہ ان کے خیال کے بالکل خلاف ہوا تو انہیں اپنے نہ جانے پر افسوس ہوگا اور معذرت کریں گے ۔(ف21)کیونکہ عورتیں اور بچّے اکیلے تھے اور ان کا کوئی خبر گیراں نہ تھا ، اس لئے ہم قاصر رہے ۔(ف22)اللہ تعالٰی ان کی تکذیب فرماتا ہے ۔(ف23)یعنی وہ اعتذار و طلبِ استغفار میں جھوٹے ہیں ۔
بلکہ تم تو یہ سمجھے ہوئے تھے کہ رسول اور مسلمان ہرگز گھروں کو واپس نہ آئیں گے (ف۲٤) اور اسی کو اپنے دلوں میں بھلا سمجھیں ہوئے تھے اور تم نے برا گمان کیا (ف۲۵) اور تم ہلاک ہونے والے لوگ تھے (ف۲٦)
“Rather you had assumed that the Noble Messenger and the Muslims will never return to their homes, and you thought this as good within your hearts, whereas you had thought evilly; and you were a people about to be ruined.”
बल्कि तुम तो ये समझे हुए थे कि रसूल और मुसलमान हरगिज़ घरों को वापस न आएँगे और इसी को अपने दिलों में भला समझे हुए थे और तुम ने बुरा गुमान किया और तुम हलाक होने वाले लोग थे
Balke tum to ye samjhe hue the ke Rasool aur Musalman hargiz gharon ko wapas na aayenge aur isi ko apne dilon mein bhala samjhe hue the aur tumne bura gumaan kiya aur tum halak hone wale log the
(ف24)دشمن ان سب کا وہیں خاتمہ کردیں گے ۔(ف25)کفر و فساد کے غلبہ کا اور وعدۂِ الٰہی کے پورا نہ ہونے کا ۔(ف26)عذابِ الٰہی کے مستحق ۔
اور اللہ ہی کے لیے ہے آسمانوں اور زمین کی سلطنت، جسے چاہے بخشے اور جسے چاہے عذاب کرے (ف۲۸) اور اللہ بخشنے والا مہربان ہے،
And for Allah only is the kingship of the heavens and the earth; He may forgive whomever He wills, and punish whomever He wills; and Allah is Oft Forgiving, Most Merciful.
और अल्लाह ही के लिए है आसमानों और ज़मीन की सल्तनत, जिसे चाहे बख्शे और जिसे चाहे अज़ाब करे और अल्लाह बख़्शने वाला मेहरबान है,
Aur Allah hi ke liye hai aasmaanon aur zameen ki saltanat, jise chahe bakhshe aur jise chahe azaab kare aur Allah bakhshne wala mehrban hai,
اب کہیں گے پیچھے بیٹھ رہنے والے (ف۲۹) جب تم غنیمتیں لینے چلو (ف۳۰) تو ہمیں بھی اپنے پیچھے آنے دو (ف۳۱) وہ چاہتے ہیں اللہ کا کلام بدل دیں (ف۳۲) تم فرماؤ ہرگز ہمارے ساتھ نہ آؤ اللہ نے پہلے سے یونہی فرمادیا (ف۳۳) تو اب کہیں گے بلکہ تم ہم سے جلتے ہو (ف۳٤) بلکہ وہ بات نہ سمجھتے تھے (ف۳۵) مگر تھوڑی (ف۳٦)
Those who had stayed behind will now say, “When you go to receive the war booty, let us also go with you”; they wish to change the Words of Allah; say “You shall never come with us – this is already decreed by Allah”; so they will now say, “But rather you envy us”; in fact they never understood except a little.
अब कहेंगे पीछे बैठ रहने वाले जब तुम ग़नीमतें लेने चलो तो हमें भी अपने पीछे आने दो वो चाहते हैं अल्लाह का कलाम बदल दें तुम फ़रमाओ हरगिज़ हमारे साथ न आओ अल्लाह ने पहले से यूँही फ़रमा दिया तो अब कहेंगे बल्कि तुम हम से जलते हो बल्कि वो बात न समझते थे मगर थोड़ी
Ab kahenge peeche baith rehne wale jab tum ghanimatain lene chalo to humein bhi apne peeche aane do woh chahte hain Allah ka kalaam badal den tum farmao hargiz humare sath na aao Allah ne pehle se yunhi farma diya to ab kahenge balke tum hum se jalte ho balke woh baat na samajhte the magar thodi
(ف29)جو حدیبیہ کی حاضری سے قاصر رہے اے ایمان والو ۔(ف30)خیبر کی ۔ اس کاواقعہ یہ تھا کہ جب مسلمان صلحِ حدیبیہ سے فارغ ہو کر واپس ہوئے تو اللہ تعالٰی نے ان سے فتحِ خیبر کا وعدہ فرمایا اور وہاں کی غنیمتیں حدیبیہ میں حاضر ہونے والوں کے لئے مخصوص کردی گئیں ، جب مسلمانوں کو خیبر کی طرف روانہ ہونے کا وقت آیا تو ان لوگوں کو لالچ آیا اور انہوں نے بطمعِ غنیمت کہا ۔(ف31)یعنی ہم بھی خیبر کو تمہارے ساتھ چلیں اور جنگ میں شریک ہوں اللہ تعالٰی فرماتا ہے ۔(ف32)یعنی اللہ کا وعدہ جو اہلِ حدیبیہ کے لئے فرمایا تھا کہ خیبر کی غنیمت خاص ان کے لئے ہے ۔(ف33)یعنی ہمارے مدینہ آنے سے پہلے ۔(ف34)اور یہ گوارا نہیں کرتے کہ ہم تمہارے ساتھ غنیمتیں پائیں اور اللہ تعالٰی فرماتا ہے ۔(ف35)دِین کی ۔(ف36)یعنی محض دنیا کی ، حتّٰی کہ ان کا زبانی اقرار بھی دنیا ہی کی غرض سے تھا اور امورِ آخرت کو بالکل نہیں سمجھتے تھے ۔ (جمل)
ان پیچھے رہ گئے ہوئے گنواروں سے فرماؤ (ف۳۷) عنقریب تم ایک سخت لڑائی والی قوم کی طرف بلائے جاؤ گے (ف۳۸) کہ ان سے لڑو یا وہ مسلمان ہوجائیں، پھر اگر تم فرمان مانو گے اللہ تمہیں اچھا ثواب دے گا، اور اگر پھر گے جیسے پہلے پھر گئے تو تمھیں درد ناک عذاب دے گا،
Say to the ignorant who stayed behind, “You will soon be called against a nation of great military strength – to fight against them or that they become Muslims; so if you obey, Allah will give you an excellent reward; and if you turn away, the way you had turned away before, He will mete out a painful punishment to you.”
उन पीछे रह गए हुए गनवारों से फ़रमाओ अन्क़रीब तुम एक सख़्त लड़ाई वाली क़ौम की तरफ़ बुलाए जाओगे कि उनसे लड़ो या वो मुसलमान हो जाएँ, फिर अगर तुम फ़रमान मानोगे अल्लाह तुम्हें अच्छा सवाब देगा, और अगर फिर गए जैसे पहले फिर गए तो तुम्हें दर्दनाक अज़ाब देगा,
Un peeche reh gaye hue ganwaron se farmao anqareeb tum ek sakht larai wali qaum ki taraf bulaye jaoge ke unse laro ya woh Musalman ho jayein, phir agar tum farmaan manoge Allah tumhe acha sawab dega, aur agar phir gaye jaise pehle phir gaye to tumhe dardnaak azaab dega,
(ف37)جو مختلف قبائل کے لوگ ہیں اور ان میں بعض ایسے بھی ہیں جن کے تائب ہونے کی امید کی جاتی ہے ، بعض ایسے بھی ہیں جو نفاق میں بہت پختہ اور سخت ہیں ، انہیں آزمائش میں ڈالنا منظور ہے تاکہ تائب وغیرِ تائب میں فرق ہوجائے اس لئے حکم ہوا کہ ان سے فرمادیجئے ۔(ف38)اس قوم سے بنی حنیفہ یمامہ کے رہنے والے جو مسیلمہ کذّاب کی قوم کے لوگ ہیں وہ مراد ہیں جن سے حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالٰی عنہ نے جنگ فرمائی ۔ اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ ان سے مراد اہلِ فارس و روم ہیں جن سے جنگ کے لئے حضرت عمر رضی اللہ تعالٰی عنہ نے دعوت دی ۔(ف39)مسئلہ : یہ آیت شیخینِ جلیلین حضرت ابوبکر صدیق و حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالٰی عنہما کے صحتِ خلافت کی دلیل ہے کہ ان حضرات کی اطاعت پر جنّت کا اور انکی مخالفت پر جہنّم کا وعدہ دیا گیا ۔(ف40)حدیبیہ کے موقع پر ۔
اندھے پر تنگی نہیں (ف٤۱) اور نہ لنگڑے پر مضائقہ اور نہ بیمار پر مواخذہ (ف٤۲) اور جو اللہ اور اس کے رسول کا حکم مانے اللہ اسے باغوں میں لے جائے گا جن کے نیچے نہریں رواں اور جو پھر جائے گا (ف٤۳) اسے دردناک عذاب فرمائے گا،
There is no reproach upon the blind, nor reproach against the lame, nor reproach upon the sick; and whoever obeys Allah and His Noble Messenger – Allah will admit him into Gardens beneath which rivers flow; and whoever turns away – He will mete out a painful punishment to him.
अन्धे पर तंगी नहीं और न लँगड़े पर मुवाज़ेका और न बीमार पर मोआख़ज़ा और जो अल्लाह और उसके रसूल का हुक्म माने अल्लाह उसे बाग़ों में ले जाएगा जिनके नीचे नहरें रवाँ और जो फिर जाएगा उसे दर्दनाक अज़ाब फ़रमाएगा,
Andhe par tangi nahin aur na langde par muzaeqa aur na beemar par moakhza aur jo Allah aur uske Rasool ka hukm maane Allah use baghon mein le jaega jinke neeche nahrein rawan aur jo phir jaega use dardnaak azaab farmaega,
(ف41)جہاد کے رہ جانے میں ۔ شانِ نزول : جب اوپر کی آیت نازل ہوئی تو جو لوگ اپاہج و صاحبِ عذر تھے انہوں نے عرض کیا یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم ہمارا کیا حال ہوگا ، اس پر یہ آیتِ کریمہ نازل ہوئی ۔(ف42)کہ یہ عذر ظاہر ہے اور جہاد میں حاضر نہ ہونا ان کے لئے جائز ہے ، کیونکہ نہ یہ لوگ دشمن پر حملہ کرنے کی طاقت رکھتے ہیں ، نہ اس کے حملہ سے بچنے اور بھاگنے کی ۔ انہیں کے حکم میں داخل ہیں وہ بڈھے ، ضعیف جنہیں نشست و برخاست کی طاقت نہیں یا جنہیں د مہ کھانسی ہے یا جن کی تلّی بہت بڑھ گئی ہے اورانہیں چلنا ، پھرنا دشوار ہے ، ظاہر ہے کہ یہ عذر جہاد سے روکنے والے ہیں ۔ ان کے علاوہ اور بھی اعذار ہیں مثلاً غایت درجہ کی محتاجی اور سفر کے ضروری حوائج پر قدرت نہ رکھنا یا ایسے اشغالِ ضروریہ جو سفر سے مانع ہوں جیسے کسی ایسے مریض کی خدمت جس کی خدمت اس پر لازم ہے اور اس کے سوائے کوئی اس کا انجام دینے والا نہیں ۔(ف43)طاعت سے اعراض کرے گا اور کفر و نفاق پر رہے گا ۔
بیشک اللہ راضی ہوا ایمان والوں سے جب وہ اس پیڑ کے نیچے تمہاری بیعت کرتے تھے (ف٤٤) تو اللہ نے جانا جو ان کے دلوں میں ہے (ف٤۵) تو ان پر اطمینان اتارا اور انہیں جلد آنے والی فتح کا انعام دیا (ف٤٦)
Indeed Allah was truly pleased with the believers when they swore allegiance to you beneath the tree – so He knew what was in their hearts – He therefore sent down peace upon them, and rewarded them with an imminent victory.
बेशक अल्लाह राज़ी हुआ ईमान वालों से जब वो उस पेड़ के नीचे तुम्हारी बैअत करते थे तो अल्लाह ने जाना जो उनके दिलों में है तो उन पर इत्मीनान उतारा और उन्हें जल्द आने वाली फतह का इनआम दिया
Beshak Allah raazi hua imaan walon se jab woh us ped ke neeche tumhari baiyat karte the to Allah ne jana jo unke dilon mein hai to unpar itminan utara aur unhein jald aane wali fatah ka inaam diya
(ف44)حدیبیہ میں چونکہ ان بیعت کرنے والوں کو رضائے الٰہی کی بشارت دی گئی اس لئے اس بیعت کو بیعتِ رضوان کہتے ہیں ، اس بیعت کے سبب باسبابِ ظاہر یہ پیش آیا کہ سیّدِ عالَم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے حدیبیہ سے حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالٰی عنہ کو اشرافِ قریش کے پاس مکّہ مکرّمہ بھیجا کہ انہیں خبر دیں کہ سیّدِ عالَم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم بیت اللہ کی زیارت کے لئے بقصدِعمرہ تشریف لائے ہیں ، آپ کا ارادہ جنگ کا نہیں ہے اور یہ بھی فرمادیا تھا کہ جو کمزور مسلمان وہاں ہیں انہیں اطمینان دلادیں کہ مکّہ مکرّمہ عنقریب فتح ہوگا اور اللہ تعالٰی اپنے دِین کو غالب فرمائے گا ، قریش اس بات پر متفق رہے کہ سیّدِ عالَم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم اس سال تو تشریف نہ لائیں اور حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالٰی عنہ سے کہا کہ اگر آپ کعبہ معظّمہ کا طواف کرنا چاہیں تو کریں حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالٰی عنہ نے فرمایا کہ ایسا نہیں ہوسکتا کہ میں بغیر رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کے طواف کروں یہاں مسلمانوں نے کہا کہ عثمانِ غنی رضی اللہ تعالٰی عنہ بڑے خوش نصیب ہیں جو کعبہ معظّمہ پہنچے اور طواف سے مشرف ہوئے ، حضور نے صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے فرمایا میں جانتا ہوں کہ وہ ہمارے بغیر طواف نہ کریں گے ، حضرت عثمانِ غنی رضی اللہ تعالٰی عنہ نے مکّہ مکرّ مہ کے ضعیف مسلمانوں کو حسبِ حکم فتح کی بشارت بھی پہنچائی ، پھر قریش نے حضرت عثمانِ غنی رضی اللہ تعالٰی عنہ کو روک لیا ، یہاں یہ خبر مشہور ہوگئی کہ حضرت عثمانِ غنی رضی اللہ تعالٰی عنہ شہید کردیئے گئے ، اس پر مسلمانوں کو بہت جوش آیا اور رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے صحابہ سے کفّار کے مقابل جہاد میں ثابت رہنے پر بیعت لی ، یہ بیعت ایک بڑے خار دار درخت کے نیچے ہوئی ، جس کو عرب میں سَمُرَہ کہتے ہیں ، حضور صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے اپنا بایاں دستِ مبارک داہنے دستِ اقدس میں لیا اور فرمایا کہ یہ عثمان رضی اللہ تعالٰی عنہ کی بیعت ہے اور فرمایا یا رب عثمان رضی اللہ تعالٰی عنہ تیرے اور تیرے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کے کام میں ہیں ۔ ا س واقعہ سے معلوم ہوتا کہ سیّدِ عالَم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کو نورِ نبوّت سے معلوم تھا کہ حضرت عثمان رضی اللہ تعالٰی عنہ شہید نہیں ہوئے جبھی تو ان کی بیعت لی ، مشرکین اس بیعت کا حال سن کر خائف ہوئے اور انہوں نے حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالٰی عنہ کو بھیج دیا ۔ حدیث شریف میں ہے سیّدِ عالَم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے فرمایا کہ جن لوگوں نے درخت کے نیچے بیعت کی تھی ان میں سے کوئی بھی دوزخ میں داخل نہ ہوگا ۔ ( مسلم شریف) اور جس درخت کے نیچے بیعت کی گئی تھی اللہ تعالٰی نے اس کو ناپدید کردیا ، سالِ آئندہ صحابہ نے ہر چند تلاش کیا کسی کو اس کا پتہ بھی نہ چلا ۔(ف45)صدق و اخلاص و وفا ۔(ف46)یعنی فتحِ خیبر کا جو حدیبیہ سے واپس ہوکر چھ ماہ بعد حاصل ہوئی ۔
اور اللہ نے تم سے وعدہ کیا ہے بہت سی غنیمتوں کا کہ تم لو گے (ف٤۸) تو تمہیں یہ جلد عطا فرمادی اور لوگوں کے ہاتھ تم سے روک دیے (ف٤۹) اور اس لیے کہ ایمان والوں کے لیے نشانی ہو (ف۵۰) اور تمہیں سیدھی راہ دکھائے (ف۵۱)
Allah has promised you plenty of booty which you will take, and has bestowed this to you quickly, and restrained peoples’ hands from you; and in order that it may be a sign for the believers, and to guide you on the Straight Path.
और अल्लाह ने तुम से वादा किया है बहुत सी ग़नीमतों का कि तुम लोगे तो तुम्हें ये जल्द अता फ़रमा दी और लोगों के हाथ तुम से रोक दिए और इस लिए कि ईमान वालों के लिए निशानी हो और तुम्हें सीधी राह दिखाए
Aur Allah ne tumse wada kiya hai bohot si ghanimaton ka ke tum loge to tumhein ye jald ata farma di aur logon ke haath tumse rok diye aur is liye ke imaan walon ke liye nishani ho aur tumhein seedhi rah dikhaye
(ف48)اور تمہاری فتوحات ہوتی رہیں گی ۔(ف49)کہ وہ خائف ہو کر تمہارے اہل و عیال کو ضرر نہ پہنچاسکے ۔ اس کا واقعہ یہ ہے کہ جب مسلمان جنگِ خیبر کے لئے روانہ ہوئے تو اہلِ خیبر کے حلیف بنی اسد و غطفان نے چاہا کہ مدینہ طیّبہ پر حملہ کرکے مسلمانوں کے اہل و عیال کو لوٹ لیں ، اللہ تعالٰی نے ان کے دلوں میں رعب ڈالا اور ان کے ہاتھ روک دیئے ۔(ف50)یہ غنیمت دینا اور دشمنوں کے ہاتھ روک دینا ۔(ف51)اللہ تعالٰی پر توکل کرنے اور کام اس پر مفوَّض کرنے کی جس سے بصیرت و یقین زیادہ ہو ۔
اور ایک اور (ف۵۲) جو تمہارے بل (بس) کی نہ تھی (ف۵۳) وہ اللہ کے قبضہ میں ہے، اور اللہ ہر چیز پر قادر ہے،
And one more, not within your capacity, is within Allah’s hold; and Allah is Able to do all things.
और एक और जो तुम्हारे बल (बस) की न थी वो अल्लाह के क़ब्ज़ा में है, और अल्लाह हर चीज़ पर क़ादिर है,
Aur ek aur jo tumhare bal (bas) ki na thi woh Allah ke qabze mein hai, aur Allah har cheez par qadir hai,
(ف52)فتح ۔(ف53)مراد اس سے یا مغانمِ فارس و روم ہیں یا خیبر جس کا اللہ تعالٰی نے پہلے سے وعدہ فرمایا تھا اور مسلمانوں کو امیدِ کامیابی تھی ، اللہ تعالٰی نے انہیں فتح دی ۔ اور ایک قول یہ ہے کہ وہ فتحِ مکّہ ہے ۔ اور ایک قول یہ ہے کہ وہ ہر فتح ہے جو اللہ تعالٰی نے مسلمانوں کو عطا فرمائی ۔
اور وہی ہے جس نے ان کے ہاتھ (ف۵۷) تم سے روک دیے اور تمہارے ہاتھ ان سے روک دیے وادی مکہ میں (ف۵۸) بعد اس کے کہ تمہیں ان پر قابو دے دیا تھا، اور اللہ تمہارے کام دیکھتا ہے،
And it is He Who restrained their hands from you, and your hands from them in the valley of Mecca, after having given you control over them; and Allah sees all what you do.
और वही है जिसने उनके हाथ तुम से रोक दिए और तुम्हारे हाथ उनसे रोक दिए वादी-ए-मक्का में बाद इस के कि तुम्हें उन पर क़ाबू दे दिया था, और अल्लाह तुम्हारे काम देखता है,
Aur wohi hai jisne unke haath tumse rok diye aur tumhare haath unse rok diye waadi Makkah mein baad iske ke tumhein unpar qabo de diya tha, aur Allah tumhare kaam dekhta hai,
(ف57)یعنی کفّار کے ۔(ف58)روزِ فتحِ مکّہ ، اور ایک قول یہ ہے کہ بطنِ مکّہ سے حدیبیہ مراد ہے ۔ اوراس کے شانِ نزول میں حضرت انس رضی اللہ تعالٰی عنہ سے مروی ہے کہ اہلِ مکّہ میں سے اسّی۸۰ ہتھیار بند جوان جبلِ تنعیم سے مسلمانوں پر حملہ کرنے کے ارادہ سے اترے ، مسلمانوں نے انہیں گرفتار کرکے سیّدِ عالَم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی خدمت میں حاضر کیا ، حضور صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے معاف فرمایا اور چھوڑ دیا ۔
وہ (ف۵۹) وہ ہیں جنہوں نے کفر کیا اور تمہیں مسجد حرام سے (ف٦۰) روکا اور قربانی کے جانور رُکے پڑے اپنی جگہ پہنچنے سے (ف٦۱) اور اگر یہ نہ ہوتا کچھ مسلمان مرد اور کچھ مسلمان عورتیں (ف٦۲) جن کی تمہیں خبر نہیں (ف٦۳) کہیں تم انہیں روند ڈالو (ف٦٤) تو تمہیں ان کی طرف سے انجانی میں کوئی مکروہ پہنچے تو ہم تمہیں ان کی قتال کی اجازت دیتے ان کا یہ بچاؤ اس لیے ہے کہ اللہ اپنی رحمت میں داخل کرے جسے چاہے، اگر وہ جدا ہوجاتے (ف٦۵) تو ہم ضرور ان میں کے کافروں کو دردناک عذاب دیتے (ف٦٦)
It was these who disbelieved and prevented you from the Sacred Mosque, and stopped the sacrificial animals from reaching their place; and were it not for some Muslim men and Muslim women, whom you do not know – lest you may crush them and unintentionally incur some violation due to them – Allah would have permitted you to slay them; this relief for them, is so that Allah may admit into His mercy whomever He wills; and had they been separated, We would have indeed punished the disbelievers among them with a painful punishment.
वो वो हैं जिन्होंने क़ुफ़्र किया और तुम्हें मस्जिदे हराम से रोका और क़ुर्बानी के जानवर रुके पड़े अपनी जगह पहुँचने से और अगर ये न होता कुछ मुसलमान मर्द और कुछ मुसलमान औरतें जिनकी तुम्हें ख़बर नहीं कहीं तुम उन्हें रौंद डालो तो तुम्हें उनकी तरफ़ से अन्जानी में कोई मकरूह पहुँचे तो हम तुम्हें उनकी क़िताल की इजाज़त देते उनका ये बचाव इस लिए है कि अल्लाह अपनी रहमत में दाख़िल करे जिसे चाहे, अगर वो जुदा हो जाते तो हम ज़रूर उनमें के काफ़िरों को दर्दनाक अज़ाब देते
Woh woh hain jinhone kufr kiya aur tumhein Masjid Haram se roka aur qurbani ke janwar ruke pade apni jagah pahunchne se aur agar ye na hota kuch Musalman mard aur kuch Musalman auratein jin ki tumhein khabar nahin kahin tum unhein raund daalo to tumhein unki taraf se anjaani mein koi makrooh pahunche to hum tumhein unki qitaal ki ijaazat dete unka ye bachaao is liye hai ke Allah apni rehmat mein daakhil kare jise chahe, agar woh juda ho jate to hum zaroor unmein ke kafiron ko dardnaak azaab dete
(ف59)کفّارِ مکّہ ۔(ف60)وہاں پہنچنے سے اور اس کا طواف کرنے سے ۔(ف61)یعنی مقامِ ذبح سے جو حرم میں ہے ۔(ف62)مکّہ مکرّمہ میں ہیں ۔(ف63)تم انہیں پہچانتے نہیں ۔(ف64)کفّار سے قتال کرنے میں ۔(ف65)یعنی مسلمان کافروں سے ممتاز ہوجاتے ۔(ف66)تمہارے ہاتھ سے قتل کراکے اور تمہاری قید میں لا کر ۔
جبکہ کافروں نے اپنے دلوں میں اَڑ رکھی وہی زمانہٴ جاہلیت کی اَڑ (ضد) (ف٦۷) تو اللہ نے اپنا اطمینان اپنے رسول اور ایمان والوں پر اتارا (ف٦۸) اور پرہیزگاری کا کلمہ ان پر لازم فرمایا (ف٦۹) اور وہ اس کے زیادہ سزاوار اور اس کے اہل تھے (ف۷۰) اور اللہ سب کچھ جانتا ہے (ف۷۱)
Whereas the disbelievers had set up in their hearts an obstinacy – the same obstinacy of the days of ignorance – so Allah sent down His solace upon His Noble Messenger and upon the believers, and decreed upon them the words of piety, and they were more deserving and suitable for it; and Allah is the All Knowing.
जबकि काफ़िरों ने अपने दिलों में अड़ रखी वही ज़माना-ए-जाहिलियत की अड़ (ज़िद) तो अल्लाह ने अपना इत्मीनान अपने रसूल और ईमान वालों पर उतारा और परहेज़गारी का कलिमा उन पर लाज़िम फ़रमाया और वो उसके ज़्यादा सजावार और उसके अहल थे और अल्लाह सब कुछ जानता है
Jabke kafiron ne apne dilon mein ad rakhi wohi zamana e jahiliyat ki ad (zid) to Allah ne apna itminan apne Rasool aur imaan walon par utara aur parhezgari ka kalima unpar lazim farmaaya aur woh uske zyada sazawaar aur uske ahl the aur Allah sab kuch jaanta hai
(ف67)کہ رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم اور حضور کے اصحاب کو کعبہ معظّمہ سے روکا ۔(ف68)کہ انہوں نے سالِ آئندہ آنے پر صلح کی ، اگر وہ بھی کفّارِ قریش کی طرح ضد کرتے تو ضرور جنگ ہوجاتی ۔(ف69)کلمۂِ تقوٰی سے مراد ' لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ مُحَمَّدُ رَّسُوْلُ اللّٰہِ ' ہے ۔(ف70)کیونکہ اللہ تعالٰی نے انہیں اپنے دِین اور اپنے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی صحبت سے مشرّف فرمایا ۔(ف71)کافروں کا حال بھی جانتا ہے ، مسلمانوں کا بھی ، کوئی چیز اس سے مخفی نہیں ۔
بیشک اللہ نے سچ کردیا اپنے رسول کا سچا خواب (ف۷۲) بیشک تم ضرور مسجد حرام میں داخل ہوگے اگر اللہ چاہے امن و امان سے اپنے سروں کے (ف۷۳) بال منڈاتے یا (ف۷٤) ترشواتے بےخوف، تو اس نے جانا جو تمہیں معلوم نہیں (ف۷۵) تو اس سے پہلے (ف۷٦) ایک نزدیک آنے والی فتح رکھی (ف۷۷)
Allah has indeed made the truthful dream of His Noble Messenger, come true; indeed you will all enter the Sacred Mosque, if Allah wills, in safety – with your heads shaven or hair cut short – without fear; so He knows what you do not know, and has therefore ordained another imminent victory before this.
बेशक अल्लाह ने सच कर दिया अपने रसूल का सच्चा ख़्वाब बेशक तुम ज़रूर मस्जिदे हराम में दाख़िल होगे अगर अल्लाह चाहे अम्न ओ अमान से अपने सरों के बाल मुँड़ाते या तरशवाते बे-ख़ौफ़, तो उसने जाना जो तुम्हें मालूम नहीं तो उस से पहले एक नज़दीक आने वाली फतह रखी
Beshak Allah ne sach kar diya apne Rasool ka sacha khwaab beshak tum zaroor Masjid Haram mein daakhil hoge agar Allah chahe amn o amaan se apne saron ke baal mundate ya tarshwate be khauf, to usne jana jo tumhein maloom nahin to us se pehle ek nazdeek aane wali fatah rakhi
(ف72)شانِ نزول : رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے حدیبیہ کا قصد فرمانے سے قبل مدینہ طیّبہ میں خواب دیکھا تھا کہ آپ مع اصحاب کے مکّہ معظّمہ میں بامن داخل ہوئے اور اصحاب نے سر کے بال منڈائے ، بعض نے ترشوائے ، یہ خواب آپ نے اپنے اصحاب سے بیان فرمایا تو انہیں خوشی ہوئی اور انہوں نے خیال کیا کہ اسی سال وہ مکّہ مکرّمہ میں داخل ہوں گے ، جب مسلمان حدیبیہ سے بعد صلح کے واپس ہوئے اور اس سال مکّہ مکرّمہ میں داخلہ نہ ہوا تو منافقین نے تمسخر کیا ، طعن کئے اور کہا کہ وہ خواب کیا ہوا ۔ اس پر اللہ تعالٰی نے یہ آیت نازل فرمائی اور اس خواب کے مضمون کی تصدیق فرمائی کہ ضرور ایسا ہوگا چنانچہ اگلے سال ایسا ہی ہوا اور مسلمان اگلے سال بڑے شان و شکوہ کے ساتھ مکّہ مکرّمہ میں فاتحانہ داخل ہوئے ۔(ف73)تمام ۔(ف74)تھوڑے سے ۔(ف75)یعنی یہ کہ تمہارا داخل ہونا اگلے سال ہے اور تم اسی سال سمجھے تھے اور تمہارے لئے یہ تاخیر بہتر تھی کہ اس کے باعث وہاں کے ضعیف مسلمان پامال ہونے سے بچ گئے ۔ (ف76)یعنی دخولِ حرم سے قبل ۔(ف77)فتحِ خیبر کہ فتحِ موعود کے حاصل ہونے تک مسلمانوں کے دل اس سے راحت پائیں ، اس کے بعد جب اگلا سال آیا تو اللہ تعالٰی نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی خواب کا جلوہ دکھلایا اور واقعات اس کے مطابق رونما ہوئے ، چنانچہ ارشاد فرماتا ہے ۔
وہی ہے جس نے اپنے رسول کو ہدایت اور سچے دین کے ساتھ بھیجا کہ اسے سب دینوں پر غالب کرے (ف۷۸) اور اللہ کافی ہے گواہ (ف۷۹)
It is He Who has sent His Noble Messenger with the guidance and the true religion, in order to make it prevail over all other religions; and Allah is sufficient as a Witness. (The Holy Prophet is a light from Allah.)
वही है जिसने अपने रसूल को हिदायत और सच्चे दीन के साथ भेजा कि उसे सब दीनों पर ग़ालिब करे और अल्लाह काफ़ी है गवाह
Wohi hai jisne apne Rasool ko hidayat aur sache deen ke sath bheja ke use sab deenon par ghalib kare aur Allah kafi hai gawah
(ف78)خواہ وہ مشرکین کے دِین ہوں یا اہلِ کتاب کے چنانچہ اللہ تعالٰی نے یہ نعمت عطا فرمائی اور اسلام کو تمام ادیان پر غالب فرمادیا ۔(ف79)اپنے حبیب محمّد مصطفٰی صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی رسالت پر جیسا کہ فرماتا ہے ۔
محمد اللہ کے رسول ہیں، اور ان کے ساتھ والے (ف۸۰) کافروں پر سخت ہیں (ف۸۱) اور آپس میں نرم دل (ف۸۲) تو انہیں دیکھے گا رکوع کرتے سجدے میں گرتے (ف۸۳) اللہ کا فضل و رضا چاہتے ، ان کی علامت ان کے چہروں میں ہے سجدوں کے نشان سے (ف۸٤) یہ ان کی صفت توریت میں ہے، اور ان کی صفت انجیل میں (ف۸۵) جیسے ایک کھیتی اس نے اپنا پٹھا نکالا پھر اسے طاقت دی پھر دبیز ہوئی پھر اپنی ساق پر سیدھی کھڑی ہوئی کسانوں کو بھلی لگتی ہے (ف۸٦) تاکہ ان سے کافروں کے دل جلیں، اللہ نے وعدہ کیا ان سے جو ان میں ایمان اور اچھے کاموں والے ہیں (ف۸۷) بخشش اور بڑے ثواب کا،
Mohammed (peace and blessings be upon him) is the Noble Messenger of Allah; and his companions are stern with the disbelievers and merciful among themselves – you will see them bowing and falling in prostration, seeking Allah’s munificence and His pleasure; their signs are on their faces, from the effects of their prostration; this trait of theirs is mentioned in the Taurat; and their trait is mentioned in the Injeel; like a cultivation that sprouted its shoot, then strengthened it, then thickened and then stood firm upon its stem, pleasing the farmer – in order to enrage the disbelievers with them; Allah has promised forgiveness and a great reward to those among them who have faith and do good deeds.
मुहम्मद अल्लाह के रसूल हैं, और उनके साथ वाले काफ़िरों पर सख़्त हैं और आपस में नरम दिल तो उन्हें देखेगा रुकू करते सज्दे में गिरते अल्लाह का फ़ज़ल ओ रज़ा चाहते, उनकी अलामत उनके चेहरों में है सज्दों के निशान से ये उनकी सिफ़्त तौरैत में है, और उनकी सिफ़्त इंजील में जैसे एक खेती उसने अपना पत्ता निकाला फिर उसे ताक़त दी फिर दबीज़ हुई फिर अपनी साक़ पर सीधी खड़ी हुई किसानों को भली लगती है ताके उनसे काफ़िरों के दिल जलें, अल्लाह ने वादा किया उनसे जो उनमें ईमान और अच्छे कामों वाले हैं बख़्शिश और बड़े सवाब का,
Muhammad Allah ke Rasool hain, aur unke sath wale kafiron par sakht hain aur aapas mein naram dil to unhein dekhega ruku karte sajde mein girte Allah ka fazl o raza chahte, unki alamat unke chehron mein hai sajdon ke nishan se ye unki sifat Taurait mein hai, aur unki sifat Injeel mein jaise ek kheti usne apna pattha nikala phir use taqat di phir dabeiz hui phir apni saaq par seedhi khadi hui kisano ko bhali lagti hai taki unse kafiron ke dil jalen, Allah ne wada kiya unse jo unmein imaan aur ache kamon wale hain bakhshish aur bade sawab ka,
(ف80)یعنی ان کے اصحاب ۔(ف81)جیسا کہ شیر شکار پر ۔ اور صحابہ کا تشدّد کفّار کے ساتھ اس حد پر تھا کہ وہ لحاظ رکھتے تھے کہ ان کا بدن کسی کافر کے بدن سے نہ چھو جائے اور ان کے کپڑے سے کسی کافر کا کپڑا نہ لگنے پائے ۔ (مدارک )(ف82)ایک دوسر ے پر محبّت و مہربانی کرنے والے ایسے کہ جیسے باپ بیٹے میں ہو اور یہ محبّت اس حد تک پہنچ گئی کہ جب ایک مومن دوسرے کو دیکھے تو فرطِ محبّت سے مصافحہ و معانقہ کرے ۔(ف83)کثرت سے نمازیں پڑھتے ، نمازوں پر مداومت کرتے ۔(ف84)اور یہ علامت وہ نور ہے جو روزِ قیامت ان کے چہروں سے تاباں ہوگا ، اس سے پہچانے جائیں گے کہ انہوں نے دنیا میں اللہ تعالٰی کے لئے بہت سجدے کئے ہیں اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ ان کے چہروں میں سجدہ کا مقام ماہِ شب چہار دہم کی طرح چمکتا دمکتا ہوگا ۔ عطاء کا قول ہے کہ شب کی دراز نمازوں سے انکے چہروں پر نور نمایاں ہوتا ہے ، جیسا کہ حدیث شریف میں ہے کہ جو رات کو نماز کی کثرت کرتا ہے صبح کو اس کا چہرہ خوب صورت ہوجاتا ہے اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ گرد کا نشان بھی سجدہ کی علامت ہے ۔(ف85)یہ مذکور ہے کہ ۔(ف86)یہ مثال ابتدائے اسلام اور اس کی ترقی کی بیان فرمائی گئی کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم تنہا اٹھے ، پھر اللہ تعالٰی نے آپ کو آپ کے مخلصین اصحاب سے تقویّت دی ۔ قتادہ نے کہا کہ سیّدِ عالَم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کے اصحاب کی مثال انجیل میں یہ لکھی ہے کہ ایک قوم کھیتی کی طرح پیدا ہوگی ، وہ نیکیوں کا حکم کریں گے ، بدیوں سے منع کریں گے ، کہا گیا ہے کہ کھیتی حضور ہیں اور اس کی شاخیں اصحاب اور مومنین ۔(ف87)صحابہ سب کے سب صاحبِ ایمان و عملِ صالح ہیں ، اس لئے یہ وعدہ سب ہی سے ہے ۔
Important Update for you:
Read the Holy Quran with Kanzul Iman translation in
Urdu, English, Hindi, and Roman, along with
Khazain-ul-Irfan Tafseer (Urdu).
Use the Toggle ON/OFF options for Translation and Tafseer
for a personalized reading experience.
Also, try our newly added Light/Dark Mode —
simply click the Moon/Sun icon in the top-right corner of the header.
Open Quran Page