Alam-Nashrah الم نشرح

پارہ:
سورہ: 94
آیات: 8
اَلَمۡ نَشۡرَحۡ لَـكَ صَدۡرَكَۙ‏ ﴿1﴾

(۱) کیا ہم نے تمہارا سینہ کشادہ نہ کیا (ف۲)

وَوَضَعۡنَا عَنۡكَ وِزۡرَكَۙ‏ ﴿2﴾

(۲) اور تم پر سے تمہارا بوجھ اتار لیا،

الَّذِىۡۤ اَنۡقَضَ ظَهۡرَكَۙ‏ ﴿3﴾

(۳) جس نے تمہاری پیٹھ توڑی تھی (ف۳)

وَرَفَعۡنَا لَـكَ ذِكۡرَكَؕ‏ ﴿4﴾

(٤) اور ہم نے تمہارے لیے تمہارا ذکر بلند کردیا (ف٤)

فَاِنَّ مَعَ الۡعُسۡرِ يُسۡرًا ۙ‏ ﴿5﴾

(۵) تو بیشک دشواری کے ساتھ آسانی ہے،

اِنَّ مَعَ الۡعُسۡرِ يُسۡرًا ؕ‏ ﴿6﴾

(٦) بیشک دشواری کے ساتھ آسانی ہے (ف۵)

فَاِذَا فَرَغۡتَ فَانۡصَبۡۙ‏ ﴿7﴾

(۷) تو جب تم نماز سے فارغ ہو تو دعا میں (ف٦) محنت کرو (ف۷)

وَاِلٰى رَبِّكَ فَارۡغَب‏ ﴿8﴾

(۸) اور اپنے رب ہی کی طرف رغبت کرو (ف۸)

Scroll to Top