Al-Jathiyah الجاثیہ

پارہ: 25
سورہ: 45
آیات: 37
حٰمٓ​​ ۚ‏ ﴿1﴾

حٰمٓ

Ha; Meem. (Alphabets of the Arabic language – Allah, and to whomever He reveals, know their precise meanings.)

تَنۡزِيۡلُ الۡكِتٰبِ مِنَ اللّٰهِ الۡعَزِيۡزِ الۡحَكِيۡمِ‏ ﴿2﴾

کتاب کا اتارنا ہے اللہ عزت و حکمت والے کی طرف سے،

The sending down of the Book is from Allah, the Most Honourable, the Wise.

اِنَّ فِى السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ لَاٰيٰتٍ لِّلۡمُؤۡمِنِيۡنَؕ‏ ﴿3﴾

بیشک آسمانوں اور زمین میں نشانیاں ہیں ایمان والوں کے لیے (ف۲)

Indeed in the heavens and the earth are signs for believers.

وَفِىۡ خَلۡقِكُمۡ وَمَا يَبُثُّ مِنۡ دَآبَّةٍ اٰيٰتٌ لِّقَوۡمٍ يُّوۡقِنُوۡنَۙ‏  ﴿4﴾

اور تمہاری پیدائش میں (ف۳) اور جو جو جانور وہ پھیلاتا ہے ان میں نشانیاں ہیں یقین والوں کے لیے،

And in your creation, and all the creatures He scatters in the earth – in them are signs for the people who are certain.

وَاخۡتِلَافِ الَّيۡلِ وَالنَّهَارِ وَمَاۤ اَنۡزَلَ اللّٰهُ مِنَ السَّمَآءِ مِنۡ رِّزۡقٍ فَاَحۡيَا بِهِ الۡاَرۡضَ بَعۡدَ مَوۡتِهَا وَ تَصۡرِيۡفِ الرِّيٰحِ اٰيٰتٌ لِّقَوۡمٍ يَّعۡقِلُوۡنَ‏ ﴿5﴾

اور رات اور دن کی تبدیلیوں میں (ف٤) اور اس میں کہ اللہ نے آسمان سے روزی کا سبب مینہ اتارا تو اس سے زمین کو اس کے مَرے پیچھے زندہ کیا اور ہواؤں کی گردش میں (ف۵) نشانیاں ہیں عقل مندوں کے لیے،

And in the alternation of night and day, and in the means of sustenance – water – which Allah sends down from the sky whereby He gave life to the earth after its death, and in the movement of the winds – (in all these) are signs for people of intellect.

تِلۡكَ اٰيٰتُ اللّٰهِ نَـتۡلُوۡهَا عَلَيۡكَ بِالۡحَقِّ​ ​ۚ فَبِاَىِّ حَدِيۡثٍۢ بَعۡدَ اللّٰهِ وَاٰيٰتِهٖ يُؤۡمِنُوۡنَ‏ ﴿6﴾

یہ اللہ کی آیتیں ہیں کہ ہم تم پر حق کے ساتھ پڑھتے ہیں، پھر اللہ اور اس کی آیتوں کو چھوڑ کر کونسی بات پر ایمان لائیں گے،

These are the verses of Allah which We recite to you with the truth; so forsaking Allah and His signs, what will they believe in?

وَيۡلٌ لِّـكُلِّ اَفَّاكٍ اَثِيۡمٍۙ‏ ﴿7﴾

خرابی ہے ہر بڑے بہتان ہائے گنہگار کے لیے (ف٦)

Ruin is for every great slanderer, excessive sinner.

يَّسۡمَعُ اٰيٰتِ اللّٰهِ تُتۡلٰى عَلَيۡهِ ثُمَّ يُصِرُّ مُسۡتَكۡبِرًا كَاَنۡ لَّمۡ يَسۡمَعۡهَا​ ۚ فَبَشِّرۡهُ بِعَذَابٍ اَ لِيۡمٍ‏ ﴿8﴾

اللہ کی آیتوں کو سنتا ہے کہ اس پر پڑھی جاتی ہیں پھر ہٹ پر جمتا ہے (ف۷) غرور کرتا (ف۸) گویا انہیں سنا ہی نہیں تو اسے خوشخبری سناؤ درد ناک عذاب کی،

Who hears the verses of Allah which are recited to him, then remains stubborn, proud, as if he did not hear them; therefore give him the glad tidings of a painful punishment.

وَاِذَا عَلِمَ مِنۡ اٰيٰتِنَا شَيۡــًٔـا اۨتَّخَذَهَا هُزُوًا​ ؕ اُولٰٓٮِٕكَ لَهُمۡ عَذَابٌ مُّهِيۡنٌ ؕ‏ ﴿9﴾

اور جب ہماری آیتوں میں سے کسی پر اطلاع پائے اس کی ہنسی بناتا ہے ان کے لیے خواری کا عذاب،

And when he comes to know about any of the verses, he mocks at it; for them is a disgraceful punishment.

مِنۡ وَّرَآٮِٕهِمۡ جَهَنَّمُۚ وَلَا يُغۡنِىۡ عَنۡهُمۡ مَّا كَسَبُوۡا شَيۡــًٔـا وَّلَا مَا اتَّخَذُوۡا مِنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ اَوۡلِيَآءَ​ ۚ وَلَهُمۡ عَذَابٌ عَظِيۡمٌؕ‏  ﴿10﴾

ان کے پیچھے جہنم ہے (ف۹) اور انہیں کچھ کام نہ دے گا ان کا کمایا ہوا (ف۱۰) اور نہ وہ جو اللہ کے سوا حمایتی ٹھہرا رکھے تھے (ف۱۱) اور ان کے لیے بڑا عذاب ہے،

Hell is after them; and what they have earned will not benefit them at all, nor those whom they have chosen as supporters besides Allah; and for them is a terrible punishment.

هٰذَا هُدًى​ ​ۚ وَالَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا بِاٰيٰتِ رَبِّهِمۡ لَهُمۡ عَذَابٌ مِّنۡ رِّجۡزٍ اَلِيۡمٌ‏ ﴿11﴾

یہ (ف۱۲) راہ دکھانا ہے اور جنہوں نے اپنے رب کی آیتوں کو نہ مانا ان کے لیے دردناک عذاب میں سے سخت تر عذاب ہے،

This is the (true) guidance; and for those who disbelieve in the verses of their Lord is the severest of painful punishments.

اَللّٰهُ الَّذِىۡ سَخَّرَ لَـكُمُ الۡبَحۡرَ لِتَجۡرِىَ الۡفُلۡكُ فِيۡهِ بِاَمۡرِهٖ وَلِتَبۡتَغُوۡا مِنۡ فَضۡلِهٖ وَلَعَلَّكُمۡ تَشۡكُرُوۡنَ​ۚ‏ ﴿12﴾

اللہ ہے جس نے تمہارے بس میں دریا کردیا کہ اس میں اس کے حکم سے کشتیاں چلیں اور اس لیے کہ اس کا فضل تلاش کرو (ف۱۳) اور اس لیے کہ حق مانو (ف۱٤)

It is Allah Who has subjected the sea for you so that ships may sail upon it by His command, and for you to seek His munificence, and so that you may give thanks.

وَسَخَّرَ لَـكُمۡ مَّا فِى السَّمٰوٰتِ وَمَا فِى الۡاَرۡضِ جَمِيۡعًا مِّنۡهُ​ ؕ اِنَّ فِىۡ ذٰ لِكَ لَاٰيٰتٍ لِّقَوۡمٍ يَّتَفَكَّرُوۡنَ‏ ﴿13﴾

اور تمہارے لیے کام میں لگائے جو کچھ آسمان میں ہیں (ف۱۵) اور جو کچھ زمین میں (ف۱٦) اپنے حکم سے بیشک اس میں نشانیاں ہیں سوچنے والوں کے لئے ،

And has subjected for you all whatever is in the heavens and in the earth, by His command; indeed in this are signs for people who ponder.

قُلْ لِّلَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا يَغۡفِرُوۡا لِلَّذِيۡنَ لَا يَرۡجُوۡنَ اَيَّامَ اللّٰهِ لِيَجۡزِىَ قَوۡمًۢا بِمَا كَانُوۡا يَكۡسِبُوۡنَ‏ ﴿14﴾

ایمان والوں سے فرماؤ درگزریں ان سے جو اللہ کے دنوں کی امید نہیں رکھتے (ف۱۷) تاکہ اللہ ایک قوم کو اس کی کمائی کا بدلہ دے (ف۱۸) (

Tell the believers to ignore those who do not expect the days of Allah, in order that Allah may give a nation the reward of what they used to earn.

مَنۡ عَمِلَ صَالِحًـا فَلِنَفۡسِهٖ​ۚ وَمَنۡ اَسَآءَ فَعَلَيۡهَا​ ثُمَّ اِلٰى رَبِّكُمۡ تُرۡجَعُوۡنَ‏ ﴿15﴾

جو بھلا کام کرے تو اپنے لیے اور برا کرے تو اپنے برے کو (ف۱۹) پھر اپنے رب کی طرف پھیرے جاؤ گے (ف۲۰)

Whoever does a good deed, so it is for his own good; and whoever commits evil, does for his own harm; and you will then be returned towards your Lord.

وَلَقَدۡ اٰتَيۡنَا بَنِىۡۤ اِسۡرَآءِيۡلَ الۡكِتٰبَ وَالۡحُكۡمَ وَالنُّبُوَّةَ وَرَزَقۡنٰهُمۡ مِّنَ الطَّيِّبٰتِ وَفَضَّلۡنٰهُمۡ عَلَى الۡعٰلَمِيۡنَ​ۚ‏ ﴿16﴾

اور بیشک ہم نے بنی اسرائیل کو کتاب (ف۲۱) اور حکومت اور نبوت عطا فرمائی (ف۲۲) اور ہم نے انہیں ستھری روزیاں دیں (ف۲۳) اور انہیں ان کے زمانے والوں پر فضیلت بخشی،

And indeed We gave the Descendants of Israel the Book, and the rule, and the Prophethood, and gave good things for sustenance and gave them superiority over all others of their time.

وَاٰتَيۡنٰهُمۡ بَيِّنٰتٍ مِّنَ الۡاَمۡرِ​ ۚ فَمَا اخۡتَلَفُوۡۤا اِلَّا مِنۡۢ بَعۡدِ مَا جَآءَهُمُ الۡعِلۡمُ ۙ بَغۡيًاۢ بَيۡنَهُمۡ​ؕ اِنَّ رَبَّكَ يَقۡضِىۡ بَيۡنَهُمۡ يَوۡمَ الۡقِيٰمَةِ فِيۡمَا كَانُوۡا فِيۡهِ يَخۡتَلِفُوۡنَ‏ ﴿17﴾

اور ہم نے انہیں اس کام کی (ف۲٤) روشن دلیلیں دیں تو انہوں نے اختلاف نہ کیا (ف۲۵) مگر بعد اس کے کہ علم ان کے پاس آچکا (ف۲٦) آپس کے حسد سے (ف۲۷) بیشک تمہارا رب قیامت کے دن ان میں فیصلہ کردے گا جس بات میں اختلاف کرتے یں،

And We gave them clear proofs in the command; so they did not differ except after the knowledge had come to them – due to jealousy among themselves; indeed your Lord will judge between them on the Day of Resurrection concerning the matter in which they differ.

ثُمَّ جَعَلۡنٰكَ عَلٰى شَرِيۡعَةٍ مِّنَ الۡاَمۡرِ فَاتَّبِعۡهَا وَلَا تَتَّبِعۡ اَهۡوَآءَ الَّذِيۡنَ لَا يَعۡلَمُوۡنَ‏ ﴿18﴾

پھر ہم نے اس کام کے (ف۲۸) عمدہ راستہ پر تمہیں کیا (ف۲۹) تو اسی راہ پر چلو اور نادانوں کی خواہشوں کا ساتھ نہ دو (ف۳۰)

We then placed you (O dear prophet Mohammed – peace and blessings be upon him) upon the clear path of the command, therefore continue following it and do not listen to the desires of the ignorant.

اِنَّهُمۡ لَنۡ يُّغۡنُوۡا عَنۡكَ مِنَ اللّٰهِ شَيۡــًٔـا​ ؕ وَ اِنَّ الظّٰلِمِيۡنَ بَعۡضُهُمۡ اَوۡلِيَآءُ بَعۡضٍ​ ۚ وَاللّٰهُ وَلِىُّ الۡمُتَّقِيۡنَ‏ ﴿19﴾

بیشک وہ اللہ کے مقابل تمہیں کچھ کام نہ دیں گے، اور بیشک ظالم ایک دوسرے کے دوست ہیں (ف۳۱) اور ڈر والوں کا دوست اللہ (ف۳۲)(

Indeed they cannot benefit you at all against Allah; and indeed the unjust are the friends of each other; and Allah is the Friend of the pious.

هٰذَا بَصَاٮِٕرُ لِلنَّاسِ وَهُدًى وَّرَحۡمَةٌ لِّقَوۡمٍ يُّوۡقِنُوۡنَ‏ ﴿20﴾

یہ لوگوں کی آنکھیں کھولنا ہے (ف۳۳) اور ایمان والوں کے لیے ہدایت و رحمت،

This is an enlightenment for mankind, and a guidance and mercy for the people of faith.

اَمۡ حَسِبَ الَّذِيۡنَ اجۡتَـرَحُوا السَّيِّاٰتِ اَنۡ نَّجۡعَلَهُمۡ كَالَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ ۙ سَوَآءً مَّحۡيَاهُمۡ وَمَمَاتُهُمۡ​ ؕ سَآءَ مَا يَحۡكُمُوۡنَ‏ ﴿21﴾

کیا جنہوں نے برائیوں کا ارتکاب کیا (ف۳٤) یہ سمجھتے ہیں کہ ہم انہیں ان جیسا کردیں گے جو ایمان لائے اور اچھے کام کیے کہ ان کی ان کی زندگی اور موت برابر ہوجائے (ف۳۵) کیا ہی برا حکم لگاتے ہیں،

Do those who commit evil assume that We will make them equal to those who believe and do good deeds, therefore both becoming equal in life and death? What an evil judgement they impose!

وَ خَلَقَ اللّٰهُ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضَ بِالۡحَقِّ وَلِتُجۡزٰى كُلُّ نَفۡسٍۢ بِمَا كَسَبَتۡ وَهُمۡ لَا يُظۡلَمُوۡنَ‏ ﴿22﴾

اور اللہ نے آسمان اور (ف۳٦) زمین کو حق کے ساتھ بنایا (ف۳۷) اور اس لیے کہ ہر جان اپنے کیے کا بدلہ پائے (ف۳۸) اور ان پر ظلم نہ ہوگا،

And Allah has created the heavens and the earth with the truth, and so that every soul is repaid for what it has earned, and they will not be wronged.

اَفَرَءَيۡتَ مَنِ اتَّخَذَ اِلٰهَهٗ هَوٰٮهُ وَاَضَلَّهُ اللّٰهُ عَلٰى عِلۡمٍ وَّخَتَمَ عَلٰى سَمۡعِهٖ وَقَلۡبِهٖ وَجَعَلَ عَلٰى بَصَرِهٖ غِشٰوَةً  ؕ فَمَنۡ يَّهۡدِيۡهِ مِنۡۢ بَعۡدِ اللّٰهِ​ ؕ اَفَلَا تَذَكَّرُوۡنَ‏ ﴿23﴾

بھلا دیکھو تو وہ جس نے اپنی خواہش کو اپنا خدا ٹھہرالیا (ف۳۹) اور اللہ نے اسے با وصف علم کے گمراہ کیا (ف٤۰) اور اس کے کان اور دل پر مہر لگادی اور اس کی آنکھوں پر پردہ ڈالا (ف٤۱) تو اللہ کے بعد اسے کون راہ دکھائے، تو کیا تم دھیان نہیں کرتے،

Just look at him who makes his desire as his God, and Allah has sent him astray despite his having knowledge, and set a seal upon his ears and his heart, and a covering upon his eyes; so who will guide him after Allah? So do you not ponder?

وَقَالُوۡا مَا هِىَ اِلَّا حَيَاتُنَا الدُّنۡيَا نَمُوۡتُ وَنَحۡيَا وَمَا يُهۡلِكُنَاۤ اِلَّا الدَّهۡرُ​ؕ وَمَا لَهُمۡ بِذٰلِكَ مِنۡ عِلۡمٍ​ ۚ اِنۡ هُمۡ اِلَّا يَظُنُّوۡنَ‏ ﴿24﴾

اور بولے (ف٤۲) وہ تو نہیں مگر یہی ہماری دنیا کی زندگی (ف٤۳) مرتے ہیں اور جیتے ہیں (ف٤٤) اور ہمیں ہلاک نہیں کرتا مگر زمانہ (ف٤۵) اور انہیں اس کا علم نہیں (ف٤٦) وہ تو نرے گمان دوڑاتے ہیں (ف٤۷)

And they said, “There is nothing except our life of this world – we die and we live – and nothing destroys us except the passage of time”; and they do not have any knowledge of it; they only make guesses.

وَاِذَا تُتۡلٰى عَلَيۡهِمۡ اٰيٰتُنَا بَيِّنٰتٍ مَّا كَانَ حُجَّتَهُمۡ اِلَّاۤ اَنۡ قَالُوا ائۡتُوۡا بِاٰبَآٮِٕنَاۤ اِنۡ كُنۡتُمۡ صٰدِقِيۡنَ‏ ﴿25﴾

اور جب ان پر ہماری روشن آیتیں پڑھی جائیں (ف٤۸) تو بس ان کی حجت یہی ہوتی ہے کہ کہتے ہیں کہ ہمارے باپ دادا کو لے آؤ (ف٤۹) اگر تم سچے ہو (ف۵۰)

And when Our clear verses are recited to them, their only argument is, “Bring back our forefathers, if you are truthful!”

قُلِ اللّٰهُ يُحۡيِيۡكُمۡ ثُمَّ يُمِيۡتُكُمۡ ثُمَّ يَجۡمَعُكُمۡ اِلٰى يَوۡمِ الۡقِيٰمَةِ لَا رَيۡبَ فِيۡهِ وَلٰكِنَّ اَكۡثَرَ النَّاسِ لَا يَعۡلَمُوۡنَ‏ ﴿26﴾

تم فرماؤ اللہ تمہیں جِلاتا ہے (ف۵۱) پھر تم کو مارے گا (ف۵۲) پھر تم سب کو اکٹھا کریگا (ف۵۳) قیامت کے دن جس میں کوئی شک نہیں لیکن بہت آدمی نہیں جانتے (ف۵٤)

Proclaim (O dear Prophet Mohammed – peace and blessings be upon him), “It is Allah Who gives you life, then will give you death, then will gather you all on the Day of Resurrection in which there is no doubt, but most people do not know.”

وَلِلّٰهِ مُلۡكُ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ​ؕ وَيَوۡمَ تَقُوۡمُ السَّاعَةُ يَوۡمَٮِٕذٍ يَّخۡسَرُ الۡمُبۡطِلُوۡنَ‏ ﴿27﴾

اور اللہ ہی کے لیے ہے آسمانوں اور زمین کی سلطنت، اور جس دن قیامت قائم ہوگی باطل والوں کی اس دن ہار ہے (ف۵۵)

And to Allah only belongs the kingship of the heavens and the earth; and when the Last Day is established – on that day the followers of falsehood will suffer loss.

وَتَرٰى كُلَّ اُمَّةٍ جَاثِيَةً​ كُلُّ اُمَّةٍ تُدۡعٰۤى اِلٰى كِتٰبِهَا ؕ اَلۡيَوۡمَ تُجۡزَوۡنَ مَا كُنۡتُمۡ تَعۡمَلُوۡنَ‏ ﴿28﴾

اور تم ہر گرو ه (ف۵٦) کو دیکھو گے زانو کے بل گرے ہوئے ہر گروہ اپنے نامہٴ اعمال کی طرف بلایا جائے گا (ف۵۷) آج تمہیں تمہارے کیے کا بدلہ دیا جائے گا،

And you will see every group down on its knees; every group will be called towards its book of deeds; “This day you will be repaid for what you did.”

هٰذَا كِتٰبُنَا يَنۡطِقُ عَلَيۡكُمۡ بِالۡحَقِّ​ؕ اِنَّا كُنَّا نَسۡتَنۡسِخُ مَا كُنۡتُمۡ تَعۡمَلُوۡنَ‏ ﴿29﴾

ہمارا یہ نوشتہ تم پر حق بولتا ہے، ہم لکھتے رہے تھے (ف۵۸) جو تم نے کیا،

“This Book of Ours speaks against you with the truth; indeed We had been recording all what you did.”

فَاَمَّا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ فَيُدۡخِلُهُمۡ رَبُّهُمۡ فِىۡ رَحۡمَتِهٖ​ ؕ ذٰ لِكَ هُوَ الۡفَوۡزُ الۡمُبِيۡنُ‏ ﴿30﴾

تو وہ جو ایمان لائے اور اچھے کام کیے ان کا رب انہیں اپنی رحمت میں لے گا (ف۵۹) یہی کھلی کامیابی ہے،

So those who believed and did good deeds – their Lord will admit them into His mercy; this is the clear triumph.

وَاَمَّا الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡۤا اَفَلَمۡ تَكُنۡ اٰيٰتِىۡ تُتۡلٰى عَلَيۡكُمۡ فَاسۡتَكۡبَرۡتُمۡ وَكُنۡتُمۡ قَوۡمًا مُّجۡرِمِيۡنَ‏ ﴿31﴾

اور جو کافر ہوئے ان سے فرمایا جائے گا، کیا نہ تھا کہ میری آیتیں تم پر پڑھی جاتی تھیں تو تم تکبر کرتے تھے (ف٦۰) اور تم مجرم لوگ تھے،

And to those who disbelieved, it will be said “Was it not that Our verses were recited to you? In response you were haughty and were a guilty people.”

وَاِذَا قِيۡلَ اِنَّ وَعۡدَ اللّٰهِ حَقٌّ وَّالسَّاعَةُ لَا رَيۡبَ فِيۡهَا قُلۡتُمۡ مَّا نَدۡرِىۡ مَا السَّاعَةُ ۙ اِنۡ نَّـظُنُّ اِلَّا ظَنًّا وَّمَا نَحۡنُ بِمُسۡتَيۡقِنِيۡنَ‏ ﴿32﴾

اور جب کہا جاتا بیشک اللہ کا وعدہ (ف٦۱) سچا ہے اور قیامت میں شک نہیں (ف٦۲) تم کہتے ہم نہیں جانتے قیامت کیا چیز ہے ہمیں تو یونہی کچھ گمان سا ہوتا ہے اور ہمیں (ف٦۳) یقین نہیں،

“And when it was said, ‘Indeed Allah’s promise is true and there is no doubt regarding the Last Day”, you used to say, ‘We do not know what the Last Day is – we think it is nothing except an imagination, and we are not convinced.’”

وَبَدَا لَهُمۡ سَيِّاٰتُ مَا عَمِلُوۡا وَحَاقَ بِهِمۡ مَّا كَانُوۡا بِهٖ يَسۡتَهۡزِءُوۡنَ‏  ﴿33﴾

اور ان پر کھل گئیں (ف٦٤) ان کے کاموں کی برائیاں (ف٦۵) اور انہیں گھیرلیا اس عذاب نے جس کی ہنسی بناتے تھے،

And the evils of their deeds appeared to them, and the punishment they used to mock at encompassed them.

وَقِيۡلَ الۡيَوۡمَ نَنۡسٰٮكُمۡ كَمَا نَسِيۡتُمۡ لِقَآءَ يَوۡمِكُمۡ هٰذَا وَمَاۡوٰٮكُمُ النَّارُ وَمَا لَـكُمۡ مِّنۡ نّٰصِرِيۡنَ‏ ﴿34﴾

اور فرمایا جائے گا آج ہم تمہیں چھوڑ دیں گے (ف٦٦) جیسے تم اپنے اس دن کے ملنے کو بھولے ہوئے تھے (ف٦۷) اور تمہارا ٹھکانا آگ ہے اور تمہارا کوئی مددگار نہیں (ف٦۸)

And it will be said, “This day We shall forsake you, the way you had forgotten the confronting of this day of yours – and your destination is the fire, and you do not have any supporters.”

ذٰلِكُمۡ بِاَنَّكُمُ اتَّخَذۡتُمۡ اٰيٰتِ اللّٰهِ هُزُوًا وَّغَرَّتۡكُمُ الۡحَيٰوةُ الدُّنۡيَا​ ۚ فَالۡيَوۡمَ لَا يُخۡرَجُوۡنَ مِنۡهَا وَلَا هُمۡ يُسۡتَعۡتَبُوۡنَ‏  ﴿35﴾

یہ اس لیے کہ تم نے اللہ کی آیتوں کا ٹھٹھا (مذاق) بنایا اور دنیا کی زندگی نے تمہیں فریب دیا (ف٦۹) تو آج نہ وہ آگ سے نکالے جائیں اور نہ ان سے کوئی منانا چاہے (ف۷۰)

“This is because you mocked at the signs of Allah, and the worldly life deceived you”; so this day they are not to be removed from the fire, nor will anyone seek amends from them.

فَلِلّٰهِ الۡحَمۡدُ رَبِّ السَّمٰوٰتِ وَرَبِّ الۡاَرۡضِ رَبِّ الۡعٰلَمِيۡنَ‏  ﴿36﴾

تو اللہ ہی کے لیے سب خوبیاں ہیں آسمانوں کا رب اور زمین کا رب اور سارے جہاں کا رب،

So all praise is for Allah only, the Lord of the heavens and the Lord of the earth, the Lord of the Creation!

وَلَهُ الۡكِبۡرِيَآءُ فِى السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ​ وَهُوَ الۡعَزِيۡزُ الۡحَكِيۡمُ‏  ﴿37﴾

اور اسی کے لیے بڑائی ہے آسمانوں اور زمین میں، اور وہی عزت و حکمت والا ہے،

And for Him only is the Greatness, in the heavens and in the earth; and He only is the Most Honourable, the Wise.

Scroll to Top