Al-Muminun المؤمنون

پارہ: 18
سورہ: 23
آیات: 118
قَدۡ اَفۡلَحَ الۡمُؤۡمِنُوۡنَۙ‏ ﴿1﴾

بیشک مراد کو پہنچے ایمان والے

Successful indeed are the believers.

الَّذِيۡنَ هُمۡ فِىۡ صَلَاتِهِمۡ خَاشِعُوۡنَ ۙ‏ ﴿2﴾

جو اپنی نماز میں گڑگڑاتے ہیں (ف۲)

Those who humbly cry in their prayers.

وَالَّذِيۡنَ هُمۡ عَنِ اللَّغۡوِ مُعۡرِضُوۡنَۙ‏ ﴿3﴾

اور وہ جو کسی بیہودہ بات کی طرف التفات نہیں کرتے (ف۳)

And who do not incline towards indecent matters.

وَالَّذِيۡنَ هُمۡ لِلزَّكٰوةِ فَاعِلُوۡنَۙ‏ ﴿4﴾

اور وہ کہ زکوٰة دینے کا کام کرتے ہیں (ف٤)

And who pay the (obligatory) charity.

وَالَّذِيۡنَ هُمۡ لِفُرُوۡجِهِمۡ حٰفِظُوۡنَۙ‏ ﴿5﴾

اور وہ جو اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرتے ہیں،

And who guard their private organs.

اِلَّا عَلٰٓى اَزۡوَاجِهِمۡ اَوۡ مَا مَلَـكَتۡ اَيۡمَانُهُمۡ فَاِنَّهُمۡ غَيۡرُ مَلُوۡمِيۡنَ​ۚ‏ ﴿6﴾

مگر اپنی بیبیوں یا شرعی باندیوں پر جو ان کے ہاتھ کی مِلک ہیں کہ ان پر کوئی ملامت نہیں (ف۵)

Except from their wives or the legal bondwomen that they possess, for then there is no blame upon them.

فَمَنِ ابۡتَغٰى وَرَآءَ ذٰ لِكَ فَاُولٰٓٮِٕكَ هُمُ الۡعٰدُوۡنَ​ ۚ‏ ﴿7﴾

تو جو ان دو کے سوا کچھ اور چاہے وہی حد سے بڑھنے والے ہیں (ف٦)

So whoever desires more than these two – they are crossing the limits.

وَالَّذِيۡنَ هُمۡ لِاَمٰنٰتِهِمۡ وَعَهۡدِهِمۡ رَاعُوۡنَ ۙ‏ ﴿8﴾

اور وہ جو اپنی امانتوں اور اپنے عہد کی رعایت کرتے ہیں (ف۷)

And those who keep proper regard for their trusts and their pledges.

وَالَّذِيۡنَ هُمۡ عَلٰى صَلَوٰتِهِمۡ يُحَافِظُوۡنَ​ۘ‏ ﴿9﴾

اور وہ جو اپنی نمازوں کی نگہبانی کرتے ہیں (ف۸)

And who guard their prayers.

اُولٰٓٮِٕكَ هُمُ الۡوَارِثُوۡنَ ۙ‏ ﴿10﴾

یہی لوگ وارث ہیں،

They are the inheritors.

الَّذِيۡنَ يَرِثُوۡنَ الۡفِرۡدَوۡسَؕ هُمۡ فِيۡهَا خٰلِدُوۡنَ‏ ﴿11﴾

کہ فردوس کی میراث پائیں گے، وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے،

Those who will get the inheritance of Paradise; they will abide in it forever.

وَلَقَدۡ خَلَقۡنَا الۡاِنۡسَانَ مِنۡ سُلٰلَةٍ مِّنۡ طِيۡنٍ​ ۚ‏ ﴿12﴾

اور بیشک ہم نے آدمی کو چنی ہوئی (انتخاب کی) مٹی سے بنایا، (ف۹)

Indeed We created man from a chosen soil.

ثُمَّ جَعَلۡنٰهُ نُطۡفَةً فِىۡ قَرَارٍ مَّكِيۡنٍ‏ ﴿13﴾

پھر اسے (ف۱۰) پانی کی بوند کیا ایک مضبوط ٹھہراؤ میں (ف۱۱)

Then made him a drop of fluid in a secure shelter.

ثُمَّ خَلَقۡنَا النُّطۡفَةَ عَلَقَةً فَخَلَقۡنَا الۡعَلَقَةَ مُضۡغَةً فَخَلَقۡنَا الۡمُضۡغَةَ عِظٰمًا فَكَسَوۡنَا الۡعِظٰمَ لَحۡمًا ثُمَّ اَنۡشَاۡنٰهُ خَلۡقًا اٰخَرَ​ ؕ فَتَبٰـرَكَ اللّٰهُ اَحۡسَنُ الۡخٰلِقِيۡنَ ؕ‏ ﴿14﴾

پھر ہم نے اس پانی کی بوند کو خون کی پھٹک کیا پھر خون کی پھٹک کو گوشت کی بوٹی پھر گوشت کی بوٹی کو ہڈیاں پھر ان ہڈیوں پر گوشت پہنایا، پھر اسے اور صورت میں اٹھان دی (ف۱۲) تو بڑی برکت والا ہے اللہ سب سے بہتر بتانے والا،

We then turned the drop of fluid into a clot of blood, then the clot into a small lump of flesh, then the lump into bones, then covered the bones with flesh; then developed it in a different mould; therefore Most Auspicious is Allah, the Best Creator.

ثُمَّ اِنَّكُمۡ بَعۡدَ ذٰلِكَ لَمَيِّتُوۡنَؕ‏ ﴿15﴾

پھر اس کے بعد تم ضرور (ف۱۳) مرنے والے ہو،

Then after that, certainly all of you are to die.

ثُمَّ اِنَّكُمۡ يَوۡمَ الۡقِيٰمَةِ تُبۡعَثُوۡنَ‏ ﴿16﴾

پھر اس کے بعد تم ضرور (ف۱۳) مرنے والے ہو،

Then you will all be raised on the Day of Resurrection.

وَلَقَدۡ خَلَقۡنَا فَوۡقَكُمۡ سَبۡعَ طَرَآٮِٕقَ ۖ  وَمَا كُنَّا عَنِ الۡخَـلۡقِ غٰفِلِيۡنَ‏ ﴿17﴾

اور بیشک ہم نے تمہارے اوپر سات راہیں بنائیں (ف۱۵) اور ہم خلق سے بےخبر نہیں (ف۱٦)

And indeed We have created seven paths above you; and We are not unmindful of the creation.

وَاَنۡزَلۡنَا مِنَ السَّمَآءِ مَآءًۢ بِقَدَرٍ فَاَسۡكَنّٰهُ فِى الۡاَرۡضِ​ۖ وَاِنَّا عَلٰى ذَهَابٍۢ بِهٖ لَقٰدِرُوۡنَ​ ۚ‏ ﴿18﴾

اور ہم نے آسمان سے پانی اتارا (ف۱۷) ایک اندازہ پر (ف۱۸) پھر اسے زمین میں ٹھہرایا اور بیشک ہم اس کے لے جانے پر قادر ہیں (ف۱۹)

And We sent down water from the sky in proper measure, then stored it in the earth; and indeed We are Able to take it away!

فَاَنۡشَاۡنَا لَـكُمۡ بِهٖ جَنّٰتٍ مِّنۡ نَّخِيۡلٍ وَّ اَعۡنَابٍ​ ۘ لَـكُمۡ فِيۡهَا فَوَاكِهُ كَثِيۡرَةٌ وَّمِنۡهَا تَاۡكُلُوۡنَ ۙ‏ ﴿19﴾

تو اس سے ہم نے تمہارے باغ پیدا کیے کھجوروں اور انگوروں کے تمہارے لیے ان میں بہت سے میوے ہیں (ف۲۰) اور ان میں سے کھاتے ہو (ف۲۱)

So with it We produced gardens of date-palms and grapes for you, in which is abundant fruit for you and you eat therefrom.

وَشَجَرَةً تَخۡرُجُ مِنۡ طُوۡرِ سَيۡنَآءَ تَنۡۢبُتُ بِالدُّهۡنِ وَصِبۡغٍ لِّلۡاٰكِلِيۡنَ‏ ﴿20﴾

اور وہ پیڑ پیدا کیا کہ طور سینا سے نکلتا ہے (ف۲۲) لے کر اگتا ہے تیل اور کھانے والوں کے لیے سالن (ف۲۳)

And created the tree that comes forth from Mount Sinai – that grows containing oil and curry for the eaters.

وَ اِنَّ لَـكُمۡ فِى الۡاَنۡعَامِ لَعِبۡرَةً​   ؕ نُسۡقِيۡكُمۡ مِّمَّا فِىۡ بُطُوۡنِهَا وَلَـكُمۡ فِيۡهَا مَنَافِعُ كَثِيۡرَةٌ وَّمِنۡهَا تَاۡكُلُوۡنَ ۙ‏ ﴿21﴾

اور بیشک تمہارے لیے چوپایوں میں سمجھنے کا مقام ہے، ہم تمہیں پلاتے ہیں اس میں سے جو ان کے پیٹ میں ہے (ف۲٤) اور تمہارے لیے ان میں بہت فائدے ہیں (ف۲۵) اور ان سے تمہاری خوراک ہے (ف۲٦)

And indeed in the cattle is a lesson for you; We give you to drink what is in their bellies, and there are many benefits for you in them, and in them is your food.

وَعَلَيۡهَا وَعَلَى الۡـفُلۡكِ تُحۡمَلُوۡنَ‏ ﴿22﴾

اور ان پر (ف۲۷) اور کشتی پر (ف۲۸) سوار کیے جاتے ہو،

And you are carried on them and on the ship.

وَلَقَدۡ اَرۡسَلۡنَا نُوۡحًا اِلٰى قَوۡمِهٖ فَقَالَ يٰقَوۡمِ اعۡبُدُوا اللّٰهَ مَا لَـكُمۡ مِّنۡ اِلٰهٍ غَيۡرُهٗ ؕ اَفَلَا تَتَّقُوۡنَ‏ ﴿23﴾

اور بیشک ہم نے نوح کو اس کی قوم کی طرف بھیجا تو اس نے کہا اے میری قوم اللہ کو پوجو اس کے سوا تمہارا کوئی خدا نہیں، تو کیا تمہیں ڈر نہیں (ف۲۹)

And indeed We sent Nooh towards his people – he therefore said, “O my people! Worship Allah, you do not have any other God except Him; so do you not fear?”

فَقَالَ الۡمَلَؤُا الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا مِنۡ قَوۡمِهٖ مَا هٰذَاۤ اِلَّا بَشَرٌ مِّثۡلُكُمۡ ۙ يُرِيۡدُ اَنۡ يَّـتَفَضَّلَ عَلَيۡكُمۡ ؕ وَلَوۡ شَآءَ اللّٰهُ لَاَنۡزَلَ مَلٰٓٮِٕكَةً  ۖۚ مَّا سَمِعۡنَا بِهٰذَا فِىۡۤ اٰبَآٮِٕنَا الۡاَوَّلِيۡنَ​ ۚ‏ ﴿24﴾

تو اس کی قوم کے جن سرداروں نے کفر کیا بولے (ف۳۰) یہ تو نہیں مگر تم جیسا آدمی چاہتا ہے کہ تمہارا بڑا بنے (ف۳۱) اور اللہ چاہتا (ف۳۲) تو فرشتے اتارتا ہم نے تو یہ اگلے باپ داداؤں میں نہ سنا (ف۳۳)

So the disbelieving chieftains of his people said, “He is just a human like you, he wishes to become your leader; and had Allah willed, He would have sent down angels; We did not hear this in the case of our forefathers.”

اِنۡ هُوَ اِلَّا رَجُلٌۢ بِهٖ جِنَّةٌ فَتَرَبَّصُوۡا بِهٖ حَتّٰى حِيۡنٍ‏ ﴿25﴾

وہ تو نہیں مگر ایک دیوانہ مرد تو کچھ زمانہ تک اس کا انتظار کیے رہو (ف۳٤)

“He is not but a man insane, therefore wait for some time.”

قَالَ رَبِّ انْصُرۡنِىۡ بِمَا كَذَّبُوۡنِ‏ ﴿26﴾

نوح نے عرض کی اے میرے رب! میری مدد فرما (ف۳۵) اس پر کہ انہوں نے مجھے جھٹلایا،

Submitted Nooh, “My Lord! Help me as they deny me.”

فَاَوۡحَيۡنَاۤ اِلَيۡهِ اَنِ اصۡنَعِ الۡفُلۡكَ بِاَعۡيُنِنَا وَ وَحۡيِنَا فَاِذَا جَآءَ اَمۡرُنَا وَفَارَ التَّـنُّوۡرُ​ۙ فَاسۡلُكۡ فِيۡهَا مِنۡ كُلٍّ زَوۡجَيۡنِ اثۡنَيۡنِ وَاَهۡلَكَ اِلَّا مَنۡ سَبَقَ عَلَيۡهِ الۡقَوۡلُ مِنۡهُمۡ​ۚ وَلَا تُخَاطِبۡنِىۡ فِى الَّذِيۡنَ ظَلَمُوۡا​ۚ اِنَّهُمۡ مُّغۡرَقُوۡنَ‏ ﴿27﴾

تو ہم نے اسے وحی بھیجی کہ ہماری نگاہ کے سامنے (ف۳٦) اور ہمارے حکم سے کشتی بنا پھر جب ہمارا حکم آئے (ف۳۷) اور تنور ابلے (ف۳۸) تو اس میں بٹھالے (ف۳۹) ہر جوڑے میں سے دو (ف٤۰) اور اپنے گھر والے (ف٤۱) مگر ان میں سے وہ جن پر بات پہلے پڑچکی (ف٤۲) اور ان ظالموں کے معاملہ میں مجھ سے بات نہ کرنا (ف٤۳) یہ ضرور ڈبوئے جائیں گے،

So We sent him the divine revelation that, “Make the ship in front of Our sight, and by Our command – then when Our command comes and the oven overflows, embark in it two of every couple, and from your household except those upon whom the Word has been decreed; and do not speak to Me in respect of these unjust people; they will surely be drowned.”

فَاِذَا اسۡتَوَيۡتَ اَنۡتَ وَمَنۡ مَّعَكَ عَلَى الۡـفُلۡكِ فَقُلِ الۡحَمۡدُ لِلّٰهِ الَّذِىۡ نَجّٰٮنَا مِنَ الۡقَوۡمِ الظّٰلِمِيۡنَ‏ ﴿28﴾

پھر جب ٹھیک بیٹھ لے کشتی پر تو اور تیرے ساتھ والے تو کہہ سب خوبیاں اللہ کو جس نے ہمیں ان ظالموں سے نجات دی،

“And when you and those with you have safely boarded the ship say, ‘All praise is to Allah Who has rescued us from the unjust.’”

وَقُلْ رَّبِّ اَنۡزِلۡنِىۡ مُنۡزَلًا مُّبٰـرَكًا وَّاَنۡتَ خَيۡرُ الۡمُنۡزِلِيۡنَ‏  ﴿29﴾

اور عرض کر (ف٤٤) کہ اے میرے رب مجھے برکت والی جگہ اتار اور تو سب سے بہتر اتارنے والا ہے،

And pray, “My Lord! Cause me to alight at a blessed place – and You are the Best of all who bring to settle.”

اِنَّ فِىۡ ذٰ لِكَ لَاٰيٰتٍ وَّاِنۡ كُنَّا لَمُبۡتَلِيۡنَ‏ ﴿30﴾

بیشک اس میں (ف٤۵) ضرور نشانیاں (ف٤٦) اور بیشک ضرور ہم جانچنے والے تھے (ف٤۷)

Indeed, surely in this are signs and indeed surely, We were examining.

ثُمَّ اَنۡشَاۡنَا مِنۡۢ بَعۡدِهِمۡ قَرۡنًا اٰخَرِيۡنَ​ ۚ‏ ﴿31﴾

پھر ان کے (ف٤۸) بعد ہم نے اور سنگت (قوم) پیدا کی (ف٤۹)

Then after them, We created another generation.

فَاَرۡسَلۡنَا فِيۡهِمۡ رَسُوۡلًا مِّنۡهُمۡ اَنِ اعۡبُدُوا اللّٰهَ مَا لَـكُمۡ مِّنۡ اِلٰهٍ غَيۡرُهٗ​ ؕ اَفَلَا تَتَّقُوۡنَ‏ ﴿32﴾

تو ان میں ایک رسول انھیں میں سے بھیجا (ف۵۰) کہ اللہ کی بندگی کرو اس کے سوا تمہارا کوئی خدا نہیں، تو کیا تمہیں ڈر نہیں (ف۵۱)

So We sent among them a Noble Messenger from among them (saying), “Worship Allah, you do not have any other God except Him; so do you not fear?”

وَقَالَ الۡمَلَاُ مِنۡ قَوۡمِهِ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا وَكَذَّبُوۡا بِلِقَآءِ الۡاٰخِرَةِ وَاَتۡرَفۡنٰهُمۡ فِى الۡحَيٰوةِ الدُّنۡيَا ۙ مَا هٰذَاۤ اِلَّا بَشَرٌ مِّثۡلُكُمۡ ۙ يَاۡكُلُ مِمَّا تَاۡكُلُوۡنَ مِنۡهُ وَيَشۡرَبُ مِمَّا تَشۡرَبُوۡنَ ۙ‏ ﴿33﴾

اور بولے اس قوم کے سردار جنہوں نے کفر کیا اور آخرت کی حاضری (ف۵۲) کو جھٹلایا اور ہم نے انھیں دنیا کی زندگی میں چین دیا (ف۵۳) کہ یہ تو نہیں مگر جیسا آدمی جو تم کھاتے ہو اسی میں سے کھاتا ہے اور جو تم پیتے ہو اسی میں سے پیتا ہے (ف۵٤)

And said the leaders of his people, who disbelieved and denied the confronting of the Hereafter – and We had given them comfort in the worldly life – that, “He is nothing but a human like you, he eats from what you eat and drinks from what you drink.”

وَلَٮِٕنۡ اَطَعۡتُمۡ بَشَرًا مِّثۡلَـكُمۡ اِنَّكُمۡ اِذًا لَّخٰسِرُوۡنَۙ‏  ﴿34﴾

اور اگر تم کسی اپنے جیسے آدمی کی اطاعت کرو جب تو تم ضرور گھاٹے میں ہو،

“If you were to obey a human like yourselves, then surely you are losers!”

اَيَعِدُكُمۡ اَنَّكُمۡ اِذَا مِتُّمۡ وَكُنۡتُمۡ تُرَابًا وَّعِظَامًا اَنَّكُمۡ مُّخۡرَجُوۡنَ ۙ‏ ﴿35﴾

کیا تمہیں یہ وعدہ دیتا ہے کہ تم جب مرجاؤ گے اور مٹی اور ہڈیاں ہوجاؤ گے اس کے بعد پھر (ف۵۵) نکالے جاؤ گے،

“Does he promise you that when you die and turn into dust and bones, you will be raised again?”

هَيۡهَاتَ هَيۡهَاتَ لِمَا تُوۡعَدُوۡنَ ۙ‏ ﴿36﴾

کتنی دور ہے کتنی دور ہے جو تمہیں وعدہ دیا جاتا ہے (ف۵٦)

“How remote, (really) how remote is the promise you are given!”

اِنۡ هِىَ اِلَّا حَيَاتُنَا الدُّنۡيَا نَمُوۡتُ وَنَحۡيَا وَمَا نَحۡنُ بِمَبۡعُوۡثِيۡنَ ۙ‏ ﴿37﴾

وہ تو نہیں مگر ہماری دنیا کی زندگی (ف۵۷) کہ ہم مرتے جیتے ہیں (ف۵۸) اور ہمیں اٹھنا نہیں (ف۵۹)

“There is nothing except our life of this world, we die and we live, and we are not to be raised.”

اِنۡ هُوَ اِلَّا رَجُلُ اۨفۡتَـرٰى عَلَى اللّٰهِ كَذِبًا وَّمَا نَحۡنُ لَهٗ بِمُؤۡمِنِيۡنَ‏ ﴿38﴾

وہ تو نہیں مگر ایک مرد جس نے اللہ پر جھوٹ باندھا (ف٦۰) اور ہم اسے ماننے کے نہیں (ف٦۱)

“He is just a man who has fabricated a lie against Allah, and we are not going to believe him.”

قَالَ رَبِّ انْصُرۡنِىۡ بِمَا كَذَّبُوۡنِ‏ ﴿39﴾

عرض کی کہ اے میرے رب میری مدد فرما اس پر کہ انہوں نے مجھے جھٹلایا،

He said, “My Lord! Help me as they deny me.”

قَالَ عَمَّا قَلِيۡلٍ لَّيُصۡبِحُنَّ نٰدِمِيۡنَ​ۚ‏ ﴿40﴾

اللہ نے فرمایا کچھ دیر جاتی ہے کہ یہ صبح کریں گے پچھتاتے ہوئے (ف٦۲)

Said Allah, “They will soon wake up at morn, regretting.”

فَاَخَذَتۡهُمُ الصَّيۡحَةُ بِالۡحَـقِّ فَجَعَلۡنٰهُمۡ غُثَآءً​ۚ فَبُعۡدًا لِّـلۡقَوۡمِ الظّٰلِمِيۡنَ‏ ﴿41﴾

تو انھیں آلیا سچی چنگھاڑ نے (ف٦۳) تو ہم نے انھیں گھاس کوڑا کردیا (ف٦٤) تو دور ہوں (ف٦۵) ظالم لوگ ،

So the true Scream seized them – We therefore made them like rotten hay; so away with the unjust people!

ثُمَّ اَنۡشَاۡنَا مِنۡۢ بَعۡدِهِمۡ قُرُوۡنًا اٰخَرِيۡنَؕ‏ ﴿42﴾

پھر ان کے بعد ہم نے اور سنگتیں (قومیں) پیدا کیں (ف٦٦)

Then after them, We created other generations.

مَا تَسۡبِقُ مِنۡ اُمَّةٍ اَجَلَهَا وَمَا يَسۡتَـاۡخِرُوۡنَؕ‏ ﴿43﴾

کوئی امت اپنی میعاد سے نہ پہلے جائے نہ پیچھے رہے (ف٦۷)

No nation can go before its term ends nor stay back.

ثُمَّ اَرۡسَلۡنَا رُسُلَنَا تَتۡـرَا​ ؕ كُلَّ مَا جَآءَ اُمَّةً رَّسُوۡلُهَا كَذَّبُوۡهُ​ فَاَتۡبَـعۡنَا بَعۡـضَهُمۡ بَعۡـضًا وَّجَعَلۡنٰهُمۡ اَحَادِيۡثَ​ ۚ فَبُـعۡدًا لِّـقَوۡمٍ لَّا يُؤۡمِنُوۡنَ‏ ﴿44﴾

پھر ہم نے اپنے رسول بھیجے ایک پیچے دوسرا جب کسی امت کے پاس اس کا رسول آیا انہوں نے اسے جھٹلایا (ف٦۸) تو ہم نے اگلوں سے پچھلے ملادیے (ف٦۹) اور انھیں کہانیاں کر ڈالا (ف۷۰) تو دور ہوں وہ لوگ کہ ایمان نہیں لاتے،

We then sent our Noble Messengers, one after another; whenever a nation’s Noble Messenger came to it they denied him, We therefore united the succeeding with the old, and made them history; so far removed be the people who do not believe!

ثُمَّ اَرۡسَلۡنَا مُوۡسٰى وَاَخَاهُ هٰرُوۡنَ ۙ بِاٰيٰتِنَا وَسُلۡطٰنٍ مُّبِيۡنٍۙ‏  ﴿45﴾

پھر ہم نے موسیٰ اور اس کے بھائی ہارون کو اپنی آیتوں اور روشن سند (ف۷۱) کے ساتھ بھیجا،

We then sent Moosa and his brother Haroon, with Our signs and a clear proof.

اِلٰى فِرۡعَوۡنَ وَمَلَا۟ٮِٕهٖ فَاسۡتَكۡبَرُوۡا وَكَانُوۡا قَوۡمًا عٰلِيۡنَ​ ۚ‏ ﴿46﴾

فرعون اور اس کے درباریوں کی طرف تو انہوں نے غرور کیا (ف۷۲) اور وہ لوگ غلبہ پائے ہوئے تھے، (ف۷۳)

Towards Firaun and his court members – in response they were haughty, and they were in dominance.

فَقَالُـوۡۤا اَنُؤۡمِنُ لِبَشَرَيۡنِ مِثۡلِنَا وَقَوۡمُهُمَا لَـنَا عٰبِدُوۡنَ​ۚ‏  ﴿47﴾

تو بولے کیا ہم ایمان لے آئیں اپنے جیسے دو آدمیوں پر (ف۷٤) اور ان کی قوم ہماری بندگی کر رہی ہے، (ف۷۵)

They therefore said, “Shall we believe in two humans like ourselves, whereas their nation is servile to us?”

فَكَذَّبُوۡهُمَا فَكَانُوۡا مِنَ الۡمُهۡلَـكِيۡنَ‏ ﴿48﴾

تو انہوں نے ان دونوں کو جھٹلایا تو ہلاک کیے ہوؤں میں ہوگئے (ف۷٦)

So they denied them – therefore became of those who were destroyed.

وَلَـقَدۡ اٰتَيۡنَا مُوۡسَى الۡـكِتٰبَ لَعَلَّهُمۡ يَهۡتَدُوۡنَ‏ ﴿49﴾

اور بیشک ہم نے موسیٰ کو کتاب عطا فرمائی (ف۷۷) کہ ان کو (ف۷۸) ہدایت ہو،

And indeed We gave Moosa the Book, that they may attain guidance.

وَجَعَلۡنَا ابۡنَ مَرۡيَمَ وَاُمَّهٗۤ اٰيَةً وَّاٰوَيۡنٰهُمَاۤ اِلٰى رَبۡوَةٍ ذَاتِ قَرَارٍ وَّمَعِيۡنٍ‏ ﴿50﴾

اور ہم نے مریم اور اس کے بیٹے کو (ف۷۹) نشانی کیا اور انھیں ٹھکانا دیا ایک بلند زمین (ف۸۰) جہاں بسنے کا مقام (ف۸۱) اور نگاہ کے سامنے بہتا پانی،

And We made the son of Maryam (Prophet Eisa) and his mother a sign, and We gave them shelter on a height, a place to stay and visible springs.

يٰۤـاَيُّهَا الرُّسُلُ كُلُوۡا مِنَ الطَّيِّبٰتِ وَاعۡمَلُوْا صَالِحًـا​ ؕ اِنِّىۡ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ عَلِيۡمٌ ؕ‏ ﴿51﴾

اے پیغمبرو! پاکیزہ چیزیں کھاؤ (ف۸۲) اور اچھا کام کرو، میں تمہارے کاموں کو جانتا ہوں (ف۸۳)

“O Noble Messengers, eat good clean things, and do good deeds; I know all that you do.”

وَاِنَّ هٰذِهٖۤ اُمَّتُكُمۡ اُمَّةً وَّاحِدَةً وَّاَنَا رَبُّكُمۡ فَاتَّقُوۡنِ‏  ﴿52﴾

اور بیشک یہ تمہارا دین ایک ہی دین ہے (ف۸٤) اور میں تمہارا رب ہوں تو مجھ سے ڈرو،

“And indeed this religion of yours is one religion only and I am your Lord, therefore fear Me.”

فَتَقَطَّعُوۡۤا اَمۡرَهُمۡ بَيۡنَهُمۡ زُبُرًا​ ؕ كُلُّ حِزۡبٍۢ بِمَا لَدَيۡهِمۡ فَرِحُوۡنَ‏ ﴿53﴾

تو ان کی امتوں نے اپنا کام آپس میں ٹکڑے ٹکڑے کرلیا (ف۸۵) ہر گروہ جو اس کے پاس ہے اس پر خوش ہے، (ف۸٦)

But their nations broke their tasks into pieces; every group happy with what it has.

فَذَرۡهُمۡ فِىۡ غَمۡرَتِهِمۡ حَتّٰى حِيۡنٍ‏ ﴿54﴾

تو تم ان کو چھوڑ دو ان کے نشہ میں (ف۸۷) ایک وقت تک (ف۸۸)

So leave them in their intoxication till a time.

اَيَحۡسَبُوۡنَ اَنَّمَا نُمِدُّهُمۡ بِهٖ مِنۡ مَّالٍ وَّبَنِيۡنَۙ‏ ﴿55﴾

کیا یہ خیال کررہے ہیں کہ وہ جو ہم ان کی مدد کررہے ہیں مال اور بیٹوں سے (ف۸۹)

Do they assume that the wealth and sons which We provide them –

نُسَارِعُ لَهُمۡ فِى الۡخَيۡـرٰتِ​ ؕ بَلْ لَّا يَشۡعُرُوۡنَ‏ ﴿56﴾

یہ جلد جلد ان کو بھلائیاں دیتے ہیں (ف۹۰) بلکہ انھیں خبر نہیں (ف۹۱)

Are quickly giving them goodness? In fact, they do not know.

اِنَّ الَّذِيۡنَ هُمۡ مِّنۡ خَشۡيَةِ رَبِّهِمۡ مُّشۡفِقُوۡنَۙ‏ ﴿57﴾

بیشک وہ جو اپنے رب کے ڈر سے سہمے ہوئے ہیں (ف۹۲)

Indeed those who are overwhelmed due to the fear of their Lord –

وَالَّذِيۡنَ هُمۡ بِاٰيٰتِ رَبِّهِمۡ يُؤۡمِنُوۡنَۙ‏ ﴿58﴾

اور وہ جو اپنے رب کی آیتوں پر ایمان لاتے ہیں (ف۹۳)

And those who believe in the signs of their Lord –

وَالَّذِيۡنَ هُمۡ بِرَبِّهِمۡ لَا يُشۡرِكُوۡنَۙ‏ ﴿59﴾

اور وہ جو اپنے رب کا کوئی شریک نہیں کرتے،

And those who do not ascribe any partner to their Lord –

وَالَّذِيۡنَ يُؤۡتُوۡنَ مَاۤ اٰتَوْا وَّ قُلُوۡبُهُمۡ وَجِلَةٌ اَنَّهُمۡ اِلٰى رَبِّهِمۡ رٰجِعُوۡنَ ۙ‏ ﴿60﴾

اور وہ جو دیتے ہیں جو کچھ دیں (ف۹٤) اور ان کے دل ڈر رہے ہیں یوں کہ ان کو اپنے رب کی طرف پھرنا ہے، (ف۹۵)

And those who give what they give and their hearts fear for they have to return to their Lord.

اُولٰٓٮِٕكَ يُسَارِعُوۡنَ فِىۡ الۡخَيۡـرٰتِ وَهُمۡ لَهَا سٰبِقُوۡنَ‏  ﴿61﴾

یہ لوگ بھلائیوں میں جلدی کرتے ہیں اور یہی سب سے پہلے انھیں پہنچے (ف۹٦)

These people hasten to perform goodness, and it is they who shall reach it first.

وَلَا نُـكَلِّفُ نَفۡسًا اِلَّا وُسۡعَهَا​ وَلَدَيۡنَا كِتٰبٌ يَّـنۡطِقُ بِالۡحَـقِّ​ وَهُمۡ لَا يُظۡلَمُوۡنَ‏ ﴿62﴾

اور ہم کسی جان پر بوجھ نہیں رکھتے مگر اس کی طاقت بھر اور ہمارے پاس ایک کتاب ہے کہ حق بولتی ہے (ف۹۷) اور ان پر ظلم نہ ہوگا ، (ف۹۸)

And We do not burden any soul beyond its capacity, and with Us is a Book* that speaks the truth, and they will not be wronged. (* The preserved tablet or the record of one’s deeds.)

بَلۡ قُلُوۡبُهُمۡ فِىۡ غَمۡرَةٍ مِّنۡ هٰذَا وَلَهُمۡ اَعۡمَالٌ مِّنۡ دُوۡنِ ذٰلِكَ هُمۡ لَهَا عٰمِلُوۡنَ‏ ﴿63﴾

بلکہ ان کے دل اس سے (ف۹۹) غفلت میں ہیں اور ان کے کام ان کاموں سے جدا ہیں (ف۱۰۰) جنہیں وہ کررہے ہیں،

On the contrary, their hearts are in neglect of this and their works are different than those of the believers, the works that they are doing.

حَتّٰۤى اِذَاۤ اَخَذۡنَا مُتۡـرَفِيۡهِمۡ بِالۡعَذَابِ اِذَا هُمۡ يَجۡـــَٔرُوۡنَؕ‏  ﴿64﴾

یہاں تک کہ جب ہم نے ان کے امیروں کو عذاب میں پکڑا (ف۱۰۱) تو جبھی وہ فریاد کرنے لگے، (ف۱۰۲)

To the extent that when We seized the wealthy among them with punishment, they immediately began imploring.

لَا تَجۡـــَٔرُوا الۡيَوۡمَ​ اِنَّكُمۡ مِّنَّا لَا تُنۡصَرُوۡنَ‏ ﴿65﴾

آج فریاد نہ کرو ، ہماری طرف سے تمہاری مدد نہ ہوگی،

“Do not implore this day; you will not be helped by Us.”

قَدۡ كَانَتۡ اٰيٰتِىۡ تُتۡلٰى عَلَيۡكُمۡ فَـكُنۡتُمۡ عَلٰٓى اَعۡقَابِكُمۡ تَـنۡكِصُوۡنَۙ‏ ﴿66﴾

بیشک میری آیتیں (ف۱۰۳) تم پر پڑھی جاتی تھیں تو تم اپنی ایڑیوں کے بل الٹے پلٹتے تھے (ف۱۰٤)

“My verses were recited to you, so you used to turn back on your heels.”

مُسۡتَكۡبِرِيۡنَ ​ۖ  بِهٖ سٰمِرًا تَهۡجُرُوۡنَ‏ ﴿67﴾

خدمت حرم پر بڑائی مارتے ہو (ف۱۰۵) رات کو وہاں بیہودہ کہانیاں بکتے (ف۱۰٦)

“Priding yourself in serving the Sacred Mosque; at night you utter indecent stories in it, while discarding the truth.”

اَفَلَمۡ يَدَّبَّرُوا الۡقَوۡلَ اَمۡ جَآءَهُمۡ مَّا لَمۡ يَاۡتِ اٰبَآءَهُمُ الۡاَوَّلِيۡنَ‏ ﴿68﴾

حق کو چھوڑے ہوئے (ف۱۰۷) کیا انہوں نے بات کو سوچا نہیں (ف۱۰۸) یا ان کے پاس وہ آیا جو ان کے باپ دادا کے پاس نہ آیا تھا (ف۱۰۹)

Have they not pondered the matter, or did that come to them, which did not come to their forefathers?

اَمۡ لَمۡ يَعۡرِفُوۡا رَسُوۡلَهُمۡ فَهُمۡ لَهٗ مُنۡكِرُوۡنَ‏ ﴿69﴾

یا انہوں نے اپنے رسول کو نہ پہچانا (ف۱۱۰) تو وہ اسے بیگانہ سمجھ رہے ہیں (ف۱۱۱)

Or is it that they did not recognise their Noble Messenger, therefore they consider him alien?

اَمۡ يَـقُوۡلُوۡنَ بِهٖ جِنَّةٌ  ؕ بَلۡ جَآءَهُمۡ بِالۡحَـقِّ وَاَكۡثَرُهُمۡ لِلۡحَقِّ كٰرِهُوۡنَ‏ ﴿70﴾

یا کہتے ہیں اسے سودا ہے (ف۱۱۲) بلکہ وہ تو ان کے پاس حق لائے (ف۱۱۳) اور ان میں اکثر حق برا لگتا ہے (ف۱۱٤)

Or they say, “He is afflicted by a demon”; in fact he brought the Truth to them, and most of them dislike the Truth.

وَلَوِ اتَّبَعَ الۡحَـقُّ اَهۡوَآءَهُمۡ لَفَسَدَتِ السَّمٰوٰتُ وَالۡاَرۡضُ وَمَنۡ فِيۡهِنَّ​ؕ بَلۡ اَتَيۡنٰهُمۡ بِذِكۡرِهِمۡ فَهُمۡ عَنۡ ذِكۡرِهِمۡ مُّعۡرِضُوۡنَؕ‏  ﴿71﴾

اور اگر حق (ف۱۱۵) ان کی خواہشوں کی پیروی کرتا (ف۱۱٦) تو ضرور آسمان اور زمین اور جو کوئی ان میں ہیں سب تباہ ہوجاتے (ف۱۱۷) بلکہ ہم تو ان کے پاس وہ چیز لائے (ف۱۱۸) جس میں ان کی ناموری تھی تو وہ اپنی عزت سے ہی منہ پھیرے ہوئے ہیں،

And had the Truth followed their desires, then indeed the heavens and the earth and all those who are in them would be destroyed; in fact We brought to them a thing in which lay their repute, so they are turned away from their own repute.

اَمۡ تَسۡــَٔـلُهُمۡ خَرۡجًا فَخَرٰجُ رَبِّكَ خَيۡرٌ​ ​ۖ  وَّهُوَ خَيۡرُ الرّٰزِقِيۡنَ‏ ﴿72﴾

کیا تم ان سے کچھ اجرت مانگتے ہو (ف۱۱۹) تو تمہارے رب کا اجر سب سے بھلا اور وہ سب سے بہتر روزی دینے والا (ف۱۲۰)

Do you (O dear Prophet Mohammed – peace and blessings be upon him) ask any fee from them? So the reward of your Lord is the best; and He is the Best Provider of Sustenance.

وَاِنَّكَ لَـتَدۡعُوۡهُمۡ اِلٰى صِرَاطٍ مُّسۡتَقِيۡمٍ‏ ﴿73﴾

اور بیشک تم انھیں سیدھی راہ کی طرف بلاتے ہو (ف۱۲۱)

And indeed you call them to the Straight Path.

وَاِنَّ الَّذِيۡنَ لَا يُؤۡمِنُوۡنَ بِالۡاٰخِرَةِ عَنِ الصِّرَاطِ لَـنٰكِبُوۡنَ‏  ﴿74﴾

اور بیشک جو آخرت پر ایمان نہیں لاتے ضرور سیدھی راہ سے (ف۱۲۲) کترائے ہوئے ہیں،

And indeed those who do not believe in the Hereafter are deviated from the Straight Path.

وَلَوۡ رَحِمۡنٰهُمۡ وَكَشَفۡنَا مَا بِهِمۡ مِّنۡ ضُرٍّ لَّـلَجُّوۡا فِىۡ طُغۡيَانِهِمۡ يَعۡمَهُوۡنَ‏ ﴿75﴾

اور اگر ہم ان پر رحم کریں اور جو مصیبت (ف۱۲۳) ان پر پڑی ہے ٹال دیں تو ضرور بھٹ پنا (احسان فراموشی) کریں گے اپنی سرکشی میں بہکتے ہوئے (ف۱۲٤)

And if We have mercy upon them and remove the calamity which has befallen them, they would still stubbornly persist, wandering in their rebellion.

وَلَقَدۡ اَخَذۡنٰهُمۡ بِالۡعَذَابِ فَمَا اسۡتَكَانُوۡا لِرَبِّهِمۡ وَمَا يَتَضَرَّعُوۡنَ‏  ﴿76﴾

اور بیشک ہم نے انھیں عذاب میں پکڑا (ف۱۲۵) تو نہ وہ اپنے رب کے حضور میں جھکے اور نہ گڑگڑاتے ہیں (ف۱۲٦)

And indeed We grasped them with punishment, so neither did they submit themselves to their Lord, nor do they cry humbly.

حَتّٰٓى اِذَا فَتَحۡنَا عَلَيۡهِمۡ بَابًا ذَا عَذَابٍ شَدِيۡدٍ اِذَا هُمۡ فِيۡهِ مُبۡلِسُوۡنَ‏ ﴿77﴾

یہاں تک کہ جب ہم نے ان پر کھولا کسی سخت عذاب کا دروازہ (ف۱۲۷) تو وہ اب اس میں ناامید پڑے ہیں،

To the extent that when We opened the gate of a severe punishment for them, they thereupon lie despairingly in it.

وَهُوَ الَّذِىۡۤ اَنۡشَاَ لَـكُمُ السَّمۡعَ وَالۡاَبۡصَارَ وَالۡاَفۡـِٕدَةَ​  ؕ قَلِيۡلًا مَّا تَشۡكُرُوۡنَ‏ ﴿78﴾

اور وہی ہے جس نے بنائے تمہارے لیے کان اور آنکھیں اور دل (ف۱۲۸) تم بہت ہی کم حق مانتے ہو (ف۱۲۹)

And it is He Who has created ears and eyes and hearts for you; very little is the right you acknowledge.

وَهُوَ الَّذِىۡ ذَرَاَكُمۡ فِى الۡاَرۡضِ وَاِلَيۡهِ تُحۡشَرُوۡنَ‏ ﴿79﴾

اور وہی ہے جس نے تمہیں زمین میں پھیلایا اور اسی کی طرف اٹھنا ہے (ف۱۳۰)

And it is He Who has spread you in the earth, and towards Him you are to be raised.

وَهُوَ الَّذِىۡ يُحۡىٖ وَيُمِيۡتُ وَلَـهُ اخۡتِلَافُ الَّيۡلِ وَالنَّهَارِ​ؕ اَفَلَا تَعۡقِلُوۡنَ‏ ﴿80﴾

اور وہی جٕلائے اور مارے اور اسی کے لیے ہیں رات اور دن کی تبدیلیاں (ف۱۳۱) تو کیا تمہیں سمجھ نہیں (ف۱۳۲)

And it is He Who gives life and causes death, and for Him are the alternations of night and day; so do you not have sense?

بَلۡ قَالُوۡا مِثۡلَ مَا قَالَ الۡاَوَّلُوۡنَ‏ ﴿81﴾

بلکہ انہوں نے وہی کہی جو اگلے (ف۱۳۳) کہتے تھے،

On the contrary, they said the same as what the former people used to say.

قَالُوۡۤا ءَاِذَا مِتۡنَا وَكُنَّا تُرَابًا وَّ عِظَامًا ءَاِنَّا لَمَبۡعُوۡثُوۡنَ‏  ﴿82﴾

بولے کیا جب ہم مرجائیں اور مٹی اور ہڈیاں ہوجائیں کیا پھر نکالے جائیں گے،

They say, “Will we, when we die and turn into dust and bones, be raised again?”

لَـقَدۡ وُعِدۡنَا نَحۡنُ وَاٰبَآؤُنَا هٰذَا مِنۡ قَبۡلُ اِنۡ هٰذَاۤ اِلَّاۤ اَسَاطِيۡرُ الۡاَوَّلِيۡنَ‏ ﴿83﴾

بیشک یہ وعدہ ہم کو اور ہم سے پہلے ہمارے باپ دادا کو دیا گیا یہ تو نہیں مگر وہی اگلی داستانیں (ف۱۳٤)

“Indeed this promise was given to us and before us to our forefathers – this is nothing but stories of earlier people.”

قُلْ لِّمَنِ الۡاَرۡضُ وَمَنۡ فِيۡهَاۤ اِنۡ كُنۡتُمۡ تَعۡلَمُوۡنَ‏ ﴿84﴾

تم فرماؤ کس کا مال ہے زمین اور جو کچھ اس میں ہے اگر تم جانتے ہو (ف۱۳۵)

Say O dear Prophet (Mohammed – peace and blessings be upon him), “To Whom does the earth and all that is in it belong to, if you know?”

سَيَقُوۡلُوۡنَ لِلّٰهِ​ؕ قُلۡ اَفَلَا تَذَكَّرُوۡنَ‏ ﴿85﴾

اب کہیں گے کہ اللہ کا (ف۱۳٦) تم فرماؤ پھر کیوں نہیں سوچتے (ف۱۳۷)

Thereupon they will say, “To Allah”; proclaim, “Therefore why do you not ponder?”

قُلۡ مَنۡ رَّبُّ السَّمٰوٰتِ السَّبۡعِ وَرَبُّ الۡعَرۡشِ الۡعَظِيۡمِ‏  ﴿86﴾

تم فرماؤ کون ہے مالک سوتوں آسمانوں کا اور مالک بڑے عرش کا،

Say, “Who is the Lord of the seven heavens, and the Lord of the Tremendous Throne?”

سَيَقُوۡلُوۡنَ لِلّٰهِ​ؕ قُلۡ اَفَلَا تَتَّقُوۡنَ‏ ﴿87﴾

اب کہیں گے یہ اللہ ہی کی شان ہے، تم فرماؤ پھر کیوں نہیں ڈرتے (ف۱۳۸)

Thereupon they will say, “Such greatness is only that of Allah”; say, “So why do you not fear?”

قُلۡ مَنۡۢ بِيَدِهٖ مَلَكُوۡتُ كُلِّ شَىۡءٍ وَّهُوَ يُجِيۡرُ وَلَا يُجَارُ عَلَيۡهِ اِنۡ كُنۡتُمۡ تَعۡلَمُوۡنَ‏ ﴿88﴾

تم فرماؤ کس کے ہاتھ ہے ہر چیز کا قابو (ف۱۳۹) اور وہ پناہ دیتا ہے اور اس کے خلاف کوئی پناہ نہیں دے سکتا اگر تمہیں علم ہو (ف۱٤۰)

Say, “In Whose hand is the control over all things, and He provides refuge, and none can provide refuge against Him, if you know?”

سَيَقُوۡلُوۡنَ لِلّٰهِ​ؕ قُلۡ فَاَنّٰى تُسۡحَرُوۡنَ‏ ﴿89﴾

اب کہیں گے یہ اللہ ہی کی شان ہے، تم فرماؤ پھر کس جادو کے فریب میں پڑے ہو (ف۱٤۱)

Thereupon they will say, “Such greatness is only that of Allah”; say, “Then by what magic are you deceived?”

بَلۡ اَتَيۡنٰهُمۡ بِالۡحَـقِّ وَاِنَّهُمۡ لَكٰذِبُوۡنَ‏ ﴿90﴾

بلکہ ہم ان کے پاس حق لائے (ف۱٤۲) اور وہ بیشک جھوٹے ہیں (ف۱٤۳)

In fact We brought the Truth to them, and indeed they are liars.

مَا اتَّخَذَ اللّٰهُ مِنۡ وَّلَدٍ وَّمَا كَانَ مَعَهٗ مِنۡ اِلٰهٍ​ اِذًا لَّذَهَبَ كُلُّ اِلٰهٍۢ بِمَا خَلَقَ وَلَعَلَا بَعۡضُهُمۡ عَلٰى بَعۡضٍ​ؕ سُبۡحٰنَ اللّٰهِ عَمَّا يَصِفُوۡنَۙ‏ ﴿91﴾

اللہ نے کوئی بچہ اختیار نہ کیا (ف۱٤٤) اور نہ اس کے ساتھ کوئی دوسرا خدا (ف۱٤۵) یوں ہوتا تو ہر خدا اپنی مخلوق لے جاتا (ف۱٤٦) اور ضرور ایک دوسرے پر اپنی تعلی چاہتا (ف۱٤۷) پاکی ہے اللہ کو ان باتوں سے جو یہ بناتے ہیں (ف۱٤۸)

Allah has not chosen any child, nor any other God along with Him – were it so, each God would have taken away its creation, and each one would certainly wish superiority over the other; Purity is to Allah above all the matters they fabricate.

عٰلِمِ الۡغَيۡبِ وَالشَّهَادَةِ فَتَعٰلٰى عَمَّا يُشۡرِكُوۡنَ‏ ﴿92﴾

جاننے والا ہر نہاں و عیاں کا تو اسے بلندی ہے ان کے شرک سے،

The All Knowing, of every hidden and the visible – so Supremacy is to Him over their ascribing of partners (to Him).

قُل رَّبِّ اِمَّا تُرِيَنِّىۡ مَا يُوۡعَدُوۡنَۙ‏ ﴿93﴾

تم عرض کرو کہ اے میرے رب! اگر تو مجھے دکھائے (ف۱٤۹) جو انھیں وعدہ دیا جاتا ہے،

Pray, “My Lord! If You show me the promise they are given,”

رَبِّ فَلَا تَجۡعَلۡنِىۡ فِى الۡقَوۡمِ الظّٰلِمِيۡنَ‏ ﴿94﴾

تو اے میرے رب! مجھے ان ظالموں کے ساتھ نہ کرنا (ف۱۵۰)

“Therefore my Lord, do not group me with the unjust.”

وَاِنَّا عَلٰٓى اَنۡ نُّرِيَكَ مَا نَعِدُهُمۡ لَقٰدِرُوۡنَ‏ ﴿95﴾

اور بیشک ہم قادر ہیں کہ تمہیں دکھا دیں جو انھیں وعدہ دے رہے ہیں (ف۱۵۱)

And indeed We are Able to show you the promise they are given.

اِدۡفَعۡ بِالَّتِىۡ هِىَ اَحۡسَنُ السَّيِّئَةَ​ ؕ نَحۡنُ اَعۡلَمُ بِمَا يَصِفُوۡنَ‏  ﴿96﴾

سب سے اچھی بھلائی سے برائی کو دفع کرو (ف۱۵۲) ہم خوب جانتے ہیں جو باتیں یہ بناتے ہیں (ف۱۵۳)

Repel evil with the best deeds; We well know the matters that they fabricate.

وَقُلْ رَّبِّ اَعُوۡذُ بِكَ مِنۡ هَمَزٰتِ الشَّيٰطِيۡنِۙ‏ ﴿97﴾

اور تم عرض کرو کہ اے میرے رب تیری پناہ شیاطین کے وسوسوں سے (ف۱۵٤)

And submit, “My Lord! I seek Your refuge from the instigation of the devils.”

وَاَعُوۡذُ بِكَ رَبِّ اَنۡ يَّحۡضُرُوۡنِ‏ ﴿98﴾

اور اے میرے رب تیری پناہ کہ وہ میرے پاس آئیں،

“And my Lord, (I seek) Your refuge from their coming to me.”

حَتّٰٓى اِذَا جَآءَ اَحَدَهُمُ الۡمَوۡتُ قَالَ رَبِّ ارۡجِعُوۡنِۙ‏ ﴿99﴾

یہاں تک کہ جب ان میں کسی کو موت آئے (ف۱۵۵) تو کہتا ہے کہ اے میرے رب مجھے واپس پھر دیجئے، (ف۱۵٦)

Until, when death comes to one* of them, he says, “O my Lord, send me back!” (The disbelievers)

لَعَلِّىۡۤ اَعۡمَلُ صَالِحًـا فِيۡمَا تَرَكۡتُ​ؕ كَلَّا​ ؕ اِنَّهَا كَلِمَةٌ هُوَ قَآٮِٕلُهَا​ؕ وَمِنۡ وَّرَآٮِٕهِمۡ بَرۡزَخٌ اِلٰى يَوۡمِ يُبۡعَثُوۡنَ‏ ﴿100﴾

شاید اب میں کچھ بھلائی کماؤں اس میں جو چھوڑ آیا ہوں (ف۱۵۷) ہشت یہ تو ایک بات ہے جو وہ اپنے منہ سے کہتا ہے (ف۱۵۸) اور ان کے آگے ایک آڑ ہے (ف۱۵۹) اس دن تک جس دن اٹھائے جائیں گے،

“Perhaps I may do some good deeds in what I have left behind”; this is just a word that he utters from his mouth; and confronting them is a barrier until the day in which they will be raised.

فَاِذَا نُفِخَ فِى الصُّوۡرِ فَلَاۤ اَنۡسَابَ بَيۡنَهُمۡ يَوۡمَٮِٕذٍ وَّلَا يَتَسَآءَلُوۡنَ‏ ﴿101﴾

تو جب صور پھونکا جائے گا (ف۱٦۰) تو نہ ان میں رشتے رہیں گے (ف۱٦۱) اور نہ ایک دوسرے کی بات پوچھے (ف۱٦۲)

So when the Trumpet is blown – so there will neither be any relationship among them* that day, nor will they ask about one another. (The disbelievers)

فَمَنۡ ثَقُلَتۡ مَوَازِيۡنُهٗ فَاُولٰٓٮِٕكَ هُمُ الۡمُفۡلِحُوۡنَ‏ ﴿102﴾

تو جن کی تولیں (ف۱٦۳) بھاری ہولیں وہی مراد کچھ پہنچے،

Therefore the ones whose scales prove heavy – they are the successful.

وَمَنۡ خَفَّتۡ مَوَازِيۡنُهٗ فَاُولٰٓٮِٕكَ الَّذِيۡنَ خَسِرُوۡۤا اَنۡفُسَهُمۡ فِىۡ جَهَـنَّمَ خٰلِدُوۡنَ​ ۚ‏ ﴿103﴾

اور جن کی تولیں ہلکی پڑیں (ف۱٦٤) وہی ہیں جنہوں نے اپنی جانیں گھاٹے میں ڈالیں ہمیشہ دوزخ میں رہیں گے،

And the ones whose scales prove light – it is they who put their lives into ruin, remaining in hell forever.

تَلۡفَحُ وُجُوۡهَهُمُ النَّارُ وَهُمۡ فِيۡهَا كٰلِحُوۡنَ‏ ﴿104﴾

ان کے منہ پر آگ لپیٹ مارے گی اور وہ اس میں منہ چڑائے ہوں گے (ف۱٦۵)

The fire shall scorch their faces, and they will remain dejected in it.

اَلَمۡ تَكُنۡ اٰيٰتِىۡ تُتۡلٰى عَلَيۡكُمۡ فَكُنۡتُمۡ بِهَا تُكَذِّبُوۡنَ‏  ﴿105﴾

کیا تم پر میری آیتیں نہ پڑھی جاتی تھیں (ف۱٦٦) تو تم انھیں جھٹلاتے تھے،

“Were not My verses recited to you, so you used to deny them?”

قَالُوۡا رَبَّنَا غَلَبَتۡ عَلَيۡنَا شِقۡوَتُنَا وَكُنَّا قَوۡمًا ضَآلِّيۡنَ‏  ﴿106﴾

کہیں گے اے ہمارے رب ہم پر ہماری بدبختی غالب آئی اور ہم گمراہ لوگ تھے،

They will say, “Our Lord! Our ill-fate overcame us, and we were the astray people.”

رَبَّنَاۤ اَخۡرِجۡنَا مِنۡهَا فَاِنۡ عُدۡنَا فَاِنَّا ظٰلِمُوۡنَ‏ ﴿107﴾

اے رب ہمارے ہم کو دوزخ سے نکال دے پھر اگر ہم ویسے ہی کریں تو ہم ظالم ہیں (ف۱٦۷)

“Our Lord, remove us from hell – then if we do the same, we are the unjust.”

قَالَ اخۡسَـُٔـوۡا فِيۡهَا وَلَا تُكَلِّمُوۡنِ‏ ﴿108﴾

رب فرمائے گا دھتکارے (خائب و خاسر) پڑے رہو اس میں اور مجھ سے بات نہ کرو (ف۱٦۸)

Allah will say, “Remain rebuked in it, and do not speak to Me.”

اِنَّهٗ كَانَ فَرِيۡقٌ مِّنۡ عِبَادِىۡ يَقُوۡلُوۡنَ رَبَّنَاۤ اٰمَنَّا فَاغۡفِرۡ لَـنَا وَارۡحَمۡنَا وَاَنۡتَ خَيۡرُ الرّٰحِمِيۡنَ​​ۖ​ۚ‏ ﴿109﴾

بیشک میرے بندوں کا ایک گروہ کہتا تھا اے ہمارے رب! ہم ایمان لائے تو ہمیں بخش دے اور ہم پر رحم کر اور تو سب سے بہتر رحم کرنے والا ہے،

"Indeed there was a group among My bondmen who said, 'Our Lord! We have accepted faith, therefore forgive us and have mercy on us, and You are the Best Among The Merciful.' ”

فَاتَّخَذۡتُمُوۡهُمۡ سِخۡرِيًّا حَتّٰٓى اَنۡسَوۡكُمۡ ذِكۡرِىۡ وَكُنۡتُمۡ مِّنۡهُمۡ تَضۡحَكُوۡنَ‏ ﴿110﴾

تو تم نے انھیں ٹھٹھا بنالیا (ف۱٦۹) یہاں تک کہ انھیں بنانے کے شغل میں (ف۱۷۰) میری یاد بھول گئے اور تم ان سے ہنسا کرتے،

“So you took them for a mockery until your mocking at them made you forget My remembrance, and you used to laugh at them!”

اِنِّىۡ جَزَيۡتُهُمُ الۡيَوۡمَ بِمَا صَبَرُوۡۤا ۙ اَنَّهُمۡ هُمُ الۡفَآٮِٕزُوۡنَ‏  ﴿111﴾

بیشک آج میں نے ان کے صبر کا انھیں یہ بدلہ دیا کہ وہی کامیاب ہیں،

“Indeed this day I have rewarded them for their endurance, so that it is they who are the successful.”

قٰلَ كَمۡ لَبِثۡتُمۡ فِى الۡاَرۡضِ عَدَدَ سِنِيۡنَ‏ ﴿112﴾

فرمایا (ف۱۷۱) تم زمین میں کتنا ٹھہرے (ف۱۷۲) برسوں کی گنتی سے

He will say, “How long did you stay on earth, counting by the number of years?

قَالُوۡا لَبِثۡنَا يَوۡمًا اَوۡ بَعۡضَ يَوۡمٍ فَسۡــَٔـلِ الۡعَآدِّيۡنَ‏  ﴿113﴾

، بولے ہم ایک دن رہے یا دن کا حصہ (ف۱۷۳) تو گننے والوں سے دریافت فرما (ف۱۷٤)

They will say, “We stayed a day or part of a day, so ask those who keep count.”

قٰلَ اِنۡ لَّبِثۡـتُمۡ اِلَّا قَلِيۡلًا لَّوۡ اَنَّكُمۡ كُنۡتُمۡ تَعۡلَمُوۡنَ‏  ﴿114﴾

فرمایا تم نہ ٹھہرے مگر تھوڑا (ف۱۷۵) اگر تمہیں علم ہوتا،

He will say, “You stayed but only a little, if you knew.”

اَفَحَسِبۡتُمۡ اَنَّمَا خَلَقۡنٰكُمۡ عَبَثًا وَّاَنَّكُمۡ اِلَيۡنَا لَا تُرۡجَعُوۡنَ‏  ﴿115﴾

تو کیا یہ سمجھتے ہو کہ ہم نے تمہیں بیکار بنایا اور تمہیں ہماری طرف پھرنا نہیں (ف۱۷٦)

So do you think that We have created you needlessly, and that you do not have to return to Us?

فَتَعٰلَى اللّٰهُ الۡمَلِكُ الۡحَـقُّ​ ۚ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ​ۚ رَبُّ الۡعَرۡشِ الۡـكَرِيۡمِ‏ ﴿116﴾

تو بہت بلندی والا ہے اللہ سچا بادشاہ کوئی معبود نہیں سوا اس کے عزت والے عرش کا مالک،

So Most Supreme is Allah, the True King; there is no God except Him; Lord of the Throne of Honour.

وَمَنۡ يَّدۡعُ مَعَ اللّٰهِ اِلٰهًا اٰخَرَۙ لَا بُرۡهَانَ لَهٗ بِهٖۙ فَاِنَّمَا حِسَابُهٗ عِنۡدَ رَبِّهٖؕ اِنَّهٗ لَا يُفۡلِحُ الۡـكٰفِرُوۡنَ‏ ﴿117﴾

اور جو اللہ کے ساتھ کسی دوسرے خدا کو پوجے جس کی اس کے پاس کوئی سند نہیں (ف۱۷۷) تو اس کا حساب اس کے رب کے یہاں ہے، بیشک کافروں کا چھٹکارا نہیں،

And the one who worships any other God along with Allah – of which he does not have any proof – his account is with his Lord; indeed there is no salvation for the disbelievers.

وَقُلْ رَّبِّ اغۡفِرۡ وَارۡحَمۡ وَاَنۡتَ خَيۡرُ الرّٰحِمِيۡنَ‏ ﴿118﴾

اور تم عرض کرو ، اے میرے رب بخش دے (ف۱۷۸) اور رحم فرما اور تو سب سے برتر رحم کرنے والا،

And (O dear Prophet Mohammed – peace and blessings be upon him) say, “My Lord! Forgive and have mercy, and You are the Best of all the Merciful.

Scroll to Top