Az-Zilzal الزلزال

پارہ:
سورہ: 99
آیات: 8
اِذَا زُلۡزِلَتِ الۡاَرۡضُ زِلۡزَالَهَا ۙ‏ ﴿1﴾

(۱) جب زمین تھرتھرا دی جائے (ف۲) جیسا اس کا تھرتھرانا ٹھہرا ہے (ف۳)

وَاَخۡرَجَتِ الۡاَرۡضُ اَثۡقَالَهَا ۙ‏ ﴿2﴾

(۲) اور زمین اپنے بوجھ باہر پھینک دے (ف٤)

وَقَالَ الۡاِنۡسَانُ مَا لَهَا​ ۚ‏ ﴿3﴾

(۳) اور آدمی کہے اسے کیا ہوا (ف۵)

يَوۡمَٮِٕذٍ تُحَدِّثُ اَخۡبَارَهَا ۙ‏ ﴿4﴾

(٤) اس دن وہ اپنی خبریں بتائے گی (ف٦)

بِاَنَّ رَبَّكَ اَوۡحٰى لَهَا ؕ‏ ﴿5﴾

(۵) اس لیے کہ تمہارے رب نے اسے حکم بھیجا (ف۷)

يَوۡمَٮِٕذٍ يَّصۡدُرُ النَّاسُ اَشۡتَاتًا  ۙ لِّيُرَوۡا اَعۡمَالَهُمۡؕ‏  ﴿6﴾

(٦) اس دن لوگ اپنے رب کی طرف پھریں گے (ف۸) کئی راہ ہو کر (ف۹) تاکہ اپنا کیا (ف۱۰) دکھائیں جائیں تو،

فَمَنۡ يَّعۡمَلۡ مِثۡقَالَ ذَرَّةٍ خَيۡرًا يَّرَهٗ ؕ‏ ﴿7﴾

(۷) جو ایک ذرہ بھر بھلائی کرے اسے دیکھے گا،

وَمَنۡ يَّعۡمَلۡ مِثۡقَالَ ذَرَّةٍ شَرًّا يَّرَهٗ‏ ﴿8﴾

(۸) اور جو ایک ذرہ بھر برائی کرے اسے دیکھے گا (ف۱۱)

Scroll to Top