Al-Hadid الحدید

پارہ: 27
سورہ: 57
آیات: 29
سَبَّحَ لِلّٰهِ مَا فِى السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ​ۚ وَهُوَ الۡعَزِيۡزُ الۡحَكِيۡمُ‏  ﴿1﴾

اللہ کی پاکی بولتا ہے جو کچھ آسمان اور زمین میں ہے (ف۲) اور وہی عزت و حکمت والا ہے،

All whatever is in the heavens and in the earth proclaims the Purity of Allah; and He only is the Most Honourable, the Wise.

لَهٗ مُلۡكُ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ​ۚ يُحۡىٖ وَيُمِيۡتُ​ۚ وَهُوَ عَلٰى كُلِّ شَىۡءٍ قَدِيۡرٌ‏ ﴿2﴾

اسی کے لیے ہے آسمانوں اور زمین کی سلطنت، جِلاتا ہے (ف۳) اور مارتا (ف٤) اور وہ سب کچھ کرسکتا ہے،

For Him only is the kingship of the heavens and the earth; He gives life and causes death; and He is Able to do all things.

هُوَ الۡاَوَّلُ وَالۡاٰخِرُ وَالظَّاهِرُ وَالۡبَاطِنُ​ۚ وَهُوَ بِكُلِّ شَىۡءٍ عَلِيۡمٌ‏ ﴿3﴾

وہی اول (ف۵) وہی آخر (ف٦) وہی ظاہر (ف۷) وہی باطن (ف۸) اور وہی سب کچھ جانتا ہے،

He only is the First and He only the Last, and He only is the Evident and He only the Concealed; and it is He Who knows all things.

هُوَ الَّذِىۡ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضَ فِىۡ سِتَّةِ اَيَّامٍ ثُمَّ اسۡتَوٰى عَلَى الۡعَرۡشِ​ؕ يَعۡلَمُ مَا يَلِجُ فِى الۡاَرۡضِ وَمَا يَخۡرُجُ مِنۡهَا وَمَا يَنۡزِلُ مِنَ السَّمَآءِ وَمَا يَعۡرُجُ فِيۡهَاؕ وَهُوَ مَعَكُمۡ اَيۡنَ مَا كُنۡتُمۡ​ؕ وَاللّٰهُ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ بَصِيۡرٌ‏ ﴿4﴾

وہی ہے جس نے آسمان اور زمین چھ دن میں پیدا کیے (ف۹) پھر عرش پر استوا فرمایا جیسا کہ اس کی شان کے لائق ہے، جانتا ہے جو زمین کے اندر جاتا ہے (ف۱۰) اور جو اس سے باہر نکلتا ہے (ف۱۱) اور جو آسمان سے اترتا ہے (ف۱۲) اور جو اس میں چڑھتا ہے (ف۱۳) اور وہ تمہارے ساتھ ہے (ف۱٤) تم کہیں ہو، اور اللہ تمہارے کام دیکھ رہا ہے (ف۱۵)

It is He Who created the heavens and the earth in six days, then ascended the Throne (of Control), in a manner befitting His Majesty; He knows all what goes into the earth and all what comes out of it, and all what descends from the sky and all that rises in it; and He is with you, wherever you may be; and Allah is seeing your deeds.

لَهٗ مُلۡكُ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ​ؕ وَاِلَى اللّٰهِ تُرۡجَعُ الۡاُمُوۡرُ‏  ﴿5﴾

اسی کی ہے آسمانوں اور زمین کی سلطنت، اور اللہ ہی کی طرف، سب کاموں کی رجوع،

For Him only is the kingship of the heavens and the earth; and towards Allah only is the return of all matters.

يُوۡلِجُ الَّيۡلَ فِى النَّهَارِ وَيُوۡلِجُ النَّهَارَ فِى الَّيۡلِ​ؕ وَهُوَ عَلِيۡمٌۢ بِذَاتِ الصُّدُوۡرِ‏ ﴿6﴾

رات کو دن کے حصے میں لاتا ہے (ف۱٦) اور دن کو رات کے حصے میں لاتا ہے (ف۱۷) اور وہ دلوں کی بات جانتا ہے (ف۱۸)

He brings the night in a part of the day, and brings the day in a part of the night; and He knows what lies within the hearts.

اٰمِنُوۡا بِاللّٰهِ وَرَسُوۡلِهٖ وَاَنۡفِقُوۡا مِمَّا جَعَلَـكُمۡ مُّسۡتَخۡلَفِيۡنَ فِيۡهِ​ؕ فَالَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا مِنۡكُمۡ وَاَنۡفَقُوۡا لَهُمۡ اَجۡرٌ كَبِيۡرٌ‏ ﴿7﴾

اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لاؤ اور اس کی راہ میں کچھ وہ خرچ کرو جس میں تمہیں اَوروں کا جانشین کیا (ف۱۹) تو جو تم میں ایمان لائے اور اس کی راہ میں خرچ کیا ان کے لیے بڑا ثواب ہے،

Accept faith in Allah and His Noble Messenger, and spend in His cause from what He has made you the heirs of; so for those among you who accepted faith and spent in His cause, is a great reward.

وَمَا لَـكُمۡ لَا تُؤۡمِنُوۡنَ بِاللّٰهِ​ۚ وَالرَّسُوۡلُ يَدۡعُوۡكُمۡ لِتُؤۡمِنُوۡا بِرَبِّكُمۡ وَقَدۡ اَخَذَ مِيۡثَاقَكُمۡ اِنۡ كُنۡتُمۡ مُّؤۡمِنِيۡنَ‏ ﴿8﴾

اور تمہیں کیا ہے کہ اللہ پر ایمان نہ لاؤ، حالانکہ یہ رسول تمہیں بلا رہے ہیں کہ اپنے رب پر ایمان لاؤ (ف۲۰) اور بیشک وہ (ف۲۱) تم سے پہلے سے عہد لے چکا ہے (ف۲۲) اگر تمہیں یقین ہو،

And what is the matter with you, that you should not accept faith in Allah? Whereas this Noble Messenger is calling you to believe in your Lord, and Allah has indeed already taken a covenant from you, if you believe.

هُوَ الَّذِىۡ يُنَزِّلُ عَلٰى عَبۡدِهٖۤ اٰيٰتٍۭ بَيِّنٰتٍ لِّيُخۡرِجَكُمۡ مِّنَ الظُّلُمٰتِ اِلَى النُّوۡرِ​ؕ وَاِنَّ اللّٰهَ بِكُمۡ لَرَءُوۡفٌ رَّحِيۡمٌ‏  ﴿9﴾

وہی ہے کہ اپنے بندہ پر (ف۲۳) روشن آیتیں اتارتا ہے تاکہ تمہیں اندھیریوں سے (ف۲٤) اجالے کی طرف لے جائے (ف۲۵) اور بیشک اللہ تم پر ضرور مہربان رحم والا،

It is He Who sends down clear verses upon His chosen bondman, in order to take you out from the realms of darkness towards light; and indeed Allah is Most Compassionate, Most Merciful upon you.

وَ مَا لَـكُمۡ اَلَّا تُنۡفِقُوۡا فِىۡ سَبِيۡلِ اللّٰهِ وَلِلّٰهِ مِيۡـرَاثُ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضِ​ؕ لَا يَسۡتَوِىۡ مِنۡكُمۡ مَّنۡ اَنۡفَقَ مِنۡ قَبۡلِ الۡفَتۡحِ وَقَاتَلَ​ ؕ اُولٰٓٮِٕكَ اَعۡظَمُ دَرَجَةً مِّنَ الَّذِيۡنَ اَنۡفَقُوۡا مِنۡۢ بَعۡدُ وَقَاتَلُوۡا​ ؕ وَكُلًّا وَّعَدَ اللّٰهُ الۡحُسۡنٰى​ؕ وَاللّٰهُ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ خَبِيۡرٌ‏ ﴿10﴾

اور تمہیں کیا ہے کہ اللہ کی راہ میں خرچ نہ کرو حالانکہ آسمانوں اور زمین میں سب کا وارث اللہ ہی ہے (ف۲٦) تم میں برابر نہیں وہ جنہوں نے فتحِ مکہ سے قبل خرچ اور جہاد کیا (ف۲۷) وہ مرتبہ میں ان سے بڑے ہیں جنہوں نے بعد فتح کے خرچ اور جہاد کیا، اور ان سب سے (ف۲۸) اللہ جنت کا وعدہ فرماچکا (ف۲۹) اور اللہ کو تمہارے کاموں کی خبر ہے،

And what is the matter with you that you should not spend in Allah’s cause, whereas Allah is the Inheritor of all that is in the heavens and in the earth? Those among you who spent and fought before the conquest of Mecca are not equal to others; they are greater in rank than those who spent and fought after the conquest; and Allah has promised Paradise to all of them; and Allah well knows what you do.

مَنۡ ذَا الَّذِىۡ يُقۡرِضُ اللّٰهَ قَرۡضًا حَسَنًا فَيُضٰعِفَهٗ لَهٗ وَلَهٗۤ اَجۡرٌ كَرِيۡمٌ ۚ‏ ﴿11﴾

کون ہے جو اللہ کو قرض دے اچھا قرض (ف۳۰) تو وہ اس کے لیے دونے کرے اور اللہ کو عزت کا ثواب دے،

Who will lend a handsome loan to Allah so that He may double it for him? And for such is an honourable reward.

يَوۡمَ تَرَى الۡمُؤۡمِنِيۡنَ وَالۡمُؤۡمِنٰتِ يَسۡعٰى نُوۡرُهُمۡ بَيۡنَ اَيۡدِيۡهِمۡ وَبِاَيۡمَانِهِمۡ بُشۡرٰٮكُمُ الۡيَوۡمَ جَنّٰتٌ تَجۡرِىۡ مِنۡ تَحۡتِهَا الۡاَنۡهٰرُ خٰلِدِيۡنَ فِيۡهَا​ؕ ذٰلِكَ هُوَ الۡفَوۡزُ الۡعَظِيۡمُ​ۚ‏ ﴿12﴾

جس دن تم ایمان والے مردوں اور ایمان والی عورتوں کو (ف۳۱) دیکھو گے کہ ان کا نور ہے (ف۳۲) ان کے آگے اور ان کے دہنے دوڑتا ہے (ف۳۳) ان سے فرمایا جارہا ہے کہ آج تمہاری سب سے زیادہ خوشی کی بات وہ جنتیں ہیں جن کے نیچے نہریں بہیں تم ان میں ہمیشہ رہو، یہی بڑی کامیابی ہے،

The day when you will see the believing men and believing women, that their light runs before them and on their right – it being said to them, “This day, the best tidings for you are the Gardens beneath which rivers flow – abide in it forever; this is the greatest success.”

يَوۡمَ يَقُوۡلُ الۡمُنٰفِقُوۡنَ وَالۡمُنٰفِقٰتُ لِلَّذِيۡنَ اٰمَنُوا انْظُرُوۡنَا نَقۡتَبِسۡ مِنۡ نُّوۡرِكُمۡ​ۚ قِيۡلَ ارۡجِعُوۡا وَرَآءَكُمۡ فَالۡتَمِسُوۡا نُوۡرًاؕ فَضُرِبَ بَيۡنَهُمۡ بِسُوۡرٍ لَّهٗ بَابٌؕ بَاطِنُهٗ فِيۡهِ الرَّحۡمَةُ وَظَاهِرُهٗ مِنۡ قِبَلِهِ الۡعَذَابُؕ‏ ﴿13﴾

جس دن منافق مرد اور منافق عورتیں مسلمانوں سے کہیں گے کہ ہمیں یک نگاہ دیکھو کہ ہم تمہارے نور سے کچھ حصہ لیں، کہا جائے گا اپنے پیچھے لوٹو (ُ۳٤) وہاں نور ڈھونڈو وہ لوٹیں گے، جبھی ان کے (ف۳۵) درمیان ایک دیوار کھڑی کردی جائے گی (ف۳٦) جس میں ایک دروازہ ہے (ف۳۷) اس کے اندر کی طرف رحمت (ف۳۸) اور اس کے باہر کی طرف عذاب،

The day when hypocrite men and hypocrite women will say to the Muslims, “Look mercifully towards us, so that we may gain some of your light!”; it will be said to them, “Turn back, search light over there!”; so they will turn around, whereupon a wall will be erected between them, in which is a gate; inside the gate is mercy, and on the outer side is the punishment.

يُنَادُوۡنَهُمۡ اَلَمۡ نَكُنۡ مَّعَكُمۡ​ؕ قَالُوۡا بَلٰى وَلٰـكِنَّكُمۡ فَتَنۡتُمۡ اَنۡفُسَكُمۡ وَ تَرَبَّصۡتُمۡ وَارۡتَبۡتُمۡ وَغَرَّتۡكُمُ الۡاَمَانِىُّ حَتّٰى جَآءَ اَمۡرُ اللّٰهِ وَ غَرَّكُمۡ بِاللّٰهِ الۡغَرُوۡرُ‏ ﴿14﴾

منافق (ف۳۹) مسلمانوں کو پکاریں گے کیا ہم تمہارے ساتھ نہ تھے (ف٤۰) وہ کہیں گے کیوں نہیں مگر تم نے تو اپنی جانیں فتنہ میں ڈالیں (ف٤۱) اور مسلمانوں کی برائی تکتے اور شک رکھتے (ف٤۲) اور جھوٹی طمع نے تمھیں فریب دیا (ف٤۳) یہاں تک کہ اللہ کا حکم آگیا (ف٤٤) اور تمہیں اللہ کے حکم پر اس بڑے فریبی نے مغرور رکھا (ف٤۵)

The hypocrites will call out to the Muslims, “Were we not with you?”; they will answer, “Yes you were, why not? But you had put your souls into trial, and you used to await misfortune for the Muslims, and you doubted, and false hopes deceived you until Allah’s command came – and the big cheat had made you conceited towards the command of Allah.”

فَالۡيَوۡمَ لَا يُؤۡخَذُ مِنۡكُمۡ فِدۡيَةٌ وَّلَا مِنَ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا​ؕ مَاۡوٰٮكُمُ النَّارُ​ؕ هِىَ مَوۡلٰٮكُمۡ​ؕ وَبِئۡسَ الۡمَصِيۡرُ‏ ﴿15﴾

تو آج نہ تم سے کوئی فدیہ لیا جائے (ف٤٦) اور نہ کھلے کافروں سے، تمہارا ٹھکانا آگ ہے، وہ تمہاری رفیق ہے، اور کیا ہی برا انجام،

“So this day no ransom is to be taken from you nor from the declared disbelievers; your destination is the fire; that is your companion; and what a wretched outcome!”

اَلَمۡ يَاۡنِ لِلَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡۤا اَنۡ تَخۡشَعَ قُلُوۡبُهُمۡ لِذِكۡرِ اللّٰهِ وَمَا نَزَلَ مِنَ الۡحَـقِّۙ وَلَا يَكُوۡنُوۡا كَالَّذِيۡنَ اُوۡتُوا الۡكِتٰبَ مِنۡ قَبۡلُ فَطَالَ عَلَيۡهِمُ الۡاَمَدُ فَقَسَتۡ قُلُوۡبُهُمۡ​ؕ وَكَثِيۡرٌ مِّنۡهُمۡ فٰسِقُوۡنَ‏ ﴿16﴾

کیا ایمان والوں کو ابھی وہ وقت نہ آیا کہ ان کے دل جھک جائیں اللہ کی یاد اور اس حق کے لیے جو اترا (ف٤۷) اور ان جیسے نہ ہوں جن کو پہلے کتاب دی گئی (ف٤۸) پھر ان پر مدت دراز ہوئی (ف٤۹) تو ان کے دل سخت ہوگئے (ف۵۰) اور ان میں بہت فاسق ہیں (ف۵۱)

Has not the time come for the believers to surrender their hearts to Allah’s remembrance and to this truth that has come down? And do not be like those who were earlier given the Book(s) and when a long term passed over them, their hearts became hardened; and many of them are sinners.

اِعۡلَمُوۡۤا اَنَّ اللّٰهَ يُحۡىِ الۡاَرۡضَ بَعۡدَ مَوۡتِهَا​ؕ قَدۡ بَيَّنَّا لَكُمُ الۡاٰيٰتِ لَعَلَّكُمۡ تَعۡقِلُوۡنَ‏ ﴿17﴾

جان لو کہ اللہ زمین کو زندہ کرتا ہے اس کے مرے پیچھے (ف۵۲) بیشک ہم نے تمہارے لیے نشانیاں بیان فرمادیں کہ تمہیں سمجھ ہو،

Know that it is Allah Who revives the earth after its death; We have indeed illustrated the signs for you, for you to understand.

اِنَّ الۡمُصَّدِّقِيۡنَ وَالۡمُصَّدِّقٰتِ وَاَقۡرَضُوا اللّٰهَ قَرۡضًا حَسَنًا يُّضٰعَفُ لَهُمۡ وَلَهُمۡ اَجۡرٌ كَرِيۡمٌ‏ ﴿18﴾

بیشک صدقہ دینے والے مرد اور صدقہ دینے والی عورتیں اور وہ جنہوں نے اللہ کو اچھا قرض دیا (ف۵۳) ان کے دونے ہیں اور ان کے لیے عزت کا ثواب ہے (ف۵٤)

Indeed the charity-giving men and women, and those who lend an excellent loan to Allah – for them is double, and for them is an honourable reward.

وَالَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا بِاللّٰهِ وَرُسُلِهٖۤ اُولٰٓٮِٕكَ هُمُ الصِّدِّيۡقُوۡنَۖ وَالشُّهَدَآءُ عِنۡدَ رَبِّهِمۡؕ لَهُمۡ اَجۡرُهُمۡ وَنُوۡرُهُمۡ​ؕ وَ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا وَكَذَّبُوۡا بِاٰيٰتِنَاۤ اُولٰٓٮِٕكَ اَصۡحٰبُ الۡجَحِيۡمِ‏ ﴿19﴾

اور وہ جو اللہ اور اس کے سب رسولوں پر ایمان لائیں وہی ہیں کامل سچے، اور اَوروں پر (ف۵۵) گواہ اپنے رب کے یہاں، ان کے لیے ان کا ثواب (ف۵٦) اور ان کا نور ہے (ف۵۷) اور جنہوں نے کفر کیا اور ہماری آیتیں جھٹلائیں وہ دوزخی ہیں،

And those who believe in Allah and all His Noble Messengers, are the truly sincere; and are witness upon others, before their Lord; for them is their reward, and their light; and those who disbelieved and denied Our signs, are the people of hell.

اِعۡلَمُوۡۤا اَنَّمَا الۡحَيٰوةُ الدُّنۡيَا لَعِبٌ وَّلَهۡوٌ وَّزِيۡنَةٌ وَّتَفَاخُرٌۢ بَيۡنَكُمۡ وَتَكَاثُرٌ فِى الۡاَمۡوَالِ وَالۡاَوۡلَادِ​ؕ كَمَثَلِ غَيۡثٍ اَعۡجَبَ الۡكُفَّارَ نَبَاتُهٗ ثُمَّ يَهِيۡجُ فَتَرٰٮهُ مُصۡفَرًّا ثُمَّ يَكُوۡنُ حُطٰمًا​ؕ وَفِى الۡاٰخِرَةِ عَذَابٌ شَدِيۡدٌ ۙ وَّمَغۡفِرَةٌ مِّنَ اللّٰهِ وَرِضۡوَانٌ​ؕ وَمَا الۡحَيٰوةُ الدُّنۡيَاۤ اِلَّا مَتَاعُ الۡغُرُوۡرِ‏ ﴿20﴾

جان لو کہ دنیا کی زندگی تو نہیں مگر کھیل کود (ف۵۸) اور آرائش اور تمہارا آپس میں بڑائی مارنا اور مال اور اولاد میں ایک دوسرے پر زیادتی چاہنا (ف۵۹) اس مینھ کی طرح جس کا اُگایاسبزہ کسانوں کو بھایا پھر سوکھا (ف٦۰) کہ تو اسے زرد دیکھے پھر روندن (پامال کیا ہوا) ہوگیا (ف٦۱) اور آخرت میں سخت عذاب ہے (ف٦۲) اور اللہ کی طرف سے بخشش اور اس کی رضا (ف٦۳) اور دنیا کا جینا تو نہیں مگر دھوکے کا مال (ف٦٤)

Know that the life of this world is nothing but play and pastime, and adornment, and boasting amongst yourselves, and the desire to surpass each other in wealth and children; like the rain the produce of which pleased the farmer, then dried so you see it yellow, and then turned into dry trampled hay; and in the Hereafter is a severe punishment, and the forgiveness from Allah and His pleasure; and the life of this world is nothing but counterfeit wealth.

سَابِقُوۡۤا اِلٰى مَغۡفِرَةٍ مِّنۡ رَّبِّكُمۡ وَجَنَّةٍ عَرۡضُهَا كَعَرۡضِ السَّمَآءِ وَ الۡاَرۡضِۙ اُعِدَّتۡ لِلَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا بِاللّٰهِ وَرُسُلِهٖ​ؕ ذٰلِكَ فَضۡلُ اللّٰهِ يُؤۡتِيۡهِ مَنۡ يَّشَآءُ​ؕ وَاللّٰهُ ذُو الۡفَضۡلِ الۡعَظِيۡمِ‏  ﴿21﴾

بڑھ کر چلو اپنے رب کی بخشش اور اس جنت کی طرف (ف٦۵) جس کی چوڑائی جیسے آسمان اور زمین کا پھیلاؤ (ف٦٦) تیار ہوئی ہے ان کے لیے جو اللہ اور اس کے سب رسولوں پر ایمان لائے، یہ اللہ کا فضل ہے جسے چاہے دے، اور اللہ بڑا فضل والا ہے،

Rush towards the forgiveness of your Lord and a Paradise wide as the expanse of the heavens and the earth – made for those who believe in Allah and all His Noble Messengers; this is Allah’s munificence, He may bestow it to whomever He wills; and Allah is Extremely Munificent.

مَاۤ اَصَابَ مِنۡ مُّصِيۡبَةٍ فِى الۡاَرۡضِ وَلَا فِىۡۤ اَنۡفُسِكُمۡ اِلَّا فِىۡ كِتٰبٍ مِّنۡ قَبۡلِ اَنۡ نَّبۡـرَاَهَا ؕ اِنَّ ذٰ لِكَ عَلَى اللّٰهِ يَسِيۡرٌۚ  ۖ‏ ﴿22﴾

نہیں پہنچتی کوئی مصیبت زمین میں (ف٦۷) اور نہ تمہاری جانوں میں (ف٦۸) مگر وہ ایک کتاب میں ہے (ف٦۹) قبل اس کے کہ ہم اسے پیدا کریں (ف۷۰) بیشک یہ (ف۷۱) اللہ کو آسان ہے،

There is no misfortune that reaches in the earth or in your selves but is mentioned in a Book, before We initiate it; indeed this is easy for Allah.

لِّـكَيۡلَا تَاۡسَوۡا عَلٰى مَا فَاتَكُمۡ وَلَا تَفۡرَحُوۡا بِمَاۤ اٰتٰٮكُمۡ​ؕ وَاللّٰهُ لَا يُحِبُّ كُلَّ مُخۡتَالٍ فَخُوۡرِۙ‏ ﴿23﴾

اس لیے کہ غم نہ کھاؤ اس (ف۷۲) پر جو ہاتھ سے جائے اور خوش نہ ہو (ف۷۳) اس پر جو تم کو دیا (ف۷٤) اور اللہ کو نہیں کوئی اترونا (شیخی بگھارنے والا) بڑائی مارنے والا،

So that you may not be saddened upon losing something, nor rejoice upon what you are given; and Allah does not like any boastful, conceited person.

اۨلَّذِيۡنَ يَبۡخَلُوۡنَ وَيَاۡمُرُوۡنَ النَّاسَ بِالۡبُخۡلِ​ؕ وَمَنۡ يَّتَوَلَّ فَاِنَّ اللّٰهَ هُوَ الۡغَنِىُّ الۡحَمِيۡدُ‏ ﴿24﴾

وہ جو آپ بخل کریں (ف۷۵) اور اوروں سے بخل کو کہیں (ف۷٦) اور جو منہ پھیرے (ف۷۷) تو بیشک اللہ ہی بےنیاز ہے سب خوبیوں سراہا،

Those who practice miserliness, and exhort others to miserliness; and whoever turns away, then (know that) Allah is the Independent, the Most Praiseworthy.

لَـقَدۡ اَرۡسَلۡنَا رُسُلَنَا بِالۡبَيِّنٰتِ وَاَنۡزَلۡنَا مَعَهُمُ الۡكِتٰبَ وَالۡمِيۡزَانَ لِيَقُوۡمَ النَّاسُ بِالۡقِسۡطِ​ۚ وَاَنۡزَلۡنَا الۡحَـدِيۡدَ فِيۡهِ بَاۡسٌ شَدِيۡدٌ وَّمَنَافِعُ لِلنَّاسِ وَلِيَـعۡلَمَ اللّٰهُ مَنۡ يَّنۡصُرُهٗ وَ رُسُلَهٗ بِالۡغَيۡبِ​ ؕ اِنَّ اللّٰهَ قَوِىٌّ عَزِيۡزٌ‏ ﴿25﴾

بیشک ہم نے اپنے رسولوں کو دلیلوں کے ساتھ بھیجا اور ان کے ساتھ کتاب (ف۷۸) اور عدل کی ترازو اتاری (ف۷۹) کہ لوگ انصاف پر قائم ہوں (ف۸۰) اور ہم نے لوہا اتارا (ف۸۱) اس میں سخت آنچ (نقصان) (ف۸۲) اور لوگوں کے فائدے (ف۸۳) اور اس لیے کہ اللہ دیکھے اس کو جو بےدیکھے اس کی (ف۸٤) اور اس کے رسولوں کی مدد کرتا ہے، بیشک اللہ قورت والا غالب ہے (ف۸۵)

Indeed We sent Our Noble Messengers with proofs, and sent down the Book and the Balance of Justice along with them, so that people may stay upon justice; and We sent down iron having severe heat and benefits for mankind, and so that Allah may see him, who without seeing aides Him and His Noble Messengers; indeed Allah is Almighty, Dominant.

وَلَقَدۡ اَرۡسَلۡنَا نُوۡحًا وَّ اِبۡرٰهِيۡمَ وَجَعَلۡنَا فِىۡ ذُرِّيَّتِهِمَا النُّبُوَّةَ وَالۡـكِتٰبَ​ فَمِنۡهُمۡ مُّهۡتَدٍ​ۚ وَكَثِيۡرٌ مِّنۡهُمۡ فٰسِقُوۡنَ‏  ﴿26﴾

اور بیشک ہم نے نوح اور ابراہیم کو بھیجا اور ان کی اولاد میں نبوت اور کتاب رکھی (ف۸٦) تو ان میں (ف۸۷) کوئی راہ پر آیا اور ان میں بہتیرے فاسق ہیں،

And indeed We sent Nooh and Ibrahim, and placed Prophethood and the Book among their descendants, so some among them took to guidance; and many of them are sinners.

ثُمَّ قَفَّيۡنَا عَلٰٓى اٰثَارِهِمۡ بِرُسُلِنَا وَقَفَّيۡنَا بِعِيۡسَى ابۡنِ مَرۡيَمَ وَاٰتَيۡنٰهُ الۡاِنۡجِيۡلَ ۙ وَجَعَلۡنَا فِىۡ قُلُوۡبِ الَّذِيۡنَ اتَّبَعُوۡهُ رَاۡفَةً وَّرَحۡمَةً  ؕ وَرَهۡبَانِيَّةَ اۨبۡتَدَعُوۡهَا مَا كَتَبۡنٰهَا عَلَيۡهِمۡ اِلَّا ابۡتِغَآءَ رِضۡوَانِ اللّٰهِ فَمَا رَعَوۡهَا حَقَّ رِعَايَتِهَا​ ۚ فَاٰتَيۡنَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا مِنۡهُمۡ اَجۡرَهُمۡ​ۚ وَكَثِيۡرٌ مِّنۡهُمۡ فٰسِقُوۡنَ‏ ﴿27﴾

پھر ہم نے ان کے پیچھے (ف۸۸) اسی راہ پر اپنے اور رسول بھیجے اور ان کے پیچھے عیسیٰ بن مریم کو بھیجا اور اسے انجیل عطا فرمائی اور اس کے پیروں کے دل میں نرمی اور رحمت رکھی (ف۸۹) اور راہب بننا (ف۹۰) تو یہ بات انہوں نے دین میں اپنی طرف سے نکالی ہم نے ان پر مقرر نہ کی تھی ہاں یہ بدعت انہوں نے اللہ کی رضا چاہنے کو پیدا کی پھر اسے نہ نباہا جیسا اس کے نباہنے کا حق تھا (ف۹۱) تو ان کے ایمان والوں کو (ف۹۲) ہم نے ان کا ثواب عطا کیا، اور ان میں سے بہتیرے (ف۹۳) فاسق ہیں،

We then sent Our other Noble Messengers after them following their footsteps, and after them We sent Eisa, the son of Maryam, and bestowed the Injeel to him; and We instilled compassion and mercy in the hearts of his followers; and they invented monasticism which We had not ordained upon them only to seek Allah’s pleasure, then did not properly abide by it as it should have been rightfully abided; We therefore gave the believers among them their reward; and many of them are sinners.

يٰۤاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰهَ وَاٰمِنُوۡا بِرَسُوۡلِهٖ يُؤۡتِكُمۡ كِفۡلَيۡنِ مِنۡ رَّحۡمَتِهٖ وَيَجۡعَلْ لَّـكُمۡ نُوۡرًا تَمۡشُوۡنَ بِهٖ وَيَغۡفِرۡ لَـكُمۡ​ؕ وَاللّٰهُ غَفُوۡرٌ رَّحِيۡمٌ ۙۚ‏ ﴿28﴾

اے ایمان والو! (ف۹٤) اللہ سے ڈرو اور اس کے رسول (ف۹۵) پر ایمان لاؤ وہ اپنی رحمت کے دو حصے تمہیں عطا فرمائے گا (ف۹٦) اور تمہارے لیے نور کردے گا (ف۹۷) جس میں چلو اور تمہیں بخش دے گا، اور اللہ بخشنے والا مہربان ہے،

O People who Believe (in the earlier Noble Messengers)! Fear Allah and accept faith in this Noble Messenger of His – He will bestow two portions of His mercy to you and will create a light for you to walk in it, and will forgive you; and Allah is Oft Forgiving, Most Merciful.

لِّـئَلَّا يَعۡلَمَ اَهۡلُ الۡكِتٰبِ اَلَّا يَقۡدِرُوۡنَ عَلٰى شَىۡءٍ مِّنۡ فَضۡلِ اللّٰهِ​ وَاَنَّ الۡفَضۡلَ بِيَدِ اللّٰهِ يُؤۡتِيۡهِ مَنۡ يَّشَآءُ​ ؕ وَاللّٰهُ ذُوۡ الۡفَضۡلِ الۡعَظِيۡمِ‏ ﴿29﴾

یہ اس لیے کہ کتاب والے کافر جان جائیں کہ اللہ کے فضل پر ان کا کچھ قابو نہیں (ف۹۸) اور یہ کہ فضل اللہ کے ہاتھ ہے دیتا ہے جسے چاہے، اور اللہ بڑے فضل والا ہے،

This is so that the disbelievers among People given the Book(s) may know that they do not have any control over Allah’s munificence, and that the munificence is in Allah’s Hand (control) – He bestows to whomever He wills; and Allah is Extremely Munificent.

Scroll to Top