Wallpapers

Wallpapers
Search
Dushman-Ali-Ka-Umar-Ka-Bhi-Dushman-Hai
Dushman-Ali-Ka-Umar-Ka-Bhi-Dushman-Hai

قسم اُس کی جس نے کیا مصطفیٰ کو
امام الاطاہر سَنام الطائب
کہ دشمن علی کا ، عمر کا عدو ہے
علی کا مخالف، عمر کا مُحارِب
امام الاطاہر ۔ طاہر و پاک لوگوں کے امام ﷺ
سَنام۔ سب سے اونچی چوٹی
اطائب۔ سب سے اچھے اور پاک لوگوں کا گروہ
مُحارِب۔ لڑنے والا، جنگ کرنے والا
اُس ذاتِ پاک کی قسم جس نے مصطفیٰ کریم ﷺ کو تمام پاک و طاہر ہستیوں کا امام اور تمام برگزیدہ لوگوں میں سب سے بلند کیا
کہ حضرت علی کا دشمن حضرت عمر کا بھی دشمن ہے۔ اور حضرت علی کے مخالف سے حضرت عمر کا اعلانِ جنگ ہے
قصیدہء فاروق از: اعلیٰ حضرت امام احمد رضا علیہ الرحمہ
www.alahazratnetwork.org
#HazratAbuBakrSiddiq
#HazratUmar
#hazratali
#alahazrat
Khuda Kay Kasam Mustafa Kay SahabaSab Apas main Yaq Dil Yak Jaan Dau Qalib
Khuda Kay Kasam Mustafa Kay SahabaSab Apas main Yaq Dil Yak Jaan Dau Qalib

خدا کی قسم مصطفیٰ کے صحابہ
سب آپس میں یک دل و یک جاں دو قالب
جو اُن میں نفاق و عداوت بتائے
وہ مردود جھوٹا وہ ملعون کاذب
یہ مانا کہ گاہے شکر رنجیاں تھیں
مگر نزعِ غِل بھی تو دیکھ اے مشاغب
خدا کی قسم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے تمام صحابہ کی نہ صرف جان ایک ہے بلکہ دل بھی ایک ہیں صرف جسم دو ہیں
جو شخص یہ کہتا ہے کہ صحابہ میں نفاق اور عداوت تھی، وہ پھٹکارا ہوا، لعنتی اور جھوٹا ہے
گو کہ آپس میں چند مواقع پر شکررنجیاں ہوئیں مگر اے فضول بحث کرنے والے! یہ تو دیکھ کہ اللہ نے ان کے سینوں سے کینے کھینچ لئے
(یہاں سورہء حجر آیت 47 کی طرف اشارہ ہے)
گاہے۔ کبھی، کسی وقت
شکر رنجی۔ دوستوں کے درمیان معمولی اختلاف
نزعِ غل۔ کینہ کھینچ لینا
مشاغب۔ زبردستی کی بحث کرنے والے
قصیدہء فاروق از: اعلیٰ حضرت امام احمد رضا علیہ الرحمہ
www.alahazratnetwork.org
#HazratAbuBakrSiddiq
#HazratUmar
#hazratali
#alahazrat
Sayyida Zahira
Sayyida Zahira
عالمہ ، عاملہ ، کاملہ ، عادلہ
صالحہ ، صاحبہ ، ساترہ ، سالکہ
مالکہ ، حاکمہ ، راحمہ ، عاطفہ
”سیدہ ، زاہرہ ، طیبہ ، طاہرہ
جانِ احمد کی راحت پہ لاکھوں سلام“
Shikwae Zulmate Shab Say Tau Kahin Behtar Tha
Shikwae Zulmate Shab Say Tau Kahin Behtar Tha
شکوہء ظلمتِ شب سے تو کہیں بہتر تھا
اپنے حصے کی کوئی شمع جلاتے جاتے
Allah kay zikr say sukoon
Allah kay zikr say sukoon
بے شک اللہ کے ذکر میں ہی دلوں کا سکون اور چین ہے