Al Fatiha سورۃ الفاتحۃ

پارہ نمبر 29

تَبٰرَكَ الَّذِىۡ بِيَدِهِ الۡمُلۡكُ وَهُوَ عَلٰى كُلِّ شَىۡءٍ قَدِيۡرُۙ‏  ﴿1﴾

بڑی برکت والا ہے وہ جس کے قبضہ میں سارا ملک (ف۲) اور وہ ہر چیز پر قادر ہے،

Most Auspicious is He in Whose control is the entire kingship; and He is Able to do all things.

اۨلَّذِىۡ خَلَقَ الۡمَوۡتَ وَالۡحَيٰوةَ لِيَبۡلُوَكُمۡ اَيُّكُمۡ اَحۡسَنُ عَمَلًا ؕ وَهُوَ الۡعَزِيۡزُ الۡغَفُوۡرُۙ‏ ﴿2﴾

وہ جس نے موت اور زندگی پیدا کی کہ تمہاری جانچ ہو (ف۳) تم میں کس کا کام زیادہ اچھا ہے (ف٤) اور وہی عزت والا بخشش والا ہے،

The One Who created death and life to test you – who among you has the better deeds; and He only is the Most Honourable, the Oft Forgiving.

الَّذِىۡ خَلَقَ سَبۡعَ سَمٰوٰتٍ طِبَاقًا​ ؕ مَا تَرٰى فِىۡ خَلۡقِ الرَّحۡمٰنِ مِنۡ تَفٰوُتٍ​ ؕ فَارۡجِعِ الۡبَصَرَۙ هَلۡ تَرٰى مِنۡ فُطُوۡرٍ‏ ﴿3﴾

جس نے سات آسمان بنائے ایک کے اوپر دوسرا، تو رحمٰن کے بنانے میں کیا فرق دیکھتا ہے (ف۵) تو نگاہ اٹھا کر دیکھ (ف٦) تجھے کوئی رخنہ نظر آتا ہے،

The One Who created the seven heavens atop each other; do you see any discrepancy in the creation of the Most Gracious? Therefore lift your gaze – do you see any cracks?

ثُمَّ ارۡجِعِ الۡبَصَرَ كَرَّتَيۡنِ يَنۡقَلِبۡ اِلَيۡكَ الۡبَصَرُ خَاسِئًا وَّهُوَ حَسِيۡرٌ‏ ﴿4﴾

پھر دوبارہ نگاہ اٹھا (ف۷) نظر تیری طرف ناکام پلٹ آئے گی تھکی ماندی (ف۸)

Then lift your gaze again, your gaze will return towards you, unsuccessful and weak.

وَلَـقَدۡ زَيَّـنَّا السَّمَآءَ الدُّنۡيَا بِمَصَابِيۡحَ وَجَعَلۡنٰهَا رُجُوۡمًا لِّلشَّيٰطِيۡنِ​ وَاَعۡتَدۡنَا لَهُمۡ عَذَابَ السَّعِيۡرِ‏ ﴿5﴾

اور بیشک ہم نے نیچے کے آسمان کو (ف۹) چراغوں سے آراستہ کیا (ف۱۰) اور انہیں شیطانوں کے لیے مار کیا (ف۱۱) اور ان کے لیے (ف۱۲) بھڑکتی آگ کا عذاب تیار فرمایا (ف۱۳)

And indeed We have beautified the lower heaven with lamps, and have made them weapons against the devils, and have kept prepared for them the punishment of the blazing fire.

وَلِلَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا بِرَبِّهِمۡ عَذَابُ جَهَنَّمَ​ؕ وَبِئۡسَ الۡمَصِيۡرُ‏  ﴿6﴾

اور جنہوں نے اپنے رب کے ساتھ کفر کیا (ف۱٤) ان کے لیے جہنم کا عذاب ہے، اور کیا ہی برا انجام،

And for those who disbelieved in their Lord, is the punishment of hell; and what a wretched outcome!

اِذَاۤ اُلۡقُوۡا فِيۡهَا سَمِعُوۡا لَهَا شَهِيۡقًا وَّهِىَ تَفُوۡرُۙ‏ ﴿7﴾

جب اس میں ڈالے جائیں گے اس کا رینکنا (چنگھاڑنا) سنیں گے کہ جوش مارتی ہے

They will hear it hissing when they will be thrown into it, and it is boiling.

تَكَادُ تَمَيَّزُ مِنَ الۡغَيۡظِ​ؕ كُلَّمَاۤ اُلۡقِىَ فِيۡهَا فَوۡجٌ سَاَلَهُمۡ خَزَنَـتُهَاۤ اَلَمۡ يَاۡتِكُمۡ نَذِيۡرٌ‏ ﴿8﴾

معلوم ہوتا ہے کہ شدت غضب میں پھٹ جائے گی، جب کبھی کوئی گروہ اس میں ڈالا جائے گا اس کے داروغہ (ف۱۵) ان سے پوچھیں گے کیا تمہارے پاس کوئی ڈر سنانے والا نہ آیا تھا (ف۱٦)

As if about to explode with rage; whenever a group is thrown into it, the guardians of hell will ask them, “Did not a Herald of Warning come to you?”

قَالُوۡا بَلٰى قَدۡ جَآءَنَا نَذِيۡرٌ  ۙ فَكَذَّبۡنَا وَقُلۡنَا مَا نَزَّلَ اللّٰهُ مِنۡ شَىۡءٍ ۖۚ اِنۡ اَنۡتُمۡ اِلَّا فِىۡ ضَلٰلٍ كَبِيۡرٍ‏ ﴿9﴾

کہیں گے کیوں نہیں بیشک ہمارے پاس ڈر سنانے والے تشریف لائے (ف۱۷) پھر ہم نے جھٹلایا اور کہا اللہ نے کچھ نہیں اتارا، تم تو نہیں مگر بڑی گمراہی میں،

They will say, “Yes, why not – indeed a Herald of Warning did come to us – in response we denied and said ‘Allah has not sent down anything – you are not except in a great error’.”

وَقَالُوۡا لَوۡ كُنَّا نَسۡمَعُ اَوۡ نَعۡقِلُ مَا كُنَّا فِىۡۤ اَصۡحٰبِ السَّعِيۡرِ‏  ﴿10﴾

اور کہیں گے اگر ہم سنتے یا سمجھتے (ف۱۸) تو دوزخ والوں میں نہ ہوتے،

And they will say, “Had we listened or understood, we would not have been among the people of hell.”

فَاعۡتَرَفُوۡا بِذَنۡۢبِهِمۡ​ۚ فَسُحۡقًا لِّاَصۡحٰبِ السَّعِيۡرِ‏ ﴿11﴾

اب اپنے گناہ کا اقرار کیا (ف۱۹) تو پھٹکار ہو دوزخیوں کو،

So now they admit their sins! Therefore accursed be the people of hell!

اِنَّ الَّذِيۡنَ يَخۡشَوۡنَ رَبَّهُمۡ بِالۡغَيۡبِ لَهُمۡ مَّغۡفِرَةٌ وَّاَجۡرٌ كَبِيۡرٌ‏ ﴿12﴾

بیشک جو بےدیکھے اپنے رب سے ڈرتے ہیں (ف۲۰) ان کے لیے بخشش اور بڑا ثواب ہے (ف۲۱)

Indeed for those who fear their Lord without seeing is forgiveness, and a great reward.

وَاَسِرُّوۡا قَوۡلَـكُمۡ اَوِ اجۡهَرُوۡا بِهٖؕ اِنَّهٗ عَلِيۡمٌۢ بِذَاتِ الصُّدُوۡرِ‏  ﴿13﴾

اور تم اپنی بات آہستہ کہو یا آواز سے، وہ تو دلوں کی جانتا ہے (ف۲۲)

And whether you speak softly or proclaim it aloud; He indeed knows what lies within the hearts!

اَلَا يَعۡلَمُ مَنۡ خَلَقَؕ وَهُوَ اللَّطِيۡفُ الۡخَبِيۡرُ‏ ﴿14﴾

کیا وہ نہ جانے جس نے پیدا کیا ؟ (ف۲۳) اور وہی ہے ہر باریکی جانتا خبردار،

What! Will He Who has created not know? Whereas He knows every detail, the All Aware!

هُوَ الَّذِىۡ جَعَلَ لَـكُمُ الۡاَرۡضَ ذَلُوۡلًا فَامۡشُوۡا فِىۡ مَنَاكِبِهَا وَكُلُوۡا مِنۡ رِّزۡقِهٖ​ؕ وَاِلَيۡهِ النُّشُوۡرُ‏ ﴿15﴾

وہی ہے جس نے تمہارے لیے زمین رام (تابع) کر دی تو اس کے رستوں میں چلو اور اللہ کی روزی میں سے کھاؤ (ف۲٤) اور اسی کی طرف اٹھنا ہے (ف۲۵)

It is He Who subjected the earth for you, therefore tread its paths and eat from Allah’s sustenance; and towards Him is the resurrection.

ءَاَمِنۡتُمۡ مَّنۡ فِىۡ السَّمَآءِ اَنۡ يَّخۡسِفَ بِكُمُ الۡاَرۡضَ فَاِذَا هِىَ تَمُوۡرُۙ‏ ﴿16﴾

کیا تم اس سے نڈر ہوگئے جس کی سلطنت آسمان میں ہے کہ تمہیں زمین میں دھنسادے (ف۲٦) جبھی وہ کانپتی رہے (ف۲۷)

Have you become unafraid of the One Who controls the heavens, that He will not cause you to sink into the earth when it trembles?

اَمۡ اَمِنۡتُمۡ مَّنۡ فِى السَّمَآءِ اَنۡ يُّرۡسِلَ عَلَيۡكُمۡ حَاصِبًا​ ؕ فَسَتَعۡلَمُوۡنَ كَيۡفَ نَذِيۡرِ‏ ﴿17﴾

یا تم نڈر ہوگئے اس سے جس کی سلطنت آسمان میں ہے کہ تم پر پتھراؤ بھیجے (ف۲۸) تو اب جانو گے (ف۲۹) کیسا تھا میرا ڈرانا،

Or have you become unafraid of the One Who controls the heavens, that He will not send a torrent of stones upon you? So now you will realise, how My warning turned out!

وَلَـقَدۡ كَذَّبَ الَّذِيۡنَ مِنۡ قَبۡلِهِمۡ فَكَيۡفَ كَانَ نَكِيۡرِ‏ ﴿18﴾

اور بیشک ان سے اگلوں نے جھٹلایا (ف۳۰) تو کیسا ہوا میرا انکار (ف۳۱)

And indeed those before them had denied – therefore how did My rejection turn out!

اَوَلَمۡ يَرَوۡا اِلَى الطَّيۡرِ فَوۡقَهُمۡ صٰٓفّٰتٍ وَّيَقۡبِضۡنَؕ ۘ مَا يُمۡسِكُهُنَّ اِلَّا الرَّحۡمٰنُ​ؕ اِنَّهٗ بِكُلِّ شَىۡءٍۢ بَصِيۡرٌ‏ ﴿19﴾

اور کیا انہوں نے اپنے اوپر پرندے نہ دیکھے پر پھیلاتے (ف۳۲) اور سمیٹتے انہیں کوئی نہیں روکتا (ف۳۳) سوا رحمٰن کے (ف۳٤) بیشک وہ سب کچھ دیکھتا ہے،

And did they not see the birds above them, spreading and closing their wings? None except the Most Gracious holds them up; indeed He sees all things.

اَمَّنۡ هٰذَا الَّذِىۡ هُوَ جُنۡدٌ لَّكُمۡ يَنۡصُرُكُمۡ مِّنۡ دُوۡنِ الرَّحۡمٰنِ​ؕ اِنِ الۡكٰفِرُوۡنَ اِلَّا فِىۡ غُرُوۡرٍ​ۚ‏ ﴿20﴾

یا وہ کونسا تمہارا لشکر ہے کہ رحمٰن کے مقابل تمہاری مدد کرے (ف۳۵) کافر نہیں مگر دھوکے میں (ف۳٦)

Or which army do you have that will help you against the Most Gracious? The disbelievers are in nothing except an illusion.

اَمَّنۡ هٰذَا الَّذِىۡ يَرۡزُقُكُمۡ اِنۡ اَمۡسَكَ رِزۡقَهٗ​ ۚ بَلۡ لَّجُّوۡا فِىۡ عُتُوٍّ وَّنُفُوۡرٍ‏ ﴿21﴾

یا کونسا ایسا ہے جو تمہیں روزی دے اگر وہ اپنی روزی روک لے (ف۳۷) بلکہ وہ سرکش اور نفرت میں ڈھیٹ بنے ہوئے ہیں (ف۳۸)

Or who is such that will give you sustenance if Allah stops His sustenance? In fact they persist in rebellion and hatred.

اَفَمَنۡ يَّمۡشِىۡ مُكِبًّا عَلٰى وَجۡهِهٖۤ اَهۡدٰٓى اَمَّنۡ يَّمۡشِىۡ سَوِيًّا عَلٰى صِرَاطٍ مُّسۡتَقِيۡمٍ‏ ﴿22﴾

تو کیا وہ جو اپنے منہ کے بل اوندھا چلے (ف۳۹) زیادہ راہ پر ہے یا وہ جو سیدھا چلے (ف٤۰) سیدھی راہ پر (ف٤۱)

So is one who walks inverted upon his face more rightly guided, or one who walks upright on the Straight Path?

قُلۡ هُوَ الَّذِىۡۤ اَنۡشَاَكُمۡ وَجَعَلَ لَـكُمُ السَّمۡعَ وَالۡاَبۡصَارَ وَ الۡاَفۡـــِٕدَةَ ​ ؕ قَلِيۡلًا مَّا تَشۡكُرُوۡنَ‏ ﴿23﴾

تم فرماؤ (ف٤۲) وہی ہے جس نے تمہیں پیدا کیا اور تمہارے لیے کان اور آنکھ اور دل بنائے (ف٤۳) کتنا کم حق مانتے ہو (ف٤٤)

Proclaim (O dear Prophet Mohammed – peace and blessings be upon him), “It is He Who created you, and made ears and eyes and hearts for you; very little thanks do you offer!”

قُلۡ هُوَ الَّذِىۡ ذَرَاَكُمۡ فِى الۡاَرۡضِ وَاِلَيۡهِ تُحۡشَرُوۡنَ‏ ﴿24﴾

تم فرماؤ وہی ہے جس نے تمہیں زمین میں پھیلایا اور اسی کی طرف اٹھائے جاؤ گے (ف٤۵)

Say, “It is He Who has spread you out in the earth, and towards Him you will be raised.”

وَيَقُوۡلُوۡنَ مَتٰى هٰذَا الۡوَعۡدُ اِنۡ كُنۡتُمۡ صٰدِقِيۡنَ‏ ﴿25﴾

اور کہتے ہیں (ف٤٦) یہ وعدہ (ف٤۷) کب آئے گا اگر تم سچے ہو،

And they say, “When will this promise come, if you are truthful?”

قُلۡ اِنَّمَا الۡعِلۡمُ عِنۡدَ اللّٰهِ وَاِنَّمَاۤ اَنَا نَذِيۡرٌ مُّبِيۡنٌ‏  ﴿26﴾

تم فرماؤ یہ علم تو اللہ کے پاس ہے، اور میں تو یہی صاف ڈر سنانے والا ہوں (ف٤۸)

Proclaim, “Surely Allah has its knowledge; and I am only a Herald of plain warning.”

فَلَمَّا رَاَوۡهُ زُلۡفَةً سِیْٓــَٔتۡ وُجُوۡهُ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا وَقِيۡلَ هٰذَا الَّذِىۡ كُنۡتُمۡ بِهٖ تَدَّعُوۡنَ‏ ﴿27﴾

پھر جب اسے (ف٤۹) پاس دیکھیں گے کافروں کے منہ بگڑ جائیں گے (ف۵۰) اور ان سے فرمادیا جائے گا (ف۵۱) یہ ہے جو تم مانگتے تھے (ف۵۲)

So when they will see it close, the faces of the disbelievers will become ghastly, and it will be declared, “This is what you were demanding.”

قُلۡ اَرَءَيۡتُمۡ اِنۡ اَهۡلَـكَنِىَ اللّٰهُ وَمَنۡ مَّعِىَ اَوۡ رَحِمَنَا ۙ فَمَنۡ يُّجِيۡرُ الۡكٰفِرِيۡنَ مِنۡ عَذَابٍ اَلِيۡمٍ‏ ﴿28﴾

تم فرماؤ (ف۵۳) بھلا دیکھو تو اگر اللہ مجھے اور میرے ساتھ والوں کو (ف۵٤) بلاک کردے یا ہم پر رحم فرمائے (ف۵۵) تو وہ کونسا ہے جو کافروں کو دکھ کے عذاب سے بچالے گا (ف۵٦)

Say (O dear Prophet Mohammed – peace and blessings be upon him), “What is your opinion –Allah may either destroy me and those with me, or have mercy on us – so who is such that will protect the disbelievers from the painful punishment?”

قُلۡ هُوَ الرَّحۡمٰنُ اٰمَنَّا بِهٖ وَعَلَيۡهِ تَوَكَّلۡنَا​ۚ فَسَتَعۡلَمُوۡنَ مَنۡ هُوَ فِىۡ ضَلٰلٍ مُّبِيۡنٍ‏ ﴿29﴾

تم فرماؤ وہی رحمٰن ہے (ف۵۷) ہم اس پر ایمان لائے اور اسی پر بھروسہ کیا، تو اب جان جاؤ گے (ف۵۸) کون کھلی گمراہی میں ہے،

Proclaim, “He only is the Most Gracious – we have accepted faith in Him and have relied only upon Him; so you will now realise who is in open error.”

قُلۡ اَرَءَيۡتُمۡ اِنۡ اَصۡبَحَ مَآؤُكُمۡ غَوۡرًا فَمَنۡ يَّاۡتِيۡكُمۡ بِمَآءٍ مَّعِيۡنٍ‏ ﴿30﴾

تم فرماؤ بھلا دیکھو تو اگر صبح کو تمہارا پانی زمین میں دھنس جائے (ف۵۹) تو وہ کون ہے جو تمہیں پانی لادے نگاہ کے سامنے بہتا (ف٦۰)

Say, “What is your opinion – if in the morning all your water were to sink into the earth, then who is such who can bring you water flowing before you?”

نٓ​ وَالۡقَلَمِ وَمَا يَسۡطُرُوۡنَۙ‏ ﴿1﴾

قلم (ف۲) اور ان کے لکھے کی قسم (ف۳)

Nuun* – by oath of the pen and by oath of what is written by it. (Alphabet of the Arabic language; Allah and to whomever He reveals, know their precise meanings.)

مَاۤ اَنۡتَ بِـنِعۡمَةِ رَبِّكَ بِمَجۡنُوۡنٍ​ۚ‏ ﴿2﴾

تم اپنے رب کے فضل سے مجنون نہیں (ف٤)

You are not insane, by the munificence of your Lord.

وَاِنَّ لَڪَ لَاَجۡرًا غَيۡرَ مَمۡنُوۡنٍ​ۚ‏ ﴿3﴾

اور ضرور تمہارے لیے بے انتہا ثواب ہے (ف۵)

And indeed for you is an unlimited reward.

وَاِنَّكَ لَعَلٰى خُلُقٍ عَظِيۡمٍ‏ ﴿4﴾

اور بیشک تمہاری خُو بُو (خُلق) بڑی شان کی ہے (ف٦)

And indeed you possess an exemplary character.

فَسَتُبۡصِرُ وَيُبۡصِرُوۡنَۙ‏ ﴿5﴾

تو اب کوئی دم جاتا ہے کہ تم بھی دیکھ لو گے اور وہ بھی دیکھ لیں گے (ف۷)

So very soon, you will see and they too will realise –

بِاَيِّٮكُمُ الۡمَفۡتُوۡنُ‏ ﴿6﴾

کہ تم میں کون مجنون تھا،

- That who among you was insane.

اِنَّ رَبَّكَ هُوَ اَعۡلَمُ بِمَنۡ ضَلَّ عَنۡ سَبِيۡلِهٖ وَهُوَ اَعۡلَمُ بِالۡمُهۡتَدِيۡنَ‏ ﴿7﴾

بیشک تمہارا رب خوب جانتا ہے جو اس کی راہ سے بہکے، اور وہ خوب جانتا ہے جو راہ پر ہے،

Indeed your Lord well knows those who have strayed from His path, and He well knows those who are upon guidance.

فَلَا تُطِعِ الۡمُكَذِّبِيۡنَ‏ ﴿8﴾

تو جھٹلانے والوں کی بات نہ سننا،

Therefore do not listen to the deniers.

وَدُّوۡا لَوۡ تُدۡهِنُ فَيُدۡهِنُوۡنَ‏ ﴿9﴾

وہ تو اس آرزو میں ہیں کہ کسی طرح تم نرمی کرو (ف۸) تو وہ بھی نرم پڑجائیں،

They wish that in some way you may yield, so they too might soften their stand.

وَلَا تُطِعۡ كُلَّ حَلَّافٍ مَّهِيۡنٍۙ‏ ﴿10﴾

اور ہر ایسے کی بات نہ سننا جو بڑا قسمیں کھانے والا (ف۹) ذلیل

Nor ever listen to any excessive oath maker, ignoble person.

هَمَّازٍ مَّشَّآءٍۢ بِنَمِيۡمٍۙ‏ ﴿11﴾

بہت طعنے دینے والا بہت اِدھر کی اُدھر لگاتا پھرنے والا (ف۱۰)

The excessively insulting one, spreader of spite.

مَّنَّاعٍ لِّلۡخَيۡرِ مُعۡتَدٍ اَثِيۡمٍۙ‏ ﴿12﴾

بھلائی سے بڑا روکنے والا (ف۱۱) حد سے بڑھنے والا گنہگار (ف۱۲)

One who excessively forbids the good, transgressor, sinner.

عُتُلٍّ ۢ بَعۡدَ ذٰلِكَ زَنِيۡمٍۙ‏ ﴿13﴾

درشت خُو (ف۱۳) اس سب پر طرہ یہ کہ اس کی اصل میں خطا (ف۱٤)

Foul mouthed, and in addition to all this, of improper lineage.

اَنۡ كَانَ ذَا مَالٍ وَّبَنِيۡنَؕ‏ ﴿14﴾

اس پر کہ کچھ مال اور بیٹے رکھتا ہے،

Because he* has some wealth and sons. (Walid bin Mugaira, who cursed the Holy Prophet.)

اِذَا تُتۡلٰى عَلَيۡهِ اٰيٰتُنَا قَالَ اَسَاطِيۡرُ الۡاَوَّلِيۡنَ‏ ﴿15﴾

جب اس پر ہماری آیتیں پڑھی جائیں (ف۱۵) کہتا ہے کہ اگلوں کی کہانیاں ہیں (ف۱٦)

When Our verses are recited to him, he says, “These are stories of earlier people.”

سَنَسِمُهٗ عَلَى الۡخُـرۡطُوۡمِ‏ ﴿16﴾

قریب ہے کہ ہم اس کی سور کی سی تھوتھنی پر داغ دیں گے (ف۱۷)

We will soon singe his pig-nose.

اِنَّا بَلَوۡنٰهُمۡ كَمَا بَلَوۡنَاۤ اَصۡحٰبَ الۡجَـنَّةِ​ ۚ اِذۡ اَقۡسَمُوۡا لَيَصۡرِمُنَّهَا مُصۡبِحِيۡنَۙ‏ ﴿17﴾

بیشک ہم نے انہیں جانچا (ف۱۸) جیسا اس باغ والوں کو جانچا تھا (ف۱۹) جب انہوں نے قسم کھائی کہ ضرور صبح ہوتے اس کھیت کو کاٹ لیں گے (ف۲۰)

We have indeed tested them the way We had tested the owners of the garden when they swore that they would reap its harvest the next morning.

وَلَا يَسۡتَثۡنُوۡنَ‏ ﴿18﴾

اور انشاء اللہ نہ کہا (ف۲۱)

And they did not say, “If Allah wills”.

فَطَافَ عَلَيۡهَا طَآٮِٕفٌ مِّنۡ رَّبِّكَ وَهُمۡ نَآٮِٕمُوۡنَ‏ ﴿19﴾

تو اس پر (ف۲۲) تیرے رب کی طرف سے ایک پھیری کرنے والا پھیرا کر گیا (ف۲۳) اور وہ سوتے تھے،

So an envoy from your Lord completed his round upon the garden, whilst they were sleeping.

فَاَصۡبَحَتۡ كَالصَّرِيۡمِۙ‏ ﴿20﴾

تو صبح رہ گیا (ف۲٤) جیسے پھل ٹوٹا ہوا (ف۲۵)

So in the morning it became as if harvested.

فَتَـنَادَوۡا مُصۡبِحِيۡنَۙ‏ ﴿21﴾

پھر انہوں نے صبح ہوتے ایک دوسرے کو پکارا،

They then called out to each other at daybreak.

اَنِ اغۡدُوۡا عَلٰى حَرۡثِكُمۡ اِنۡ كُنۡتُمۡ صٰرِمِيۡنَ‏ ﴿22﴾

کہ تڑکے اپنی کھیتی چلو اگر تمہیں کاٹنی ہے،

That, “Go to your fields at early morn, if you want to harvest.”

فَانۡطَلَقُوۡا وَهُمۡ يَتَخَافَتُوۡنَۙ‏ ﴿23﴾

تو چلے اور آپس میں آہستہ آہستہ کہتے جاتے تھے کہ

So they went off, while whispering to one another.

اَنۡ لَّا يَدۡخُلَنَّهَا الۡيَوۡمَ عَلَيۡكُمۡ مِّسۡكِيۡنٌۙ‏ ﴿24﴾

ہرگز آج کوئی مسکین تمہارے باغ میں آنے نہ پائے،

“Make sure that no needy person enters your garden this day.”

وَّغَدَوۡا عَلٰى حَرۡدٍ قٰدِرِيۡنَ‏ ﴿25﴾

اور تڑکے چلے اپنے اس ارادہ پر قدرت سمجھتے (ف۲٦)

And they left at early morn, assuming they were in control of their purpose.

فَلَمَّا رَاَوۡهَا قَالُوۡۤا اِنَّا لَـضَآلُّوۡنَۙ‏ ﴿26﴾

پھر جب اسے (ف۲۷) بولے بیشک ہم راستہ بہک گئے (ف۲۸)

Then when they saw it, they said, “We have indeed strayed.”

بَلۡ نَحۡنُ مَحۡرُوۡمُوۡنَ‏ ﴿27﴾

بلکہ ہم بےنصیب ہوئے (ف۲۹)

“In fact, we are unfortunate.”

قَالَ اَوۡسَطُهُمۡ اَلَمۡ اَقُلۡ لَّكُمۡ لَوۡلَا تُسَبِّحُوۡنَ‏ ﴿28﴾

ان میں جو سب سے غنیمت تھا بولا کیا میں تم سے نہیں کہتا تھا کہ تسبیح کیوں نہیں کرتے (ف۳۰)

The best among them said, “Did I not tell you, ‘Why do you not proclaim His purity?’”

قَالُوۡا سُبۡحٰنَ رَبِّنَاۤ اِنَّا كُنَّا ظٰلِمِيۡنَ‏ ﴿29﴾

بولے پاکی ہے ہمارے رب کو بیشک ہم ظالم تھے،

They said, “Purity is to our Lord – we have indeed been unjust.”

فَاَقۡبَلَ بَعۡضُهُمۡ عَلٰى بَعۡضٍ يَّتَلَاوَمُوۡنَ‏ ﴿30﴾

اب ایک دوسرے کی طرف ملامت کرتا متوجہ ہوا (ف۳۱)

So they came towards each other, blaming.

قَالُوۡا يٰوَيۡلَنَاۤ اِنَّا كُنَّا طٰغِيۡنَ‏ ﴿31﴾

بولے ہائے خرابی ہماری بیشک ہم سرکش تھے (ف۳۲)

They said, “Woe to us – we were indeed rebellious.”

عَسٰى رَبُّنَاۤ اَنۡ يُّبۡدِلَـنَا خَيۡرًا مِّنۡهَاۤ اِنَّاۤ اِلٰى رَبِّنَا رٰغِبُوۡنَ‏ ﴿32﴾

امید ہے ہمیں ہمارا رب اس سے بہتر بدل دے ہم اپنے رب کی طرف رغبت لاتے ہیں (ف۳۳)

“Hopefully, our Lord will give us a better replacement than this – we now incline towards our Lord.”

كَذٰلِكَ الۡعَذَابُ​ؕ وَلَعَذَابُ الۡاٰخِرَةِ اَكۡبَرُ ​ۘ لَوۡ كَانُوۡا يَعۡلَمُوۡنَ‏  ﴿33﴾

مار ایسی ہوتی ہے (ف۳٤) اور بیشک آخرت کی مار سب سے بڑی، کیا اچھا تھا اگر وہ جانتے (ف۳۵)

Such is the punishment; and indeed the punishment of the Hereafter is the greatest, if only they knew!

اِنَّ لِلۡمُتَّقِيۡنَ عِنۡدَ رَبِّهِمۡ جَنّٰتِ النَّعِيۡمِ‏ ﴿34﴾

بیشک ڈر والوں کے لیے ان کے رب کے پاس (ف۳٦) چین کے باغ ہیں (ف۳۷)

Indeed for the pious, with their Lord, are Gardens of Serenity.

اَفَنَجۡعَلُ الۡمُسۡلِمِيۡنَ كَالۡمُجۡرِمِيۡنَؕ‏ ﴿35﴾

کیا ہم مسلمانوں کو مجرموں کا سا کردیں (ف۳۸)

Shall We equate the Muslims to the guilty?

مَا لَـكُمۡ كَيۡفَ تَحۡكُمُوۡنَ​ۚ‏ ﴿36﴾

تمہیں کیا ہوا کیسا حکم لگاتے ہو (ف۳۹)

What is the matter with you? What sort of a judgement you impose!

اَمۡ لَـكُمۡ كِتٰبٌ فِيۡهِ تَدۡرُسُوۡنَۙ‏ ﴿37﴾

کیا تمہارے لیے کوئی کتاب ہے اس میں پڑھتے ہو،

Is there a Book for you, from which you read?

اِنَّ لَـكُمۡ فِيۡهِ لَمَا تَخَيَّرُوۡنَ​ۚ‏ ﴿38﴾

کہ تمہارے لیے اس میں جو تم پسند کرو،

- That for you in it is whatever you like?

اَمۡ لَـكُمۡ اَيۡمَانٌ عَلَيۡنَا بَالِغَةٌ اِلٰى يَوۡمِ الۡقِيٰمَةِ​ ۙ اِنَّ لَـكُمۡ لَمَا تَحۡكُمُوۡنَ​ۚ‏ ﴿39﴾

یا تمہارے لیے ہم پر کچھ قسمیں ہیں قیامت تک پہنچتی ہوئی (ف٤۰) کہ تمہیں ملے گا جو کچھ دعویٰ کرتے ہو (ف٤۱)

Or is it that you have a covenant from Us, right up to the Day of Judgement, that you will get all what you claim?

سَلۡهُمۡ اَيُّهُمۡ بِذٰلِكَ زَعِيۡمٌ ۛۚ‏ ﴿40﴾

تم ان سے (ف٤۲) پوچھو ان میں کون سا اس کا ضامن ہے (ف٤۳)

Ask them, who among them is a guarantor for it?

اَمۡ لَهُمۡ شُرَكَآءُ ۛۚ فَلۡيَاۡتُوۡا بِشُرَكَآٮِٕهِمۡ اِنۡ كَانُوۡا صٰدِقِيۡنَ‏  ﴿41﴾

یا ان کے پاس کچھ شریک ہیں (ف٤٤) تو اپنے شریکوں کو لے کر آئیں اگر سچے ہیں (ف٤۵)

Or is it that they have partners in worship? So they should bring their appointed partners, if they are truthful.

يَوۡمَ يُكۡشَفُ عَنۡ سَاقٍ وَّيُدۡعَوۡنَ اِلَى السُّجُوۡدِ فَلَا يَسۡتَطِيۡعُوۡنَۙ‏  ﴿42﴾

جس دن ایک ساق کھولی جائے گی (جس کے معنی اللہ ہی جانتا ہے) (ف٤٦) اور سجدہ کو بلائے جائیں گے (ف٤۷) تو نہ کرسکیں گے (ف٤۸)

On the day when the Shin* will be exposed and they will be called to prostrate themselves, they will be unable. (Used as a metaphor)

خَاشِعَةً اَبۡصَارُهُمۡ تَرۡهَقُهُمۡ ذِلَّةٌ ؕ وَقَدۡ كَانُوۡا يُدۡعَوۡنَ اِلَى السُّجُوۡدِ وَهُمۡ سٰلِمُوۡنَ‏ ﴿43﴾

نیچی نگاہیں کیے ہوئے (ف٤۹) ان پر خواری چڑھ رہی ہوگی، اور بیشک دنیا میں سجدہ کے لیے بلائے جاتے تھے (ف۵۰) جب تندرست تھے (ف۵۱)

With lowered eyes, disgrace overcoming them; and indeed they used to be called to prostrate themselves whilst they were healthy.

فَذَرۡنِىۡ وَمَنۡ يُّكَذِّبُ بِهٰذَا الۡحَـدِيۡثِ​ؕ سَنَسۡتَدۡرِجُهُمۡ مِّنۡ حَيۡثُ لَا يَعۡلَمُوۡنَۙ‏ ﴿44﴾

تو جو اس بات کو (ف۵۲) جھٹلاتا ہے اسے مجھ پر چھوڑ دو (ف۵۳) قریب ہے کہ ہم انہیں آہستہ آہستہ لے جائیں گے (ف۵٤) جہاں سے انہیں خبر نہ ہوگی،

Therefore leave the one who denies this matter, to Me; We shall soon steadily take them away, from a place they do not know.

وَاُمۡلِىۡ لَهُمۡ​ؕ اِنَّ كَيۡدِىۡ مَتِيۡنٌ‏ ﴿45﴾

اور میں انہیں ڈھیل دوں گا، بیشک میری خفیہ تدبیر بہت پکی ہے (ف۵۵)

And I will give them respite; indeed My plan is very solid.

اَمۡ تَسۡـَٔـلُهُمۡ اَجۡرًا فَهُمۡ مِّنۡ مَّغۡرَمٍ مُّثۡقَلُوۡنَ​ۚ‏ ﴿46﴾

یا تم ان سے اجرت مانگتے ہو (ف۵٦) کہ وہ چٹی کے بوجھ میں دبے ہیں (ف۵۷)

Or is it that you (O dear Prophet Mohammed – peace and blessings be upon him) ask any fee from them, so they are burdened with the penalty?

اَمۡ عِنۡدَهُمُ الۡغَيۡبُ فَهُمۡ يَكۡتُبُوۡنَ‏ ﴿47﴾

یا ان کے پاس غیب ہے (ف۵۸) کہ وہ لکھ رہے ہیں (ف۵۹)

Or that they possess the hidden, so they are writing it?

فَاصۡبِرۡ لِحُكۡمِ رَبِّكَ وَلَا تَكُنۡ كَصَاحِبِ الۡحُوۡتِ​ۘ اِذۡ نَادٰى وَهُوَ مَكۡظُوۡمٌؕ‏ ﴿48﴾

تو تم اپنے رب کے حکم کا انتظار کرو (ف٦۰) اور اس مچھلی والے کی طرح نہ ہونا (ف٦۱) جب اس حال میں پکارا کہ اس کا دل گھٹ رہا تھا (ف٦۲)

Therefore wait for your Lord’s command, and do not be like the one of the fish; who cried out when he was distraught. (Prophet Yunus – peace be upon him.)

لَوۡلَاۤ اَنۡ تَدٰرَكَهٗ نِعۡمَةٌ مِّنۡ رَّبِّهٖ لَنُبِذَ بِالۡعَرَآءِ وَهُوَ مَذۡمُوۡمٌ‏ ﴿49﴾

اگر اس کے رب کی نعمت اس کی خبر کو نہ پہنچ جاتی (ف٦۳) تو ضرور میدان پر پھینک دیا جاتا الزام دیا ہوا (ف٦٤)

Were it not for his Lord’s favour that reached him, he would have surely been cast onto the desolate land, reproached.

فَاجۡتَبٰهُ رَبُّهٗ فَجَعَلَهٗ مِنَ الصّٰلِحِيۡنَ‏ ﴿50﴾

تو اسے اس کے رب نے چن لیا اور اپنے قربِ خاص کے سزاواروں (حقداروں) میں کرلیا،

His Lord therefore chose him and made him among those deserving His proximity.

وَاِنۡ يَّكَادُ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا لَيُزۡلِقُوۡنَكَ بِاَبۡصَارِهِمۡ لَمَّا سَمِعُوا الذِّكۡرَ وَيَقُوۡلُوۡنَ اِنَّهٗ لَمَجۡنُوۡنٌ​ۘ‏ ﴿51﴾

اور ضرور کافر تو ایسے معلوم ہوتے ہیں کہ گویا اپنی بد نظر لگا کر تمہیں گرادیں گے جب قرآن سنتے ہیں (ف٦۵) اور کہتے ہیں (ف٦٦) یہ ضرور عقل سے دور ہیں،

And indeed the disbelievers seem as if they would topple you with their evil gaze when they hear the Qur’an, and they say, “He is indeed insane.”

وَمَا هُوَ اِلَّا ذِكۡرٌ لِّلۡعٰلَمِيۡنَ‏ ﴿52﴾

اور وہ (ف٦۷) تو نہیں مگر نصیحت سارے جہاں کے لیے (ف٦۸)

Whereas it is not but an advice to the entire creation!

اَلۡحَـآقَّةُ ۙ‏ ﴿1﴾

وہ حق ہونے والی (ف۲)

The true event!

مَا الۡحَـآقَّةُ​ ۚ‏ ﴿2﴾

کیسی وہ حق ہونے والی (ف۳)

How tremendous is the true event!

وَمَاۤ اَدۡرٰٮكَ مَا الۡحَــآقَّةُ ؕ‏ ﴿3﴾

اور تم نے کیا جانا کیسی وہ حق ہونے والی (ف٤)

And what have you understood, how tremendous the true event is!

كَذَّبَتۡ ثَمُوۡدُ وَعَادٌۢ بِالۡقَارِعَةِ‏ ﴿4﴾

ثمود اور عاد نے اس سخت صدمہ دینے والی کو جھٹلایا،

The tribes of Thamud and A’ad denied the event of great dismay. (The Day of Resurrection)

فَاَمَّا ثَمُوۡدُ فَاُهۡلِكُوۡا بِالطَّاغِيَةِ‏ ﴿5﴾

تو ثمود تو ہلاک کیے گئے حد سے گزری ہوئی چنگھاڑ سے (ف۵)

So regarding the Thamud, they were destroyed by a terrible scream.

وَاَمَّا عَادٌ فَاُهۡلِكُوۡا بِرِيۡحٍ صَرۡصَرٍ عَاتِيَةٍۙ‏ ﴿6﴾

اور رہے عاد وہ ہلاک کیے گئے نہایت سخت گرجتی آندھی سے،

And as for A’ad, they were destroyed by a severe thundering windstorm.

سَخَّرَهَا عَلَيۡهِمۡ سَبۡعَ لَيَالٍ وَّثَمٰنِيَةَ اَيَّامٍۙ حُسُوۡمًا ۙ فَتَرَى الۡقَوۡمَ فِيۡهَا صَرۡعٰىۙ كَاَنَّهُمۡ اَعۡجَازُ نَخۡلٍ خَاوِيَةٍ​ ۚ‏ ﴿7﴾

وہ ان پر قوت سے لگادی سات راتیں اور آٹھ دن (ف٦) لگاتار تو ان لوگوں کو ان میں (ف۷) دیکھو بچھڑے ہوئے (ف۸) گویا وہ کھجور کے ڈھنڈ (سوکھے تنے) ہیں گرے ہوئے،

He forced it upon them with strength, consecutively for seven nights and eight days – so you would see those people overthrown in it, like trunks of date palms fallen down.

فَهَلۡ تَرٰى لَهُمۡ مِّنۡۢ بَاقِيَةٍ‏ ﴿8﴾

تو تم ان میں کسی کو بچا ہوا دیکھتے ہو (ف۹)

So do you see any survivor among them?

وَجَآءَ فِرۡعَوۡنُ وَمَنۡ قَبۡلَهٗ وَالۡمُؤۡتَفِكٰتُ بِالۡخَـاطِئَةِ​ۚ‏ ﴿9﴾

اور فرعون اور اس سے اگلے (ف۱۰) اور الٹنے والی بستیاں (ف۱۱) خطا لائے (ف۱۲)

And Firaun, and those before him, and the dwellings that were inverted and thrown, had brought error.

فَعَصَوۡا رَسُوۡلَ رَبِّهِمۡ فَاَخَذَهُمۡ اَخۡذَةً رَّابِيَةً‏ ﴿10﴾

تو انہوں نے اپنے رب کے رسولوں کا حکم نہ مانا (ف۱۳) تو اس نے انہیں بڑھی چڑھی گرفت سے پکڑا،

They therefore disobeyed the Noble Messengers of their Lord – so He seized them with an intense seizure.

اِنَّا لَمَّا طَغَا الۡمَآءُ حَمَلۡنٰكُمۡ فِى الۡجَارِيَةِ ۙ‏ ﴿11﴾

بیشک جب پانی نے سر اٹھایا تھا (ف۱٤) ہم نے تمہیں (ف۱۵) کشتی میں سوار کیا (ف۱٦)

Indeed when the water swelled up, We boarded you onto the ship.

لِنَجۡعَلَهَا لَـكُمۡ تَذۡكِرَةً وَّتَعِيَهَاۤ اُذُنٌ وَّاعِيَةٌ‏ ﴿12﴾

کہ اسے (ف۱۷) تمہارے لیے یادگار کریں (ف۱۸) اور اسے محفوظ رکھے وہ کان کہ سن کر محفوظ رکھتا ہو (ف۱۹)

In order to make it a remembrance for you, and in order that the ears that store may remember.

فَاِذَا نُفِخَ فِى الصُّوۡرِ نَفۡخَةٌ وَّاحِدَةٌ ۙ‏ ﴿13﴾

پھر جب صور پھونک دیا جائے ایک دم،

So when the Trumpet will be blown, with a sudden single blow.

وَحُمِلَتِ الۡاَرۡضُ وَ الۡجِبَالُ فَدُكَّتَا دَكَّةً وَّاحِدَةً ۙ‏ ﴿14﴾

اور زمین اور پہاڑ اٹھا کر دفعتا ً چورا کردیے جائیں،

And the earth and the mountains will be lifted up and crushed with a single crush.

فَيَوۡمَٮِٕذٍ وَّقَعَتِ الۡوَاقِعَةُ ۙ‏ ﴿15﴾

وہ دن ہے کہ ہو پڑے گی وہ ہونے والی (ف۲۰)

So that is the day when the forthcoming event will occur.

وَانْشَقَّتِ السَّمَآءُ فَهِىَ يَوۡمَٮِٕذٍ وَّاهِيَةٌ ۙ‏ ﴿16﴾

اور آسمان پھٹ جائے گا تو اس دن اس کا پتلا حال ہوگا (ف۲۱)

And the heaven will split asunder – so on that day it will be unstable.

وَّالۡمَلَكُ عَلٰٓى اَرۡجَآٮِٕهَا ​ؕ وَيَحۡمِلُ عَرۡشَ رَبِّكَ فَوۡقَهُمۡ يَوۡمَٮِٕذٍ ثَمٰنِيَةٌ ؕ‏ ﴿17﴾

اور فرشتے اس کے کناروں پر کھڑے ہوں گے (ف۲۲) اور اس دن تمہارے رب کا عرش اپنے اوپر آٹھ فرشتے اٹھائیں گے (ف۲۳)

And the angels will be on its sides; and on that day, eight angels will carry the Throne of your Lord above them.

يَوۡمَٮِٕذٍ تُعۡرَضُوۡنَ لَا تَخۡفٰى مِنۡكُمۡ خَافِيَةٌ‏ ﴿18﴾

اس دن تم سب پیش ہو گے (ف۲٤) کہ تم میں کوئی چھپنے والی جان چھپ نہ سکے گی،

On that day all of you will be brought forth, so none among you wishing to hide will be able to hide.

فَاَمَّا مَنۡ اُوۡتِىَ كِتٰبَهٗ بِيَمِيۡنِهٖۙ فَيَقُوۡلُ هَآؤُمُ اقۡرَءُوۡا كِتٰبِيَهۡ​ۚ‏ ﴿19﴾

تو وہ جو اپنا نامہٴ اعمال دہنے ہاتھ میں دیا جائے گا (ف۲۵) کہے گا لو میرے نامہٴ اعمال پڑھو،

So whoever is given his book in his right hand – he will say, “Take, read my account!”

اِنِّىۡ ظَنَنۡتُ اَنِّىۡ مُلٰقٍ حِسَابِيَهۡ​ۚ‏ ﴿20﴾

مجھے یقین تھا کہ میں اپنے حساب کو پہنچوں گا (ف۲٦)

“I was certain that I will confront my account.”

فَهُوَ فِىۡ عِيۡشَةٍ رَّاضِيَةٍۙ‏ ﴿21﴾

تو وہ من مانتے چین میں ہے،

He is therefore in the desired serenity.

فِىۡ جَنَّةٍ عَالِيَةٍۙ‏ ﴿22﴾

بلند باغ میں،

In a lofty Garden –

قُطُوۡفُهَا دَانِيَةٌ‏ ﴿23﴾

جس کے خوشے جھکے ہوئے (ف۲۷)

The fruit clusters of which are hanging down.

كُلُوۡا وَاشۡرَبُوۡا هَنِيۡٓـــًٔا ۢ بِمَاۤ اَسۡلَفۡتُمۡ فِى الۡاَيَّامِ الۡخَـالِيَةِ‏  ﴿24﴾

کھاؤ اور پیو رچتا ہوا صلہ اس کا جو تم نے گزرے دنوں میں آگے بھیجا (ف۲۸)

“Eat and drink with pleasure – the reward of what you sent ahead, in the past days.”

وَاَمَّا مَنۡ اُوۡتِىَ كِتٰبَهٗ بِشِمَالِهٖ  ۙ فَيَقُوۡلُ يٰلَيۡتَنِىۡ لَمۡ اُوۡتَ كِتٰبِيَهۡ​ۚ‏ ﴿25﴾

اور وہ جو اپنا نامہٴ اعمال بائیں ہاتھ میں دیا جائے گا (ف۲۹) کہے گا ہائے کسی طرح مجھے اپنا نوشتہ نہ دیا جاتا،

And whoever is given his book in his left hand – he will say, “Alas, if only my account were not given to me!”

وَلَمۡ اَدۡرِ مَا حِسَابِيَهۡ​ۚ‏ ﴿26﴾

اور میں نہ جانتا کہ میرا حساب کیا ہے،

“And had never come to know my account!”

يٰلَيۡتَهَا كَانَتِ الۡقَاضِيَةَ​ ۚ‏ ﴿27﴾

ہائے کسی طرح موت ہی قصہ چکا جاتی (ف۳۰)

“Alas, if only it had been just death.”

مَاۤ اَغۡنٰى عَنِّىۡ مَالِيَهۡۚ‏ ﴿28﴾

میرے کچھ کام نہ آیا میرا مال (ف۳۱)

“My wealth did not in the least benefit me.”

هَلَكَ عَنِّىۡ سُلۡطٰنِيَهۡ​ۚ‏ ﴿29﴾

میرا سب زور جاتا رہا (ف۳۲)

“All my power has vanished.”

خُذُوۡهُ فَغُلُّوۡهُ ۙ‏ ﴿30﴾

اسے پکڑو پھر اسے طوق ڈالو (ف۳۳)

It will be said, “Seize him, and shackle him.”

ثُمَّ الۡجَحِيۡمَ صَلُّوۡهُ ۙ‏ ﴿31﴾

پھر اسے بھڑکتی آگ میں دھنساؤ،

“Then hurl him into the blazing fire.”

ثُمَّ فِىۡ سِلۡسِلَةٍ ذَرۡعُهَا سَبۡعُوۡنَ ذِرَاعًا فَاسۡلُكُوۡهُ ؕ‏ ﴿32﴾

پھر ایسی زنجیر میں جس کا ناپ ستر ہاتھ ہے (ف۳٤) اسے پُرو دو (ف۳۵)

“Then bind him inside a chain which is seventy arm-lengths.”

اِنَّهٗ كَانَ لَا يُؤۡمِنُ بِاللّٰهِ الۡعَظِيۡمِۙ‏ ﴿33﴾

بیشک وہ عظمت والے اللہ پر ایمان نہ لاتا تھا (ف۳٦)

“Indeed he refused to accept faith in Allah, the Greatest.”

وَلَا يَحُضُّ عَلٰى طَعَامِ الۡمِسۡكِيۡنِؕ‏ ﴿34﴾

اور مسکین کو کھانے دینے کی رغبت نہ دیتا (ف۳۷)

“And did not urge to feed the needy.”

فَلَيۡسَ لَـهُ الۡيَوۡمَ هٰهُنَا حَمِيۡمٌۙ‏ ﴿35﴾

تو آج یہاں (ف۳۸) اس کا کوئی دوست نہیں (ف۳۹)

“So he does not have any friend here this day.”

وَّلَا طَعَامٌ اِلَّا مِنۡ غِسۡلِيۡنٍۙ‏ ﴿36﴾

اور نہ کچھ کھانے کو مگر دوزخیوں کا پیپ،

“Nor any food except the pus discharged from the people of hell.”

لَّا يَاۡكُلُهٗۤ اِلَّا الۡخٰطِئُوْنَ‏ ﴿37﴾

اسے نہ کھائیں گے مگر خطاکار (ف٤۰)

“Which none except the guilty shall eat.”

فَلَاۤ اُقۡسِمُ بِمَا تُبۡصِرُوۡنَۙ‏ ﴿38﴾

تو مجھے قسم ان چیزوں کی جنہیں تم دیکھتے ہو،

So by oath of the things you see.

وَمَا لَا تُبۡصِرُوۡنَۙ‏ ﴿39﴾

اور جنہیں تم نہیں دیکھتے (ف٤۱)

And by oath of those you do not see.

اِنَّهٗ لَقَوۡلُ رَسُوۡلٍ كَرِيۡمٍۚ ۙ‏ ﴿40﴾

بیشک یہ قرآن ایک کرم والے رسول (ف٤۲) سے باتیں ہیں (ف٤۳)

This Qur’an is the speech of Allah with a gracious Noble Messenger.

وَّمَا هُوَ بِقَوۡلِ شَاعِرٍ​ؕ قَلِيۡلًا مَّا تُؤۡمِنُوۡنَۙ‏ ﴿41﴾

اور وہ کسی شاعر کی بات نہیں (ف٤٤) کتنا کم یقین رکھتے ہو (ف٤۵)

And it is not the speech of a poet; how little do you believe!

وَلَا بِقَوۡلِ كَاهِنٍ​ؕ قَلِيۡلًا مَّا تَذَكَّرُوۡنَؕ‏ ﴿42﴾

اور نہ کسی کاہن کی بات (ف٤٦) کتنا کم دھیان کرتے ہو (ف٤۷)

Nor is it the speech of a soothsayer; how little do you ponder!

تَنۡزِيۡلٌ مِّنۡ رَّبِّ الۡعٰلَمِيۡنَ‏ ﴿43﴾

اس نے اتارا ہے جو سارے جہان کا رب ہے،

Sent down by the Lord Of The Creation.

وَلَوۡ تَقَوَّلَ عَلَيۡنَا بَعۡضَ الۡاَقَاوِيۡلِۙ‏ ﴿44﴾

اور اگر وہ ہم پر ایک بات بھی بنا کر کہتے (ف٤۸)

And had he fabricated just one matter upon Us –

لَاَخَذۡنَا مِنۡهُ بِالۡيَمِيۡنِۙ‏ ﴿45﴾

ضرور ہم ان سے بقوت بدلہ لیتے،

We would have definitely taken revenge from him.

ثُمَّ لَقَطَعۡنَا مِنۡهُ الۡوَتِيۡنَ  ۖ‏ ﴿46﴾

پھر ان کی رگِ دل کاٹ دیتے (ف٤۹)

Then would have cut off his heart’s artery.

فَمَا مِنۡكُمۡ مِّنۡ اَحَدٍ عَنۡهُ حَاجِزِيۡنَ‏ ﴿47﴾

پھر تم میں کوئی ان کا بچانے والا نہ ہوتا،

Then none among you would be his saviour.

وَاِنَّهٗ لَتَذۡكِرَةٌ لِّلۡمُتَّقِيۡنَ‏ ﴿48﴾

اور بیشک یہ قرآن ڈر والوں کو نصیحت ہے،

And indeed this Qur’an is an advice for the pious.

وَاِنَّا لَنَعۡلَمُ اَنَّ مِنۡكُمۡ مُّكَذِّبِيۡنَ‏ ﴿49﴾

اور ضرور ہم جانتے ہیں کہ تم کچھ جھٹلانے والے ہیں،

And indeed We know that some among you are deniers.

وَاِنَّهٗ لَحَسۡرَةٌ عَلَى الۡكٰفِرِيۡنَ‏ ﴿50﴾

اور بیشک وہ کافروں پر حسرت ہے (ف۵۰)

And indeed it is a despair for the disbelievers.

 وَاِنَّهٗ لَحَـقُّ الۡيَقِيۡنِ‏ ﴿51﴾

اور بیشک وہ یقین حق ہے (ف۵۱)

And indeed it is a certain Truth.

فَسَبِّحۡ بِاسۡمِ رَبِّكَ الۡعَظِيۡمِ‏ ﴿52﴾

تو اے محبوب تم اپنے عظمت والے رب کی پاکی بولو (ف۵۲)

Therefore (O dear Prophet Mohammed – peace and blessings be upon him), proclaim the purity of your Lord, the Greatest.

سَاَلَ سَآٮِٕلٌ ۢ بِعَذَابٍ وَّاقِعٍۙ‏ ﴿1﴾

ایک مانگنے والا وہ عذاب مانگتا ہے،

A requester seeks the punishment that will take place –

لِّلۡكٰفِرِيۡنَ لَيۡسَ لَهٗ دَافِعٌ ۙ‏ ﴿2﴾

جو کافروں پر ہونے والا ہے، اس کا کوئی ٹالنے والا نہیں (ف۲) ،

- Upon the disbelievers – the punishment that none can avert.

مِّنَ اللّٰهِ ذِى الۡمَعَارِجِؕ‏ ﴿3﴾

وہ ہوگا اللہ کی طرف سے جو بلندیوں کا مالک ہے (ف۳)

From Allah, the Lord of all pinnacles.

تَعۡرُجُ الۡمَلٰٓٮِٕكَةُ وَ الرُّوۡحُ اِلَيۡهِ فِىۡ يَوۡمٍ كَانَ مِقۡدَارُهٗ خَمۡسِيۡنَ اَلۡفَ سَنَةٍ​ۚ‏ ﴿4﴾

ملائکہ اور جبریل (ف٤) اس کی بارگاہ کی طرف عروج کرتے ہیں (ف۵) وہ عذاب اس دن ہوگا جس کی مقدار پچاس ہزار برس ہے (ف٦)

The angels and Jibreel, ascend towards Him – the punishment will befall on a day which spans fifty thousand years.

فَاصۡبِرۡ صَبۡرًا جَمِيۡلًا‏ ﴿5﴾

تو تم اچھی طرح صبر کرو،

Therefore patiently endure, in the best manner (O dear Prophet Mohammed – peace and blessings be upon him).

اِنَّهُمۡ يَرَوۡنَهٗ بَعِيۡدًا ۙ‏ ﴿6﴾

وہ اسے (ف۷) دور سمجھ رہے ہیں (ف۸)

They deem it to be remote.

وَّنَرٰٮهُ قَرِيۡبًا ؕ‏ ﴿7﴾

اور ہم اسے نزدیک دیکھ رہے ہیں (ف۹)

Whereas We see it impending.

يَوۡمَ تَكُوۡنُ السَّمَآءُ كَالۡمُهۡلِۙ‏ ﴿8﴾

جس دن آسمان ہوگا جیسی گلی چاندی،

The day when the sky will be like molten silver.

وَتَكُوۡنُ الۡجِبَالُ كَالۡعِهۡنِۙ‏ ﴿9﴾

اور پہاڑ ایسے ہلکے ہوجائیں گے جیسے اون (ف۱۰)

And the hills will be light as wool.

وَلَا يَسۡـَٔـلُ حَمِيۡمٌ حَمِيۡمًا ۖۚ‏ ﴿10﴾

اور کوئی دوست کسی دوست کی بات نہ پوچھے گا (ف۱۱)

And no friend will ask concerning his friend.

يُّبَصَّرُوۡنَهُمۡ​ؕ يَوَدُّ الۡمُجۡرِمُ لَوۡ يَفۡتَدِىۡ مِنۡ عَذَابِ يَوۡمِٮِٕذٍۢ بِبَنِيۡهِۙ‏ ﴿11﴾

ہوں گے انہیں دیکھتے ہوئے (ف۱۲) مجرم (ف۱۳) آرزو کرے گا، کاش! اس دن کے عذاب سے چھٹنے کے بدلے میں دے دے اپنے بیٹے،

They will be seeing them; the guilty will wish if only he could redeem himself from the punishment of that day, by offering his sons.

وَ صَاحِبَتِهٖ وَاَخِيۡهِۙ‏ ﴿12﴾

اور اپنی جورو اور اپنا بھائی،

And his wife and his brother.

وَفَصِيۡلَتِهِ الَّتِىۡ تُــْٔوِيۡهِۙ‏ ﴿13﴾

اور اپنا کنبہ جس میں اس کی جگہ ہے،

And the family in which he was.

وَمَنۡ فِى الۡاَرۡضِ جَمِيۡعًا ۙ ثُمَّ يُنۡجِيۡهِۙ‏ ﴿14﴾

اور جتنے زمین میں ہیں سب پھر یہ بدلہ دنیا اسے بچالے،

And all those who are in the earth – then only if the redemption saves him!

كَلَّا ؕ اِنَّهَا لَظٰىۙ‏ ﴿15﴾

ہرگز نہیں (ف۱٤) وہ تو بھڑکتی آگ ہے،

Never! That is indeed a blazing fire.

نَزَّاعَةً لِّلشَّوٰى​ ۖ​ۚ‏ ﴿16﴾

کھال اتار لینے والی بلارہی ہے (ف۱۵)

A fire that melts the hide.

تَدۡعُوۡا مَنۡ اَدۡبَرَ وَتَوَلّٰىۙ‏ ﴿17﴾

اس کو جس نے پیٹھ دی اور منہ پھیرا (ف۱٦)

It calls out to him who reverted and turned away.

وَجَمَعَ فَاَوۡعٰى‏ ﴿18﴾

اور جوڑ کر سینت رکھا (محفوظ کرلیا) (ف۱۷)

And accumulated wealth and hoarded it.

اِنَّ الۡاِنۡسَانَ خُلِقَ هَلُوۡعًا ۙ‏ ﴿19﴾

بیشک آدمی بنایا گیا ہے بڑا بےصبرا حریص،

Indeed man is created very impatient, greedy.

اِذَا مَسَّهُ الشَّرُّ جَزُوۡعًا ۙ‏ ﴿20﴾

جب اسے برائی پہنچے (ف۱۸) تو سخت گھبرانے والا ،

Very nervous when touched by misfortune.

وَاِذَا مَسَّهُ الۡخَيۡرُ مَنُوۡعًا ۙ‏ ﴿21﴾

اور جب بھلائی پہنچے (ف۱۹) تو روک رکھنے والا (ف۲۰)

And refraining, when good reaches him.

اِلَّا الۡمُصَلِّيۡنَۙ‏ ﴿22﴾

مگر نمازی ،

Except those who establish prayer.

الَّذِيۡنَ هُمۡ عَلٰى صَلَاتِهِمۡ دَآٮِٕمُوۡنَۙ‏ ﴿23﴾

جو اپنی نماز کے پابند ہیں (ف۲۱)

Those who are regular in their prayers.

وَالَّذِيۡنَ فِىۡۤ اَمۡوَالِهِمۡ حَقٌّ مَّعۡلُوۡمٌۙ‏ ﴿24﴾

اور وہ جن کے مال میں ایک معلوم حق ہے (ف۲۲)

And those in whose wealth exists a recognised right,

لِّلسَّآٮِٕلِ وَالۡمَحۡرُوۡمِۙ‏ ﴿25﴾

اس کے لیے جو مانگے اور جو مانگ بھی نہ سکے تو محروم رہے (ف۲۳)

For those who beg, and for the needy who cannot even ask.

وَالَّذِيۡنَ يُصَدِّقُوۡنَ بِيَوۡمِ الدِّيۡنِۙ‏ ﴿26﴾

اور ہو جو انصاف کا دن سچ جانتے ہیں (ف۲٤)

And those who believe the Day of Judgement to be true.

وَالَّذِيۡنَ هُمۡ مِّنۡ عَذَابِ رَبِّهِمۡ مُّشۡفِقُوۡنَ​ۚ‏ ﴿27﴾

اور وہ جو اپنے رب کے عذاب سے ڈر رہے ہیں،

And those who fear the punishment of their Lord.

اِنَّ عَذَابَ رَبِّهِمۡ غَيۡرُ مَاۡمُوۡنٍ‏ ﴿28﴾

بیشک ان کے رب کا عذاب نڈر ہونے کی چیز نہیں (ف۲۵)

Indeed the punishment of their Lord is not a thing to be unafraid of!

وَالَّذِيۡنَ هُمۡ لِفُرُوۡجِهِمۡ حٰفِظُوۡنَۙ‏ ﴿29﴾

اور ہو جو اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرتے ہیں،

And those who protect their private organs (from adultery).

اِلَّا عَلٰٓى اَزۡوَاجِهِمۡ اَوۡ مَا مَلَـكَتۡ اَيۡمَانُهُمۡ فَاِنَّهُمۡ غَيۡرُ مَلُوۡمِيۡنَ​ۚ‏ ﴿30﴾

مگر اپنی بیبیوں یا اپنے ہاتھ کے مال کنیزوں سے کہ ان پر کچھ ملامت نہیں،

Except with their wives and the bondwomen in their possession, for there is no reproach on them.

فَمَنِ ابۡتَغٰى وَرَآءَ ذٰلِكَ فَاُولٰٓٮِٕكَ هُمُ الۡعٰدُوۡنَ​ۚ‏ ﴿31﴾

تو جو ان دو (ف۲٦) کے سوا اور چاہے وہی حد سے بڑھنے والے ہیں (ف۲۷)

So those who desire more than this – it is they who are the transgressors.

وَالَّذِيۡنَ هُمۡ لِاَمٰنٰتِهِمۡ وَعَهۡدِهِمۡ رٰعُوۡنَ ۙ‏ ﴿32﴾

اور وہ جو اپنی امانتوں اور اپنے عہد کی حفاظت کرتے ہیں (ف۲۸)

And those who protect the property entrusted to them, and their agreements.

وَالَّذِيۡنَ هُمۡ بِشَهٰدٰتِهِمۡ قَآٮِٕمُوۡنَ ۙ‏ ﴿33﴾

اور وہ جو اپنی گواہیوں پر قائم ہیں (ف۲۹)

And those who are firm upon their testimonies.

وَالَّذِيۡنَ هُمۡ عَلٰى صَلَاتِهِمۡ يُحَافِظُوۡنَؕ‏ ﴿34﴾

اور وہ جو اپنی نماز کی حفاظت کرتے ہیں (ف۳۰)

And those who protect their prayers.

اُولٰٓٮِٕكَ فِىۡ جَنّٰتٍ مُّكۡرَمُوۡنَؕ‏ ﴿35﴾

یہ ہیں جن کا باغوں میں اعزاز ہوگا (ف۳۱)

It is these who will be honoured in Gardens.

فَمَالِ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا قِبَلَكَ مُهۡطِعِيۡنَۙ‏ ﴿36﴾

تو ان کافروں کو کیا ہوا تمہاری طرف تیز نگاہ سے دیکھتے ہیں (ف۳۲)

So what is the matter with these disbelievers, that they stare at you (O dear Prophet Mohammed – peace and blessings be upon him)?

عَنِ الۡيَمِيۡنِ وَعَنِ الشِّمَالِ عِزِيۡنَ‏ ﴿37﴾

داہنے اور بائیں گروہ کے گروہ،

From the right and the left, in groups?

اَيَطۡمَعُ كُلُّ امۡرِىءٍ مِّنۡهُمۡ اَنۡ يُّدۡخَلَ جَنَّةَ نَعِيۡمٍۙ‏  ﴿38﴾

کیا ان میں ہر شخص یہ طمع کرتا ہے کہ (ف۳۳) چین کے باغ میں داخل کیا جائے ،

Does every man among them aspire to be admitted into the Garden of serenity?

كَلَّا ؕ اِنَّا خَلَقۡنٰهُمۡ مِّمَّا يَعۡلَمُوۡنَ‏ ﴿39﴾

ہرگز نہیں، بیشک ہم نے انہیں اس چیز سے بنایا جسے جانتے ہیں (ف۳٤)

Never! We have indeed created them from a thing they know.

فَلَاۤ اُقۡسِمُ بِرَبِّ الۡمَشٰرِقِ وَالۡمَغٰرِبِ اِنَّا لَقٰدِرُوۡنَۙ‏ ﴿40﴾

تو مجھے قسم ہے اس کی جو سب پُوربوں سب پچھموں کا مالک ہے (ف۳۵) کہ ضرور ہم قادر ہیں،

So I swear by the Lord of every East and every West, that We are indeed Able.

عَلٰٓى اَنۡ نُّبَدِّلَ خَيۡرًا مِّنۡهُمۡۙ وَمَا نَحۡنُ بِمَسۡبُوۡقِيۡنَ‏ ﴿41﴾

کہ ان سے اچھے بدل دیں (ف۳٦) اور ہم سے کوئی نکل کر نہیں جاسکتا (ف۳۷)

To replace them by those better than them; and none can escape from Us.

فَذَرۡهُمۡ يَخُوۡضُوۡا وَيَلۡعَبُوۡا حَتّٰى يُلٰقُوۡا يَوۡمَهُمُ الَّذِىۡ يُوۡعَدُوۡنَۙ‏ ﴿42﴾

تو انہیں چھوڑ دو ان کی بیہودگیوں میں پڑے اور کھیلتے ہوئے یہاں تک کہ اپنے اس (ف۳۸) دن سے ملیں جس کا انہیں وعدہ دیا جاتا ہے،

Therefore leave them, involved in their indecencies and play, till they confront their day which they are promised.

يَوۡمَ يَخۡرُجُوۡنَ مِنَ الۡاَجۡدَاثِ سِرَاعًا كَاَنَّهُمۡ اِلٰى نُصُبٍ يُّوۡفِضُوۡنَۙ‏  ﴿43﴾

جس دن قبروں سے نکلیں گے جھپٹتے ہوئے (ف۳۹) گویا وہ نشانیوں کی طرف لپک رہے ہیں (ف٤۰)

A day when they will come out of the graves in haste, as if rushing towards their goals.

خَاشِعَةً اَبۡصَارُهُمۡ تَرۡهَقُهُمۡ ذِلَّةٌ ؕ ذٰلِكَ الۡيَوۡمُ الَّذِىۡ كَانُوۡا يُوۡعَدُوۡنَ‏ ﴿44﴾

آنکھیں نیچی کیے ہوئے ان پر ذلت سوار، یہ ہے ان کا وہ دن (ف٤۱) جس کا ان سے وعدہ تھا (ف٤۲)

With lowered eyes, disgrace overcoming them; this is the day, which they had been promised.

اِنَّاۤ اَرۡسَلۡنَا نُوۡحًا اِلٰى قَوۡمِهٖۤ اَنۡ اَنۡذِرۡ قَوۡمَكَ مِنۡ قَبۡلِ اَنۡ يَّاۡتِيَهُمۡ عَذَابٌ اَلِيۡمٌ‏ ﴿1﴾

بیشک ہم نے نوح کو اس کی قوم کی طرف بھیجا کہ ان کو ڈرا اس سے پہلے کہ ان پر دردناک عذاب آئے (ف۲)

Indeed We sent Nooh towards his people saying that, “Warn your people before the painful punishment comes upon them.”

قَالَ يٰقَوۡمِ اِنِّىۡ لَـكُمۡ نَذِيۡرٌ مُّبِيۡنٌۙ‏ ﴿2﴾

اس نے فرمایا اے میری قوم! میں تمہارے لیے صریح ڈر سنانے والا ہوں ،

He said, “O my people! I am indeed a Herald of clear warnings to you.”

اَنِ اعۡبُدُوا اللّٰهَ وَاتَّقُوۡهُ وَاَطِيۡعُوۡنِۙ‏ ﴿3﴾

کہ اللہ کی بندگی کرو (ف۳) اور اس سے ڈرو (ف٤) اور میرا حکم مانو ،

“That you must worship Allah and fear Him, and obey me.”

يَغۡفِرۡ لَـكُمۡ مِّنۡ ذُنُوۡبِكُمۡ وَيُؤَخِّرۡكُمۡ اِلٰٓى اَجَلٍ مُّسَمًّى​ؕ اِنَّ اَجَلَ اللّٰهِ اِذَا جَآءَ لَا يُؤَخَّرُ​​ۘ لَوۡ كُنۡتُمۡ تَعۡلَمُوۡنَ‏ ﴿4﴾

وہ تمہارے کچھ گناہ بخش دے گا (ف۵) اور ایک مقرر میعاد تک (ف٦) تمہیں مہلت دے گا (ف۷) بیشک اللہ کا وعدہ جب آتا ہے ہٹایا نہیں جاتا کسی طرح تم جانتے (ف۸)

“He will forgive you some of your sins, and give you respite up to an appointed term; indeed the promise of Allah cannot be averted when it arrives; if only you knew.”

قَالَ رَبِّ اِنِّىۡ دَعَوۡتُ قَوۡمِىۡ لَيۡلًا وَّنَهَارًا ۙ‏ ﴿5﴾

عرض کی (ف۹) اے میرے رب! میں نے اپنی قوم کو رات دن بلایا (ف۱۰)

He said, “My Lord! I invited my people night and day.”

فَلَمۡ يَزِدۡهُمۡ دُعَآءِىۡۤ اِلَّا فِرَارًا‏ ﴿6﴾

تو میرے بلانے سے انہیں بھاگنا ہی بڑھا (ف۱۱)

“So for them, my calling them increased their fleeing away.”

وَاِنِّىۡ كُلَّمَا دَعَوۡتُهُمۡ لِتَغۡفِرَ لَهُمۡ جَعَلُوۡۤا اَصَابِعَهُمۡ فِىۡۤ اٰذَانِهِمۡ وَاسۡتَغۡشَوۡا ثِيَابَهُمۡ وَاَصَرُّوۡا وَاسۡتَكۡبَرُوا اسۡتِكۡبَارًا​ ۚ‏ ﴿7﴾

اور میں نے جتنی بار انہیں بلایا (ف۱۲) کہ تو ان کو بخشے انہوں نے اپنے کانوں میں انگلیاں دے لیں (ف۱۳) اور اپنے کپڑے اوڑھ لیے (ف۱٤) اور ہٹ کی (ف۱۵) اور بڑا غرور کیا (ف۱٦)

“And whenever I called them, so that You may forgive them, they always thrust their fingers into their ears, and covered themselves with their clothes, and remained stubborn and were extremely haughty.”

ثُمَّ اِنِّىۡ دَعَوۡتُهُمۡ جِهَارًا ۙ‏ ﴿8﴾

پھر میں نے انہیں علانیہ بلایا (ف۱۷)

“I then called them openly.”

ثُمَّ اِنِّىۡۤ اَعۡلَـنۡتُ لَهُمۡ وَاَسۡرَرۡتُ لَهُمۡ اِسۡرَارًا ۙ‏ ﴿9﴾

پھر میں نے ان سے با علان بھی کہا (ف۱۸) اور آہستہ خفیہ بھی کہا (ف۱۹)

“Then I also told them publicly and also spoke to them softly in private.”

فَقُلۡتُ اسۡتَغۡفِرُوۡا رَبَّكُمۡؕ اِنَّهٗ كَانَ غَفَّارًا ۙ‏ ﴿10﴾

تو میں نے کہا اپنے رب سے معافی مانگو (ف۲۰) وہ بڑا معاف فرمانے والا ہے (ف۲۱)

“I therefore told them, ‘Seek forgiveness from your Lord; He is indeed Most Forgiving.’

يُّرۡسِلِ السَّمَآءَ عَلَيۡكُمۡ مِّدۡرَارًا ۙ‏ ﴿11﴾

تم پر شراٹے کا (موسلا دھار) مینھ بھیجے گا،

‘He will send down abundant rain for you from the sky.’

وَّيُمۡدِدۡكُمۡ بِاَمۡوَالٍ وَّبَنِيۡنَ وَيَجۡعَلۡ لَّـكُمۡ جَنّٰتٍ وَّيَجۡعَلۡ لَّـكُمۡ اَنۡهٰرًا ؕ‏ ﴿12﴾

اور مال اور بیٹوں سے تمہاری مدد کرے گا (ف۲۲) اور تمہارے لیے باغ بنادے گا اور تمہارے لیے نہریں بنائے گا (ف۲۳)

‘And will aid you with wealth and sons, and will create gardens for you and cause rivers to flow for you.’

مَا لَـكُمۡ لَا تَرۡجُوۡنَ لِلّٰهِ وَقَارًا​ ۚ‏ ﴿13﴾

تمہیں کیا ہوا اللہ سے عزت حاصل کرنے کی امید نہیں کرتے (ف۲٤)

‘What is the matter with you, that you do not desire honour from Allah?’

وَقَدۡ خَلَقَكُمۡ اَطۡوَارًا‏ ﴿14﴾

حالانکہ اس نے تمہیں طرح طرح بنایا (ف۲۵)

‘Whereas it is He Who created you in different stages?’

اَلَمۡ تَرَوۡا كَيۡفَ خَلَقَ اللّٰهُ سَبۡعَ سَمٰوٰتٍ طِبَاقًا ۙ‏ ﴿15﴾

کیا تم نہیں دیکھتے اللہ نے کیونکر سات آسمان بنائے ایک پر ایک ،

‘Do you not see how Allah has created the seven heavens atop each other?’

وَّجَعَلَ الۡقَمَرَ فِيۡهِنَّ نُوۡرًا ۙ وَّجَعَلَ الشَّمۡسَ سِرَاجًا‏ ﴿16﴾

اور ان میں چاند کو روشن کیا (ف۲٦) اور سورج کو چراغ (ف۲۷)

‘And in them, has illuminated the moon, and made the sun a lamp?’

وَاللّٰهُ اَنۡۢبَتَكُمۡ مِّنَ الۡاَرۡضِ نَبَاتًا ۙ‏ ﴿17﴾

اور اللہ نے تمہیں سبزے کی طرح زمین سے اُگایا (ف۲۸)

‘And it is Allah Who made you grow like vegetation from the earth.’

ثُمَّ يُعِيۡدُكُمۡ فِيۡهَا وَيُخۡرِجُكُمۡ اِخۡرَاجًا‏ ﴿18﴾

پھر تمہیں اسی میں لے جائے گا (ف۲۹) اور دبارہ نکالے گا (ف۳۰)

‘And He will then take you back to it, and again remove you from it.”

وَاللّٰهُ جَعَلَ لَـكُمُ الۡاَرۡضَ بِسَاطًا ۙ‏ ﴿19﴾

اور اللہ نے تمہارے لیے زمین کو بچھونا بنایا ،

‘And it is Allah Who made the earth a bed for you.’

لِّـتَسۡلُكُوۡا مِنۡهَا سُبُلًا فِجَاجًا‏ ﴿20﴾

کہ اس کے وسیع راستوں میں چلو،

‘So that you may tread the wide roads in it.’”

قَالَ نُوۡحٌ رَّبِّ اِنَّهُمۡ عَصَوۡنِىۡ وَاتَّبَعُوۡا مَنۡ لَّمۡ يَزِدۡهُ مَالُهٗ وَوَلَدُهٗۤ اِلَّا خَسَارًا​ ۚ‏ ﴿21﴾

نوح نے عرض کی، اے میرے رب! انہوں نے میری نافرمانی کی (ف۳۱) اور (ف۳۲) ایسے کے پیچھے ہولیے جیسے اس کے مال اور اولاد نے نقصان ہی بڑھایا (ف۳۳)

Prayed Nooh, “O my Lord! They have disobeyed me, and they follow the one whose wealth and children increase nothing for him except ruin.”

وَمَكَرُوۡا مَكۡرًا كُبَّارًا​ ۚ‏ ﴿22﴾

اور (ف۳٤) بہت بڑا داؤں کھیلے (ف۳۵)

“And they carried out a very sinister scheme.”

وَ قَالُوۡا لَا تَذَرُنَّ اٰلِهَتَكُمۡ وَلَا تَذَرُنَّ وَدًّا وَّلَا سُوَاعًا  ۙ وَّ لَا يَغُوۡثَ وَيَعُوۡقَ وَنَسۡرًا​ ۚ‏ ﴿23﴾

اور بولے (ف۳٦) ہرگز نہ چھوڑنا اپنے خداؤں کو (ف۳۷) اور ہرگز نہ چھوڑنا ودّ اور سواع اور یغوث اور یعوق اور نسر کو (ف۳۸)

“And they said, ‘Do not ever abandon your Gods – and never abandon Wadd, or Suwa – or Yaghuth or Yauq or Nasr.’”

وَقَدۡ اَضَلُّوۡا كَثِيۡرًا​ ​ ۚ وَلَا تَزِدِ الظّٰلِمِيۡنَ اِلَّا ضَلٰلًا‏  ﴿24﴾

اور بیشک انہوں نے بہتوں کو بہکایا (ف۳۹) اور تو ظالموں کو (ف٤۰) زیادہ نہ کرنا مگر گمراہی (ف٤۱)

“And they have misled a large number; and (I pray that) You increase nothing for the unjust except error.”

مِّمَّا خَطِٓيْئٰتِهِمۡ اُغۡرِقُوۡا فَاُدۡخِلُوۡا نَارًا  ۙ فَلَمۡ يَجِدُوۡا لَهُمۡ مِّنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ اَنۡصَارًا‏ ﴿25﴾

اپنی کیسی خطاؤں پر ڈبوئے گئے (ف٤۲) پھر آگ میں داخل کیے گئے (ف٤۳) تو انہوں نے اللہ کے مقابل اپنا کوئی مددگار نہ پایا (ف٤٤)

Because of their sins they were drowned and then put into the fire; so they did not find any supporter for themselves against Allah. (Punishment in the grave is proven by this verse.)

وَ قَالَ نُوۡحٌ رَّبِّ لَا تَذَرۡ عَلَى الۡاَرۡضِ مِنَ الۡكٰفِرِيۡنَ دَيَّارًا‏  ﴿26﴾

اور نوح نے عرض کی، اے میرے رب! زمین پر کافروں میں سے کوئی بسنے والا نہ چھوڑ،

And prayed Nooh, “O my Lord! Do not leave any of the disbelievers dwelling in the land.”

اِنَّكَ اِنۡ تَذَرۡهُمۡ يُضِلُّوۡا عِبَادَكَ وَلَا يَلِدُوۡۤا اِلَّا فَاجِرًا كَفَّارًا‏ ﴿27﴾

بیشک اگر تو انہیں رہنے دے گا (ف٤۵) تو تیرے بندوں کو گمراہ کردیں گے اور ان کے اولاد ہوگی تو وہ بھی نہ ہوگی مگر بدکار بڑی ناشکر (ف٤٦)

“Indeed, if You spare them, they will mislead your bondmen – and their descendants, if any, will be none except the wicked, very ungrateful.”

رَبِّ اغۡفِرۡلِىۡ وَلِـوَالِدَىَّ وَلِمَنۡ دَخَلَ بَيۡتِىَ مُؤۡمِنًا وَّلِلۡمُؤۡمِنِيۡنَ وَالۡمُؤۡمِنٰتِؕ وَلَا تَزِدِ الظّٰلِمِيۡنَ اِلَّا تَبَارًا‏ ﴿28﴾

اے میرے رب مجھے بخش دے اور میرے ماں باپ کو (ف٤۷) اور اسے جو ایمان کے ساتھ میرے گھر میں ہے اور سب مسلمان مردوں اور سب مسلمان عورتوں کو، اور کافروں کو نہ بڑھا مگر تباہی (ف٤۸)

“O my Lord! Forgive me, and my parents, and the believers who are in my house, and all other Muslim men and Muslim women; and do not increase anything for the unjust except ruin.”

قُلۡ اُوۡحِىَ اِلَىَّ اَنَّهُ اسۡتَمَعَ نَفَرٌ مِّنَ الۡجِنِّ فَقَالُوۡۤا اِنَّا سَمِعۡنَا قُرۡاٰنًاعَجَبًا ۙ‏ ﴿1﴾

تم فرماؤ (ف۲) مجھے وحی ہوئی کہ کچھ جنوں نے (ف۳) میرا پڑھنا کان لگا کر سنا (ف٤) تو بولے (ف۵) ہم نے ایک عجیب قرآن سنا (ف٦)

Proclaim (O dear Prophet Mohammed – peace and blessings be upon him), “I have received the divine revelation that some jinns attentively listened to my recitation, so they said, ‘We have heard a unique Qur’an.’

يَّهۡدِىۡۤ اِلَى الرُّشۡدِ فَاٰمَنَّا بِهٖ​ ؕ وَلَنۡ نُّشۡرِكَ بِرَبِّنَاۤ اَحَدًا ۙ‏ ﴿2﴾

کہ بھلائی کی راہ بتاتا ہے (ف۷) تو ہم اس پر ایمان لائے، اور ہم ہرگز کسی کو اپنے رب کا شریک نہ کریں گے،

‘That guides to the path of goodness, we have therefore accepted faith in it; and we shall never ascribe anyone as a partner to our Lord.’

وَّاَنَّهٗ تَعٰلٰى جَدُّ رَبِّنَا مَا اتَّخَذَ صَاحِبَةً وَّلَا وَلَدًا ۙ‏  ﴿3﴾

اور یہ کہ ہمارے رب کی شان بہت بلند ہے نہ اس نے عورت اختیار کی اور نہ بچہ (ف۸)

‘And that our Lord’s Majesty is Supreme – He has neither chosen a wife nor a child.’

وَّ اَنَّهٗ كَانَ يَقُوۡلُ سَفِيۡهُنَا عَلَى اللّٰهِ شَطَطًا ۙ‏ ﴿4﴾

اور یہ کہ ہم میں کا بےوقوف اللہ پر بڑھ کر بات کہتا تھا (ف۹)

‘And that the fool among us used to utter false exaggerations against Allah.’

وَّاَنَّا ظَنَنَّاۤ اَنۡ لَّنۡ تَقُوۡلَ الۡاِنۡسُ وَالۡجِنُّ عَلَى اللّٰهِ كَذِبًا ۙ‏ ﴿5﴾

اور یہ کہ ہمیں خیال تھا کہ ہرگز آدمی اور جن اللہ پر جھوٹ نہ باندھیں گے (ف۱۰)

‘Whereas we thought that men and jinns would never fabricate a lie against Allah!’

وَّاَنَّهٗ كَانَ رِجَالٌ مِّنَ الۡاِنۡسِ يَعُوۡذُوۡنَ بِرِجَالٍ مِّنَ الۡجِنِّ فَزَادُوۡهُمۡ رَهَقًا ۙ‏ ﴿6﴾

اور یہ کہ آدمیوں میں کچھ مرد جنوں کے کچھ مردوں کے پناہ لیتے تھے (ف۱۱) تو اس سے اور بھی ان کا تکبر بڑھا ،

‘And indeed some men among humans used to take the protection of some men among jinns, so it further increased their haughtiness.’

وَّاَنَّهُمۡ ظَنُّوۡا كَمَا ظَنَنۡتُمۡ اَنۡ لَّنۡ يَّبۡعَثَ اللّٰهُ اَحَدًا ۙ‏ ﴿7﴾

اور یہ کہ انہوں نے (ف۱۲) گمان کیا جیسا تمہیں گمان ہے (ف۱۳) کہ اللہ ہرگز کوئی رسول نہ بھیجے گا ،

‘And that they assumed, like you humans assume, that Allah would not send any Noble Messenger.’

وَّاَنَّا لَمَسۡنَا السَّمَآءَ فَوَجَدۡنٰهَا مُلِئَتۡ حَرَسًا شَدِيۡدًا وَّشُهُبًا ۙ‏ ﴿8﴾

اور یہ کہ ہم نے آسمان کو چھوا (ف۱٤) تو اسے پایا کہ (ف۱۵) سخت پہرے اور آگ کی چنگاریوں سے بھردیا گیا ہے (ف۱٦)

‘And we reached the sky, so we found it strongly guarded and filled with comets.’

وَّاَنَّا كُنَّا نَقۡعُدُ مِنۡهَا مَقَاعِدَ لِلسَّمۡعِ​ ؕ فَمَنۡ يَّسۡتَمِعِ الۡاٰنَ يَجِدۡ لَهٗ شِهَابًا رَّصَدًا ۙ‏ ﴿9﴾

اور یہ کہ ہم (ف۱۷) پہلے آسمان میں سننے کے لیے کچھ موقعوں پر بیٹھا کرتے تھے، پھر اب (ف۱۸) جو کوئی سنے وہ اپنی تاک میں آگ کا لُوکا (لپٹ) پائے (ف۱۹)

‘And that we sometimes used to sit in some places in the sky, to listen; so whoever now listens finds a fiery comet waiting for him.’

وَّاَنَّا لَا نَدۡرِىۡۤ اَشَرٌّ اُرِيۡدَ بِمَنۡ فِى الۡاَرۡضِ اَمۡ اَرَادَ بِهِمۡ رَبُّهُمۡ رَشَدًا ۙ‏ ﴿10﴾

اور یہ کہ ہمیں نہیں معلوم کہ (ف۲۰) زمین والوں سے کوئی برائی کا ارادہ فرمایا گیا ہے یا ان کے نے کوئی بھلائی چاہی ہے،

‘And we do not know whether harm is intended for those on the earth, or whether their Lord intends goodness for them.’

وَّاَنَّا مِنَّا الصّٰلِحُوۡنَ وَمِنَّا دُوۡنَ ذٰلِكَ​ؕ كُنَّا طَرَآٮِٕقَ قِدَدًا ۙ‏ ﴿11﴾

اور یہ کہ ہم میں (ف۲۱) کچھ نیک ہیں (ف۲۲) اور کچھ دوسری طرح کے ہیں، ہم کئی راہیں پھٹے ہوئے ہیں (ف۲۳)

‘And among us some are virtuous and some are the other type; we are split into several branches.’

وَّاَنَّا ظَنَنَّاۤ اَنۡ لَّنۡ نُّعۡجِزَ اللّٰهَ فِى الۡاَرۡضِ وَلَنۡ نُّعۡجِزَهٗ هَرَبًا ۙ‏ ﴿12﴾

اور یہ کہ ہم کو یقین ہوا کہ ہرگز زمین اللہ کے قابو سے نہ نکل سکیں گے اور نہ بھاگ کر اس کے قبضہ سے باہر ہوں،

‘And we are certain that we cannot defeat Allah in the earth, nor can we run out of His grasp.’

وَّاَنَّا لَمَّا سَمِعۡنَا الۡهُدٰٓى اٰمَنَّا بِهٖ​ ؕ فَمَنۡ يُّؤۡمِنۡۢ بِرَبِّهٖ فَلَا يَخَافُ بَخۡسًا وَّلَا رَهَقًا ۙ‏ ﴿13﴾

اور یہ کہ ہم نے جب ہدایت سنی (ف۲٤) اس پر ایمان لائے، تو جو اپنے رب پر ایمان لائے اسے نہ کسی کمی کا خوف (ف۲۵) اور نہ زیادگی کا (ف۲٦)

‘And that when we heard the guidance, we accepted faith in it; so whoever accepts faith in his Lord, has no fear – neither of any loss nor of any injustice.’

وَّاَنَّا مِنَّا الۡمُسۡلِمُوۡنَ وَمِنَّا الۡقٰسِطُوۡنَ​ؕ فَمَنۡ اَسۡلَمَ فَاُولٰٓٮِٕكَ تَحَرَّوۡا رَشَدًا‏ ﴿14﴾

اور یہ کہ ہم میں کچھ مسلمان ہیں اور کچھ ظالم (ف۲۷) تو جو اسلام لائے انہوں نے بھلائی سوچی (ف۲۸)

‘And that some among us are Muslims and some are the unjust; and whoever has accepted Islam – it is they who have thought rightly.’

وَاَمَّا الۡقٰسِطُوۡنَ فَكَانُوۡا لِجَهَنَّمَ حَطَبًا ۙ‏ ﴿15﴾

اور رہے ظالم (ف۲۹) وہ جہنم کے ایندھن ہوئے (ف۳۰)

‘And as for the unjust – they are the fuel of hell.’”

وَّاَنْ لَّوِ اسۡتَقَامُوۡا عَلَى الطَّرِيۡقَةِ لَاَسۡقَيۡنٰهُمۡ مَّآءً غَدَقًا ۙ‏ ﴿16﴾

اور فرماؤ کہ مجھے یہ وحی ہوئی ہے کہ اگر وہ (ف۳۱) راہ پر سیدھے رہتے (ف۳۲) تو ضرور ہم انہیں وافر پانی دیتے (ف۳۳)

And proclaim (O dear Prophet Mohammed – peace and blessings be upon him), “I have received the divine revelation that ‘Had they remained upright on the straight path, We would have given them abundant water.’

لِّنَفۡتِنَهُمۡ فِيۡهِ​ ؕ وَمَنۡ يُّعۡرِضۡ عَنۡ ذِكۡرِ رَبِّهٖ يَسۡلُكۡهُ عَذَابًا صَعَدًا ۙ‏ ﴿17﴾

کہ اس پر انہیں جانچیں (ف۳٤) اور جو اپنے رب کی یاد سے منہ پھیرے (ف۳۵) وہ اسے چڑھتے عذاب میں ڈالے گا (ف۳٦)

‘In order to test them with it; and whoever turns away from the remembrance of his Lord – He will put him in a punishment that keeps on increasing.’

وَّاَنَّ الۡمَسٰجِدَ لِلّٰهِ فَلَا تَدۡعُوۡا مَعَ اللّٰهِ اَحَدًا ۙ‏ ﴿18﴾

اور یہ کہ مسجدیں (ف۳۷) اللہ ہی کی ہیں تو اللہ کے ساتھ کسی کی بندگی نہ کرو (ف۳۸)

‘And that the mosques are for Allah only – therefore do not worship anyone along with Allah.’

وَّاَنَّهٗ لَمَّا قَامَ عَبۡدُ اللّٰهِ يَدۡعُوۡهُ كَادُوۡا يَكُوۡنُوۡنَ عَلَيۡهِ لِبَدًا ؕ‏ ﴿19﴾

اور یہ کہ جب اللہ کا بندہ (ف۳۹) اس کی بندگی کرنے کھڑا ہوا (ف٤۰) تو قریب تھا کہ وہ جن اس پر ٹھٹھ کے ٹھٹھ ہوجائیں (ف٤۱)

‘And that when Allah’s bondman stood up to worship Him, the jinns had almost crowded upon him.’”

قُلۡ اِنَّمَاۤ اَدۡعُوۡا رَبِّىۡ وَلَاۤ اُشۡرِكُ بِهٖۤ اَحَدًا‏ ﴿20﴾

تم فرماؤ میں تو اپنے رب ہی کی بندگی کرتا ہوں اور کسی کو اس کا شریک نہیں ٹھہراتا،

Say (O dear Prophet Mohammed – peace and blessings be upon him), “I worship only Allah, and I do not ascribe any partner to Him.”

قُلۡ اِنِّىۡ لَاۤ اَمۡلِكُ لَـكُمۡ ضَرًّا وَّلَا رَشَدًا‏ ﴿21﴾

تم فرماؤ میں تمہارے کسی برے بھلے کا مالک نہیں،

Proclaim (O dear Prophet Mohammed – peace and blessings be upon him), “I am not the master of any harm or benefit for you.”

قُلۡ اِنِّىۡ لَنۡ يُّجِيۡرَنِىۡ مِنَ اللّٰهِ اَحَدٌ  ۙ وَّلَنۡ اَجِدَ مِنۡ دُوۡنِهٖ مُلۡتَحَدًا ۙ‏ ﴿22﴾

تم فرماؤ ہرگز مجھے اللہ سے کوئی نہ بچائے گا (ف٤۲) اور ہرگز اس کے سوا کوئی پناہ نہ پاؤں گا،

Say, “No one will ever save me from Allah, and other than Him, I will not find any refuge.”

اِلَّا بَلٰغًا مِّنَ اللّٰهِ وَرِسٰلٰتِهٖ​ ؕ وَمَنۡ يَّعۡصِ اللّٰهَ وَرَسُوۡلَهٗ فَاِنَّ لَهٗ نَارَ جَهَنَّمَ خٰلِدِيۡنَ فِيۡهَاۤ اَبَدًا ؕ‏ ﴿23﴾

مگر اللہ کے پیام پہنچاتا اور اس کی رسالتیں (ف٤۳) اور جو اللہ اور اس کے رسول کا حکم نہ مانے (ف٤٤) تو بیشک ان کے لیے جہنم کی آگ ہے جس میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں،

“I only convey the commands from Allah, and His messages; and whoever disobeys the commands of Allah and His Noble Messenger – then indeed for him is the fire of hell, in which they will remain for ever and ever.”

حَتّٰٓى اِذَا رَاَوۡا مَا يُوۡعَدُوۡنَ فَسَيَعۡلَمُوۡنَ مَنۡ اَضۡعَفُ نَاصِرًا وَّاَقَلُّ عَدَدًا‏ ﴿24﴾

یہاں تک کہ جب دیکھیں گے (ف٤۵) جو وعدہ دیا جاتا ہے تو اب جان جائیں گے کہ کس کے مددگار کمزور اور کس کی گنتی کم (ف٤٦)

Till the time when they will see what they are promised – so they will now come to know whose aide is weak, and who is lesser in number.

قُلۡ اِنۡ اَدۡرِىۡۤ اَقَرِيۡبٌ مَّا تُوۡعَدُوۡنَ اَمۡ يَجۡعَلُ لَهٗ رَبِّىۡۤ اَمَدًا‏ ﴿25﴾

تم فرماؤ میں نہیں جانتا آیا نزدیک ہے وہ جس کا تمہیں وعدہ دیا جاتا ہے یا میرا رب اسے کچھ وقفہ دے گا (ف٤۷)

Say (O dear Prophet Mohammed – peace and blessings be upon him), “I do not know whether what you are promised is close or if my Lord will postpone it for a while.”

عٰلِمُ الۡغَيۡبِ فَلَا يُظۡهِرُ عَلٰى غَيۡبِهٖۤ اَحَدًا ۙ‏ ﴿26﴾

غیب کا جاننے والا تو اپنے غیب پر (ف٤۸) کسی کو مسلط نہیں کرتا (ف٤۹)

The All Knowing of all the hidden does not give anyone the control over His secrets.

اِلَّا مَنِ ارۡتَضٰى مِنۡ رَّسُوۡلٍ فَاِنَّهٗ يَسۡلُكُ مِنۡۢ بَيۡنِ يَدَيۡهِ وَمِنۡ خَلۡفِهٖ رَصَدًا ۙ‏ ﴿27﴾

سوائے اپنے پسندیدہ رسولوں کے (ف۵۰) کہ ان کے آگے پیچھے پہرا مقرر کر دیتا ہے (ف۵۱)

Except to His chosen Noble Messengers – so He appoints guards in front and behind him. (Allah gave the knowledge of the hidden to the Holy Prophet – peace and blessings be upon him.)

لِّيَـعۡلَمَ اَنۡ قَدۡ اَبۡلَغُوۡا رِسٰلٰتِ رَبِّهِمۡ وَاَحَاطَ بِمَا لَدَيۡهِمۡ وَاَحۡصٰى كُلَّ شَىۡءٍ عَدَدًا‏ ﴿28﴾

تاکہ دیکھ لے کہ انہوں نے اپنے رب کے پیام پہنچا دیے اور جو کچھ ان کے پاس سب اس کے علم میں ہے اور اس نے ہر چیز کی گنتی شمار کر رکھی ہے (ف۵۲)

In order to see that they have conveyed the messages of their Lord – and His knowledge encompasses all whatever they have, and He has kept all things accounted for.

يٰۤاَيُّهَا الۡمُزَّمِّلُۙ‏ ﴿1﴾

اے جھرمٹ مارنے والے (ف۲)

O the One Wrapped in piety! (Prophet Mohammed – peace and blessings be upon him)

قُمِ الَّيۡلَ اِلَّا قَلِيۡلًا ۙ‏ ﴿2﴾

رات میں قیام فرما (ف۳) سوا کچھ رات کے (ف٤)

Stand up for worship during the night, except for some part of it.

نِّصۡفَهٗۤ اَوِ انْقُصۡ مِنۡهُ قَلِيۡلًا ۙ‏ ﴿3﴾

آدھی رات یا اس سے کچھ تم کرو،

For half the night, or reduce some from it.

اَوۡ زِدۡ عَلَيۡهِ وَرَتِّلِ الۡقُرۡاٰنَ تَرۡتِيۡلًا ؕ‏ ﴿4﴾

یا اس پر کچھ بڑھاؤ (ف۵) اور قرآن خوب ٹھہر ٹھہر کر پڑھو (ف٦)

Or increase a little upon it, and recite the Qur’an slowly in stages.

اِنَّا سَنُلۡقِىۡ عَلَيۡكَ قَوۡلًا ثَقِيۡلًا‏ ﴿5﴾

بیشک عنقریب ہم تم پر ایک بھاری بات ڈالیں گے (ف۷)

Indeed We shall soon ordain a heavy responsibility upon you.

اِنَّ نَاشِئَةَ الَّيۡلِ هِىَ اَشَدُّ وَطۡـاً وَّاَقۡوَمُ قِيۡلًا ؕ‏ ﴿6﴾

بیشک رات کا اٹھنا (ف۸) وہ زیادہ دباؤ ڈالتا ہے (ف۹) اور بات خوب سیدھی نکلتی ہے (ف۱۰)

Indeed getting up in the night is tougher, and the words flow with strength.

اِنَّ لَـكَ فِى النَّهَارِ سَبۡحًا طَوِيۡلًا ؕ‏ ﴿7﴾

بیشک دن میں تو تم کو بہت سے کام ہیں (ف۱۱)

Indeed you have a lot of matters during the day.

وَاذۡكُرِ اسۡمَ رَبِّكَ وَتَبَتَّلۡ اِلَيۡهِ تَبۡتِيۡلًا ؕ‏ ﴿8﴾

اور اپنے رب کا نام یاد کرو (ف۱۲) اور سب سے ٹوٹ کر اسی کے ہو رہو (ف۱۳)

And remember the name of your Lord and, leaving others, devote yourself solely to Him.

رَبُّ الۡمَشۡرِقِ وَالۡمَغۡرِبِ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ فَاتَّخِذۡهُ وَكِيۡلًا‏  ﴿9﴾

وہ پورب کا رب اور پچھم کا رب اس کے سوا کوئی معبود نہیں تو تم اسی کو اپنا کارساز بناؤ (ف۱٤)

Lord of the East and Lord of the West – there is no God except Him, therefore make Him your sole Trustee of affairs.

وَاصۡبِرۡ عَلٰى مَا يَقُوۡلُوۡنَ وَاهۡجُرۡهُمۡ هَجۡرًا جَمِيۡلًا‏ ﴿10﴾

اور کافروں کی باتوں پر صبر فرماؤ اور انہیں اچھی طرح چھوڑ دو (ف۱۵)

And patiently endure upon what the disbelievers say, and leave them for good.

وَذَرۡنِىۡ وَالۡمُكَذِّبِيۡنَ اُولِى النَّعۡمَةِ وَمَهِّلۡهُمۡ قَلِيۡلًا‏  ﴿11﴾

اور مجھ پر چھوڑو ان جھٹلانے والے مالداروں کو اور انہیں تھوڑی مہلت دو (ف۱٦)

And leave them to Me – these wealthy deniers – and give them some respite.

اِنَّ لَدَيۡنَاۤ اَنۡـكَالًا وَّجَحِيۡمًا ۙ‏ ﴿12﴾

بیشک ہمارے پاس (ف۱۷) بھاری بیڑیاں ہیں اور بھڑکتی آگ ،

Indeed We have heavy fetters and a blazing fire.

وَّطَعَامًا ذَا غُصَّةٍ وَّعَذَابًا اَلِيۡمًا‏ ﴿13﴾

اور گلے میں پھنستا کھانا اور دردناک عذاب (ف۱۸)

And food that chokes, and a painful punishment.

يَوۡمَ تَرۡجُفُ الۡاَرۡضُ وَالۡجِبَالُ وَكَانَتِ الۡجِبَالُ كَثِيۡبًا مَّهِيۡلًا‏  ﴿14﴾

جس دن تھرتھرائیں گے زمین اور پہاڑ (ف۱۹) اور پہاڑ ہوجائیں گے ریتے کا ٹیلہ بہتا ہوا،

On a day when the earth and the mountains will tremble, and the mountains turn into dunes of flowing sand.

اِنَّاۤ اَرۡسَلۡنَاۤ اِلَيۡكُمۡ رَسُوۡلًا ۙ شَاهِدًا عَلَيۡكُمۡ كَمَاۤ اَرۡسَلۡنَاۤ اِلٰى فِرۡعَوۡنَ رَسُوۡلًا ؕ‏ ﴿15﴾

بیشک ہم نے تمہاری طرف ایک رسول بھیجے (ف۲۰) کہ تم پر حاضر ناظر ہیں (ف۲۱) جیسے ہم نے فرعون کی طرف رسول بھیجے (ف۲۲)

We have indeed sent a Noble Messenger towards you, a present witness over you – the way We had sent a Noble Messenger towards Firaun.

فَعَصٰى فِرۡعَوۡنُ الرَّسُوۡلَ فَاَخَذۡنٰهُ اَخۡذًا وَّبِيۡلًا‏ ﴿16﴾

تو فرعون نے اس رسول کا حکم نہ مانا تو ہم نے اسے سخت گرفت سے پکڑا،

In response Firaun disobeyed the Noble Messenger, so We seized him with a severe seizure.

فَكَيۡفَ تَتَّقُوۡنَ اِنۡ كَفَرۡتُمۡ يَوۡمًا يَّجۡعَلُ الۡوِلۡدَانَ شِيۡبَا  ۖ‏ ﴿17﴾

پھر کیسے بچو گے (ف۲۳) اگر (ف۲٤) کفر کرو اس دن (ف۲۵) جو بچوں کو بوڑھا کردے گا (ف۲٤)

So how will you save yourselves, if you disbelieve, on a day that will turn children old?

اۨلسَّمَآءُ مُنۡفَطِرٌ ۢ بِهٖ​ؕ كَانَ وَعۡدُهٗ مَفۡعُوۡلًا‏ ﴿18﴾

آسمان اس کے صدمے سے پھٹ جائے گا، اللہ کا وعدہ ہو کر رہنا،

The heaven will split asunder with its grief; the promise of Allah will surely occur.

اِنَّ هٰذِهٖ تَذۡكِرَةٌ ​ ۚ فَمَنۡ شَآءَ اتَّخَذَ اِلٰى رَبِّهٖ سَبِيۡلًا‏  ﴿19﴾

بیشک یہ نصیحت ہے، تو جو چاہے اپنے رب کی طرف راہ لے (ف۲۷)

This is indeed an advice; so whoever wishes may take the path towards his Lord.

اِنَّ رَبَّكَ يَعۡلَمُ اَنَّكَ تَقُوۡمُ اَدۡنىٰ مِنۡ ثُلُثَىِ الَّيۡلِ وَ نِصۡفَهٗ وَثُلُثَهٗ وَطَآٮِٕفَةٌ مِّنَ الَّذِيۡنَ مَعَكَ​ؕ وَاللّٰهُ يُقَدِّرُ الَّيۡلَ وَالنَّهَارَ​ؕ عَلِمَ اَنۡ لَّنۡ تُحۡصُوۡهُ فَتَابَ عَلَيۡكُمۡ​ فَاقۡرَءُوۡا مَا تَيَسَّرَ مِنَ الۡقُرۡاٰنِ​ؕ عَلِمَ اَنۡ سَيَكُوۡنُ مِنۡكُمۡ مَّرۡضٰى​ۙ وَاٰخَرُوۡنَ يَضۡرِبُوۡنَ فِى الۡاَرۡضِ يَبۡتَغُوۡنَ مِنۡ فَضۡلِ اللّٰهِ​ۙ وَاٰخَرُوۡنَ يُقَاتِلُوۡنَ فِىۡ سَبِيۡلِ اللّٰهِ ۖ فَاقۡرَءُوۡا مَا تَيَسَّرَ مِنۡهُ​ ۙ وَاَقِيۡمُوا الصَّلٰوةَ وَاٰتُوا الزَّكٰوةَ وَاَقۡرِضُوا اللّٰهَ قَرۡضًا حَسَنًا​ ؕ وَمَا تُقَدِّمُوۡا لِاَنۡفُسِكُمۡ مِّنۡ خَيۡرٍ تَجِدُوۡهُ عِنۡدَ اللّٰهِ هُوَ خَيۡرًا وَّاَعۡظَمَ اَجۡرًا​ ؕ وَاسۡتَغۡفِرُوا اللّٰهَ ​ؕ اِنَّ اللّٰهَ غَفُوۡرٌ رَّحِيۡمٌ‏ ﴿20﴾

بیشک تمہارا رب جانتا ہے کہ تم قیام کرتے ہو کبھی دو تہائی رات کے قریب، کبھی آدمی رات، کبھی تہائی اور ایک جماعت تمہارے ساتھ والی (ف۲۸) اور اللہ رات اور دن کا اندازہ فرماتا ہے، اسے معلوم ہے کہ اے مسلمانو! تم سے رات کا شمار نہ ہوسکے گا (ف۲۹) تو اس نے اپنی مہر سے تم پر رجوع فرمائی اب قرآن میں سے جتنا تم پر آسان ہو اتنا پڑھو (ف۳۰) اسے معلوم ہے کہ عنقریب کچھ تم میں سے بیمار ہوں گے اور کچھ زمین میں سفر کریں گے اللہ کا فضل تلاش کرنے (ف۳۱) اور کچھ اللہ کی راہ میں لڑتے ہوں گے (ف۳۲) تو جتنا قرآن میسر ہو پڑھو (ف۳۳) اور نماز قائم رکھو (ف۳٤) اور زکوٰة دو اور اللہ کو اچھا قرض دو (ف۳۵) اور اپنے لیے جو بھلائی آگے بھیجو گے اسے اللہ کے پاس بہتر اور بڑے ثواب کی پاؤ گے، اور اللہ سے بخشش مانگو، بیشک اللہ بخشنے والا مہربان ہے،

Indeed your Lord knows that you stand up in prayer, sometimes almost two-thirds of the night, and sometimes half the night or sometimes a third of it – and also a group of those along with you; Allah keeps measure of the night and day; He knows that you, O Muslims, will not be able to measure the night, so He has inclined towards you with mercy – therefore recite from the Qur’an as much as is easy for you; He knows that soon some of you will fall ill, and some will travel in the land seeking the munificence of Allah, and some will be fighting in Allah’s cause; therefore recite from the Qur’an as much as is easy for you, and establish prayer and pay the obligatory charity, and lend an excellent loan to Allah; and whatever good you send ahead for yourselves, you will find it with Allah, better and having a great reward; and seek forgiveness from Allah; indeed Allah is Oft Forgiving, Most Merciful.

يٰۤاَيُّهَا الۡمُدَّثِّرُۙ‏ ﴿1﴾

اے بالا پوش اوڑھنے والے! (ف۲)

O the Cloaked One! (Prophet Mohammed – peace and blessings be upon him)

قُمۡ فَاَنۡذِرۡۙ‏ ﴿2﴾

کھڑے ہوجاؤ (ف۳) پھر ڈر سناؤ (ف٤)

Rise up and warn!

وَرَبَّكَ فَكَبِّرۡۙ‏ ﴿3﴾

اور اپنے رب ہی کی بڑائی بولو (ف۵)

And proclaim the Purity of your Lord.

وَثِيَابَكَ فَطَهِّرۡۙ‏ ﴿4﴾

اور اپنے کپڑے پاک رکھو (ف٦)

And keep your clothes clean.

وَالرُّجۡزَ فَاهۡجُرۡۙ‏ ﴿5﴾

اور بتوں سے دور رہو،

And stay away from idols.

وَلَا تَمۡنُنۡ تَسۡتَكۡثِرُۙ‏ ﴿6﴾

اور زیادہ لینے کی نیت سے کسی پر احسان نہ کرو (ف۷)

And do not favour others in order to receive more.

وَ لِرَبِّكَ فَاصۡبِرۡؕ‏ ﴿7﴾

اور اپنے رب کے لیے صبر کیے رہو (ف۸)

And for the sake of your Lord, patiently endure.

فَاِذَا نُقِرَ فِى النَّاقُوۡرِۙ‏ ﴿8﴾

پھر جب صور پھونکا جائے گا (ف۹)

So when the Trumpet will be blown.

فَذٰلِكَ يَوۡمَٮِٕذٍ يَّوۡمٌ عَسِيۡرٌۙ‏ ﴿9﴾

تو وہ دن کڑا (سخت) دن ہے،

So that is a tough day.

عَلَى الۡكٰفِرِيۡنَ غَيۡرُ يَسِيۡرٍ‏ ﴿10﴾

کافروں پر آسان نہیں (ف۱۰)

Not easy upon the disbelievers.

ذَرۡنِىۡ وَمَنۡ خَلَقۡتُ وَحِيۡدًا ۙ‏ ﴿11﴾

اسے مجھ پر چھوڑ جسے میں نے اکیلا پیدا کیا (ف۱۱)

Leave him to Me, the one whom I created single.

وَّجَعَلۡتُ لَهٗ مَالًا مَّمۡدُوۡدًا ۙ‏ ﴿12﴾

اور اسے وسیع مال دیا (ف۱۲)

And gave him vast wealth.

وَّبَنِيۡنَ شُهُوۡدًا ۙ‏ ﴿13﴾

اور بیٹے دیے سامنے حاضر رہتے (ف۱۳)

And gave him sons present before him.

وَّمَهَّدتُّ لَهٗ تَمۡهِيۡدًا ۙ‏ ﴿14﴾

اور میں نے اس کے لیے طرح طرح کی تیاریاں کیں (ف۱٤)

And made several preparations for him.

ثُمَّ يَطۡمَعُ اَنۡ اَزِيۡدَ  ۙ‏ ﴿15﴾

پھر یہ طمع کرتا ہے کہ میں اور زیادہ دوں (ف۱۵)

Yet he desires that I should give more.

كَلَّا ؕ اِنَّهٗ كَانَ لِاٰيٰتِنَا عَنِيۡدًا ؕ‏ ﴿16﴾

ہرگز نہیں (ف۱٦) وہ تو میری آیتوں سے عناد رکھتا ہے،

Never! For he is an enemy to Our signs!

سَاُرۡهِقُهٗ صَعُوۡدًا ؕ‏ ﴿17﴾

قریب ہے کہ میں اسے آگ کے پہاڑ صعود پر چڑھاؤں،

Soon I shall mount him on Saood, the hill of fire.

اِنَّهٗ فَكَّرَ وَقَدَّرَۙ‏ ﴿18﴾

بیشک وہ سوچا اور دل میں کچھ بات ٹھہرائی

Indeed he thought, and inwardly decided.

فَقُتِلَ كَيۡفَ قَدَّرَۙ‏ ﴿19﴾

تو اس پر لعنت ہو کیسی ٹھہرائی،

So accursed be he, how evilly did he decide!

ثُمَّ قُتِلَ كَيۡفَ قَدَّرَۙ‏ ﴿20﴾

پھر اس پر لعنت ہو کیسی ٹھہرائی،

Again accursed be he, how evilly did he decide!

ثُمَّ نَظَرَۙ‏ ﴿21﴾

پھر نظر اٹھا کر دیکھا ،

He then dared to lift his gaze.

ثُمَّ عَبَسَ وَبَسَرَۙ‏ ﴿22﴾

پھر تیوری چڑھائی اور منہ بگاڑا،

Then frowned and grimaced.

ثُمَّ اَدۡبَرَ وَاسۡتَكۡبَرَۙ‏ ﴿23﴾

پھر پیٹھ پھیری اور تکبر کیا،

Then he turned away, and was haughty.

فَقَالَ اِنۡ هٰذَاۤ اِلَّا سِحۡرٌ يُّؤۡثَرُۙ‏ ﴿24﴾

پھر بولا یہ تو وہی جادو ہے اگلوں سے سیکھا ،

And said, “This is nothing but magic learnt from earlier men.”

اِنۡ هٰذَاۤ اِلَّا قَوۡلُ الۡبَشَرِؕ‏ ﴿25﴾

یہ نہیں مگر آدمی کا کلام (ف۱۷)

“This is nothing but the speech of a man.”

سَاُصۡلِيۡهِ سَقَرَ‏ ﴿26﴾

کوئی دم جاتا ہے کہ میں اسے دوزخ میں دھنساتا ہوں،

I will soon fling him into hell.

وَمَاۤ اَدۡرٰٮكَ مَا سَقَرُؕ‏ ﴿27﴾

اور تم نے کیا جانا دوزخ کیا ہے،

And what have you understood, what hell is!

لَا تُبۡقِىۡ وَ لَا تَذَرُ​ۚ‏ ﴿28﴾

نہ چھوڑے نہ لگی رکھے (ف۱۸)

It neither leaves, nor spares.

لَـوَّاحَةٌ لِّلۡبَشَرِ​ۖ​ۚ‏ ﴿29﴾

آدمی کی کھال اتار لیتی ہے (ف۱۹)

It strips away the hide of man.

عَلَيۡهَا تِسۡعَةَ عَشَرَؕ‏ ﴿30﴾

اس پر انیس داروغہ ہیں (ف۲۰)

Above it are nineteen guards.

وَمَا جَعَلۡنَاۤ اَصۡحٰبَ النَّارِ اِلَّا مَلٰٓٮِٕكَةً​ وَّمَا جَعَلۡنَا عِدَّتَهُمۡ اِلَّا فِتۡنَةً لِّلَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا ۙ لِيَسۡتَيۡقِنَ الَّذِيۡنَ اُوۡتُوا الۡكِتٰبَ وَيَزۡدَادَ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡۤا اِيۡمَانًا​ وَّلَا يَرۡتَابَ الَّذِيۡنَ اُوۡتُوا الۡكِتٰبَ وَالۡمُؤۡمِنُوۡنَ​ۙ وَلِيَقُوۡلَ الَّذِيۡنَ فِىۡ قُلُوۡبِهِمۡ مَّرَضٌ وَّالۡكٰفِرُوۡنَ مَاذَاۤ اَرَادَ اللّٰهُ بِهٰذَا مَثَلًا ​ؕ كَذٰلِكَ يُضِلُّ اللّٰهُ مَنۡ يَّشَآءُ وَيَهۡدِىۡ مَنۡ يَّشَآءُ ​ؕ وَمَا يَعۡلَمُ جُنُوۡدَ رَبِّكَ اِلَّا هُوَ ​ؕ وَمَا هِىَ اِلَّا ذِكۡرٰى لِلۡبَشَرِ‏ ﴿31﴾

اور ہم نے دوزخ کے داروغہ نہ کیے مگر فرشتے، اور ہم نے ان کی یہ گنتی نہ رکھی مگر کافروں کی جانچ کو (ف۲۱) اس لیے کہ کتاب والوں کو یقین آئے (ف۲۲) اور ایمان والوں کا ایمان بڑھے (ف۲۳) اور کتاب والوں اور مسلمانوں کو کوئی شک نہ رہے اور دل کے روگی (مریض) (ف۲٤) اور کافر کہیں اس اچنبھے کی بات میں اللہ کا کیا مطلب ہے، یونہی اللہ گمراہ کرتا ہے جسے چاہے اور ہدایت فرماتا ہے جسے چاہے، اور تمہارے رب کے لشکروں کو اس کے سوا کوئی نہیں جانتا، اور وہ (ف۲۵) تو نہیں مگر آدمی کے لیے نصیحت،

We have not appointed the guards of hell, except angels; and did not keep this number except to test the disbelievers – in order that the People given the Book(s) may be convinced, and to increase the faith of the believers – and so that the People given the Book(s) and the Muslims may not have any doubt – and so that those in whose hearts is a disease and the disbelievers, may say, “What does Allah mean by this amazing example?” This is how Allah sends astray whomever He wills, and guides whomever He wills; and no one knows the armies of Allah except Him; and this is not but an advice to man.

كَلَّا وَالۡقَمَرِۙ‏ ﴿32﴾

ہاں ہاں چاند کی قسم،

Yes, never!* By oath of the moon. (Hell will never spare the disbelievers).

وَالَّيۡلِ اِذۡ اَدۡبَرَۙ‏ ﴿33﴾

اور رات کی جب پیٹھ پھیرے،

And by oath of the night when it turns back.

وَالصُّبۡحِ اِذَاۤ اَسۡفَرَۙ‏ ﴿34﴾

اور صبح کی جب اجا لا ڈالے (ف۲٦)

And by oath of the morning, when it spreads light.

اِنَّهَا لَاِحۡدَى الۡكُبَرِۙ‏ ﴿35﴾

بیشک دوزخ بہت بڑی چیزوں میں کی ایک ہے،

Indeed hell is one of the greatest entities.

نَذِيۡرًا لِّلۡبَشَرِۙ‏ ﴿36﴾

آدمیوں کو ڈراؤ ،

Warn the men.

لِمَنۡ شَآءَ مِنۡكُمۡ اَنۡ يَّتَقَدَّمَ اَوۡ يَتَاَخَّرَؕ‏ ﴿37﴾

اسے جو تم میں چاہے، کہ آگے آئے (ف۲۷) یا پیچھے رہے (ف۲۸)

For the one among you who wishes to come forward or stay back.

كُلُّ نَفۡسٍ ۢ بِمَا كَسَبَتۡ رَهِيۡنَةٌ ۙ‏ ﴿38﴾

ہر جان اپنی کرنی (اعمال) میں گروی ہے،

Every soul is mortgaged for its own deeds.

اِلَّاۤ اَصۡحٰبَ الۡيَمِيۡنِۛ ؕ‏ ﴿39﴾

مگر دہنی طرف والے (ف۲۹)

Except those on the right side.

فِىۡ جَنّٰتٍ ۛ يَتَسَآءَلُوۡنَۙ‏ ﴿40﴾

باغوں میں پوچھتے ہیں،

In Gardens, they seek answers,

عَنِ الۡمُجۡرِمِيۡنَۙ‏ ﴿41﴾

مجرموں سے ،

- From the guilty.

مَا سَلَـكَكُمۡ فِىۡ سَقَرَ‏ ﴿42﴾

تمہیں کیا بات دوزخ میں لے گئی،

“What took you into the hell?”

قَالُوۡا لَمۡ نَكُ مِنَ الۡمُصَلِّيۡنَۙ‏ ﴿43﴾

وہ بولے ہم (ف۳۰) نماز نہ پڑھتے تھے،

They said, “We never used to offer the prayer.”

وَلَمۡ نَكُ نُطۡعِمُ الۡمِسۡكِيۡنَۙ‏ ﴿44﴾

اور مسکین کو کھانا نہ دیتے تھے (ف۳۱)

“Nor used to feed the needy.”

وَكُنَّا نَخُوۡضُ مَعَ الۡخَـآٮِٕضِيۡنَۙ‏ ﴿45﴾

اور بیہودہ فکر والوں کے ساتھ بیہودہ فکریں کرتے تھے،

“And used to dwell on evil matters with those who think evilly.”

وَ كُنَّا نُكَذِّبُ بِيَوۡمِ الدِّيۡنِۙ‏ ﴿46﴾

اور ہم انصاف کے دن کو (ف۳۲) جھٹلاتے رہے،

“And used to deny the Day of Justice.”

حَتّٰٓى اَتٰٮنَا الۡيَقِيۡنُؕ‏ ﴿47﴾

یہاں تک کہ ہمیں موت آئی،

“Till death overcame us.”

فَمَا تَنۡفَعُهُمۡ شَفَاعَةُ الشّٰفِعِيۡنَؕ‏ ﴿48﴾

تو انہیں سفارشیوں کی سفارش کام نہ دے گی (ف۳۳)

So the intercession of the intercessors will not benefit them. (The disbelievers will not have any intercessor.)

فَمَا لَهُمۡ عَنِ التَّذۡكِرَةِ مُعۡرِضِيۡنَۙ‏ ﴿49﴾

تو انہیں کیا ہوا نصیحت سے منہ پھیرتے ہیں (ف۳٤)

So what is the matter with them that they turn away from the advice?

كَاَنَّهُمۡ حُمُرٌ مُّسۡتَنۡفِرَةٌ ۙ‏ ﴿50﴾

گویا وہ بھڑکے ہوئے گدھے ہوں،

As if they were startled donkeys –

فَرَّتۡ مِنۡ قَسۡوَرَةٍ ؕ‏ ﴿51﴾

کہ شیر سے بھاگے ہوں (ف۳۵)

Fleeing away from a lion.

بَلۡ يُرِيۡدُ كُلُّ امۡرِىٴٍ مِّنۡهُمۡ اَنۡ يُّؤۡتٰى صُحُفًا مُّنَشَّرَةً ۙ‏  ﴿52﴾

بلکہ ان میں کا ہر شخص چاہتا ہے کہ کھلے صحیفے اس کے ہاتھ میں دے دیے جائیں (ف۳٦)

Rather each one of them desires that he should be given open Books.

كَلَّا ​ؕ بَلۡ لَّا يَخَافُوۡنَ الۡاٰخِرَةَ ؕ‏ ﴿53﴾

ہرگز نہیں بلکہ ان کو آخرت کا ڈر نہیں (ف۳۷)

Never! In fact they do not fear the Hereafter.

كَلَّاۤ اِنَّهٗ تَذۡكِرَةٌ​ ۚ‏ ﴿54﴾

ہاں ہاں بیشک وہ (ف۳۸) نصیحت ہے ،

Yes indeed, this is an advice.

فَمَنۡ شَآءَ ذَكَرَهٗ ؕ‏ ﴿55﴾

تو جو چاہے اس سے نصیحت لے،

So whoever wills may heed advice from it.

وَمَا يَذۡكُرُوۡنَ اِلَّاۤ اَنۡ يَّشَآءَ اللّٰهُ​ ؕ هُوَ اَهۡلُ التَّقۡوٰى وَاَهۡلُ الۡمَغۡفِرَةِ‏ ﴿56﴾

اور وہ کیا نصیحت مانیں مگر جب اللہ چاہے، وہی ہے ڈرنے کے لائق اور اسی کی شان ہے مغفرت فرمانا،

And what advice will they heed, except if Allah wills? Only He deserves to be feared, and His only is the greatness of forgiving.

لَاۤ اُقۡسِمُ بِيَوۡمِ الۡقِيٰمَةِۙ‏ ﴿1﴾

روز قیامت کی قسم! یاد فرماتا ہوں،

I swear by the Day of Resurrection.

وَلَاۤ اُقۡسِمُ بِالنَّفۡسِ اللَّوَّامَةِؕ‏ ﴿2﴾

اور اس جان کی قسم! جو اپنے اوپر ملامت کرے (ف۲)

And by oath of the soul that reproaches itself.

اَيَحۡسَبُ الۡاِنۡسَانُ اَلَّنۡ نَّجۡمَعَ عِظَامَهٗؕ‏ ﴿3﴾

کیا آدمی (ف۳) یہ سمجھتا ہے کہ ہم ہرگز اس کی ہڈیاں جمع نہ فرمائیں گے،

Does man assume that We will never assemble his bones?

بَلٰى قٰدِرِيۡنَ عَلٰٓى اَنۡ نُّسَوِّىَ بَنَانَهٗ‏ ﴿4﴾

کیوں نہیں ہم قادر ہیں کہ اس کے پور ٹھیک بنادیں (ف٤)

Surely yes, why not? We can properly make all his phalanxes.

بَلۡ يُرِيۡدُ الۡاِنۡسَانُ لِيَفۡجُرَ اَمَامَهٗ​ۚ‏ ﴿5﴾

بلکہ آدمی چاہتا ہے کہ اس کی نگاہ کے سامنے بدی کرے (ف۵)

In fact man wishes to commit evil in front of Him!

يَسۡـَٔـلُ اَيَّانَ يَوۡمُ الۡقِيٰمَةِؕ‏ ﴿6﴾

پوچھتا ہے قیامت کا دن کب ہوگا،

He asks, “When will be the Day of Resurrection?”

فَاِذَا بَرِقَ الۡبَصَرُۙ‏ ﴿7﴾

پھر جس دن آنکھ چوندھیائے گی (ف٦)

So when the eyes will be blinded by light.

وَخَسَفَ الۡقَمَرُۙ‏ ﴿8﴾

اور چاند کہے گا (ف۷)

And the moon will be eclipsed.

وَجُمِعَ الشَّمۡسُ وَالۡقَمَرُۙ‏ ﴿9﴾

اور سورج اور چاند ملادیے جائیں گے (ف۸)

And the sun and the moon will be united.

يَقُوۡلُ الۡاِنۡسَانُ يَوۡمَٮِٕذٍ اَيۡنَ الۡمَفَرُّ​ ۚ‏ ﴿10﴾

اس دن آدمی کہے گا کدھر بھاگ کر جاؤں (ف۹)

On that day man will cry out, “Where shall I flee?”

كَلَّا لَا وَزَرَؕ‏ ﴿11﴾

ہرگز نہیں کوئی پناہ نہیں،

Never! There is no refuge!

اِلٰى رَبِّكَ يَوۡمَٮِٕذِ اۨلۡمُسۡتَقَرُّ ؕ‏ ﴿12﴾

اس دن تیرے رب ہی کی طرف جاکر ٹھہرنا ہے (ف۱۰)

On that day, the station is only towards your Lord.

يُنَبَّؤُا الۡاِنۡسَانُ يَوۡمَٮِٕذٍۢ بِمَا قَدَّمَ وَاَخَّرَؕ‏ ﴿13﴾

اس دن آدمی کو اس کا سب اگلا پچھلا جتادیا جائے گا (ف۱۱)

On that day, man will be informed of all what he sent ahead and left behind.

بَلِ الۡاِنۡسَانُ عَلٰى نَفۡسِهٖ بَصِيۡرَةٌ ۙ‏ ﴿14﴾

بلکہ آدمی خود ہی اپنے حال پر پوری نگاہ رکھتا ہے ،

In fact, man himself is keeping an eye on his state of affairs!

وَّلَوۡ اَلۡقٰى مَعَاذِيۡرَهٗؕ‏ ﴿15﴾

اور اگر اس کے پاس جتنے بہانے ہوں سب لا ڈالے،

And even if he presents all the excuses he has, none will be listened to.

لَا تُحَرِّكۡ بِهٖ لِسَانَكَ لِتَعۡجَلَ بِهٖؕ‏ ﴿16﴾

جب بھی نہ سنا جائے گا تم یاد کرنے کی جلدی میں قرآن کے ساتھ اپنی زبان کو حرکت نہ دو (ف۱۲)

O dear Prophet (Mohammed – peace and blessings be upon him), do not cause your tongue to move along with the Qur’an in order to learn it faster.

اِنَّ عَلَيۡنَا جَمۡعَهٗ وَقُرۡاٰنَهٗۚ  ۖ‏ ﴿17﴾

بیشک اس کا محفوظ کرنا (ف۱۳) اور پڑھنا (ف۱٤) ہمارے ذمہ ہے ،

Indeed assembling the Qur’an and reading it are upon Us.

فَاِذَا قَرَاۡنٰهُ فَاتَّبِعۡ قُرۡاٰنَهٗ​ۚ‏ ﴿18﴾

تو جب ہم اسے پڑھ چکیں (ف۱۵) اس وقت اس پڑھے ہوئے کی اتباع کرو (ف۱٦)

So when We have read it, you should thereupon follow what is read.

ثُمَّ اِنَّ عَلَيۡنَا بَيَانَهٗؕ‏ ﴿19﴾

پھر بیشک اس کی باریکیوں کا تم پر ظاہر فرمانا ہمارے ذمہ ہے ،

Then indeed, to explain its details to you is upon Us.

كَلَّا بَلۡ تُحِبُّوۡنَ الۡعَاجِلَةَ ۙ‏ ﴿20﴾

کوئی نہیں بلکہ اے کافرو! تم پاؤں تلے کی (دنیاوی فائدے کو) عزیز دوست رکھتے ہو (ف۱۷)

None except you, O disbelievers – you love what you have, the fleeting one.

وَتَذَرُوۡنَ الۡاٰخِرَةَ ؕ‏ ﴿21﴾

اور آخرت کو چھوڑ بیٹھے ہو،

And you have forsaken the Hereafter.

وُجُوۡهٌ يَّوۡمَٮِٕذٍ نَّاضِرَةٌ ۙ‏ ﴿22﴾

کچھ منہ اس دن (ف۱۸) تر و تازہ ہوں گے (ف۱۹)

On that day, some faces will shine with freshness.

اِلٰى رَبِّهَا نَاظِرَةٌ​ ۚ‏ ﴿23﴾

اپنے رب کا دیکھتے (ف۲۰)

Looking toward their Lord.

وَوُجُوۡهٌ يَّوۡمَٮِٕذٍۢ بَاسِرَةٌ ۙ‏ ﴿24﴾

اور کچھ منہ اس دن بگڑے ہوئے ہوں گے (ف۲۱)

And on that day some faces will be ghastly.

تَظُنُّ اَنۡ يُّفۡعَلَ بِهَا فَاقِرَةٌ ؕ‏ ﴿25﴾

سمجھتے ہوں گے کہ ان کے ساتھ وہ کی جائے گی جو کمر کو توڑ دے (ف۲۲)

Knowing that they will be subjected to a torment that breaks the backs.

كَلَّاۤ اِذَا بَلَغَتِ التَّرَاقِىَۙ‏ ﴿26﴾

ہاں ہاں جب جان گلے کو پہنچ جائے گی (ف۲۳)

Yes indeed, when the soul will reach up to the throat.

وَقِيۡلَ مَنۡ رَاقٍۙ‏ ﴿27﴾

اور کہیں گے (ف۲٤) کہ ہے کوئی جھاڑ پھونک کرے (ف۲۵)

And they will say, “Is there any one – any magician?”

وَّظَنَّ اَنَّهُ الۡفِرَاقُۙ‏ ﴿28﴾

سمجھ لے گا کہ یہ جدائی کی گھڑی ہے (ف۲۷)

And he will realise that this is the parting.

وَالۡتَفَّتِ السَّاقُ بِالسَّاقِۙ‏ ﴿29﴾

اور پنڈلی سے پنڈلی لپٹ جائے گی (ف۲۸)

And one shin will curl up with the other shin.

اِلٰى رَبِّكَ يَوۡمَٮِٕذِ اۨلۡمَسَاقُؕ‏ ﴿30﴾

اس دن تیرے رب ہی کی طرف ہانکنا ہے (ف۱۹)

On that day, the herding will be only towards your Lord.

فَلَا صَدَّقَ وَلَا صَلّٰىۙ‏ ﴿31﴾

اس نے (ف۳۰) نہ تو سچ مانا (ف۳۱) اور نہ نماز پڑھی ،

Neither did he believe it to be true, nor did he offer the prayer.

وَلٰڪِنۡ كَذَّبَ وَتَوَلّٰىۙ‏ ﴿32﴾

ہاں جھٹلایا اور منہ پھیرا (ف۳۲)

But he denied and turned away.

ثُمَّ ذَهَبَ اِلٰٓى اَهۡلِهٖ يَتَمَطّٰىؕ‏ ﴿33﴾

پھر اپنے گھر کو اکڑتا چلا (ف۳۳)

Then he went back to his home in pride.

اَوۡلٰى لَكَ فَاَوۡلٰىۙ‏ ﴿34﴾

تیری خرابی آ لگی اب آ لگی ،

Your ruin has come close, still closer.

ثُمَّ اَوۡلٰى لَكَ فَاَوۡلٰىؕ‏ ﴿35﴾

پھر تیری خرابی آ لگی اب آ لگی ، (ف۳٤)

Again your ruin has come close, still closer.

اَيَحۡسَبُ الۡاِنۡسَانُ اَنۡ يُّتۡرَكَ سُدًىؕ‏ ﴿36﴾

کیا آدمی اس گھمنڈ میں ہے کہ آزاد چھوڑ دیا جائے گا (ف۳۵)

Does man assume that he will be let loose?

اَلَمۡ يَكُ نُطۡفَةً مِّنۡ مَّنِىٍّ يُّمۡنٰىۙ‏ ﴿37﴾

کیا وہ ایک بوند نہ تھا اس منی کا کہ گرائی جائے (ف۳٦)

Was he not just a drop of the semen that is discharged?

ثُمَّ كَانَ عَلَقَةً فَخَلَقَ فَسَوّٰىۙ‏ ﴿38﴾

پھر خون کی پھٹک ہوا تو اس نے پیدا فرمایا (ف۳۷) پھر ٹھیک بنایا (ف۳۸)

He then became a clot – so Allah created him, then made him proper.

فَجَعَلَ مِنۡهُ الزَّوۡجَيۡنِ الذَّكَرَ وَالۡاُنۡثٰىؕ‏ ﴿39﴾

تو اس سے (ف۳۹) دو جوڑ بنائے (ف٤۰) مرد اور عورت،

So created from him a pair, the male and female.

اَلَيۡسَ ذٰلِكَ بِقٰدِرٍ عَلٰٓى اَنۡ يُّحۡـىِۦَ الۡمَوۡتٰى‏ ﴿40﴾

کیا جس نے یہ کچھ کیا وہ مردے نہ جِلا سکے گا،

So will He, Who has done all this, not be able to revive the dead?

هَلۡ اَتٰى عَلَى الۡاِنۡسَانِ حِيۡنٌ مِّنَ الدَّهۡرِ لَمۡ يَكُنۡ شَيۡـًٔـا مَّذۡكُوۡرًا‏ ﴿1﴾

بیشک آدمی پر (ف۲) ایک وقت وہ گزرا کہ کہیں اس کا نام بھی نہ تھا (ف۳)

Indeed there has been a time for man, when even his name did not exist anywhere.

اِنَّا خَلَقۡنَا الۡاِنۡسَانَ مِنۡ نُّطۡفَةٍ اَمۡشَاجٍۖ نَّبۡتَلِيۡهِ فَجَعَلۡنٰهُ سَمِيۡعًۢا بَصِيۡرًا‏ ﴿2﴾

بیشک ہم نے آدمی کو کیا ملی ہوئی منی سے (ف٤) کہ وہ اسے جانچیں (ف۵) تو اسے سنتا دیکھتا کردیا (ف٦)

Indeed We have created man from mixed semen; in order to test him – We therefore made him hearing, knowing.

اِنَّا هَدَيۡنٰهُ السَّبِيۡلَ اِمَّا شَاكِرًا وَّاِمَّا كَفُوۡرًا‏ ﴿3﴾

بیشک ہم نے اسے راہ بتائی (ف۷) یا حق مانتا (ف۸) یا ناشکری کرتا (ف۹)

We have indeed shown him the way – whether he is grateful or ingrate.

اِنَّاۤ اَعۡتَدۡنَا لِلۡكٰفِرِيۡنَ سَلٰسِلَا۟ وَاَغۡلٰلًا وَّسَعِيۡرًا‏ ﴿4﴾

بیشک ہم نے کافروں کے لیے تیار کر رکھی ہیں زنجیریں (ف۱۰) اور طوق (ف۱۱) اور بھڑکتی آگ (ف۱۲)

We have indeed kept prepared chains, and shackles and a blazing fire for the disbelievers.

اِنَّ الۡاَبۡرَارَ يَشۡرَبُوۡنَ مِنۡ كَاۡسٍ كَانَ مِزَاجُهَا كَافُوۡرًا​ۚ‏  ﴿5﴾

بیشک نیک پئیں گے اس جام میں سے جس کی ملونی کافور ہے وہ کافور کیا ایک چشمہ ہے (ف۱۳)

Indeed the virtuous will drink from a cup, containing a mixture of Kafoor.

عَيۡنًا يَّشۡرَبُ بِهَا عِبَادُ اللّٰهِ يُفَجِّرُوۡنَهَا تَفۡجِيۡرًا‏ ﴿6﴾

جس میں سے اللہ کے نہایت خاص بندے پئیں گے اپنے محلوں میں اسے جہاں چاہیں بہا کر لے جائیں گے (ف۱٤)

The Kafoor is a spring, from which the chosen bondmen of Allah will drink, causing it to flow wherever they wish inside their palaces.

يُوۡفُوۡنَ بِالنَّذۡرِ وَيَخَافُوۡنَ يَوۡمًا كَانَ شَرُّهٗ مُسۡتَطِيۡرًا‏  ﴿7﴾

اپنی منتیں پوری کرتے ہیں (ف۱۵) اور اس دن سے ڈرتے ہیں جس کی برائی (ف۱٦) پھیلی ہوئی ہے (ف۱۷)

They fulfil their pledges, and fear a day the evil of which is widespread.

وَيُطۡعِمُوۡنَ الطَّعَامَ عَلٰى حُبِّهٖ مِسۡكِيۡنًا وَّيَتِيۡمًا وَّاَسِيۡرًا‏  ﴿8﴾

اور کھانا کھلاتے ہیں اس کی محبت پر (ف۱۸) مسکین اور یتیم اور اسیر کو،

And out of His love, they give food to the needy, the orphan and the prisoner.

اِنَّمَا نُطۡعِمُكُمۡ لِـوَجۡهِ اللّٰهِ لَا نُرِيۡدُ مِنۡكُمۡ جَزَآءً وَّلَا شُكُوۡرًا‏ ﴿9﴾

ان سے کہتے ہیں ہم تمہیں خاص اللہ کے لیے کھانا دیتے ہیں تم سے کوئی بدلہ یا شکر گزاری نہیں مانگتے،

They say to them, “We give you food, only for the sake of Allah – we do not seek any reward or thanks from you.”

اِنَّا نَخَافُ مِنۡ رَّبِّنَا يَوۡمًا عَبُوۡسًا قَمۡطَرِيۡرًا‏ ﴿10﴾

بیشک ہمیں اپنے رب سے ایک ایسے دن کا ڈر ہے جو بہت ترش نہایت سخت ہے (ف۱۹)

“Indeed we fear from our Lord a day which is extremely bitter, most severe.”

فَوَقٰٮهُمُ اللّٰهُ شَرَّ ذٰلِكَ الۡيَوۡمِ وَ لَقّٰٮهُمۡ نَضۡرَةً وَّسُرُوۡرًا​ۚ‏  ﴿11﴾

تو انہیں اللہ نے اس دن کے شر سے بچالیا اور انہیں تازگی اور شادمانی دی،

So Allah saved them from the evil of that day, and gave them freshness and joy.

وَجَزٰٮهُمۡ بِمَا صَبَرُوۡا جَنَّةً وَّحَرِيۡرًا ۙ‏ ﴿12﴾

اور ان کے صبر پر انہیں جنت اور ریشمی کپڑے صلہ میں دیے،

And gave them Paradise and silk clothes, as a reward for their patience.

مُّتَّكِـِٕـيۡنَ فِيۡهَا عَلَى الۡاَرَآٮِٕكِ​ۚ لَا يَرَوۡنَ فِيۡهَا شَمۡسًا وَّلَا زَمۡهَرِيۡرًا​ۚ‏ ﴿13﴾

جنت میں تختوں پر تکیہ لگائے ہوں گے، نہ اس میں دھوپ دیکھیں گے نہ ٹھٹر (سخت سردی) (ف۲۰)

Reclining in it, upon thrones; they will not see the hot sunshine in it, nor the bitter cold.

وَدَانِيَةً عَلَيۡهِمۡ ظِلٰلُهَا وَذُلِّلَتۡ قُطُوۡفُهَا تَذۡلِيۡلًا‏ ﴿14﴾

اور اس کے (ف۲۱) سائے ان پر جھکے ہوں گے اور اس کے گچھے جھکا کر نیچے کردیے گئے ہوں گے (ف۲۲)

And its shade will cover them, and its fruit clusters brought down low for them.

وَيُطَافُ عَلَيۡهِمۡ بِاٰنِيَةٍ مِّنۡ فِضَّةٍ وَّاَكۡوَابٍ كَانَتۡ قَوَارِيۡرَا۟ ۙ‏  ﴿15﴾

اور ان پر چاندی کے برتنوں اور کوزوں کا دور ہوگا جو شیشے کے مثل ہو رہے ہوں گے،

Rounds of silver cups and silver beakers, looking like glass, will be presented upon them.

قَوَارِيۡرَا۟ مِنۡ فِضَّةٍ قَدَّرُوۡهَا تَقۡدِيۡرًا‏ ﴿16﴾

کیسے شیشے چاندی کے (ف۲۳) ساقیوں نے انہیں پورے اندازہ پر رکھا ہوگا (ف۲٤)

Glass made from silver, which the servers have filled up to the measure.

​ ​ وَيُسۡقَوۡنَ فِيۡهَا كَاۡسًا كَانَ مِزَاجُهَا زَنۡجَبِيۡلًا ۚ‏ ﴿17﴾

اور اس میں وہ جام پلائے جائیں گے (ف۲۵) جس کی ملونی ادرک ہوگی (ف۲٦)

And in Paradise they will be given to drink cups, filled with a mixture of ginger.

عَيۡنًا فِيۡهَا تُسَمّٰى سَلۡسَبِيۡلًا‏ ﴿18﴾

وہ ادرک کیا ہے جنت میں ایک چشمہ ہے جسے سلسبیل کہتے ہیں (ف۲۷)

Which is a spring in Paradise called Salsabeel.

وَيَطُوۡفُ عَلَيۡهِمۡ وِلۡدَانٌ مُّخَلَّدُوۡنَ​ۚ اِذَا رَاَيۡتَهُمۡ حَسِبۡتَهُمۡ لُـؤۡلُـؤًا مَّنۡثُوۡرًا‏ ﴿19﴾

اور ان کے آس پاس خدمت میں پھریں گے ہمیشہ رہنے والے لڑکے (ف۲۸) جب تو انہیں دیکھے تو انہیں سمجھے کہ موتی ہیں بکھیرے ہوئے (ف۲۹)

Immortal youths shall surround them, waiting upon them; when you see them, you would think they are scattered pearls.

وَاِذَا رَاَيۡتَ ثَمَّ رَاَيۡتَ نَعِيۡمًا وَّمُلۡكًا كَبِيۡرًا‏ ﴿20﴾

اور جب تو ادھر نظر اٹھائے ایک چین دیکھے (ف۳۰) اور بڑی سلطنت (ف۳۱)

And when you look towards it, you will see serenity and a great kingdom.

عٰلِيَهُمۡ ثِيَابُ سُنۡدُسٍ خُضۡرٌ وَّاِسۡتَبۡرَقٌ​ وَّحُلُّوۡۤا اَسَاوِرَ مِنۡ فِضَّةٍ ​ۚوَسَقٰٮهُمۡ رَبُّهُمۡ شَرَابًا طَهُوۡرًا‏ ﴿21﴾

ان کے بدن پر ہیں کریب کے سبز کپڑے (ف۳۲) اور قنا ویز کے (ف۳۳) اور انہیں چاندی کے کنگن پہنائے گئے (ف۳٤) اور انہیں ان کے رب نے ستھری شراب پلائی (ف۳۵)

In it they adorn clothes of fine green silk and gold embroidery; and they are given silver bracelets to wear; and their Lord gave them pure wine to drink.

اِنَّ هٰذَا كَانَ لَـكُمۡ جَزَآءً وَّكَانَ سَعۡيُكُمۡ مَّشۡكُوۡرًا‏ ﴿22﴾

ان سے فرمایا جائے گا یہ تمہارا صلہ ہے (ف۳٦) اور تمہاری محنت ٹھکانے لگی (ف۳۷)

It will be said to them, “This is your reward – indeed your efforts have been appreciated.”

اِنَّا نَحۡنُ نَزَّلۡنَا عَلَيۡكَ الۡقُرۡاٰنَ تَنۡزِيۡلًا ۚ‏ ﴿23﴾

بیشک ہم نے تم پر (ف۳۸) قرآن بتدریج اتارا (ف۳۹)

Indeed We have sent down the Qur’an upon you, in stages.

فَاصۡبِرۡ لِحُكۡمِ رَبِّكَ وَلَا تُطِعۡ مِنۡهُمۡ اٰثِمًا اَوۡ كَفُوۡرًا​ۚ‏  ﴿24﴾

تو اپنے رب کے حکم پر صابر رہو (ف٤۰) اور ان میں کسی گنہگار یا ناشکرے کی بات نہ سنو (ف٤۱)

Therefore stay patient upon your Lord’s command, and do not listen to any of the sinners or ingrates among them.

وَاذۡكُرِ اسۡمَ رَبِّكَ بُكۡرَةً وَّاَصِيۡلًا ۚ  ۖ‏ ﴿25﴾

اور اپنے رب کا نام صبح و شام یاد کرو (ف٤۲)

And remember the name of your Lord morning and evening.

وَمِنَ الَّيۡلِ فَاسۡجُدۡ لَهٗ وَسَبِّحۡهُ لَيۡلًا طَوِيۡلًا‏ ﴿26﴾

اور کچھ میں اسے سجدہ کرو (ف٤۳) اور بڑی رات تک اس کی پاکی بولو (ف٤٤)

And prostrate for Him in a part of the night, and proclaim His purity into the long night.

اِنَّ هٰٓؤُلَاۤءِ يُحِبُّوۡنَ الۡعَاجِلَةَ وَيَذَرُوۡنَ وَرَآءَهُمۡ يَوۡمًا ثَقِيۡلًا‏ ﴿27﴾

بیشک یہ لوگ (ف٤۵) پاؤں تلے کی (دنیاوی فائدے کو) عزیز رکھتے ہیں (ف٤٦) اور اپنے پیچھے ایک بھاری دن کو چھوڑ بیٹھے ہیں (ف٤۷)

Indeed these people love what they have, the fleeting one, and have forsaken the immensely important day behind them.

نَحۡنُ خَلَقۡنٰهُمۡ وَشَدَدۡنَاۤ اَسۡرَهُمۡ​ۚ وَاِذَا شِئۡنَا بَدَّلۡنَاۤ اَمۡثَالَهُمۡ تَبۡدِيۡلًا‏ ﴿28﴾

ہم نے انہیں پیدا کیا اور ان کے جوڑ بند مضبوط کیے اور ہم جب چاہیں (ف٤۸) ان جیسے اور بدل دیں (ف٤۹)

It is We Who created them, and strengthened their skeleton; and We can replace them with others like them, whenever We will.

اِنَّ هٰذِهٖ تَذۡكِرَةٌ ​ۚ فَمَنۡ شَآءَ اتَّخَذَ اِلٰى رَبِّهٖ سَبِيۡلًا‏  ﴿29﴾

بیشک یہ نصیحت ہے (ف۵۰) تو جو چاہے اپنے رب کی طرف راہ لے (ف۵۱)

This is indeed an advice; so whoever wishes may take the path towards his Lord.

وَمَا تَشَآءُوۡنَ اِلَّاۤ اَنۡ يَّشَآءَ اللّٰهُ ​ؕ اِنَّ اللّٰهَ كَانَ عَلِيۡمًا حَكِيۡمًا  ۖ‏ ﴿30﴾

اور تم کیا چاہو مگر یہ کہ اللہ چاہے (ف۵۲) بیشک وہ علم و حکمت والا ہے،

And what will you wish, except if Allah wills; indeed Allah is All Knowing, Wise.

يُّدۡخِلُ مَنۡ يَّشَآءُ فِىۡ رَحۡمَتِهٖ​ؕ وَالظّٰلِمِيۡنَ اَعَدَّ لَهُمۡ عَذَابًا اَلِيۡمًا‏ ﴿31﴾

اپنی رحمت میں لیتا ہے (ف۵۳) جسے چاہے (ف۵٤) اور ظالموں کے لیے اس نے دردناک عذاب تیار کر رکھا ہے (ف۵۵)

He admits into His mercy, whomever He wills; and for the unjust He has kept prepared a painful punishment.

وَالۡمُرۡسَلٰتِ عُرۡفًا ۙ‏ ﴿1﴾

قسم ان کی جو بھیجی جاتی ہیں لگاتار (ف۲)

By oath of those that are sent, one after the other. (The verses of the Holy Qur’an or the angels or the winds).

فَالۡعٰصِفٰتِ عَصۡفًا ۙ‏ ﴿2﴾

پھر زور سے جھونکا دینے والیاں،

Then by oath of those that push with a strong gust.

وَّالنّٰشِرٰتِ نَشۡرًا ۙ‏ ﴿3﴾

پھر ابھار کر اٹھانے والیاں (ف۳)

Then by oath of those that lift and carry.

فَالۡفٰرِقٰتِ فَرۡقًا ۙ‏ ﴿4﴾

پھر حق ناحق کو خوب جدا کرنے والیاں،

Then by those that clearly differentiate the right and wrong.

فَالۡمُلۡقِيٰتِ ذِكۡرًا ۙ‏ ﴿5﴾

پھر ان کی قسم جو ذکر کا لقا کرتی ہیں (ف٤)

And then by those that instil Remembrance into the hearts.

عُذۡرًا اَوۡ نُذۡرًا ۙ‏ ﴿6﴾

حجت تمام کرنے یا ڈرانے کو،

To complete the argument or to warn.

اِنَّمَا تُوۡعَدُوۡنَ لَوَاقِعٌ ؕ‏ ﴿7﴾

بیشک جس بات کا تم وعدہ دیے جاتے ہو (ف۵) ضرور ہونی ہے (ف٦)

Indeed what you are promised, will surely befall.

فَاِذَا النُّجُوۡمُ طُمِسَتۡۙ‏ ﴿8﴾

پھر جب تارے محو کردیے جائیں،

So when the lights of the stars are put out.

وَ اِذَا السَّمَآءُ فُرِجَتۡۙ‏ ﴿9﴾

اور جب آسمان میں رخنے پڑیں،

And when the sky is split apart.

وَاِذَا الۡجِبَالُ نُسِفَتۡۙ‏ ﴿10﴾

اور جب پہاڑ غبار کرکے اڑا دیے جا ئیں،

And when the mountains are made into dust and blown away.

وَاِذَا الرُّسُلُ اُقِّتَتۡؕ‏ ﴿11﴾

اور جب رسولوں کا وقت آئے (ف۷)

And when the time of the Noble Messengers arrives.

لِاَىِّ يَوۡمٍ اُجِّلَتۡؕ‏ ﴿12﴾

کس دن کے لیے ٹھہرائے گئے تھے،

For which day were they appointed?

لِيَوۡمِ الۡفَصۡلِ​ۚ‏ ﴿13﴾

روز فیصلہ کے لیے،

For the Day of Decision.

وَمَاۤ اَدۡرٰٮكَ مَا يَوۡمُ الۡفَصۡلِؕ‏ ﴿14﴾

اور تو کیا جانے وہ روز فیصلہ کیا ہے (ف۸)

And what do you know, what the Day of Decision is!

وَيۡلٌ يَّوۡمَٮِٕذٍ لِّلۡمُكَذِّبِيۡنَ‏ ﴿15﴾

جھٹلانے والوں کی اس دن خرابی (ف۹)

Ruin is for the deniers on that day!

اَلَمۡ نُهۡلِكِ الۡاَوَّلِيۡنَؕ‏ ﴿16﴾

کیا ہم نے اگلوں کو ہلاک نہ فرمایا (ف۱۰)

Did We not destroy the earlier people?

ثُمَّ نُتۡبِعُهُمُ الۡاٰخِرِيۡنَ‏ ﴿17﴾

پھر پچھلوں کو ان کے پیچھے پہنچائیں گے (ف۱۱)

We shall then send the latter after them.

كَذٰلِكَ نَفۡعَلُ بِالۡمُجۡرِمِيۡنَ‏ ﴿18﴾

مجرموں کے ساتھ ہم ایسا ہی کرتے ہیں،

This is how We deal with the guilty.

وَيۡلٌ يَّوۡمَٮِٕذٍ لِّلۡمُكَذِّبِيۡنَ‏ ﴿19﴾

اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی،

Ruin is for the deniers on that day!

اَلَمۡ نَخۡلُقۡكُّمۡ مِّنۡ مَّآءٍ مَّهِيۡنٍۙ‏ ﴿20﴾

کیا ہم نے تمہیں ایک بےقدر پانی سے پیدا نہ فرمایا (ف۱۲)

Did We not create you from an abject fluid?

فَجَعَلۡنٰهُ فِىۡ قَرَارٍ مَّكِيۡنٍۙ‏ ﴿21﴾

پھر اسے ایک محفوظ جگہ میں رکھا (ف۱۳)

We then kept it in a safe place.

اِلٰى قَدَرٍ مَّعۡلُوۡمٍۙ‏ ﴿22﴾

ایک معلوم اندازہ تک (ف۱٤)

For a known calculated term.

فَقَدَرۡنَا ۖ فَنِعۡمَ الۡقٰدِرُوۡنَ‏ ﴿23﴾

پھر ہم نے اندازہ فرمایا، تو ہم کیا ہی اچھے قادر (ف۱۵)

We then calculated; so how excellently do We control!

وَيۡلٌ يَّوۡمَٮِٕذٍ لِّلۡمُكَذِّبِيۡنَ‏ ﴿24﴾

اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی،

Ruin is for the deniers on that day!

اَلَمۡ نَجۡعَلِ الۡاَرۡضَ كِفَاتًا ۙ‏ ﴿25﴾

کیا ہم نے زمین کو جمع کرنے والی نہ کیا،

Did We not make the earth a storehouse?

اَحۡيَآءً وَّاَمۡوَاتًا ۙ‏ ﴿26﴾

تمہارے زندوں اور مردوں کی (ف۱٦)

For the living and the dead among you?

وَّجَعَلۡنَا فِيۡهَا رَوَاسِىَ شٰمِخٰتٍ وَّ اَسۡقَيۡنٰكُمۡ مَّآءً فُرَاتًا ؕ‏ ﴿27﴾

اور ہم نے اس میں اونچے اونچے لنگر ڈالے (ف۱۷) اور ہم نے تمہیں خوب میٹھا پانی پلایا (ف۱۸)

And We placed high mountains as anchors in it and gave you sweet water to drink.

وَيۡلٌ يَّوۡمَٮِٕذٍ لِّلۡمُكَذِّبِيۡنَ‏ ﴿28﴾

اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی (ف۱۹)

Ruin is for the deniers on that day!

اِنْطَلِقُوۡۤا اِلٰى مَا كُنۡتُمۡ بِهٖ تُكَذِّبُوۡنَ​ۚ‏ ﴿29﴾

چلو اس کی طرف (ف۲۰) جسے جھٹلاتے تھے،

“Move towards what you used to deny!”

اِنْطَلِقُوۡۤا اِلٰى ظِلٍّ ذِىۡ ثَلٰثِ شُعَبٍۙ‏ ﴿30﴾

چلو اس دھوئیں کے سائے کی طرف جس کی تین شاخیں (ف۲۱)

“Move towards the shadow of the smoke having three branches.”

لَّا ظَلِيۡلٍ وَّلَا يُغۡنِىۡ مِنَ اللَّهَبِؕ‏ ﴿31﴾

نہ سایہ دے (ف۲۲) نہ لپٹ سے بچائے (ف۲۳)

“Which neither gives shade, nor saves from the flame.”

اِنَّهَا تَرۡمِىۡ بِشَرَرٍ كَالۡقَصۡرِ​ۚ‏ ﴿32﴾

بیشک دوزخ چنگاریاں اڑاتی ہے (ف۲٤)

Indeed hell throws up sparks like huge castles.

كَاَنَّهٗ جِمٰلَتٌ صُفۡرٌ ؕ‏ ﴿33﴾

جیسے اونچے محل گویا وہ زرد رنگ کے اونٹ ہیں،

Seeming like yellow camels.

وَيۡلٌ يَّوۡمَٮِٕذٍ لِّلۡمُكَذِّبِيۡنَ‏ ﴿34﴾

اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی،

Ruin is for the deniers on that day!

هٰذَا يَوۡمُ لَا يَنۡطِقُوۡنَۙ‏ ﴿35﴾

یہ دن ہے کہ وہ بول نہ سکیں گے (ف۲۵)

This is a day in which they will not be able to speak.

وَلَا يُؤۡذَنُ لَهُمۡ فَيَـعۡتَذِرُوۡنَ‏ ﴿36﴾

اور نہ انہیں اجازت ملے کہ عذر کریں (ف۲٦)

Nor will they be given permission to present excuses.

وَيۡلٌ يَّوۡمَٮِٕذٍ لِّلۡمُكَذِّبِيۡنَ‏ ﴿37﴾

اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی،

Ruin is for the deniers on that day!

هٰذَا يَوۡمُ الۡفَصۡلِ​ۚ جَمَعۡنٰكُمۡ وَالۡاَوَّلِيۡنَ‏ ﴿38﴾

یہ ہے فیصلہ کا دن، ہم نے تمہیں جمع کیا (ف۲۷) اور سب اگلوں کو (ف۲۸)

This is the Day of Decision; We have gathered you and all the earlier men.

فَاِنۡ كَانَ لَـكُمۡ كَيۡدٌ فَكِيۡدُوۡنِ‏ ﴿39﴾

اب اگر تمہارا کوئی داؤ ہو تو مجھ پر چل لو (ف۲۹)

If you now have any conspiracy, carry it out on Me.

وَيۡلٌ يَّوۡمَٮِٕذٍ لِّلۡمُكَذِّبِيۡنَ‏ ﴿40﴾

اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی،

Ruin is for the deniers on that day!

اِنَّ الۡمُتَّقِيۡنَ فِىۡ ظِلٰلٍ وَّعُيُوۡنٍۙ‏ ﴿41﴾

بیشک ڈر والے (ف۳۰) سایوں اور چشموں میں ہیں،

Indeed the pious are in shade and springs.

وَّفَوَاكِهَ مِمَّا يَشۡتَهُوۡنَؕ‏ ﴿42﴾

اور میووں میں جو ان کا جی چاہے (ف۳۱)

And among fruits whichever they may desire.

كُلُوۡا وَاشۡرَبُوۡا هَنِيْٓئًا ۢ بِمَا كُنۡتُمۡ تَعۡمَلُوۡنَ‏ ﴿43﴾

کھاؤ اور پیو رچتا ہوا (ف۳۲) اپنے اعمال کا صلہ (ف۳۳)

“Eat and drink with pleasure, the reward of your deeds.”

اِنَّا كَذٰلِكَ نَجۡزِى الۡمُحۡسِنِيۡنَ‏ ﴿44﴾

بیشک نیکوں کو ہم ایسا ہی بدلہ دیتے ہیں،

This is how We reward the virtuous.

وَيۡلٌ يَّوۡمَٮِٕذٍ لِّلۡمُكَذِّبِيۡنَ‏ ﴿45﴾

اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی (ف۳٤)

Ruin is for the deniers on that day!

كُلُوۡا وَتَمَتَّعُوۡا قَلِيۡلًا اِنَّكُمۡ مُّجۡرِمُوۡنَ‏ ﴿46﴾

کچھ دن کھالو اور برت لو (ف۳۵) ضرور تم مجرم ہو (ف۳٦)

“Eat and enjoy for a while – indeed you are guilty.”

وَيۡلٌ يَّوۡمَٮِٕذٍ لِّلۡمُكَذِّبِيۡنَ‏ ﴿47﴾

اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی،

Ruin is for the deniers on that day!

وَاِذَا قِيۡلَ لَهُمُ ارۡكَعُوۡا لَا يَرۡكَعُوۡنَ‏ ﴿48﴾

اور جب ان سے کہا جائے کہ نماز پڑھو تو نہیں پڑھتے،

And when it is said to them, “Offer the prayer” – they do not!

وَيۡلٌ يَّوۡمَٮِٕذٍ لِّلۡمُكَذِّبِيۡنَ‏ ﴿49﴾

اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی،

Ruin is for the deniers on that day!

فَبِاَىِّ حَدِيۡثٍۢ بَعۡدَهٗ يُؤۡمِنُوۡنَ‏ ﴿50﴾

پھر اس (ف۳۷) کے بعد کون سی بات پر ایمان لائیں گے (ف۳۸) ۳

So after this, in what matter will they believe?

Scroll to Top