اے مسلمان! یہ مرتبہ ء جلیلہ اس جانِ محبوبیت کے سوا کسے میسرا آیا کہ قرآنِ عظیم نے انکے شہر کی قسم کھائی، انکے زمانے کی قسم کھائی، ان کی جان کی قسم کھائی، صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم، ہاں اے مسلمان محبوبیتِ کبریٰ کے یہی معنی ہیں
وہ ہے مرتبہ تجھ کو خدا نے دیا،نہ کسی کو ملے نہ کسی کو ملا
کہ کلامِ مجید نے کھائی شہا، تیرے شہرو کلام و بقا کی قسم


