At-Tin التین

پارہ:
سورہ: 95
آیات: 8
وَالتِّيۡنِ وَالزَّيۡتُوۡنِۙ‏ ﴿1﴾

(۱) انجیر کی قسم اور زیتون (ف۲)

وَطُوۡرِ سِيۡنِيۡنَۙ‏ ﴿2﴾

(۲) اور طور سینا (ف۳)

وَهٰذَا الۡبَلَدِ الۡاَمِيۡنِۙ‏ ﴿3﴾

(۳) اور اس امان والے شہر کی (ف٤)

لَقَدۡ خَلَقۡنَا الۡاِنۡسَانَ فِىۡۤ اَحۡسَنِ تَقۡوِيۡمٍ‏ ﴿4﴾

(٤) بیشک ہم نے آدمی کو اچھی صورت پر بنایا،

ثُمَّ رَدَدۡنٰهُ اَسۡفَلَ سَافِلِيۡنَۙ‏ ﴿5﴾

(۵) پھر اسے ہر نیچی سے نیچی حالت کی طرف پھیردیا (ف۵)

اِلَّا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ فَلَهُمۡ اَجۡرٌ غَيۡرُ مَمۡنُوۡنٍؕ‏ ﴿6﴾

(٦) مگر جو ایمان لائے اور اچھے کام کیے کہ انہیں بیحد ثواب ہے (ف٦)

فَمَا يُكَذِّبُكَ بَعۡدُ بِالدِّيۡنِ‏ ﴿7﴾

(۷) تو اب (ف۷) کیا چیز تجھے انصاف کے جھٹلانے پر باعث ہے (ف۸)

اَلَيۡسَ اللّٰهُ بِاَحۡكَمِ الۡحٰكِمِيۡنَ‏ ﴿8﴾

(۸) کیا اللہ سب حاکموں سے بڑھ کر حاکم نہیں،

Scroll to Top