بیشک آدمی پر (ف۲) ایک وقت وہ گزرا کہ کہیں اس کا نام بھی نہ تھا (ف۳)
Indeed there has been a time for man, when even his name did not exist anywhere.
बेशक आदमी पर एक वक्त वह गुज़रा कि कहीं उसका नाम भी न था
Beshak aadmi par ek waqt woh guzra ke kahin uska naam bhi na tha
(ف2)یعنی حضرت آدم علیہ السلام پر نفخِ روح سے پہلے چالیس سال کا ۔(ف3)کیونکہ وہ ایک مٹی کا خمیر تھا ، نہ کہیں اس کا ذکر تھا ، نہ اس کو کوئی جانتا تھا ، نہ کسی کو اس کی پیدائش کی حکمتیں معلوم تھیں ۔ اس آیت کی تفسیر میں یہ بھی کہا گیا ہے انسان سے جنس مراد ہے اوروقت سے اس کے حمل میں رہنے کا زمانہ ۔
اپنی منتیں پوری کرتے ہیں (ف۱۵) اور اس دن سے ڈرتے ہیں جس کی برائی (ف۱٦) پھیلی ہوئی ہے (ف۱۷)
They fulfil their pledges, and fear a day the evil of which is widespread.
अपनी मनतें पूरी करते हैं और उस दिन से डरते हैं जिसकी बुराई फैली हुई है
Apni mantain poori karte hain aur us din se darte hain jis ki burai phaili hui hai
(ف15)مَنّت یہ ہے کہ جو چیز آدمی پر واجب نہیں ہے وہ کسی شرط سے اپنے اوپر واجب کرے ، مثلاً یہ کہے کہ اگر میرا مریض اچھا ہو یا میرا مسافر بخیر واپس آئے تو میں راہِ خدا میں اس قدر صدقہ دوں گا یا اتنی رکعتیں نماز پڑھوں گا ۔ اس نذر کی وفا واجب ہوتی ہے ۔ معنٰی یہ ہیں کہ وہ لوگ طاعت و عبادت اور شرع کے واجبات کے عامل ہیں حتّٰی کہ جو طاعاتِ غیرِ واجبہ اپنے اوپر نذر سے واجب کرلیتے ہیں ، اس کو بھی ادا کرتے ہیں ۔(ف16)یعنی شدّت اور سختی ۔(ف17)قتادہ نے کہا کہ اس دن کی شدّت اس قدر پھیلی ہوئی ہے کہ آسمان پھٹ جائیں گے ، ستارے گِر پڑیں گے ، چاند سورج بے نور ہوجائیں گے ، پہاڑ ریزہ ریزہ ہوجائیں گے ، کوئی عمارت باقی نہ رہے گی ۔ اس کے بعد یہ بتایا جاتا ہے کہ ان کے اعمال ریا و نمائش سے خالی ہیں ۔
اور کھانا کھلاتے ہیں اس کی محبت پر (ف۱۸) مسکین اور یتیم اور اسیر کو،
And out of His love, they give food to the needy, the orphan and the prisoner.
और खाना खिलाते हैं उसकी मोहब्बत पर मिस्किन और यतीम और असीर को,
Aur khana khilate hain us ki mohabbat par miskeen aur yateem aur aseer ko,
(ف18)یعنی ایسی حالت میں جب کہ خود انہیں کھانے کی حاجت و خواہش ہو اور بعض مفسّرین نے اس کے یہ معنٰی لئے ہیں کہ اللہ تعالٰی کی محبّت میں کھلاتے ہیں ۔شانِ نزول: یہ آیت حضرت علیِ مرتضٰی رضی اللہ تعالٰی عنہ اور حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالی عنہا اور ان کی کنیز فضّہ کے حق میں نازل ہوئی ، حسنینِ کریمین رضی اللہ تعالٰی عنھما بیمار ہوئے ، ان حضرات نے ان کی صحت پر تین روزوں کی نذر مانی ، اللہ تعالٰی نے صحت دی ، نذر کی وفا کا وقت آیا ، سب صاحبوں نے روزے رکھے ، حضرت علیِ مرتضٰی رضی اللہ تعالٰی عنہ ایک یہودی سے تین صاع (صاع ایک پیمانہ ہے) جَو لائے ، حضرت خاتونِ جنّت نے ایک ایک صاع تینوں دن پکایا لیکن جب افطار کاوقت آیا اور روٹیاں سامنے رکھیں تو ایک روز مسکین ، ایک روز یتیم ، ایک روز اسیر آیا اور تینوں روز یہ سب روٹیاں ان لوگوں کو دے دی گئیں اور صرف پانی سے افطار کرکے اگلا روزہ رکھ لیا گیا ۔
کیسے شیشے چاندی کے (ف۲۳) ساقیوں نے انہیں پورے اندازہ پر رکھا ہوگا (ف۲٤)
Glass made from silver, which the servers have filled up to the measure.
कैसे शीशे चाँदी के साक़ियों ने उन्हें पूरे अंदाज़े पर रखा होगा
Kaise sheeshe chaandi ke saaqiyon ne unhein poore andaazay par rakha hoga
(ف23)جنّتی برتن چاندی کے ہوں گے اور چاندی کے رنگ اور اس کے حسن کے ساتھ مثل آبگینہ کے صاف شفاف ہوں گے ،کہ ان میں جو چیز پی جائے گی وہ باہر سے نظر آئے گی ۔(ف24)یعنی پینے والوں کی رغبت کی قدر ، نہ اس سے کم ، نہ زیادہ ۔ یہ سلیقہ جنّتی خدام کے ساتھ خاص ہے دنیا کے ساقیوں کو میسّرنہیں ۔
اور اس میں وہ جام پلائے جائیں گے (ف۲۵) جس کی ملونی ادرک ہوگی (ف۲٦)
And in Paradise they will be given to drink cups, filled with a mixture of ginger.
और इसमें वह जाम पिलाए जाएंगे जिसकी मिलोनी अदरक होगी
Aur ismein woh jaam pilaye jaayenge jis ki miloni adrak hogi
(ف25)شرابِ طہور کے ۔(ف26)اس کی آمیزش سے شراب کی لذّت اور زیادہ ہوجائے گی ۔
عَيۡنًا فِيۡهَا تُسَمّٰى سَلۡسَبِيۡلًا ﴿18﴾
وہ ادرک کیا ہے جنت میں ایک چشمہ ہے جسے سلسبیل کہتے ہیں (ف۲۷)
Which is a spring in Paradise called Salsabeel.
वह अदरक क्या है जन्नत में एक चश्मा है जिसे सलसबीळ कहते हैं
Woh adrak kya hai jannat mein ek chashma hai jise Salsabeel kehte hain
(ف27)مقرّبین تو خالص اسی کو پئیں گے اور باقی اہلِ جنّت کی شرابوں میں اس کی آمیزش ہوگی ۔ یہ چشمہ زیرِ عرش سے جنّتِ عدن ہوتا ہوا تمام جنّتوں میں گذرتا ہے ۔
اور ان کے آس پاس خدمت میں پھریں گے ہمیشہ رہنے والے لڑکے (ف۲۸) جب تو انہیں دیکھے تو انہیں سمجھے کہ موتی ہیں بکھیرے ہوئے (ف۲۹)
Immortal youths shall surround them, waiting upon them; when you see them, you would think they are scattered pearls.
और उनके आस-पास ख़िदमत में फिरेंगे हमेशा रहने वाले लड़के जब तो उन्हें देखें तो उन्हें समझें कि मोती हैं बिखेरे हुए
Aur unke aas paas khidmat mein phirenge hamesha rehne wale ladke jab to unhein dekhen to unhein samjhein ke moti hain bikhere hue
(ف28)جو نہ کبھی مریں گے ، نہ بوڑھے ہوں گے ، نہ ان میں کوئی تغیّر آئے گا ، نہ خدمت سے اکتائیں گے ، ان کے حسن کا یہ عالَم ہوگا ۔(ف29)یعنی جس طرح فرشِ مصفّٰی پر گوہرِ آبدار غلطاں ہو اس حسن و صفا کے ساتھ جنّتی غلمان مشغولِ خدمت ہوں گے ۔
اور جب تو ادھر نظر اٹھائے ایک چین دیکھے (ف۳۰) اور بڑی سلطنت (ف۳۱)
And when you look towards it, you will see serenity and a great kingdom.
और जब तो इधर नज़र उठाए एक चैन देखें और बड़ी सुल्तत
Aur jab to idhar nazar uthaye ek chain dekhein aur badi saltanat
(ف30)جس کا وصف بیان میں نہیں آسکتا ۔(ف31)جس کی حدّ و نہایت نہیں ، نہ اس کو زوال ، نہ جنّتی کو وہاں سے انتقال ۔ وسعت کا یہ عالَم کہ ادنٰی مرتبہ کا جنّتی جب اپنے مِلک میں نظر کرے گا تو ہزار برس کی راہ تک ایسے ہی دیکھے گا جیسے اپنے قریب کی جگہ دیکھتاہو ، شوکت و شکوہ یہ ہوگا کہ ملائکہ بے اجازت نہ آئیں گے ۔
ان کے بدن پر ہیں کریب کے سبز کپڑے (ف۳۲) اور قنا ویز کے (ف۳۳) اور انہیں چاندی کے کنگن پہنائے گئے (ف۳٤) اور انہیں ان کے رب نے ستھری شراب پلائی (ف۳۵)
In it they adorn clothes of fine green silk and gold embroidery; and they are given silver bracelets to wear; and their Lord gave them pure wine to drink.
उनके बदन पर हैं करीब के हरे कपड़े और क़नावीज़ के और उन्हें चाँदी के कंगन पहनाए गए और उन्हें उनके रब ने सुथरी शराब पिलाई
Unke badan par hain kareeb ke hare kapde aur qanaveez ke aur unhein chaandi ke kangan pehnaye gaye aur unhein unke Rab ne suthri sharab pilai
(ف32)یعنی باریک ریشم کے ۔(ف33)یعنی دبیز ریشم کے ۔(ف34)حضرت ابنِ مسیّب رضی اللہ تعالٰی عنہ نے فرمایا کہ ہر ایک جنّتی کے ہاتھ میں تین گنگن ہوں گے ، ایک چاندی کا ، ایک سونے کا ، ایک موتی کا ۔(ف35)جو نہایت پاک صاف ، نہ اسے کسی کا ہاتھ لگا، نہ کسی نے چھوا ، نہ وہ پینے کے بعد شرابِ دنیا کی طرح جسم کے اندر سڑ کر بول بنے ، بلکہ اس کی صفائی کا یہ عالَم ہے کہ جسم کے اندر اتر کر پاکیزہ خوشبو بن کر جسم سے نکلتی ہے اہلِ جنّت کو کھانے کے بعدشراب پیش کی جائے گی ، اس کو پینے سے ان کے پیٹ صاف ہوجائیں گے اور جو انہوں نے کھایا ہے وہ پاکیزہ خوشبو بن کر ان کے جسموں سے نکلے گا اور ان کی خواہشیں اور رغبتیں پھرتازہ ہوجائیں گی ۔
تو اپنے رب کے حکم پر صابر رہو (ف٤۰) اور ان میں کسی گنہگار یا ناشکرے کی بات نہ سنو (ف٤۱)
Therefore stay patient upon your Lord’s command, and do not listen to any of the sinners or ingrates among them.
तो अपने रब के हुक्म पर सब्र रहो और उनमें किसी गुनहगार या नाश्करे की बात न सुनो
To apne Rab ke hukm par sabr raho aur unmein kisi gunahgar ya nashkare ki baat na suno
(ف40)رسالت کی تبلیغ فرما کر اور اس میں مشقّتیں اٹھا کر اور دشمنانِ دِین کی ایذائیں برداشت کرکے ۔(ف41)شانِ نزول : عتبہ بن ربیعہ اور ولید ابنِ مغیرہ یہ دونوں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کے پاس آئے اور کہنے لگے آپ اس کام سے باز آئیے یعنی دِین سے ، عتبہ نے کہا کہ آپ ایسا کریں تو میں اپنی بیٹی آپ کو بیاہ دوں اور بغیر مَہر کے آپ کی خدمت میں حاضر کردوں ، ولید نے کہا کہ میں آپ کو اتنا مال دے دوں کہ آپ راضی ہوجائیں ۔ اس پریہ آیت نازل ہوئی ۔
اور کچھ میں اسے سجدہ کرو (ف٤۳) اور بڑی رات تک اس کی پاکی بولو (ف٤٤)
And prostrate for Him in a part of the night, and proclaim His purity into the long night.
और कुछ में उसे सजदा करो और बड़ी रात तक उसकी पाकी बोलो
Aur kuch mein use sajda karo aur badi raat tak uski paaki bolo
(ف43)یعنی مغرب و عشاء کی نمازیں پڑھو ۔ اس آیت میں پانچوں نمازوں کا ذکر فرمایا گیا ۔(ف44)یعنی فرائض کے بعد نوافل پڑھتے رہو ، اس میں نمازِ تہجد آگئی ۔ بعض مفسّرین نے فرمایا ہے کہ مراد ذکرِ لسانی ہے مقصود یہ ہے کہ روز و شب کے تمام اوقات میں دل اور زبان سے ذکرِ الٰہی میں مشغول رہو ۔
بیشک یہ لوگ (ف٤۵) پاؤں تلے کی (دنیاوی فائدے کو) عزیز رکھتے ہیں (ف٤٦) اور اپنے پیچھے ایک بھاری دن کو چھوڑ بیٹھے ہیں (ف٤۷)
Indeed these people love what they have, the fleeting one, and have forsaken the immensely important day behind them.
बेशक ये लोग पाँव तले की (दुनियावी फ़ायदे को) अज़ीज़ रखते हैं और अपने पीछे एक भारी दिन को छोड़ बैठे हैं
Beshak ye log paon tale ki (dunyawi faayde ko) azeez rakhte hain aur apne peeche ek bhaari din ko chhod baithe hain
(ف45)یعنی کفّار ۔(ف46)یعنی محبّتِ دنیا میں گرفتار ہیں ۔(ف47)یعنی روزِ قیامت کو جس کے شدائد کفّار پر بہت بھاری ہوں گے ، نہ اس پر ایمان لاتے ہیں ، نہ اس دن کےلئے عمل کرتے ہیں ۔
اپنی رحمت میں لیتا ہے (ف۵۳) جسے چاہے (ف۵٤) اور ظالموں کے لیے اس نے دردناک عذاب تیار کر رکھا ہے (ف۵۵)
He admits into His mercy, whomever He wills; and for the unjust He has kept prepared a painful punishment.
अपनी रहमत में लेता है जिसे चाहे और ज़ालिमों के लिए उसने दर्दनाक अज़ाब तैयार कर रखा है
Apni rehmat mein leta hai jise chahe aur zalimon ke liye usne dardnaak azaab tayaar kar rakha hai",
(ف53)یعنی جنّت میں داخل فرماتا ہے ۔(ف54)ایمان عطا فرما کر ۔(ف55)ظالموں سے مراد کافر ہیں ۔
Important Update for you:
Read the Holy Quran with Kanzul Iman translation in
Urdu, English, Hindi, and Roman, along with
Khazain-ul-Irfan Tafseer (Urdu).
Use the Toggle ON/OFF options for Translation and Tafseer
for a personalized reading experience.
Also, try our newly added Light/Dark Mode —
simply click the Moon/Sun icon in the top-right corner of the header.
Open Quran Page