Al-Infitar الانفطار

پارہ:
سورہ: 82
آیات: 19
اِذَا السَّمَآءُ انْفَطَرَتۡۙ‏ ﴿1﴾

(۱) جب آسمان پھٹ پڑے،

وَاِذَا الۡكَوَاكِبُ انْتَثَرَتۡۙ‏ ﴿2﴾

(۲) اور جب تارے جھڑ پڑیں،

وَاِذَا الۡبِحَارُ فُجِّرَتۡۙ‏ ﴿3﴾

(۳) اور جب سمندر بہادیے جائیں (ف۲)

وَاِذَا الۡقُبُوۡرُ بُعۡثِرَتۡۙ‏ ﴿4﴾

(٤) اور جب قبریں کریدی جائیں (ف۳)

عَلِمَتۡ نَفۡسٌ مَّا قَدَّمَتۡ وَاَخَّرَتۡؕ‏ ﴿5﴾

(۵) ہر جان، جان لے گی جو اس نے آگے بھیجا (ف٤) اور جو پیچھے (ف۵)

يٰۤاَيُّهَا الۡاِنۡسَانُ مَا غَرَّكَ بِرَبِّكَ الۡكَرِيۡمِۙ‏ ﴿6﴾

(٦) اے آدمی! تجھے کس چیز نے فریب دیا اپنے کرم والے رب سے (ف٦)

الَّذِىۡ خَلَقَكَ فَسَوّٰٮكَ فَعَدَلَـكَۙ‏ ﴿7﴾

(۷) جس نے تجھے پیدا کیا (ف۷) پھر ٹھیک بنایا (ف۸) پھر ہموار فرمایا (ف۹)

فِىۡۤ اَىِّ صُوۡرَةٍ مَّا شَآءَ رَكَّبَكَؕ‏ ﴿8﴾

(۸) جس صورت میں چاہا تجھے ترکیب دیا (ف۱۰)

كَلَّا بَلۡ تُكَذِّبُوۡنَ بِالدِّيۡنِۙ‏ ﴿9﴾

(۹) کوئی نہیں (ف۱۱) بلکہ تم انصاف ہونے کو جھٹلانتے ہو (ف۱۲)

وَاِنَّ عَلَيۡكُمۡ لَحٰـفِظِيۡنَۙ‏ ﴿10﴾

(۱۰) اور بیشک تم پر کچھ نگہبان ہیں (ف۱۳)

كِرَامًا كَاتِبِيۡنَۙ‏ ﴿11﴾

(۱۱) معزز لکھنے والے (ف۱٤)

يَعۡلَمُوۡنَ مَا تَفۡعَلُوۡنَ‏ ﴿12﴾

(۱۲) جانتے ہیں جو کچھ تم کرو (ف۱۵)

اِنَّ الۡاَبۡرَارَ لَفِىۡ نَعِيۡمٍۚ‏ ﴿13﴾

(۱۳) بیشک نِکو کار (ف۱٦) ضرور چین میں ہیں (ف۱۷)

وَاِنَّ الۡفُجَّارَ لَفِىۡ جَحِيۡمٍ ۚۖ‏ ﴿14﴾

(۱٤) اور بیشک بدکار (ف۱۸) ضرور دوزخ میں ہیں،

يَّصۡلَوۡنَهَا يَوۡمَ الدِّيۡنِ‏ ﴿15﴾

(۱۵) انصاف کے دن اس میں جائیں گے،

وَمَا هُمۡ عَنۡهَا بِغَآٮِٕبِيۡنَؕ‏ ﴿16﴾

(۱٦) اور اس سے کہیں چھپ نہ سکیں گے،

وَمَاۤ اَدۡرٰٮكَ مَا يَوۡمُ الدِّيۡنِۙ‏ ﴿17﴾

(۱۷) اور تو کیا جانیں کیسا انصاف کا دن،

ثُمَّ مَاۤ اَدۡرٰٮكَ مَا يَوۡمُ الدِّيۡنِؕ‏ ﴿18﴾

(۱۸) پھر تو کیا جانے کیسا انصاف کا دن،

يَوۡمَ لَا تَمۡلِكُ نَفۡسٌ لِّنَفۡسٍ شَيۡـــًٔا​ ؕ وَالۡاَمۡرُ يَوۡمَٮِٕذٍ لِّلَّهِ‏ ﴿19﴾

(۱۹) جس دن کوئی جان کسی جان کا کچھ اختیار نہ رکھے گی (ف۱۹) اور سارا حکم اس دن اللہ کا ہے،

Scroll to Top