Al Fatiha سورۃ الفاتحۃ

پارہ نمبر 30

عَمَّ يَتَسَآءَلُوۡنَ​ۚ‏ ﴿1﴾

یہ (ف۲) آپس میں کاہے کی پوچھ گچھ کررہے ہیں (ف۳)

What are they questioning each other about?

عَنِ النَّبَاِ الۡعَظِيۡمِۙ‏ ﴿2﴾

بڑی خبر کی (ف٤)

About the great tidings!

الَّذِىۡ هُمۡ فِيۡهِ مُخۡتَلِفُوۡنَؕ‏ ﴿3﴾

جس میں وہ کئی راہ ہیں (ف۵)

Regarding which they hold different views.

كَلَّا سَيَعۡلَمُوۡنَۙ‏ ﴿4﴾

ہاں ہاں اب جان جائیں گے،

Surely yes, they will soon come to know!

ثُمَّ كَلَّا سَيَعۡلَمُوۡنَ‏ ﴿5﴾

پھر ہاں ہاں جان جائیں گے (ف٦)

Again surely yes, they will soon come to know!

اَلَمۡ نَجۡعَلِ الۡاَرۡضَ مِهٰدًا ۙ‏ ﴿6﴾

کیا ہم نے زمین کو بچھونا نہ کیا (ف۷)

Did We not make the earth a bed?

وَّالۡجِبَالَ اَوۡتَادًا ۙ‏ ﴿7﴾

اور پہاڑوں کو میخیں (ف۸)

And the mountains as pegs?

وَّخَلَقۡنٰكُمۡ اَزۡوَاجًا ۙ‏ ﴿8﴾

اور تمہیں جوڑے بنایا (ف۹)

And it is We who created you in pairs.

وَّجَعَلۡنَا نَوۡمَكُمۡ سُبَاتًا ۙ‏ ﴿9﴾

۔ (۹ ) اور تمہاری نیند کو آرام کیا (ف۱۰)

And made your sleep a rest.

وَّجَعَلۡنَا الَّيۡلَ لِبَاسًا ۙ‏ ﴿10﴾

اور رات کو پردہ پوش کیا (ف۱۱)

And made the night a cover.

وَّجَعَلۡنَا النَّهَارَ مَعَاشًا‏ ﴿11﴾

اور دن کو روزگار کے لیے بنایا (ف۱۲)

And made the day for seeking livelihood.

وَّبَنَيۡنَا فَوۡقَكُمۡ سَبۡعًا شِدَادًا ۙ‏ ﴿12﴾

اور تمہارے اوپر سات مضبوط چنائیاں چنیں (تعمیر کیں) (ف۱۳)

And built seven strong roofs above you.

وَّ جَعَلۡنَا سِرَاجًا وَّهَّاجًا ۙ‏ ﴿13﴾

اور ان میں ایک نہایت چمکتا چراغ رکھا (ف۱٤)

And have kept a very bright lamp in it.

وَّاَنۡزَلۡنَا مِنَ الۡمُعۡصِرٰتِ مَآءً ثَجَّاجًا ۙ‏ ﴿14﴾

اور پھر بدلیوں سے زور کا پانی اتارا،

And then sent down hard rain from the water bearing clouds.

لِّـنُخۡرِجَ بِهٖ حَبًّا وَّنَبَاتًا ۙ‏ ﴿15﴾

کہ اس سے پیدا فرمائیں اناج اور سبزہ ،

In order to produce grain and plants with it.

وَّجَنّٰتٍ اَلۡفَافًا ؕ‏ ﴿16﴾

اور گھنے باغ (ف۱۵)

And dense gardens.

اِنَّ يَوۡمَ الۡفَصۡلِ كَانَ مِيۡقَاتًا ۙ‏ ﴿17﴾

بیشک فیصلہ کا دن (ف۱٦) ٹھہرا ہوا وقت ہے،

Indeed the Day of Decision is a time fixed.

يَّوۡمَ يُنۡفَخُ فِى الصُّوۡرِ فَتَاۡتُوۡنَ اَفۡوَاجًا ۙ‏ ﴿18﴾

جس دن صور پھونکا جائے گا (ف۱۷) تو تم چلے آؤ گے (ف۱۸) فوجوں کی فوجیں ،

The day when the Trumpet will be blown – you will therefore come forth in multitudes.

وَّفُتِحَتِ السَّمَآءُ فَكَانَتۡ اَبۡوَابًا ۙ‏ ﴿19﴾

اور آسمان کھولا جائے گا کہ دروازے ہوجائے گا (ف۱۹)

And the heaven will be opened – it therefore becomes like gates.

وَّ سُيِّرَتِ الۡجِبَالُ فَكَانَتۡ سَرَابًا ؕ‏ ﴿20﴾

اور پہاڑ چلائے جائیں گے کہ ہوجائیں گے جیسے چمکتا ریتا دور سے پانی کا دھوکا دیتا،

And the mountains will be moved – they will therefore become like mirages.

اِنَّ جَهَنَّمَ كَانَتۡ مِرۡصَادًا ۙ‏ ﴿21﴾

بیشک جہنم تاک میں ہے،

Indeed hell is lying in ambush.

لِّلطّٰغِيۡنَ مَاٰبًا ۙ‏ ﴿22﴾

سرکشوں کا ٹھکانا،

The destination of the rebellious.

لّٰبِثِيۡنَ فِيۡهَاۤ اَحۡقَابًا​ ۚ‏ ﴿23﴾

اس میں قرنوں (مدتوں) رہیں گے (ف۲۰)

They will remain in it for ages.

لَا يَذُوۡقُوۡنَ فِيۡهَا بَرۡدًا وَّلَا شَرَابًا ۙ‏ ﴿24﴾

اس میں کسی طرح کی ٹھنڈک کا مزہ نہ پائیں گے اور نہ کچھ پینے کو،

They will neither taste anything cool in it, nor anything to drink.

اِلَّا حَمِيۡمًا وَّغَسَّاقًا ۙ‏ ﴿25﴾

مگر کھولتا پانی اور دوزخیوں کا جلتا پیپ،

Except hot boiling water and hot pus discharged from the people of hell.

جَزَآءً وِّفَاقًا ؕ‏ ﴿26﴾

جیسے کو تیسا بدلہ (ف۲۱)

The reward to each is according to what he is.

اِنَّهُمۡ كَانُوۡا لَا يَرۡجُوۡنَ حِسَابًا ۙ‏ ﴿27﴾

بیشک انہیں حساب کا خوف نہ تھا (ف۲۲)

Indeed they had no fear of the account.

وَّكَذَّبُوۡا بِاٰيٰتِنَا كِذَّابًا ؕ‏ ﴿28﴾

اور انہوں نے ہماری آیتیں حد بھر جھٹلائیں،

And they denied Our signs to the extreme.

وَكُلَّ شَىۡءٍ اَحۡصَيۡنٰهُ كِتٰبًا ۙ‏ ﴿29﴾

اور ہم نے (ف۲۳) ہر چیز لکھ کر شمار کر رکھی ہے (ف۲٤)

And We have kept recorded everything in a Book, accounted for.

فَذُوۡقُوۡا فَلَنۡ نَّزِيۡدَكُمۡ اِلَّا عَذَابًا‏ ﴿30﴾

اب چکھو کہ ہم تمہیں نہ بڑھائیں گے مگر عذاب،

Therefore taste it now – We shall not increase anything for you except the punishment.

اِنَّ لِلۡمُتَّقِيۡنَ مَفَازًا ۙ‏ ﴿31﴾

بیشک ڈر والوں کو کامیابی کی جگہ ہے (ف۲۵)

Indeed the place of success is for the pious.

حَدَآٮِٕقَ وَاَعۡنَابًا ۙ‏ ﴿32﴾

باغ ہیں (ف۲٦) اور انگور،

Gardens and grapes.

وَّكَوَاعِبَ اَتۡرَابًا ۙ‏ ﴿33﴾

اور اٹھتے جوبن والیاں ایک عمر کی،

And maidens of a single age.

وَّكَاۡسًا دِهَاقًا ؕ‏ ﴿34﴾

اور چھلکتا جام (ف۲۷)

And an overflowing cup.

لَا يَسۡمَعُوۡنَ فِيۡهَا لَـغۡوًا وَّلَا كِذّٰبًا​ ۚ‏ ﴿35﴾

جس میں نہ کوئی بیہودہ بات سنیں نہ جھٹلانا (ف۲۸)

In which they shall neither hear lewd talk, nor any lie.

جَزَآءً مِّنۡ رَّبِّكَ عَطَآءً حِسَابًا ۙ‏ ﴿36﴾

صلہ تمہارے رب کی طرف سے (ف۲۹) نہایت کافی عطا،

A reward from your Lord – a grossly sufficient bestowal.

رَّبِّ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ وَمَا بَيۡنَهُمَا الرَّحۡمٰنِ​ لَا يَمۡلِكُوۡنَ مِنۡهُ خِطَابًا​ ۚ‏ ﴿37﴾

وہ جو رب ہے آسمانوں کا اور زمین کا اور جو کچھ ان کے درمیان ہے رحمن کہ اس سے بات کرنے کا اختیار نہ رکھیں گے (ف۳۰)

Lord of the heavens and the earth, and all whatever is between them – the Most Gracious – with Whom no one will have the right to talk.

يَوۡمَ يَقُوۡمُ الرُّوۡحُ وَالۡمَلٰٓٮِٕكَةُ صَفًّا ؕۙ لَّا يَتَكَلَّمُوۡنَ اِلَّا مَنۡ اَذِنَ لَهُ الرَّحۡمٰنُ وَقَالَ صَوَابًا​‏ ﴿38﴾

جس دن جبریل کھڑا ہوگا اور سب فرشتے پرا باندھے (صفیں بنائے) کوئی نہ بول سکے گا (ف۳۱) مگر جسے رحمن نے اذن دیا (ف۳۲) اور اس نے ٹھیک بات کہی (ف۳۳)

The day when Jibreel and all the angels will stand in rows; none will be able to speak except one whom the Most Gracious commands and who spoke rightly. (Prophet Mohammed – peace and blessings be upon him – will be the first to be granted permission to intercede.)

ذٰلِكَ الۡيَوۡمُ الۡحَـقُّ​ ۚ فَمَنۡ شَآءَ اتَّخَذَ اِلٰى رَبِّهٖ مَاٰبًا‏  ﴿39﴾

وہ سچا دن ہے اب جو چاہے اپنے رب کی طرف راہ بنالے (ف۳٤)

That is the True Day; therefore whoever wills may take the path towards his Lord.

اِنَّاۤ اَنۡذَرۡنٰـكُمۡ عَذَابًا قَرِيۡبًا ۖۚ  يَّوۡمَ يَنۡظُرُ الۡمَرۡءُ مَا قَدَّمَتۡ يَدٰهُ وَيَقُوۡلُ الۡـكٰفِرُ يٰلَيۡتَنِىۡ كُنۡتُ تُرٰبًا‏ ﴿40﴾

ہم تمہیں (ف۳۵) ایک عذاب سے ڈراتے ہیں کہ نزدیک آگیا (ف۳٦) جس دن آدمی دیکھے گا جو کچھ اس کے ہاتھوں نے آگے بھیجا (ف۳۷) اور کافر کہے گا ہائے میں کسی طرح خاک ہوجاتا (ف۳۸)

We warn you of a punishment that has come near; a day on which man will see what his own hands have sent ahead, and the disbeliever will say, “Alas – if only I were dust!”

وَالنّٰزِعٰتِ غَرۡقًا ۙ‏ ﴿1﴾

قسم ان کی (ف۲) کہ سختی سے جان کھینچیں (ف۳)

By oath of those who harshly pull out the soul. (Of the disbeliever)

وَّالنّٰشِطٰتِ نَشۡطًا ۙ‏ ﴿2﴾

۔ (۲) اور نرمی سے بند کھولیں ) (ف٤)

And who softly release the soul. (Of the believer)

وَّالسّٰبِحٰتِ سَبۡحًا ۙ‏ ﴿3﴾

۔ (۳) اور آسانی سے پیریں (ف۵)

And who glide with ease.

فَالسّٰبِقٰتِ سَبۡقًا ۙ‏ ﴿4﴾

۔ (٤) پھر آگے بڑھ کر جلد پہنچیں (ف٦)

And who quickly present themselves.

فَالۡمُدَبِّرٰتِ اَمۡرًا​ ۘ‏ ﴿5﴾

۔ (۵) پھر کام کی تدبیر کریں (ف۷)

And who plan the implementation.

يَوۡمَ تَرۡجُفُ الرَّاجِفَةُ ۙ‏ ﴿6﴾

۔ (٦) کہ کافروں پر ضرور عذاب ہوگا جس دن تھر تھرائے گی تھرتھرانے والی (ف۸)

On the day when the trembling one will tremble. (The disbelievers will certainly taste the punishment.)

تَتۡبَعُهَا الرَّادِفَةُ ؕ‏ ﴿7﴾

۔ (۷) اس کے پیچھے آئے گی پیچھے آنے والی (ف۹)

And the following event will come after it.

قُلُوۡبٌ يَّوۡمَٮِٕذٍ وَّاجِفَةٌ ۙ‏ ﴿8﴾

۔ (۸) کتنے دل اس دن دھڑکتے ہوں گے،

Many a heart will flutter on that day!

اَبۡصَارُهَا خَاشِعَةٌ​ ۘ‏ ﴿9﴾

۔ (۹) آنکھ اوپر نہ اٹھا سکیں گے (ف۱۰)

Unable to lift their gaze.

يَقُوۡلُوۡنَ ءَاِنَّا لَمَرۡدُوۡدُوۡنَ فِى الۡحَـافِرَةِ ؕ‏ ﴿10﴾

۔ (۱۰) کافر (ف۱۱) کہتے ہیں کیا ہم پھر الٹے پاؤں پلٹیں گے (ف۱۲)

The disbelievers say, “Will we really return to our former state?”

ءَاِذَا كُنَّا عِظَامًا نَّخِرَةً ؕ‏ ﴿11﴾

۔ (۱۱) کیا ہم جب گلی ہڈیاں ہوجائیں گے (ف۱۳)

“When we have become decayed bones?”

قَالُوۡا تِلۡكَ اِذًا كَرَّةٌ خَاسِرَةٌ​ ۘ‏ ﴿12﴾

۔ (۱۲) بولے یوں تو یہ پلٹنا تو نرا نقصان ہے (ف۱٤)

They said, “So this return is an obvious loss!”

فَاِنَّمَا هِىَ زَجۡرَةٌ وَّاحِدَةٌ ۙ‏ ﴿13﴾

۔ (۱۳) تو وہ (ف۱۵) نہیں مگر ایک جھڑکی (ف۱٦)

So that is not but a single shout.

فَاِذَا هُمۡ بِالسَّاهِرَةِ ؕ‏ ﴿14﴾

۔ (۱٤) جبھی وہ کھلے میدان میں آپڑے ہوں گے (ف۱۷)

So they will immediately be in an open plain.

هَلۡ اَتٰٮكَ حَدِيۡثُ مُوۡسٰى​ۘ‏ ﴿15﴾

۔ (۱۵) کیا تمہیں موسیٰ کی خبر آئی (ف۱۸)

Did the news of Moosa reach you?

اِذۡ نَادٰٮهُ رَبُّهٗ بِالۡوَادِ الۡمُقَدَّسِ طُوًى​ۚ‏ ﴿16﴾

۔ (۱٦) جب اسے اس کے رب نے پاک جنگل طویٰ میں (ف۱۹) ندا فرمائی،

When his Lord called him in the holy valley of Tuwa.

اِذۡهَبۡ اِلٰى فِرۡعَوۡنَ اِنَّهٗ طَغٰى ۖ‏ ﴿17﴾

۔ (۱۷) کہ فرعون کے پاس جا اس نے سر اٹھایا (ف۲۰)

That “Go to Firaun – he has rebelled.”

فَقُلۡ هَلۡ لَّكَ اِلٰٓى اَنۡ تَزَكّٰى ۙ‏ ﴿18﴾

۔ (۱۸) اس سے کہہ کیا تجھے رغبت اس طرف ہے کہ ستھرا ہو (ف۲۱)

“Tell him ‘Do you have the inclination to become pure?’

وَاَهۡدِيَكَ اِلٰى رَبِّكَ فَتَخۡشٰى​ۚ‏ ﴿19﴾

۔ (۱۹) اور تجھے تیرے رب کی طرف (ف۲۲) راہ بتاؤں کہ تو ڈرے (ف۲۳)

‘And I may guide you to your Lord, so that you may fear.’”

فَاَرٰٮهُ الۡاٰيَةَ الۡكُبۡرٰى ۖ‏ ﴿20﴾

۔ (۲۰) پھر موسیٰ نے اسے بہت بڑی نشانی دکھائی (ف۲٤)

So Moosa showed him a magnificent sign.

فَكَذَّبَ وَعَصٰى ۖ‏ ﴿21﴾

۔ (۲۱) اس پر اس نے جھٹلایا (ف۲۵) اور نافرمانی کی،

In response, he denied and disobeyed.

ثُمَّ اَدۡبَرَ يَسۡعٰىۖ‏ ﴿22﴾

۔ (۲۲) پھر پیٹھ دی (ف۲٦) اپنی کوشش میں لگا (ف۲۷)

He then turned away, striving in his effort.

فَحَشَرَ فَنَادٰىۖ‏ ﴿23﴾

۔ (۲۳) تو لوگوں کو جمع کیا (ف۲۸) پھر پکارا،

So he gathered the people, and proclaimed.

فَقَالَ اَنَا رَبُّكُمُ الۡاَعۡلٰى ۖ‏ ﴿24﴾

۔ (۲٤) پھر بولا میں تمہارا سب سے اونچا رب ہوں (ف۲۹)

And then said, “I am your most supreme lord.”

فَاَخَذَهُ اللّٰهُ نَڪَالَ الۡاٰخِرَةِ وَالۡاُوۡلٰى ؕ‏ ﴿25﴾

۔ (۲۵) تو اللہ نے اسے دنیا و آخرت دونوں کے عذاب میں پکڑا (ف۳۰)

Allah therefore seized him, in the punishment of this world and the Hereafter.

اِنَّ فِىۡ ذٰلِكَ لَعِبۡرَةً لِّمَنۡ يَّخۡشٰىؕ‏ ﴿26﴾

۔ (۲٦) بیشک اس میں سیکھ ملتا ہے اسے جو ڈرے (ف۳۱)

Indeed in this is a lesson for one who fears.

ءَاَنۡتُمۡ اَشَدُّ خَلۡقًا اَمِ السَّمَآءُ​ ؕ بَنٰٮهَا‏ ﴿27﴾

۔ (۲۷) کیا تمہاری سمجھ کے مطابق تمہارا بنانا (ف۳۲) مشکل یا آسمان کا اللہ نے اسے بنایا،

Do you think that it is harder to create you or the heavens? Allah has created it.

رَفَعَ سَمۡكَهَا فَسَوَّٮهَا ۙ‏ ﴿28﴾

۔ (۲۸) اس کی چھت اونچی کی (ف۳۳) پھر اسے ٹھیک کیا (ف۳٤)

He raised its roof and made it proper.

وَ اَغۡطَشَ لَيۡلَهَا وَاَخۡرَجَ ضُحٰٮهَا‏ ﴿29﴾

۔ (۲۹) اس کی رات اندھیری کی اور اس کی روشنی چمکائی (ف۳۵)

And He made its night dark, and started its light.

وَالۡاَرۡضَ بَعۡدَ ذٰلِكَ دَحٰٮهَا ؕ‏ ﴿30﴾

۔ (۳۰) اور اس کے بعد زمین پھیلائی (ف۳٦)

And after it spread out the earth.

اَخۡرَجَ مِنۡهَا مَآءَهَا وَمَرۡعٰٮهَا‏ ﴿31﴾

۔ (۳۱) اس میں سے (ف۳۷) اس کا پانی اور چارہ نکا لا (ف۳۸)

And from it produced its water and its pasture.

وَالۡجِبَالَ اَرۡسٰٮهَا ۙ‏ ﴿32﴾

۔ (۳۲) اور پہاڑوں کو جمایا (ف۳۹)

And solidified the mountains.

مَتَاعًا لَّـكُمۡ وَلِاَنۡعَامِكُمۡؕ‏ ﴿33﴾

۔ (۳۳) تمہارے اور تمہارے چوپایوں کے فائدہ کو،

In order to benefit you and your cattle.

فَاِذَا جَآءَتِ الطَّآمَّةُ الۡكُبۡرٰى ۖ‏ ﴿34﴾

۔ (۳٤) پھر جب آئے گی وہ عام مصیبت سب سے بڑی (ف٤۰)

So when the greatest universal disaster arrives,

يَوۡمَ يَتَذَكَّرُ الۡاِنۡسَانُ مَا سَعٰىۙ‏ ﴿35﴾

۔ (۳۵) اس دن آدمی یاد کرے گا جو کوشش کی تھی (ف٤۱)

On that day man will recall all what he strove for.

وَبُرِّزَتِ الۡجَحِيۡمُ لِمَنۡ يَّرٰى‏ ﴿36﴾

۔ (۳٦) اور جہنم ہر دیکھنے والے پر ظاہر کی جائے گی (ف٤۲)

And hell will be made visible to all those who can see.

فَاَمَّا مَنۡ طَغٰىۙ‏ ﴿37﴾

۔(۳۷) تو وہ جس نے سرکشی کی (ف٤۳)

So for one who rebelled,

وَاٰثَرَ الۡحَيٰوةَ الدُّنۡيَا ۙ‏ ﴿38﴾

۔ (۳۸) اور دنیا کی زندگی کو ترجیح دی (ف٤٤)

And preferred the worldly life,

فَاِنَّ الۡجَحِيۡمَ هِىَ الۡمَاۡوٰىؕ‏ ﴿39﴾

۔ (۳۹) تو بیشک جہنم ہی اس کا ٹھکانا ہے ،

Then indeed hell only is his destination.

وَاَمَّا مَنۡ خَافَ مَقَامَ رَبِّهٖ وَ نَهَى النَّفۡسَ عَنِ الۡهَوٰىۙ‏ ﴿40﴾

۔(٤۰) اور وہ جو اپنے رب کے حضور کھڑے ہونے سے ڈرا (ف٤۵) اور نفس کو خواہش سے روکا (ف٤٦)

And for one who feared to stand before his Lord and restrained his soul from desire,

فَاِنَّ الۡجَـنَّةَ هِىَ الۡمَاۡوٰىؕ‏ ﴿41﴾

۔(٤۱) تو بیشک جنت ہی ٹھکانا ہے (ف٤۷)

Then indeed Paradise only is his destination.

يَسۡـــَٔلُوۡنَكَ عَنِ السَّاعَةِ اَيَّانَ مُرۡسٰٮهَا ؕ‏ ﴿42﴾

۔(٤۲) تم سے قیامت کو پوچھتے ہیں کہ وہ کب کے لیے ٹھہری ہوئی ہے،

They (the disbelievers) ask you regarding the Last Day, as to when is its appointed time.

فِيۡمَ اَنۡتَ مِنۡ ذِكۡرٰٮهَاؕ‏ ﴿43﴾

۔(٤۳) تمہیں اس کے بیان سے کیا تعلق (ف٤۸)

What concern do you have regarding its explanation? (You are not bound to tell them)

اِلٰى رَبِّكَ مُنۡتَهٰٮهَاؕ‏ ﴿44﴾

۔(٤٤) تمہارے رب ہی تک اس کی انتہا ہے،

Towards your Lord only is its conclusion.

اِنَّمَاۤ اَنۡتَ مُنۡذِرُ مَنۡ يَّخۡشٰٮهَاؕ‏ ﴿45﴾

۔(٤۵) تم تو فقط اسے ڈرا نے والے ہو جو اس سے ڈرے،

You are but a Herald of Warning, for one who fears it.

كَاَنَّهُمۡ يَوۡمَ يَرَوۡنَهَا لَمۡ يَلۡبَثُوۡۤا اِلَّا عَشِيَّةً اَوۡ ضُحٰٮهَا‏  ﴿46﴾

۔(٤٦) گویا جس دن وہ اسے دیکھیں گے (ف٤۹) دنیا میں نہ رہے تھے مگر ایک شام یا اس کے دن چڑھے،

The day when they will see it, it will seem as if they had not stayed on earth except for an evening or its morning.

عَبَسَ وَتَوَلّٰٓىۙ‏ ﴿1﴾

۔(۱) تیوری چڑھائی اور منہ پھیرا (ف۲)

He frowned and turned away.

اَنۡ جَآءَهُ الۡاَعۡمٰىؕ‏ ﴿2﴾

۔(۲) اس پر کہ اس کے پاس وہ نابینا حاضر ہوا (ف۳)

Because the blind man had come in his august presence.

وَمَا يُدۡرِيۡكَ لَعَلَّهٗ يَزَّكّٰٓىۙ‏ ﴿3﴾

۔(۳) اور تمہیں کیا معلوم شاید وہ ستھرا ہو (ف٤)

And what do you know, he may be of the pure!

اَوۡ يَذَّكَّرُ فَتَنۡفَعَهُ الذِّكۡرٰىؕ‏ ﴿4﴾

۔(٤) یا نصیحت لے تو اسے نصیحت فائدہ دے،

Or that he may accept advice, so the advice may benefit him.

اَمَّا مَنِ اسۡتَغۡنٰىۙ‏ ﴿5﴾

۔(۵) وہ جو بےپرواہ بنتا ہے (ف۵)

For him who does not care,

فَاَنۡتَ لَهٗ تَصَدّٰىؕ‏ ﴿6﴾

۔(٦) تم اس کے تو پیچھے پڑتے ہو (ف٦)

So you are after him!

وَمَا عَلَيۡكَ اَلَّا يَزَّكّٰٓىؕ‏ ﴿7﴾

۔(۷) اور تمہارا کچھ زیاں نہیں اس میں کہ وہ ستھرا نہ ہو (ف۷)

And you have nothing to lose if he does not become pure.

وَاَمَّا مَنۡ جَآءَكَ يَسۡعٰىۙ‏ ﴿8﴾

۔(۸) اور وہ جو تمہارے حضور ملکتا (ناز سے دوڑتا ہوا) آتا (ف۸)

And for him who came to you striving,

وَهُوَ يَخۡشٰىۙ‏ ﴿9﴾

۔(۹) اور وہ ڈر رہا ہے (ف۹)

And whereas he fears,

فَاَنۡتَ عَنۡهُ تَلَهّٰى​ۚ‏ ﴿10﴾

۔(۱۰) تو اسے چھوڑ کر اور طرف مشغول ہوتے ہو،

So you leave him, and are engrossed elsewhere!

كَلَّاۤ اِنَّهَا تَذۡكِرَةٌ ۚ‏ ﴿11﴾

(۱۱) یوں نہیں (ف۱۰) یہ تو سمجھانا ہے (ف۱۱)

Not this way – this is the advice.

فَمَنۡ شَآءَ ذَكَرَهٗ​ۘ‏ ﴿12﴾

(۱۲) تو جو چاہے اسے یاد کرے (ف۱۲)

So whoever wishes may remember it.

فِىۡ صُحُفٍ مُّكَرَّمَةٍۙ‏ ﴿13﴾

(۱۳) ان صحیفوں میں کہ عزت والے ہیں (ف۱۳)

On honourable pages.

مَّرۡفُوۡعَةٍ مُّطَهَّرَةٍ ۭۙ‏ ﴿14﴾

(۱٤) بلندی والے (ف۱٤) پاکی والے (ف۱۵)

Exalted, pure.

بِاَيۡدِىۡ سَفَرَةٍۙ‏ ﴿15﴾

(۱۵) ایسوں کے ہاتھ لکھے ہوئے،

Written by the hands of emissaries.

كِرَامٍۢ بَرَرَةٍؕ‏ ﴿16﴾

(۱٦) جو کرم والے نکوئی والے (ف۱٦)

Who are noble, virtuous.

قُتِلَ الۡاِنۡسَانُ مَاۤ اَكۡفَرَهٗؕ‏ ﴿17﴾

(۱۷) آدمی مارا جائیو کیا ناشکر ہے (ف۱۷)

May man be slain – how ungrateful he is!

مِنۡ اَىِّ شَىۡءٍ خَلَقَهٗؕ‏ ﴿18﴾

(۱۸) اسے کاہے سے بنایا،

From what did He create him?

مِنۡ نُّطۡفَةٍؕ خَلَقَهٗ فَقَدَّرَهٗ ۙ‏ ﴿19﴾

(۱۹) پانی کی بوند سے اسے پیدا فرمایا، پھر اسے طرح طرح کے اندازوں پر رکھا (ف۱۸)

From a drop of liquid; He created him and then set several measures for him.

ثُمَّ السَّبِيۡلَ يَسَّرَهٗۙ‏ ﴿20﴾

(۲۰) پھر اسے راستہ آسان کیا (ف۱۹)

Then eased the way for him.

ثُمَّ اَمَاتَهٗ فَاَقۡبَرَهٗۙ‏ ﴿21﴾

(۲۱) پھر اسے موت دی پھر قبر میں رکھوایا (ف۲۰)

Then gave him death, so had him put in the grave.

ثُمَّ اِذَا شَآءَ اَنۡشَرَهٗؕ‏ ﴿22﴾

(۲۲) پھر جب چاہا اسے باہر نکالا (ف۲۱)

Then, when He willed, He brought him out. (As during the night of Holy Prophet’s ascension, when all the Prophets gathered behind him in the Al Aqsa mosque in Jerusalem. Or when Allah will raise everyone on the Day of Resurrection.)

كَلَّا لَـمَّا يَقۡضِ مَاۤ اَمَرَهٗؕ‏ ﴿23﴾

(۲۳) کوئی نہیں، اس نے اب تک پورا نہ کیا جو اسے حکم ہوا تھا (ف۲۲)

Not one – he has not yet completed what he was commanded.

فَلۡيَنۡظُرِ الۡاِنۡسَانُ اِلٰى طَعَامِهٖۤۙ‏ ﴿24﴾

(۲٤) تو آدمی کو چاہیے اپنے کھانوں کو دیکھے (ف۲۳)

So man must look at his food.

اَنَّا صَبَبۡنَا الۡمَآءَ صَبًّا ۙ‏ ﴿25﴾

(۲۵) کہ ہم نے اچھی طرح پانی ڈالا (ف۲٤)

That We watered it in abundance.

ثُمَّ شَقَقۡنَا الۡاَرۡضَ شَقًّا ۙ‏ ﴿26﴾

(۲٦) پھر زمین کو خوب چیرا،

Then We split the earth properly.

فَاَنۡۢبَتۡنَا فِيۡهَا حَبًّا ۙ‏ ﴿27﴾

(۲۷) تو اس میں اُگایا اناج،

Thereby produced grain in it.

وَّ عِنَبًا وَّقَضۡبًا ۙ‏ ﴿28﴾

(۲۸) اور انگور اور چارہ،

And grapes and fodder,

وَّزَيۡتُوۡنًا وَّنَخۡلًا ؕ‏ ﴿29﴾

(۲۹) اور زیتون اور کھجور،

And olives and date palms,

وَحَدَآٮِٕقَ غُلۡبًا ۙ‏ ﴿30﴾

(۳۰) اور گھنے باغیچے،

And dense gardens,

وَّفَاكِهَةً وَّاَبًّا ۙ‏ ﴿31﴾

(۳۱) اور میوے اور دُوب ( گھاس)

And fruits and grass,

مَّتَاعًا لَّـكُمۡ وَلِاَنۡعَامِكُمۡؕ‏ ﴿32﴾

(۳۲) تمہارے فائدے کو اور تمہارے چوپایوں کے،

In order to benefit you and your cattle.

فَاِذَا جَآءَتِ الصَّآخَّةُ‏ ﴿33﴾

(۳۳) پھر جب آئے گی وہ کان پھاڑنے والی چنگھاڑ (ف۲۵)

So when the deafening Shout arrives,

يَوۡمَ يَفِرُّ الۡمَرۡءُ مِنۡ اَخِيۡهِۙ‏ ﴿34﴾

(۳٤) اس دن آدمی بھاگے گا اپنے بھائی،

On that day man will run away from his brother.

وَاُمِّهٖ وَاَبِيۡهِۙ‏ ﴿35﴾

(۳۵) اور ماں اور باپ ،

And from his mother and father,

وَصَاحِبَتِهٖ وَبَنِيۡهِؕ‏ ﴿36﴾

(۳٦) اور جُورو اور بیٹوں سے (ف۲٦)

And from his wife and sons.

لِكُلِّ امۡرِیءٍ مِّنۡهُمۡ يَوۡمَٮِٕذٍ شَاۡنٌ يُّغۡنِيۡهِؕ‏ ﴿37﴾

(۳۷) ان میں سے ہر ایک کو اس دن ایک فکر ہے کہ وہی اسے بس ہے (ف۲۷)

On that day, each one has just one issue, which is enough for him.

وُجُوۡهٌ يَّوۡمَٮِٕذٍ مُّسۡفِرَةٌ ۙ‏ ﴿38﴾

(۳۸) کتنے منہ اس دن روشن ہوں گے (ف۲۸)

Many a face will be glittering on that day.

ضَاحِكَةٌ مُّسۡتَبۡشِرَةٌ ۚ‏ ﴿39﴾

(۳۹) ہنستے خوشیاں مناتے (ف۲۹)

Laughing, rejoicing.

وَوُجُوۡهٌ يَّوۡمَٮِٕذٍ عَلَيۡهَا غَبَرَةٌ ۙ‏ ﴿40﴾

(٤۰) اور کتنے مونہوں پر اس دن گرد پڑی ہوگی،

And many a face will be covered with dust on that day.

تَرۡهَقُهَا قَتَرَةٌ ؕ‏ ﴿41﴾

(٤۱) ان پر سیاہی چڑھ رہی ہے (ف۳۰)

Blackness overcoming them.

اُولٰٓٮِٕكَ هُمُ الۡكَفَرَةُ الۡفَجَرَةُ‏ ﴿42﴾

(٤۲) یہ وہی ہیں کافر بدکار،

It is they, the disbelievers, the sinners.

اِذَا الشَّمۡسُ كُوِّرَتۡۙ‏ ﴿1﴾

(۱) جب دھوپ لپیٹی جائے (ف۲)

When the sunlight is rolled up.

وَاِذَا النُّجُوۡمُ انْكَدَرَتۡۙ‏ ﴿2﴾

(۲) اور جب تارے جھڑ پڑیں (ف۳)

And when the stars fall down.

وَاِذَا الۡجِبَالُ سُيِّرَتۡۙ‏ ﴿3﴾

(۳) اور جب پہاڑ چلائے جائیں (ف٤)

And when the mountains are driven.

وَاِذَا الۡعِشَارُ عُطِّلَتۡۙ‏ ﴿4﴾

(٤) اور جب تھلکی (گابھن) اونٹنیاں (ف۵) چھوٹی پھریں (ف٦)

And when milch camels roam abandoned.

وَاِذَا الۡوُحُوۡشُ حُشِرَتۡۙ‏ ﴿5﴾

(۵) اور جب وحشی جانور جمع کیے جائیں (ف۷)

And when wild animals are herded together.

وَاِذَا الۡبِحَارُ سُجِّرَتۡۙ‏ ﴿6﴾

(٦) اور جب سمندر سلگائے جائیں (ف۸)

And when the seas are set afire.

وَاِذَا النُّفُوۡسُ زُوِّجَتۡۙ‏ ﴿7﴾

(۷) اور جب جانوں کے جوڑ بنیں (ف۹)

And when the souls are paired.

وَاِذَا الۡمَوۡءٗدَةُ سُٮِٕلَتۡۙ‏ ﴿8﴾

(۸) اور جب زندہ دبائی ہوئی سے پوچھا جائے (ف۱۰)

And when the girl-child who was buried alive is asked.

بِاَىِّ ذَنۡۢبٍ قُتِلَتۡ​ۚ‏ ﴿9﴾

(۹) کس خطا پر ماری گئی (ف۱۱)

Upon what sin was she killed for.

وَاِذَا الصُّحُفُ نُشِرَتۡۙ‏ ﴿10﴾

(۱۰) اور جب نامہٴ اعمال کھولے جائیں،

And when the Records of Account are laid bare.

وَاِذَا السَّمَآءُ كُشِطَتۡۙ‏ ﴿11﴾

(۱۱) اور جب آسمان جگہ سے کھینچ لیا جائے (ف۱۲)

And when the heaven is torn away.

وَاِذَا الۡجَحِيۡمُ سُعِّرَتۡۙ‏ ﴿12﴾

(۱۲) اور جب جہنم بھڑکایا جائے (ف۱۳)

And when hell is further enflamed.

وَاِذَا الۡجَـنَّةُ اُزۡلِفَتۡۙ‏ ﴿13﴾

(۱۳) اور جب جنت پاس لائی جائے (ف۱٤)

And when Paradise is brought near.

عَلِمَتۡ نَفۡسٌ مَّاۤ اَحۡضَرَتۡؕ‏ ﴿14﴾

(۱٤) ہر جان کو معلوم ہوجائے گا جو حاضر لائی (ف۱۵)

Every soul will then come know what it has brought.

فَلَاۤ اُقۡسِمُ بِالۡخُنَّسِۙ‏ ﴿15﴾

(۱۵) تو قسم ہے ان (ف۱٦) کی جو الٹے پھریں،

So by oath of those that revolve. (The planets.)

الۡجَوَارِ الۡكُنَّسِۙ‏ ﴿16﴾

(۱٦) سیدھے چلیں تھم رہیں (ف۱۷)

Who move straight and stop.

وَالَّيۡلِ اِذَا عَسۡعَسَۙ‏ ﴿17﴾

(۱۷) اور رات کی جب پیٹھ دے (ف۱۸)

And by oath of the night when it turns back.

وَالصُّبۡحِ اِذَا تَنَفَّسَۙ‏ ﴿18﴾

(۱۸) اور صبح کی جب دم لے (ف۱۹)

And by oath of the morning when it takes birth.

اِنَّهٗ لَقَوۡلُ رَسُوۡلٍ كَرِيۡمٍۙ‏ ﴿19﴾

(۱۹) بیشک یہ (ف۲۰) عزت والے رسول (ف۲۱) کا پڑھنا ہے ،

This is indeed the recitation of an honoured Noble Messenger. (Angel Jibreel – peace and blessings be upon him.)

ذِىۡ قُوَّةٍ عِنۡدَ ذِى الۡعَرۡشِ مَكِيۡنٍۙ‏ ﴿20﴾

(۲۰) جو قوت والا ہے مالک عرش کے حضور عزت والا وہاں اس کا حکم مانا جاتا ہے (ف۲۲)

The mighty, the honoured in the presence of the Lord of the Throne.

مُّطَاعٍ ثَمَّ اَمِيۡنٍؕ‏ ﴿21﴾

(۲۱) امانت دار ہے (ف۲۳)

The one who is obeyed, and trustworthy. (Other angels obey angel Jibreel).

وَ مَا صَاحِبُكُمۡ بِمَجۡنُوۡنٍ​ۚ‏ ﴿22﴾

(۲۲) اور تمہارے صاحب (ف۲٤) مجنون نہیں (ف۲۵)

And your companion is not insane.

وَلَقَدۡ رَاٰهُ بِالۡاُفُقِ الۡمُبِيۡنِ​ۚ‏ ﴿23﴾

(۲۳) اور بیشک انہوں نے اسے (ف۲٦) روشن کنارہ پر دیکھا (ف۲۷)

And indeed he saw him on the clear horizon. (Prophet Mohammed saw Angel Jibreel in his true shape – peace and blessings be upon them).

وَمَا هُوَ عَلَى الۡغَيۡبِ بِضَنِيۡنٍ​ۚ‏ ﴿24﴾

(۲٤) اور یہ نبی غیب بتانے میں بخیل نہیں،

And this Prophet is not miserly upon the hidden. (Allah gave the knowledge of the hidden to the Holy Prophet – peace and blessings be upon him.)

وَمَا هُوَ بِقَوۡلِ شَيۡطٰنٍ رَّجِيۡمٍۙ‏ ﴿25﴾

(۲۵) اور قرآن، مردود شیطان کا پڑھا ہوا نہیں،

And the Qur’an is not the recitation of Satan the outcast.

فَاَيۡنَ تَذۡهَبُوۡنَؕ‏ ﴿26﴾

(۲٦) پھر کدھر جاتے ہو (ف۲۸)

So where are you going?

اِنۡ هُوَ اِلَّا ذِكۡرٌ لِّلۡعٰلَمِيۡنَۙ‏ ﴿27﴾

(۲۷) وہ تو نصیحت ہی ہے سارے جہان کے لیے،

That is but an advice to the entire creation!

لِمَنۡ شَآءَ مِنۡكُمۡ اَنۡ يَّسۡتَقِيۡمَؕ‏ ﴿28﴾

(۲۸) اس کے لیے جو تم میں سیدھا ہونا چاہے (ف۲۹)

For the one among you who wishes to become upright.

وَمَا تَشَآءُوۡنَ اِلَّاۤ اَنۡ يَّشَآءَ اللّٰهُ رَبُّ الۡعٰلَمِيۡنَ‏ ﴿29﴾

(۲۹) اور تم کیا چاہو مگر یہ کہ چاہے اللہ سارے جہان کا رب،

And what will you wish, except if Allah wills – the Lord of the Creation.

اِذَا السَّمَآءُ انْفَطَرَتۡۙ‏ ﴿1﴾

(۱) جب آسمان پھٹ پڑے،

When the heaven splits open.

وَاِذَا الۡكَوَاكِبُ انْتَثَرَتۡۙ‏ ﴿2﴾

(۲) اور جب تارے جھڑ پڑیں،

And when the stars fall down.

وَاِذَا الۡبِحَارُ فُجِّرَتۡۙ‏ ﴿3﴾

(۳) اور جب سمندر بہادیے جائیں (ف۲)

And when the oceans are swept away.

وَاِذَا الۡقُبُوۡرُ بُعۡثِرَتۡۙ‏ ﴿4﴾

(٤) اور جب قبریں کریدی جائیں (ف۳)

And when the graves are overturned.

عَلِمَتۡ نَفۡسٌ مَّا قَدَّمَتۡ وَاَخَّرَتۡؕ‏ ﴿5﴾

(۵) ہر جان، جان لے گی جو اس نے آگے بھیجا (ف٤) اور جو پیچھے (ف۵)

Every soul will come to know what it has sent ahead and what it left behind.

يٰۤاَيُّهَا الۡاِنۡسَانُ مَا غَرَّكَ بِرَبِّكَ الۡكَرِيۡمِۙ‏ ﴿6﴾

(٦) اے آدمی! تجھے کس چیز نے فریب دیا اپنے کرم والے رب سے (ف٦)

O man! What has deceived you away from your Lord, the Most Beneficent?

الَّذِىۡ خَلَقَكَ فَسَوّٰٮكَ فَعَدَلَـكَۙ‏ ﴿7﴾

(۷) جس نے تجھے پیدا کیا (ف۷) پھر ٹھیک بنایا (ف۸) پھر ہموار فرمایا (ف۹)

The One Who created you, then moulded you, then made you proper?

فِىۡۤ اَىِّ صُوۡرَةٍ مَّا شَآءَ رَكَّبَكَؕ‏ ﴿8﴾

(۸) جس صورت میں چاہا تجھے ترکیب دیا (ف۱۰)

He moulded you into whatever shape He willed.

كَلَّا بَلۡ تُكَذِّبُوۡنَ بِالدِّيۡنِۙ‏ ﴿9﴾

(۹) کوئی نہیں (ف۱۱) بلکہ تم انصاف ہونے کو جھٹلانتے ہو (ف۱۲)

Not at all – but rather you deny the establishment of Justice.

وَاِنَّ عَلَيۡكُمۡ لَحٰـفِظِيۡنَۙ‏ ﴿10﴾

(۱۰) اور بیشک تم پر کچھ نگہبان ہیں (ف۱۳)

And indeed there are some guardians over you.

كِرَامًا كَاتِبِيۡنَۙ‏ ﴿11﴾

(۱۱) معزز لکھنے والے (ف۱٤)

The honourable recorders.

يَعۡلَمُوۡنَ مَا تَفۡعَلُوۡنَ‏ ﴿12﴾

(۱۲) جانتے ہیں جو کچھ تم کرو (ف۱۵)

Knowing all what you may do.

اِنَّ الۡاَبۡرَارَ لَفِىۡ نَعِيۡمٍۚ‏ ﴿13﴾

(۱۳) بیشک نِکو کار (ف۱٦) ضرور چین میں ہیں (ف۱۷)

Indeed the virtuous are in serenity.

وَاِنَّ الۡفُجَّارَ لَفِىۡ جَحِيۡمٍ ۚۖ‏ ﴿14﴾

(۱٤) اور بیشک بدکار (ف۱۸) ضرور دوزخ میں ہیں،

And indeed the sinners are in hell.

يَّصۡلَوۡنَهَا يَوۡمَ الدِّيۡنِ‏ ﴿15﴾

(۱۵) انصاف کے دن اس میں جائیں گے،

They will enter it on the Day of Justice.

وَمَا هُمۡ عَنۡهَا بِغَآٮِٕبِيۡنَؕ‏ ﴿16﴾

(۱٦) اور اس سے کہیں چھپ نہ سکیں گے،

And will not be able to hide from it.

وَمَاۤ اَدۡرٰٮكَ مَا يَوۡمُ الدِّيۡنِۙ‏ ﴿17﴾

(۱۷) اور تو کیا جانیں کیسا انصاف کا دن،

And what do you know – of what sort is the Day of Justice!

ثُمَّ مَاۤ اَدۡرٰٮكَ مَا يَوۡمُ الدِّيۡنِؕ‏ ﴿18﴾

(۱۸) پھر تو کیا جانے کیسا انصاف کا دن،

Again, what do you know – of what sort is the Day of Justice!

يَوۡمَ لَا تَمۡلِكُ نَفۡسٌ لِّنَفۡسٍ شَيۡـــًٔا​ ؕ وَالۡاَمۡرُ يَوۡمَٮِٕذٍ لِّلَّهِ‏ ﴿19﴾

(۱۹) جس دن کوئی جان کسی جان کا کچھ اختیار نہ رکھے گی (ف۱۹) اور سارا حکم اس دن اللہ کا ہے،

The day on which no soul will have the authority over any other soul; and on that day, the entire command belongs to Allah.

وَيۡلٌ لِّلۡمُطَفِّفِيۡنَۙ‏ ﴿1﴾

(۱) کم تولنے والوں کی خرابی ہے،

Ruin is for the defrauders. (Those who measure less.)

الَّذِيۡنَ اِذَا اكۡتَالُوۡا عَلَى النَّاسِ يَسۡتَوۡفُوۡنَۖ‏ ﴿2﴾

(۲) وہ کہ جب اوروں سے ناپ لیں پورا لیں،

Those who when they take the measure from others, take it in full!

وَاِذَا كَالُوۡهُمۡ اَوْ وَّزَنُوۡهُمۡ يُخۡسِرُوۡنَؕ‏ ﴿3﴾

(۳) اور جب انہیں ناپ تول کردی کم کردیں،

Whereas when they give others after measuring or weighing, they give them less!

اَلَا يَظُنُّ اُولٰٓٮِٕكَ اَنَّهُمۡ مَّبۡعُوۡثُوۡنَۙ‏ ﴿4﴾

(٤) کیا ان لوگوں کو گمان نہیں کہ انہیں اٹھنا ہے،

What! Do they not expect that they will be raised?

لِيَوۡمٍ عَظِيۡمٍۙ‏ ﴿5﴾

(۵) ایک عظمت والے دن کے لیے (ف۲)

(To be raised) for a Great Day?

يَّوۡمَ يَقُوۡمُ النَّاسُ لِرَبِّ الۡعٰلَمِيۡنَؕ‏ ﴿6﴾

(٦) جس دن سب لوگ (ف۳) رب العالمین کے حضور کھڑے ہوں گے،

The day when everyone will stand before the Lord Of The Creation.

كَلَّاۤ اِنَّ كِتٰبَ الۡفُجَّارِ لَفِىۡ سِجِّيۡنٍؕ‏ ﴿7﴾

(۷) بیشک کافروں کی لکھت (ف٤) سب سے نیچی جگہ سجین میں ہے (ف۵)

Indeed, the record of the disbelievers is in the lowest place, the Sijjeen.

وَمَاۤ اَدۡرٰٮكَ مَا سِجِّيۡنٌؕ‏ ﴿8﴾

(۸) اور تو کیا جانے سجین کیسی ہے (ف٦)

And what do you know, how (wretched) the Sijjeen is!

كِتٰبٌ مَّرۡقُوۡمٌؕ‏ ﴿9﴾

(۹) وہ لکھت ایک مہر کیا نوشتہ ہے (ف۷)

The record is a sealed text.

وَيۡلٌ يَّوۡمَٮِٕذٍ لِّلۡمُكَذِّبِيۡنَۙ‏ ﴿10﴾

(۱۰) اس دن (ف۸) جھٹلانے والوں کی خرابی ہے،

Ruin is for the deniers on that day!

الَّذِيۡنَ يُكَذِّبُوۡنَ بِيَوۡمِ الدِّيۡنِؕ‏ ﴿11﴾

(۱۱) جو انصاف کے دن کو جھٹلاتے ہیں (ف۹)

Those who deny the Day of Justice.

وَمَا يُكَذِّبُ بِهٖۤ اِلَّا كُلُّ مُعۡتَدٍ اَثِيۡمٍۙ‏ ﴿12﴾

(۱۲) اور اسے نہ جھٹلائے گا مگر ہر سرکش (ف۱۰)

And none will deny it, except every transgressor, rebel.

اِذَا تُتۡلٰى عَلَيۡهِ اٰيٰتُنَا قَالَ اَسَاطِيۡرُ الۡاَوَّلِيۡنَؕ‏ ﴿13﴾

(۱۳) جب اس پر ہماری آیتیں پڑھی جائیں کہے (ف۱۱) اگلوں کی کہانیاں ہیں،

When you recite Our verses to him, he says, “Stories of earlier men!”

كَلَّا​ بَلۡ رَانَ عَلٰى قُلُوۡبِهِمۡ مَّا كَانُوۡا يَكۡسِبُوۡنَ‏ ﴿14﴾

(۱٤) کوئی نہیں (ف۱۲) بلکہ ان کے دلوں پر زنگ چڑھا دیا ہے ان کی کمائیوں نے (ف۱۳)

Not at all – but rather their earnings have heaped rust upon their hearts.

كَلَّاۤ اِنَّهُمۡ عَنۡ رَّبِّهِمۡ يَوۡمَٮِٕذٍ لَّمَحۡجُوۡبُوۡنَ​ؕ‏ ﴿15﴾

(۱۵) ہاں ہاں بیشک وہ اس دن (ف۱٤) اپنے رب کے دیدار سے محروم ہیں (ف۱۵)

Yes indeed – they will be deprived of seeing their Lord on that day.

ثُمَّ اِنَّهُمۡ لَصَالُوا الۡجَحِيۡمِؕ‏ ﴿16﴾

(۱٦) پھر بیشک انہیں جہنم میں داخل ہونا،

Then indeed they have to enter hell.

ثُمَّ يُقَالُ هٰذَا الَّذِىۡ كُنۡتُمۡ بِهٖ تُكَذِّبُوۡنَؕ‏ ﴿17﴾

(۱۷) پھر کہا جائے گا، یہ ہے وہ (ف۱٦) جسے تم جھٹلاتے تھے (ف۱۷)

It will then be said, “This is what you used to deny.”

كَلَّاۤ اِنَّ كِتٰبَ الۡاَبۡرَارِ لَفِىۡ عِلِّيِّيۡنَؕ‏ ﴿18﴾

(۱۸) ہاں ہاں بیشک نیکوں کی لکھت (ف۱۸) سب سے اونچا محل علیین میں ہے (ف۱۹)

Indeed the record of the virtuous is in the highest place, the Illiyin.

وَمَاۤ اَدۡرٰٮكَ مَا عِلِّيُّوۡنَؕ‏ ﴿19﴾

(۱۹) اور تو کیا جانے علیین کیسی ہے (ف۲۰)

And what do you know what the Illiyoon are!

كِتٰبٌ مَّرۡقُوۡمٌۙ‏ ﴿20﴾

(۲۰) وہ لکھت ایک مہر کیا نوشتہ ہے (ف۲۱)

The record is a sealed text.

يَّشۡهَدُهُ الۡمُقَرَّبُوۡنَؕ‏ ﴿21﴾

(۲۱) کہ مقرب (ف۲۲) جس کی زیارت کرتے ہیں،

Which is witnessed by the close ones.

اِنَّ الۡاَبۡرَارَ لَفِىۡ نَعِيۡمٍۙ‏ ﴿22﴾

(۲۲) بیشک نیکوکار ضرور چین میں ہیں،

Indeed the virtuous are in serenity.

عَلَى الۡاَرَآٮِٕكِ يَنۡظُرُوۡنَۙ‏ ﴿23﴾

(۲۳) تختوں پر دیکھتے ہیں (ف۲۳)

On thrones, watching.

تَعۡرِفُ فِىۡ وُجُوۡهِهِمۡ نَضۡرَةَ النَّعِيۡمِ​ۚ‏ ﴿24﴾

(۲٤) تو ان کے چہروں میں چین کی تازگی پہنچانے (ف۲٤)

You will recognise the freshness of serenity on their faces.

يُسۡقَوۡنَ مِنۡ رَّحِيۡقٍ مَّخۡتُوۡمٍۙ‏ ﴿25﴾

(۲۵) نتھری شراب پلائے جائیں گے جو مہُر کی ہوئی رکھی ہے (ف۲۵)

They will be given pure wine to drink, which is kept preserved, sealed.

خِتٰمُهٗ مِسۡكٌ ​ؕ وَفِىۡ ذٰلِكَ فَلۡيَتَنَافَسِ الۡمُتَنــَافِسُوۡنَؕ‏ ﴿26﴾

(۲٦) اس کی مہُر مشک پر ہے، اور اسی پر چاہیے کہ للچائیں للچانے والے (ف۲٦)

Its seal is upon musk; and for this should those who crave be eager.

وَ مِزَاجُهٗ مِنۡ تَسۡنِيۡمٍۙ‏ ﴿27﴾

(۲۷) اور اس کی ملونی تسنیم سے ہے (ف۲۷)

And it is mixed with Tasneem.

عَيۡنًا يَّشۡرَبُ بِهَا الۡمُقَرَّبُوۡنَؕ‏ ﴿28﴾

(۲۸) وہ چشمہ جس سے مقربان بارگاہ پیتے ہیں (ف۲۸)

The spring from which drink the ones close to Allah.

اِنَّ الَّذِيۡنَ اَجۡرَمُوۡا كَانُوۡا مِنَ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا يَضۡحَكُوۡنَ  ۖ‏ ﴿29﴾

(۲۹) بیشک مجرم لوگ (ف۲۹) ایمان والوں سے (ف۳۰) ہنسا کرتے تھے،

Indeed the guilty used to laugh at the believers.

وَاِذَا مَرُّوۡا بِهِمۡ يَتَغَامَزُوۡنَ  ۖ‏ ﴿30﴾

(۳۰) اور جب وہ (ف۳۱) ان پر گزرتے تو یہ آپس میں ان پر آنکھوں سے اشارے کرتے (ف۳۲)

And when the believers used to pass by, they used to gesture at each other with their eyes.

وَاِذَا انۡقَلَبُوۡۤا اِلٰٓى اَهۡلِهِمُ انْقَلَبُوۡا فَكِهِيۡنَ  ۖ‏ ﴿31﴾

(۳۱) اور جب (ف۹۳۳ اپنے گھر پلٹتے خوشیاں کرتے پلٹتے (ف۳٤)

And whilst returning to their homes, they used to return rejoicing.

وَاِذَا رَاَوۡهُمۡ قَالُوۡۤا اِنَّ هٰٓؤُلَاۤءِ لَـضَآلُّوۡنَۙ‏ ﴿32﴾

(۳۲) اور جب مسلمانوں کو دیکھتے کہتے بیشک یہ لوگ بہکے ہوئے ہیں (ف۳۵)

And upon seeing the Muslims, they used to say, “Indeed they have gone astray.”

وَمَاۤ اُرۡسِلُوۡا عَلَيۡهِمۡ حٰفِظِيۡنَۙ‏ ﴿33﴾

(۳۳) اور یہ (ف۳٦) کچھ ان پر نگہبان بناکر نہ بھیجے گئے (ف۳۷)

Whereas they have not at all been sent as guardians over them.

فَالۡيَوۡمَ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا مِنَ الۡكُفَّارِ يَضۡحَكُوۡنَۙ‏ ﴿34﴾

(۳٤) تو آج (ف۳۸) ایمان والے کافروں سے ہنستے ہیں (ف۳۹)

So this day it is the believers who laugh at the disbelievers.

عَلَى الۡاَرَآٮِٕكِۙ يَنۡظُرُوۡنَؕ‏ ﴿35﴾

(۳۵) تختوں پر بیٹھے دیکھتے ہیں (ف٤۰)

On high thrones, watching.

هَلۡ ثُوِّبَ الۡكُفَّارُ مَا كَانُوۡا يَفۡعَلُوۡنَ‏ ﴿36﴾

(۳٦) کیوں کچھ بدلا ملا کافروں کو اپنے کیے کا (ف٤۱)

Did not the disbelievers get repaid for what they used to do?

اِذَا السَّمَآءُ انْشَقَّتۡۙ‏ ﴿1﴾

(۱) جب آسمان شق ہو (ف۲)

When the heaven breaks apart.

وَاَذِنَتۡ لِرَبِّهَا وَحُقَّتۡۙ‏ ﴿2﴾

(۲) اور اپنے رب کا حکم سنے (ف۳) اور اسے سزاوار ہی یہ ہے،

And it listens to the command of its Lord – and that befits it.

وَاِذَا الۡاَرۡضُ مُدَّتۡؕ‏ ﴿3﴾

(۳) اور جب زمین دراز کی جائے (ف٤)

And when the earth is spread out.

وَاَلۡقَتۡ مَا فِيۡهَا وَتَخَلَّتۡۙ‏ ﴿4﴾

(٤) اور جو کچھ اس میں ہے (ف۵) ڈال دے اور خالی ہوجائے،

And it unburdens itself of all that is in it, and becomes empty.

وَاَذِنَتۡ لِرَبِّهَا وَحُقَّتۡؕ‏ ﴿5﴾

(۵) اور اپنے رب کا حکم سنے (ف٦) اور اسے سزاوار ہی یہ ہے (ف۷)

And it listens to the command of its Lord – and that befits it.

يٰۤاَيُّهَا الۡاِنۡسَانُ اِنَّكَ كَادِحٌ اِلٰى رَبِّكَ كَدۡحًا فَمُلٰقِيۡهِ​ۚ‏  ﴿6﴾

(٦) اے آدمی! بیشک تجھے اپنے رب کی طرف (ف۸) ضرور دوڑنا ہے پھر اس سے ملنا (ف۹)

O man, indeed you have to surely run towards your Lord, and to meet him.

فَاَمَّا مَنۡ اُوۡتِىَ كِتٰبَهٗ بِيَمِيۡنِهٖۙ‏ ﴿7﴾

(۷) تو وہ وہ اپنا نامہٴ اعمال دہنے ہاتھ میں دیا جائے (ف۱۰)

So whoever is given his record of deeds in his right hand –

فَسَوۡفَ يُحَاسَبُ حِسَابًا يَّسِيۡرًا ۙ‏ ﴿8﴾

(۸) اس سے عنقریب سہل حساب لیا جائے گا (ف۱۱)

Soon an easy account will be taken from him.

وَّيَنۡقَلِبُ اِلٰٓى اَهۡلِهٖ مَسۡرُوۡرًا ؕ‏ ﴿9﴾

(۹) اور اپنے گھر والوں کی طرف (ف۱۲) شاد شاد پلٹے گا (ف۱۳)

And he will return to his family rejoicing.

وَاَمَّا مَنۡ اُوۡتِىَ كِتٰبَهٗ وَرَآءَ ظَهۡرِهٖۙ‏ ﴿10﴾

(۱۰) اور وہ جس کا نامہٴ اعمال اس کی پیٹھ کے پیچھے دیا جائے (ف۱٤)

And whoever is given his record of deeds behind his back –

فَسَوۡفَ يَدۡعُوۡا ثُبُوۡرًا ۙ‏ ﴿11﴾

(۱۱) وہ عنقریب موت مانگے گا (ف۱۵)

Soon he will pray for death.

وَّيَصۡلٰى سَعِيۡرًا ؕ‏ ﴿12﴾

(۱۲) اور بھڑکتی آگ میں جائے گا،

And will go into the blazing fire.

اِنَّهٗ كَانَ فِىۡۤ اَهۡلِهٖ مَسۡرُوۡرًا ؕ‏ ﴿13﴾

(۱۳) بیشک وہ اپنے گھر میں (ف۱٦) خوش تھا (ف۱۷)

Indeed he used to rejoice in his home.

اِنَّهٗ ظَنَّ اَنۡ لَّنۡ يَّحُوۡرَ ۛۚ‏ ﴿14﴾

(۱٤) وہ سمجھا کہ اسے پھرنا نہیں (ف۱۸)

He assumed that he does not have to return.

بَلٰٓى ۛۚ اِنَّ رَبَّهٗ كَانَ بِهٖ بَصِيۡرًا ؕ‏ ﴿15﴾

(۱۵) ہاں کیوں نہیں (ف۱۹) بیشک اس کا رب اسے دیکھ رہا ہے،

Surely yes, why not? Indeed his Lord is seeing him.

فَلَاۤ اُقۡسِمُ بِالشَّفَقِۙ‏ ﴿16﴾

(۱٦) تو مجھے قسم ہے شام کے اجالے کی (ف۲۰)

So by oath of the late evening’s light.

وَالَّيۡلِ وَمَا وَسَقَۙ‏ ﴿17﴾

(۱۷) اور رات کی اور جو چیزیں اس میں جمع ہوتی ہیں (ف۲۱)

And by oath of the night and all that gathers in it.

وَالۡقَمَرِ اِذَا اتَّسَقَۙ‏ ﴿18﴾

(۱۸) اور چاند کی جب پورا ہو (ف۲۲)

And by oath of the moon when it is full.

لَتَرۡكَبُنَّ طَبَقًا عَنۡ طَبَقٍؕ‏ ﴿19﴾

(۱۹) ضرور تم منزل بہ منزل چڑھو گے (ف۲۳)

You will surely go up level by level.

فَمَا لَهُمۡ لَا يُؤۡمِنُوۡنَۙ‏ ﴿20﴾

(۲۰) تو کیا ہوا انہیں ایمان نہیں لاتے (ف۲٤)

What is the matter with them that they do not accept faith?

وَاِذَا قُرِئَ عَلَيۡهِمُ الۡقُرۡاٰنُ لَا يَسۡجُدُوۡنَ ؕ ۩‏ ﴿21﴾

(۲۱) اور جب قرآن پڑھا جائے سجدہ نہیں کرتے (ف۲۵) السجدة ۔۱۳

And when the Qur’an is recited to them, they do not fall prostrate? (Command of Prostration # 13)

بَلِ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا يُكَذِّبُوۡنَ ۖ‏ ﴿22﴾

(۲۲) بلکہ کافر جھٹلا رہے ہیں (ف۲٦)

In fact the disbelievers keep denying.

وَاللّٰهُ اَعۡلَمُ بِمَا يُوۡعُوۡنَ ۖ‏ ﴿23﴾

(۲۳) اور اللہ خوب جانتا ہے جو اپنے جی میں رکھتے ہیں (ف۲۷)

And Allah well knows what they conceal in their hearts.

فَبَشِّرۡهُمۡ بِعَذَابٍ اَلِيۡمٍۙ‏ ﴿24﴾

(۲٤) تو تم انہیں دردناک عذاب کی بشارت دو (ف۲۸)

Therefore give them the glad tidings of a painful punishment.

اِلَّا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَهُمۡ اَجۡرٌ غَيۡرُ مَمۡنُوۡنٍ‏  ﴿25﴾

(۲۵) مگر جو ایمان لائے اور اچھے کام کیے ان کے لیے وہ ثواب ہے جو کبھی ختم نہ ہوگا،

Except those who believed and did good deeds – for them is a reward that will never end.

وَالسَّمَآءِ ذَاتِ الۡبُرُوۡجِۙ‏ ﴿1﴾

(۱) قسم آسمان کی، جس میں برج ہیں (ف۲)

By oath of the heaven which contains the constellations.

وَالۡيَوۡمِ الۡمَوۡعُوۡدِۙ‏ ﴿2﴾

(۲) اور اس دن کی جس کا وعدہ ہے (ف۳)

And by oath of the Promised Day.

وَشَاهِدٍ وَّمَشۡهُوۡدٍؕ‏ ﴿3﴾

(۳) اور اس دن کی جو گواہ ہے (ف٤) اور اس دن کی جس میں حاضر ہوتے ہیں (ف۵)

And by oath of the day that is a witness and by oath of a day in which the people present themselves.

قُتِلَ اَصۡحٰبُ الۡاُخۡدُوۡدِۙ‏ ﴿4﴾

(٤) کھائی والوں پر لعنت ہو (ف٦)

Accursed be the People of the Ditch!

النَّارِ ذَاتِ الۡوَقُوۡدِۙ‏ ﴿5﴾

(۵) اس بھڑکتی آگ والے،

The people of the fuelled blazing fire.

اِذۡ هُمۡ عَلَيۡهَا قُعُوۡدٌ ۙ‏ ﴿6﴾

(٦) جب وہ اس کے کناروں پر بیٹھے تھے

When they were sitting at its edge.

وَّهُمۡ عَلٰى مَا يَفۡعَلُوۡنَ بِالۡمُؤۡمِنِيۡنَ شُهُوۡدٌ ؕ‏ ﴿7﴾

(ف۷) اور وه خد گواه ہیں جو کہ مسلمانوں کے ساتھ کر رہے تھے (ف۸)

And they themselves are witnesses to what they were doing to the Muslims!

وَمَا نَقَمُوۡا مِنۡهُمۡ اِلَّاۤ اَنۡ يُّؤۡمِنُوۡا بِاللّٰهِ الۡعَزِيۡزِ الۡحَمِيۡدِۙ‏  ﴿8﴾

(۸) اور انھیں مسلمانوں کا کیا برا لگا یہی نہ کے وہ ایمان لائے اللہ والے سب خو بیوں سرا ہے پر،

And what did they dislike from the Muslims, except that the Muslims accepted faith in Allah the Most Honourable, the Most Praiseworthy?

الَّذِىۡ لَهٗ مُلۡكُ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ​ؕ وَ اللّٰهُ عَلٰى كُلِّ شَىۡءٍ شَهِيۡدٌ ؕ‏ ﴿9﴾

(۹) کے اس کے لئے آسمانوں اور زمین کی سلطنت ہے اور اللہ ہر چیز پر گواه ہے ،

To Him only belongs the kingship of the heavens and the earth; and Allah is a Witness over all things.

اِنَّ الَّذِيۡنَ فَتَـنُوا الۡمُؤۡمِنِيۡنَ وَ الۡمُؤۡمِنٰتِ ثُمَّ لَمۡ يَتُوۡبُوۡا فَلَهُمۡ عَذَابُ جَهَنَّمَ وَلَهُمۡ عَذَابُ الۡحَرِيۡقِؕ‏ ﴿10﴾

(۱۰) بیشک جنھوں نے ایذا دی مسلمان مردوں اور مسلمان عورتوں کو پھر توبہ نہ کی ان کے لئے جہنم کا عذاب ہے (ف۱۱) اور ان کے لئے آگ کا عذاب (ف۱۲)

Indeed those who troubled the Muslim men and Muslim women, and then did not repent – for them is the punishment of hell, and for them is the punishment of fire.

اِنَّ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَهُمۡ جَنّٰتٌ تَجۡرِىۡ مِنۡ تَحۡتِهَا الۡاَنۡهٰرُ ؕ ذٰلِكَ الۡفَوۡزُ الۡكَبِيۡرُؕ‏ ﴿11﴾

(۱۱) بیشک جو ایمان لائے اور اچھے کام کئے ان کے لئے باغ ہیں جن کے نیچے نہریں رواں یہی بڑی کامیابی ہے،

Indeed those who believed and did good deeds – for them are Gardens beneath which rivers flow; this is the great success.

اِنَّ بَطۡشَ رَبِّكَ لَشَدِيۡدٌ ؕ‏ ﴿12﴾

(۱۲) بیشک تیرے رب کی گرفت بہت سخت ہے (ف۱۳)

Indeed the seizure of your Lord is very severe.

اِنَّهٗ هُوَ يُبۡدِئُ وَيُعِيۡدُ​ ۚ‏ ﴿13﴾

(۱۳) بیشک وه پہلے اور پھر کرے (ف۱٤)

Indeed it is He Who initiates and redoes.

وَهُوَ الۡغَفُوۡرُ الۡوَدُوۡدُۙ‏ ﴿14﴾

(۱٤) اور وہی ہے بخشنے والا اپنے نیک بندوں پر پیارا ،

And He only is the Oft Forgiving, the Beloved of His bondmen.

ذُو الۡعَرۡشِ الۡمَجِيۡدُ ۙ‏ ﴿15﴾

(۱۵) عزت والے عرش کا مالک ،

Master of the Honourable Throne.

فَعَّالٌ لِّمَا يُرِيۡدُ ؕ‏ ﴿16﴾

(۱٦) ہمیشہ جو چاہے کر لینے والا ،

Always doing whatever He wills.

هَلۡ اَتٰٮكَ حَدِيۡثُ الۡجُـنُوۡدِۙ‏ ﴿17﴾

(۱۷) کیا تمھارے پاس لشکروں کے بات آئی (ف۱۵)

Did the story of the armies reach you?

فِرۡعَوۡنَ وَثَمُوۡدَؕ‏ ﴿18﴾

(۱۸) وه لشکر کون فرعون اور ثمود (ف۱٦)

(The armies of) Firaun and the tribe of Thamud.

بَلِ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا فِىۡ تَكۡذِيۡبٍۙ‏ ﴿19﴾

(۱۹) بلکہ (ف۱۷) کافر جھٹلا نے میں ہیں (ف۱۸)

In fact the disbelievers are in denial.

وَّاللّٰهُ مِنۡ وَّرَآٮِٕهِمۡ مُّحِيۡطٌۚ‏ ﴿20﴾

(۲۰) اور اللہ ان کے پیچھے سے انھیں گھیرے ہوئے ہے (ف۱۹)

And Allah is after them, has them surrounded.

بَلۡ هُوَ قُرۡاٰنٌ مَّجِيۡدٌ ۙ‏ ﴿21﴾

(۲۱) بلکہ وه کمال شرف والا قران ہے،

In fact it (what they deny) is the Noble Qur’an.

فِىۡ لَوۡحٍ مَّحۡفُوۡظٍ‏ ﴿22﴾

(۲۲) لوح محفوظ میں ،

In the Preserved Tablet.

وَالسَّمَآءِ وَالطَّارِقِۙ‏ ﴿1﴾

(۱) آسمان کی قسم اور رات کے آنے والے کی، (ف۲)

By oath of the heaven, and by oath of the nightly arriver.

وَمَاۤ اَدۡرٰٮكَ مَا الطَّارِقُۙ‏ ﴿2﴾

(۲) اور کچھ تم نے جانا وه رات کو آنے والا کیا ہے ،

And have you understood what the nightly arriver is?

النَّجۡمُ الثَّاقِبُۙ‏ ﴿3﴾

(۳) خوب چمکتا تارا ،

The very brightly shining star!

اِنۡ كُلُّ نَفۡسٍ لَّمَّا عَلَيۡهَا حَافِظٌؕ‏ ﴿4﴾

(٤) کوئی جان نہیں جس پر نگہبان نہ ہو (ف۳)

There is not a soul that does not have a guardian over it.

فَلۡيَنۡظُرِ الۡاِنۡسَانُ مِمَّ خُلِقَؕ‏ ﴿5﴾

(۵) تو چاہئے کہ آدمی غور کرے کہ کس چیز سے بنایا گیا (ف٤)

So man must consider from what he has been created.

خُلِقَ مِنۡ مَّآءٍ دَافِقٍۙ‏ ﴿6﴾

(٦) جَست کرتے ( اوچھلتے ہوئے ) پانی سے ، (ف۵)

Created from a gushing fluid.

يَّخۡرُجُ مِنۡۢ بَيۡنِ الصُّلۡبِ وَالتَّرَآٮِٕبِؕ‏ ﴿7﴾

(۷) جو نکلتا ہے پیٹھ اور سینوں کے بیچ سے (ف٦)

That is issued from between the backs and the ribs.

اِنَّهٗ عَلٰى رَجۡعِهٖ لَقَادِرٌؕ‏ ﴿8﴾

(۸) بیشک اللہ اس کے واپس کرینے پر (ف۷) قادر ہے

Indeed Allah is Able to return him.

يَوۡمَ تُبۡلَى السَّرَآٮِٕرُۙ‏ ﴿9﴾

(۹) جس دن چھپی باتوں کی جانچ ہوگی (ف۸)

A day when the secrets will be examined.

فَمَا لَهٗ مِنۡ قُوَّةٍ وَّلَا نَاصِرٍؕ‏ ﴿10﴾

(۱۰) تو آدمی کے پاس نہ کچھ زور ہوگا نہ کوئی مددگار (ف۹)

So man will neither have any strength nor any aide.

وَالسَّمَآءِ ذَاتِ الرَّجۡعِۙ‏ ﴿11﴾

(۱۱) آسمان کی قسم! جس سے مینھ اترتا ہے (ف۱۰)

By oath of the sky from which comes down the rain.

وَالۡاَرۡضِ ذَاتِ الصَّدۡعِۙ‏ ﴿12﴾

(۱۲) اور زمین کی جو اس سے کھلتی ہے (ف۱۱)

And by oath of the earth which flourishes with it.

اِنَّهٗ لَقَوۡلٌ فَصۡلٌۙ‏ ﴿13﴾

(۱۳) بیشک قرآن ضرور فیصلہ کی بات ہے (ف۱۲)

Indeed the Qur’an is a decisive Word.

وَّمَا هُوَ بِالۡهَزۡلِؕ‏ ﴿14﴾

(۱٤) اور کوئی ہنسی کی بات نہیں (ف۱۳)

And is not a matter of amusement.

اِنَّهُمۡ يَكِيۡدُوۡنَ كَيۡدًا ۙ‏ ﴿15﴾

(۱۵) بیشک کافر اپنا سا داؤ چلتے ہیں (ف۱٤)

Indeed the disbelievers carry out their evil schemes.

وَّاَكِيۡدُ كَيۡدًا ۚۖ‏ ﴿16﴾

(۱٦) اور میں اپنی خفیہ تدبیر فرماتا ہوں (ف۱۵)

And I secretly plan.

فَمَهِّلِ الۡكٰفِرِيۡنَ اَمۡهِلۡهُمۡ رُوَيۡدًا‏ ﴿17﴾

(۱۷) تو تم کافروں کو ڈھیل دو (ف۱٦) انہیں کچھ تھوڑی مہلت دو (ف۱۷)

Therefore give them some respite – give them some time.

سَبِّحِ اسۡمَ رَبِّكَ الۡاَعۡلَىۙ‏ ﴿1﴾

(۱) اپنے رب کے نام کی پاکی بولو جب سے بلند ہے (ف۲)

Proclaim the Purity of your Lord, the Supreme.

الَّذِىۡ خَلَقَ فَسَوّٰى ۙ‏ ﴿2﴾

(۲) جس نے بناکر ٹھیک کیا (ف۳)

The One Who created, and then made proper.

وَالَّذِىۡ قَدَّرَ فَهَدٰى ۙ‏ ﴿3﴾

(۳) اور جس نے اندازہ پر رکھ کر راہ دی (ف٤)

And the One Who kept proper measure and then guided.

وَالَّذِىۡۤ اَخۡرَجَ الۡمَرۡعٰى ۙ‏ ﴿4﴾

(٤) اور جس نے چارہ نکالا،

The One Who produced pasture.

فَجَعَلَهٗ غُثَآءً اَحۡوٰىؕ‏ ﴿5﴾

(۵) پھر اسے خشک سیاہ کردیا،

Then made it dry and dark.

سَنُقۡرِئُكَ فَلَا تَنۡسٰٓىۙ‏ ﴿6﴾

(٦) اب ہم تمہیں پڑھائیں گے کہ تم نہ بھولو گے (۵)

We shall now make you read (O dear Prophet Mohammed – peace and blessings be upon him), so you will not forget.

اِلَّا مَا شَآءَ اللّٰهُ​ؕ اِنَّهٗ يَعۡلَمُ الۡجَهۡرَ وَمَا يَخۡفٰىؕ‏ ﴿7﴾

(۷) مگر جو اللہ چاہے (ف٦) بیشک وہ جانتا ہے ہر کھلے اور چھپے کو،

Except what Allah wills; indeed He knows all the evident and all the concealed.

وَنُيَسِّرُكَ لِلۡيُسۡرٰى ​ۖ​ۚ‏ ﴿8﴾

(۸) اور ہم تمہارے لیے آسانی کا سامان کردیں گے (ف۷)

And We shall create the means of ease for you.

فَذَكِّرۡ اِنۡ نَّفَعَتِ الذِّكۡرٰىؕ‏ ﴿9﴾

(۹) تو تم نصیحت فرماؤ (ف۸) اگر نصیحت کام دے (ف۹)

Therefore advise, if advising is beneficial.

سَيَذَّكَّرُ مَنۡ يَّخۡشٰىۙ‏ ﴿10﴾

(۱۰) عنقریب نصیحت مانے گا جو ڈرتا ہے (ف۱۰)

Soon whoever fears will heed advice.

وَيَتَجَنَّبُهَا الۡاَشۡقَىۙ‏ ﴿11﴾

(۱۱) اور اس (ف۱۱) سے وہ بڑا بدبخت دور رہے گا،

And the most wicked will stay away from it.

الَّذِىۡ يَصۡلَى النَّارَ الۡكُبۡرٰى​ۚ‏ ﴿12﴾

(۱۲) جو سب سے بڑی آگ میں جائے گا (ف۱۲)

The one who will enter the biggest fire.

ثُمَّ لَا يَمُوۡتُ فِيۡهَا وَلَا يَحۡيٰىؕ‏ ﴿13﴾

(۱۳) پھر نہ اس میں مرے (ف۱۳) اور نہ جیے (ف۱٤)

Then he neither dies in it, nor lives.

قَدۡ اَفۡلَحَ مَنۡ تَزَكّٰىۙ‏ ﴿14﴾

(۱٤) بیشک مراد کو پہنچا جو ستھرا ہوا (ف۱۵)

Indeed successful is the one who became pure.

وَذَكَرَ اسۡمَ رَبِّهٖ فَصَلّٰى​ ؕ‏ ﴿15﴾

(۱۵) اور اپنے رب کا نام لے کر (ف۱٦) نماز پڑھی (ف۱۷)

And who mentioned the name of his Lord, then offered prayer.

بَلۡ تُؤۡثِرُوۡنَ الۡحَيٰوةَ الدُّنۡيَا ۖ‏ ﴿16﴾

(۱٦) بلکہ تم جیتی دنیا کو ترجیح دیتے ہو (ف۱۸)

But rather you prefer the life of this world!

وَالۡاٰخِرَةُ خَيۡرٌ وَّ اَبۡقٰىؕ‏ ﴿17﴾

(۱۷) اور آخرت بہتر اور باقی رہنے والی،

Whereas the Hereafter is better and everlasting.

اِنَّ هٰذَا لَفِى الصُّحُفِ الۡاُوۡلٰىۙ‏ ﴿18﴾

(۱۸) بیشک یہ (ف۱۹) اگلے صحیفوں میں ہے (ف۲۰)

Indeed this is in the former scriptures.

صُحُفِ اِبۡرٰهِيۡمَ وَمُوۡسٰى‏ ﴿19﴾

(۱۹) ابراہیم اور موسیٰ کے صحیفوں میں،

In the Books of Ibrahim and Moosa.

هَلۡ اَتٰٮكَ حَدِيۡثُ الۡغَاشِيَةِؕ‏ ﴿1﴾

(۱) بیشک تمہارے پاس (ف۲) اس مصیبت کی خبر آئی جو چھا جائے گی (ف۳)

Certainly the news of the calamity that will overwhelm has come to you!

وُجُوۡهٌ يَّوۡمَٮِٕذٍ خَاشِعَةٌ ۙ‏ ﴿2﴾

(۲) کتنے ہی منہ اس دن ذلیل ہوں گے،

Many a face will be disgraced on that day.

عَامِلَةٌ نَّاصِبَةٌ ۙ‏ ﴿3﴾

(۳) کام کریں مشقت جھیلیں،

Labouring, striving hard.

تَصۡلٰى نَارًا حَامِيَةً ۙ‏ ﴿4﴾

(٤) جائیں بھڑکتی آگ میں (ف٤)

(Yet) Going into the blazing fire.

تُسۡقٰى مِنۡ عَيۡنٍ اٰنِيَةٍؕ‏ ﴿5﴾

(۵) نہایت جلتے چشمہ کا پانی پلائے جائیں،

Made to drink water from the boiling hot spring.

لَـيۡسَ لَهُمۡ طَعَامٌ اِلَّا مِنۡ ضَرِيۡعٍۙ‏ ﴿6﴾

(٦) ان کے لیے کچھ کھانا نہیں مگر آگ کے کانٹے (ف۵)

There is no food for them except thorns of fire.

لَّا يُسۡمِنُ وَلَا يُغۡنِىۡ مِنۡ جُوۡعٍؕ‏ ﴿7﴾

(۷) کہ نہ فربہی لائیں اور نہ بھوک میں کام دیں (ف٦)

Which neither give strength nor satisfy the hunger.

وُجُوۡهٌ يَّوۡمَٮِٕذٍ نَّاعِمَةٌ ۙ‏ ﴿8﴾

(۸) کتنے ہی منہ اس دن چین میں ہیں (ف۷)

Many a face will be in serenity on that day.

لِّسَعۡيِهَا رَاضِيَةٌ ۙ‏ ﴿9﴾

(۹) اپنی کوشش پر راضی (ف۸)

Rejoicing over their efforts.

فِىۡ جَنَّةٍ عَالِيَةٍۙ‏ ﴿10﴾

(۱۰) بلند باغ میں،

In a high Garden.

لَّا تَسۡمَعُ فِيۡهَا لَاغِيَةً ؕ‏ ﴿11﴾

(۱۱) کہ اس میں کوئی بیہودہ بات نہ سنیں گے ،

In which they will not hear any lewd speech.

فِيۡهَا عَيۡنٌ جَارِيَةٌ​ ۘ‏ ﴿12﴾

(۱۲) اس میں رواں چشمہ ہے،

In it is a flowing spring.

فِيۡهَا سُرُرٌ مَّرۡفُوۡعَةٌ ۙ‏ ﴿13﴾

(۱۳) اس میں بلند تخت ہیں،

In which are high thrones.

وَّاَكۡوَابٌ مَّوۡضُوۡعَةٌ ۙ‏ ﴿14﴾

(۱٤) اور چنے ہوئے کوزے (ف۹)

And chosen goblets.

وَّنَمَارِقُ مَصۡفُوۡفَةٌ ۙ‏ ﴿15﴾

(۱۵) اور برابر برابر بچھے ہوئے قالین

And arranged carpets.

وَّزَرَابِىُّ مَبۡثُوۡثَةٌ ؕ‏ ﴿16﴾

(۱٦) اور پھیلی ہوئی چاندنیاں (ف۱۰)

And linen spread out.

اَفَلَا يَنۡظُرُوۡنَ اِلَى الۡاِ بِلِ كَيۡفَ خُلِقَتۡ‏ ﴿17﴾

(۱۷) تو کیا اونٹ کو نہیں دیکھتے کیسا بنایا گیا،

So do they not see the camel – how it has been created?

وَاِلَى السَّمَآءِ كَيۡفَ رُفِعَتۡ‏ ﴿18﴾

(۱۸) اور آسمان کو کیسا اونچا کیا گیا (ف۱۱)

And the heaven – how it has been raised?

وَاِلَى الۡجِبَالِ كَيۡفَ نُصِبَتۡ‏ ﴿19﴾

(۱۹) اور پہاڑوں کو، کیسے قائم کیے گئے،

And the mountains – how they have been established?

وَاِلَى الۡاَرۡضِ كَيۡفَ سُطِحَتۡ‏ ﴿20﴾

(۲۰) اور زمین کو، کیسے بچھائی گئی،

And the earth – how it has been spread out?

فَذَكِّرۡ ؕ اِنَّمَاۤ اَنۡتَ مُذَكِّرٌ ؕ‏ ﴿21﴾

(۲۱) تو تم نصیحت سناؤ (ف۱۲) تم تو یہی نصیحت سنانے والے ہو،

Therefore advise; indeed you are a proclaimer of advice. (The Holy Prophet is a Remembrance from Allah.)

لَـسۡتَ عَلَيۡهِمۡ بِمُصَۜيۡطِرٍۙ‏ ﴿22﴾

(۲۲) تم کچھ ان پر کڑ وڑا (ضامن) نہیں (ف۱۳)

You are not at all a guardian over them.

اِلَّا مَنۡ تَوَلّٰى وَكَفَرَۙ‏ ﴿23﴾

(۲۳) ہاں جو منہ پھیرے (ف۱٤) اور کفر کرے (ف۱۵)

Except whoever turns away and disbelieves –

فَيُعَذِّبُهُ اللّٰهُ الۡعَذَابَ الۡاَكۡبَرَؕ‏ ﴿24﴾

(۲٤) تو اسے اللہ بڑا عذاب دے گا (ف۱٦)

So Allah will mete out to him the greatest punishment.

اِنَّ اِلَيۡنَاۤ اِيَابَهُمۡۙ‏ ﴿25﴾

(۲۵) بیشک ہماری ہی طرف ان کا پھرنا (ف۱۷)

Indeed only towards Us is their return

ثُمَّ اِنَّ عَلَيۡنَا حِسَابَهُمْ‏ ﴿26﴾

(۲٦) پھر بیشک ہماری ہی طرف ان کا حساب ہے،

Then indeed only upon Us is their reckoning.

وَالۡفَجۡرِۙ‏ ﴿1﴾

(۱) اس صبح کی قسم (ف۲)

By oath of the (particular) dawn.

وَلَيَالٍ عَشۡرٍۙ‏ ﴿2﴾

(۲) اور دس راتوں کی (ف۳)

And by oath of ten nights.

وَّالشَّفۡعِ وَالۡوَتۡرِۙ‏ ﴿3﴾

(۳) اور جفت اور طاق کی (ف٤)

And by oath of the even and the odd.

وَالَّيۡلِ اِذَا يَسۡرِ​ۚ‏ ﴿4﴾

(٤) اور رات کی جب چل دے (ف۵)

And by oath of the night when it recedes

هَلۡ فِىۡ ذٰلِكَ قَسَمٌ لِّذِىۡ حِجۡرٍؕ‏ ﴿5﴾

(۵) کیوں اس میں عقلمند کے لیے قسم ہوئی (ف٦)

Why is there an oath in this, for the intelligent?

اَلَمۡ تَرَ كَيۡفَ فَعَلَ رَبُّكَ بِعَادٍۙ‏ ﴿6﴾

(٦) کیا تم نے نہ دیکھا (ف۷) تمہارے رب نے عاد کے ساتھ کیسا کیا،

Did you not see how did your Lord deal with (the tribe of) Aad?

اِرَمَ ذَاتِ الۡعِمَادِۙ‏ ﴿7﴾

(۷) وہ اِرم حد سے زیادہ طول والے (ف۸)

(And) the tall giants of Iram?

الَّتِىۡ لَمۡ يُخۡلَقۡ مِثۡلُهَا فِى الۡبِلَادِۙ‏ ﴿8﴾

(۸) کہ اس جیسا شہروں میں پیدا نہ ہوا (ف۹)

Like whom no one else was born in the cities.

وَثَمُوۡدَ الَّذِيۡنَ جَابُوا الصَّخۡرَ بِالۡوَادِۙ‏ ﴿9﴾

(۹) اور ثمود جنہوں نے وادی میں (ف۱۰) پتھر کی چٹانیں کاٹیں (ف۱۱)

And the tribe of Thamud, who hewed rocks in the valley.

وَفِرۡعَوۡنَ ذِى الۡاَوۡتَادِۙ‏ ﴿10﴾

(۱۰) اور فرعون کہ چومیخا کرتا (سخت سزائیں دیتا) (ف۱۲)

And with Firaun, who used to crucify.

الَّذِيۡنَ طَغَوۡا فِى الۡبِلَادِۙ‏ ﴿11﴾

(۱۱) جنہوں نے شہروں میں سرکشی کی (ف۱۳)

Those who rebelled in the cities,

فَاَكۡثَرُوۡا فِيۡهَا الۡفَسَادَۙ‏ ﴿12﴾

(۱۲) پھر ان میں بہت فساد پھیلایا (ف۱٤)

And who then spread a lot of turmoil in them.

فَصَبَّ عَلَيۡهِمۡ رَبُّكَ سَوۡطَ عَذَابٍ ۙۚ‏ ﴿13﴾

(۱۳) تو ان پر تمہارے رب نے عذاب کا کوڑا بقوت مارا ،

Therefore your Lord struck them hard with the means of punishment.

اِنَّ رَبَّكَ لَبِالۡمِرۡصَادِؕ‏ ﴿14﴾

(۱٤) بیشک تمہارے رب کی نظر سے کچھ غائب نہیں،

Indeed nothing is hidden from the sight of your Lord.

فَاَمَّا الۡاِنۡسَانُ اِذَا مَا ابۡتَلٰٮهُ رَبُّهٗ فَاَكۡرَمَهٗ وَنَعَّمَهٗ  ۙ فَيَقُوۡلُ رَبِّىۡۤ اَكۡرَمَنِؕ‏ ﴿15﴾

(۱۵) لیکن آدمی تو جب اسے اس کا رب آزمائے کہ اس کو جاہ اور نعمت دے، جب تو کہتا ہے میرے رب نے مجھے عزت دی،

So man, whenever his Lord tests him by giving him honour and favours – thereupon he says, “My Lord has honoured me.”

وَاَمَّاۤ اِذَا مَا ابۡتَلٰٮهُ فَقَدَرَ عَلَيۡهِ رِزۡقَهٗ ۙ فَيَقُوۡلُ رَبِّىۡۤ اَهَانَنِ​ۚ‏ ﴿16﴾

(۱٦) اور اگر آزمائے اور اس کا رزق اس پر تنگ کرے، تو کہتا ہے میرے رب نے مجھے خوار کیا،

And if He tests him and restricts his livelihood – thereupon he says, “My Lord has degraded me!”

كَلَّا​ بَلۡ لَّا تُكۡرِمُوۡنَ الۡيَتِيۡمَۙ‏ ﴿17﴾

(۱۷) یوں نہیں (ف۱۵) بلکہ تم یتیم کی عزت نہیں کرتے (ف۱٦)

Not at all – but rather you do not honour the orphan.

وَلَا تَحٰٓضُّوۡنَ عَلٰى طَعَامِ الۡمِسۡكِيۡنِۙ‏ ﴿18﴾

(۱۸) اور آپس میں ایک دوسرے کو مسکین کے کھلانے کی رغبت نہیں دیتے،

And do not urge one another to feed the needy.

وَتَاۡكُلُوۡنَ التُّرَاثَ اَكۡلًا لَّـمًّا ۙ‏ ﴿19﴾

(۱۹) اور میراث کا مال ہپ ہپ کھاتے ہو (ف۱۷)

And you readily devour the inheritance with greed.

وَّتُحِبُّوۡنَ الۡمَالَ حُبًّا جَمًّا ؕ‏ ﴿20﴾

(۲۰) اور مال کی نہایت محبت رکھتے ہو (ف۱۸)

And you harbour intense love for wealth.

كَلَّاۤ اِذَا دُكَّتِ الۡاَرۡضُ دَكًّا دَكًّا ۙ‏ ﴿21﴾

(۲۱) ہاں ہاں جب زمین ٹکرا کر پاش پاش کردی جائے (ف۱۹)

Most certainly – when the earth is smashed and blown to bits.

وَّجَآءَ رَبُّكَ وَالۡمَلَكُ صَفًّا صَفًّا ۚ‏ ﴿22﴾

(۲۲) اور تمہارے رب کا حکم آئے اور فرشتے قطار قطار،

And when the command of your Lord comes – and the angels row by row,

وَجِاىْٓءَ يَوۡمَٮِٕذٍۢ بِجَهَنَّمَ  ۙ​ يَوۡمَٮِٕذٍ يَّتَذَكَّرُ الۡاِنۡسَانُ وَاَنّٰى لَـهُ الذِّكۡرٰىؕ‏ ﴿23﴾

(۲۳) اور اس دن جہنم لائے جائے (ف۲۰) اس دن آدمی سوچے گا (ف۲۱) اور اب اسے سوچنے کا وقت کہاں (ف۲۲)

And when hell is brought that day – on that day will man reflect, but where is the time now to think?

يَقُوۡلُ يٰلَيۡتَنِىۡ قَدَّمۡتُ لِحَـيَاتِى​ۚ‏ ﴿24﴾

(۲٤) کہے گا ہائے کسی طرح میں نے جیتے جی نیکی آگے بھیجی ہوتی،

He will say, “Alas – if only I had sent some good deeds ahead, during my lifetime!”

فَيَوۡمَٮِٕذٍ لَّا يُعَذِّبُ عَذَابَهٗۤ اَحَدٌ ۙ‏ ﴿25﴾

(۲۵) تو اس دن اس کا سا عذاب (ف۲۳) کوئی نہیں کرتا،

So on that day, no one punishes like He does!

وَّلَا يُوۡثِقُ وَثَاقَهٗۤ اَحَدٌ ؕ‏ ﴿26﴾

(۲٦) اور اس کا سا باندھنا کوئی نہیں باندھتا،

And no one binds like He does!

يٰۤاَيَّتُهَا النَّفۡسُ الۡمُطۡمَٮِٕنَّةُ  ۖ‏ ﴿27﴾

(۲۷) اے اطمینان والی جان (ف۲٤)

O the contented soul!

ارۡجِعِىۡۤ اِلٰى رَبِّكِ رَاضِيَةً مَّرۡضِيَّةً​ ۚ‏ ﴿28﴾

(۲۸) اپنے رب کی طرف واپس ہو یوں کہ تو اس سے راضی وہ تجھ سے راضی،

Return towards your Lord – you being pleased with Him, and He pleased with you!

فَادۡخُلِىۡ فِىۡ عِبٰدِىۙ‏ ﴿29﴾

(۲۹) پھر میرے خاص بندوں میں داخل ہو،

Then enter the ranks of My chosen bondmen!

وَادۡخُلِىۡ جَنَّتِى‏ ﴿30﴾

(۳۰) اور میری جنت میں آ،

And come into My Paradise!

لَاۤ اُقۡسِمُ بِهٰذَا الۡبَلَدِۙ‏ ﴿1﴾

(۱) مجھے اس شہر کی قسم (ف۲)

I swear by this city (Mecca) –

وَاَنۡتَ حِلٌّ ۢ بِهٰذَا الۡبَلَدِۙ‏ ﴿2﴾

(۲) کہ اے محبوب! تم اس شہر میں تشریف فرما ہو (ف۳)

For you (O dear Prophet Mohammed – peace and blessings be upon him) are in this city.

وَوَالِدٍ وَّمَا وَلَدَ ۙ‏ ﴿3﴾

(۳) اور تمہارے باپ ابراہیم کی قسم اور اس کی اولاد کی کہ تم ہو (ف٤)

And by oath of your forefather Ibrahim, and by you – his illustrious son!

لَقَدۡ خَلَقۡنَا الۡاِنۡسَانَ فِىۡ كَبَدٍؕ‏ ﴿4﴾

(٤) بیشک ہم نے آدمی کو مشقت میں رہتا پیدا کیا (ف۵)

We have indeed created man surrounded by hardships.

اَيَحۡسَبُ اَنۡ لَّنۡ يَّقۡدِرَ عَلَيۡهِ اَحَدٌ​ ۘ‏ ﴿5﴾

(۵) کیا آدمی یہ سمجھتا ہے کہ ہرگز اس پر کوئی قدرت نہیں پائے گا (ف٦)

Does man think that no one will ever have power over him?

يَقُوۡلُ اَهۡلَكۡتُ مَالًا لُّبَدًا ؕ‏ ﴿6﴾

(٦) کہتا ہے میں نے ڈھیروں مال فنا کردیا (ف۷)

He says, “I destroyed vast wealth.”

اَيَحۡسَبُ اَنۡ لَّمۡ يَرَهٗۤ اَحَدٌ ؕ‏ ﴿7﴾

(۷) کیا آدمی یہ سمجھتا ہے کہ اسے کسی نے نہ دیکھا (ف۸)

Does man think that no one saw him?

اَلَمۡ نَجۡعَلۡ لَّهٗ عَيۡنَيۡنِۙ‏ ﴿8﴾

(۸) کیا ہم نے اس کی دو آنکھیں نہ بنائیں (ف۹)

Did We not make two eyes for him?

وَلِسَانًا وَّشَفَتَيۡنِۙ‏ ﴿9﴾

(۹) اور زبان (ف۱۰) اور دو ہونٹ (ف۱۱)

And a tongue and two lips?

وَهَدَيۡنٰهُ النَّجۡدَيۡنِ​ۚ‏ ﴿10﴾

(۱۰) اور اسے دو ابھری چیزوں کی راہ بتائی (ف۱۲)

And did We not guide him to the two elevated things?

فَلَا اقۡتَحَمَ الۡعَقَبَةَ ۖ‏ ﴿11﴾

(۱۱) پھر بےتامل گھاٹی میں نہ کودا (ف۱۳)

So he did not quickly enter the steep valley.

وَمَاۤ اَدۡرٰٮكَ مَا الۡعَقَبَةُ ؕ‏ ﴿12﴾

(۱۲) اور تو نے کیا جانا وہ گھاٹی کیا ہے (ف۱٤)

And what have you understood, what the valley is!

فَكُّ رَقَبَةٍ ۙ‏ ﴿13﴾

(۱۳) کسی بندے کی گردن چھڑانا (ف۱۵)

The freeing of a slave!

اَوۡ اِطۡعٰمٌ فِىۡ يَوۡمٍ ذِىۡ مَسۡغَبَةٍ ۙ‏ ﴿14﴾

(۱٤) یا بھوک کے دن کھانا دینا (ف۱٦)

Or the feeding on a day of hunger.

يَّتِيۡمًا ذَا مَقۡرَبَةٍ ۙ‏ ﴿15﴾

(۱۵) رشتہ دار یتیم کو،

Of a related orphan,

اَوۡ مِسۡكِيۡنًا ذَا مَتۡرَبَةٍ ؕ‏ ﴿16﴾

(۱٦) یا خاک نشین مسکین کو (ف۱۷)

Or of a homeless needy person!

ثُمَّ كَانَ مِنَ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَتَوَاصَوۡا بِالصَّبۡرِ وَتَوَاصَوۡا بِالۡمَرۡحَمَةِ ؕ‏ ﴿17﴾

(۱۷) پھر ہو ان سے جو ایمان لائے (ف۱۸) اور انہوں نے آپس میں صبر کی وصیتیں کیں (ف۱۹) اور آپس میں مہربانی کی وصیتیں کیں (ف۲۰)

And moreover to be of those who accepted faith, and who urged patience to one another and who urged graciousness to one another.

اُولٰٓٮِٕكَ اَصۡحٰبُ الۡمَيۡمَنَةِ ؕ‏ ﴿18﴾

(۱۸) یہ داہنی طرف والے ہیں (ف۲۱)

These are the people of the right.

وَالَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا بِاٰيٰتِنَا هُمۡ اَصۡحٰبُ الۡمَشۡـَٔـمَةِ ؕ‏ ﴿19﴾

(۱۹) اور جنہوں نے ہماری آیتوں سے کفر کیا وہ بائیں طرف والے (ف۲۲)

And those who denied Our signs, are the people of the left.

عَلَيۡهِمۡ نَارٌ مُّؤۡصَدَةٌ‏ ﴿20﴾

(۲۰) ان پر آگ ہے کہ اس میں ڈال کر اوپر سے بند کردی گئی (ف۲۳)

Upon them is a fire, in which they are imprisoned, closed and shut above them.

وَالشَّمۡسِ وَضُحٰٮهَا  ۙ‏ ﴿1﴾

(۱) سورج اور اس کی روشنی کی قسم،

By oath of the sun and its light

وَالۡقَمَرِ اِذَا تَلٰٮهَا  ۙ‏ ﴿2﴾

(۲) اور چاند کی جب اس کے پیچھے آئے (ف۲)

And by oath of the moon when it follows the sun

وَالنَّهَارِ اِذَا جَلّٰٮهَا ۙ‏ ﴿3﴾

(۳) اور دن کی جب اسے چمکائے (ف۳)

And by oath of the day when it reveals it

وَالَّيۡلِ اِذَا يَغۡشٰٮهَا ۙ‏ ﴿4﴾

(٤) اور رات کی جب اسے چھپائے (ف٤)

And by oath of the night when it hides it

وَالسَّمَآءِ وَمَا بَنٰٮهَا ۙ‏ ﴿5﴾

(۵) اور آسمان اور اس کے بنانے والے کی قسم،

And by oath of the heaven and by oath of Him Who made it.

وَالۡاَرۡضِ وَمَا طَحٰٮهَا ۙ‏ ﴿6﴾

(٦) اور زمین اور اس کے پھیلانے والے کی قسم،

And by oath of the earth and by oath of Him Who spread it.

وَنَفۡسٍ وَّمَا سَوّٰٮهَا ۙ‏ ﴿7﴾

(۷) اور جان کی اور اس کی جس نے اسے ٹھیک بنایا (ف۵)

And by oath of the soul and by oath of Him Who made it proper.

فَاَلۡهَمَهَا فُجُوۡرَهَا وَتَقۡوٰٮهَا ۙ‏ ﴿8﴾

(۸) پھر اس کی بدکاری اور اس کی پرہیزگاری دل میں ڈالی (ف٦)

And inspired in it the knowledge of its sins and its piety.

قَدۡ اَفۡلَحَ مَنۡ زَكّٰٮهَا ۙ‏ ﴿9﴾

(۹) بیشک مراد کو پہنچایا جس نے اسے (ف۷) ستھرا کیا (ف۸)

Indeed successful is the one who made it pure.

وَقَدۡ خَابَ مَنۡ دَسّٰٮهَا ؕ‏ ﴿10﴾

(۱۰) اور نامراد ہوا جس نے اسے معصیت میں چھپایا،

And indeed failed is the one who covered it in sin.

كَذَّبَتۡ ثَمُوۡدُ بِطَغۡوٰٮهَآ  ۙ‏ ﴿11﴾

(۱۱) ثمود نے اپنی سرکشی سے جھٹلایا (ف۹)

The tribe of Thamud denied with rebellion.

اِذِ انۡۢبَعَثَ اَشۡقٰٮهَا  ۙ‏ ﴿12﴾

(۱۲) جبکہ اس کا سب سے بدبخت (ف۱۰) اٹھ کھڑا ہوا،

When the most wicked among them stood up in defiance.

فَقَالَ لَهُمۡ رَسُوۡلُ اللّٰهِ نَاقَةَ اللّٰهِ وَسُقۡيٰهَا ؕ‏ ﴿13﴾

(۱۳) تو ان سے اللہ کے رسول (ف۱۱) نے فرمایا اللہ کے ناقہ (ف۱۲) اور اس کی پینے کی باری سے بچو (ف۱۳)

So the Noble Messenger of Allah said to them, “Stay away from the she camel of Allah, and from its turn to drink.”

فَكَذَّبُوۡهُ فَعَقَرُوۡهَا   ۙفَدَمۡدَمَ عَلَيۡهِمۡ رَبُّهُمۡ بِذَنۡۢبِهِمۡ فَسَوّٰٮهَا  ۙ‏ ﴿14﴾

(۱٤) تو انہوں نے اسے جھٹلایا پھر ناقہ کی کوچیں کاٹ دیں تو ان پر ان کے رب نے ان کے گناہ کے سبب (ف۱٤) تباہی ڈال کر وہ بستی برابر کردی (ف۱۵)

In response they belied him, and hamstrung the she camel – so Allah put ruin over them because of their sins and flattened their dwellings.

وَلَا يَخَافُ عُقۡبٰهَا‏ ﴿15﴾

(۱۵) اور اس کے پیچھا کرنے والے کا اسے خوف نہیں (ف۱٦)

And He does not fear its coming behind (to take vengeance).

وَالَّيۡلِ اِذَا يَغۡشٰىۙ‏ ﴿1﴾

(۱) اور رات کی قسم جب چھائے (ف۲)

By oath of the night when it covers

وَالنَّهَارِ اِذَا تَجَلّٰىۙ‏ ﴿2﴾

(۲) اور دن کی جب چمکے (ف۳)

And by oath of the day when it shines

وَمَا خَلَقَ الذَّكَرَ وَالۡاُنۡثٰٓىۙ‏ ﴿3﴾

(۳) اور اس (ف٤) کی جس نے نر و مادہ بنائے (ف۵)

And by oath of the One Who created the male and the female.

اِنَّ سَعۡيَكُمۡ لَشَتّٰىؕ‏ ﴿4﴾

(٤) بیشک تمہاری کوشش مختلف ہے (ف٦)

Indeed your efforts differ.

فَاَمَّا مَنۡ اَعۡطٰى وَاتَّقٰىۙ‏ ﴿5﴾

(۵) تو وہ جس نے دیا (ف۷) اور پرہیزگاری کی (ف۸)

So for one who gave and practised piety

وَصَدَّقَ بِالۡحُسۡنٰىۙ‏ ﴿6﴾

(٦) اور سب سے اچھی کو سچ مانا (ف۹)

And believed the best matter to be true

فَسَنُيَسِّرُهٗ لِلۡيُسۡرٰىؕ‏ ﴿7﴾

(۷) تو بہت جلد ہم اسے آسانی مہیا کردیں گے (ف۱۰)

So We will very soon provide him ease.

وَاَمَّا مَنۡۢ بَخِلَ وَاسۡتَغۡنٰىۙ‏ ﴿8﴾

(۸) اور وہ جس نے بخل کیا (ف۱۱) اور بےپرواہ بنا (ف۱۲)

And for him who hoarded wealth and remained carefree,

وَكَذَّبَ بِالۡحُسۡنٰىۙ‏ ﴿9﴾

(۹) اور سب سے اچھی کو جھٹلایا (ف۱۳)

And denied the best matter,

فَسَنُيَسِّرُهٗ لِلۡعُسۡرٰىؕ‏ ﴿10﴾

(۱۰) تو بہت جلد ہم اسے دشواری مہیا کردیں گے (ف۱٤)

So We will very soon provide him hardship.

وَمَا يُغۡنِىۡ عَنۡهُ مَالُهٗۤ اِذَا تَرَدّٰىؕ‏ ﴿11﴾

(۱۱) اور اس کا مال اسے کام نہ آئے گا جب ہلاکت میں پڑے گا (ف۱۵)

His wealth will not avail him when he falls into ruin.

اِنَّ عَلَيۡنَا لَـلۡهُدٰىۖ‏ ﴿12﴾

(۱۲) بیشک ہدایت فرمانا (ف۱٦) ہمارے ذمہ ہے،

Indeed guiding is upon Us.

وَاِنَّ لَـنَا لَـلۡاٰخِرَةَ وَالۡاُوۡلٰى‏ ﴿13﴾

(۱۳) اور بیشک آخرت اور دنیا دونوں کے ہمیں مالک ہیں،

And indeed the Hereafter and this world both belong to Us.

فَاَنۡذَرۡتُكُمۡ نَارًا تَلَظّٰى​ۚ‏ ﴿14﴾

(۱٤) تو میں تمہیں ڈراتا ہوں اس آگ سے جو بھڑک رہی ہے،

I therefore warn you of the fire that is ablaze.

لَا يَصۡلٰٮهَاۤ اِلَّا الۡاَشۡقَىۙ‏ ﴿15﴾

(۱۵) نہ جائے گا اس میں (ف۱۷) مگر بڑا بدبخت،

None except the most wicked will enter it.

الَّذِىۡ كَذَّبَ وَتَوَلّٰىؕ‏ ﴿16﴾

(۱٦) جس نے جھٹلایا (ف۱۸) اور منہ پھیرا (ف۱۹)

The one who denied and turned away.

وَسَيُجَنَّبُهَا الۡاَتۡقَىۙ‏ ﴿17﴾

(۱۷) اور بہت اس سے دور رکھا جائے گا جو سب سے زیادہ پرہیزگار ،

He will be far away from the most pious. (The first Caliph S. Abu Bakr Siddiq)

الَّذِىۡ يُؤۡتِىۡ مَالَهٗ يَتَزَكّٰى​ۚ‏ ﴿18﴾

(۱۸) جو اپنا مال دیتا ہے کہ ستھرا ہو (ف۲۰)

Who gives his wealth in order to be pure.

وَمَا لِاَحَدٍ عِنۡدَهٗ مِنۡ نِّعۡمَةٍ تُجۡزٰٓىۙ‏ ﴿19﴾

(۱۹) اور کسی کا اس پر کچھ احسان نہیں جس کا بدلہ دیا جائے (ف۲۱)

And no one has done a favour to him, for which he should be compensated.

اِلَّا ابۡتِغَآءَ وَجۡهِ رَبِّهِ الۡاَعۡلٰى​ۚ‏ ﴿20﴾

(۲۰) صرف اپنے رب کی رضا چاہتا ہے جو سب سے بلند ہے،

He desires only to please his Lord, the Supreme.

وَلَسَوۡفَ يَرۡضٰى‏ ﴿21﴾

(۲۱) اور بیشک قریب ہے کہ وہ راضی ہوگا (ف۲۲)

And indeed, soon he will be very pleased.

وَالضُّحٰىۙ‏ ﴿1﴾

(۱) چاشت کی قسم (ف۲)

By oath of the late morning,

وَالَّيۡلِ اِذَا سَجٰىۙ‏ ﴿2﴾

(۲) اور رات کی جب پردہ ڈالے (ف۳)

And by oath of the night when it covers,

مَا وَدَّعَكَ رَبُّكَ وَمَا قَلٰىؕ‏ ﴿3﴾

(۳) کہ تمہیں تمہارے رب نے نہ چھوڑا، اور نہ مکروہ جانا،

Your Lord has not forsaken you nor does He dislike you!

وَلَـلۡاٰخِرَةُ خَيۡرٌ لَّكَ مِنَ الۡاُوۡلٰىؕ‏ ﴿4﴾

(٤) اور بیشک پچھلی تمہارے لیے پہلی سے بہتر ہے (ف٤)

And indeed the latter is better for you than the former.

وَلَسَوۡفَ يُعۡطِيۡكَ رَبُّكَ فَتَرۡضٰىؕ‏ ﴿5﴾

(۵) اور بیشک قریب ہے کہ تمہارا رب تمہیں (ف۵) اتنا دے گا کہ تم راضی ہوجاؤ گے (ف٦)

And indeed your Lord will soon give you so much that you will be pleased. (Allah seeks to please the Holy Prophet – peace and blessings be upon him.)

اَلَمۡ يَجِدۡكَ يَتِيۡمًا فَاٰوٰى‏ ﴿6﴾

(٦) کیا اس نے تمہیں یتیم نہ پایا پھر جگہ دی (ف۷)

Did He not find you an orphan, so provided you shelter?

وَوَجَدَكَ ضَآ لًّا فَهَدٰى‏ ﴿7﴾

(۷) اور تمہیں اپنی محبت میں خود رفتہ پایا تو اپنی طرف راہ دی (ف۸)

And found you deeply engrossed in His love, so directed you?

وَوَجَدَكَ عَآٮِٕلًا فَاَغۡنٰىؕ‏ ﴿8﴾

(۸) اور تمہیں حاجت مند پایا پھر غنی کردیا (ف۹)

And found you in need, so made you prosperous?

فَاَمَّا الۡيَتِيۡمَ فَلَا تَقۡهَرۡؕ‏ ﴿9﴾

(۹) تو یتیم پر دباؤ نہ ڈالو (ف۱۰)

Therefore do not oppress the orphan.

وَاَمَّا السَّآٮِٕلَ فَلَا تَنۡهَرۡؕ‏ ﴿10﴾

(۱۰) اور منگتا کو نہ جھڑکو (ف۱۱)

And do not rebuke the beggar.

وَاَمَّا بِنِعۡمَةِ رَبِّكَ فَحَدِّثۡ‏ ﴿11﴾

(۱۱) اور اپنے رب کی نعمت کا خوب چرچا کرو (ف۱۲)

And abundantly proclaim the favours of your Lord.

اَلَمۡ نَشۡرَحۡ لَـكَ صَدۡرَكَۙ‏ ﴿1﴾

(۱) کیا ہم نے تمہارا سینہ کشادہ نہ کیا (ف۲)

Did We not widen your bosom?

وَوَضَعۡنَا عَنۡكَ وِزۡرَكَۙ‏ ﴿2﴾

(۲) اور تم پر سے تمہارا بوجھ اتار لیا،

And relieve you of the burden –

الَّذِىۡۤ اَنۡقَضَ ظَهۡرَكَۙ‏ ﴿3﴾

(۳) جس نے تمہاری پیٹھ توڑی تھی (ف۳)

Which had broken your back?

وَرَفَعۡنَا لَـكَ ذِكۡرَكَؕ‏ ﴿4﴾

(٤) اور ہم نے تمہارے لیے تمہارا ذکر بلند کردیا (ف٤)

And We have exalted your remembrance for you.

فَاِنَّ مَعَ الۡعُسۡرِ يُسۡرًا ۙ‏ ﴿5﴾

(۵) تو بیشک دشواری کے ساتھ آسانی ہے،

So indeed with hardship is ease.

اِنَّ مَعَ الۡعُسۡرِ يُسۡرًا ؕ‏ ﴿6﴾

(٦) بیشک دشواری کے ساتھ آسانی ہے (ف۵)

Indeed with hardship is ease.

فَاِذَا فَرَغۡتَ فَانۡصَبۡۙ‏ ﴿7﴾

(۷) تو جب تم نماز سے فارغ ہو تو دعا میں (ف٦) محنت کرو (ف۷)

So when you finish the prayer, strive in supplication.

وَاِلٰى رَبِّكَ فَارۡغَب‏ ﴿8﴾

(۸) اور اپنے رب ہی کی طرف رغبت کرو (ف۸)

And incline towards your Lord.

وَالتِّيۡنِ وَالزَّيۡتُوۡنِۙ‏ ﴿1﴾

(۱) انجیر کی قسم اور زیتون (ف۲)

By oath of the fig and of the olive,

وَطُوۡرِ سِيۡنِيۡنَۙ‏ ﴿2﴾

(۲) اور طور سینا (ف۳)

And by oath of Mount Sinai,

وَهٰذَا الۡبَلَدِ الۡاَمِيۡنِۙ‏ ﴿3﴾

(۳) اور اس امان والے شہر کی (ف٤)

And by oath of this secure land,

لَقَدۡ خَلَقۡنَا الۡاِنۡسَانَ فِىۡۤ اَحۡسَنِ تَقۡوِيۡمٍ‏ ﴿4﴾

(٤) بیشک ہم نے آدمی کو اچھی صورت پر بنایا،

We have indeed created man in the best shape.

ثُمَّ رَدَدۡنٰهُ اَسۡفَلَ سَافِلِيۡنَۙ‏ ﴿5﴾

(۵) پھر اسے ہر نیچی سے نیچی حالت کی طرف پھیردیا (ف۵)

We then turned him towards all the lowest of the low states.

اِلَّا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ فَلَهُمۡ اَجۡرٌ غَيۡرُ مَمۡنُوۡنٍؕ‏ ﴿6﴾

(٦) مگر جو ایمان لائے اور اچھے کام کیے کہ انہیں بیحد ثواب ہے (ف٦)

Except those who accepted faith and did good deeds – for them is a never ending reward.

فَمَا يُكَذِّبُكَ بَعۡدُ بِالدِّيۡنِ‏ ﴿7﴾

(۷) تو اب (ف۷) کیا چیز تجھے انصاف کے جھٹلانے پر باعث ہے (ف۸)

So after this, what causes you to deny the judgement?

اَلَيۡسَ اللّٰهُ بِاَحۡكَمِ الۡحٰكِمِيۡنَ‏ ﴿8﴾

(۸) کیا اللہ سب حاکموں سے بڑھ کر حاکم نہیں،

Is not Allah the Greatest Judge upon all judges?

اِقۡرَاۡ بِاسۡمِ رَبِّكَ الَّذِىۡ خَلَقَ​ۚ‏ ﴿1﴾

(۱) پڑھو اپنے رب کے نام سے (ف۲) جس نے پیدا کیا

Read with the name of your Lord Who created,

خَلَقَ الۡاِنۡسَانَ مِنۡ عَلَقٍ​ۚ‏ ﴿2﴾

(۲) آدمی کو خون کی پھٹک سے بنایا، پڑھو (ف٤)

Created man from a clot.

اِقۡرَاۡ وَرَبُّكَ الۡاَكۡرَمُۙ‏ ﴿3﴾

(۳) اور تمہارا رب ہی سب سے بڑا کریم،

Read, and your Lord only is the Most Beneficent,

الَّذِىۡ عَلَّمَ بِالۡقَلَمِۙ‏ ﴿4﴾

(٤) جس نے قلم سے لکھنا سکھایا (ف۵)

The One Who taught to write with the pen.

عَلَّمَ الۡاِنۡسَانَ مَا لَمۡ يَعۡلَمۡؕ‏ ﴿5﴾

(۵) آدمی کو سکھایا جو نہ جانتا تھا (ف٦)

The One Who taught man all what he did not know.

كَلَّاۤ اِنَّ الۡاِنۡسَانَ لَيَطۡغٰٓىۙ‏ ﴿6﴾

(٦) ہاں ہاں بیشک آدمی سرکشی کرتا ہے،

Yes indeed, man is surely rebellious.

اَنۡ رَّاٰهُ اسۡتَغۡنٰىؕ‏ ﴿7﴾

(۷) اس پر کہ اپنے آپ کو غنی سمجھ لیا (ف۷)

As he considers himself independent!

اِنَّ اِلٰى رَبِّكَ الرُّجۡعٰىؕ‏ ﴿8﴾

(۸) بیشک تمہارے رب ہی کی طرف پھرنا ہے (ف۸)

Indeed towards your Lord only is the return.

اَرَءَيۡتَ الَّذِىۡ يَنۡهٰىؕ‏ ﴿9﴾

(۹) بھلا دیکھو تو جو منع کرتا ہے ،

What is your opinion – regarding him who forbids –

عَبۡدًا اِذَا صَلّٰىؕ‏ ﴿10﴾

(۱۰) بندے کو جب وہ نماز پڑھے (ف۹)

A bondman when he offers the prayer?

اَرَءَيۡتَ اِنۡ كَانَ عَلَى الۡهُدٰٓىۙ‏ ﴿11﴾

(۱۱) بھلا دیکھو تو اگر وہ ہدایت پر ہوتا ،

What is your opinion – if he were upon guidance,

اَوۡ اَمَرَ بِالتَّقۡوٰىۙ‏ ﴿12﴾

(۱۲) یا پرہیزگاری بتاتا تو کیا خوب تھا،

He would enjoin piety, so how good it would be!

اَرَءَيۡتَ اِنۡ كَذَّبَ وَتَوَلّٰىؕ‏ ﴿13﴾

(۱۳) بھلا دیکھو تو اگر جھٹلایا (ف۱۰) اور منہ پھیرا (ف۱۱)

What is your opinion – if he denies and turns away, how wretched will be his state!

اَلَمۡ يَعۡلَمۡ بِاَنَّ اللّٰهَ يَرٰىؕ‏ ﴿14﴾

(۱٤) تو کیا حال ہوگا کیا نہ جانا (ف۱۲) کہ اللہ دیکھ رہا ہے (ف۱۳)

Did he not realise that Allah is watching?

كَلَّا لَٮِٕنۡ لَّمۡ يَنۡتَهِ  ۙ لَنَسۡفَعًۢا بِالنَّاصِيَةِۙ‏ ﴿15﴾

(۱۵) ہاں ہاں اگر باز نہ آیا (ف۱٤) تو ضرور ہم پیشانی کے بال پکڑ کر کھینچیں گے (ف۱۵)

Yes certainly, if he does not desist, We will seize him by the forelock.

نَاصِيَةٍ كَاذِبَةٍ خَاطِئَةٍ​ ۚ‏ ﴿16﴾

(۱٦) کیسی پیشانی جھوٹی خطاکار،

A forelock that lies, is sinful.

فَلۡيَدۡعُ نَادِيَهٗ ۙ‏ ﴿17﴾

(۱۷) اب پکارے اپنی مجلس کو (ف۱٦)

So let him now call his gang!

سَنَدۡعُ الزَّبَانِيَةَ ۙ‏ ﴿18﴾

(۱۸) ابھی ہم سپاہیوں کو بلاتے ہیں (ف۱۷)

We will now call the guards!

كَلَّا ؕ لَا تُطِعۡهُ وَاسۡجُدۡ وَاقۡتَرِبْ۩‏ ﴿19﴾

(۱۹) ہاں ہاں، اس کی نہ سنو اور سجدہ کرو (ف۱۸) اور ہم سے قریب ہوجاؤ، (السجدة ۔۱٤)

Yes indeed; do not listen to him – and prostrate, and become close to Us. (Command of Prostration # 14)

اِنَّاۤ اَنۡزَلۡنٰهُ فِىۡ لَيۡلَةِ الۡقَدۡرِ ۖ ۚ‏ ﴿1﴾

(۱) بیشک ہم نے اسے (ف۲) شب قدر میں اتارا (ف۳)

We have indeed sent down the Qur’an in the Night of Destiny.

وَمَاۤ اَدۡرٰٮكَ مَا لَيۡلَةُ الۡقَدۡرِؕ‏ ﴿2﴾

(۲) اور تم نے کیا جانا کیا شب قدر،

And what have you understood, what the Night of Destiny is!

لَيۡلَةُ الۡقَدۡرِ  ۙ خَيۡرٌ مِّنۡ اَلۡفِ شَهۡرٍؕ‏ ﴿3﴾

(۳) شب قدر ہزار مہینوں سے بہتر (ف٤)

The Night of Destiny is better than a thousand months.

تَنَزَّلُ الۡمَلٰٓٮِٕكَةُ وَالرُّوۡحُ فِيۡهَا بِاِذۡنِ رَبِّهِمۡ​ۚ مِّنۡ كُلِّ اَمۡرٍ ۛۙ‏ ﴿4﴾

(٤) اس میں فرشتے اور جبریل اترتے ہیں (ف۵) اپنے رب کے حکم سے ہر کام کے لیے (ف٦)

In it descend the angels and Jibreel, by the command of their Lord – for all works.

سَلٰمٌ   ۛهِىَ حَتّٰى مَطۡلَعِ الۡفَجۡرِ‏ ﴿5﴾

(۵) وہ سلامتی ہے، صبح چمکتے تک (ف۷)

It is peace until the rising of dawn.

لَمۡ يَكُنِ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا مِنۡ اَهۡلِ الۡكِتٰبِ وَالۡمُشۡرِكِيۡنَ مُنۡفَكِّيۡنَ حَتّٰى تَاۡتِيَهُمُ الۡبَيِّنَةُ ۙ‏ ﴿1﴾

(۱) کتابی کافر (ف۲) اور مشرک (ف۳) اپنا دین چھوڑنے کو نہ تھے جب تک ان کے پاس روشن دلیل نہ آئے (ف٤)

The disbelieving People of the Book(s) and the polytheists would not have left their religion until the clear proof came to them.

رَسُوۡلٌ مِّنَ اللّٰهِ يَتۡلُوۡا صُحُفًا مُّطَهَّرَةً ۙ‏ ﴿2﴾

(۲) وہ کون وہ اللہ کا رسول (ف۵) کہ پاک صحیفے پڑھتا ہے (ف٦)

(The clear proof is) the Noble Messenger from Allah, who reads the pure pages.

فِيۡهَا كُتُبٌ قَيِّمَةٌ ؕ‏ ﴿3﴾

(۳) ان میں سیدھی باتیں لکھی ہیں (ف۷)

In which are written proper affairs.

وَمَا تَفَرَّقَ الَّذِيۡنَ اُوۡتُوا الۡكِتٰبَ اِلَّا مِنۡۢ بَعۡدِ مَا جَآءَتۡهُمُ الۡبَيِّنَةُ ؕ‏ ﴿4﴾

(٤) اور پھوٹ نہ پڑی کتاب والوں میں مگر بعد اس کے کہ وہ روشن دلیل (ف۸) ان کے پاس تشریف لائے (ف۹)

Nor did the People of the Book(s) get divided until after the clear proof came to them.

وَمَاۤ اُمِرُوۡۤا اِلَّا لِيَعۡبُدُوا اللّٰهَ مُخۡلِصِيۡنَ لَـهُ الدِّيۡنَ  ۙ حُنَفَآءَ وَيُقِيۡمُوا الصَّلٰوةَ وَيُؤۡتُوا الزَّكٰوةَ​ وَذٰلِكَ دِيۡنُ الۡقَيِّمَةِ ؕ‏ ﴿5﴾

(۵) اور ان لوگوں کو تو (ف۱۰) یہی حکم ہوا کہ اللہ کی بندگی کریں نرے اسی پر عقیدہ لاتے (ف۱۱) ایک طرف کے ہو کر (ف۱۲) اور نماز قائم کریں اور زکوٰة دیں اور یہ سیدھا دین ہے،

And they were ordered only to worship Allah, believing purely in Him – devoted solely (to Him), and to establish the prayer and to pay the obligatory charity – and this is the straight religion.

اِنَّ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا مِنۡ اَهۡلِ الۡكِتٰبِ وَ الۡمُشۡرِكِيۡنَ فِىۡ نَارِ جَهَنَّمَ خٰلِدِيۡنَ فِيۡهَا ​ؕ اُولٰٓٮِٕكَ هُمۡ شَرُّ الۡبَرِيَّةِ ؕ‏ ﴿6﴾

(٦) بیشک جتنے کافر ہیں کتابی اور مشرک سب جہنم کی آگ میں ہیں ہمیشہ اس میں رہیں گے، وہی تمام مخلوق میں بدتر ہیں،

Indeed all disbelievers, the People of the Book(s) and the polytheists, are in the fire of hell – they will remain in it for ever; it is they who are the worst among the creation.

اِنَّ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِۙ اُولٰٓٮِٕكَ هُمۡ خَيۡرُ الۡبَرِيَّةِ ؕ‏ ﴿7﴾

(۷) بیشک جو ایمان لائے اور اچھے کام کیے وہی تمام مخلوق ہیں بہتر ہیں،

Indeed those who accepted faith and did good deeds – it is they who are the best among the creation.

جَزَآؤُهُمۡ عِنۡدَ رَبِّهِمۡ جَنّٰتُ عَدۡنٍ تَجۡرِىۡ مِنۡ تَحۡتِهَا الۡاَنۡهٰرُ خٰلِدِيۡنَ فِيۡهَاۤ اَبَدًا ​ؕ رَضِىَ اللّٰهُ عَنۡهُمۡ وَرَضُوۡا عَنۡهُ ​ؕ ذٰلِكَ لِمَنۡ خَشِىَ رَبَّهٗ‏ ﴿8﴾

(۸) ان کا صلہ ان کے رب کے پاس بسنے کے باغ ہیں جن کے نیچے نہریں بہیں ان میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں، اللہ ان سے راضی (ف۱۳) اور وہ اس سے راضی (ف۱٤) یہ اس کے لیے ہے جو اپنے رب سے ڈرے (ف۱۵)

Their reward is – with their Lord – everlasting Gardens of Eden beneath which rivers flow, in which they will abide for ever and ever; Allah is pleased with them and they are pleased with Him; this is for one who fears his Lord.

اِذَا زُلۡزِلَتِ الۡاَرۡضُ زِلۡزَالَهَا ۙ‏ ﴿1﴾

(۱) جب زمین تھرتھرا دی جائے (ف۲) جیسا اس کا تھرتھرانا ٹھہرا ہے (ف۳)

When the earth is shaken with its appointed tremor.

وَاَخۡرَجَتِ الۡاَرۡضُ اَثۡقَالَهَا ۙ‏ ﴿2﴾

(۲) اور زمین اپنے بوجھ باہر پھینک دے (ف٤)

And the earth throws out its burdens.

وَقَالَ الۡاِنۡسَانُ مَا لَهَا​ ۚ‏ ﴿3﴾

(۳) اور آدمی کہے اسے کیا ہوا (ف۵)

And man says, “What has happened to it?”

يَوۡمَٮِٕذٍ تُحَدِّثُ اَخۡبَارَهَا ۙ‏ ﴿4﴾

(٤) اس دن وہ اپنی خبریں بتائے گی (ف٦)

On that day earth will narrate its news,

بِاَنَّ رَبَّكَ اَوۡحٰى لَهَا ؕ‏ ﴿5﴾

(۵) اس لیے کہ تمہارے رب نے اسے حکم بھیجا (ف۷)

Because your Lord sent a command to it.

يَوۡمَٮِٕذٍ يَّصۡدُرُ النَّاسُ اَشۡتَاتًا  ۙ لِّيُرَوۡا اَعۡمَالَهُمۡؕ‏  ﴿6﴾

(٦) اس دن لوگ اپنے رب کی طرف پھریں گے (ف۸) کئی راہ ہو کر (ف۹) تاکہ اپنا کیا (ف۱۰) دکھائیں جائیں تو،

On that day men will return towards their Lord, in different groups, in order to be shown their deeds.

فَمَنۡ يَّعۡمَلۡ مِثۡقَالَ ذَرَّةٍ خَيۡرًا يَّرَهٗ ؕ‏ ﴿7﴾

(۷) جو ایک ذرہ بھر بھلائی کرے اسے دیکھے گا،

So whoever does a good deed equal to the weight of the minutest particle, will see it.

وَمَنۡ يَّعۡمَلۡ مِثۡقَالَ ذَرَّةٍ شَرًّا يَّرَهٗ‏ ﴿8﴾

(۸) اور جو ایک ذرہ بھر برائی کرے اسے دیکھے گا (ف۱۱)

And whoever does an evil deed equal to the weight of the minutest particle, will see it.

وَالۡعٰدِيٰتِ ضَبۡحًا ۙ‏ ﴿1﴾

(۱) قسم ان کی جو دوڑتے ہیں سینے سے آواز نکلتی ہوئی (ف۲)

By oath of those that sprint, breathing heavily. (The horses used in Holy War.)

فَالۡمُوۡرِيٰتِ قَدۡحًا ۙ‏ ﴿2﴾

(۲) پھر پتھروں سے آگ نکالتے ہیں سم مار کر (ف۳)

Striking stones with their hooves, sparking fire.

فَالۡمُغِيۡرٰتِ صُبۡحًا ۙ‏ ﴿3﴾

(۳) پھر صبح ہوتے تاراج کرتے ہیں (ف٤)

And by oath of those who raid at dawn.

فَاَثَرۡنَ بِهٖ نَقۡعًا ۙ‏ ﴿4﴾

(٤) پھر اس وقت غبار اڑاتے ہیں،

So thereupon raising dust.

فَوَسَطۡنَ بِهٖ جَمۡعًا ۙ‏ ﴿5﴾

(۵) پھر دشمن کے بیچ لشکر میں جاتے ہیں،

Then penetrate to the centre of the enemy army.

اِنَّ الۡاِنۡسَانَ لِرَبِّهٖ لَـكَنُوۡدٌ ۚ‏ ﴿6﴾

(٦) بیشک آدمی اپنے رب کا بڑا ناشکرا ہے (ف۵)

Indeed man is very ungrateful towards his Lord.

وَاِنَّهٗ عَلٰى ذٰلِكَ لَشَهِيۡدٌ ۚ‏ ﴿7﴾

(۷) اور بیشک وہ اس پر (٦) خود گواہ ہے،

And indeed he himself is a witness to it.

وَاِنَّهٗ لِحُبِّ الۡخَيۡرِ لَشَدِيۡدٌ ؕ‏ ﴿8﴾

(۸) اور بیشک وہ مال کی چاہت میں ضرور کرّا (تیز) ہے (ف۷)

And indeed he loves wealth to the extreme.

اَفَلَا يَعۡلَمُ اِذَا بُعۡثِرَ مَا فِى الۡقُبُوۡرِۙ‏ ﴿9﴾

(۹) تو کیا نہیں جانتا جب اٹھائے جائیں گے (ف۸) جو قبروں میں ہیں،

So does he not know? When those in the graves are raised,

وَحُصِّلَ مَا فِى الصُّدُوۡرِۙ‏ ﴿10﴾

(۱۰) اور کھول دی جائے گی (ف۹) جو سینوں میں ہے،

And all what lies in the breasts is opened –

اِنَّ رَبَّهُمۡ بِهِمۡ يَوۡمَٮِٕذٍ لَّخَبِيۡرٌ‏ ﴿11﴾

(۱۱) بیشک ان کے رب کو اس دن (ف۱۰) ان کی سب خبر ہے (ف۱۱)

On that day their Lord surely knows all about them!

اَلۡقَارِعَةُ ۙ‏ ﴿1﴾

(۱) دل دہلانے والی،

The event that terrifies the hearts!

مَا الۡقَارِعَةُ​ ۚ‏ ﴿2﴾

(۲) کیا وہ دہلانے والی،

What is the event that terrifies the hearts?

وَمَاۤ اَدۡرٰٮكَ مَا الۡقَارِعَةُ ؕ‏ ﴿3﴾

(۳) اور تو نے کیا جانا کیا ہے دہلانے والی (ف۲)

And what have you understood, what the event that terrifies the hearts is!

يَوۡمَ يَكُوۡنُ النَّاسُ كَالۡفَرَاشِ الۡمَبۡثُوۡثِۙ‏ ﴿4﴾

(٤) جس دن آدمی ہوں گے جیسے پھیلے پتنگے (ف۳)

The day when men will be like scattered moths.

وَتَكُوۡنُ الۡجِبَالُ كَالۡعِهۡنِ الۡمَنۡفُوۡشِؕ‏ ﴿5﴾

(۵) اور پہاڑ ہوں گے جیسے دھنکی اون (ف٤)

And mountains will be like flying wool.

فَاَمَّا مَنۡ ثَقُلَتۡ مَوَازِيۡنُهٗ ۙ‏ ﴿6﴾

(٦) تو جس کی تولیں بھاری ہوئیں (ف۵)

So for one whose scales prove heavy,

فَهُوَ فِىۡ عِيۡشَةٍ رَّاضِيَةٍ ؕ‏ ﴿7﴾

(۷) وہ تو من مانتے عیش میں ہیں (ف٦)

He is therefore in the desired bliss.

وَاَمَّا مَنۡ خَفَّتۡ مَوَازِيۡنُهٗ ۙ‏ ﴿8﴾

(۸) اور جس کی تولیں ہلکی پڑیں (ف۷)

And for one whose scales prove light,

فَاُمُّهٗ هَاوِيَةٌ ؕ‏ ﴿9﴾

(۹) وہ نیچا دکھانے والی گود میں ہے (ف۸)

He is in the lap of one that abases.

وَمَاۤ اَدۡرٰٮكَ مَا هِيَهۡ ؕ‏ ﴿10﴾

(۱۰) اور تو نے کیا جانا، کیا نیچا دکھانے والی،

And what have you understood, what the one that abases is!

نَارٌ حَامِيَةٌ‏ ﴿11﴾

(۱۱) ایک آگ شعلے مارتی (ف۹)

A flaming fire!

اَلۡهٰٮكُمُ التَّكَاثُرُۙ‏ ﴿1﴾

(۱) تمہیں غافل رکھا (ف۳) مال کی زیادہ طلبی نے (ف۳)

The craving for excess wealth kept you people neglectful.

حَتّٰى زُرۡتُمُ الۡمَقَابِرَؕ‏ ﴿2﴾

(۲) یہاں تک کہ تم نے قبروں کا منہ دیکھا (ف٤)

Until you confronted the graves.

كَلَّا سَوۡفَ تَعۡلَمُوۡنَۙ‏ ﴿3﴾

(۳) ہاں ہاں جلد جان جاؤ گے (ف۵)

Yes certainly, you will soon realise!

ثُمَّ كَلَّا سَوۡفَ تَعۡلَمُوۡنَؕ‏ ﴿4﴾

(٤) پھر ہاں ہاں جلد جان جاؤں گے (ف٦)

Again, yes certainly, you will soon realise!

كَلَّا لَوۡ تَعۡلَمُوۡنَ عِلۡمَ الۡيَقِيۡنِؕ‏ ﴿5﴾

(۵) ہاں ہاں اگر یقین کا جاننا جانتے تو مال کی محبت نہ رکھتے (ف۷)

Yes certainly, if you had believed with certainty, you would not have craved for wealth.

لَتَرَوُنَّ الۡجَحِيۡمَۙ‏ ﴿6﴾

(٦) بیشک ضرور جنہم کو دیکھو گے (ف۸)

Indeed you will see hell.

ثُمَّ لَتَرَوُنَّهَا عَيۡنَ الۡيَقِيۡنِۙ‏ ﴿7﴾

(۷) پھر بیشک ضرور اسے یقینی دیکھنا دیکھو گے،

Again, indeed you will see it with certainty.

ثُمَّ لَـتُسۡـَٔـلُنَّ يَوۡمَٮِٕذٍ عَنِ النَّعِيۡمِ‏ ﴿8﴾

(۸) پھر بیشک ضرور اس دن تم سے نعمتوں کی پرسش ہوگی (ف۹)

Then, on that day, you will surely be questioned regarding the favours.

وَالۡعَصۡرِۙ‏ ﴿1﴾

(۱) اس زمانہ محبوب کی قسم (ف۲)

By oath of this era of yours (O dear Prophet Mohammed – peace and blessings be upon him).

اِنَّ الۡاِنۡسَانَ لَفِىۡ خُسۡرٍۙ‏ ﴿2﴾

(۲) بیشک آدمی ضرور نقصان میں ہے (ف۳)

Indeed man is surely in a loss.

اِلَّا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ وَتَوَاصَوۡا بِالۡحَقِّ   ۙ وَتَوَاصَوۡا بِالصَّبۡرِ‏ ﴿3﴾

(۳) مگر جو ایمان لائے اور اچھے کام کیے اور ایک دوسرے کو حق کی تاکید کی (ف٤) اور ایک دوسرے کو صبر کی وصیت کی (ف۵)

Except those who accepted faith, and did good deeds and urged one another to the truth – and urged one another to have patience.

وَيۡلٌ لِّـكُلِّ هُمَزَةٍ لُّمَزَةِ ۙ‏ ﴿1﴾

(۱) خرابی ہے اس کے لیے جو لوگوں کے منہ پر عیب کرے پیٹھ پیچھے بدی کرے (ف۲)

Ruin is for every open slanderer, backbiter.

اۨلَّذِىۡ جَمَعَ مَالًا وَّعَدَّدَهٗ ۙ‏ ﴿2﴾

(۲) جس نے مال جوڑا اور گن گن کر رکھا،

Who accumulated wealth and hoarded it, counting.

يَحۡسَبُ اَنَّ مَالَهٗۤ اَخۡلَدَهٗ​ ۚ‏ ﴿3﴾

(۳) کیا یہ سمجھتا ہے کہ اس کا مال اسے دنیا میں ہمیشہ رکھے گا (ف۳)

Does he think that his wealth will prolong his stay on earth forever?

كَلَّا​ لَيُنۡۢبَذَنَّ فِى الۡحُطَمَةِ  ۖ‏ ﴿4﴾

(٤) ہرگز نہیں ضرور وہ روندنے والی میں پھینکا جائے گا (ف٤)

Never! He will certainly be thrown into the Crushing One.

وَمَاۤ اَدۡرٰٮكَ مَا الۡحُطَمَةُ ؕ‏ ﴿5﴾

(۵) اور تو نے کیا جانا کیا روندنے والی،

And what have you understood what the Crushing One is!

نَارُ اللّٰهِ الۡمُوۡقَدَةُ ۙ‏ ﴿6﴾

(٦) اللہ کی آگ کہ بھڑک رہی ہے (ف۵)

The fire of Allah, that is ablaze.

الَّتِىۡ تَطَّلِعُ عَلَى الۡاَفۡـــِٕدَةِ ؕ‏ ﴿7﴾

(۷) وہ جو دلوں پر چڑھ جائے گی (ف٦)

Which will climb on to the hearts.

اِنَّهَا عَلَيۡهِمۡ مُّؤۡصَدَةٌ ۙ‏ ﴿8﴾

(۸) بیشک وہ ان پر بند کردی جائے گی (ف۷)

Indeed it will be shut over them.

فِىۡ عَمَدٍ مُّمَدَّدَةٍ‏ ﴿9﴾

(۹) لمبے لمبے ستونوں میں (ف۸)

In extended columns.

اَلَمۡ تَرَ كَيۡفَ فَعَلَ رَبُّكَ بِاَصۡحٰبِ الۡفِيۡلِؕ‏ ﴿1﴾

(۱) اے محبوب! کیا تم نے نہ دیکھا تمہارے رب نے ان ہاتھی والوں کیا حال کیا (ف۲)

O dear Prophet (Mohammed – peace and blessings be upon him), did you not see how did your Lord deal with the People of the Elephant?

اَلَمۡ يَجۡعَلۡ كَيۡدَهُمۡ فِىۡ تَضۡلِيۡلٍۙ‏ ﴿2﴾

(۲) کیا ان کا داؤ تباہی میں نہ ڈالا،

Did He not put their scheme into ruin?

وَّاَرۡسَلَ عَلَيۡهِمۡ طَيۡرًا اَبَابِيۡلَۙ‏ ﴿3﴾

(۳) اور ان پر پرندوں کی ٹکڑیاں (فوجیں) بھیجیں (ف۳)

And send flocks of birds upon them,

تَرۡمِيۡهِمۡ بِحِجَارَةٍ مِّنۡ سِجِّيۡلٍۙ‏ ﴿4﴾

(٤) کہ انہیں کنکر کے پتھروں سے مارتے (ف٤)

Which hit them with stones of baked clay,

فَجَعَلَهُمۡ كَعَصۡفٍ مَّاۡكُوۡلٍ‏ ﴿5﴾

(۵) تو انہیں کر ڈالا جیسے کھائی کھیتی کی پتی (بھوسہ) (ف۵)

So He made them like the leftover devoured leaves of farms?

لِاِيۡلٰفِ قُرَيۡشٍۙ‏ ﴿1﴾

(۱) اس لیے کہ قریش کو میل دلایا (ف۲)

Because of giving alliances to the Quraish.

اٖلٰفِهِمۡ رِحۡلَةَ الشِّتَآءِ وَالصَّيۡفِ​ۚ‏ ﴿2﴾

(۲) ان کے جاڑے اور گرمی دونوں کے کوچ میں میل دلایا (رغبت دلائی)

(We) gave them alliances during both their travels of winter and summer.

فَلۡيَـعۡبُدُوۡا رَبَّ هٰذَا الۡبَيۡتِۙ‏ ﴿3﴾

(۳) تو انہیں چاہیے اس گھر کے (ف۳) رب کی بندگی کریں،

So they must worship the Lord of this House. (The Ka’aba)

الَّذِىۡۤ اَطۡعَمَهُمۡ مِّنۡ جُوۡعٍ   ۙ وَّاٰمَنَهُمۡ مِّنۡ خَوۡفٍ‏ ﴿4﴾

(٤) جس نے انہیں بھوک میں (ف٤) کھانا دیا، اور انہیں ایک بڑے خوف سے امان بخشا (ف۵)

The One Who gave them food in hunger, and bestowed them safety from a great fear.

اَرَءَيۡتَ الَّذِىۡ يُكَذِّبُ بِالدِّيۡنِؕ‏ ﴿1﴾

(۱) بھلا دیکھو تو جو دین کو جھٹلاتا ہے (ف۲)

Just look at him, who belies the religion!

فَذٰلِكَ الَّذِىۡ يَدُعُّ الۡيَتِيۡمَۙ‏ ﴿2﴾

(۲) پھر وہ وہ ہے جو یتیم کو دھکے دیتا ہے (ف۳)

So it is he, who pushes away the orphan,

وَ لَا يَحُضُّ عَلٰى طَعَامِ الۡمِسۡكِيۡنِؕ‏ ﴿3﴾

(۳) اور مسکین کو کھانا دینے کی رغبت نہیں دیتا (ف٤)

And does not urge to feed the needy.

فَوَيۡلٌ لِّلۡمُصَلِّيۡنَۙ‏ ﴿4﴾

(٤) تو ان نمازیوں کی خرابی ہے،

So ruin is to those offerers of prayer –

الَّذِيۡنَ هُمۡ عَنۡ صَلَاتِهِمۡ سَاهُوۡنَۙ‏ ﴿5﴾

(۵) جو اپنی نماز سے بھولے بیٹھے ہیں (ف۵)

Those who are neglectful of their prayer.

الَّذِيۡنَ هُمۡ يُرَآءُوۡنَۙ‏ ﴿6﴾

(٦) وہ جو دکھاوا کرتے ہیں (ف٦)

Those who make a display (of their deeds).

وَيَمۡنَعُوۡنَ الۡمَاعُوۡنَ‏ ﴿7﴾

(۷) اور برتنے کی چیز (ف۷) مانگے نہیں دیتے (ف۸)

And do not let others ask for small utilities.

اِنَّاۤ اَعۡطَيۡنٰكَ الۡكَوۡثَرَؕ‏ ﴿1﴾

(۱) اے محبوب! بیشک ہم نے تمہیں بیشمار خوبیاں عطا فرمائیں (ف۲)

We have indeed bestowed the Kausar* upon you (O dear prophet Mohammed – peace and blessings be upon him). (*Infinite excellent qualities / the greatest number of followers / the sweet pond on the Day of Resurrection)

فَصَلِّ لِرَبِّكَ وَانۡحَرۡ ؕ‏ ﴿2﴾

(۲) تو تم اپنے رب کے لیے نماز پڑھو (ف۳) اور قربانی کرو (ف٤)

So offer the prayers for your Lord, and perform the sacrifice.

اِنَّ شَانِئَكَ هُوَ الۡاَبۡتَرُ‏ ﴿3﴾

(۳) بیشک جو تمہارا دشمن ہے وہی ہر خیر سے محروم ہے (ف۵)

Indeed it is your enemy who is bereft of all goodness.

قُلۡ يٰۤاَيُّهَا الۡكٰفِرُوۡنَۙ‏ ﴿1﴾

(۱) تم فرماؤ اے کافرو،

Proclaim, (O dear prophet Mohammed – peace and blessings be upon him), “O disbelievers!”

لَاۤ اَعۡبُدُ مَا تَعۡبُدُوۡنَۙ‏ ﴿2﴾

(۲) نہ میں پوجتا ہوں جو تم پوجتے ہو،

Neither do I worship what you worship.

وَلَاۤ اَنۡـتُمۡ عٰبِدُوۡنَ مَاۤ اَعۡبُدُ​ ۚ‏ ﴿3﴾

(۳) اور نہ تم پوجتے ہو جو میں پوجتا ہوں،

Nor do you worship Whom I worship.

وَلَاۤ اَنَا عَابِدٌ مَّا عَبَدۡتُّمۡۙ‏ ﴿4﴾

(٤) اور نہ میں پوجوں گا جو تم نے پوجا،

And neither will I ever worship what you worship.

وَ لَاۤ اَنۡـتُمۡ عٰبِدُوۡنَ مَاۤ اَعۡبُدُ ؕ‏ ﴿5﴾

(۵) اور نہ تم پوجو گے جو میں پوجتا ہوں،

Nor will you worship Whom I worship.

لَـكُمۡ دِيۡنُكُمۡ وَلِىَ دِيۡنِ‏ ﴿6﴾

(٦) تمہیں تمہارا دین اور مجھے میرا دین (ف۳)

For you is your religion, and for me is mine.

اِذَا جَآءَ نَصۡرُ اللّٰهِ وَالۡفَتۡحُۙ‏ ﴿1﴾

(۱) جب اللہ کی مدد اور فتح آئے (ف۲)

When the help and victory of Allah come,

وَرَاَيۡتَ النَّاسَ يَدۡخُلُوۡنَ فِىۡ دِيۡنِ اللّٰهِ اَفۡوَاجًا ۙ‏ ﴿2﴾

(۲) اور لوگوں کو تم دیکھو کہ اللہ کے دین میں فوج فوج داخل ہوتے ہیں (ف۳)

And you see people entering the religion of Allah in multitudes,

فَسَبِّحۡ بِحَمۡدِ رَبِّكَ وَاسۡتَغۡفِرۡهُ​ ؕ اِنَّهٗ كَانَ تَوَّابًا‏ ﴿3﴾

(۳) تو اپنے رب کی ثناء کرتے ہوئے اس کی پاکی بولو اور اس سے بخشش چاہو (ف٤) بیشک وہ بہت توبہ قبول کرنے والا ہے (ف۵)

Then proclaim the Purity of your Lord while praising Him, and seek forgiveness from Him; indeed He is the Most Acceptor of Repentance.

تَبَّتۡ يَدَاۤ اَبِىۡ لَهَبٍ وَّتَبَّؕ‏ ﴿1﴾

(۱) تباہ ہوجائیں ابو لہب کے دونوں ہاتھ اور وہ تباہ ہوہی گیا (ف۲)

May both the hands of Abu Lahab be destroyed – and they are destroyed!

مَاۤ اَغۡنٰى عَنۡهُ مَالُهٗ وَمَا كَسَبَؕ‏ ﴿2﴾

(۲) اسے کچھ کام نہ آیا اس کا مال اور نہ جو کمایا (ف۳)

His wealth did not benefit him in the least, nor did whatever he earned.

سَيَصۡلٰى نَارًا ذَاتَ لَهَبٍ ۖۚ‏ ﴿3﴾

(۳) اب دھنستا ہے لپٹ مارتی آگ میں وہ،

He will soon enter the flaming fire.

وَّامۡرَاَ تُهٗ ؕ حَمَّالَةَ الۡحَطَبِ​ۚ‏ ﴿4﴾

(٤) اور اس کی جُورو (ف٤) لکڑیوں کا گٹھا سر پر اٹھاتی،

And so will his wife; carrying a bundle of firewood on her head.

فِىۡ جِيۡدِهَا حَبۡلٌ مِّنۡ مَّسَدٍ‏ ﴿5﴾

(۵) اس کے گلے میں کھجور کی چھال کا رسّا، (ف۵)

A rope made from palm fibre around her neck!

قُلۡ هُوَ اللّٰهُ اَحَدٌ​ ۚ‏ ﴿1﴾

(۱) تم فرماؤ وہ اللہ ہے وہ ایک ہے (ف۲)

Proclaim (O dear Prophet Mohammed – peace and blessings be upon him), “He is Allah, He is One.”

اَللّٰهُ الصَّمَدُ​ ۚ‏ ﴿2﴾

(۲) اللہ بےنیاز ہے (ف۳)

“Allah is the Un-wanting.” (Perfect, does not require anything.)

لَمۡ يَلِدۡ   ۙ وَلَمۡ يُوۡلَدۡ ۙ‏ ﴿3﴾

(۳) نہ اس کی کوئی اولاد (ف٤) اور نہ وہ کسی سے پیدا ہوا (ف۵)

“He has no offspring, nor is He born from anything.”

وَلَمۡ يَكُنۡ لَّهٗ كُفُوًا اَحَدٌ‏ ﴿4﴾

(٤) اور نہ اس کے جوڑ کا کوئی (ف٦)

“And there is none equal to Him.”

قُلۡ اَعُوۡذُ بِرَبِّ الۡفَلَقِۙ‏ ﴿1﴾

(۱) تم فرماؤ میں اس کی پناہ لیتا ہوں جو صبح کا پیدا کرنے والا ہے (ف۲)

Proclaim (O dear Prophet Mohammed – peace and blessings be upon him), “I take refuge of the One Who creates the Daybreak.”

مِنۡ شَرِّ مَا خَلَقَۙ‏ ﴿2﴾

(۲) اس کی سب مخلوق کی شر سے (ف۳)

“From the evil of His entire creation.”

وَمِنۡ شَرِّ غَاسِقٍ اِذَا وَقَبَۙ‏ ﴿3﴾

(۳) اور اندھیری ڈالنے والے کے شر سے جب وہ ڈوبے (ف٤)

“And from the evil of the matter that darkens when it sets.”

وَمِنۡ شَرِّ النَّفّٰثٰتِ فِى الۡعُقَدِۙ‏ ﴿4﴾

(٤) اور ان عورتوں کے شر سے جو گرہوں میں پھونکتی ہیں (ف۵)

“And from the evil of the witches who blow into knots.”

وَمِنۡ شَرِّ حَاسِدٍ اِذَا حَسَدَ‏ ﴿5﴾

(۵) اور حسد والے کے شر سے جب وہ مجھ سے جلے (ف٦)

“And from the evil of the envier when he is envious of me.”

قُلۡ اَعُوۡذُ بِرَبِّ النَّاسِۙ‏ ﴿1﴾

(۱) تم کہو میں اس کی پناہ میں آیا جو سب لوگوں کا رب (ف۲)

Proclaim (O dear Prophet Mohammed – peace and blessings be upon him), “I take refuge of the One Who is the Lord of all mankind.”

مَلِكِ النَّاسِۙ‏ ﴿2﴾

(۲) سب لوگوں کا بادشاہ (ف۳)

“The King of all mankind.”

اِلٰهِ النَّاسِۙ‏ ﴿3﴾

(۳) سب لوگوں کا خدا (ف٤)

“The God of all mankind.”

مِنۡ شَرِّ الۡوَسۡوَاسِ  ۙ الۡخَـنَّاسِ ۙ‏ ﴿4﴾

(٤) اس کے شر سے جو دل میں برے خطرے ڈالے (ف۵) اور دبک رہے (ف٦)

“From the evil of the one who instils evil thoughts in the hearts – and stays hidden.”

الَّذِىۡ يُوَسۡوِسُ فِىۡ صُدُوۡرِ النَّاسِۙ‏ ﴿5﴾

(۵) وہ جو لوگوں کے دلوں میں وسوسے ڈالتے ہیں،

“Those who instil evil thoughts into the hearts of men.”

مِنَ الۡجِنَّةِ وَالنَّاسِ‏ ﴿6﴾

(٦) جن اور آدمی (ف۷)

“Among the jinns and men.”

Scroll to Top