Al-Fil الفیل

پارہ:
سورہ: 105
آیات: 5
اَلَمۡ تَرَ كَيۡفَ فَعَلَ رَبُّكَ بِاَصۡحٰبِ الۡفِيۡلِؕ‏ ﴿1﴾

(۱) اے محبوب! کیا تم نے نہ دیکھا تمہارے رب نے ان ہاتھی والوں کیا حال کیا (ف۲)

اَلَمۡ يَجۡعَلۡ كَيۡدَهُمۡ فِىۡ تَضۡلِيۡلٍۙ‏ ﴿2﴾

(۲) کیا ان کا داؤ تباہی میں نہ ڈالا،

وَّاَرۡسَلَ عَلَيۡهِمۡ طَيۡرًا اَبَابِيۡلَۙ‏ ﴿3﴾

(۳) اور ان پر پرندوں کی ٹکڑیاں (فوجیں) بھیجیں (ف۳)

تَرۡمِيۡهِمۡ بِحِجَارَةٍ مِّنۡ سِجِّيۡلٍۙ‏ ﴿4﴾

(٤) کہ انہیں کنکر کے پتھروں سے مارتے (ف٤)

فَجَعَلَهُمۡ كَعَصۡفٍ مَّاۡكُوۡلٍ‏ ﴿5﴾

(۵) تو انہیں کر ڈالا جیسے کھائی کھیتی کی پتی (بھوسہ) (ف۵)

Scroll to Top