(۱) اور رات کی قسم جب چھائے (ف۲)
(۲) اور دن کی جب چمکے (ف۳)
(۳) اور اس (ف٤) کی جس نے نر و مادہ بنائے (ف۵)
(٤) بیشک تمہاری کوشش مختلف ہے (ف٦)
(۵) تو وہ جس نے دیا (ف۷) اور پرہیزگاری کی (ف۸)
(٦) اور سب سے اچھی کو سچ مانا (ف۹)
(۷) تو بہت جلد ہم اسے آسانی مہیا کردیں گے (ف۱۰)
(۸) اور وہ جس نے بخل کیا (ف۱۱) اور بےپرواہ بنا (ف۱۲)
(۹) اور سب سے اچھی کو جھٹلایا (ف۱۳)
(۱۰) تو بہت جلد ہم اسے دشواری مہیا کردیں گے (ف۱٤)
(۱۱) اور اس کا مال اسے کام نہ آئے گا جب ہلاکت میں پڑے گا (ف۱۵)
(۱۲) بیشک ہدایت فرمانا (ف۱٦) ہمارے ذمہ ہے،
(۱۳) اور بیشک آخرت اور دنیا دونوں کے ہمیں مالک ہیں،
(۱٤) تو میں تمہیں ڈراتا ہوں اس آگ سے جو بھڑک رہی ہے،
(۱۵) نہ جائے گا اس میں (ف۱۷) مگر بڑا بدبخت،
(۱٦) جس نے جھٹلایا (ف۱۸) اور منہ پھیرا (ف۱۹)
(۱۷) اور بہت اس سے دور رکھا جائے گا جو سب سے زیادہ پرہیزگار ،
(۱۸) جو اپنا مال دیتا ہے کہ ستھرا ہو (ف۲۰)
(۱۹) اور کسی کا اس پر کچھ احسان نہیں جس کا بدلہ دیا جائے (ف۲۱)
(۲۰) صرف اپنے رب کی رضا چاہتا ہے جو سب سے بلند ہے،
(۲۱) اور بیشک قریب ہے کہ وہ راضی ہوگا (ف۲۲)
