Al-Qari’ah القارعۃ

پارہ:
سورہ: 101
آیات: 11
اَلۡقَارِعَةُ ۙ‏ ﴿1﴾

(۱) دل دہلانے والی،

مَا الۡقَارِعَةُ​ ۚ‏ ﴿2﴾

(۲) کیا وہ دہلانے والی،

وَمَاۤ اَدۡرٰٮكَ مَا الۡقَارِعَةُ ؕ‏ ﴿3﴾

(۳) اور تو نے کیا جانا کیا ہے دہلانے والی (ف۲)

يَوۡمَ يَكُوۡنُ النَّاسُ كَالۡفَرَاشِ الۡمَبۡثُوۡثِۙ‏ ﴿4﴾

(٤) جس دن آدمی ہوں گے جیسے پھیلے پتنگے (ف۳)

وَتَكُوۡنُ الۡجِبَالُ كَالۡعِهۡنِ الۡمَنۡفُوۡشِؕ‏ ﴿5﴾

(۵) اور پہاڑ ہوں گے جیسے دھنکی اون (ف٤)

فَاَمَّا مَنۡ ثَقُلَتۡ مَوَازِيۡنُهٗ ۙ‏ ﴿6﴾

(٦) تو جس کی تولیں بھاری ہوئیں (ف۵)

فَهُوَ فِىۡ عِيۡشَةٍ رَّاضِيَةٍ ؕ‏ ﴿7﴾

(۷) وہ تو من مانتے عیش میں ہیں (ف٦)

وَاَمَّا مَنۡ خَفَّتۡ مَوَازِيۡنُهٗ ۙ‏ ﴿8﴾

(۸) اور جس کی تولیں ہلکی پڑیں (ف۷)

فَاُمُّهٗ هَاوِيَةٌ ؕ‏ ﴿9﴾

(۹) وہ نیچا دکھانے والی گود میں ہے (ف۸)

وَمَاۤ اَدۡرٰٮكَ مَا هِيَهۡ ؕ‏ ﴿10﴾

(۱۰) اور تو نے کیا جانا، کیا نیچا دکھانے والی،

نَارٌ حَامِيَةٌ‏ ﴿11﴾

(۱۱) ایک آگ شعلے مارتی (ف۹)

Scroll to Top