Daily Wisdom Islamic Status & Scholarly Library

Alahazrat Network • Authentic Scholarly Library

Welcome to the Scholarly Wisdom Library

Download and share authentic Quranic verses, Hadith, and Classical Poetry as high-quality images for your WhatsApp Status and Social Media.


علمی و روحانی لائبریری میں خوش آمدید

یہاں سے آپ قرآن کریم کی آیات، احادیث مبارکہ اور کلاسک شاعری کو واٹس ایپ اسٹیٹس اور سوشل میڈیا کے لیے اعلیٰ معیار کی تصاویر میں ڈاؤن لوڈ اور شیئر کر سکتے ہیں۔

مرحبًا بكم في مكتبة الحكمة

قم بتحميل ومشاركة الآيات القرآنية والأحاديث النبوية والشعر الكلاسيكي كصور عالية الجودة.

ज्ञान पुस्तकालय में आपका स्वागत है

प्रामाणिक कुरान की आयतें, हदीस और शास्त्रीय कविताएं उच्च गुणवत्ता वाली छवियों के रूप में डाउनलोड करें।

Roman Urdu

Quran ki Ayat, Hadith, aur Classic Shayari ko WhatsApp Status ke liye download aur share karein.

Islamic Wisdom Status Library

Download authentic high-quality images for WhatsApp and Social Media.

✨ Loading Wisdom…
TextCategoryLanguageStyle NumberAttribution
"محمد عربی کہ آبروئے ہر دوسراست
کسے کہ خاکِ درش نیست خاک برسراُو

محمد عربی صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم دونوں جہانوں کی آبرو ہیں، جو انکے درِ اقدس کی خاک نہیں ہے اس کے سر پر خاک ہو۔
Azmat-e-MustafaUrduGreenFatawa Razaviah
حسن یوسف دم عیسی ید بیضاداری
آنچہ خوباں ہمہ دارند توتنہاداری
آپ یوسف علیہ السلام کا حسن، عیسی علیہ السلام کا دَم اور روشن ہاتھ سمیت جو کمالات وہ سارے رکھتے ہیں آپ اکیلے رکھتے ہیں۔
Azmat-e-MustafaUrduWhiteFatawa Razaviah
جب وہ محمدرسول ﷲ صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کریں اصلاً تمہارے قلب میں ان کی عظمت ان کی محبت کا نام ونشان نہ ر ہے فورًا ان سے الگ ہوجاؤ ، دودھ سے مکھی کی طرح نکال کر پھینک دوAzmat-e-MustafaUrduDarkFatawa Razaviah
خلافِ پیغمبر کسے راہ گزید
کہ ہر گز بہ منزل نہ خواہد رسید
جس کسی نے پیغمبر صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم کے خلاف راستہ اختیار کیا ہر گز منزل مقصود پر نہ پہنچے گا
Azmat-e-MustafaPersianVintageFatawa Razaviah
درخانہ اگر کس است
یک حرف بس است
اگر خانہ عقل میں کچھ سُوجھ ہوتو اشارۃً ایک حرف بھی کافی ہے
ProverbPersianMaroonFatawa Razaviah
اللہ عزوجل کی بارگاہ کا تمام لینا دینا اخذ وعطاسب محمد رسول اللہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم کے ہاتھوں ان کے واسطے سے ان کے وسیلے سے ہے ، اسی کو خلافت عظمٰی کہتے ہیں۔ وللہ الحمد حمداً کثیرAzmat-e-MustafaUrduWarningFatawa Razaviah
سجدہ
اللہ واحد قہار ہی کے لئے ہے
اور اس کے غیر کے لئے مطلقا کسی نیت سے ہو حرام حرام حرام کبیرہ کبیرہ کبیرہ۔"
BidatUrduMaroonFatawa Razaviah
تعظیم ذکر شریف مانندتعظیمِ ذات اقدس ہےAzmat-e-MustafaUrduDarkFatawa Razaviah
اذاوسد الامر الٰی غیر اھلہ فانتظر الساعۃ
جس وقت امور نااہلوں کے حوالے کئے جانے لگیں گے تو قیامت کا انتظار کرو
ProseArabicMaroonFatawa Razaviah
ان جاء کم فاسق بنبأ فتبیّنُوا
جب کوئی فاسق تمہارے پاس کچھ خبر لے کر آئے تو خوب تحقیق کرلو
QuranArabicDarkFatawa Razaviah
الدین النصیحۃ ﷲ ولرسولہ وللمؤمنین
دین خیرخواہی ہے اللہ کے لیے اور اس کے رسول کے لیے اور ایمان والوں کے لیے۔
ProseArabicMaroonFatawa Razaviah
خاموشی از ثنائے تو حدِثنائے تست
تیری تعریف سے خاموش رہنا تیری تعریف کی انتہا ہے
تیرے تو وصف عیبِ تناہی سے ہیں بری
حیراں ہوں میرے شاہ میں کیا کیا کہوں تجھے
کہہ لے گی سب کچھ ان کے ثنا خواں کی خامشی
چپ ہو رہا ہے کہہ کے میں کیا کیا کہوں تجھے
UrduPoetryUrduVintageHadaiq-e-Bakhshish
"اورآفتاب نیم روز کی طرح روشن کہ آدمی ہمہ تن اپنے محبوب کے نشرِ فضائل وتکثیرِ مدائح میں مشغول رہتاہے اورجو بات اس کی خوبی اورتعر
یف کی سنتاہے کیسی خوشی اورطیبِ خاطر سے اظہار کرتاہے ، سچی فضیلتوں کا مٹانا اورشام وسحر نفیِ اوصاف کی فکر میں رہنا کام دشمن کا ہے نہ کہ دوست کا
ProseUrduGreenFatawa Razaviah
جانِ برادر!تُو نے کبھی سُنا ہے کہ جس کو تجھ سے اُلفت صادقہ ہے وہ تیری اچھی بات سن کر چیں بہ جبیں ہو اوراس کی محو کی فکر میں رہے اورپھر محبوب بھی کیسا ، جانِ ایمان وکانِ احسان ، جس کے جمالِ جہاں آراء کا نظیر کہیں نہ ملے گااورخامہ قدرت نے اس کی تصویر بناکر ہاتھ کھینچ لیا کہ پھر کبھی ایسا نہ لکھے گا، کیسا محبوب، جسے اس کے مالک نے تمام جہان کے لئے رحمت بھیجاProseUrduDarkFatawa Razaviah
کیسا محبوب، جس نے اپنے تن پر ایک عالم کا بار اٹھالیا
۔ کیسا محبوب ، جس نے تمہارے غممیں دن کاکھانا ، رات کا سونا ترک کردیا، تم رات دن اس کی نافرمانیوں میں منہمک اورلہو ولعب میں مشغول ہو اوروہ تمہاری بخشش کے لئے شب وروز گریاں وملول
ProseUrduMaroonFatawa Razaviah
عقل و شعور کو خود اپنا شعور نہیں، دست و پا بستہ خود گم کردہ حواس ہے، ہوش و خرد کو خود اپنے لالے پڑے ہیں وہم و گمان دوڑیں تو کہاں تک پہنچیں، ٹھوکر کھائی اور گرے
سراغ این و متٰی کہاں تھا، نشان کیف واِلٰی کہاں تھا
نہ کوئی راہی، نہ کوئی ساتھی ، نہ سنگ منزل، نہ مرحلے تھے
UrduPoetryUrduWarningHadaiq-e-Bakhshish
عالم جس طرح اپنی ابتدائے وجود میں اس کا محتاج تھا کہ وہ نہ ہوتا تو کچھ نہ بنتا یونہی ہر شے اپنی بقا میں اس کی دست نگر ہے ، آج اس کا قدم درمیان سے نکال لیں تو عالم دفعۃً فنائے محض ہوجائےAzmat-e-MustafaUrduDarkFatawa Razaviah
وہ آفت جو آپ کو اللہ کی طرف متوجہ کر دے
اس نعمت سے بہتر ہے جو آٓپ کو اللہ کی یاد سے غافل کر دے
ProseUrduMaroon
اَلَا بِذِكۡرِ اللّٰهِ تَطۡمَٮِٕنُّ الۡقُلُوۡبُ
13: 128
سن لو اللہ کی یاد ہی
میں دلوں کا چین ہے
QuranArabicWarningKanzul Iman
The Most Powerful Message of Quran
قُلۡ يٰعِبَادِىَ الَّذِيۡنَ اَسۡرَفُوۡا عَلٰٓى اَنۡفُسِهِمۡ لَا تَقۡنَطُوۡا مِنۡ رَّحۡمَةِ اللّٰهِ​ ؕ اِنَّ اللّٰهَ يَغۡفِرُ الذُّنُوۡبَ جَمِيۡعًا​ ؕ اِنَّهٗ هُوَ الۡغَفُوۡرُ الرَّحِيۡمُ‏
تم فرماؤ اے میرے وہ بندو! جنہوں نے اپنی جانوں پر زیادتی کی اللہ کی رحمت سے ناامید نہ ہو، بیشک اللہ سب گناہ بخش دیتا ہے بیشک وہی بخشنے والا مہربان ہے
QuranArabicDarkKanzul Iman
أنا مذنب أنا مخطئ أنا عاصي ... هو غافر هو راحم هو كافي
قابلتهن ثلاثة بثلاثة ..... وستغلبن أوصافه أوصافي
میں گناہگار ہوں، میں خطا کار ہوں، میں نافرمان ہوں ۔۔۔ (جبکہ) وہ (اللہ) بخشنے والا ہے، رحم کرنے والا ہے اور کافی ہے۔
میں نے اپنے ان تین (عیوب) کا مقابلہ اس کی ان تین (صفات) سے کیا ہے ۔۔۔ اور یقیناً اس کی صفات میری صفات پر غالب آ جائیں گی۔
ArabicPoetryArabicGreen
Everything comes to you at the Right MomentProseEnglishGreen
من افتی فی کل مااستفتی فھو مجنون
جو ہر پوچھی گئی بات کا لازمی جواب دے مجنون ہے
ProseArabicWarningFatawa Razaviah
احکامِ تشریعیہ، شریعت کے فرامین، اوامرو نواہی سب ان کے قبضہ میں، سب ان کے سپرد، جس بات میں جو چاہیں اپنی طرف سے فرمادیں، وہی شریعت ہے، جس پر جو چاہیں حرام فرمادیں، اور جس کے لیے جو چاہیں حلال کردیں، اور جو فرض چاہیں معاف فرمادیں وہی شرع ہے، غرض وہ کارخانہ الہی کے مختارِ کل ہیں، اور خُسر و ان عالم اس کے دستِ نگرو محتاجProseUrduDarkFatawa Razaviah
سرِ بام بھی پکارا، لبِ دار بھی صدا دی
میں کہاں کہاں نہ پہنچا، تیری دید کی لگن میں
UrduPoetryUrduMaroon
غم شناس بھی تمہی ہو
دل کے پاس بھی تمہی ہو
دل کی آس بھی تمہی ہو
دل کو راس بھی تمہی ہو
یا نبی سلام علیک۔ یا رسول سلام علیک
UrduPoetryUrduVintage
Gham Shanas Bhi Tumhi Ho
Dil Kay Pass Bhi Tumi Ho
Dil Ki Aas Bhi Tumhi Ho
Dil Ko Raas Bhi Tumhi Ho
Ya Nabi Salam Alaika Ya Rasool Salam Alaika
UrduPoetryRomanWarning
وہ خدا نہیں بخدا نہیں
وہ مگر خدا سے جدا نہیں.
وہ ہیں کیا مگر وہ ہیں کیا نہیں
یہ محب حبیب کی بات ہے
UrduPoetryUrduWarning
کیا آپ جانتے ہیں؟
یارسول اللہ۔ مدد کہنے کو شرک قرار دینے والا
پہلا شخص
ہجری میں پیدا ہوا تھا1263
Islamic BeliefUrduVintage
Do you know?
Ya Rasool Allah Help Me
The first person who considered saying this as shirk
was born in the year 1263 AH.
Islamic BeliefEnglishMaroon
क्या आप जानते हैं?
ऐ अल्लाह के रसूल.
पहले इंसान जिन्होंने "मद" कहने को शिर्क माना
उनका जन्म साल 1263 AH में हुआ था।
Islamic BeliefHindiMaroon
if you can't smile don't open a shopMotivationalEnglishEmeraldChinese Proverb
سُنیو! ان سے مدد مانگے جاؤ
پڑے بکتے رہیں بکنے والے
Islamic BeliefUrduRoyalHadaiq-e-Bakhshish
اگر آپ مسکرانا نہیں جانتے
تو پھر
دکان مت کھولیں
MotivationalUrduModernچینی کہاوت
ALAHAZRATNETWORK.ORG

Scroll to Top