Poetry is an art of words; what is good is good and what is bad is bad.
حدیث میں فرمایا الشعر کلام فحسنہ حسن و قبیحہ قبیح۔ السنن الکبریٰ للبیہقی شعر ایک کلام ہے جو اچھا ہے وہ اچھا ہے اور جو بُرا ہے وہ بُرا ہے
دنیا میں بت پرستی کی ابتداء یوں ہوئیں کہ صالحین کی محبت میں ان کی تصویریں بنا کر گھروں اور مسجدوں میں تبرکاً رکھیں اور ان سے لذتِ عبادت کی تائید سمجھی شدہ شدہ وہی معبود ہو گئیں
A disease does not spread from a sick person to a healthy person. Hadith
کسی بیمار شخص سے بیماری اُڑ کر کسی تندرست کو نہیں لگتی ۔ الحدیث صحیح البخاری، صحیح مسلم، سنن ابی داود، جامع الترمذی، مسند احمد بن حنبل، شرح معانی الآثار، کنز العمال
نیۃ المومن خیر من عملہ (صحیح مسلم شریف جلد دوم)۔ مومن کی نیت اس کے عمل سے بہتر ہے بے شک جو علمِ نیت جانتا ہے ایک ایک فعل کو اپنے لئے کئی کئی نیکیاں کر لیتا ہے
No Muslim will stay in Hell for more than the lifespan of this world, i.e. seven thousand years.
کوئی مسلمان دوزخ میں دنیا کی عمر یعنی سات ہزار سال سے زیادہ نہیں رہے گا
Virtuous deeds have more illumination during the virtuous times
اوقاتِ فاضلہ (یعنی فضیلت والے اوقات) میں اعمالِ فاضِلہ (یعنی فضیلت والے اعمال) زیادہ نورانیّت رکھتے ہیں ۔ (فتاویٰ رضویہ ، 29/ 203)
Whoever imitates a people is one of them
من تشبہ بقوم فھو منہم(مسند امام احمد بن حنبل)۔ اگر تم ان جیسے نہیں ہو تو ان جیسی صورت بنو کیونکہ شرفاء سے مشابہت اختیار کرنا کامیابی ہے
Don’t let opposition derail your mission and journey.
مہ فشاند نور و سگ عو عو کند ہر کسے بر خلقتِ خود مے تند چاند روشنی پھیلاتا ہے اور کتا بھونکتا ہے ہر کوئی اپنی فطرت کے مطابق چلتا ہے
انسان کی ملکیت میں اس کے اختیار کے بغیر کوئی چیز داخل نہیں ہوتی مگر میراث بالاتفاق داخل ہوتی ہے۔اگر وارث نے کہا کہ میں نے اپنا حق چھوڑ دیا ہےتو بھی اس کا حق باطل نہیں ہو گا کیونکہ مِلک چھوڑ دینے سے باطل نہیں ہوتی
حضرت وہب بن منبہ فرماتے ہیں میں نے اکہتر کتبِ آسمانی میں لکھا دیکھاروزِ آفرینشِ دنیا سے قیامِ قیامت تک تمام جہان کے لوگوں کو جتنی عقل عطا کی گئی ہے وہ سب مل کر محمدِ مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی عقل کے آگے ایسی ہے جیسے تمام ریگستانِ دنیا کے آگے ریت کا ایک دانہ(سبل الہدیٰ والارشاد
نمازِ عشاء ہم امتِ مصطفےٰ سے پہلےکسی امت نے نہ پڑھی ، نہ کسی کو پانچ نمازیں ملیں
Wrong belief is more severe than wrong action
فسقِ عقیدہ ، فسقِ عمل سے سخت تر ہے
