Al-Anbiya الانبیاء

پارہ: 17
سورہ: 21
آیات: 112
اِقۡتَرَبَ لِلنَّاسِ حِسَابُهُمۡ وَهُمۡ فِىۡ غَفۡلَةٍ مُّعۡرِضُوۡنَ​ۚ‏ ﴿1﴾

لوگوں کا حساب نزدیک اور وہ غفلت میں منہ پھیرے ہیں (ف۲)

The people’s reckoning is near, whereas they are in neglect, turned away!

مَا يَاۡتِيۡهِمۡ مِّنۡ ذِكۡرٍ مِّنۡ رَّبِّہِمۡ مُّحۡدَثٍ اِلَّا اسۡتَمَعُوۡهُ وَهُمۡ يَلۡعَبُوۡنَۙ‏ ﴿2﴾

جب ان کے رب کے پاس سے انھیں کوئی نئی نصیحت آتی ہے تو اسے نہیں سنتے مگر کھیلتے ہوئے، (ف۳)

Whenever a new advice comes to them from their Lord, they do not listen to it except while playing.

لَاهِيَةً قُلُوۡبُهُمۡ​ ؕ وَاَسَرُّوا النَّجۡوَى​ۖ الَّذِيۡنَ ظَلَمُوۡا ​ۖ  هَلۡ هٰذَاۤ اِلَّا بَشَرٌ مِّثۡلُكُمۡ​ ۚ اَفَتَاۡتُوۡنَ السِّحۡرَ وَاَنۡتُمۡ تُبۡصِرُوۡنَ‏  ﴿3﴾

ان کے دل کھیل میں پڑے ہیں (ف٤) اور ظالموں نے آپس میں خفیہ مشورت کی (ف۵) کہ یہ کون ہیں ایک تم ہی جیسے آدمی تو ہیں (ف٦) کیا جادو کے پاس جاتے ہو دیکھ بھال کر،

Their hearts are involved in play; and the unjust secretly conferred, “What is he, except another a human like you?! So do you follow magic although you have perceived?”

قٰلَ رَبِّىۡ يَعۡلَمُ الۡقَوۡلَ فِى السَّمَآءِ وَالۡاَرۡضِ​ وَهُوَ السَّمِيۡعُ الۡعَلِيۡمُ‏ ﴿4﴾

نبی نے فرمایا میرا رب جانتا ہے آسمانوں اور زمین میں ہر بات کو، اور وہی ہے سنتا جانتا (ف۷)

And the Prophet said, “My Lord knows all that is spoken in the heavens and in the earth; and He only is the All Hearing, the All Knowing."

بَلۡ قَالُوۡۤا اَضۡغَاثُ اَحۡلَامٍۢ بَلِ افۡتَـرٰٮهُ بَلۡ هُوَ شَاعِرٌ ​ ۖۚ فَلۡيَاۡتِنَا بِاٰيَةٍ كَمَاۤ اُرۡسِلَ الۡاَوَّلُوۡنَ‏ ﴿5﴾

بلکہ بولے پریشان خوابیں ہیں (ف۸) بلکہ ان کی گڑھت (گھڑی ہوئی چیز) ہے (ف۹) بلکہ یہ شاعر ہیں (ف۱۰) تو ہمارے پاس کوئی نشانی لائیں جیسے اگلے بھیجے گئے تھے (ف۱۱)

Rather they said, “These are confused dreams, but in fact he has fabricated it – but in fact he is a poet; so he must bring us some sign, like those who were sent before.”

مَاۤ اٰمَنَتۡ قَبۡلَهُمۡ مِّنۡ قَرۡيَةٍ اَهۡلَـكۡنٰهَا​ۚ اَفَهُمۡ يُؤۡمِنُوۡنَ‏  ﴿6﴾

ان سے پہلے کوئی بستی ایمان نہ لائی جسے ہم نے ہلاک کیا، تو کیا یہ ایمان لائیں گے (ف۱۲)

There is not a township before them which did not believe which We have not destroyed; so will they believe?

وَمَاۤ اَرۡسَلۡنَا قَبۡلَكَ اِلَّا رِجَالًا نُّوۡحِىۡۤ اِلَيۡهِمۡ​ فَسۡـــَٔلُوۡۤا اَهۡلَ الذِّكۡرِ اِنۡ كُنۡتُمۡ لَا تَعۡلَمُوۡنَ‏ ﴿7﴾

اور ہم نے تم سے پہلے نہ بھیجے مگر مرد جنہیں ہم وحی کرتے (ف۱۳) تو اے لوگو! علم والوں سے پوچھو اگر تمہیں علم نہ ہو (ف۱٤)

And We did not send (Prophets) before you except men, to whom We sent divine revelations – therefore, O people, ask the people of knowledge if you do not know.

وَمَا جَعَلۡنٰهُمۡ جَسَدًا لَّا يَاۡكُلُوۡنَ الطَّعَامَ وَمَا كَانُوۡا خٰلِدِيۡنَ‏  ﴿8﴾

اور ہم نے انھیں (ف۱۵) خالی بدن نہ بنایا کہ کھانا نہ کھائیں (ف۱٦) اور نہ وہ دنیا میں ہمیشہ رہیں،

And We did not create them without bodies so they would not eat food – nor that they abide on earth forever.

ثُمَّ صَدَقۡنٰهُمُ الۡوَعۡدَ فَاَنۡجَيۡنٰهُمۡ وَمَنۡ نَّشَآءُ وَاَهۡلَكۡنَا الۡمُسۡرِفِيۡنَ‏ ﴿9﴾

پھر ہم نے اپنا وعدہ انھیں سچا کر دکھایا (ف۱۷) تو انھیں نجات دی اور جن کو چاہی (ف۱۸) اور حد سے بڑھنے والوں کو (ف۱۹) ہلاک کردیا

We then fulfilled the promise to them, therefore rescued them and whomever We willed, and destroyed the transgressors.

لَقَدۡ اَنۡزَلۡنَاۤ اِلَيۡكُمۡ كِتٰبًا فِيۡهِ ذِكۡرُكُمۡ​ؕ اَفَلَا تَعۡقِلُوۡنَ‏  ﴿10﴾

بیشک ہم سے تمہاری طرف (ف۲۰) ایک کتاب اتاری جس میں تمہاری ناموری ہے (ف۲۱) تو کیا تمہیں عقل نہیں (ف۲۲)

We have indeed sent down towards you a Book, in which is your repute; so do you not have sense?

وَكَمۡ قَصَمۡنَا مِنۡ قَرۡيَةٍ كَانَتۡ ظَالِمَةً وَّاَنۡشَاۡنَا بَعۡدَهَا قَوۡمًا اٰخَرِيۡنَ‏ ﴿11﴾

اور کتنی ہی بستیاں ہم نے تباہ کردیں کہ وہ ستمگار تھیں (ف۲۳) اور ان کے بعد اور قوم پیدا کی،

And many a township did We destroy, for they were unjust, and We created other nations after them.

فَلَمَّاۤ اَحَسُّوۡا بَاۡسَنَاۤ اِذَا هُمۡ مِّنۡهَا يَرۡكُضُوۡنَؕ‏ ﴿12﴾

تو جب انہوں نے (ف۲٤) ہمارا عذاب پایا جبھی وہ اس سے بھاگنے لگے (ف۲۵)

And when they tasted Our punishment, they immediately started fleeing from it.

لَا تَرۡكُضُوۡا وَ ارۡجِعُوۡۤا اِلٰى مَاۤ اُتۡرِفۡتُمۡ فِيۡهِ وَمَسٰكِنِكُمۡ لَعَلَّكُمۡ تُسۡــَٔلُوۡنَ‏ ﴿13﴾

نہ بھاگو اور لوٹ کے جاؤ ان آسائشوں کی طرف جو تم کو دی گئیں تھیں اور اپنے مکانوں کی طرف شاید تم سے پوچھنا ہو (ف۲٦)

The angels said to them, “Do not flee and return to the comforts that were given to you and to your homes, perhaps you will be questioned.”

قَالُوۡا يٰوَيۡلَنَاۤ اِنَّا كُنَّا ظٰلِمِيۡنَ‏ ﴿14﴾

بولے ہائے خرابی ہماری بیشک ہم ظالم تھے (ف۲۷)

They cried, “Woe to us, we were indeed unjust!”

فَمَا زَالَتۡ تِّلۡكَ دَعۡوٰٮهُمۡ حَتّٰى جَعَلۡنٰهُمۡ حَصِيۡدًا خٰمِدِيۡنَ‏  ﴿15﴾

تو وہ یہی پکارتے رہے یہاں تک کہ ہم نے انھیں کردیا کاٹے ہوئے (ف۲۸) بجھے ہوئے،

So they kept saying this until We made them cut off, extinguished.

وَمَا خَلَقۡنَا السَّمَآءَ وَالۡاَرۡضَ وَمَا بَيۡنَهُمَا لٰعِبِيۡنَ‏ ﴿16﴾

اور ہم نے آسمان اور زمین اور جو کچھ ان کے درمیان ہے عبث نہ بنائے (ف۲۹)

And We have not created the heavens and the earth and all that is between them, unnecessarily.

لَوۡ اَرَدۡنَاۤ اَنۡ نَّـتَّخِذَ لَهۡوًا لَّا تَّخَذۡنٰهُ مِنۡ لَّدُنَّاۤ  ۖ  اِنۡ كُنَّا فٰعِلِيۡنَ‏ ﴿17﴾

اگر ہم کوئی بہلاوا اختیار کرنا چاہتے (ف۳۰) تو اپنے پاس سے اختیار کرتے اگر ہمیں کرنا ہوتا (ف۳۱)

If We willed to choose a pastime, We could have chosen it from Ourselves – if We wanted to.

بَلۡ نَـقۡذِفُ بِالۡحَـقِّ عَلَى الۡبَاطِلِ فَيَدۡمَغُهٗ فَاِذَا هُوَ زَاهِقٌ​ ؕ وَلَـكُمُ الۡوَيۡلُ مِمَّا تَصِفُوۡنَ‏ ﴿18﴾

بلکہ ہم حق کو باطل پر پھینک مارتے ہیں تو وہ اس کا بھیجہ نکال دیتا ہے تو جبھی وہ مٹ کر رہ جاتا ہے (ف۳۲) اور تمہاری خرابی ہے (ف۳۳) ان باتوں سے جو بناتے ہو (ف۳٤)

But in fact We hurl the truth upon falsehood, so it scatters its brains – thereupon it vanishes; and for you is the ruin due to the matters you fabricate.

وَلَهٗ مَنۡ فِى السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ​ؕ وَمَنۡ عِنۡدَهٗ لَا يَسۡتَكۡبِرُوۡنَ عَنۡ عِبَادَتِهٖ وَلَا يَسۡتَحۡسِرُوۡنَ​ۚ‏ ﴿19﴾

اور اسی کے ہیں جتنے آسمانوں اور زمین میں ہیں (ف۳۵) اور اس کے پاس والے (ف۳٦) اس کی عبادت سے تکبر نہیں کرتے اور نہ تھکیں،

And to Him only belong all those who are in the heavens and in the earth; and those with Him are not conceited towards worshipping Him, nor do they tire.

يُسَبِّحُوۡنَ الَّيۡلَ وَالنَّهَارَ لَا يَفۡتُرُوۡنَ‏ ﴿20﴾

رات دن اس کی پاکی بولتے ہیں اور سستی نہیں کرتے،

They say His Purity night and day, and do not slacken.

اَمِ اتَّخَذُوۡۤا اٰلِهَةً مِّنَ الۡاَرۡضِ هُمۡ يُنۡشِرُوۡنَ‏ ﴿21﴾

کیا انہوں نے زمین میں سے کچھ ایسے خدا بنالیے ہیں (ف۳۸) کہ وہ کچھ پیدا کرتے ہیں (ف۳۹)

Have they appointed from the earth, Gods that create something?

لَوۡ كَانَ فِيۡهِمَاۤ اٰلِهَةٌ اِلَّا اللّٰهُ لَـفَسَدَتَا​ۚ فَسُبۡحٰنَ اللّٰهِ رَبِّ الۡعَرۡشِ عَمَّا يَصِفُوۡنَ‏ ﴿22﴾

اگر آسمان و زمین میں اللہ کے سوا اور خدا ہوتے تو ضرور وہ (ف٤۰) تباہ ہوجاتے (ف٤۱) تو پاکی ہے اللہ عرش کے مالک کو ان باتوں سے جو یہ بناتے ہیں (ف٤۲)

If other than Allah, there were Gods* in the heavens and the earth, they would be destroyed; therefore Purity is to Allah, Owner of the Throne, from the matters that they fabricate. (* Which is not possible. ** The heavens and the earth.)

لَا يُسۡــَٔـلُ عَمَّا يَفۡعَلُ وَهُمۡ يُسۡـَٔــلُوۡنَ‏ ﴿23﴾

اس سے نہیں پوچھا جاتا جو وہ کرے (ف٤۳) اور ان سب سے سوال ہوگا (ف٤٤)

He is not questioned whatever He does, whereas they will all be questioned.

اَمِ اتَّخَذُوۡا مِنۡ دُوۡنِهٖۤ اٰلِهَةً ​ ؕ قُلۡ هَاتُوۡا بُرۡهَانَكُمۡ​ ۚ هٰذَا ذِكۡرُ مَنۡ مَّعِىَ وَذِكۡرُ مَنۡ قَبۡلِىۡ​ ؕ بَلۡ اَكۡثَرُهُمۡ لَا يَعۡلَمُوۡنَ ۙ الۡحَـقَّ​ فَهُمۡ مُّعۡرِضُوۡنَ‏ ﴿24﴾

کیا اللہ کے سوا اور خدا بنا رکھے ہیں، تم فرماؤ (ف٤۵) اپنی دلیل لاؤ (ف٤٦) یہ قرآن میرے ساتھ والوں کا ذکر ہے (ف٤۷) اور مجھ سے اگلوں کا تذکرہ (ف٤۸) بلکہ ان میں اکثر حق کو نہیں جانتے تو وہ رو گرداں ، ہیں (ف٤۹)

Or have they set up other Gods besides Allah? Say, “Bring your proof; this is the remembrance of those with me and those before me”; but in fact most of them do not know the Truth, so they turn away.

وَمَاۤ اَرۡسَلۡنَا مِنۡ قَبۡلِكَ مِنۡ رَّسُوۡلٍ اِلَّا نُوۡحِىۡۤ اِلَيۡهِ اَنَّهٗ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّاۤ اَنَا فَاعۡبُدُوۡنِ‏ ﴿25﴾

اور ہم نے تم سے پہلے کوئی رسول نہ بھیجا مگر یہ کہ ہم اس کی طرف وحی فرماتے کہ میرے سوا کوئی معبود نہیں تو مجھی کو پوجو،

And We did not send any Noble Messenger before you, but We divinely revealed to him that, “There is no God except I (Allah), therefore worship Me alone.”

وَقَالُوا اتَّخَذَ الرَّحۡمٰنُ وَلَدًا​ سُبۡحٰنَهٗ​ ؕ بَلۡ عِبَادٌ مُّكۡرَمُوۡنَ ۙ‏ ﴿26﴾

اور بولے رحمن نے بیٹا اختیار کیا (ف۵۰) پاک ہے وہ (ف۵۱) بلکہ بندے ہیں عزت والے (ف۵۲)

And they said, “The Most Gracious has chosen a son – Purity is to Him! In fact they are honourable bondmen.”

لَا يَسۡبِقُوۡنَهٗ بِالۡقَوۡلِ وَهُمۡ بِاَمۡرِهٖ يَعۡمَلُوۡنَ‏ ﴿27﴾

بات میں اس سے سبقت نہیں کرتے اور وہ اسی کے حکم پر کاربند ہوتے ہیں،

They do not speak before He has, and they act only at His command.

يَعۡلَمُ مَا بَيۡنَ اَيۡدِيۡهِمۡ وَمَا خَلۡفَهُمۡ وَ لَا يَشۡفَعُوۡنَۙ اِلَّا لِمَنِ ارۡتَضٰى وَهُمۡ مِّنۡ خَشۡيَـتِهٖ مُشۡفِقُوۡنَ‏ ﴿28﴾

وہ جانتا ہے جو ان کے آگے ہے اور جو ان کے پیچھے ہے (ف۵۳) اور شفاعت نہیں کرتے مگر اس کے لیے جسے وہ پسند فرمائے (ف۵٤) اور وہ اس کے خوف سے ڈر رہے ہیں،

He knows what is before them and what is behind them, and they do not intercede except for him whom He likes, and they fear with awe of Him. (The Holy Prophets and virtuous people will be given the permission to intercede. Prophet Mohammed – peace and blessings be upon him – will be the first to intercede.)

وَمَنۡ يَّقُلۡ مِنۡهُمۡ اِنِّىۡۤ اِلٰـهٌ مِّنۡ دُوۡنِهٖ فَذٰلِكَ نَجۡزِيۡهِ جَهَـنَّمَ​ؕ كَذٰلِكَ نَجۡزِى الظّٰلِمِيۡنَ‏ ﴿29﴾

اور ان میں جو کوئی کہے کہ میں اللہ کے سوا معبود ہوں (ف۵۵) تو اسے ہم جہنم کی جزا دیں گے، ہم ایسی ہی سزا دیتے ہیں ستمگاروں کو،

And the one among them who says, “I am a God beside Allah” – We shall reward him with hell; this is how We punish the unjust.

اَوَلَمۡ يَرَ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡۤا اَنَّ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضَ كَانَـتَا رَتۡقًا فَفَتَقۡنٰهُمَا​ ؕ وَجَعَلۡنَا مِنَ الۡمَآءِ كُلَّ شَىۡءٍ حَىٍّ​ ؕ اَفَلَا يُؤۡمِنُوۡنَ‏ ﴿30﴾

کیا کافروں نے یہ خیال نہ کیا کہ آسمان اور زمین بند تھے تو ہم نے انھیں کھولا (ف۵٦) اور ہم نے ہر جاندار چیز پانی سے بنائی (ف۵۷) تو کیا وہ ایمان لائیں گے،

Did not the disbelievers observe that the heavens and the earth were together, so We parted them, and we made every living thing from water? So will they not accept faith?

وَجَعَلۡنَا فِى الۡاَرۡضِ رَوَاسِىَ اَنۡ تَمِيۡدَ بِهِمۡ وَجَعَلۡنَا فِيۡهَا فِجَاجًا سُبُلًا لَّعَلَّهُمۡ يَهۡتَدُوۡنَ‏ ﴿31﴾

اور زمین میں ہم نے لنگر ڈالے (ف۵۸) کہ انھیں لے کر نہ کانپے اور ہم نے اس میں کشادہ راہیں رکھیں کہ کہیں وہ راہ پائیں (ف۵۹)

And We have placed mountains as anchors in the earth so that it may not shake with them; and We kept wide roads in it, so that they may find guidance.

وَجَعَلۡنَا السَّمَآءَ سَقۡفًا مَّحۡفُوۡظًا ۖۚ وَّهُمۡ عَنۡ اٰيٰتِهَا مُعۡرِضُوۡنَ‏  ﴿32﴾

اور ہم نے آسمان کو چھت بنایا نگاہ رکھی گئی (ف٦۰) اور وہ (ف٦۱) اس کی نشانیوں سے روگرداں ہیں (ف٦۲)

And We have made the sky a roof, protected; and they turn away from its signs.

وَهُوَ الَّذِىۡ خَلَقَ الَّيۡلَ وَالنَّهَارَ وَالشَّمۡسَ وَالۡقَمَرَ​ؕ كُلٌّ فِىۡ فَلَكٍ يَّسۡبَحُوۡنَ‏ ﴿33﴾

اور وہی ہے جس نے بنائے رات (ف٦۳) اور دن (ف٦٤) اور سورج اور چاند ہر ایک ایک گھیرے میں پیر رہا ہے (ف٦۵)

And it is He Who created the night and the day, and the sun and the moon; each one floats in an orbit.

وَمَا جَعَلۡنَا لِبَشَرٍ مِّنۡ قَبۡلِكَ الۡخُـلۡدَ​ ؕ اَفَا۟ٮِٕن مِّتَّ فَهُمُ الۡخٰـلِدُوۡنَ‏ ﴿34﴾

اور ہم نے تم سے پہلے کسی آدمی کے لیے دنیا میں ہمیشگی نہ بنائی (ف٦٦) تو کیا اگر تم انتقال فرماؤ تو یہ ہمیشہ رہیں گے (ف٦۷)

And before you, We did not appoint on earth a never-ending life for any human; will they, if you depart, become immortal?

كُلُّ نَفۡسٍ ذَآٮِٕقَةُ الۡمَوۡتِ​ؕ وَنَبۡلُوۡكُمۡ بِالشَّرِّ وَالۡخَيۡرِ فِتۡنَةً​  ؕ وَاِلَيۡنَا تُرۡجَعُوۡنَ‏ ﴿35﴾

ہر جان کو موت کا مزہ چکھنا ہے، اور ہم تمہاری آزمائش کرتے ہیں برائی اور بھلائی سے (ف٦۸) جانچنے کو (ف٦۹) اور ہماری ہی طرف تمہیں لوٹ کر آنا ہے (ف۷۰)

Every living being must taste death; and We test you with harm and with good – a trial; and to Us only you have to return.

وَاِذَا رَاٰكَ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡۤا اِنۡ يَّتَّخِذُوۡنَكَ اِلَّا هُزُوًا ؕ اَهٰذَا الَّذِىۡ يَذۡكُرُ اٰلِهَـتَكُمۡ​ۚ وَهُمۡ بِذِكۡرِ الرَّحۡمٰنِ هُمۡ كٰفِرُوۡنَ‏  ﴿36﴾

اور جب کافر تمہیں دیکھتے ہیں تو تمہیں نہیں ٹھہراتے مگر ٹھٹھا (ف۷۱) کیا یہ ہیں وہ جو تمہارے خداؤں کو برا کہتے ہیں اور وہ (ف۷۲) رحمن ہی کی یاد سے منکر ہیں (ف۷۳)

And when the disbelievers see you, they do not appoint you except as an object of mockery; “Is he the one who speaks ill of your Gods?”; whereas they deny the remembrance of the Most Gracious Himself!

خُلِقَ الۡاِنۡسَانُ مِنۡ عَجَلٍ​ؕ سَاُورِيۡكُمۡ اٰيٰتِىۡ فَلَا تَسۡتَعۡجِلُوۡنِ‏  ﴿37﴾

آدمی جلد باز بنایا گیا، اب میں تمہیں اپنی نشانیاں دکھاؤں گا مجھ سے جلدی نہ کرو (ف۷٤)

Man has been created hasty; very soon I shall show you My signs, do not be impatient.

وَيَقُوۡلُوۡنَ مَتٰى هٰذَا الۡوَعۡدُ اِنۡ كُنۡتُمۡ صٰدِقِيۡنَ‏ ﴿38﴾

اور کہتے ہیں کب ہوگا یہ وعدہ (ف۷۵) اگر تم سچے ہو،

And they say, “When will this promise occur, if you are truthful?

لَوۡ يَعۡلَمُ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا حِيۡنَ لَا يَكُفُّوۡنَ عَنۡ وُّجُوۡهِهِمُ النَّارَ وَلَا عَنۡ ظُهُوۡرِهِمۡ وَلَا هُمۡ يُنۡصَرُوۡنَ‏ ﴿39﴾

کسی طرح جانتے کافر اس وقت کو جب نہ روک سکیں گے اپنے مونہوں سے آگے (ف۷٦) اور نہ اپنی پیٹھوں سے اور نہ ان کی مدد ہو (ف۷۷)

If only the disbelievers realised the time when they will not be able to stop the fire from their faces and from their backs – and nor are they to be helped.

بَلۡ تَاۡتِيۡهِمۡ بَغۡتَةً فَتَبۡهَتُهُمۡ فَلَا يَسۡتَطِيۡعُوۡنَ رَدَّهَا وَلَا هُمۡ يُنۡظَرُوۡنَ‏ ﴿40﴾

بلکہ وہ ان پر اچانک آپڑے گی (ف۷۸) تو انھیں بےحواس کردے گی پھر نہ وہ اسے پھیر سکیں گے اور نہ انھیں مہلت دی جائے گی (ف۷۹)

In fact it will suddenly come upon them, therefore shocking them, and they will not be able to repel it nor will they be given respite.

وَلَـقَدِ اسۡتُهۡزِئَ بِرُسُلٍ مِّنۡ قَبۡلِكَ فَحَاقَ بِالَّذِيۡنَ سَخِرُوۡا مِنۡهُمۡ مَّا كَانُوۡا بِهٖ يَسۡتَهۡزِءُوۡنَ‏ ﴿41﴾

اور بیشک تم سے اگلے رسولوں کے ساتھ ٹھٹھا کیا گیا (ف۸۰) تو مسخرگی کرنے والوں کا ٹھٹھا انھیں کو لے بیٹھا (ف۸۱)

And indeed the Noble Messengers before you were mocked at, but their mockery ruined the mockers themselves.

قُلۡ مَنۡ يَّكۡلَـؤُكُمۡ بِالَّيۡلِ وَالنَّهَارِ مِنَ الرَّحۡمٰنِ​ؕ بَلۡ هُمۡ عَنۡ ذِكۡرِ رَبِّهِمۡ مُّعۡرِضُوۡنَ‏ ﴿42﴾

تم فرماؤ شبانہ روز تمہاری کون نگہبانی کرتا ہے رحمان سے (ف۸۲) بلکہ وہ اپنے رب کی یاد سے منہ پھیرے ہیں (ف۸۳)

Proclaim, “Who guards you night and day from the Most Gracious?” In fact they have turned away from the remembrance of their Lord.

اَمۡ لَهُمۡ اٰلِهَةٌ تَمۡنَعُهُمۡ مِّنۡ دُوۡنِنَا ​ؕ لَا يَسۡتَطِيۡعُوۡنَ نَـصۡرَ اَنۡفُسِهِمۡ وَلَا هُمۡ مِّنَّا يُصۡحَبُوۡنَ‏ ﴿43﴾

کیا ان کے کچھ خدا ہیں (ف۸٤) جو ان کو ہم سے بچاتے ہیں (ف۸۵) وہ اپنی ہی جانوں کو نہیں بچاسکتے (ف۸٦) اور نہ ہماری طرف سے ان کی یاری ہو،

Do they have some Gods who protect them from Us? Neither can they save themselves nor save their friends from Us.

بَلۡ مَتَّـعۡنَا هٰٓؤُلَاۤءِ وَ اٰبَآءَهُمۡ حَتّٰى طَالَ عَلَيۡهِمُ الۡعُمُرُ ​ؕ اَفَلَا يَرَوۡنَ اَنَّا نَاۡتِى الۡاَرۡضَ نَـنۡقُصُهَا مِنۡ اَطۡرَافِهَا ؕ​ اَفَهُمُ الۡغٰلِبُوۡنَ‏ ﴿44﴾

بلکہ ہم نے ان کو (ف۸۷) اور ان کے باپ دادا کو برتاوا دیا (ف۸۸) یہاں تک کہ زندگی ان پر دراز ہوئی (ف۸۹) تو کیا نہیں دیکھتے کہ ہم (ف۹۰) زمین کو اس کے کناروں سے گھٹاتے آرہے ہیں (ف۹۱) تو کیا یہ غالب ہوں گے (ف۹۲)

But in fact We have given these (disbelievers) and their fathers a benefit to the extent that life became long for them; so do they not see that We are reducing the land from its borders? So will these be victorious?

قُلۡ اِنَّمَاۤ اُنۡذِرُكُمۡ بِالۡوَحۡىِ ​​ۖ  وَلَا يَسۡمَعُ الصُّمُّ الدُّعَآءَ اِذَا مَا يُنۡذَرُوۡنَ‏ ﴿45﴾

تم فرماؤ کہ میں تم کو صرف وحی سے ڈراتا ہوں (ف۹۳ ) اور بہرے پکارنا نہیں سنتے جب ڈرائے جائیں، (ف۹٤)

Proclaim (O dear Prophet Mohammed – peace and blessings be upon him) “I warn you only with the divine revelation; and the deaf do not hear the call when warned.”

وَلَٮِٕنۡ مَّسَّتۡهُمۡ نَفۡحَةٌ مِّنۡ عَذَابِ رَبِّكَ لَيَقُوۡلُنَّ يٰوَيۡلَنَاۤ اِنَّا كُنَّا ظٰلِمِيۡنَ‏ ﴿46﴾

اور اگر انھیں تمہارے رب کے عذاب کی ہوا چھو جائے تو ضرور کہیں گے ہائے خرابی ہماری بیشک ہم ظالم تھے (ف۹۵)

And if a whiff of your Lord’s punishment were to touch them, they would certainly say, “Woe to us – we were indeed unjust!”

وَنَضَعُ الۡمَوَازِيۡنَ الۡقِسۡطَ لِيَوۡمِ الۡقِيٰمَةِ فَلَا تُظۡلَمُ نَـفۡسٌ شَيۡــًٔـا​ ؕ وَاِنۡ كَانَ مِثۡقَالَ حَبَّةٍ مِّنۡ خَرۡدَلٍ اَتَيۡنَا بِهَا​ ؕ وَكَفٰى بِنَا حٰسِبِيۡنَ‏ ﴿47﴾

اور ہم عدل کی ترازوئیں رکھیں گے قیامت کے دن تو کسی جان پر کچھ ظلم نہ ہوگا، اور اگر کوئی چیز (ف۹٦) رائی کے دانہ کے برابر ہو تو ہم اسے لے آئیں گے، اور ہم کافی ہیں حساب کو،

And We shall set up the scales of justice on the Day of Resurrection – therefore no soul will be wronged in the least; and if a thing is equal to a grain of mustard seed, We will bring it; and We are Sufficient to (take) account.

وَلَـقَدۡ اٰتَيۡنَا مُوۡسٰى وَهٰرُوۡنَ الۡفُرۡقَانَ وَضِيَآءً وَّذِكۡرًا لِّـلۡمُتَّقِيۡنَۙ‏ ﴿48﴾

اور بیشک ہم نے موسیٰ اور ہارون کو فیصلہ دیا (ف۹۷) اور اجالا (ف۹۸) اور پرہیزگاروں کو نصیحت (ف۹۹)

And indeed We gave Moosa and Haroon the Judgement* and a light and an advice for the pious. (* The Holy Book Taurat.)

الَّذِيۡنَ يَخۡشَوۡنَ رَبَّهُمۡ بِالۡغَيۡبِ وَهُمۡ مِّنَ السَّاعَةِ مُشۡفِقُوۡنَ‏  ﴿49﴾

وہ جو بےدیکھے اپنے رب سے ڈرتے ہیں اور انھیں قیامت کا اندیشہ لگا ہوا ہے،

Those who fear their Lord without seeing and who apprehend the Last Day.

وَهٰذَا ذِكۡرٌ مُّبٰرَكٌ اَنۡزَلۡنٰهُ​ؕ اَفَاَنۡتُمۡ لَهٗ مُنۡكِرُوۡنَ‏ ﴿50﴾

اور یہ ہے برکت والا ذکر کہ ہم نے اتارا (ف۱۰۰) تو کیا تم اس کے منکر ہو،

This is a blessed remembrance, sent down by Us; so do you deny it?

وَلَـقَدۡ اٰتَيۡنَاۤ اِبۡرٰهِيۡمَ رُشۡدَهٗ مِنۡ قَبۡلُ وَ كُنَّا بِهٖ عٰلِمِيۡنَ​ۚ‏  ﴿51﴾

اور بیشک ہم نے ابراہیم کو (ف۱۰۱) پہلے ہی سے اس کی نیک راہ عطا کردی اور ہم اس سے خبردار تھے، (ف۱۰۲)

And indeed We bestowed Ibrahim with guidance from the beginning, and We were Aware of him.

اِذۡ قَالَ لِاَبِيۡهِ وَقَوۡمِهٖ مَا هٰذِهِ التَّمَاثِيۡلُ الَّتِىۡۤ اَنۡتُمۡ لَهَا عٰكِفُوۡنَ‏ ﴿52﴾

جب اس نے اپنے باپ اور قوم سے کہا یہ مورتیں کیا ہیں (ف۱۰۳) جن کے آگے تم آسن مارے (پوجا کے لیے بیٹھے) ہو (ف۱۰٤)

When he said to his father and his people, “What are these idols before whom you squat (worshipping)?”

قَالُوۡا وَجَدۡنَاۤ اٰبَآءَنَا لَهَا عٰبِدِيۡنَ‏ ﴿53﴾

بولے ہم نے اپنے دادا کو ان کی پوجا کرتے پایا (ف۱۰٤)

They said, “We found our forefathers worshipping them.”

قَالَ لَـقَدۡ كُنۡتُمۡ اَنۡتُمۡ وَاٰبَآؤُكُمۡ فِىۡ ضَلٰلٍ مُّبِيۡنٍ‏ ﴿54﴾

کہا بیشک تم اور تمہارے باپ دادا سب کھلی گمراہی میں ہو،

He said, “Indeed you all – you and your forefathers – were in open error.”

قَالُوۡۤا اَجِئۡتَـنَا بِالۡحَـقِّ اَمۡ اَنۡتَ مِنَ اللّٰعِبِيۡنَ‏ ﴿55﴾

بولے کیا تم ہمارے پاس حق لائے ہو یا یونہی کھیلتے ہو (ف۱۰٦)

They said, “Have you brought the Truth to us, or are you just making fun?”

قَالَ بَلْ رَّبُّكُمۡ رَبُّ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ الَّذِىۡ فَطَرَهُنَّ ​ۖ  وَاَنَا عَلٰى ذٰلِكُمۡ مِّنَ الشّٰهِدِيۡنَ‏ ﴿56﴾

کہا بلکہ تمہارا رب وہ ہے جو رب ہے آسمان اور زمین کا جس نے انھیں پیدا کیا ، اور میں اس پر گواہوں میں سے ہوں،

He said, “In fact, your Lord is the Lord of the heavens and the earth, the One Who created them; and I am of those who testify to it.”

وَ تَاللّٰهِ لَاَكِيۡدَنَّ اَصۡنَامَكُمۡ بَعۡدَ اَنۡ تُوَلُّوۡا مُدۡبِرِيۡنَ‏  ﴿57﴾

اور مجھے اللہ کی قسم ہے میں تمہارے بتوں کا برا چاہوں گا بعد اس کے کہ تم پھر جاؤ پیٹھ دے کر (ف۱۰۷)

“And, by oath of Allah, I shall seek to harm your idols after you have gone away and turned your backs.”

فَجَعَلَهُمۡ جُذٰذًا اِلَّا كَبِيۡرًا لَّهُمۡ لَعَلَّهُمۡ اِلَيۡهِ يَرۡجِعُوۡنَ‏  ﴿58﴾

تو ان سب کو (ف۱۰۸) چورا کردیا مگر ایک کو جو ان کا سب سے بڑا تھا (ف۱۰۹) کہ شاید وہ اس سے کچھ پوچھیں (ف۱۱۰)

He shattered them all, except the biggest among them, that perhaps they may question it.

قَالُوۡا مَنۡ فَعَلَ هٰذَا بِاٰلِهَتِنَاۤ اِنَّهٗ لَمِنَ الظّٰلِمِيۡنَ‏ ﴿59﴾

بولے کس نے ہمارے خداؤں کے ساتھ یہ کام کیا بیشک وہ ظالم ہے،

They said, “Who has done this to our Gods? He is indeed cruel!”

قَالُوۡا سَمِعۡنَا فَتًى يَّذۡكُرُهُمۡ يُقَالُ لَهٗۤ اِبۡرٰهِيۡمُ ؕ‏ ﴿60﴾

ان میں کے کچھ بولے ہم نے ایک جوان کو انھیں برا کہتے سنا جسے ابراہیم کہتے ہیں (ف۱۱۱)

Some among them said, “We heard a youth speak ill of them – the one called Ibrahim.”

قَالُوۡا فَاۡتُوۡا بِهٖ عَلٰٓى اَعۡيُنِ النَّاسِ لَعَلَّهُمۡ يَشۡهَدُوۡنَ‏  ﴿61﴾

بولے تو اسے لوگوں کے سامنے لاؤ شاید وہ گواہی دیں (ف۱۱۲)

They said, “Therefore bring him in front of the people, perhaps they may testify.”

قَالُوۡٓا ءَاَنۡتَ فَعَلۡتَ هٰذَا بِاٰلِهَتِنَا يٰۤاِبۡرٰهِيۡمُؕ‏ ﴿62﴾

بولے کیا تم نے ہمارے خداؤں کے ساتھ یہ کام کیا اے ابراہیم (ف۱۱۳)

They said, “Did you do this to our Gods, O Ibrahim?”

قَالَ بَلۡ فَعَلَهٗ ​​ۖ  كَبِيۡرُهُمۡ هٰذَا فَسۡـــَٔلُوۡهُمۡ اِنۡ كَانُوۡا يَنۡطِقُوۡنَ‏ ﴿63﴾

فرمایا بلکہ ان کے اس بڑے نے کیا ہوگا (ف۱۱٤) تو ان سے پوچھو اگر بولتے ہوں (ف۱۱۵)

Said he, “Rather, their chief may have done it; so question them, if they can speak.”

فَرَجَعُوۡۤا اِلٰٓى اَنۡـفُسِهِمۡ فَقَالُوۡۤا اِنَّكُمۡ اَنۡـتُمُ الظّٰلِمُوۡنَۙ‏  ﴿64﴾

تو اپنے جی کی طرف پلٹے (ف۱۱٦) اور بولے بیشک تمہیں ستمگار ہو (ف۱۱۷)

So they turned towards their own selves and (inwardly) said, “Indeed you yourselves are unjust.”

ثُمَّ نُكِسُوۡا عَلٰى رُءُوۡسِہِمۡ​ۚ لَـقَدۡ عَلِمۡتَ مَا هٰٓؤُلَاۤءِ يَنۡطِقُوۡنَ‏  ﴿65﴾

پھر اپنے سروں کے بل اوندھائے گئے (ف۱۱۸) کہ تمہیں خوب معلوم ہے یہ بولتے نہیں (ف۱۱۹)

Again they were inverted upon their heads; saying, “You know well that these do not speak.”

قَالَ اَفَتَعۡبُدُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ مَا لَا يَنۡفَعُكُمۡ شَيۡـًٔـا وَّلَا يَضُرُّكُمۡؕ‏ ﴿66﴾

کہا تو کیا اللہ کے سوا ایسے کو پوجتے ہو جو نہ تمہیں نفع دے (ف۱۲۰) اور نہ نقصان پہنچائے (ف۱۲۱)

He said, “What! You worship, instead of Allah, one that neither benefits you nor harms you?”

اُفٍّ لَّـكُمۡ وَلِمَا تَعۡبُدُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ​ؕ اَفَلَا تَعۡقِلُوۡنَ‏  ﴿67﴾

تف ہے تم پر اور ان بتوں پر جن کو اللہ کے سوا پوجتے ہو، تو کیا تمہیں عقل نہیں (ف۱۲۲)

“Disgrace be upon you and all the idols whom you worship instead of Allah; so do you not have sense?”

قَالُوۡا حَرِّقُوۡهُ وَانْصُرُوۡۤا اٰلِهَتَكُمۡ اِنۡ كُنۡتُمۡ فٰعِلِيۡنَ‏  ﴿68﴾

بولے ان کو جلادو اور اپنے خداؤں کی مدد کروں اگر تمہیں کرنا ہے (ف۱۲۳)

They said, “Burn him and help your Gods, if you want to.”

قُلۡنَا يٰنَارُ كُوۡنِىۡ بَرۡدًا وَّسَلٰمًا عَلٰٓى اِبۡرٰهِيۡمَۙ‏ ﴿69﴾

ہم نے فرمایا اے آگ ہو جا ٹھنڈی اور سلامتی ابراہیم پر (ف۱۲٤)

We said, “O fire, become cool and peaceful upon Ibrahim.”

وَاَرَادُوۡا بِهٖ كَيۡدًا فَجَعَلۡنٰهُمُ الۡاَخۡسَرِيۡنَ​ۚ‏ ﴿70﴾

اور انہوں نے اس کا برا چاہا تو ہم نے انھیں سب سے بڑھ کر زیاں کار کردیا (ف۱۲۵)

And they wished to cause him harm, so We made them the greatest of losers.

وَنَجَّيۡنٰهُ وَلُوۡطًا اِلَى الۡاَرۡضِ الَّتِىۡ بٰرَكۡنَا فِيۡهَا لِلۡعٰلَمِيۡنَ‏  ﴿71﴾

اور ہم اسے اور لوط کو (ف۱۲٦) نجات بخشی (ف۱۲۷) اس زمین کی طرف (ف۱۲۸) جس میں ہم نے جہاں والوں کے لیے برکت رکھی (ف۱۲۹)

And We rescued him and Lut towards the land which We have blessed for the entire world.

وَوَهَبۡنَا لَهٗۤ اِسۡحٰقَ ؕ وَيَعۡقُوۡبَ نَافِلَةً​  ؕ وَكُلًّا جَعَلۡنَا صٰلِحِيۡنَ‏ ﴿72﴾

اور ہم نے اسے اسحاق عطا فرمایا (ف۱۳۰) اور یعقوب پوتا، اور ہم نے ان سب کو اپنے قرب خاص کا سزاوار کیا،

And We bestowed him Ishaq, and Yaqub the grandson; and We made all of them worthy of Our proximity.

وَجَعَلۡنٰهُمۡ اَٮِٕمَّةً يَّهۡدُوۡنَ بِاَمۡرِنَا وَاَوۡحَيۡنَاۤ اِلَيۡهِمۡ فِعۡلَ الۡخَيۡرٰتِ وَاِقَامَ الصَّلٰوةِ وَاِيۡتَآءَ الزَّكٰوةِ​ۚ وَكَانُوۡا لَـنَا عٰبِدِيۡنَ ۙ​ۚ‏ ﴿73﴾

اور ہم نے انھیں امام کیا کہ (ف۱۳۱) ہمارے حکم سے بلاتے ہیں اور ہم نے انھیں وحی بھیجی اچھے کام کرنے اور نماز برپا رکھنے اور زکوٰة دینے کی اور وہ ہماری بندگی کرتے تھے،

And We made them leaders who guide by Our command, and We sent them the divine revelation to do good deeds and to keep the prayer established and to give charity; and they used to worship Us.

وَلُوۡطًا اٰتَيۡنٰهُ حُكۡمًا وَّعِلۡمًا وَّنَجَّيۡنٰهُ مِنَ الۡقَرۡيَةِ الَّتِىۡ كَانَتۡ تَّعۡمَلُ الۡخَبٰٓٮِٕثَ​ؕ اِنَّهُمۡ كَانُوۡا قَوۡمَ سَوۡءٍ فٰسِقِيۡنَۙ‏  ﴿74﴾

اور لوط کو ہم نے حکومت اور علم دیا اور اسے اس بستی سے نجات بخشی جو گندے کام کرتی تھی (ف۱۳۲) بیشک وہ برُے لوگ بےحکم تھے،

And We gave Lut the kingdom and knowledge, and We rescued him from the township that committed vile deeds; indeed those evil people were disobedient.

وَاَدۡخَلۡنٰهُ فِىۡ رَحۡمَتِنَا​ ؕ اِنَّهٗ مِنَ الصّٰلِحِيۡنَ‏ ﴿75﴾

اور ہم نے اسے (ف۱۳۳) اپنی رحمت میں داخل کیا، بیشک وہ ہمارے قرب خاص سزاواروں میں ہے،

And We admitted him into Our mercy; indeed he is among those who deserve Our proximity.

وَنُوۡحًا اِذۡ نَادٰى مِنۡ قَبۡلُ فَاسۡتَجَبۡنَا لَهٗ فَنَجَّيۡنٰهُ وَاَهۡلَهٗ مِنَ الۡكَرۡبِ الۡعَظِيۡمِ​ۚ‏ ﴿76﴾

اور نوح کو جب اس سے پہلے اس نے ہمیں پکارا تو ہم نے اس کی دعا قبول کی اور اسے اور اس کے گھر والوں کو بڑی سختی سے نجات دی (ف۱۳٤)

And before this when Nooh called Us – We therefore heard his prayer and rescued him and his household from the great calamity.

وَنَصَرۡنٰهُ مِنَ الۡقَوۡمِ الَّذِيۡنَ كَذَّبُوۡا بِاٰيٰتِنَا ​ؕ اِنَّهُمۡ كَانُوۡا قَوۡمَ سَوۡءٍ فَاَغۡرَقۡنٰهُمۡ اَجۡمَعِيۡنَ‏ ﴿77﴾

اور ہم نے ان لوگوں پر اس کو مدد دی جنہوں نے ہماری آیتیں جھٹلائیں، بیشک وہ برے لوگ تھے تو ہم نے ان سب کو ڈبو دیا،

And We helped him against the people who denied Our signs; indeed they were evil people, We therefore drowned them all.

وَدَاوٗدَ وَسُلَيۡمٰنَ اِذۡ يَحۡكُمٰنِ فِى الۡحَـرۡثِ اِذۡ نَفَشَتۡ فِيۡهِ غَنَمُ الۡقَوۡمِ​ۚ وَكُنَّا لِحُكۡمِهِمۡ شٰهِدِيۡنَ ۙ‏ ﴿78﴾

اور داؤد اور سلیمان کو یاد کرو جب کھیتی کا ایک جھگڑا چکاتے تھے، جب رات کو اس میں کچھ لوگوں کی بکریاں چھوٹیں (ف۱۳۵) اور ہم ان کے حکم کے وقت حاضر تھے،

And remember Dawud and Sulaiman, when they were deciding the dispute of a field, when some people’s sheep had strayed into it at night; and We were Present at the time of their deciding.

فَفَهَّمۡنٰهَا سُلَيۡمٰنَ​​ۚ وَكُلًّا اٰتَيۡنَا حُكۡمًا وَّعِلۡمًا​ وَّسَخَّرۡنَا مَعَ دَاوٗدَ الۡجِبَالَ يُسَبِّحۡنَ وَالطَّيۡرَ​ ؕ وَكُنَّا فٰعِلِيۡنَ‏ ﴿79﴾

ہم نے وہ معاملہ سلیمان کو سمجھا دیا (ف۱۳٦) اور دونوں کو حکومت اور علم عطا کیا (ف۱۳۷) اور داؤد کے ساتھ پہاڑ مسخر فرمادیے کہ تسبیح کرتے اور پرندے (ف۱۳۸) اور یہ ہمارے کام تھے،

And We explained the case to Sulaiman; and to both We gave the kingdom and knowledge; and subjected the hills to proclaim the Purity along with Dawud, and (also subjected) the birds; and these were Our works.

وَعَلَّمۡنٰهُ صَنۡعَةَ لَبُوۡسٍ لَّـكُمۡ لِتُحۡصِنَكُمۡ مِّنۡۢ بَاۡسِكُمۡ​ۚ فَهَلۡ اَنۡـتُمۡ شٰكِرُوۡنَ‏ ﴿80﴾

اور ہم نے اسے تمہارا ایک پہناوا بنانا سکھایا کہ تمہیں تمہاری آنچ سے (زخمی ہونے سے) بچائے (ف۱۳۹) تو کیا تم شکر کروگے،

And We taught him to make a garment for you, to protect you from your hurt; so will you be thankful?

وَلِسُلَيۡمٰنَ الرِّيۡحَ عَاصِفَةً تَجۡرِىۡ بِاَمۡرِهٖۤ اِلَى الۡاَرۡضِ الَّتِىۡ بٰرَكۡنَا فِيۡهَا​ؕ وَكُنَّا بِكُلِّ شَىۡءٍ عٰلِمِيۡنَ‏ ﴿81﴾

اور سلیمان کے لیے تیز ہوا مسخر کردی کہ اس کے حکم سے چلتی اس زمین کی طرف جس میں ہم نے برکت رکھی (ف۱٤۰) اور ہم کو ہر چیز معلوم ہے،

And We subjected the fast wind for Sulaiman, which moved by his command towards the land in which We have placed blessings; and We know everything.

وَمِنَ الشَّيٰطِيۡنِ مَنۡ يَّغُوۡصُوۡنَ لَهٗ وَيَعۡمَلُوۡنَ عَمَلًا دُوۡنَ ذٰ لِكَ​ ۚ وَكُنَّا لَهُمۡ حٰفِظِيۡنَۙ‏ ﴿82﴾

اور شیطانوں میں سے جو اس کے لیے غوطہ لگاتے (ف۱٤۱) اور اس کے سوا اور کام کرتے (ف۱٤۲) اور ہم انھیں روکے ہوئے تھے (ف۱٤۳)

And among the devils, were those who dived (in water) for him and did works other than this; and We had kept them restrained.

وَاَيُّوۡبَ اِذۡ نَادٰى رَبَّهٗۤ اَنِّىۡ مَسَّنِىَ الضُّرُّ وَاَنۡتَ اَرۡحَمُ الرّٰحِمِيۡنَ​ ۖ​ۚ‏ ﴿83﴾

اور ایوب کو (یاد کرو) جب اس نے اپنے رب کو پکارا (ف۱٤٤) کہ مجھے تکلیف پہنچی اور تو سب مہر والوں سے بڑھ کر مہر والا ہے،

And remember Ayyub (Job), when he called his Lord that, “Hardship has afflicted me, and You are the Most Merciful of all those who have mercy.”

فَاسۡتَجَبۡنَا لَهٗ فَكَشَفۡنَا مَا بِهٖ مِنۡ ضُرٍّ​ وَّاٰتَيۡنٰهُ اَهۡلَهٗ و مِثۡلَهُمۡ مَّعَهُمۡ رَحۡمَةً مِّنۡ عِنۡدِنَا وَذِكۡرٰى لِلۡعٰبِدِيۡنَ‏ ﴿84﴾

تو ہم نے اس کی دعا سن لی تو ہم نے دور کردی جو تکلیف اسے تھی (ف۱٤۵) اور ہم نے اسے اس کے گھر والے اور ان کے ساتھ اتنے ہی اور عطا کیے (ف۱٤٦) اپنے پاس سے رحمت فرما کر اور بندی والوں کے لیے نصیحت (ف۱٤۷)

We therefore heard his prayer and removed the adversity that had afflicted him, and We gave him his family and in addition bestowed along with them a similar number, by mercy from Ourselves – and an advice for the people who worship.

وَاِسۡمٰعِيۡلَ وَاِدۡرِيۡسَ وَذَا الۡكِفۡلِ​ؕ كُلٌّ مِّنَ الصّٰبِرِيۡنَ​ ۖ​ۚ‏  ﴿85﴾

اور اسماعیل اور ادریس اور ذوالکفل کو (یاد کرو) ، وہ سب صبر والے تھے (ف۱٤۸)

And remember Ismail, and Idrees, and Zul-Kifl; they were all patiently enduring.

وَاَدۡخَلۡنٰهُمۡ فِىۡ رَحۡمَتِنَا ؕ اِنَّهُمۡ مِّنَ الصّٰلِحِيۡنَ‏ ﴿86﴾

اور انھیں ہم نے اپنی رحمت میں داخل کیا، بیشک وہ ہمارے قربِ خاص کے سزاواروں میں ہیں،

And We admitted them into Our mercy; indeed they are among those who deserve Our proximity.

وَ ذَا النُّوۡنِ اِذْ ذَّهَبَ مُغَاضِبًا فَظَنَّ اَنۡ لَّنۡ نَّـقۡدِرَ عَلَيۡهِ فَنَادٰى فِى الظُّلُمٰتِ اَنۡ لَّاۤ اِلٰهَ اِلَّاۤ اَنۡتَ سُبۡحٰنَكَ ​ۖ  اِنِّىۡ كُنۡتُ مِنَ الظّٰلِمِيۡنَ​ ۖ ​ۚ‏ ﴿87﴾

اور ذوالنون، کو (یاد کرو) (ف۱٤۹) جب چلا غصہ میں بھرا (ف۱۵۰) تو گمان کیا کہ ہم اس پر تنگی نہ کریں گے (ف۱۵۱) تو اندھیریوں میں پکارا (ف۱۵۲) کوئی معبود نہیں سوا تیرے پاکی ہے تجھ کو، بیشک مجھ سے بےجا ہوا (ف۱۵۳)

And remember Zun-Noon,* when he left in anger, assuming that We would not restrict him – he therefore called out in the realms of darkness, saying, “There is no God except You, Purity is to You; I have indeed committed a lapse.” (* Prophet Yunus – peace and blessings upon him)

فَاسۡتَجَبۡنَا لَهٗۙ وَنَجَّيۡنٰهُ مِنَ الۡـغَمِّ​ؕ وَكَذٰلِكَ نُـنْجِى الۡمُؤۡمِنِيۡنَ‏  ﴿88﴾

تو ہم نے اس کی پکار سن لی اور سے غم سے نجات بخشی (ف۱۵٤) اور ایسی ہی نجات دیں گے مسلمانوں کو (ف۱۵۵)

We therefore heard his prayer and rescued him from grief; and similarly We shall rescue the Muslims.

وَزَكَرِيَّاۤ اِذۡ نَادٰى رَبَّهٗ رَبِّ لَا تَذَرۡنِىۡ فَرۡدًا وَّاَنۡتَ خَيۡرُ الۡوٰرِثِيۡنَ​ ۖ​ۚ‏ ﴿89﴾

اور زکریا کو جب اس نے اپنے رب کو پکارا ، اے میرے رب مجھے اکیلا نہ چھوڑ (ف۱۵٦) اور تو سب سے بہتر اور وارث (ف۱۵۷)

And remember Zakaria, when he prayed to his Lord, “O my Lord – do not leave me alone, and You are the Best Inheritor.

فَاسۡتَجَبۡنَا لَهٗ وَوَهَبۡنَا لَهٗ يَحۡيٰى وَاَصۡلَحۡنَا لَهٗ زَوۡجَهٗ ​ؕ اِنَّهُمۡ كَانُوۡا يُسٰرِعُوۡنَ فِىۡ الۡخَيۡـرٰتِ وَ يَدۡعُوۡنَـنَا رَغَبًا وَّرَهَبًا ​ؕ وَكَانُوۡا لَنَا خٰشِعِيۡنَ‏ ﴿90﴾

تو ہم نے اس کی دعا قبول کی اور اسے (ف۱۵۸) یحییٰ عطا فرمایا اور اس کے لیے اس کی بی بی سنواری (ف۱۵۹) بیشک وہ (ف۱٦۰) بھلے کاموں میں جلدی کرتے تھے اور ہمیں پکارتے تھے امید اور خوف سے، اور ہمارے حضور گڑگڑاتے ہیں،

We therefore heard his prayer; and bestowed him Yahya, and cured his wife for him; indeed they used to hasten to perform good deeds, and pray to Us with hope and fear; and used to weep before Us.

وَالَّتِىۡۤ اَحۡصَنَتۡ فَرۡجَهَا فَـنَفَخۡنَا فِيۡهَا مِنۡ رُّوۡحِنَا وَ جَعَلۡنٰهَا وَابۡنَهَاۤ اٰيَةً لِّـلۡعٰلَمِيۡنَ‏ ﴿91﴾

اور اس عورت کو اس نے اپنی پارسائی نگاہ رکھی (ف۱٦۱) تو ہم نے اس میں اپنی روح پھونکی (ف۱٦۲) اور اسے اور اس کے بیٹے کو سارے جہاں کے لیے نشانی بنایا (ف۱٦۳)

And remember the woman who maintained her chastity, We therefore breathed Our Spirit into her and made her and her son a sign for the entire world.

اِنَّ هٰذِهٖۤ اُمَّتُكُمۡ اُمَّةً وَّاحِدَةً  ​ۖ وَّاَنَا رَبُّكُمۡ فَاعۡبُدُوۡنِ‏  ﴿92﴾

بیشک تمہارا یہ دین ایک ہی دین ہے (ف۱٦٤) اور میں تمہارا رب ہوں (ف۱٦۵) تو میری عبادت کرو،

Indeed this religion of yours, is one religion; and I am your Lord, therefore worship Me.

وَتَقَطَّعُوۡۤا اَمۡرَهُمۡ بَيۡنَهُمۡ​ؕ كُلٌّ اِلَـيۡنَا رٰجِعُوۡنَ‏ ﴿93﴾

اور اَوروں نے اپنے کام آپس میں ٹکڑے ٹکڑے کرلیے (ف۱٦٦) سب کو ہماری طرف پھرنا ہے، (ف۱٦۷)

And others have shattered their works into pieces among themselves; all have to return to Us.

فَمَنۡ يَّعۡمَلۡ مِنَ الصّٰلِحٰتِ وَهُوَ مُؤۡمِنٌ فَلَا كُفۡرَانَ لِسَعۡيِهٖ​ۚ وَاِنَّا لَهٗ كٰتِبُوۡنَ‏ ﴿94﴾

تو جو کچھ بھلے کام کرے اور ہو ایمان والا تو اس کی کوشش کی بےقدری نہیں، اور ہم اسے لکھ رہے ہیں،

So whoever does some good deeds, and is a believer, then his efforts will not be ignored; and We are recording it.

وَ حَرٰمٌ عَلٰى قَرۡيَةٍ اَهۡلَكۡنٰهَاۤ اَنَّهُمۡ لَا يَرۡجِعُوۡنَ‏ ﴿95﴾

اور حرام ہے اس بستی پر جسے ہم نے ہلاک کردیا کہ پھر لوٹ کر آئیں (ف۱٦۸)

And it is forbidden for any township which We have destroyed, that they may return. (Once the disbelievers face death, their return to earth is impossible.)

حَتّٰٓى اِذَا فُتِحَتۡ يَاۡجُوۡجُ وَمَاۡجُوۡجُ وَهُمۡ مِّنۡ كُلِّ حَدَبٍ يَّنۡسِلُوۡنَ‏  ﴿96﴾

یہاں تک کہ جب کھولے جائیں گے یاجوج و ماجوج (ف۱٦۹) اور وہ ہر بلندی سے ڈھلکتے ہوں گے،

Till the time when Yajuj and Majuj are released, and they will be flowing down from every height.

وَاقۡتَـرَبَ الۡوَعۡدُ الۡحَـقُّ فَاِذَا هِىَ شَاخِصَةٌ اَبۡصَارُ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا ؕ يٰوَيۡلَنَا قَدۡ كُنَّا فِىۡ غَفۡلَةٍ مِّنۡ هٰذَا بَلۡ كُـنَّا ظٰلِمِيۡنَ‏  ﴿97﴾

اور قریب آیا سچا وعدہ (ف۱۷۰) تو جبھی آنکھیں پھٹ کر رہ جائیں گی کافروں کی (ف۱۷۱) کہ ہائے ہماری خرابی بیشک ہم (ف۱۷۲) اس سے غفلت میں تھے بلکہ ہم ظالم تھے (ف۱۷۳)

And the True Promise has come near – thereupon the eyes of the disbelievers will become fixed, staring wide; saying “Woe to us – we were in neglect of this, but in fact we were unjust.”

اِنَّكُمۡ وَمَا تَعۡبُدُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ حَصَبُ جَهَـنَّمَؕ اَنۡـتُمۡ لَهَا وَارِدُوۡنَ‏ ﴿98﴾

بیشک تم (ف۱۷٤) اور جو کچھ اللہ کے سوا تم پوجتے ہو (ف۱۷۵) سب جہنم کے ایندھن ہو، تمہیں اس میں جانا،

“Indeed you* and all that you worship** besides Allah, are the fuel of hell; in it you must go.” (* All disbelievers ** Idols and disbelievers who claimed to be Gods. The Prophets like Eisa and Uzair who were worshipped are exempt from this, and so are Maryam, and trees and the moon etc.)

لَوۡ كَانَ هٰٓؤُلَاۤءِ اٰلِهَةً مَّا وَرَدُوۡهَا​ ؕ وَكُلٌّ فِيۡهَا خٰلِدُوۡنَ‏  ﴿99﴾

اگر یہ (ف۱۷٦) خدا ہوتے جہنم میں نہ جاتے، اور ان سب کو ہمیشہ اس میں رہنا (ف۱۷۷)

“Had these been Gods they would not go into hell; and they have to remain in it.”

لَهُمۡ فِيۡهَا زَفِيۡرٌ وَّهُمۡ فِيۡهَا لَا يَسۡمَعُوۡنَ‏ ﴿100﴾

وہ اس میں رینکیں گے (ف۱۷۸) اور وہ اس میں کچھ نہ سنیں گے (ف۱۷۹)

They will bray in it and not be able to hear anything in it.

اِنَّ الَّذِيۡنَ سَبَقَتۡ لَهُمۡ مِّنَّا الۡحُسۡنٰٓىۙ اُولٰٓٮِٕكَ عَنۡهَا مُبۡعَدُوۡنَۙ‏ ﴿101﴾

بیشک وہ جن کے لیے ہمارا وعدہ بھلائی کا ہوچکا وہ جنہم سے دور رکھے گئے ہیں (ف۱۸۰)

Indeed those to whom Our promise of goodness has been made, have been kept far away from hell.

لَا يَسۡمَعُوۡنَ حَسِيۡسَهَا​ ۚ وَهُمۡ فِىۡ مَا اشۡتَهَتۡ اَنۡفُسُهُمۡ خٰلِدُوۡنَ​ ۚ‏ ﴿102﴾

وہ اس کی بھنک (ہلکی سی آواز بھی) نہ سنیں گے (ف۱۸۱) اور وہ اپنی من مانتی خواہشوں میں (ف۱۸۲) ہمیشہ رہیں گے،

And they will not hear its faintest sound; and they will forever abide in whatever their hearts desire.

لَا يَحۡزُنُهُمُ الۡـفَزَعُ الۡاَكۡبَرُ وَتَتَلَقّٰٮهُمُ الۡمَلٰٓٮِٕكَةُ ؕ هٰذَا يَوۡمُكُمُ الَّذِىۡ كُنۡـتُمۡ تُوۡعَدُوۡنَ‏ ﴿103﴾

انھیں غم میں نہ ڈالے گی وہ سب سے بڑی گھبراہٹ (ف۱۸۳) اور فرشتے ان کی پیشوائی کو آئیں گے (ف۱۸٤) کہ یہ ہے تمہارا وہ دن جس کا تم سے وعدہ تھا،

The greatest fear will not aggrieve them, and the angels will welcome them; saying “This is your day, which you were promised.”

يَوۡمَ نَـطۡوِىۡ السَّمَآءَ كَطَـىِّ السِّجِلِّ لِلۡكُتُبِ​ ؕ كَمَا بَدَاۡنَاۤ اَوَّلَ خَلۡقٍ نُّعِيۡدُهٗ​ ؕ وَعۡدًا عَلَيۡنَا​ ؕ اِنَّا كُنَّا فٰعِلِيۡنَ‏ ﴿104﴾

جس دن ہم آسمان کو لپیٹیں گے جیسے سجل فرشتہ (ف۱۸۵) نامہٴ اعمال کو لپیٹتا ہے، جیسے پہلے اسے بنایا تھا ویسے ہی پھر کردیں گے (ف۱۸٦) یہ وعدہ ہے ہمارے ذمہ، ہم کو اس کا ضرور کرنا،

The day when We shall roll up the heavens as the recording angel rolls up the register of deeds; We shall make him similar to Our making him the first time; this is a promise upon Us; We certainly have to do it.

وَلَـقَدۡ كَتَبۡنَا فِى الزَّبُوۡرِ مِنۡۢ بَعۡدِ الذِّكۡرِ اَنَّ الۡاَرۡضَ يَرِثُهَا عِبَادِىَ الصّٰلِحُوۡنَ‏ ﴿105﴾

اور بیشک ہم نے زبور میں نصیحت کے بعد لکھ دیا کہ اس زمین کے وارث میرے نیک بندے ہوں گے (ف۱۸۷)

And indeed We wrote, after the reminder in the Zaboor that, “My virtuous bondmen will inherit the earth.”

اِنَّ فِىۡ هٰذَا لَبَلٰغًا لّـِقَوۡمٍ عٰبِدِيۡنَؕ‏ ﴿106﴾

بیشک یہ قرآن کافی ہے عبادت والوں کو (ف۱۸۸)

This Qur’an is sufficient for people who are devout.

وَمَاۤ اَرۡسَلۡنٰكَ اِلَّا رَحۡمَةً لِّـلۡعٰلَمِيۡنَ‏ ﴿107﴾

اور ہم نے تمہیں نہ بھیجا مگر رحمت سارے جہان کے لیے (ف۱۸۹)

And We did not send you (O dear Prophet Mohammed – peace and blessings be upon him) except as a mercy for the entire world. (Prophet Mohammed – peace and blessings be upon him – is the Prophet towards all mankind.)

قُلۡ اِنَّمَا يُوۡحٰۤى اِلَىَّ اَنَّمَاۤ اِلٰهُكُمۡ اِلٰـهٌ وَّاحِدٌ​  ۚ فَهَلۡ اَنۡـتُمۡ مُّسۡلِمُوۡنَ‏ ﴿108﴾

تم فرماؤ مجھے تو یہی وحی ہوتی ہے کہ تمہارا خدا نہیں مگر ایک اللہ تو کیا تم مسلمان ہوتے ہو،

Proclaim, “It is divinely revealed to me that your God is the only One God – Allah; do you therefore become Muslims?”

فَاِنۡ تَوَلَّوۡا فَقُلۡ اٰذَنۡـتُكُمۡ عَلٰى سَوَآءٍ ​ؕ وَاِنۡ اَدۡرِىۡۤ اَقَرِيۡبٌ اَمۡ بَعِيۡدٌ مَّا تُوۡعَدُوۡنَ‏ ﴿109﴾

پھر اگر وہ منہ پھیریں (ف۱۹۰) تو فرمادو میں نے تمہیں لڑائی کا اعلان کردیا، برابری پر اور میں کیا جانوں (ف۱۹۱) کہ پاس ہے یا دور ہے وہ جو تمہیں وعدہ دیا جاتا ہے (ف۱۹۲)

Then if they turn away, proclaim, “I have proclaimed a war against you on equal terms; and what do I know whether the promise which is given to you, is close or far?”

اِنَّهٗ يَعۡلَمُ الۡجَـهۡرَ مِنَ الۡقَوۡلِ وَيَعۡلَمُ مَا تَكۡتُمُوۡنَ‏  ﴿110﴾

بیشک اللہ جانتا ہے آواز کی بات (ف۱۹۳) اور جانتا ہے جو تم چھپاتے ہو (ف۱۹٤)

“Indeed Allah knows whatever is said, and knows all what you conceal.”

وَاِنۡ اَدۡرِىۡ لَعَلَّهٗ فِتۡنَةٌ لَّـكُمۡ وَمَتَاعٌ اِلٰى حِيۡنٍ‏ ﴿111﴾

اور میں کیا جانوں شاید وہ (ف۱۹۵) تمہاری جانچ ہو (ف۱۹٦) اور ایک وقت تک برتوانا (ف۱۹۷)

“And what do I know – it may be a trial for you, and an enjoyment for a time.”

قٰلَ رَبِّ احۡكُمۡ بِالۡحَـقِّ​ؕ وَرَبُّنَا الرَّحۡمٰنُ الۡمُسۡتَعَانُ عَلٰى مَا تَصِفُوۡنَ‏ ﴿112﴾

نبی نے عرض کی کہ اے میرے رب حق فیصلہ فرمادے (ف۱۹۸) اور ہمارے رب رحمنٰ ہی کی مدد درکار ہے ان باتوں پر جو تم بتاتے ہو، (ف۱۹۹)

And the Prophet submitted, “My Lord – render the true judgement”; “And only the help of Our Lord, the Most Gracious, is sought against all what you fabricate.”

Scroll to Top