The excellance of memorizing Quran (Hafiz)
کتاب اللہ کا حافظ ہونا کہ اُممِ سابقہ میں خاصہء انبیاء علیہ الصلٰوۃ والثناء تھااِس اُمت کےلئے رب عزوجل نےقرآنِ عظیم حفظ کےلئے آسان فرما دیا کہ دس دس برس کے بچے حافظ ہوتے ہیں اور ہمارے مولیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کا فضل ظاہر ہے کہ ان کی امت کووہ ملا جو صرف انبیاء کو ملا کرتا تھا
احادیث ایک دوسرے کی تفسیر ہیں اور حدیث کی سب سے بہتر تفسیر وہ ہےجو اس حدیث کے تمام طرق کو جمع کرنے پر ہو
Man is eager to do things that he is prevented from doing
خواہشاتِ نفس کو قابو میں رکھ کیونکہ
فان الانسان حریص علیٰ ما منع
انسان کو جن کاموں سے روکا جائے ان کے کرنے کی وہ حرص رکھتا ہے
فان المنکرلا یزال بمنکر بے شک ناپسندیدہ چیز ناپسندیدہ عمل سے زائل نہیں ہوتی
غذائے روح وہ ہے جس کی طرف شریعتِ محمدیہ بلاتی ہے اور جس کی طرف شریعتِ مطہرہ بلاتی ہے اس پر وعدہء جنت ہے اور جنت ان چیزوں پر موعود ہے جو نفس کو مکروہ ہیں اور غذائے نفس وہ ہے جس سے شریعتِ محمدیہ منع فرماتی ہے اور جس سے شریعتِ کریمہ منع فرماتی ہے اس پر وعیدِ نار ہے اور نار کی وعید ان چیزوں پر ہے جو نفس کو مرغوب ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں حفت الجنۃ بالمکارہ وحفت النار بالشہوات (صحیح البخاری، مسلم جنت ان چیزوں سے گھیر دی گئی ہے جو نفس کو ناگوار ہیں اور دوزخ ان چیزوں سے ڈھانپ دی گئی ہے جو نفس کو ناپسند ہیں
The friendship of fools is actually enmity
دوستی بیخرداں دشمنی ست بیوقوں کی دوستی درحقیقت دشمنی ہوتی ہے
Refrain from listening music and songs
گانوں اور میوزک سے بچو اس لئے کہ چو یا بد بوئے گل خواہد کہ بیند چو بیند روئے گل خواہد کہ چنید جب کوئی پھول کی خوشبو پائےتو چاہتا ہے کہ اسکو دیکھے اور جب پھول کو دیکھ پائے تو چاہتا ہے کہ اس کو چُنے
Eliminating corruption is more important than achieving reforms
فان سلب المفاسد اھم من جلب المصالح مفسدات کو ختم کرنا مصلحات کے حصول سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے
Post-Milad Sweets (Sheerini) is a blessing for all
شیرینی کا کھانا فقراء کو کھلائیں تو صدقہ ہے اور اقارب کو کھلائیں تو صلہء رحم اور احباب کو کھلائیں تو ضیافت اور یہ تینوں باتیں موجبِ نزولِ رحمت و دفعِ بلاومصیبت ہیں
بدمذہب کی محبت آگ ہے
اور صحبت ناگ اور دونوں سے پوری لاگ
Current Affairs ka ilm rakhna chahiay
من لم یعرف اھل زمانہ فھو جاہل جو شخص اپنے دَور کے لوگوں کے احوال سے آگاہ نہیں وہ جاہل ہے
ما حرام اخزہ حرام اعطاوہ جس چیز کا لینا حرام ہے اُس کا دینا بھی حرام ہے
