Al-Inshiqaq الانشقاق

پارہ:
سورہ: 84
آیات: 25
اِذَا السَّمَآءُ انْشَقَّتۡۙ‏ ﴿1﴾

(۱) جب آسمان شق ہو (ف۲)

وَاَذِنَتۡ لِرَبِّهَا وَحُقَّتۡۙ‏ ﴿2﴾

(۲) اور اپنے رب کا حکم سنے (ف۳) اور اسے سزاوار ہی یہ ہے،

وَاِذَا الۡاَرۡضُ مُدَّتۡؕ‏ ﴿3﴾

(۳) اور جب زمین دراز کی جائے (ف٤)

وَاَلۡقَتۡ مَا فِيۡهَا وَتَخَلَّتۡۙ‏ ﴿4﴾

(٤) اور جو کچھ اس میں ہے (ف۵) ڈال دے اور خالی ہوجائے،

وَاَذِنَتۡ لِرَبِّهَا وَحُقَّتۡؕ‏ ﴿5﴾

(۵) اور اپنے رب کا حکم سنے (ف٦) اور اسے سزاوار ہی یہ ہے (ف۷)

يٰۤاَيُّهَا الۡاِنۡسَانُ اِنَّكَ كَادِحٌ اِلٰى رَبِّكَ كَدۡحًا فَمُلٰقِيۡهِ​ۚ‏  ﴿6﴾

(٦) اے آدمی! بیشک تجھے اپنے رب کی طرف (ف۸) ضرور دوڑنا ہے پھر اس سے ملنا (ف۹)

فَاَمَّا مَنۡ اُوۡتِىَ كِتٰبَهٗ بِيَمِيۡنِهٖۙ‏ ﴿7﴾

(۷) تو وہ وہ اپنا نامہٴ اعمال دہنے ہاتھ میں دیا جائے (ف۱۰)

فَسَوۡفَ يُحَاسَبُ حِسَابًا يَّسِيۡرًا ۙ‏ ﴿8﴾

(۸) اس سے عنقریب سہل حساب لیا جائے گا (ف۱۱)

وَّيَنۡقَلِبُ اِلٰٓى اَهۡلِهٖ مَسۡرُوۡرًا ؕ‏ ﴿9﴾

(۹) اور اپنے گھر والوں کی طرف (ف۱۲) شاد شاد پلٹے گا (ف۱۳)

وَاَمَّا مَنۡ اُوۡتِىَ كِتٰبَهٗ وَرَآءَ ظَهۡرِهٖۙ‏ ﴿10﴾

(۱۰) اور وہ جس کا نامہٴ اعمال اس کی پیٹھ کے پیچھے دیا جائے (ف۱٤)

فَسَوۡفَ يَدۡعُوۡا ثُبُوۡرًا ۙ‏ ﴿11﴾

(۱۱) وہ عنقریب موت مانگے گا (ف۱۵)

وَّيَصۡلٰى سَعِيۡرًا ؕ‏ ﴿12﴾

(۱۲) اور بھڑکتی آگ میں جائے گا،

اِنَّهٗ كَانَ فِىۡۤ اَهۡلِهٖ مَسۡرُوۡرًا ؕ‏ ﴿13﴾

(۱۳) بیشک وہ اپنے گھر میں (ف۱٦) خوش تھا (ف۱۷)

اِنَّهٗ ظَنَّ اَنۡ لَّنۡ يَّحُوۡرَ ۛۚ‏ ﴿14﴾

(۱٤) وہ سمجھا کہ اسے پھرنا نہیں (ف۱۸)

بَلٰٓى ۛۚ اِنَّ رَبَّهٗ كَانَ بِهٖ بَصِيۡرًا ؕ‏ ﴿15﴾

(۱۵) ہاں کیوں نہیں (ف۱۹) بیشک اس کا رب اسے دیکھ رہا ہے،

فَلَاۤ اُقۡسِمُ بِالشَّفَقِۙ‏ ﴿16﴾

(۱٦) تو مجھے قسم ہے شام کے اجالے کی (ف۲۰)

وَالَّيۡلِ وَمَا وَسَقَۙ‏ ﴿17﴾

(۱۷) اور رات کی اور جو چیزیں اس میں جمع ہوتی ہیں (ف۲۱)

وَالۡقَمَرِ اِذَا اتَّسَقَۙ‏ ﴿18﴾

(۱۸) اور چاند کی جب پورا ہو (ف۲۲)

لَتَرۡكَبُنَّ طَبَقًا عَنۡ طَبَقٍؕ‏ ﴿19﴾

(۱۹) ضرور تم منزل بہ منزل چڑھو گے (ف۲۳)

فَمَا لَهُمۡ لَا يُؤۡمِنُوۡنَۙ‏ ﴿20﴾

(۲۰) تو کیا ہوا انہیں ایمان نہیں لاتے (ف۲٤)

وَاِذَا قُرِئَ عَلَيۡهِمُ الۡقُرۡاٰنُ لَا يَسۡجُدُوۡنَ ؕ ۩‏ ﴿21﴾

(۲۱) اور جب قرآن پڑھا جائے سجدہ نہیں کرتے (ف۲۵) السجدة ۔۱۳

بَلِ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا يُكَذِّبُوۡنَ ۖ‏ ﴿22﴾

(۲۲) بلکہ کافر جھٹلا رہے ہیں (ف۲٦)

وَاللّٰهُ اَعۡلَمُ بِمَا يُوۡعُوۡنَ ۖ‏ ﴿23﴾

(۲۳) اور اللہ خوب جانتا ہے جو اپنے جی میں رکھتے ہیں (ف۲۷)

فَبَشِّرۡهُمۡ بِعَذَابٍ اَلِيۡمٍۙ‏ ﴿24﴾

(۲٤) تو تم انہیں دردناک عذاب کی بشارت دو (ف۲۸)

اِلَّا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَهُمۡ اَجۡرٌ غَيۡرُ مَمۡنُوۡنٍ‏  ﴿25﴾

(۲۵) مگر جو ایمان لائے اور اچھے کام کیے ان کے لیے وہ ثواب ہے جو کبھی ختم نہ ہوگا،

Scroll to Top