Al Fatiha سورۃ الفاتحۃ

پارہ نمبر 23

وَمَا لِىَ لَاۤ اَعۡبُدُ الَّذِىۡ فَطَرَنِىۡ وَاِلَيۡهِ تُرۡجَعُوۡنَ‏ ﴿22﴾

۔ (۲۲) (ف۲٦) اور مجھے کیا ہے کہ اس کی بندگی نہ کروں جس نے مجھے پیدا کیا اور اسی کی طرف تمہیں پلٹنا ہے، (ف۲۷)

“And what is the matter with me that I should not worship Him Who created me, whereas it is towards Him that you are to return?”

ءَاَ تَّخِذُ مِنۡ دُوۡنِهٖۤ اٰلِهَةً اِنۡ يُّرِدۡنِ الرَّحۡمٰنُ بِضُرٍّ لَّا تُغۡنِ عَنِّىۡ شَفَاعَتُهُمۡ شَيۡـــًٔا وَّلَا يُنۡقِذُوۡنِ​ۚ‏ ﴿23﴾

کیا اللہ کے سوا اور خدا ٹھہراؤں (ف۲۸) کہ اگر رحمٰن میرا کچھ برا چاہے تو ان کی سفارش میرے کچھ کام نہ آئے اور نہ وہ مجھے بچاسکیں،

“What! Shall I appoint Gods other than Allah? So that if the Most Gracious should wish me any harm, their intercession would be of no use to me, nor would they be able to save me?”

اِنِّىۡۤ اِذًا لَّفِىۡ ضَلٰلٍ مُّبِيۡنٍ‏ ﴿24﴾

بیشک جب تو میں کھلی گمراہی میں ہو (ف۲۹)

“Undoubtedly, I am then in open error.”

اِنِّىۡۤ اٰمَنۡتُ بِرَبِّكُمۡ فَاسۡمَعُوۡنِؕ‏ ﴿25﴾

مقرر میں تمہارے رب پر ایمان لایا تو میری سنو (ف۳۰)

“Indeed I have believed in your Lord, so heed me.”

قِيۡلَ ادۡخُلِ الۡجَـنَّةَ ؕ قَالَ يٰلَيۡتَ قَوۡمِىۡ يَعۡلَمُوۡنَۙ‏ ﴿26﴾

اس سے فرمایا گیا کہ جنت میں داخل ہو (ف۳۱) کہا کسی طرح میری قوم جانتی،

It was said to him, “Enter Paradise”; he said, “If only my people knew!”

بِمَا غَفَرَلِىۡ رَبِّىۡ وَجَعَلَنِىۡ مِنَ الۡمُكۡرَمِيۡنَ‏ ﴿27﴾

جیسی میرے رب نے میری مغفرت کی اور مجھے عزت والوں میں کیا (ف۳۲)

“The manner in which my Lord has pardoned me and made me of the honoured ones!”

وَمَاۤ اَنۡزَلۡنَا عَلٰى قَوۡمِهٖ مِنۡۢ بَعۡدِهٖ مِنۡ جُنۡدٍ مِّنَ السَّمَآءِ وَمَا كُـنَّا مُنۡزِلِيۡنَ‏ ﴿28﴾

اور ہم نے اس کے بعد اس کی قوم پر آسمان سے کوئی لشکر نہ اتارا (ف۳۳) اور نہ ہمیں وہاں کوئی لشکر اتارنا تھا، (۲۹) وہ تو بس ایک ہی چیخ تھی جبھی وہ بجھ کر رہ گئے (ف۳٤)،

And after him, We did not send down any army from heaven against his people, nor did We intend to send down an army.

اِنۡ كَانَتۡ اِلَّا صَيۡحَةً وَّاحِدَةً فَاِذَا هُمۡ خٰمِدُوۡنَ‏ ﴿29﴾

اور ہم نے اس کے بعد اس کی قوم پر آسمان سے کوئی لشکر نہ اتارا (ف۳۳) اور نہ ہمیں وہاں کوئی لشکر اتارنا تھا، (۲۹) وہ تو بس ایک ہی چیخ تھی جبھی وہ بجھ کر رہ گئے (ف۳٤)،

It was just one scream, and with it they were extinguished.

يٰحَسۡرَةً عَلَى الۡعِبَادِ ؔ​ۚ مَا يَاۡتِيۡهِمۡ مِّنۡ رَّسُوۡلٍ اِلَّا كَانُوۡا بِهٖ يَسۡتَهۡزِءُوۡنَ‏ ﴿30﴾

اور کہا گیا کہ ہائے افسوس ان بندوں پر (ف۳۵) جب ان کے پاس کوئی رسول آتا ہے تو اس سے ٹھٹھا ہی کرتے ہیں،

And it was said, “Woe to those bondmen – whenever a Noble Messenger comes to them, they mock at him!”

اَلَمۡ يَرَوۡا كَمۡ اَهۡلَـكۡنَا قَبۡلَهُمۡ مِّنَ الۡقُرُوۡنِ اَنَّهُمۡ اِلَيۡهِمۡ لَا يَرۡجِعُوۡنَؕ‏ ﴿31﴾

کیا انہوں نے نہ دیکھا (ف۳٦) ہم نے ان سے پہلے کتنی سنگتیں ہلاک فرمائیں کہ وہ اب ان کی طرف پلٹنے والے نہیں (ف۳۷)

Have they not seen how many generations We destroyed before them, which will not return to them?

وَاِنۡ كُلٌّ لَّمَّا جَمِيۡعٌ لَّدَيۡنَا مُحۡضَرُوۡنَ‏ ﴿32﴾

اور جتنے بھی ہیں سب کے سب ہمارے حضور حاضر لائے جائیں گے (ف۳۸)

And without exception, all of them will be brought forth before Us.

وَاٰيَةٌ لَّهُمُ الۡاَرۡضُ الۡمَيۡتَةُ ۖۚ اَحۡيَيۡنٰهَا وَاَخۡرَجۡنَا مِنۡهَا حَبًّا فَمِنۡهُ يَاۡكُلُوۡنَ‏ ﴿33﴾

اور ان کے لیے ایک نشانی مردہ زمین ہے (ف۳۹) ہم نے اسے زندہ کیا (ف٤۰) اور پھر اس سے اناج نکالا تو اس میں سے کھاتے ہیں،

And a sign for them is the dead earth; We gave it life and We produced from it grain, so they eat from it.

وَجَعَلۡنَا فِيۡهَا جَنّٰتٍ مِّنۡ نَّخِيۡلٍ وَّاَعۡنَابٍ وَّفَجَّرۡنَا فِيۡهَا مِنَ الۡعُيُوۡنِۙ‏ ﴿34﴾

اور ہم نے اس میں (ف٤۱) باغ بنائے کھجوروں اور انگوروں کے اور ہم نے اس میں کچھ چشمے بہائے کہ،

And We have placed in it gardens of dates and grapes, and We have made springs of water in it.

لِيَاۡكُلُوۡا مِنۡ ثَمَرِهٖ ۙ وَمَا عَمِلَـتۡهُ اَيۡدِيۡهِمۡ​ ؕ اَفَلَا يَشۡكُرُوۡنَ‏  ﴿35﴾

اس کے پھلوں میں سے کھائیں اور یہ ان کے ہاتھ کے بنائے نہیں تو کیا حق نہ مانیں گے (ف٤۲)

So that they may eat from its fruits, whereas they are not manufactured by their hands! So will they not be grateful?

سُبۡحٰنَ الَّذِىۡ خَلَقَ الۡاَزۡوَاجَ كُلَّهَا مِمَّا تُنۡۢبِتُ الۡاَرۡضُ وَمِنۡ اَنۡفُسِهِمۡ وَمِمَّا لَا يَعۡلَمُوۡنَ‏ ﴿36﴾

پاکی ہے اسے جس نے سب جوڑے بنائے (ف٤۳) ان چیزوں سے جنہیں زمین اگاتی ہے (ف٤٤) اور خود ان سے (ف٤۵) اور ان چیزوں سے جن کی انہیں خبر نہیں (ف٤٦)

Purity is to Him Who created all pairs, from what the earth grows, and of themselves, and from the things they do not know.

وَاٰيَةٌ لَّهُمُ الَّيۡلُ ۖۚ نَسۡلَخُ مِنۡهُ النَّهَارَ فَاِذَا هُمۡ مُّظۡلِمُوۡنَۙ‏  ﴿37﴾

اور ان کے لیے ایک نشانی (ف٤۷) رات ہے ہم اس پر سے دن کھینچ لیتے ہیں (ف٤۸) جبھی وہ اندھیروں میں ہیں،

And a sign for them is the night; We strip the day out of it, thereupon they are in darkness.

وَالشَّمۡسُ تَجۡرِىۡ لِمُسۡتَقَرٍّ لَّهَا ​ؕ ذٰلِكَ تَقۡدِيۡرُ الۡعَزِيۡزِ الۡعَلِيۡمِؕ‏ ﴿38﴾

اور سورج چلتا ہے اپنے ایک ٹھہراؤ کے لیے (ف٤۹) یہ حکم ہے زبردست علم والے کا (ف۵۰)

And the sun runs its course for its final destination; this is a command of the Almighty, the All Knowing.

وَالۡقَمَرَ قَدَّرۡنٰهُ مَنَازِلَ حَتّٰى عَادَ كَالۡعُرۡجُوۡنِ الۡقَدِيۡمِ‏  ﴿39﴾

اور چاند کے لیے ہم نے منزلیں مقرر کیں (ف۵۱) یہاں تک کہ پھر ہوگیا جیسے کھجور کی پرانی ڈال (ٹہنی) (ف۵۲)

And We have appointed positions for the moon till it returns like an old branch of the date palm.

لَا الشَّمۡسُ يَنۡۢبَغِىۡ لَهَاۤ اَنۡ تُدۡرِكَ الۡقَمَرَ وَلَا الَّيۡلُ سَابِقُ النَّهَارِ​ؕ وَكُلٌّ فِىۡ فَلَكٍ يَّسۡبَحُوۡنَ‏ ﴿40﴾

سورج کو نہیں پہنچتا کہ چاند کو پکڑے (ف۵۳) اور نہ رات دن پر سبقت لے جائے (ف۵٤) اور ہر ایک ، ایک گھیرے میں پیر رہا ہے،

It is not for the sun to catch up with the moon, nor does the night surpass the day; and each one of them floats in its orbit.

وَاٰيَةٌ لَّهُمۡ اَنَّا حَمَلۡنَا ذُرِّيَّتَهُمۡ فِى الۡفُلۡكِ الۡمَشۡحُوۡنِۙ‏  ﴿41﴾

اور ان کے لیے نشانی یہ ہے کہ انہیں ان بزرگوں کی پیٹھ میں ہم نے بھری کشتی میں سوار کیا (ف۵۵)

And a sign for them is that We lodged them in a laden ship, while they were in their forefathers backs.

وَخَلَقۡنَا لَهُمۡ مِّنۡ مِّثۡلِهٖ مَا يَرۡكَبُوۡنَ‏ ﴿42﴾

اور ان کے لیے ویسی ہی کشتیاں بنادیں جن پر سوار ہوتے ہیں،

And We have created for them similar ships, in which they now ride.

وَاِنۡ نَّشَاۡ نُغۡرِقۡهُمۡ فَلَا صَرِيۡخَ لَهُمۡ وَلَا هُمۡ يُنۡقَذُوۡنَۙ‏  ﴿43﴾

اور ہم چاہیں تو انہیں ڈبودیں (ف۵٦) تو نہ کوئی ان کی فریاد کو پہنچنے والا ہو اور نہ وہ بچائے جائیں،

And if We will, We can drown them, so there would be no help in their distress, nor would they be saved.

اِلَّا رَحۡمَةً مِّنَّا وَمَتَاعًا اِلٰى حِيۡنٍ‏ ﴿44﴾

مگر ہماری طرف کی رحمت اور ایک وقت تک برتنے دینا (ف۵۷)

Unless by mercy from Us, and as a comfort for a while.

وَاِذَا قِيۡلَ لَهُمُ اتَّقُوۡا مَا بَيۡنَ اَيۡدِيۡكُمۡ وَمَا خَلۡفَكُمۡ لَعَلَّكُمۡ تُرۡحَمُوۡنَ‏ ﴿45﴾

اور جب ان سے فرمایا جاتا ہے ڈرو تم اس سے جو تمہارے سامنے ہے (ف۵۸) اور جو تمہارے پیچھے آنے والا ہے (ف۵۹) اس امید پر کہ تم پر مہر ہو تو منہ پھیر لیتے ہیں،

And when it is said to them, “Beware of what is before you and what is behind you, in the hope of your gaining mercy”, they turn away!

وَمَا تَاۡتِيۡهِمۡ مِّنۡ اٰيَةٍ مِّنۡ اٰيٰتِ رَبِّهِمۡ اِلَّا كَانُوۡا عَنۡهَا مُعۡرِضِيۡنَ‏ ﴿46﴾

اور جب کبھی ان کے رب کی نشانیوں سے کوئی نشانی ان کے پاس آتی ہے تو اس سے منہ پھیرلیتے ہیں، (ف٦۰)

And whenever a sign comes to them from the signs of their Lord, they always turn away from it!

وَاِذَا قِيۡلَ لَهُمۡ اَنۡفِقُوۡا مِمَّا رَزَقَكُمُ اللّٰهُ ۙ قَالَ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا لِلَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡۤا اَنُطۡعِمُ مَنۡ لَّوۡ يَشَآءُ اللّٰهُ اَطۡعَمَهٗٓ ۖ  اِنۡ اَنۡـتُمۡ اِلَّا فِىۡ ضَلٰلٍ مُّبِيۡنٍ‏ ﴿47﴾

اور جب ان سے فرمایا جائے اللہ کے دیے میں سے کچھ اس کی راہ میں خرچ کرو تو کافر مسلمانوں کے لیے کہتے ہیں کہ کیا ہم اسے کھلائیں جسے اللہ چاہتا تو کھلادیتا (ف٦۱) تم تو نہیں مگر کھلی گمراہی میں،

And when it is said to them, “Spend in Allah’s cause, from what Allah has provided you”, the disbelievers say regarding the believers, “Shall we feed these, whom if Allah willed, would have fed? You are not but in open error!”

وَيَقُوۡلُوۡنَ مَتٰى هٰذَا الۡوَعۡدُ اِنۡ كُنۡتُمۡ صٰدِقِيۡنَ‏ ﴿48﴾

اور کہتے ہیں کب آئے گا یہ وعدہ (ف٦۲) اگر تم سچے ہو (ف٦۳)

And they say, “When will this promise be fulfilled, if you are truthful?”

مَا يَنۡظُرُوۡنَ اِلَّا صَيۡحَةً وَّاحِدَةً تَاۡخُذُهُمۡ وَهُمۡ يَخِصِّمُوۡنَ‏  ﴿49﴾

راہ نہیں دیکھتے مگر ایک چیخ کی (ف٦٤) کہ انہیں آلے گی جب وہ دنیا کے جھگڑے میں پھنسے ہوں گے، (ف٦۵)

They await just one scream, which will overcome them while they are involved in worldly disputes.

فَلَا يَسۡتَطِيۡعُوۡنَ تَوۡصِيَةً وَّلَاۤ اِلٰٓى اَهۡلِهِمۡ يَرۡجِعُوۡنَ‏  ﴿50﴾

تو نہ وصیت کرسکیں گے اور نہ اپنے گھر پلٹ کرجائیں (ف٦٦)

Therefore neither able to make a will, nor returning to their homes.

وَنُفِخَ فِى الصُّوۡرِ فَاِذَا هُمۡ مِّنَ الۡاَجۡدَاثِ اِلٰى رَبِّهِمۡ يَنۡسِلُوۡنَ‏  ﴿51﴾

اور پھونکا جائے گا صور (ف٦۷) جبھی وہ قبروں سے (ف٦۸) اپنے رب کی طرف دوڑتے چلیں گے،

And the Trumpet will be blown – so they will come forth from the graves, running towards their Lord.

قَالُوۡا يٰوَيۡلَنَا مَنۡۢ بَعَثَنَا مِنۡ مَّرۡقَدِنَاۘهٰذَا مَا وَعَدَ الرَّحۡمٰنُ وَصَدَقَ الۡمُرۡسَلُوۡنَ‏ ﴿52﴾

کہیں گے ہائے ہماری خرابی کس نے ہمیں سوتے سے جگادیا (ف٦۹) یہ ہے وہ جس کا رحمٰن نے وعدہ دیا تھا اور رسولوں نے حق فرمایا (ف۷۰)

Saying, “O our misfortune! Who has raised us from our sleep? This is what the Most Gracious had promised, and the Noble Messengers had spoken the truth!”

اِنۡ كَانَتۡ اِلَّا صَيۡحَةً وَّاحِدَةً فَاِذَا هُمۡ جَمِيۡعٌ لَّدَيۡنَا مُحۡضَرُوۡنَ‏  ﴿53﴾

وہ تو نہ ہوگی مگر ایک چنگھاڑ (ف۷۱) جبھی وہ سب کے سب ہمارے حضور حاضر ہوجائیں گے (ف۷۲)

It is just one scream, and every one of them will be brought together before Us!

فَالۡيَوۡمَ لَا تُظۡلَمُ نَفۡسٌ شَيۡـــًٔا وَّلَا تُجۡزَوۡنَ اِلَّا مَا كُنۡتُمۡ تَعۡمَلُوۡنَ‏ ﴿54﴾

تو آج کسی جان پر کچھ ظلم نہ ہوگا اور تمہیں بدلا نہ ملے گا اپنے کیے کا،

So this day no soul will be wronged in the least; and you will not be compensated except for your deeds.

اِنَّ اَصۡحٰبَ الۡجَـنَّةِ الۡيَوۡمَ فِىۡ شُغُلٍ فٰكِهُوۡنَ​ۚ‏ ﴿55﴾

بیشک جنت والے آج دل کے بہلاووں میں چین کرتے ہیں (ف۷۳)

Indeed this day the dwellers of Paradise are in comfort, with blissful hearts.

هُمۡ وَاَزۡوَاجُهُمۡ فِىۡ ظِلٰلٍ عَلَى الۡاَرَآٮِٕكِ مُتَّكِـــُٔوۡنَ‏ ﴿56﴾

وہ اور ان کی بیبیاں سایوں میں ہیں، تختوں پر تکیہ لگائے،

They and their wives are in shades, reclining on thrones.

لَهُمۡ فِيۡهَا فَاكِهَةٌ وَّلَهُمۡ مَّا يَدَّعُوۡنَ​ ۖ​ۚ‏ ﴿57﴾

ان کے لیے اس میں میوہ ہے اور ان کے لیے ہے اس میں جو مانگیں،

In it (paradise) are fruits for them and whatever they ask for.

سَلٰمٌ قَوۡلًا مِّنۡ رَّبٍّ رَّحِيۡمٍ‏ ﴿58﴾

ان پر سلام ہوگا، مہربان رب کا فرمایا ہوا (ف۷٤)

Upon them will be “Peace” – a Word from their Merciful Lord!

وَامۡتَازُوا الۡيَوۡمَ اَيُّهَا الۡمُجۡرِمُوۡنَ‏ ﴿59﴾

اور آج الگ پھٹ جاؤ، اے مجرمو! (ف۷۵)

“And be separated (from others) this day, O you criminals!”

اَلَمۡ اَعۡهَدۡ اِلَيۡكُمۡ يٰبَنِىۡۤ اٰدَمَ اَنۡ لَّا تَعۡبُدُوا الشَّيۡطٰنَ​​ۚ اِنَّهٗ لَـكُمۡ عَدُوٌّ مُّبِيۡنٌ ۙ‏ ﴿60﴾

اے اولاد آدم کیا میں نے تم سے عہد نہ لیا تھا (ف۷٦) کہ شیطان کو نہ پوجنا (ف۷۷) بیشک وہ تمہارا کھلا دشمن ہے،

“O Descendants of Adam! Did I not take a covenant from you that you shall not worship the devil? Undoubtedly, he is your open enemy.”

وَّاَنِ اعۡبُدُوۡنِىۡ ​ؕ هٰذَا صِرَاطٌ مُّسۡتَقِيۡمٌ‏ ﴿61﴾

اور میری بندگی کرنا (ف۷۸) یہ سیدھی راہ ہے،

“And that you shall worship Me? This is the Straight Path.”

وَلَقَدۡ اَضَلَّ مِنۡكُمۡ جِبِلًّا كَثِيۡرًا​ ؕ اَفَلَمۡ تَكُوۡنُوۡا تَعۡقِلُوۡنَ‏  ﴿62﴾

اور بیشک اس نے تم میں سے بہت سی خلقت کو بہکا دیا، تو کیا تمہیں عقل نہ تھی (ف۷۹)

“And he has indeed led a large number of you astray; so did you not have sense?”

هٰذِهٖ جَهَنَّمُ الَّتِىۡ كُنۡتُمۡ تُوۡعَدُوۡنَ‏ ﴿63﴾

یہ ہے وہ جہنم جس کا تم سے وعدہ تھا،

“This is hell, which you were promised.”

اِصۡلَوۡهَا الۡيَوۡمَ بِمَا كُنۡتُمۡ تَكۡفُرُوۡنَ‏ ﴿64﴾

آج اسی میں جاؤ بدلہ اپنے کفر کا،

“Enter it this day – the recompense of your disbelief.”

اَلۡيَوۡمَ نَخۡتِمُ عَلٰٓى اَفۡوَاهِهِمۡ وَتُكَلِّمُنَاۤ اَيۡدِيۡهِمۡ وَتَشۡهَدُ اَرۡجُلُهُمۡ بِمَا كَانُوۡا يَكۡسِبُوۡنَ‏ ﴿65﴾

آج ہم ان کے مونھوں پر مہر کردیں گے (ف۸۰) اور ان کے ہاتھ ہم سے بات کریں گے اور ان پاؤں ان کے کئے کی گواہی دیں گے (ف۸۱)

This day We will set a seal on their mouths, and their hands will speak out to Us and their feet will bear witness to their deeds.

وَلَوۡ نَشَآءُ لَـطَمَسۡنَا عَلٰٓى اَعۡيُنِهِمۡ فَاسۡتَبَقُوا الصِّرَاطَ فَاَنّٰى يُبۡصِرُوۡنَ‏ ﴿66﴾

اور اگر ہم چاہتے تو ان کی آنکھیں مٹادیتے (ف۸۲) پھر لپک کر رستہ کی طرف جاتے تو انہیں کچھ نہ سوجھتا (ف۸۳)

And had We willed, We could have quenched their eyes so they would rush towards the path, unable to see a thing.

وَلَوۡ نَشَآءُ لَمَسَخۡنٰهُمۡ عَلٰى مَكَانَتِهِمۡ فَمَا اسۡتَطَاعُوۡا مُضِيًّا وَّلَا يَرۡجِعُوۡنَ‏ ﴿67﴾

اور اگر ہم چاہتے تو ان کے گھر بیٹھے ان کی صورتیں بدل دیتے (ف۸٤) نہ آگے بڑھ سکتے نہ پیچھے لوٹتے (ف۸۵)

And had We willed, We could have disfigured their faces while they were in their homes, therefore unable to go forward or turn back.

وَمَنۡ نُّعَمِّرۡهُ نُـنَكِّسۡهُ فِى الۡخَـلۡقِ​ؕ اَفَلَا يَعۡقِلُوۡنَ‏ ﴿68﴾

اور جسے ہم بڑی عمر کا کریں اسے پیدائش میں الٹا پھیریں (ف۸٦) تو کیا سمجھے نہیں (ف۸۷)

And whomever We bring to an old age, We reverse him in creation; so do they not understand?

وَمَا عَلَّمۡنٰهُ الشِّعۡرَ وَمَا يَنۡۢبَغِىۡ لَهٗؕ اِنۡ هُوَ اِلَّا ذِكۡرٌ وَّقُرۡاٰنٌ مُّبِيۡنٌۙ‏ ﴿69﴾

اور ہم نے ان کو شعر کہنا نہ سکھایا (ف۸۸) اور نہ وہ ان کی شان کے لائق ہے، وہ تو نہیں مگر نصیحت اور روشن قرآن (ف۸۹)

And We have not taught him (Prophet Mohammed- peace and blessings be upon him) to recite poetry, nor does it befit him; it is nothing but an advice and the bright Qur’an.

لِّيُنۡذِرَ مَنۡ كَانَ حَيًّا وَّيَحِقَّ الۡقَوۡلُ عَلَى الۡكٰفِرِيۡنَ‏ ﴿70﴾

کہ اسے ڈرائے جو زندہ ہو (ف۹۰) اور کافروں پر بات ثابت ہوجائے (ف۹۱)

To warn the living*, and to prove the Word against disbelievers. (Only the believers are deemed alive in Allah’s sight.)

اَوَلَمۡ يَرَوۡا اَنَّا خَلَقۡنَا لَهُمۡ مِّمَّا عَمِلَتۡ اَيۡدِيۡنَاۤ اَنۡعَامًا فَهُمۡ لَهَا مٰلِكُوۡنَ‏ ﴿71﴾

اور کیا انہوں نے نہ دیکھا کہ ہم نے اپنے ہاتھ کے بنائے ہوئے چوپائے ان کے لیے پیدا کیے تو یہ ان کے مالک ہیں،

Did they not see that We have created animals for them from Our handiwork, so they are their owners?

وَذَلَّـلۡنٰهَا لَهُمۡ فَمِنۡهَا رَكُوۡبُهُمۡ وَمِنۡهَا يَاۡكُلُوۡنَ‏ ﴿72﴾

اور انہیں ان کے لیے نرم کردیا (ف۹۲) تو کسی پر سوار ہوتے ہیں اور کسی کو کھاتے ہیں،

And have subjected the animals for them, so they ride some animals and eat some?

وَلَهُمۡ فِيۡهَا مَنَافِعُ وَمَشَارِبُ​ؕ اَفَلَا يَشۡكُرُوۡنَ‏ ﴿73﴾

اور ان کے لیے ان میں کئی طرح کے نفع (ف۹۳) اور پینے کی چیزیں ہیں (ف۹٤) تو کیا شکر نہ کریں گے (ف۹۵)

And for them in the animals are numerous different benefits and drinks; so will they not be grateful?

وَاتَّخَذُوۡا مِنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ اٰلِهَةً لَّعَلَّهُمۡ يُنۡصَرُوۡنَؕ‏ ﴿74﴾

اور انہوں نے اللہ کے سوا اور خدا ٹھہرالیے (ف۹٦) کہ شاید ان کی مدد ہو (ف۹۷)

And they have appointed Gods other than Allah, that perhaps they may be helped!

لَا يَسۡتَطِيۡعُوۡنَ نَصۡرَهُمۡۙ وَهُمۡ لَهُمۡ جُنۡدٌ مُّحۡضَرُوۡنَ‏ ﴿75﴾

وہ ان کی مدد نہیں کرسکتے (ف۹۸) اور وہ ان کے لشکر سب گرفتار حاضر آئیں گے (ف۹۹)

They (the appointed Gods) cannot help them; and they and their armies will come (to Us), as captives.

فَلَا يَحۡزُنۡكَ قَوۡلُهُمۡ​ۘ اِنَّا نَـعۡلَمُ مَا يُسِرُّوۡنَ وَمَا يُعۡلِنُوۡنَ‏  ﴿76﴾

تو تم ان کی بات کا غم نہ کرو (ف۱۰۰) بیشک ہم جانتے ہیں جو وہ چھپاتے ہیں اور ظاہر کرتے ہیں (ف۱۰۱)

Therefore (O dear Prophet Mohammed – peace and blessings be upon him) do not grieve because of what they (the disbelievers) say; indeed We know what they conceal and what they disclose.

اَوَلَمۡ يَرَ الۡاِنۡسَانُ اَنَّا خَلَقۡنٰهُ مِنۡ نُّطۡفَةٍ فَاِذَا هُوَ خَصِيۡمٌ مُّبِيۡنٌ‏ ﴿77﴾

اور کیا آدمی نے نہ دیکھا کہ ہم نے اسے پانی کی بوند سے بنایا جبھی وہ صریح جھگڑالو ہے (ف۱۰۲)

And did not man see that We have created him from a drop of semen? Yet he is an open quarreller!

وَضَرَبَ لَـنَا مَثَلًا وَّ نَسِىَ خَلۡقَهٗ​ ؕ قَالَ مَنۡ يُّحۡىِ الۡعِظَامَ وَهِىَ رَمِيۡمٌ‏ ﴿78﴾

اور ہمارے لیے کہاوت کہتا ہے (ف۱۰۳) اور اپنی پیدائش بھول گیا (ف۱۰٤) بولا ایسا کون ہے کہ ہڈیوں کو زندہ کرے جب وہ بالکل گل گئیں،

And he invents an example for Us, while forgetting his own creation, saying, “Who is such that can revive the bones when they have completely rotted away?”

قُلۡ يُحۡيِيۡهَا الَّذِىۡۤ اَنۡشَاَهَاۤ اَوَّلَ مَرَّةٍ​ ؕ وَهُوَ بِكُلِّ خَلۡقٍ عَلِيۡمُ ۙ‏ ﴿79﴾

تم فرماؤ وہ زندہ کرے گا جس نے پہلی بار انہیں بنایا، اور اسے ہر پیدائش کا علم ہے (ف۱۰۵)

Proclaim (O dear Prophet Mohammed – peace and blessings be upon him), “They will be revived by the One Who created them the first time; and He is the All Knowing of every creation.”

اۨلَّذِىۡ جَعَلَ لَـكُمۡ مِّنَ الشَّجَرِ الۡاَخۡضَرِ نَارًا فَاِذَاۤ اَنۡـتُمۡ مِّنۡهُ تُوۡقِدُوۡنَ‏ ﴿80﴾

جس نے تمہارے لیے ہرے پیڑ میں آگ پیدا کی جبھی تم اس سے سلگاتے ہو (ف۱۰٦)

“The One Who has created for you fire from the green tree, so you kindle from it.”

اَوَلَيۡسَ الَّذِىۡ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضَ بِقٰدِرٍ عَلٰٓى اَنۡ يَّخۡلُقَ مِثۡلَهُمۡؕ بَلٰی وَهُوَ الۡخَـلّٰقُ الۡعَلِيۡمُ‏ ﴿81﴾

اور کیا وہ جس نے آسمان اور زمین بنائے ان جیسے اور نہیں بناسکتا (ف۱۰۷) کیوں نہیں (ف۱۰۸) اور وہی بڑا پیدا کرنے والا سب کچھ جانتا،

And is it not possible for the One Who created the heavens and the earth to create the likes of them? It is surely possible, why not? And He is the Great Creator, the All Knowing of everything.

اِنَّمَاۤ اَمۡرُهٗۤ اِذَاۤ اَرَادَ شَیْـًٔـا اَنۡ يَّقُوۡلَ لَهٗ كُنۡ فَيَكُوۡنُ‏  ﴿82﴾

اس کا کام تو یہی ہے کہ جب کسی چیز کو چاہے (ف۱۰۹) تو اس سے فرمائے ہو جا وہ فوراً ہوجاتی ہے، (ف۱۱۰)

And His only task when He intends a thing is to command it, “Be” – and it thereupon happens!

فَسُبۡحٰنَ الَّذِىۡ بِيَدِهٖ مَلَـكُوۡتُ كُلِّ شَىۡءٍ وَّاِلَيۡهِ تُرۡجَعُوۡنَ‏  ﴿83﴾

تو پاکی ہے، اسے جس کے ہاتھ ہر چیز کا قبضہ ہے، اور اسی کی طرف پھیرے جاؤ گے (ف۱۱۱)

Therefore Purity is to Him in Whose Hand* is the control over all things and it is towards Him that you will be returned. (Used as a metaphor to mean Power).

وَالصّٰٓفّٰتِ صَفًّا ۙ‏ ﴿1﴾

قسم ان کی کہ باقاعدہ صف باندھیں (ف۲)

By oath of those who establish proper ranks.

فَالزّٰجِرٰتِ زَجۡرًا ۙ‏ ﴿2﴾

پھر ان کی کہ جھڑک کر چلائیں (ف۳)

And by oath of those who herd with a stern warning.

فَالتّٰلِيٰتِ ذِكۡرًا ۙ‏ ﴿3﴾

پھر ان جماعتوں کی، کہ قرآن پڑھیں،

And by oath of the groups that read the Qur’an.

اِنَّ اِلٰهَكُمۡ لَوَاحِدٌ ؕ‏ ﴿4﴾

بیشک تمہارا معبود ضرور ایک ہے،

Indeed your God is surely only One.

رَبُّ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ وَمَا بَيۡنَهُمَا وَرَبُّ الۡمَشَارِقِ ؕ‏ ﴿5﴾

مالک آسمانوں اور زمین کا اور جو کچھ ان کے درمیان ہے اور مالک مشرقوں کا (ف٤)

Lord of the heavens and the earth and all that is between them – and the Lord of the sun’s rising points.

اِنَّا زَيَّنَّا السَّمَآءَ الدُّنۡيَا بِزِيۡنَةِ اۨلۡكَوَاكِبِۙ‏ ﴿6﴾

اور بیشک ہم نے نیچے کے آسمان کو (ف۵) تاروں کے سنگھار سے آراستہ کیا ،

We have indeed adorned the lowest heaven with stars as ornaments.

وَحِفۡظًا مِّنۡ كُلِّ شَيۡطٰنٍ مَّارِدٍ​ۚ‏ ﴿7﴾

اور نگاہ رکھنے کو ہر شیطان سرکش سے (ف٦)

And to protect it from every rebellious devil.

لَّا يَسَّمَّعُوۡنَ اِلَى الۡمَلَاِ الۡاَعۡلٰى وَيُقۡذَفُوۡنَ مِنۡ كُلِّ جَانِبٍۖ ‏ ﴿8﴾

عالم بالا کی طرف کان نہیں لگا سکتے (ف۷) اور ان پر ہر طرف سے مار پھینک ہوتی ہے (ف۸)

They cannot listen to the speech of those on higher elevations and they are targeted from every side.

دُحُوۡرًا  وَّلَهُمۡ عَذَابٌ وَّاصِبٌ  ۙ‏ ﴿9﴾

انہیں بھگانے کو اور ان کے لیے (ف۹) ہمیشہ کا عذاب،

To make them flee, and for them is a never-ending punishment.

اِلَّا مَنۡ خَطِفَ الۡخَطۡفَةَ فَاَتۡبَعَهٗ شِهَابٌ ثَاقِبٌ‏ ﴿10﴾

مگر جو ایک آدھ بار اُچک لے چلا (ف۱۰) تو روشن انگار اس کے پیچھے لگا ، (ف۱۱)

Except one who sometimes steals a part, so a blazing flame goes after him.

فَاسۡتَفۡتِهِمۡ اَهُمۡ اَشَدُّ خَلۡقًا اَمۡ مَّنۡ خَلَقۡنَاؕ اِنَّا خَلَقۡنٰهُمۡ مِّنۡ طِيۡنٍ لَّازِبٍ‏ ﴿11﴾

تو ان سے پوچھو (ف۱۲) کیا ان کی پیدائش زیادہ مضبوط ہے یا ہماری اور مخلوق آسمانوں اور فرشتوں وغیرہ کی (ف۱۳) بیشک ہم نے ان کو چپکتی مٹی سے بنایا (ف۱٤)

Therefore ask them (O dear Prophet Mohammed – peace and blessings be upon him), “Are they a stronger creation, or are other things of our creation, (the angels, the heavens etc.)?” We have indeed created them from sticky clay.

بَلۡ عَجِبۡتَ وَيَسۡخَرُوۡنَ‏ ﴿12﴾

بلکہ تمہیں اچنبھا آیا (ف۱۵) اور وہ ہنسی کرتے ہیں (ف۱٦)

Rather you are surprised, whereas they keep mocking.

وَاِذَا ذُكِّرُوۡا لَا يَذۡكُرُوۡنَ‏ ﴿13﴾

اور سمجھائے نہیں سمجھتے،

And they do not understand, when explained to.

وَاِذَا رَاَوۡا اٰيَةً يَّسۡتَسۡخِرُوۡنَ‏ ﴿14﴾

اور جب کوئی نشانی دیکھتے ہیں (ف۱۷) ٹھٹھا کرتے ہیں،

And whenever they see a sign, they mock at it.

وَقَالُوۡۤا اِنۡ هٰذَاۤ اِلَّا سِحۡرٌ مُّبِيۡنٌ​ ۖ​ۚ‏ ﴿15﴾

اور کہتے ہیں یہ تو نہیں مگر کھلا جادو،

And they say, “This is nothing but clear magic.”

ءَاِذَا مِتۡنَا وَكُـنَّا تُرَابًا وَّعِظَامًا ءَاِنَّا لَمَبۡعُوۡثُوۡنَۙ‏  ﴿16﴾

کیا جب ہم مر کر مٹی اور ہڈیاں ہوجائیں گے کیا ہم ضرور اٹھائے جائیں گے،

“When we are dead and have turned into dust and bones, will we certainly be raised again?”

اَوَاٰبَآؤُنَا الۡاَوَّلُوۡنَؕ‏ ﴿17﴾

اور کیا ہمارے اگلے باپ دادا بھی (ف۱۸)

“And also our forefathers?”

قُلۡ نَعَمۡ وَاَنۡـتُمۡ دٰخِرُوۡنَ​ۚ‏ ﴿18﴾

تم فرماؤ ہاں یوں کہ ذلیل ہو کے،

Proclaim, “Yes, and with disgrace.”

فَاِنَّمَا هِىَ زَجۡرَةٌ وَّاحِدَةٌ فَاِذَا هُمۡ يَنۡظُرُوۡنَ‏ ﴿19﴾

تو وہ (ف۱۹) تو ایک ہی جھڑک ہے (ف۲۰) جبھی وہ (ف۲۱) دیکھنے لگیں گے،

So that is just a single jolt, thereupon they will begin staring.

وَقَالُوۡا يٰوَيۡلَنَا هٰذَا يَوۡمُ الدِّيۡنِ‏ ﴿20﴾

اور کہیں گے ہائے ہماری خرابی ان سے کہا جائے گا یہ انصاف کا دن ہے (ف۲۲)

And will say, “O our misfortune!” It will be said to them, “This is the Day of Justice.”

هٰذَا يَوۡمُ الۡفَصۡلِ الَّذِىۡ كُنۡتُمۡ بِهٖ تُكَذِّبُوۡنَ‏ ﴿21﴾

یہ ہے وہ فیصلے کا دن جسے تم جھٹلاتے تھے (ف۲۳)

“This is the Day of Judgement, which you used to deny!”

اُحۡشُرُوا الَّذِيۡنَ ظَلَمُوۡا وَاَزۡوَاجَهُمۡ وَمَا كَانُوۡا يَعۡبُدُوۡنَۙ‏  ﴿22﴾

ہانکو ظالموں اور ان کے جوڑوں کو (ف۲٤) اور جو کچھ وہ پوجتے تھے ،

“Gather all the unjust persons and their spouses, and all that they used to worship!” –

مِنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ فَاهۡدُوۡهُمۡ اِلٰى صِرَاطِ الۡجَحِيۡمِ‏ ﴿23﴾

اللہ کے سوا، ان سب کو ہانکو راہِ دوزخ کی طرف،

“Instead of Allah – and herd them to the path leading to hell.”

وَقِفُوۡهُمۡ​ اِنَّهُمۡ مَّسْـُٔـوۡلُوۡنَۙ‏ ﴿24﴾

اور انہیں ٹھہراؤ (ف۲۵) ان سے پوچھنا ہے (ف۲٦)

“And stop them – they are to be questioned.”

مَا لَـكُمۡ لَا تَنَاصَرُوۡنَ‏ ﴿25﴾

تمہیں کیا ہوا ایک دوسرے کی مدد کیوں نہیں کرتے (ف۲۷)(

“What is the matter with you, that you do not help one another?”

بَلۡ هُمُ الۡيَوۡمَ مُسۡتَسۡلِمُوۡنَ‏ ﴿26﴾

بلکہ وہ آج گردن ڈالے ہیں (ف۲۸)

In fact this day they have all surrendered.

وَاَقۡبَلَ بَعۡضُهُمۡ عَلٰى بَعۡضٍ يَّتَسَآءَلُوۡنَ‏ ﴿27﴾

اور ان میں ایک نے دوسرے کی طرف منہ کیا آپس میں پوچھتے ہوئے،

And some of them inclined towards others, mutually questioning.

قَالُوۡۤا اِنَّكُمۡ كُنۡتُمۡ تَاۡتُوۡنَنَا عَنِ الۡيَمِيۡنِ‏ ﴿28﴾

بولے (ف۲۹) تم ہمارے دہنی طرف سے بہکانے آتے تھے (ف۳۰)

They said, “It is you who used to come to us from our right, in order to sway.”

قَالُوۡا بَلْ لَّمۡ تَكُوۡنُوۡا مُؤۡمِنِيۡنَ​ۚ‏ ﴿29﴾

جواب دیں گے تم خود ہی ایمان نہ رکھتے تھے (ف۳۱)

They will answer, “You yourselves did not have faith!”

وَمَا كَانَ لَنَا عَلَيۡكُمۡ مِّنۡ سُلۡطٰنِ​ۚ بَلۡ كُنۡتُمۡ قَوۡمًا طٰغِيۡنَ‏  ﴿30﴾

اور ہمارا تم پر کچھ قابو نہ تھا (ف۳۲) بلکہ تم سرکش لوگ تھے،

“And we did not have any control over you; but in fact you yourselves were rebellious.”

فَحَقَّ عَلَيۡنَا قَوۡلُ رَبِّنَآ ۖ اِنَّا لَذَآٮِٕقُوۡنَ‏ ﴿31﴾

تو ثابت ہوگئی ہم پر ہمارے رب کی بات (ف۳۳) ہمیں ضرور چکھنا ہے (ف۳٤)

“So the Word of our Lord has proved true upon us; we will surely have to taste (the punishment).”

فَاَغۡوَيۡنٰكُمۡ اِنَّا كُنَّا غٰوِيۡنَ‏ ﴿32﴾

تو ہم نے تمہیں گمراہ کیا کہ ہم خود گمراہ تھے،

“We therefore led you astray, for we ourselves were astray!”

فَاِنَّهُمۡ يَوۡمَٮِٕذٍ فِى الۡعَذَابِ مُشۡتَرِكُوۡنَ‏ ﴿33﴾

تو اس دن (ف۳۵) وہ سب کے سب عذاب میں شریک ہیں (ف۳٦)

So this day they all are partners in the punishment.

اِنَّا كَذٰلِكَ نَفۡعَلُ بِالۡمُجۡرِمِيۡنَ‏ ﴿34﴾

مجرموں کے ساتھ ہم ایسا ہی کرتے ہیں،

This is how We deal with the guilty.

اِنَّهُمۡ كَانُوۡۤا اِذَا قِيۡلَ لَهُمۡ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُۙ يَسۡتَكۡبِرُوۡنَۙ‏  ﴿35﴾

بیشک جب ان سے کہا جاتا تھا کہ اللہ کے سوا کسی کی بندگی نہیں تو اونچی کھینچتے (تکبر کرتے) تھے (ف۳۷)

Indeed, when it was said to them, “There is no God except Allah”, they were haughty.

وَيَقُوۡلُوۡنَ اَٮِٕنَّا لَتٰرِكُوۡۤا اٰلِهَـتِنَا لِشَاعِرٍ مَّجۡـنُوۡنٍ ؕ‏ ﴿36﴾

اور کہتے تھے کیا ہم اپنے خداؤں کو چھوڑ دیں ایک دیوانہ شاعر کے کہنے سے (ف۳۸)

And they used to say, “Shall we forsake our Gods upon the sayings of a mad poet?”

بَلۡ جَآءَ بِالۡحَقِّ وَصَدَّقَ الۡمُرۡسَلِيۡنَ‏ ﴿37﴾

بلکہ وہ تو حق لائے ہیں اور انہوں نے رسولوں کی تصدیق فرمائی (ف۳۹)

In fact he has brought the Truth, and testified for the Noble Messengers!

اِنَّكُمۡ لَذَآٮِٕقُوا الۡعَذَابِ الۡاَلِيۡمِ​ۚ‏ ﴿38﴾

بیشک تمہیں ضرور دکھ کی مار چکھنی ہے،

“You surely have to taste the painful punishment.”

وَمَا تُجۡزَوۡنَ اِلَّا مَا كُنۡتُمۡ تَعۡمَلُوۡنَۙ‏ ﴿39﴾

تو تمہیں بدلہ نہ ملے گا مگر اپنے کیے کا (ف٤۰)

“And you will not be compensated except for your deeds.”

اِلَّا عِبَادَ اللّٰهِ الۡمُخۡلَصِيۡنَ‏ ﴿40﴾

مگر جو اللہ کے چنے ہوئے بندے ہیں (ف٤۱)

Except the chosen bondmen of Allah.

اُولٰٓٮِٕكَ لَهُمۡ رِزۡقٌ مَّعۡلُوۡمٌۙ‏ ﴿41﴾

ان کے لیے وہ روزی ہے جو ہمارے علم میں ہیں،

For them is the sustenance known to Us.

فَوَاكِهُ​ۚ وَهُمۡ مُّكۡرَمُوۡنَۙ‏ ﴿42﴾

میوے (ف٤۲) اور ان کی عزت ہوگی،

Fruits; and they will be honoured.

فِىۡ جَنّٰتِ النَّعِيۡمِۙ‏ ﴿43﴾

چین کے باغوں میں،

In Gardens of peace.

عَلٰى سُرُرٍ مُّتَقٰبِلِيۡنَ‏ ﴿44﴾

تختوں پر ہوں گے آمنے سامنے (ف٤۳)

Facing one another on thrones.

يُطَافُ عَلَيۡهِمۡ بِكَاۡسٍ مِّنۡ مَّعِيۡنٍۢ ۙ‏ ﴿45﴾

ان پر دورہ ہوگا نگاہ کے سامنے بہتی شراب کے جام کا (ف٤٤)

Cups of wine will be presented to them in rounds, from a spring flowing in front of them.

بَيۡضَآءَ لَذَّةٍ لِّلشّٰرِبِيۡنَ​ ۖ​ۚ‏ ﴿46﴾

سفید رنگ (ف٤۵) پینے والوں کے لیے لذت (ف٤٦)

White, delicious for the drinkers.

لَا فِيۡهَا غَوۡلٌ وَّلَا هُمۡ عَنۡهَا يُنۡزَفُوۡنَ‏ ﴿47﴾

نہ اس میں خمار ہے (ف٤۷) اور نہ اس سے ان کا سَر پِھرے (ف٤۸)

Neither does it intoxicate, nor give a headache.

وَعِنۡدَهُمۡ قٰصِرٰتُ الطَّرۡفِ عِيۡنٌۙ‏ ﴿48﴾

اور ان کے پاس ہیں جو شوہروں کے سوا دوسری طرف آنکھ اٹھا کر نہ دیکھیں گی (ف٤۹)

And with them are those who do not set gaze upon men except their husbands, the maidens with gorgeous eyes.

كَاَنَّهُنَّ بَيۡضٌ مَّكۡنُوۡنٌ‏ ﴿49﴾

بڑی آنکھوں والیاں گویا وہ انڈے ہیں پوشیدہ رکھے ہوئے (ف۵۰)

As if they were eggs, safely hidden.

فَاَقۡبَلَ بَعۡضُهُمۡ عَلٰى بَعۡضٍ يَّتَسَآءَلُوۡنَ‏ ﴿50﴾

تو ان میں (ف۵۱) ایک نے دوسرے کی طرف منہ کیا پوچھتے ہوئے (ف۵۲)

So one among them turns to the other, questioning. –

قَالَ قَآٮِٕلٌ مِّنۡهُمۡ اِنِّىۡ كَانَ لِىۡ قَرِيۡنٌۙ‏ ﴿51﴾

ان میں سے کہنے والا بولا میرا ایک ہمنشین تھا (ف۵۳)

The speaker among them said, “I had a companion.” –

يَقُوۡلُ اَءِ نَّكَ لَمِنَ الۡمُصَدِّقِيۡنَ‏ ﴿52﴾

مجھ سے کہا کرتا کیا تم اسے سچ مانتے ہو (ف۵٤)

“Who used to tell me, ‘Do you believe it is true?’ –

ءَاِذَا مِتۡنَا وَكُنَّا تُرَابًا وَّعِظَامًا ءَاِنَّا لَمَدِيۡنُوۡنَ‏ ﴿53﴾

کیا جب ہم مر کر مٹی اور ہڈیاں ہوجائیں گے تو کیا ہمیں جزا سزا دی جائے گی (ف۵۵)

‘That when we are dead and have turned into dust and bones, that we will either be rewarded or punished?’”

قَالَ هَلۡ اَنۡتُمۡ مُّطَّلِعُوۡنَ‏ ﴿54﴾

کہا کیا تم جھانک کر دیکھو گے (ف۵٦)

He said (to others on the thrones), “Will you take a glimpse (into hell) below?”

فَاطَّلَعَ فَرَاٰهُ فِىۡ سَوَآءِ الۡجَحِيۡمِ‏ ﴿55﴾

پھر جھانکا تو اسے بیچ بھڑکتی آگ میں دیکھا (ف۵۷)

He therefore looked down and saw him amidst the blazing fire.

قَالَ تَاللّٰهِ اِنۡ كِدْتَّ لَـتُرۡدِيۡنِۙ‏ ﴿56﴾

کہا خدا کی قسم قریب تھا کہ تو مجھے ہلاک کردے (ف۵۸)

He said, “By Allah, you had nearly ruined me!”

وَلَوۡلَا نِعۡمَةُ رَبِّىۡ لَـكُنۡتُ مِنَ الۡمُحۡضَرِيۡنَ‏ ﴿57﴾

اور میرا رب فضل نہ کرے (ف۵۹) تو ضرور میں بھی پکڑ کر حاضر کیا جاتا (ف٦۰)

“And were it not for the munificence of my Lord, I too would have been seized and brought forth (captive)!”

اَفَمَا نَحۡنُ بِمَيِّتِيۡنَۙ‏ ﴿58﴾

تو کیا ہمیں مرنا نہیں،

“So are we never to die?” (The people of Paradise will ask the angels, with delight, after the announcement of everlasting life.)

اِلَّا مَوۡتَتَـنَا الۡاُوۡلٰى وَمَا نَحۡنُ بِمُعَذَّبِيۡنَ‏ ﴿59﴾

مگر ہماری پہلی موت (ف٦۱) اور ہم پر عذاب نہ ہوگا (ف٦۳)

“Except our earlier death, and nor will we be punished?”

اِنَّ هٰذَا لَهُوَ الۡفَوۡزُ الۡعَظِيۡمُ‏ ﴿60﴾

بیشک یہی بڑی کامیابی ہے،

“This is, most certainly, the supreme success.”

لِمِثۡلِ هٰذَا فَلۡيَعۡمَلِ الۡعٰمِلُوۡنَ‏ ﴿61﴾

ایسی ہی بات کے لیے کامیوں کو کام کرنا چاہیے،

For such a reward should the workers perform.

اَذٰ لِكَ خَيۡرٌ نُّزُلًا اَمۡ شَجَرَةُ الزَّقُّوۡمِ‏ ﴿62﴾

تو یہ مہمانی بھلی (ف٦۳) یا تھوہڑ کا پیڑ (ف٦٤)

So is this welcome better, or the tree of Zaqqum?

اِنَّا جَعَلۡنٰهَا فِتۡنَةً لِّلظّٰلِمِيۡنَ‏ ﴿63﴾

بیشک ہم نے اسے ظالموں کی جانچ کیا ہے (ف٦۵)

We have indeed made that a punishment for the unjust.

اِنَّهَا شَجَرَةٌ تَخۡرُجُ فِىۡۤ اَصۡلِ الۡجَحِيۡمِۙ‏ ﴿64﴾

بیشک وہ ایک پیڑ ہے کہ جہنم کی جڑ میں نکلتا ہے (ف٦٦)

Indeed it is a tree that sprouts from the base of hell.

طَلۡعُهَا كَاَنَّهٗ رُءُوۡسُ الشَّيٰطِيۡنِ‏ ﴿65﴾

اس کا شگوفہ جیسے دیووں کے سر (ف٦۷)

Its fruit like the heads of demons.

فَاِنَّهُمۡ لَاٰكِلُوۡنَ مِنۡهَا فَمٰلِــُٔــوۡنَ مِنۡهَا الۡبُطُوۡنَ ؕ‏  ﴿66﴾

پھر بیشک وہ اس میں سے کھائیں گے (ف٦۸) پھر اس سے پیٹ بھریں گے،

So indeed they will eat from it, and fill their bellies with it.

ثُمَّ اِنَّ لَهُمۡ عَلَيۡهَا لَشَوۡبًا مِّنۡ حَمِيۡمٍ​ۚ‏ ﴿67﴾

پھر بیشک ان کے لیے اس پر کھولتے پانی کی ملونی (ملاوٹ) ہے (ف٦۹)

Then after it, indeed for them is the drink of boiling hot water.

ثُمَّ اِنَّ مَرۡجِعَهُمۡ لَا۟اِلَى الۡجَحِيۡمِ‏ ﴿68﴾

پھر ان کی بازگشت ضرور بھڑکتی آگ کی طرف ہے (ف۷۰)

Then surely their return is towards hell.

اِنَّهُمۡ اَلۡفَوۡا اٰبَآءَهُمۡ ضَآلِّيۡنَۙ‏ ﴿69﴾

بیشک انہوں نے اپنے باپ دادا گمراہ پائے،

They had indeed found their forefathers astray.

فَهُمۡ عَلٰٓى اٰثٰرِهِمۡ يُهۡرَعُوۡنَ‏ ﴿70﴾

تو وہ انہیں کے نشان قدم پر دوڑے جاتے ہیں (ف۷۱)

So they hastily follow their footsteps!

وَلَـقَدۡ ضَلَّ قَبۡلَهُمۡ اَكۡثَرُ الۡاَوَّلِيۡنَۙ‏ ﴿71﴾

اور بیشک ان سے پہلے بہت سے اگلے گمراہ ہوئے (ف۷۲)

And indeed before them, most of the former people went astray.

وَلَقَدۡ اَرۡسَلۡنَا فِيۡهِمۡ مُّنۡذِرِيۡنَ‏ ﴿72﴾

اور بیشک ہم نے ان میں ڈر سنانے والے بھیجے (ف۷۳)

And indeed We had sent Heralds of warnings among them.

فَانْظُرۡ كَيۡفَ كَانَ عَاقِبَةُ الۡمُنۡذَرِيۡنَۙ‏ ﴿73﴾

تو دیکھو ڈرائے گیوں کا کیسا انجام ہوا (ف۷٤)

Therefore see what sort of fate befell those who were warned!

اِلَّا عِبَادَ اللّٰهِ الۡمُخۡلَصِيۡنَ‏ ﴿74﴾

مگر اللہ کے چنے ہوئے بندے (ف۷۵) (۷۵) ا

Except the chosen bondmen of Allah.

وَلَقَدۡ نَادٰٮنَا نُوۡحٌ فَلَنِعۡمَ الۡمُجِيۡبُوۡنَ  ۖ‏ ﴿75﴾

اور بیشک ہمیں نوح نے پکارا (ف۷٦) تو ہم کیا ہی اچھے قبول فرمانے والے (ف۷۷)

And indeed Nooh prayed to Us – so what an excellent Acceptor of Prayer We are!

وَنَجَّيۡنٰهُ وَاَهۡلَهٗ مِنَ الۡكَرۡبِ الۡعَظِيۡمِ  ۖ‏ ﴿76﴾

اور ہم نے اسے اور اس کے گھر والوں کو بڑی تکلیف سے نجات دی،

And We rescued him and his household from the great calamity.

وَجَعَلۡنَا ذُرِّيَّتَهٗ هُمُ الۡبٰقِيۡنَ  ۖ‏ ﴿77﴾

اور ہم نے اسی کی اولاد باقی رکھی (ف۷۸)

And We preserved his descendants.

وَتَرَكۡنَا عَلَيۡهِ فِى الۡاٰخِرِيۡنَ  ۖ‏ ﴿78﴾

اور ہم نے پچھلوں میں اس کی تعریف باقی رکھی (ف۷۹)

And We kept his praise among the latter generations.

سَلٰمٌ عَلٰى نُوۡحٍ فِى الۡعٰلَمِيۡنَ‏ ﴿79﴾

نوح پر سلام ہو جہاں والوں میں (ف۸۰)

Peace be upon Nooh, among the entire people.

اِنَّا كَذٰلِكَ نَجۡزِى الۡمُحۡسِنِيۡنَ‏ ﴿80﴾

بیشک ہم ایسا ہی صلہ دیتے ہیں نیکوں کو،

This is how We reward the virtuous.

اِنَّهٗ مِنۡ عِبَادِنَا الۡمُؤۡمِنِيۡنَ‏ ﴿81﴾

بیشک وہ ہمارے اعلیٰ درجہ کے کامل الایمان بندوں میں ہے،

He is indeed one of Our high ranking, firmly believing bondmen.

ثُمَّ اَغۡرَقۡنَا الۡاٰخَرِيۡنَ‏ ﴿82﴾

پھر ہم نے دوسروں کو ڈبو دیا (ف۸۱)

We then drowned the others.

وَاِنَّ مِنۡ شِيۡعَتِهٖ لَاِبۡرٰهِيۡمَ​ۘ‏ ﴿83﴾

اور بیشک اسی کے گروہ سے ابراہیم ہے (ف۸۲)

And indeed Ibrahim is from his (Nooh’s) group.

اِذۡ جَآءَ رَبَّهٗ بِقَلۡبٍ سَلِيۡمٍ‏ ﴿84﴾

اور بیشک اسی کے گروہ سے ابراہیم ہے (ف۸۲)

When he came to his Lord, with a sound heart. (Free from falsehood).

اِذۡ قَالَ لِاَبِيۡهِ وَقَوۡمِهٖ مَاذَا تَعۡبُدُوۡنَ​ۚ‏ ﴿85﴾

جب اس نے اپنے باپ اور اپنی قوم سے فرمایا (ف۸٤) تم کیا پوجتے ہو،

When he said to his father (paternal uncle) and his people, “What do you worship?”

اَٮِٕفۡكًا اٰلِهَةً دُوۡنَ اللّٰهِ تُرِيۡدُوۡنَؕ‏ ﴿86﴾

کیا بہتان سے اللہ کے سوا اور خدا چاہتے ہو،

“What! You desire, through fabrication, Gods other than Allah?”

فَمَا ظَنُّكُمۡ بِرَبِّ الۡعٰلَمِيۡنَ‏ ﴿87﴾

تو تمہارا کیا گمان سے رب العالمین پر (ف۸۵)

“So what do you assume regarding the Lord Of The Creation?” (That He will not punish you?)

فَنَظَرَ نَظۡرَةً فِى النُّجُوۡمِۙ‏ ﴿88﴾

پھر اس نے ایک نگاہ ستاروں کو دیکھا (ف۸٦)

He then shot a glance at the stars.

فَقَالَ اِنِّىۡ سَقِيۡمٌ‏ ﴿89﴾

پھر کہا میں بیمار ہونے والا ہوں (ف۸۷)

He then said, “I feel sick (of you)!”

فَتَوَلَّوۡا عَنۡهُ مُدۡبِرِيۡنَ‏ ﴿90﴾

تو وہ اس پر پیٹھ دے کر پھر گئے (ف۸۸)

And they turned their backs on him and went away. (The pagans thought he would transmit the disease).

فَرَاغَ اِلٰٓى اٰلِهَتِهِمۡ فَقَالَ اَلَا تَاۡكُلُوۡنَ​ۚ‏ ﴿91﴾

پھر ان کے خداؤں کی طرف چھپ کر چلا تو کہا کیا تم نہیں کھاتے (ف۸۹)

He then sneaked upon their deities and said, “Do you not eat?”

مَا لَـكُمۡ لَا تَنۡطِقُوۡنَ‏ ﴿92﴾

تمہیں کیا ہوا کہ نہیں بولتے (ف۹۰)

“What is the matter with you, that you do not say anything?”

فَرَاغَ عَلَيۡهِمۡ ضَرۡبًۢا بِالۡيَمِيۡنِ‏ ﴿93﴾

تو لوگوں کی نظر بچا کر انہیں دہنے ہاتھ سے مارنے لگا (ف۹۱)

He then began striking them with his right hand, unseen by the people.

فَاَقۡبَلُوۡۤا اِلَيۡهِ يَزِفُّوۡنَ‏ ﴿94﴾

تو کافر اس کی طرف جلدی کرتے آئے (ف۹۲)

So the disbelievers came running towards him.

قَالَ اَتَعۡبُدُوۡنَ مَا تَنۡحِتُوۡنَۙ‏ ﴿95﴾

فرمایا کیا اپنے ہاتھ کے تراشوں کو پوجتے ہو،

He said, “What! You worship what you yourselves have sculpted?”

وَاللّٰهُ خَلَقَكُمۡ وَمَا تَعۡمَلُوۡنَ‏ ﴿96﴾

اور اللہ نے تمہیں پیدا کیا اور تمہارے اعمال کو (ف۹۳)

“Whereas Allah has created you and your actions?”

قَالُوا ابۡنُوۡا لَهٗ بُنۡيَانًا فَاَلۡقُوۡهُ فِى الۡجَحِيۡمِ‏ ﴿97﴾

بولے اس کے لیے ایک عمارت چنو (ف۹٤) پھر اسے بھڑکتی آگ میں ڈال دو،

They said, “Construct a building (furnace) for him, and then cast him in the blazing fire!”

فَاَرَادُوۡا بِهٖ كَيۡدًا فَجَعَلۡنٰهُمُ الۡاَسۡفَلِيۡنَ‏ ﴿98﴾

تو انہوں نے اس پر داؤں چلنا (فریب کرنا) چاہا ہم نے انہیں نیچا دکھایا (ف۹۵)

So they tried to execute their evil scheme upon him – We therefore degraded them. (Allah saved him, by commanding the fire to turn cool).

وَقَالَ اِنِّىۡ ذَاهِبٌ اِلٰى رَبِّىۡ سَيَهۡدِيۡنِ‏ ﴿99﴾

اور کہا میں اپنے رب کی طرف جانے والا ہوں (ف۹٦) اب وہ مجھے راہ دے گا (ف۹۷)

And he said, “Indeed I shall go to my Lord Who will guide me.”

رَبِّ هَبۡ لِىۡ مِنَ الصّٰلِحِيۡنَ‏ ﴿100﴾

الٰہی مجھے لائق اولاد دے،

“My Lord! Give me a meritorious child.”

فَبَشَّرۡنٰهُ بِغُلٰمٍ حَلِيۡمٍ‏ ﴿101﴾

تو ہم نے اسے خوشخبری سنائی ایک عقل مند لڑکے کی،(

We therefore gave him the glad tidings of an intelligent son.

فَلَمَّا بَلَغَ مَعَهُ السَّعۡىَ قَالَ يٰبُنَىَّ اِنِّىۡۤ اَرٰى فِى الۡمَنَامِ اَنِّىۡۤ اَذۡبَحُكَ فَانْظُرۡ مَاذَا تَرٰى​ؕ قَالَ يٰۤاَبَتِ افۡعَلۡ مَا تُؤۡمَرُ​ سَتَجِدُنِىۡۤ اِنۡ شَآءَ اللّٰهُ مِنَ الصّٰبِرِيۡنَ‏ ﴿102﴾

پھر جب وہ اس کے ساتھ کام کے قابل ہوگیا کہا اے میرے بیٹے میں نے خواب دیکھا میں تجھے ذبح کرتا ہوں (ف۹۸) اب تو دیکھ تیری کیا رائے ہے (ف۹۹) کہا اے میرے باپ کی جیئے جس بات کا آپ کو حکم ہوتا ہے، خدا نے چاہتا تو قریب ہے کہ آپ مجھے صابر پائیں گے،

And when he became capable of working with him, Ibrahim said, “O my son, I dreamt that I am sacrificing you – therefore now consider what is your opinion”; he said, “O my father! Do what you are commanded! Allah willing, you will soon find me patiently enduring!”

فَلَمَّاۤ اَسۡلَمَا وَتَلَّهٗ لِلۡجَبِيۡنِ​ۚ‏ ﴿103﴾

تو جب ان دونوں نے ہمارے حکم پر گردن رکھی اور باپ نے بیٹے کو ماتھے کے بل لٹایا اس وقت کا حال نہ پوچھ (ف۱۰۰)

Then (remember) when they both submitted to Allah’s command, and Ibrahim lay his son facing downwards. (The knife did not hurt Ismail)

وَنَادَيۡنٰهُ اَنۡ يّٰۤاِبۡرٰهِيۡمُۙ‏ ﴿104﴾

اور ہم نے اسے ندائی فرمائی کہ اے ابراہیم،

And We called out to him, “O Ibrahim!”

قَدۡ صَدَّقۡتَ الرُّءۡيَا ​ ​ۚ اِنَّا كَذٰلِكَ نَجۡزِى الۡمُحۡسِنِيۡنَ‏ ﴿105﴾

بیشک تو نے خواب سچ کردکھایا (ف۱۰۱) ہم ایسا ہی صلہ دیتے ہیں نیکوں کو،

“You have indeed made the dream come true”; and this is how We reward the virtuous.

اِنَّ هٰذَا لَهُوَ الۡبَلٰٓؤُا الۡمُبِيۡنُ‏ ﴿106﴾

بیشک یہ روشن جانچ تھی،

Indeed this was a clear test.

وَفَدَيۡنٰهُ بِذِبۡحٍ عَظِيۡمٍ‏ ﴿107﴾

اور ہم نے ایک بڑا ذبیحہ اس کے فدیہ میں دے کر اسے بچالیا (ف۱۰۲)

And We rescued him in exchange of a great sacrifice. (The sacrifice of Ibrahim and Ismail – peace be upon them – is commemorated every year on 10, 11 and 12 Zil Haj).

وَتَرَكۡنَا عَلَيۡهِ فِى الۡاٰخِرِيۡنَ​ۖ‏ ﴿108﴾

اور ہم نے پچھلوں میں اس کی تعریف باقی رکھی،

And We kept his praise among the latter generations.

سَلٰمٌ عَلٰٓى اِبۡرٰهِيۡمَ‏ ﴿109﴾

سلام ہو ابراہیم پر (ف۱۰۳)

Peace be upon Ibrahim!

كَذٰلِكَ نَجۡزِى الۡمُحۡسِنِيۡنَ‏ ﴿110﴾

ہم ایسا ہی صلہ دیتے ہیں نیکوں کو،

This is how We reward the virtuous.

اِنَّهٗ مِنۡ عِبَادِنَا الۡمُؤۡمِنِيۡنَ‏ ﴿111﴾

بیشک وہ ہمارے اعلیٰ درجہ کے کامل الایمان بندوں میں ہیں،

He is indeed one of Our high ranking, firmly believing bondmen.

وَبَشَّرۡنٰهُ بِاِسۡحٰقَ نَبِيًّا مِّنَ الصّٰلِحِيۡنَ‏ ﴿112﴾

اور ہم نے اسے خوشخبری دی اسحاق کی کہ غیب کی خبریں بتانے والا نبی ہمارے قربِ خاص کے سزاواروں میں (ف۱۰٤)

And We gave him the glad tidings of Ishaq, a Herald of the Hidden, from among those who deserve Our proximity.

وَبٰرَكۡنَا عَلَيۡهِ وَعَلٰٓى اِسۡحٰقَ​ؕ وَ مِنۡ ذُرِّيَّتِهِمَا مُحۡسِنٌ وَّظَالِمٌ لِّنَفۡسِهٖ مُبِيۡنٌ​‏ ﴿113﴾

اور ہم نے برکت اتاری اس پر اور اسحاق پر (ف۱۰۵) اور ان کی اولاد میں کوئی اچھا کام کرنے والا (ف۱۰٦) اور کوئی اپنی جان پر صریح ظلم کرنے والا (ف۱۰۷)

And We sent blessings upon him and Ishaq; and among their descendants – some who do good deeds, and some who clearly wrong themselves.

وَلَقَدۡ مَنَنَّا عَلٰى مُوۡسٰى وَهٰرُوۡنَ​ۚ‏ ﴿114﴾

اور بیشک ہم نے موسیٰ اور ہارون پر احسان فرمایا (ف۱۰۸)

And We indeed did a great favour to Moosa and Haroon.

وَنَجَّيۡنٰهُمَا وَقَوۡمَهُمَا مِنَ الۡكَرۡبِ الۡعَظِيۡمِ​ۚ‏ ﴿115﴾

اور انہیں اور ان کی قوم (ف۱۰۹) کو بڑی سختی سے نجات بخشی (ف۱۱۰)

And rescued them and their people from the great calamity.

وَنَصَرۡنٰهُمۡ فَكَانُوۡا هُمُ الۡغٰلِبِيۡنَ​ۚ‏ ﴿116﴾

اور ان کی ہم نے مدد فرمائی (ف۱۱۱) تو وہی غالب ہوئے (ف۱۱۲)

And We helped them, so they were victorious.

وَاٰتَيۡنٰهُمَا الۡكِتٰبَ الۡمُسۡتَبِيۡنَ​ۚ‏ ﴿117﴾

اور ہم نے ان دونوں کو روشن کتاب عطا فرمائی (ف۱۱۳)

And We bestowed the clear Book to both of them.

وَهَدَيۡنٰهُمَا الصِّرَاطَ الۡمُسۡتَقِيۡمَ​ۚ‏ ﴿118﴾

اور ان کو سیدھی راہ دکھائی،

And guided them to the Straight Path.

وَتَرَكۡنَا عَلَيۡهِمَا فِى الۡاٰخِرِيۡنَۙ‏ ﴿119﴾

اور پچھلوں میں ان کی تعریف باقی رکھی،

And We kept their praise among the latter generations.

سَلٰمٌ عَلٰى مُوۡسٰى وَهٰرُوۡنَ‏ ﴿120﴾

سلام ہو موسیٰ اور ہارون پر،

Peace be upon Moosa and Haroon!

اِنَّا كَذٰلِكَ نَجۡزِى الۡمُحۡسِنِيۡنَ‏ ﴿121﴾

بیشک ہم ایسا ہی صلہ دیتے ہیں نیکوں کو،

This is how We reward the virtuous.

اِنَّهُمَا مِنۡ عِبَادِنَا الۡمُؤۡمِنِيۡنَ‏ ﴿122﴾

بیشک وہ دونوں ہمارے اعلیٰ درجہ کے کامل الایمان بندوں میں ہیں،

Indeed they are two of Our high ranking, firmly believing bondmen.

وَاِنَّ اِلۡيَاسَ لَمِنَ الۡمُرۡسَلِيۡنَؕ‏ ﴿123﴾

اور بیشک الیاس پیغمبروں سے ہے (ف۱۱٤)

And indeed Ilyas is one of the Noble Messengers.

اِذۡ قَالَ لِقَوۡمِهٖۤ اَلَا تَتَّقُوۡنَ‏ ﴿124﴾

جب اس نے اپنی قوم سے فرمایا کیا تم ڈرتے نہیں (ف۱۱۵)

When he said to his people, “Do you not fear?”

اَتَدۡعُوۡنَ بَعۡلًا وَّتَذَرُوۡنَ اَحۡسَنَ الۡخٰلِقِيۡنَۙ‏ ﴿125﴾

کیا بعل کو پوجتے ہو (ف۱۱٦) اور چھوڑتے ہو سب سے اچھا پیدا کرنے والے اللہ کو،

“What! You worship Baal (an idol) and leave the Best Creator?” –

اللّٰهَ رَبَّكُمۡ وَرَبَّ اٰبَآٮِٕكُمُ الۡاَوَّلِيۡنَ‏ ﴿126﴾

جو رب ہے تمہارا اور تمہارے اگلے باپ دادا کا (ف۱۱۷)

“Allah – Who is your Lord and the Lord of your forefathers?”

فَكَذَّبُوۡهُ فَاِنَّهُمۡ لَمُحۡضَرُوۡنَۙ‏ ﴿127﴾

پھر انہوں نے اسے جھٹلایا تو وہ ضرور پکڑے آئیں گے (ف۱۱۸)

In response they denied him, so they will surely be brought forth as captives.

اِلَّا عِبَادَ اللّٰهِ الۡمُخۡلَصِيۡنَ‏ ﴿128﴾

مگر اللہ کے چنے ہوئے بندے (ف۱۱۹)

Except the chosen bondmen of Allah.

وَتَرَكۡنَا عَلَيۡهِ فِى الۡاٰخِرِيۡنَۙ‏ ﴿129﴾

اور ہم نے پچھلوں میں اس کی ثنا باقی رکھی،

And We kept his praise among the latter generations.

سَلٰمٌ عَلٰٓى اِلۡ يَاسِيۡنَ‏ ﴿130﴾

سلام ہو الیاس پر،

Peace be upon Ilyas!

اِنَّا كَذٰلِكَ نَجۡزِى الۡمُحۡسِنِيۡنَ‏ ﴿131﴾

بیشک ہم ایسا ہی صلہ دیتے ہیں نیکوں کو،

This is how We reward the virtuous.

اِنَّهٗ مِنۡ عِبَادِنَا الۡمُؤۡمِنِيۡنَ‏ ﴿132﴾

بیشک وہ ہمارے اعلیٰ درجہ کے کامل الایمان بندوں میں ہے،

He is indeed one of Our high ranking, firmly believing bondmen.

وَاِنَّ لُوۡطًا لَّمِنَ الۡمُرۡسَلِيۡنَؕ‏ ﴿133﴾

اور بیشک لوط پیغمبروں میں ہے،

And indeed Lut is one of the Noble Messengers.

اِذۡ نَجَّيۡنٰهُ وَاَهۡلَهٗۤ اَجۡمَعِيۡنَۙ‏ ﴿134﴾

جبکہ ہم نے اسے اور اس کے سب گھر والوں کو نجات بخشی،

When We rescued him and his entire household.

اِلَّا عَجُوۡزًا فِى الۡغٰبِرِيۡنَ‏ ﴿135﴾

مگر ایک بڑھیا کہ رہ جانے والوں میں ہوئی (ف۱۲۰)

Except an old woman, who became of those who stayed behind.

ثُمَّ دَمَّرۡنَا الۡاٰخَرِيۡنَ‏ ﴿136﴾

پھر دوسروں کو ہم نے ہلاک فرمادیا (ف۱۲۱)

We then destroyed the others.

وَاِنَّكُمۡ لَتَمُرُّوۡنَ عَلَيۡهِمۡ مُّصۡبِحِيۡنَۙ‏ ﴿137﴾

اور بیشک تم (ف۱۲۲) ان پر گزرتے ہو صبح کو،

And indeed you pass over them in the morning. –

وَبِالَّيۡلِ​ؕ اَفَلَا تَعۡقِلُوۡنَ​‏ ﴿138﴾

اور رات میں (ف۱۲۳) تو کیا تمہیں عقل نہیں (ف۱۲٤)

And during the night; so do you not have sense?

وَاِنَّ يُوۡنُسَ لَمِنَ الۡمُرۡسَلِيۡنَؕ‏ ﴿139﴾

اور بیشک یونس پیغمبروں سے ہے،

And indeed Yunus is one of the Noble Messengers.

اِذۡ اَبَقَ اِلَى الۡفُلۡكِ الۡمَشۡحُوۡنِۙ‏ ﴿140﴾

جبکہ بھری کشتی کی طرف نکل گیا (ف۱۲۵)

When he left towards the laden ship.

فَسَاهَمَ فَكَانَ مِنَ الۡمُدۡحَضِيۡنَ​ۚ‏ ﴿141﴾

تو قرعہ ڈالا تو ڈھکیلے ہوؤں میں ہوا،

Then lots were drawn and he became of those who were pushed into the sea.

فَالۡتَقَمَهُ الۡحُوۡتُ وَهُوَ مُلِيۡمٌ‏ ﴿142﴾

پھر اسے مچھلی نے نگل لیا اور وہ اپنے آپ کو ملامت کرتا تھا (ف۱۲٦)

The fish then swallowed him and he blamed himself. (For not waiting for Allah’s command.)

فَلَوۡلَاۤ اَنَّهٗ كَانَ مِنَ الۡمُسَبِّحِيۡنَۙ‏ ﴿143﴾

تو اگر وہ تسبیح کرنے والا نہ ہوتا (ف۱۲۷)

And were he not one of those who praise. –

لَلَبِثَ فِىۡ بَطۡنِهٖۤ اِلٰى يَوۡمِ يُبۡعَثُوۡنَ​ۚ‏ ﴿144﴾

ضرور اس کے پیٹ میں رہتا جس دن تک لوگ اٹھائے جائیں گے (ف۱۲۸)

He would have remained in its belly till the day when all will be raised.

فَنَبَذۡنٰهُ بِالۡعَرَآءِ وَهُوَ سَقِيۡمٌ​ۚ‏ ﴿145﴾

پھر ہم نے اسے (ف۱۲۹) میدان میں ڈال دیا اور وہ بیمار تھا (ف۱۳۰)

We then put him ashore on a plain, and he was sick.

وَاَنۡۢبَتۡنَا عَلَيۡهِ شَجَرَةً مِّنۡ يَّقۡطِيۡنٍ​ۚ‏ ﴿146﴾

اور ہم نے اس پر (ف۱۳۱) کدو کا پیڑ اگایا (ف۱۳۲)

And We grew a tree of gourd (as a shelter) above him.

وَاَرۡسَلۡنٰهُ اِلٰى مِائَةِ اَلۡفٍ اَوۡ يَزِيۡدُوۡنَ​ۚ‏ ﴿147﴾

اور ہم نے اسے (ف۱۳۳) لاکھ آدمیوں کی طرف بھیجا بلکہ زیادہ،

And We sent him towards a hundred thousand people, in fact more.

فَاٰمَنُوۡا فَمَتَّعۡنٰهُمۡ اِلٰى حِيۡنٍؕ‏ ﴿148﴾

تو وہ ایمان لے آئے (ف۱۳٤) تو ہم نے انہیں ایک وقت تک برتنے دیا (ف۱۳۵)

So they accepted faith – We therefore gave them usage for a while.

فَاسۡتَفۡتِهِمۡ اَلِرَبِّكَ الۡبَنَاتُ وَلَهُمُ الۡبَنُوۡنَۙ‏ ﴿149﴾

تو ان سے پوچھو کیا تمہارے رب کے لیے بیٹیاں ہیں (ف۱۳٦) اور ان کے بیٹے (ف۱۳۷)

Therefore ask them (O dear Prophet Mohammed – peace and blessings be upon him), whether the daughters are for your Lord and the sons for them!

اَمۡ خَلَقۡنَا الۡمَلٰٓٮِٕكَةَ اِنَاثًا وَّهُمۡ شٰهِدُوۡنَ‏ ﴿150﴾

یا ہم نے ملائکہ کو عورتیں پیدا کیا اور وہ حاضر تھے (ف۱۳۸)

Or that have We created the angels as females, while they were present?

اَلَاۤ اِنَّهُمۡ مِّنۡ اِفۡكِهِمۡ لَيَقُوۡلُوۡنَۙ‏ ﴿151﴾

سنتے ہو بیشک وہ اپنے بہتان سے کہتے ہیں،

Pay heed! It is their slander that they say. –

وَلَدَ اللّٰهُۙ وَاِنَّهُمۡ لَـكٰذِبُوۡنَ‏ ﴿152﴾

کہ اللہ کی اولاد ہے اور بیشک وہ ضرور جھوٹے ہیں،

That “Allah has offspring”; and indeed, surely, they are liars.

اَصۡطَفَى الۡبَنَاتِ عَلَى الۡبَنِيۡنَؕ‏ ﴿153﴾

کیا اس نے بیٹیاں پسند کیں بیٹے چھوڑ کر،

“Has he chosen daughters instead of sons?”

مَا لَـكُمۡ كَيۡفَ تَحۡكُمُوۡنَ‏ ﴿154﴾

تمہیں کیا ہے، کیسا حکم لگاتے ہو (ف۱۳۹)

“What is the matter with you? What sort of a judgement you impose!”

اَفَلَا تَذَكَّرُوۡنَ​ۚ‏ ﴿155﴾

تو کیا دھیان نہیں کرتے (ف۱٤۰)

“So do you not ponder?”

اَمۡ لَـكُمۡ سُلۡطٰنٌ مُّبِيۡنٌۙ‏ ﴿156﴾

یا تمہارے لیے کوئی کھلی سند ہے،

“Or do you have some clear proof?”

فَاۡتُوۡا بِكِتٰبِكُمۡ اِنۡ كُنۡتُمۡ صٰدِقِيۡنَ‏ ﴿157﴾

تو اپنی کتاب لاؤ (ف۱٤۱) اگر تم سچے ہو،

“Then bring forth your Book, if you are truthful!”

وَجَعَلُوۡا بَيۡنَهٗ وَبَيۡنَ الۡجِنَّةِ نَسَبًا ؕ​ وَلَقَدۡ عَلِمَتِ الۡجِنَّةُ اِنَّهُمۡ لَمُحۡضَرُوۡنَۙ‏ ﴿158﴾

اور اس میں اور جنوں میں رشتہ ٹھہرایا (ف۱٤۲) اور بیشک جنوں کو معلوم ہے کہ وہ (ف۱٤۳) ضرور حاضر لائے جائیں گے (ف۱٤٤)

And they have appointed a relationship between Him and the jinns; and indeed the jinns surely know that they will be brought forth.

سُبۡحٰنَ اللّٰهِ عَمَّا يَصِفُوۡنَۙ‏ ﴿159﴾

پاکی ہے اللہ کو ان باتوں سے کہ یہ بتاتے ہیں،

Purity is to Allah from the matters they fabricate.

اِلَّا عِبَادَ اللّٰهِ الۡمُخۡلَصِيۡنَ‏ ﴿160﴾

مگر اللہ کے چنے ہوئے بندے (ف۱٤۵)

Except the chosen bondmen of Allah.

فَاِنَّكُمۡ وَمَا تَعۡبُدُوۡنَۙ‏ ﴿161﴾

تو تم اور جو کچھ تم اللہ کے سوا پوجتے ہو (ف۱٤٦)

Therefore you and all what you worship. (The disbelievers and their deities.)

مَاۤ اَنۡـتُمۡ عَلَيۡهِ بِفٰتِنِيۡنَۙ‏ ﴿162﴾

تم اس کے خلاف کسی کو بہکانے والے نہیں (ف۱٤۷)

You cannot make anyone rebel against Him.

اِلَّا مَنۡ هُوَ صَالِ الۡجَحِيۡمِ‏ ﴿163﴾

مگر اسے جو بھڑکتی آگ میں جانے والا ہے (ف۱٤۸)

Except the one who will go into the blazing fire.

وَمَا مِنَّاۤ اِلَّا لَهٗ مَقَامٌ مَّعۡلُوۡمٌۙ‏ ﴿164﴾

اور فرشتے کہتے ہیں ہم میں ہر ایک کا ایک مقام معلوم ہے (ف۱٤۹)

And the angels say, “Each one of us has an appointed known position.”

وَّاِنَّا لَـنَحۡنُ الصَّآفُّوۡنَ​ۚ‏ ﴿165﴾

اور بیشک ہم پر پھیلائے حکم کے منتظر ہیں،

“And indeed we, with our wings spread, await the command.”

وَاِنَّا لَـنَحۡنُ الۡمُسَبِّحُوۡنَ‏ ﴿166﴾

اور بیشک ہم اس کی تسبیح کرنے والے ہیں،

“And indeed we are those who say His purity.”

وَاِنۡ كَانُوۡا لَيَقُوۡلُوۡنَۙ‏ ﴿167﴾

اور بیشک وہ کہتے تھے (ف۱۵۰)

And indeed the disbelievers used to say, –

لَوۡ اَنَّ عِنۡدَنَا ذِكۡرًا مِّنَ الۡاَوَّلِيۡنَۙ‏ ﴿168﴾

اگر ہمارے پاس اگلوں کی کوئی نصیحت ہوتی (ف۱۵۱)

“If we had some advice from the earlier generations,” –

لَـكُنَّا عِبَادَ اللّٰهِ الۡمُخۡلَصِيۡنَ‏ ﴿169﴾

تو ضرور ہم اللہ کے چنے ہوئے بندے ہوتے (ف۱۵۲)

“We would certainly be the chosen bondmen of Allah.”

فَكَفَرُوۡا بِهٖ​ فَسَوۡفَ يَعۡلَمُوۡنَ‏ ﴿170﴾

تو اس کے منکر ہوئے تو عنقریب جان لیں گے (ف۱۵۳)

They therefore denied it, so they will soon come to know.

وَلَقَدۡ سَبَقَتۡ كَلِمَتُنَا لِعِبَادِنَا الۡمُرۡسَلِيۡنَ ​ۖ​ۚ‏ ﴿171﴾

اور بیشک ہمارا کلام گزر چکا ہے ہمارے بھیجے ہوئے بندوں کے لیے،

And indeed Our Word has already gone forth for Our bondmen who were sent.

اِنَّهُمۡ لَهُمُ الۡمَنۡصُوۡرُوۡنَ ‏ ﴿172﴾

کہ بیشک انہیں کی مدد ہوگی،

That undoubtedly, only they will be helped.

وَاِنَّ جُنۡدَنَا لَهُمُ الۡغٰلِبُوۡنَ‏ ﴿173﴾

اور بیشک ہمارا ہی لشکر (ف۱۵٤) غالب آئے گا،

And surely, only Our army will be victorious.

فَتَوَلَّ عَنۡهُمۡ حَتّٰى حِيۡنٍۙ‏ ﴿174﴾

تو ایک وقت تم ان سے منہ پھیر لو (ف۱۵۵)

Therefore turn away from them for some time.

وَاَبۡصِرۡهُمۡ فَسَوۡفَ يُبۡصِرُوۡنَ‏ ﴿175﴾

اور انہیں دیکھتے رہو کہ عنقریب وہ دیکھیں گے (ف۱۵٦)

And watch them, for they will soon see.

اَفَبِعَذَابِنَا يَسۡتَعۡجِلُوۡنَ‏ ﴿176﴾

تو کیا ہمارے عذاب کی جلدی کرتے ہیں،

So are they being impatient for Our punishment?

فَاِذَا نَزَلَ بِسَاحَتِهِمۡ فَسَآءَ صَبَاحُ الۡمُنۡذَرِيۡنَ‏ ﴿177﴾

پھر جب اترے گا ان کے آنگن میں تو ڈرائے گیوں کی کیا ہی بری صبح ہوگی،

So when it does descend in their courtyards – so what an evil morning it will be for those who were warned!

وَتَوَلَّ عَنۡهُمۡ حَتّٰى حِيۡنٍۙ‏ ﴿178﴾

اور ایک وقت تک ان سے منہ پھیرلو،

And turn away from them for some time.

وَّاَبۡصِرۡ فَسَوۡفَ يُبۡصِرُوۡنَ‏ ﴿179﴾

اور انتظار کرو کہ وہ عنقریب دیکھیں گے،

And wait, for they will soon see.

سُبۡحٰنَ رَبِّكَ رَبِّ الۡعِزَّةِ عَمَّا يَصِفُوۡنَ​ۚ‏ ﴿180﴾

پاکی ہے تمہارے رب کو عزت والے رب کو ان کی باتوں سے (ف۱۵۷)

Purity is to your Lord, the Lord of Honour, from all what they say.

وَسَلٰمٌ عَلَى الۡمُرۡسَلِيۡنَ​ۚ‏ ﴿181﴾

اور سلام ہے پیغمبروں پر (ف۱۵۸)

And peace is upon the Noble Messengers.

وَالۡحَمۡدُ لِلّٰهِ رَبِّ الۡعٰلَمِيۡنَ​‏ ﴿182﴾

اور سب خوبیاں اللہ کو سارے جہاں کا رب ہے،

And all praise is to Allah, the Lord Of The Creation.

صٓ​ وَالۡقُرۡاٰنِ ذِى الذِّكۡرِؕ‏ ﴿1﴾

اس نامور قرآن کی قسم (ف۲)

Saad* – By oath of the renowned Qur’an, (Alphabet of the Arabic language; Allah and to whomever He reveals, know their precise meanings.)

بَلِ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا فِىۡ عِزَّةٍ وَّشِقَاقٍ‏ ﴿2﴾

بلکہ کافر تکبر اور خلاف میں ہیں (ف۳)

In fact, the disbelievers are in false pride and opposition.

كَمۡ اَهۡلَـكۡنَا مِنۡ قَبۡلِهِمۡ مِّنۡ قَرۡنٍ فَنَادَوْا وَّلَاتَ حِيۡنَ مَنَاصٍ‏ ﴿3﴾

ہم نے ان سے پہلے کتنی سنگتیں کھپائیں (ف٤) تو اب وہ پکاریں (ف۵) اور چھوٹنے کا وقت نہ تھا (ف٦)

Many a generation We did destroy before them – thereupon they cried out whereas it is not the time to escape!

وَعَجِبُوۡۤا اَنۡ جَآءَهُمۡ مُّنۡذِرٌ مِّنۡهُمۡ​ وَقَالَ الۡكٰفِرُوۡنَ هٰذَا سٰحِرٌ كَذَّابٌ​ ۖ​ۚ‏ ﴿4﴾

اور انہیں اس کا اچنبھا ہوا کہ ان کے پاس انہیں میں کا ایک ڈر سنانے والا تشریف لایا (ف۷) اور کافر بولے یہ جادوگر ہے بڑا جھوٹا،

And they were surprised that a Herald of Warning came to them from among themselves; and the disbelievers said, “He is a magician, a great liar!”

اَجَعَلَ الۡاٰلِهَةَ اِلٰهًا وَّاحِدًا ۖۚ اِنَّ هٰذَا لَشَىۡءٌ عُجَابٌ‏ ﴿5﴾

کیا اس نے بہت خداؤں کا ایک خدا کردیا (ف۸) بیشک یہ عجیب بات ہے،

“Has he made all the Gods into One God? This is really something very strange!”

وَانْطَلَقَ الۡمَلَاُ مِنۡهُمۡ اَنِ امۡشُوۡا وَاصۡبِرُوۡا عَلٰٓى اٰلِهَتِكُمۡ​ ​ۖۚ​ اِنَّ هٰذَا لَشَىۡءٌ يُّرَادُ ۖ​ۚ‏ ﴿6﴾

اور ان میں کے سردار چلے (ف۹) کہ اس کے پاس سے چل دو اور اپنے خداؤں پر صابر رہو بیشک اس میں اس کا کوئی مطلب ہے،

And their leaders went about, “Leave him and cling steadfastly to your Gods! Indeed he has a hidden objective in this!”

مَا سَمِعۡنَا بِهٰذَا فِى الۡمِلَّةِ الۡاٰخِرَةِ ۖۚ اِنۡ هٰذَاۤ اِلَّا اخۡتِلَاقٌ ​ ۖ​ۚ‏ ﴿7﴾

یہ تو ہم نے سب سے پہلے دین نصرانیت میں بھی نہ سنی (ف۱۰) یہ تو نری نئی گڑھت ہے،

“We never heard of this even in Christianity, the latest religion; this is clearly a newly fabricated matter.”

ءَاُنۡزِلَ عَلَيۡهِ الذِّكۡرُ مِنۡۢ بَيۡنِنَا​ؕ بَلۡ هُمۡ فِىۡ شَكٍّ مِّنۡ ذِكۡرِىۡ​ۚ بَلْ لَّمَّا يَذُوۡقُوۡا عَذَابِؕ‏ ﴿8﴾

کیا ان پر قرآن اتارا گیا ہم سب میں سے (ف۱۱) بلکہ وہ شک میں ہیں میری کتاب سے (ف۱۲) بلکہ ابھی میری مار نہیں چکھی ہے (ف۱۳)

“Is the Qur’an which is sent to him, among us?” In fact they are in a doubt concerning My Book; in fact, they have not yet tasted My punishment.

اَمۡ عِنۡدَهُمۡ خَزَآٮِٕنُ رَحۡمَةِ رَبِّكَ الۡعَزِيۡزِ الۡوَهَّابِ​ۚ‏ ﴿9﴾

کیا وہ تمہارے رب کی رحمت کے خزانچی ہیں (ف۱٤) وہ عزت والا بہت عطا فرمانے والا ہے (ف۱۵)

Or do they hold the treasures of the mercy of your Lord, the Almighty, the Great Bestower?

اَمۡ لَهُمۡ مُّلۡكُ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ وَمَا بَيۡنَهُمَا​فَلۡيَرۡتَقُوۡا فِى الۡاَسۡبَابِ‏ ﴿10﴾

کیا ان کے لیے ہے سلطنت آسمانوں اور زمین کی اور جو کچھ ان کے درمیان ہے، تو رسیاں لٹکا کر چڑھ نہ جائیں (ف۱٦)

Is the kingdom of the heavens and the earth and all that is between them, for them? So would they not just ascend using ropes?

جُنۡدٌ مَّا هُنَالِكَ مَهۡزُوۡمٌ مِّنَ الۡاَحۡزَابِ‏ ﴿11﴾

یہ ایک ذلیل لشکر ہے انہیں لشکروں میں سے جو وہیں بھگادیا جائے گا (ف۱۷)

This is just one of the disgraced armies, that will be routed there and then.

كَذَّبَتۡ قَبۡلَهُمۡ قَوۡمُ نُوۡحٍ وَّعَادٌ وَّفِرۡعَوۡنُ ذُو الۡاَوۡتَادِۙ‏  ﴿12﴾

ان سے پہلے جھٹلا چکے ہیں نوح کی قوم اور عاد اور چومیخا کرنے والے فرعون (ف۱۸)

Before them, the people of Nooh had denied, and the tribe of A’ad, and Firaun who used to crucify.

وَثَمُوۡدُ وَقَوۡمُ لُوۡطٍ وَّاَصۡحٰبُ لْئَیْكَةِ​ ؕ اُولٰٓٮِٕكَ الۡاَحۡزَابُ‏  ﴿13﴾

اور ثمود اور لوط کی قوم اور بن والے (ف۱۹) یہ ہیں وہ گروہ (ف۲۰)

And the tribe of Thamud, and the people of Lut, and the People of the Woods; these are the groups.

اِنۡ كُلٌّ اِلَّا كَذَّبَ الرُّسُلَ فَحَقَّ عِقَابِ‏ ﴿14﴾

ان میں کوئی ایسا نہیں جس نے رسولوں کو نہ جھٹلایا ہو تو میرا عذاب لازم ہوا (ف۲۱)

None of them was such that it did not deny the Noble Messengers, therefore My punishment became inevitable.

وَمَا يَنۡظُرُ هٰٓؤُلَاۤءِ اِلَّا صَيۡحَةً وَّاحِدَةً مَّا لَهَا مِنۡ فَوَاقٍ‏  ﴿15﴾

اور یہ راہ نہیں دیکھتے مگر ایک چیخ کی (ف۲۲) جسے کوئی پھیر نہیں سکتا،

They await just one Scream, which no one can avert.

وَقَالُوۡا رَبَّنَا عَجِّلْ لَّنَا قِطَّنَا قَبۡلَ يَوۡمِ الۡحِسَابِ‏ ﴿16﴾

اور بولے اے ہمارے رب ہمارا حصہ ہمیں جلد دے دے حساب کے دن سے پہلے (ف۲۳)

And they said, “Our Lord! Give us our share quickly, before the Day of Reckoning.”

اِصۡبِرۡ عَلٰى مَا يَقُوۡلُوۡنَ وَاذۡكُرۡ عَبۡدَنَا دَاوٗدَ ذَا الۡاَيۡدِ​ۚ اِنَّـهٗۤ اَوَّابٌ‏ ﴿17﴾

تم ان کی باتوں پر صبر کرو اور ہمارے بندے داؤد نعمتوں والے کو یاد کرو (ف۲٤) بیشک وہ بڑا رجوع کرنے والا ہے (ف۲۵)

Have patience upon what they say, and remember Our bondman Dawud, the one blessed with favours; he is indeed most inclined (towards His Lord).

اِنَّا سَخَّرۡنَا الۡجِبَالَ مَعَهٗ يُسَبِّحۡنَ بِالۡعَشِىِّ وَالۡاِشۡرَاقِۙ‏  ﴿18﴾

بیشک ہم نے اس کے ساتھ پہاڑ مسخر فرمادیے کہ تسبیح کرتے (ف۲٦) شام کو اور سورج چمکتے (ف۲۷)

Indeed We subjected the hills to say the praise with him, at night and at morn.

وَالطَّيۡرَ مَحۡشُوۡرَةً ؕ كُلٌّ لَّـهٗۤ اَوَّابٌ‏ ﴿19﴾

اور پرندے جمع کیے ہوئے (ف۲۸) سب اس کے فرمانبردار تھے (ف۲۹)

And birds gathered together; they were all obedient to him.

وَشَدَدۡنَا مُلۡكَهٗ وَاٰتَيۡنٰهُ الۡحِكۡمَةَ وَفَصۡلَ الۡخِطَابِ‏ ﴿20﴾

اور ہم نے اس کی سلطنت کو مضبوط کیا (ف۳۰) اور اسے حکمت (ف۳۱) اور قولِ فیصل دیا (ف۳۲)

And We strengthened his kingdom and gave him wisdom and just speech.

وَهَلۡ اَتٰٮكَ نَبَؤُا الۡخَصۡمِ​ۘ اِذۡ تَسَوَّرُوا الۡمِحۡرَابَۙ‏ ﴿21﴾

اور کیا تمہیں (ف۳۳) اس دعوے والوں کی بھی خبر آئی جب وہ دیوار کود کر داؤد کی مسجد میں آئے (ف۳٤)

And did the news of the two disputants reach you? When they scaled over the wall into Dawud’s mosque.

اِذۡ دَخَلُوۡا عَلٰى دَاوٗدَ فَفَزِعَ مِنۡهُمۡ​ قَالُوۡا لَا تَخَفۡ​ۚ خَصۡمٰنِ بَغٰى بَعۡضُنَا عَلٰى بَعۡضٍ فَاحۡكُمۡ بَيۡنَنَا بِالۡحَقِّ وَلَا تُشۡطِطۡ وَاهۡدِنَاۤ اِلٰى سَوَآءِ الصِّرَاطِ‏ ﴿22﴾

جب وہ داؤد پر داخل ہوئے تو وہ ان سے گھبرا گیا انہوں نے عرض کی ڈریے نہیں ہم دو فریق ہیں کہ ایک نے دوسرے پر زیادتی کی ہے (ف۳۵) تو ہم میں سچا فیصلہ فرمادیجئے اور خلاف حق نہ کیجئے (ف۳٦) اور ہمیں سیدھی راہ بتایے،

When they entered upon David, so he feared them – they said, “Do not fear! We are two disputants, one of whom has wronged the other, therefore judge fairly between us and do not judge unjustly – and show us the right way.”

اِنَّ هٰذَاۤ اَخِىۡ لَهٗ تِسۡعٌ وَّتِسۡعُوۡنَ نَعۡجَةً وَّلِىَ نَعۡجَةٌ وَّاحِدَةٌ فَقَالَ اَكۡفِلۡنِيۡهَا وَعَزَّنِىۡ فِى الۡخِطَابِ‏ ﴿23﴾

بیشک یہ میرا بھائی ہے (ف۳۷) اس کے پاس ننانوے دُنبیاں ہیں اور میرے پاس ایک دُنبی ، اب یہ کہتا ہے وہ بھی مجھے حوالے کردے اور بات میں مجھ پر زور ڈالتا ہے،

“This is my brother; he has ninety nine ewes and I have one ewe; and he now says ‘Give that one also to me’ – and he is very demanding in speech.”

قَالَ لَقَدۡ ظَلَمَكَ بِسُؤَالِ نَعۡجَتِكَ اِلٰى نِعَاجِهٖ​ ؕ وَاِنَّ كَثِيۡرًا مِّنَ الۡخُلَـطَآءِ لَيَبۡغِىۡ بَعۡضُهُمۡ عَلٰى بَعۡضٍ اِلَّا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ وَقَلِيۡلٌ مَّا هُمۡ​ ؕ وَظَنَّ دَاوٗدُ اَنَّمَا فَتَنّٰهُ فَاسۡتَغۡفَرَ رَبَّهٗ وَخَرَّ رَاكِعًا وَّاَنَابَ‏ ﴿24﴾

داؤد نے فرمایا بیشک یہ تجھ پر زیادتی کرتا ہے کہ تیری دُنبی اپنی دُنبیوں میں ملانے کو مانگتا ہے، اور بیشک اکثر ساجھے والے ایک دوسرے پر زیادتی کرتے ہیں مگر جو ایمان لائے اور اچھے کام کیے اور وہ بہت تھوڑے ہیں (ف۳۸) اب داؤد سمجھا کہ ہم نے یہ اس کی جانچ کی تھی (ف۳۹) تو اپنے رب سے معافی مانگی اور سجدے میں گر پڑا (ف٤۰) اور رجوع لایا ، ( السجدة ۱۰)

Said Dawud, “He is indeed being unjust to you in that he demands to add your ewe to his ewes; and indeed most partners wrong one another, except those who believe and do good deeds – and they are very few!” Thereupon Dawud realised that We had tested him, so he sought forgiveness from his Lord, and fell prostrate and inclined (towards his Lord). (Command of Prostration # 10)

فَغَفَرۡنَا لَهٗ ذٰ لِكَ​ ؕ وَاِنَّ لَهٗ عِنۡدَنَا لَزُلۡفٰى وَحُسۡنَ مَاٰبٍ‏  ﴿25﴾

تو ہم نے اسے یہ معاف فرمایا، اور بیشک اس کے لیے ہماری بارگاہ میں ضرور قرب اور اچھا ٹھکانا ہے،

We therefore forgave him this; and indeed for him in Our presence are, surely, proximity and an excellent abode.

يٰدَاوٗدُ اِنَّا جَعَلۡنٰكَ خَلِيۡفَةً فِى الۡاَرۡضِ فَاحۡكُمۡ بَيۡنَ النَّاسِ بِالۡحَقِّ وَلَا تَتَّبِعِ الۡهَوٰى فَيُضِلَّكَ عَنۡ سَبِيۡلِ اللّٰهِ​ ؕ اِنَّ الَّذِيۡنَ يَضِلُّوۡنَ عَنۡ سَبِيۡلِ اللّٰهِ لَهُمۡ عَذَابٌ شَدِيۡدٌۢ بِمَا نَسُوۡا يَوۡمَ الۡحِسَابِ‏ ﴿26﴾

اے داؤد بیشک ہم نے تجھے زمین میں نائب کیا (ف٤۱) تو لوگوں میں سچا حکم کر اور خواہش کے پیچھے نہ جانا کہ تجھے اللہ کی راہ سے بہکا دے گی، بیشک وہ جو اللہ کی راہ سے بہکتے ہیں ان کے لیے سخت عذاب ہے اس پر کہ وہ حساب کے دن کو بھول بیٹھے (ف٤۲)

“O Dawud! We have indeed appointed you as a Viceroy in the earth, therefore judge between mankind with the truth, and do not follow desire for it will lead you astray from Allah’s path; indeed for those who stray away from Allah’s path is a severe punishment, because they forgot the Day of Reckoning.”

وَمَا خَلَقۡنَا السَّمَآءَ وَالۡاَرۡضَ وَمَا بَيۡنَهُمَا بَاطِلًا ​ؕ ذٰ لِكَ ظَنُّ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا​ۚ فَوَيۡلٌ لِّلَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا مِنَ النَّارِؕ‏ ﴿27﴾

اور ہم نے آسمان اور زمین اور جو کچھ ان کے درمیان ہے بیکار نہ بنائے ، یہ کافروں کا گمان ہے (ف٤۳) تو کافروں کی خرابی ہے آگ سے،

And We have not created the heaven and the earth and all that is between them without purpose; this is what the disbelievers assume; therefore ruin is for the disbelievers, by the fire.

اَمۡ نَجۡعَلُ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ كَالۡمُفۡسِدِيۡنَ فِى الۡاَرۡضِ اَمۡ نَجۡعَلُ الۡمُتَّقِيۡنَ كَالۡفُجَّارِ‏ ﴿28﴾

کیا ہم انہیں جو ایمان لائے اور اچھے کام کیے ان جیسا کردیں جو زمین میں فساد پھیلاتے ہیں، یا ہم پرہیزگاروں کو شریر بےحکموں کے برابر ٹھہرادیں (ف٤٤)

Shall We make those who believe and do good deeds equal to those who spread turmoil in the earth? Or shall We equate the pious with the disobedient?

كِتٰبٌ اَنۡزَلۡنٰهُ اِلَيۡكَ مُبٰرَكٌ لِّيَدَّبَّرُوۡۤا اٰيٰتِهٖ وَلِيَتَذَكَّرَ اُولُوا الۡاَلۡبَابِ‏ ﴿29﴾

یہ ایک کتاب ہے کہ ہم نے تمہاری طرف اتاری (ف٤۵) برکت والی تاکہ اس کی آیتوں کو سوچیں اور عقلمند نصیحت مانیں،

This is a Book which We have sent down upon you, a blessed Book, for them to ponder upon its verses, and for men of intellect to accept advice.

وَوَهَبۡنَا لِدَاوٗدَ سُلَيۡمٰنَ​ ؕ نِعۡمَ الۡعَبۡدُ​ ؕ اِنَّـهٗۤ اَوَّابٌ ؕ ‏ ﴿30﴾

اور ہم نے داؤد کو (ف٤٦) سلیمان عطا فرمایا، کیا اچھا بندہ بیشک وہ بہت رجوع لانے والا (ف٤۷)

And We bestowed Sulaiman to Dawud; what an excellent bondman! He is indeed most inclined.

اِذۡ عُرِضَ عَلَيۡهِ بِالۡعَشِىِّ الصّٰفِنٰتُ الۡجِيَادُ ۙ‏ ﴿31﴾

جبکہ اس پر پیش کیے گئے تیسرے پہر کو (ف٤۸) کہ روکئے تو تین پاؤں پر کھڑے ہوں چوتھے سم کا کنارہ زمین پر لگائے ہوئے اور چلائے تو ہوا ہوجائیں (ف٤۹)

When fast footed steeds were presented to him at evening.

فَقَالَ اِنِّىۡۤ اَحۡبَبۡتُ حُبَّ الۡخَيۡرِ عَنۡ ذِكۡرِ رَبِّىۡ​ۚ حَتّٰى تَوَارَتۡ بِالۡحِجَابِ‏ ﴿32﴾

تو سلیمان نے کہا مجھے ان گھوڑوں کی محبت پسند آئی ہے اپنے رب کی یاد کے لیے (ف۵۰) پھر انہیں چلانے کا حکم دیا یہاں تک کہ نگاہ سے پردے میں چھپ گئے (ف۵۱)

Therefore Sulaiman said, “I cherish the love of these horses*, out of remembrance of my Lord”; he then ordered them to be raced until they vanished in a curtain out of sight. (To be used in holy war.)

رُدُّوۡهَا عَلَىَّ ؕ فَطَفِقَ مَسۡحًۢا بِالسُّوۡقِ وَ الۡاَعۡنَاقِ‏ ﴿33﴾

پھر حکم دیا کہ انہیں میرے پاس واپس لاؤ تو ان کی پنڈلیوں اور گردنوں پر ہاتھ پھیرنے لگا (ف۵۲)

He then ordered, “Bring them back to me”; and he began caressing their shins and necks.

وَلَقَدۡ فَتَنَّا سُلَيۡمٰنَ وَاَلۡقَيۡنَا عَلٰى كُرۡسِيِّهٖ جَسَدًا ثُمَّ اَنَابَ‏ ﴿34﴾

اور بیشک ہم نے سلیمان کو جانچا (ف۵۳) اور اس کے تخت پر ایک بےجان بدن ڈال دیا (ف۵٤) پھر رجوع لایا (ف۵۵)(

And We indeed tested Sulaiman, and placed a dead body on his throne – he therefore inclined towards His Lord.

قَالَ رَبِّ اغۡفِرۡ لِىۡ وَهَبۡ لِىۡ مُلۡكًا لَّا يَنۡۢبَغِىۡ لِاَحَدٍ مِّنۡۢ بَعۡدِىۡ​ۚ اِنَّكَ اَنۡتَ الۡوَهَّابُ‏ ﴿35﴾

عرض کی اے میرے رب مجھے بخش دے اور مجھے ایسی سلطنت عطا کر کہ میرے بعد کسی کو لائق نہ ہو (ف۵٦) بیشک تو ہی بڑی دین والا،

He said, “My Lord! Forgive me and bestow upon me a kingdom, which shall not befit anyone after me; indeed only You are the Great Bestower.”

فَسَخَّرۡنَا لَهُ الرِّيۡحَ تَجۡرِىۡ بِاَمۡرِهٖ رُخَآءً حَيۡثُ اَصَابَۙ‏  ﴿36﴾

تو ہم نے ہوا اس کے بس میں کردی کہ اس کے حکم سے نرم نرم چلتی (ف۵۷) جہاں وہ چاہتا،

We therefore gave the wind under his control, moving steadily by his command wherever he wished.

وَالشَّيٰطِيۡنَ كُلَّ بَنَّآءٍ وَّغَوَّاصٍۙ‏ ﴿37﴾

اور دیو بس میں کردیے ہر معمار (ف۵۸) اور غوطہ خور (ف۵۹)

And made the demons subservient to him, all builders and divers.

وَّاٰخَرِيۡنَ مُقَرَّنِيۡنَ فِىۡ الۡاَصۡفَادِ‏ ﴿38﴾

اور دوسرے اور بیڑیوں میں جکڑے ہوئے (ف٦۰)

And other demons bound in chains.

هٰذَا عَطَآؤُنَا فَامۡنُنۡ اَوۡ اَمۡسِكۡ بِغَيۡرِ حِسَابٍ‏ ﴿39﴾

یہ ہماری عطا ہے اب تو چاہے تو احسان کر (ف٦۱) یا روک رکھ (ف٦۲) تجھ پر کچھ حساب نہیں،

“This is Our bestowal – you may therefore bestow favours or withhold them – you will not be questioned.”

وَاِنَّ لَهٗ عِنۡدَنَا لَزُلۡفٰى وَحُسۡنَ مَاٰبٍ‏ ﴿40﴾

اور بیشک اس کے لیے ہماری بارگاہ میں ضرور قرب اور اچھا ٹھکانا ہے،

And indeed for him in Our presence are, surely, proximity and an excellent abode.

وَاذۡكُرۡ عَبۡدَنَاۤ اَيُّوۡبَۘ اِذۡ نَادٰى رَبَّهٗۤ اَنِّىۡ مَسَّنِىَ الشَّيۡطٰنُ بِنُصۡبٍ وَّعَذَابٍؕ‏ ﴿41﴾

اور یاد کرو ہمارے بندہ ایوب کو جب اس نے اپنے رب کو پکارا کہ مجھے شیطان نے تکلیف اور ایذا لگادی، (ف٦۳)(۲

And remember Our bondman Ayyub (Job); when he cried out* to his Lord, “The devil has struck me with hardship and pain.” (After seven years of patience.)

اُرۡكُضۡ بِرِجۡلِكَ​ ۚ هٰذَا مُغۡتَسَلٌ ۢ بَارِدٌ وَّشَرَابٌ‏ ﴿42﴾

ہم نے فرمایا زمین پر اپنا پاؤں مار (ف٦٤) یہ ہے ٹھنڈا چشمہ نہانے اور پینے کو (ف٦۵)

We said to him, “Strike the earth with your foot; this cool spring is for bathing and drinking.” (A spring of gushed forth when he struck the earth – this was a miracle.)

وَوَهَبۡنَا لَهٗۤ اَهۡلَهٗ وَمِثۡلَهُمۡ مَّعَهُمۡ رَحۡمَةً مِّنَّا وَذِكۡرٰى لِاُولِى الۡاَلۡبَابِ‏ ﴿43﴾

اور ہم نے اسے اس کے گھر والے اور ان کے برابر اور عطا فرمادیے اپنی رحمت کرنے (ف٦٦) اور عقلمندوں کی نصیحت کو،

And We bestowed his household to him and one more similar to it – as a mercy from Us, and as a remembrance for the people of intellect.

وَخُذۡ بِيَدِكَ ضِغۡثًا فَاضۡرِبْ بِّهٖ وَلَا تَحۡنَثۡ​ؕ اِنَّا وَجَدۡنٰهُ صَابِرًا​ ؕ نِعۡمَ الۡعَبۡدُ​ ؕ اِنَّـهٗۤ اَوَّابٌ‏ ﴿44﴾

اور فرمایا کہ اپنے ہاتھ میں ایک جھاڑو لے کر اس سے مار دے (ف٦۷) اور قسم نہ توڑ بےہم نے اسے صابر پایا کیا اچھا بندہ (ف٦۸) بیشک وہ بہت رجوع لانے والا ہے،

And We said, “Take a broom in your hand and strike her with it, and do not break your vow”; We indeed found him patiently enduring; what an excellent bondman! He is indeed most inclined.

وَاذۡكُرۡ عِبٰدَنَاۤ اِبۡرٰهِيۡمَ وَاِسۡحٰقَ وَيَعۡقُوۡبَ اُولِى الۡاَيۡدِىۡ وَالۡاَبۡصَارِ‏ ﴿45﴾

اور یاد کرو ہمارے بندوں ابراہیم اور اسحاق اور یعقوب قدرت اور علم والوں کو (ف٦۹)

And remember Our bondmen Ibrahim, and Ishaq, and Yaqub – the men of power and knowledge.

اِنَّاۤ اَخۡلَصۡنٰهُمۡ بِخَالِصَةٍ ذِكۡرَى الدَّارِ​ۚ‏ ﴿46﴾

بیشک ہم نے انہیں ایک کھری بات سے امتیاز بخشا کہ وہ اس گھر کی یاد ہے (ف۷۰)

We indeed gave them distinction with a genuine affair – the remembrance of the (everlasting) abode.

وَاِنَّهُمۡ عِنۡدَنَا لَمِنَ الۡمُصۡطَفَيۡنَ الۡاَخۡيَارِؕ‏ ﴿47﴾

اور بیشک وہ ہمارے نزدیک چنے ہوئے پسندیدہ ہیں،

And in Our sight, they are indeed the chosen ones, the beloved.

وَاذۡكُرۡ اِسۡمٰعِيۡلَ وَ الۡيَسَعَ وَذَا الۡكِفۡلِ​ؕ وَكُلٌّ مِّنَ الۡاَخۡيَارِؕ‏  ﴿48﴾

اور یاد کرو اسماعیل اور یسع اور ذو الکفل کو (ف۷۱) اور سب اچھے ہیں،

And remember Ismail and Yasa’a (Elisha) and Zul-Kifl; and they are all excellent.

هٰذَا ذِكۡرٌ​ؕ وَاِنَّ لِلۡمُتَّقِيۡنَ لَحُسۡنَ مَاٰبٍۙ‏ ﴿49﴾

یہ نصیحت ہے اور بیشک (ف۷۲) پرہیزگاروں کا ٹھکانا،

This is an advice; and indeed for the pious is an excellent abode.

جَنّٰتِ عَدۡنٍ مُّفَتَّحَةً لَّهُمُ الۡاَبۡوَابُ​ۚ‏ ﴿50﴾

بھلا بسنے کے باغ ان کے لیے سب دروازے کھلے ہوئے،

Everlasting Gardens – all its gates are open for them.

مُتَّكِـــِٕيۡنَ فِيۡهَا يَدۡعُوۡنَ فِيۡهَا بِفَاكِهَةٍ كَثِيۡرَةٍ وَّشَرَابٍ‏  ﴿51﴾

ان میں تکیہ لگائے (ف۷۳) ان میں بہت سے میوے اور شراب مانگتے ہیں،

Reclining on pillows, in it they ask for fruits and drinks in plenty.

وَعِنۡدَهُمۡ قٰصِرٰتُ الطَّرۡفِ اَتۡرَابٌ‏ ﴿52﴾

اور ان کے پاس وہ بیبیاں ہیں کہ اپنے شوہر کے سوا اور کی طرف آنکھ نہیں اٹھاتیں، ایک عمر کی (ف۷٤)

And with them are the pure spouses, who do not set gaze upon men except their husbands, of single age.

هٰذَا مَا تُوۡعَدُوۡنَ لِيَوۡمِ الۡحِسَابِ‏ ﴿53﴾

یہ ہے وہ جس کا تمہیں وعدہ دیا جاتا ہے حساب کے دن ،

This is the promise being given to you, for the Day of Reckoning.

اِنَّ هٰذَا لَرِزۡقُنَا مَا لَهٗ مِنۡ نَّـفَادٍ ​ۖ ​ۚ‏ ﴿54﴾

بیشک یہ ہمارا رزق ہے کہ کبھی ختم نہ ہوگا (ف۷۵)

Indeed this is Our sustenance, which will never end.

هٰذَا​ ؕ وَاِنَّ لِلطّٰغِيۡنَ لَشَرَّ مَاٰبٍ ۙ‏ ﴿55﴾

ان کو تو یہ ہے (ف۷٦) اور بیشک سرکشوں کا برا ٹھکانا،

This is for the virtuous; and indeed for the rebellious is a wretched destination.

جَهَـنَّمَ​ ۚ يَصۡلَوۡنَهَا​ ۚ فَبِئۡسَ الۡمِهَادُ‏ ﴿56﴾

جہنم کہ اس میں جائیں گے تو کیا ہی برا بچھونا (ف۷۷)

Hell; which they shall enter; what an evil resting-place!

هٰذَا ۙ فَلۡيَذُوۡقُوۡهُ حَمِيۡمٌ وَّغَسَّاقٌ ۙ‏ ﴿57﴾

ان کو یہ ہے تو اسے چکھیں کھولتا پانی اور پیپ (ف۷۸)

This is for the criminals – so that they may taste it – boiling hot water and pus.

وَّاٰخَرُ مِنۡ شَكۡلِهٖۤ اَزۡوَاجٌ ؕ‏ ﴿58﴾

اور اسی شکل کے اور جوڑے (ف۷۹)

And similar other punishments in pairs.

هٰذَا فَوۡجٌ مُّقۡتَحِمٌ مَّعَكُمۡ​ۚ لَا مَرۡحَبًۢـا بِهِمۡ​ؕ اِنَّهُمۡ صَالُوا النَّارِ‏ ﴿59﴾

ان سے کہا جائے گا یہ ایک اور فوج تمہارے ساتھ دھنسی پڑتی ہے جو تمہاری تھی (ف۸۰) وہ کہیں گے ان کو کھلی جگہ نہ ملیو آگ میں تو ان کو جانا ہی ہے،

“Here is another group that was with you, falling along with you”; they will answer, “Do not give them plenty of open space; they surely have to enter the fire – let them also be confined!”

قَالُوۡا بَلۡ اَنۡتُمۡ لَا مَرۡحَبًۢـا بِكُمۡ​ؕ اَنۡتُمۡ قَدَّمۡتُمُوۡهُ لَنَا​ۚ فَبِئۡسَ الۡقَرَارُ‏ ﴿60﴾

وہاں بھی تنگ جگہ میں رہیں تابع بولے بلکہ تمہیں کھلی جگہ نہ ملیو، یہ مصیبت تم ہمارے آگے لائے (ف۸۱) تو کیا ہی برا ٹھکانا (ف۸۲)

The followers will say, “In fact, for you! May you not get open space! It is you who brought this calamity upon us!” So what a wretched destination.

قَالُوۡا رَبَّنَا مَنۡ قَدَّمَ لَنَا هٰذَا فَزِدۡهُ عَذَابًا ضِعۡفًا فِى النَّارِ‏  ﴿61﴾

وہ بولے اے ہمارے رب جو یہ مصیبت ہمارے آگے لایا اسے آگ میں دُونا عذاب بڑھا،

They say, “Our Lord! Whoever has brought this calamity upon us – double the punishment of the fire for him!”

وَقَالُوۡا مَا لَنَا لَا نَرٰى رِجَالًا كُنَّا نَـعُدُّهُمۡ مِّنَ الۡاَشۡرَارِؕ‏  ﴿62﴾

اور (ف۸۳) بولے ہمیں کیا ہوا ہم ان مردوں کو نہیں دیکھتے جنہیں برا سمجھتے تھے (ف۸٤)

And they say, “What is the matter with us that we do not see the men whom we thought were evil?”

اَ تَّخَذۡنٰهُمۡ سِخۡرِيًّا اَمۡ زَاغَتۡ عَنۡهُمُ الۡاَبۡصَارُ‏ ﴿63﴾

کیا ہم نے انہیں ہنسی بنالیا (ف۸۵) یا آنکھیں ان کی طرف سے پھر گئیں (ف۸٦)

“Did we mock at them or did our eyes turn away from them?”

اِنَّ ذٰ لِكَ لَحَقّ ٌ تَخَاصُمُ اَهۡلِ النَّارِ‏ ﴿64﴾

بیشک یہ ضرور حق ہے دوزخیوں کا باہم جھگڑ،

Indeed this is really true – the people of the hell quarrelling among themselves.

قُلۡ اِنَّمَاۤ اَنَا مُنۡذِرٌ ​​ۖ  وَّمَا مِنۡ اِلٰهٍ اِلَّا اللّٰهُ الۡوَاحِدُ الۡقَهَّارُ​ ۚ‏ ﴿65﴾

تم فرماؤ (ف۸۷) میں ڈر سنانے والا ہی ہوں (ف۸۸) اور معبود کوئی نہیں مگر ایک اللہ سب پر غالب،

Proclaim (O dear Prophet Mohammed – peace and blessings be upon him), “I am purely a Herald of Warning – and there is no God except Allah, the One, the All Dominant.”

رَبُّ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ وَمَا بَيۡنَهُمَا الۡعَزِيۡزُ الۡغَفَّارُ‏ ﴿66﴾

مالک آسمانوں اور زمین کا اور جو کچھ ان کے درمیان ہے صاحب عزت بڑا بخشنے والا،

“Lord of the heavens and the earth and all that is between them – the Almighty, the Oft Forgiving.”

قُلۡ هُوَ نَبَؤٌا عَظِيۡمٌۙ‏ ﴿67﴾

تم فرماؤ وہ (ف۸۹) بڑی خبر ہے،

Say, “That is a great tidings.”

اَنۡتُمۡ عَنۡهُ مُعۡرِضُوۡنَ‏ ﴿68﴾

تم اس سے غفلت میں ہو (ف۹۰)

“You are neglectful of it!”

مَا كَانَ لِىَ مِنۡ عِلۡمٍۢ بِالۡمَلَاِ الۡاَعۡلٰٓى اِذۡ يَخۡتَصِمُوۡنَ‏  ﴿69﴾

مجھے عالم بالا کی کیا خبر تھی جب وہ جھگڑتے تھے (ف۹۱)

“What did I know of the heavenly world, when the angels had disputed.”

اِنۡ يُّوۡحٰۤى اِلَىَّ اِلَّاۤ اَنَّمَاۤ اَنَا۟ نَذِيۡرٌ مُّبِيۡنٌ‏ ﴿70﴾

مجھے تو یہی وحی ہوتی ہے کہ میں نہیں مگر روشن ڈر سنانے والا (ف۹۲)

“I receive only the divine revelations, that I am purely a clear Herald of Warning.”

اِذۡ قَالَ رَبُّكَ لِلۡمَلٰٓٮِٕكَةِ اِنِّىۡ خَالِـقٌ ۢ بَشَرًا مِّنۡ طِيۡنٍ‏  ﴿71﴾

جب تمہارے رب نے فرشتوں سے فرمایا کہ میں مٹی سے انسان بناؤں گا (ف۹۳)

(Remember) When your Lord said to the angels, “I will create a human from clay.” –

فَاِذَا سَوَّيۡتُهٗ وَنَفَخۡتُ فِيۡهِ مِنۡ رُّوۡحِىۡ فَقَعُوۡا لَهٗ سٰجِدِيۡنَ‏  ﴿72﴾

پھر جب میں اسے ٹھیک بنالوں (ف۹٤) اور اس میں اپنی طرف کی روح پھونکوں (ف۹۵) تو تم اس کے لیے سجدے میں گرنا،

“So when I have perfected him and breathed into him a spirit from Myself, (you all) fall down before him in prostration.”

فَسَجَدَ الۡمَلٰٓٮِٕكَةُ كُلُّهُمۡ اَجۡمَعُوۡنَۙ‏ ﴿73﴾

تو سب فرشتوں نے سجدہ کیا ایک ایک نے کہ کوئی باقی نہ رہا،

So all the angels prostrated, every one, without exception.

اِلَّاۤ اِبۡلِيۡسَؕ اِسۡتَكۡبَرَ وَكَانَ مِنَ الۡكٰفِرِيۡنَ‏ ﴿74﴾

مگر ابلیس نے (ف۹٦) اس نے غرور کیا اور وہ تھا ہی کافروں میں (ف۹۷)

Except Iblis; he was proud and was, from the beginning, a disbeliever.

قَالَ يٰۤـاِبۡلِيۡسُ مَا مَنَعَكَ اَنۡ تَسۡجُدَ لِمَا خَلَقۡتُ بِيَدَىَّ​ ؕ اَسۡتَكۡبَرۡتَ اَمۡ كُنۡتَ مِنَ الۡعَالِيۡنَ‏ ﴿75﴾

فرمایا اے ابلیس تجھے کس چیز نے روکا کہ تو اس کے لیے سجدہ کرے جسے میں نے اپنے ہاتھوں سے بنایا تجھے غرور آگیا یا تو تھا ہی مغروروں میں (ف۹۸)

Said Allah, “O Iblis! What prevented you from prostrating before one whom I have created with My hands*? Have you become proud or were you haughty from the beginning?” (Used as a metaphor).

قَالَ اَنَا خَيۡرٌ مِّنۡهُ​ ؕ خَلَقۡتَنِىۡ مِنۡ نَّارٍ وَّخَلَقۡتَهٗ مِنۡ طِيۡنٍ‏ ﴿76﴾

بولا میں اس سے بہتر ہوں (ف۹۹) تو نے مجھے آگ سے بنایا اور اسے مٹی سے پیدا کیا،

Said Iblis, “I am better than him; You made me from fire, and You have created him from clay!”

قَالَ فَاخۡرُجۡ مِنۡهَا فَاِنَّكَ رَجِيۡمٌ  ۖ​ ۚ‏ ﴿77﴾

فرمایا تو جنت سے نکل جا کہ تو راندھا (لعنت کیا) گیا (ف۱۰۰)

He said, “Therefore exit from heaven, for you have been outcast.” (To disrespect the Prophets – peace and blessings be upon them – is blasphemy.)

وَّاِنَّ عَلَيۡكَ لَعۡنَتِىۡۤ اِلٰى يَوۡمِ الدِّيۡنِ‏ ﴿78﴾

اور بیشک تجھ پر میری لعنت ہے قیامت تک (ف۱۰۱)

“And indeed My curse is upon you till the Day of Judgement.”

قَالَ رَبِّ فَاَنۡظِرۡنِىۡۤ اِلٰى يَوۡمِ يُبۡعَثُوۡنَ‏ ﴿79﴾

بولا اے میرے رب ایسا ہے تو مجھے مہلت دے اس دن تک کہ اٹھائے جائیں (ف۱۰۲)

He said, “My Lord! Therefore give me respite till the day when all will be raised.”

قَالَ فَاِنَّكَ مِنَ الۡمُنۡظَرِيۡنَۙ‏ ﴿80﴾

فرمایا تو تو مہلت والوں میں ہے،(

Said Allah, “You are therefore among those given respite.”

اِلٰى يَوۡمِ الۡوَقۡتِ الۡمَعۡلُوۡمِ‏ ﴿81﴾

اس جانے ہوئے وقت کے دن تک (ف۱۰۳)

“Until the time of the known day.”

قَالَ فَبِعِزَّتِكَ لَاُغۡوِيَنَّهُمۡ اَجۡمَعِيۡنَۙ‏ ﴿82﴾

بولا تیری عزت کی قسم ضرور میں ان سب کو گمراہ کردوں گا،

He said, “Therefore, by oath of Your honour, I will surely mislead all of them.”

اِلَّا عِبَادَكَ مِنۡهُمُ الۡمُخۡلَصِيۡنَ‏ ﴿83﴾

مگر جو ان میں تیرے چنے ہوئے بندے ہیں،

“Except Your chosen bondmen among them.”

قَالَ فَالۡحَقُّ  وَالۡحَقَّ اَ قُوۡلُ​ ۚ‏ ﴿84﴾

فرمایا تو سچ یہ ہے اور میں سچ ہی فرماتا ہوں،

Said Allah, “So this is the truth; and I speak only the truth.” –

لَاَمۡلَئَنَّ جَهَنَّمَ مِنۡكَ وَمِمَّنۡ تَبِعَكَ مِنۡهُمۡ اَجۡمَعِيۡنَ‏  ﴿85﴾

بیشک میں ضرور جہنم بھردوں گا تجھ سے (ف۱۰٤) اور ان میں سے (ف۱۰۵) جتنے تیری پیروی کریں گے سب سے،

“That I will fill hell with you and with those among them who follow you, all together.”

قُلۡ مَاۤ اَسۡـَٔــلُكُمۡ عَلَيۡهِ مِنۡ اَجۡرٍ وَّمَاۤ اَنَا مِنَ الۡمُتَكَلِّفِيۡنَ‏  ﴿86﴾

تم فرماؤ میں اس قرآن پر تم سے کچھ اجر نہیں مانگتا اور میں بناوٹ والوں سے نہیں،

Say (O dear Prophet Mohammed – peace and blessings be upon him) “I do not ask any fee from you for the Qur’an, and I am not a fabricator.”

اِنۡ هُوَ اِلَّا ذِكۡرٌ لِّلۡعٰلَمِيۡنَ‏ ﴿87﴾

وہ تو نہیں مگر نصیحت سارے جہان کے لیے،

“It is not but an advice for the entire world.”

وَلَتَعۡلَمُنَّ نَبَاَهٗ بَعۡدَ حِيۡنِ‏ ﴿88﴾

اور ضرور ایک وقت کے بعد تم اس کی خبر جانو گے (ف۱۰٦)

“And you will come to know of its tidings, after a while.”

تَنۡزِيۡلُ الۡكِتٰبِ مِنَ اللّٰهِ الۡعَزِيۡزِ الۡحَكِيۡمِ‏ ﴿1﴾

کتاب (ف۲) اتارنا ہے اللہ عزت و حکمت والے کی طرف سے،

The revelation of the Book is from Allah, the Most Honourable, the Wise.

اِنَّاۤ اَنۡزَلۡنَاۤ اِلَيۡكَ الۡكِتٰبَ بِالۡحَقِّ فَاعۡبُدِ اللّٰهَ مُخۡلِصًا لَّهُ الدِّيۡنَ ؕ‏ ﴿2﴾

بیشک ہم نے تمہاری طرف (ف۳) یہ کتاب حق کے ساتھ اتاری تو اللہ کو پوجو نرے اس کے بندے ہو کر،

We have indeed divinely revealed the Book to you (O dear Prophet Mohammed – peace and blessings be upon him) with the truth, therefore worship Allah, as His sincere bondman.

اَلَا لِلّٰهِ الدِّيۡنُ الۡخَالِصُ​ ؕ وَالَّذِيۡنَ اتَّخَذُوۡا مِنۡ دُوۡنِهٖۤ اَوۡلِيَآءَ​ ۘ مَا نَعۡبُدُهُمۡ اِلَّا لِيُقَرِّبُوۡنَاۤ اِلَى اللّٰهِ زُلۡفٰى ؕ اِنَّ اللّٰهَ يَحۡكُمُ بَيۡنَهُمۡ فِىۡ مَا هُمۡ فِيۡهِ يَخۡتَلِفُوۡنَ ؕ اِنَّ اللّٰهَ لَا يَهۡدِىۡ مَنۡ هُوَ كٰذِبٌ كَفَّارٌ‏ ﴿3﴾

ہاں خالص اللہ ہی کی بندگی ہے (ف٤) اور وہ جنہوں نے اس کے سوا اور والی بنالیے (ف۵) کہتے ہیں ہم تو انہیں (ف٦) صرف اتنی بات کے لیے پوجتے ہیں کہ یہ ہمیں اللہ کے پاس نزدیک کردیں، اللہ ان پر فیصلہ کردے گا اس بات کا جس میں اختلاف کررہے ہیں (ف۷) بیشک اللہ راہ نہیں دیتا اسے جو جھوٹا بڑا ناشکرا ہو (ف۸)

Pay heed! Worship is for Allah only; and those who have taken others as their supporters beside Him say; “We worship* them only so that they get us closer to Allah”; Allah will surely judge between them regarding the matter in which they dispute; indeed Allah does not guide one who is a big liar, extremely ungrateful. (*The pagans regarded their idols as smaller Gods and worshipped them. So did the Christians. This does not apply to Muslims who only respect their elders, and ask for their blessings.)

لَوۡ اَرَادَ اللّٰهُ اَنۡ يَّـتَّخِذَ وَلَدًا لَّاصۡطَفٰى مِمَّا يَخۡلُقُ مَا يَشَآءُ​ ۙ سُبۡحٰنَهٗ​ ؕ هُوَ اللّٰهُ الۡوَاحِدُ الۡقَهَّارُ‏ ﴿4﴾

اللہ اپنے لیے بچہ بناتا تو اپنی مخلوق میں سے جسے چاہتا چن لیتا (ف۹) پاکی ہے اسے (ف۱۰) وہی ہے ایک اللہ (ف۱۱) سب پر غالب،

Were Allah to create a son* for Himself, He would have chosen any one from His creation! Purity is to Him! He is Allah, the One, the All Dominant. (*Which is impossible.)

خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضَ بِالۡحَقِّ​ ۚ يُكَوِّرُ الَّيۡلَ عَلَى النَّهَارِ وَيُكَوِّرُ النَّهَارَ عَلَى الَّيۡلِ وَسَخَّرَ الشَّمۡسَ وَالۡقَمَرَ​ؕ كُلٌّ يَّجۡرِىۡ لِاَجَلٍ مُّسَمًّى​ؕ اَلَا هُوَ الۡعَزِيۡزُ الۡغَفَّارُ‏ ﴿5﴾

اس نے آسمان اور زمین حق بنائے رات کو دن پر لپیٹتا ہے اور دن کو رات پر لپیٹتا ہے (ف۱۲) اور اس نے سورج اور چاند کو کام میں لگایا ہر ایک، ایک ٹھہرائی میعاد کے لیے چلتا ہے (ف۱۳) سنتا ہے وہی صاحب عزت بخشنے والا ہے،

It is He Who created the heavens and the earth with the truth; He envelops the night over day and envelops the day over night, and He has subjected the sun and the moon; each one runs for its appointed term; pay heed! He only is the Most Honourable, the Oft Forgiving.

خَلَقَكُمۡ مِّنۡ نَّفۡسٍ وَّاحِدَةٍ ثُمَّ جَعَلَ مِنۡهَا زَوۡجَهَا وَاَنۡزَلَ لَـكُمۡ مِّنَ الۡاَنۡعَامِ ثَمٰنِيَةَ اَزۡوَاجٍ​ ؕ يَخۡلُقُكُمۡ فِىۡ بُطُوۡنِ اُمَّهٰتِكُمۡ خَلۡقًا مِّنۡۢ بَعۡدِ خَلۡقٍ فِىۡ ظُلُمٰتٍ ثَلٰثٍ​ ؕ ذٰ لِكُمُ اللّٰهُ رَبُّكُمۡ لَهُ الۡمُلۡكُ​ ؕ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ​ ۚ فَاَ نّٰى تُصۡرَفُوۡنَ‏ ﴿6﴾

اس نے تمہیں ایک جان سے بنایا (ف۱٤) پھر اسی سے اس کا جوڑ پیدا کیا (ف۱۵) اور تمہارے لیے چوپایوں میں سے (ف۱٦) آٹھ جوڑے تھے (ف۱۷) تمہیں تمہاری ماؤں کے پیٹ میں بناتا ہے ایک طرح کے بعد اور طرح (ف۱۸) تین اندھیریوں میں (ف۱۹) یہ ہے اللہ تمہارا رب اسی کی بادشاہی ہے، اس کے سوا کسی کی بندگی نہیں، پھر کہیں پھیرے جاتے ہو (ف۲۰)

It is He Who created you from a single being, and then from the same being created its spouse, and sent down for you eight pairs of animals; He creates you in your mothers’ wombs, from one sort to another, in a triple darkness; such is Allah, your Lord – for Him only is the kingship; there is no God except Him; so where are you being turned away?

اِنۡ تَكۡفُرُوۡا فَاِنَّ اللّٰهَ غَنِىٌّ عَنۡكُمۡ​ وَلَا يَرۡضٰى لِعِبَادِهِ الۡـكُفۡرَ​ ۚ وَاِنۡ تَشۡكُرُوۡا يَرۡضَهُ لَـكُمۡ​ ؕ وَلَا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِّزۡرَ اُخۡرٰى​ ؕ ثُمَّ اِلٰى رَبِّكُمۡ مَّرۡجِعُكُمۡ فَيُنَبِّئُكُمۡ بِمَا كُنۡتُمۡ تَعۡمَلُوۡنَ​ ؕ اِنَّهٗ عَلِيۡمٌۢ بِذَاتِ الصُّدُوۡرِ‏ ﴿7﴾

اگر تم ناشکری کرو تو بیشک اللہ بےنیاز ہے تم سے (ف۲۱) اور اپنے بندوں کی ناشکری اسے پسند نہیں، اور اگر شکر کرو تو اسے تمہارے لیے پسند فرماتا ہے (ف۲۲) اور کوئی بوجھ اٹھانے والی جان دوسرے کا بوجھ نہیں اٹھائے گی (ف۲۳) پھر تمہیں اپنے رب ہی کی طرف پھرنا ہے (ف۲٤) تو وہ تمہیں بتادے گا جو تم کرتے تھے (ف۲۵) بیشک وہ دلوں کی بات جانتا ہے، (

If you become ungrateful, then (know that) indeed Allah is Independent of you; and He does not like the ungratefulness of His bondmen; and if you give thanks, He is pleased with it for you; and no burdened soul will bear another soul’s burden; you have then to return towards your Lord – He will therefore inform you of what you used to do; undoubtedly, He knows what lies within the hearts.

وَاِذَا مَسَّ الۡاِنۡسَانَ ضُرٌّ دَعَا رَبَّهٗ مُنِيۡبًا اِلَيۡهِ ثُمَّ اِذَا خَوَّلَهٗ نِعۡمَةً مِّنۡهُ نَسِىَ مَا كَانَ يَدۡعُوۡۤا اِلَيۡهِ مِنۡ قَبۡلُ وَجَعَلَ لِلّٰهِ اَنۡدَادًا لِّيُـضِلَّ عَنۡ سَبِيۡلِهٖ​ ؕ قُلۡ تَمَتَّعۡ بِكُفۡرِكَ قَلِيۡلًا ​ۖ  اِنَّكَ مِنۡ اَصۡحٰبِ النَّارِ‏ ﴿8﴾

اور جب آدمی کو کوئی تکلیف پہنچتی ہے (ف۲٦) اپنے رب کو پکارتا ہے اسی طرف جھکا ہوا (ف۲۷) پھر جب اللہ نے اسے اپنے پاس سے کوئی نعمت دی تو بھول جاتا ہے جس لیے پہلے پکارا تھا (ف۲۸) اور اللہ کے برابر والے ٹھہرانے لگتا ہے (ف۲۹) تاکہ اس کی راہ سے بہکا دے تم فرماؤ (ف۳۰) تھوڑے دن اپنے کفر کے ساتھ برت لے (ف۳۱) بیشک تو دوزخیوں میں ہے،

And when some hardship strikes man, he prays to his Lord, inclined only towards Him – then when Allah grants him a favour from Himself, he forgets why he had prayed to Him earlier, and sets up equals to Allah in order to mislead from Allah’s way; proclaim, “Revel in your disbelief for some days; you are indeed of the people of the fire.”

اَمَّنۡ هُوَ قَانِتٌ اٰنَآءَ الَّيۡلِ سَاجِدًا وَّقَآٮِٕمًا يَّحۡذَرُ الۡاٰخِرَةَ وَيَرۡجُوۡا رَحۡمَةَ رَبِّهٖ​ؕ قُلۡ هَلۡ يَسۡتَوِى الَّذِيۡنَ يَعۡلَمُوۡنَ وَالَّذِيۡنَ لَا يَعۡلَمُوۡنَ​ؕ اِنَّمَا يَتَذَكَّرُ اُولُوا الۡاَلۡبَابِ‏ ﴿9﴾

کیا وہ جسے فرمانبرداری میں رات کی گھڑیاں گزریں سجود میں اور قیام میں (ف۳۲) آخرت سے ڈرتا اور اپنے رب کی رحمت کی آس لگائے (ف۳۳) کیا وہ نافرمانوں جیسا ہو جائے گا تم فرماؤ کیا برابر ہیں جاننے والے اور انجان، نصیحت تو وہی مانتے ہیں جو عقل والے ہیں،

Will he, whose night hours pass in obedience while prostrating and standing, fearing the Hereafter and hoping for the mercy of his Lord, ever be equal to the disobedient? Proclaim, “Are the knowledgeable and the ignorant equal?” It is only the men of intellect who heed advice.

قُلۡ يٰعِبَادِ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوا اتَّقُوۡا رَبَّكُمۡ​ ؕ لِلَّذِيۡنَ اَحۡسَنُوۡا فِىۡ هٰذِهِ الدُّنۡيَا حَسَنَةٌ ​ ؕ وَاَرۡضُ اللّٰهِ وَاسِعَةٌ ​ ؕ اِنَّمَا يُوَفَّى الصّٰبِرُوۡنَ اَجۡرَهُمۡ بِغَيۡرِ حِسَابٍ‏ ﴿10﴾

تم فرماؤ اے میرے بندو! جو ایمان لائے اپنے سے ڈرو، جنہوں نے بھلائی کی (ف۳٤) ان کے لیے اس دنیا میں بھلائی ہے (ف۳۵) اور اللہ کی زمین وسیع ہے (ف۳٦) صابروں ہی کو ان کا ثواب بھرپور دیا جائے گا بےگنتی (ف۳۷)

Proclaim (O dear Prophet Mohammed – peace and blessings be upon him), “O my slaves who have accepted faith! Fear your Lord; for those who do good deeds in this world is goodness (in return); and Allah’s earth is spacious; it is the steadfast who will be paid their full reward, without account.”

قُلۡ اِنِّىۡۤ اُمِرۡتُ اَنۡ اَعۡبُدَ اللّٰهَ مُخۡلِصًا لَّهُ الدِّيۡنَۙ‏ ﴿11﴾

تم فرماؤ (ف۳۸) مجھے حکم ہے کہ اللہ کو پوجوں نرا اس کا بندہ ہو کر،

Say, “I am commanded that I must worship Allah as His sincere bondman.” (And so must you too.)

وَاُمِرۡتُ لِاَنۡ اَكُوۡنَ اَوَّلَ الۡمُسۡلِمِيۡنَ‏ ﴿12﴾

اور مجھے حکم ہے کہ میں سب سے پہلے گردن رکھوں (ف۳۹)

“And I am commanded that I be the first to submit.”

قُلۡ اِنِّىۡۤ اَخَافُ اِنۡ عَصَيۡتُ رَبِّىۡ عَذَابَ يَوۡمٍ عَظِيۡمٍ‏ ﴿13﴾

تم فرماؤ بالفرض اگر مجھ سے نافرمانی ہوجائے تو مجھے اپنے رب سے ایک بڑے دن کے عذاب کا ڈر ہے (ف٤۰)

Say, “Were I to disobey my Lord, I too would fear the punishment of the great Day (of Resurrection).”

قُلِ اللّٰهَ اَعۡبُدُ مُخۡلِصًا لَّهٗ دِيۡنِىۙ‏ ﴿14﴾

تم فرماؤ میں اللہ ہی کو پوجتا ہوں نرا اس کا بندہ ہو کر،

Proclaim, “I worship only Allah, as His sincere bondman.”

فَاعۡبُدُوۡا مَا شِئۡتُمۡ مِّنۡ دُوۡنِهٖ​ ؕ قُلۡ اِنَّ الۡخٰسِرِيۡنَ الَّذِيۡنَ خَسِرُوۡۤا اَنۡـفُسَهُمۡ وَ اَهۡلِيۡهِمۡ يَوۡمَ الۡقِيٰمَةِ​ ؕ اَلَا ذٰ لِكَ هُوَ الۡخُسۡرَانُ الۡمُبِيۡنُ‏ ﴿15﴾

تو تم اس کے سوا جسے چاہو پوجو (ف٤۱) تم فرماؤ پوری ہار انہیں جو اپنی جان اور اپنے گھر والے قیامت کے دن ہار بیٹھے (ف٤۲) ہاں ہاں یہی کھلی ہار ہے،

“Therefore you can worship what you want besides Him!” Say, “The worst losers are those who will lose themselves and their household on the Day of Resurrection; pay heed! This is the plain loss!”

لَهُمۡ مِّنۡ فَوۡقِهِمۡ ظُلَلٌ مِّنَ النَّارِ وَمِنۡ تَحۡتِهِمۡ ظُلَلٌ ​ؕ ذٰ لِكَ يُخَوِّفُ اللّٰهُ بِهٖ عِبَادَهٗ​ ؕ يٰعِبَادِ فَاتَّقُوۡنِ‏ ﴿16﴾

ان کے اوپر آگ کے پہاڑ ہیں اور ان کے نیچے پہاڑ (ف٤۳) اس سے اللہ ڈراتا ہے اپنے بندوں (ف٤٤) اے میرے بندو! تم مجھ سے ڈرو (ف٤۵)

Above them are mountains of fire and beneath them are mountains of fire; Allah scares His bondmen with this; “O My bondmen! Fear Me!”

وَالَّذِيۡنَ اجۡتَنَـبُـوا الطَّاغُوۡتَ اَنۡ يَّعۡبُدُوۡهَا وَاَنَابُوۡۤا اِلَى اللّٰهِ لَهُمُ الۡبُشۡرٰى​ ۚ فَبَشِّرۡ عِبَادِ ۙ‏ ﴿17﴾

اور وہ جو بتوں کی پوجا سے بچے اور اللہ کی طرف رجوع ہوئے انہیں کے لیے خوشخبری ہے تو خوشی سناؤ میرے ان بندوں کو،

And those who stayed away from the worship of idols, and inclined towards Allah – for them are glad tidings; therefore give glad tidings to My bondmen. –

الَّذِيۡنَ يَسۡتَمِعُوۡنَ الۡقَوۡلَ فَيَتَّبِعُوۡنَ اَحۡسَنَهٗ​ ؕ اُولٰٓٮِٕكَ الَّذِيۡنَ هَدٰٮهُمُ اللّٰهُ​ وَاُولٰٓٮِٕكَ هُمۡ اُولُوا الۡاَلۡبَابِ‏ ﴿18﴾

جو کان لگا کر بات سنیں پھر اس کے بہتر پر چلیں (ف٤٦) یہ ہیں جن کو اللہ نے ہدایت فرمائی اور یہ ہیں جن کو عقل ہیں (ف٤۷)

Those who heed attentively and follow the best from it; it is these whom Allah has guided, and it is these who have intelligence.

اَفَمَنۡ حَقَّ عَلَيۡهِ كَلِمَةُ الۡعَذَابِ ؕ اَفَاَنۡتَ تُنۡقِذُ مَنۡ فِى النَّارِ​ ۚ‏ ﴿19﴾

تو کیا وہ جس پر عذاب کی بات ثابت ہوچکی نجات والوں کے برابر ہوجائے گا تو کیا تم ہدایت دے کر آگ کے مستحق کو بچالو گے (ف٤۸)

So will the one upon whom the Word of punishment has proved true, ever be equal to those who are forgiven? So will you guide and save the one who deserves the fire? (Because the hearts of some disbelievers are sealed).

لٰـكِنِ الَّذِيۡنَ اتَّقَوۡا رَبَّهُمۡ لَهُمۡ غُرَفٌ مِّنۡ فَوۡقِهَا غُرَفٌ مَّبۡنِيَّةٌ ۙ تَجۡرِىۡ مِنۡ تَحۡتِهَا الۡاَنۡهٰرُ ؕوَعۡدَ اللّٰهِ​ ؕ لَا يُخۡلِفُ اللّٰهُ الۡمِيۡعَادَ‏ ﴿20﴾

لیکن جو اپنے رب سے ڈرے (ف٤۹) ان کے لیے بالا خانے ہیں ان پر بالا خانے بنے (ف۵۰) ان کے نیچے نہریں بہیں، اللہ کا وعدہ، اللہ وعدہ خلاف نہیں کرتا،

But for those who fear their Lord, are the high chambers with more high chambers built above them – rivers flowing beneath them; a promise of Allah; Allah does not renege on His promise.

اَلَمۡ تَرَ اَنَّ اللّٰهَ اَنۡزَلَ مِنَ السَّمَآءِ مَآءً فَسَلَـكَهٗ يَنَابِيۡعَ فِى الۡاَرۡضِ ثُمَّ يُخۡرِجُ بِهٖ زَرۡعًا مُّخۡتَلِفًا اَ لۡوَانُهٗ ثُمَّ يَهِيۡجُ فَتَـرٰٮهُ مُصۡفَرًّا ثُمَّ يَجۡعَلُهٗ حُطَامًا​ ؕ اِنَّ فِىۡ ذٰ لِكَ لَذِكۡرٰى لِاُولِى الۡاَلۡبَابِ‏ ﴿21﴾

کیا تو نے نہ دیکھا کہ اللہ نے آسمان سے پانی اتارا پھر اس سے زمین میں چشمے بنائے پھر اس سے کھیتی نکالتا ہے کئی رنگت کی (ف۵۱) پھر سوکھ جاتی ہے تو تو دیکھے کہ وہ (ف۵۲) پیلی پڑ گئی پھر اسے ریزہ ریزہ کردیتا ہے، بیشک اس میں دھیان کی بات ہے عقل مندوں کو (ف۵۳)

Did you not see that it is Allah Who sent down water from the sky, and then with it made springs in the earth, and then with it produces crops of various colours, and then it dries up and you see it has become yellow, and He then fragments them into small pieces; indeed in this is a reminder for people of intellect.

اَفَمَنۡ شَرَحَ اللّٰهُ صَدۡرَهٗ لِلۡاِسۡلَامِ فَهُوَ عَلٰى نُوۡرٍ مِّنۡ رَّبِّهٖ​ؕ فَوَيۡلٌ لِّلۡقٰسِيَةِ قُلُوۡبُهُمۡ مِّنۡ ذِكۡرِ اللّٰهِ​ؕ اُولٰٓٮِٕكَ فِىۡ ضَلٰلٍ مُّبِيۡنٍ‏ ﴿22﴾

تو کیا وہ جس کا سینہ اللہ نے اسلام کے لیے کھول دیا (ف۵٤) تو وہ اپنے رب کی طرف سے نور پر ہے (ف۵۵) اس جیسا ہوجائے گا جو سنگدل ہے تو خرابی ہے ان کی جن کے دل یاد خدا کی طرف سے سخت ہوگئے ہیں (ف۵٦) وہ کھلی گمراہی میں ہیں،

So will he whose bosom Allah has opened up for Islam – he is therefore upon a light from his Lord – ever be equal to one who is stone hearted? Therefore ruin is for those whose hearts are hardened towards the remembrance of Allah; they are in open error.

اَللّٰهُ نَزَّلَ اَحۡسَنَ الۡحَدِيۡثِ كِتٰبًا مُّتَشَابِهًا مَّثَانِىَ ​ۖ  تَقۡشَعِرُّ مِنۡهُ جُلُوۡدُ الَّذِيۡنَ يَخۡشَوۡنَ رَبَّهُمۡ​ۚ ثُمَّ تَلِيۡنُ جُلُوۡدُهُمۡ وَقُلُوۡبُهُمۡ اِلٰى ذِكۡرِ اللّٰهِ​ ؕ ذٰ لِكَ هُدَى اللّٰهِ يَهۡدِىۡ بِهٖ مَنۡ يَّشَآءُ​ ؕ وَمَنۡ يُّضۡلِلِ اللّٰهُ فَمَا لَهٗ مِنۡ هَادٍ‏ ﴿23﴾

اللہ نے اتاری سب سے اچھی کتاب (ف۵۷) کہ اول سے آخر تک ایک سی ہے (ف۵۸) دوہرے بیان والی (ف۵۹) اس سے بال کھڑے ہوتے ہیں ان کے بدن پر جو اپنے رب سے ڈرتے ہیں، پھر ان کی کھالیں اور دل نرم پڑتے ہیں یاد خدا کی طرف رغبت میں (ف٦۰) یہ اللہ کی ہدایت ہے راہ دکھائے اس سے جسے چاہے، اور جسے اللہ گمراہ کرے اسے کوئی راہ دکھانے والا نہیں،

Allah has sent down the best of Books (the Holy Qur’an), which is consistent throughout, the one with paired statements; the hairs on the skins of those who fear their Lord, stand on end with it; then their skins and their hearts soften, inclined towards the remembrance of Allah; this is the guidance of Allah, He may guide whomever He wills with it; and whomever Allah sends astray, there is no guide for him.

اَ فَمَنۡ يَّتَّقِىۡ بِوَجۡهِهٖ سُوۡٓءَ الۡعَذَابِ يَوۡمَ الۡقِيٰمَةِ​ ؕ وَقِيۡلَ لِلظّٰلِمِيۡنَ ذُوۡقُوۡا مَا كُنۡـتُمۡ تَكۡسِبُوۡنَ‏ ﴿24﴾

تو کیا وہ جو قیامت کے دن برے عذاب کی ڈھال نہ پائے گا اپنے چہرے کے سوا (ف٦۱) نجات والے کی طرح ہوجائے گا (ف٦۲) اور ظالموں سے فرمایا جائے گا اپنا کمایا چکھو (ف٦۳)

So will he who will not have a shield except his own face against the wretched punishment on the Day of Resurrection, ever be equal to one who is forgiven? And it will be said to the unjust, “Taste what you have earned!”

كَذَّبَ الَّذِيۡنَ مِنۡ قَبۡلِهِمۡ فَاَتٰٮهُمُ الۡعَذَابُ مِنۡ حَيۡثُ لَا يَشۡعُرُوۡنَ‏ ﴿25﴾

ان سے اگلوں نے جھٹلایا (ف٦٤) تو انہیں عذاب آیا جہاں سے انہیں خبر نہ تھی (ف٦۵)

Those before them had denied, therefore the punishment came to them from a place they did not know.

فَاَذَاقَهُمُ اللّٰهُ الۡخِزۡىَ فِى الۡحَيٰوةِ الدُّنۡيَا​ ۚ وَلَعَذَابُ الۡاٰخِرَةِ اَكۡبَرُ​ ۘ لَوۡ كَانُوۡا يَعۡلَمُوۡنَ‏ ﴿26﴾

اور اللہ نے انہیں دنیا کی زندگی میں رسوائی کا مزہ چکھایا (ف٦٦) اور بیشک آخرت کا عذاب سب سے بڑا، کیا اچھا تھا اگر وہ جانتے (ف٦۷)

So Allah made them taste humiliation in the life of this world; and indeed the punishment of the Hereafter is the greatest; if only they knew!

وَلَقَدۡ ضَرَبۡنَا لِلنَّاسِ فِىۡ هٰذَا الۡقُرۡاٰنِ مِنۡ كُلِّ مَثَلٍ لَّعَلَّهُمۡ يَتَذَكَّرُوۡنَ​ۚ‏ ﴿27﴾

اور بیشک ہم نے لوگوں کے لیے اس قرآن میں ہر قسم کی کہاوت بیان فرمائی کہ کسی طرح انہیں دھیان ہو (ف٦۸) (

And We have indeed illustrated examples of all kinds in this Qur’an, so that they may ponder.

قُرۡاٰنًا عَرَبِيًّا غَيۡرَ ذِىۡ عِوَجٍ لَّعَلَّهُمۡ يَتَّقُوۡنَ‏ ﴿28﴾

عربی زبان کا قرآن (ف٦۹) جس میں اصلاً کجی نہیں (ف۷۰) کہ کہیں وہ ڈریں (ف۷۱)

The Qur’an in Arabic, having no deviation at all, so that they may be pious.

ضَرَبَ اللّٰهُ مَثَلًا رَّجُلًا فِيۡهِ شُرَكَآءُ مُتَشٰكِسُوۡنَ وَرَجُلًا سَلَمًا لِّرَجُلٍ ؕ هَلۡ يَسۡتَوِيٰنِ مَثَلًا ​ؕ اَلۡحَمۡدُ لِلّٰهِ ​ ۚ بَلۡ اَكۡثَرُهُمۡ لَا يَعۡلَمُوۡنَ‏ ﴿29﴾

اللہ ایک مثال بیان فرماتا ہے (ف۷۲) ایک غلام میں کئی بدخو آقا شریک اور ایک نرے ایک مولیٰ کا، کیا ان دونوں کا حال ایک سا ہے (ف۷۳) سب خوبیاں اللہ کو (ف۷٤) بلکہ ان کے اکثر نہیں جانتے (ف۷۵)

Allah illustrates an example – “A man having several wicked masters as partners, and another man belonging wholly to just one master; are the two equal in comparison?” All praise is to Allah; in fact, most among them do not know.

اِنَّكَ مَيِّتٌ وَّاِنَّهُمۡ مَّيِّتُوۡنَ‏ ﴿30﴾

بیشک تمہیں انتقال فرمانا ہے اور ان کو بھی مرنا ہے (ف۷٦)

Indeed you (O dear Prophet Mohammed – peace and blessings be upon him) will taste death, and they (the disbelievers) too will die.

ثُمَّ اِنَّكُمۡ يَوۡمَ الۡقِيٰمَةِ عِنۡدَ رَبِّكُمۡ تَخۡتَصِمُوۡنَ‏ ﴿31﴾

پھر تم قیامت کے دن اپنے رب کے پاس جھگڑو گے (ف۷۷)

Then you will dispute before your Lord on the Day of Resurrection.

Scroll to Top