Praise and Love of the Holy Prophet
حضورﷺکی تعظیم، ان کی محبت، ان کی ثناء ان کی مدحت سب عینِ ایمان ہے
اور اس کا اظہار واعلان فرضِ اہم۔ اور ان کاذکر عین ذکرِ الہٰی، ان کی ثناء عین حمدِ الہٰی (فتاویٰ رضویہ جلد 15)
شریعت، طریقت، حقیقت اور معرفت کیا ہے؟
امام احمد رضا علیہ الرحمہ فرماتے ہیں:
شریعت حضور سیدِ عالم ﷺ کے اقوال ہیں
طریقت حضور کے افعال
حقیقت حضور کے احوال
اور معرفت حضور کے علومِ بے مثال
Imam Ahmad Raza states: Shari’ah consists of the words of the Noble Master of the Worlds ﷺ. Tariqah consists of the actions of the Prophet ﷺ. Haqiqah consists of the spiritual states of the Prophet ﷺ. Ma’rifah consists of the unparalleled knowledges of the Prophet ﷺ.
دوبلاؤں کا مبتلا ان میں ہلکی کو اختیار کرے
سوم من ابتلی ببلیتین اختارا ہو نہما.(کشف الخفاء حدیث ۲۳۹۸)
دوبلاؤں کا مبتلا ان میں ہلکی کو اختیار کرے
مجبوریاں ممنوع کو مباح کردیتی ہیں۔
دوم الضرورات تبیح المحظورات۔(الاشباہ والنظائر)
مجبوریاں ممنوع کو مباح کردیتی ہیں۔
ایک ذرہ ممنوع شرعی کا چھوڑدینا جن وانس کی عبادت سے افضل ہے
ترک ذرۃ ممانہی اﷲ عنہ افضل من عبادۃ الثقلین ۔(الاشباہ والنظائر)
ایک ذرہ ممنوع شرعی کا چھوڑدینا جن وانس کی عبادت سے افضل ہے۔یہ قاعدہ مطلقا لحاظ نہی بتاتا ہے۔یعنی جن چیزوں سے منع فرمایا گیا ان کا خاص خیال رکھیں
Avoid things that require an apology.
اس بات سے بچ جس میں معذرت کرنی پڑے۔
The benefits of gentleness cannot be achieved through harshness
نرمی کے جو فوائد ہیں وہ سختی میں ہرگز حاصل نہیں ہو سکتے۔ جن لوگوں کے عقائد مذبذب ہوں ان سے نرمی برتی جائے تاکہ وہ ٹھیک ہو جائیں۔
What is the correct way to start the day (and date)?
اسلامی سن میں تاریخ کا آغاز غروبِ آفتاب سے غروبِ آفتاب تک ہے اور عقل سلیم بھی یہی گوارا کرتی ہے کہ ظلمت نور سے پہلے ہے
Being ignorant of Islamic issues is a sin in itself.
اسلامی مسائل سے جاہل ہونا بذات خود ایک گناہ ہے
پانی اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے جس سے قرآن عظیم میں جابجا بندوں پر احسان رکھا۔ حضور سرور دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی کھانے پینے پہننے کی کوئی چیز کسی سے کبھی طلب نہ فرمائی مگر ٹھنڈا پانی دو بار طلب فرمایا
حدیث شریف میں ہے جب کسی کا دوسرے پر قرض ہو اور اس کی میعاد گزر جائے تو ہر روز اسی قدر روپیہ کی خیرات کا ثواب ملتا ہے جتنا قرض ہو
حدیث میں ارشاد فرمایا
اتقوا مواضع التہم
تہمت کی جگہوں سے بچو
