Scholars need to be more careful
اے گروہِ علماء! اگر تم مستحبات چھوڑ کر مباحات کی طرف جھکو گے تو عوام مکروہات پر گریں گے۔ اگر تم مکروہ کرو گے عوام حرام کریں گے اگر تم حرام کے مرتکب ہو گے عوام کفر میں مبتلا ہوں گے
دو آوازوں پر دنیا و آخرت میں لعنت ہے نعمت کے وقت باجا اور مصیبت کے وقت چلانا (البزار
The same rule for action is the same rule for propagation.
جو حکم فعل کا ہے وہی حکم اس پر آگاہی دینے کا۔فرض پہ فرض، واجب پہ واجب،سنت پہ سنت، مستحب پہ مستحب، مگر بشرطِ قدرت بامید منفعت
گانے باجوں کی حالت بالکل شراب کی طرح ہے قلیلھا یدعو الٰی کثیرھا تھوڑی سے بہت کی خواہش پیدا ہوتی ہے الذنب یجری الٰی الذنب گناہ گناہ کی طرف کھینچتا ہے تخم فاسد بار فاسد آورد ناقص اور ناکارہ بیج بیکار پھل لاتا ہے
گانے باجے حرام ہیں اور حرام ہر حال میں حرام رہے گا لوگ گناہوں میں مبتلا ہیں اس کے سبب گناہ جائز ہو جائے تو شریعت کا منسوخ کردینا فاسقوں کے ہاتھ رہ جائے گا
A minor sin becomes a major sin due to insistence.
گناہِ)صغیرہ اصرار کی بنا پر (گناہِ) کبیرہ ہو جاتا ہے فان الصغیرۃ بعد الاصرار تصیر کبیرۃ
Thrones, flags, Tazia, etc. are all forbidden
تخت، عَلم، تعزیے وغیرہ سب ناجائز ہیں اور
ناجائز کام کو بطورِ تماشا دیکھنا بھی حرام لان ما حرم فعلہ حرم التفرح علیہ جس کام کا کرنا حرام ہے اس پر خوشی منانا بھی حرام ہے
Poetry is an art of words; what is good is good and what is bad is bad.
حدیث میں فرمایا الشعر کلام فحسنہ حسن و قبیحہ قبیح۔ السنن الکبریٰ للبیہقی شعر ایک کلام ہے جو اچھا ہے وہ اچھا ہے اور جو بُرا ہے وہ بُرا ہے
دنیا میں بت پرستی کی ابتداء یوں ہوئیں کہ صالحین کی محبت میں ان کی تصویریں بنا کر گھروں اور مسجدوں میں تبرکاً رکھیں اور ان سے لذتِ عبادت کی تائید سمجھی شدہ شدہ وہی معبود ہو گئیں
A disease does not spread from a sick person to a healthy person. Hadith
کسی بیمار شخص سے بیماری اُڑ کر کسی تندرست کو نہیں لگتی ۔ الحدیث صحیح البخاری، صحیح مسلم، سنن ابی داود، جامع الترمذی، مسند احمد بن حنبل، شرح معانی الآثار، کنز العمال
نیۃ المومن خیر من عملہ (صحیح مسلم شریف جلد دوم)۔ مومن کی نیت اس کے عمل سے بہتر ہے بے شک جو علمِ نیت جانتا ہے ایک ایک فعل کو اپنے لئے کئی کئی نیکیاں کر لیتا ہے
No Muslim will stay in Hell for more than the lifespan of this world, i.e. seven thousand years.
کوئی مسلمان دوزخ میں دنیا کی عمر یعنی سات ہزار سال سے زیادہ نہیں رہے گا



