What is the food of soul

غذائے روح وہ ہے جس کی طرف شریعتِ محمدیہ بلاتی ہے اور جس کی طرف شریعتِ مطہرہ بلاتی ہے اس پر وعدہء جنت ہے اور جنت ان چیزوں پر موعود ہے جو نفس کو مکروہ ہیں
اور غذائے نفس وہ ہے جس سے شریعتِ محمدیہ منع فرماتی ہے اور جس سے شریعتِ کریمہ منع فرماتی ہے اس پر وعیدِ نار ہے اور نار کی وعید ان چیزوں پر ہے جو نفس کو مرغوب ہیں
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں حفت الجنۃ بالمکارہ وحفت النار بالشہوات (صحیح البخاری، مسلم
جنت ان چیزوں سے گھیر دی گئی ہے جو نفس کو ناگوار ہیں اور دوزخ ان چیزوں سے ڈھانپ دی گئی ہے جو نفس کو ناپسند ہیں